Baaghi TV

Tag: #BaaghiTV #Strike #exclusive

  • ڈکیٹی کی واردات ، ڈی پی او عمارہ اطہر نے نوٹس لے لیا

    ڈکیٹی کی واردات ، ڈی پی او عمارہ اطہر نے نوٹس لے لیا

    سرگودھا(نمائندہ باغی ٹی وی)پکا ڈیرہ کے قریب موٹرسائیکل سواروں کی واردات ، ڈی پی اوعمارہ اطہر کا نوٹس ،تفصیلات کے مطابق مورخہ 06.12.19کوپکا ڈیرہ علاقہ تھانہ کینٹ میں تین نامعلوم موٹرسائیکل سوار ملزمان نے پولٹری ٹریڈرز میں سوئے ہوئے افراد کے ساتھ اسلحہ کے زور پر واردات کی اور مزاحمت کرنے پر عدنان ولد شیر محمد پر فائر کرکے زخمی کیا اور 9لاکھ روپے نقدی چھین کر فرار ہو گئے ۔ وقوعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او سرگودھا عمارہ اطہر بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچی ۔زخمی کو فوری علاج معالجہ کے لیے سول ہسپتال سرگودھا منتقل کیا ۔ ملزمان کے خلاف تھانہ کینٹ سرگودہا میں مقدمہ نمبر551مورخہ 06.12.19جرم394ت پ درج کرلیا گیا ہے ۔نامعلوم ملزمان کی گرفتاری کے لیے سپیشل ٹیمیں تشکیل دیکر روانہ کر دی گئی ہیں۔

  • ملکی تاریخ کا سب سے کم جنازہ جانیے اس خبر میں

    ملکی تاریخ کا سب سے کم جنازہ جانیے اس خبر میں

    کھاریاں(نمائندہ خصوصی)ملکی تاریخ کا سب سے کم جنازہ
    یتیم لڑکا چار بندوں کے ہاتھوں دفن ہوا. کھاریاں میں یتیم نوجوان کی اچانک وفات ہو گئی حالات کی تنگی تھی یا کوئی اور وجہ ابھی اس بات کا پتہ نہیں لگایا جا سکا تاہم صرف چار افراد نے اس نوجوان کا جنازہ پڑھایا اور تدفین کی جنازے میں عزیز و اقارب میں سے کوئی بھی شریک نہ ہوا اہل علاقہ کا کہنا تھا کہ اس کا کوئی بھی رشتہ دار یہاں نہیں تھا اس لیے محلے کے کچھ دوستوں نے مل کر اس کی تدفین کی تاہم اس دور کے اندر چار افراد کا جنازے میں شرکت کرنا حیرت ناک بات ہے

  • سرگودہا سمیت پنجاب بھر میں چوکیداری نظام نافذ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا

    سرگودہا سمیت پنجاب بھر میں چوکیداری نظام نافذ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا

    سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی)پنجاب میں چوکیداری نظام فوری نافذ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا
    سرگودہا سمیت صوبے بھر میں امن امان اور کرائم کے بڑھتے تناسب کے پیش نظر امن کمیٹیاں اورچوکیداری نظام کو بحال کیا جا رہا ہے۔پولیس افسران کو پروٹوکول ختم کرنے اور فیلڈمیں نکلنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔
    شہری علاقوں میں ارکان اسمبلی اور عوامی نمائندوں کے ہمراہ کھلی کچہریاں لگانے جبکہ دیہاتی علاقوں میں چوکی داری نظام کو نافظ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
    محکمہ پولیس کہ مطابق نئے آئی جی پنجاب پولیس کے احکامات کی روشنی میں پہلے مرحلے میں لاہور سمیت پنجاب بھر میں پولیس کی خصوصی ٹیمیں تشکیل دی جا رہی ہیں،
    اس میں منتخب نمائندوں ارکان اسمبلی اور سابق چیئرمینوں کی خدمات بھی حاصل کی جارہی ہیں۔محکمہ پولیس کے بنیادی ڈھانچہ میں تبدیلی لائی جا رہی ہے اور اس میں پولیس افسران کا پروٹوکول ختم کر دیا گیا ہے اور پولیس افسران کو دفاتر میں بیٹھنے کی بجائے فیلڈ میں نکل کر اپنی ذمہ داریاں اداکرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
    احکامات پر عملدرآمد کی آئی جی پنجاب اور وزیر اعلیٰ پنجاب کو روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ پیش کی جائے گی

  • سرگودہا کے علاقے میں ڈکیٹی اور چوری کی وارداتوں میں اضافے سے شہریوں میں شدید خوف و ہراس

    سرگودہا کے علاقے میں ڈکیٹی اور چوری کی وارداتوں میں اضافے سے شہریوں میں شدید خوف و ہراس

    سرگودھا(نمائندہ باغی ٹی وی)شاہ نکڈر اور گردونواح میں چوری اور ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتیں عوام میں خوف و ہراس لوگ گھروں میں محصور
    تفصیل کے مطابق اج صبح دن دیہاڑے چک 157 شمالی کارہایشی محمد رمضان ولد محمد صادق جو کہ بسکٹ وغیرہ کی سیل مینی کا کام کرتا ہے جب چک 160 شمالی کے قریب پہنچا تو نامعلوم 2 موٹرسائیکل سواروں نے پیچھے سے آکر اسلحہ کے زور پر اس کو روکنے کی کوشش کی تو سیل مین نے شور مچا دیا اور موٹرسائیکل بھگایا تو ڈکیتوں نے پیچھے سے فائرنگ کھول دی فائر موٹرسائیکل کے ٹائر میں لگنے سے ٹائر برسٹ ہوگیافائرنگ کی آواز سن کر لوگوں کے جمع ہونے پر ڈکیت بھاگ گئے دوسری واردات میں نامعلوم چور محلہ پٹھان کوٹ کے رہائشی یسین کی کریانہ سٹورکی دکان کاتالہ توڑ کر سامان اور نقدی لے کر فرار ہو گئے آئے روزانہ بڑھتی ہوئی وارداتوں کی وجہ سے عوام میں خوف و ہراس پھیل چکا ہے جبک مقامی پولیس مکمل طورپر ناکام ہوچکی ہے علاقہ کی عوام نے ڈی پی او سرگودھا آرپی اوسرگودھا اور وزیر اعلی پنجاب سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے

  • 20 افراد کے قاتل جعلی پیر کے خلاف عدالت نے فیصلہ سنا دیا

    20 افراد کے قاتل جعلی پیر کے خلاف عدالت نے فیصلہ سنا دیا

    سرگودھا(نمائندہ باغی ٹی وی )انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے 95 چک دربار پر 20 افراد قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا،مرکزی ملزم پیر عبدالوحید اور اسکے 3 ساتھیوں کو 20, 20 مرتبہ سزائے موت کا حکم، عدالت نے چاروں ملزمان کی جائداد ضبط کرنے کے احکامات بھی جاری کر دیئے،ملزمان نے یکم اپریل 2017ء کو 95 شمالی دربار پر 20 افراد کو قتل کیا تھا،قتل ہونے والوں میں 16 مرد اور 4 خواتین شامل جبکہ 2 خواتین سمیت 4 افراد زخمی ہوئے تھے،پیر کے ہاتھوں قتل ہونے والے تمام افراد اس کے مرید تھے،تھانہ صدر پولیس نے مرکزی ملزم پیر عبدالوحید اور اسکے ساتھیوں کو گرفتار کیا تھا
    تھانہ صدر پولیس نے مقدمہ کا چالان انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا،پیر عبدالوحید گجر نے ساتھیوں سے ملکر مریدین کو نشہ آور دوا پلانے کے بعد ڈنڈوں اور خنجروں کے وار کر کے قتل کیا تھا

  • بچوں سے جبری مشقت لینے والوں کیخلاف کارروائی کی جائے۔ڈپٹی کمشنر آسیہ گل

    بھٹہ مزدوروں کے 1050بچے بھٹہ سکولوں سے تعلیم یافتہ ہو کر فارمل سکولوںمیں داخلہ لے چکے ہیں۔
    آئندہ سال تک تمام بھٹے زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل کریں۔ اجلاس میں ہدایت۔
    سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی)۔ڈپٹی کمشنر سرگودہا آسیہ گل نے کہا ہے کہ جبری مشقت انسانیت کی تذلیل اور معاشرے کیلئے بد نما داغ ہے ۔ آجر اور اجیر جبری مشقت کی نفی کریں ۔آزاد اور خوشحال سماج کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ ویجیلنس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر عمر ارسلان ،ڈائریکٹر سوشل سیکورٹی ہیلتھ ،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر ایلمنٹری ذوالفقار احمد رانجھا،بھٹہ مالکان ایسوسی ایشن کے راہنما اور مزدور ایسوسی ایشن کے نمائندے بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ بھٹہ مزدوروں کے بچوںکی تعلیم و تربیت اور صحت کے مناسب انتظامات کو یقینی بنایا جائے تاکہ وہ مستقبل میں ملک کے مفید شہری بن سکیں۔ انہوںنے مزید کہاکہ بھٹہ سکولوںمیں مزدوروںکے بچوںکی تعلیم و تربیت کو سوفیصد یقینی بنایا جائے انہیںکتب سمیت دیگر تعلیمی ضروریات بہم پہنچائی جائیں تاکہ کوئی بھی بچہ سکول سے باہر نہ رہے جبکہ انکی پرائمری کے بعد کی تعلیم پر بھی توجہ دی جائے ۔ انہوںنے محکمہ سوشل سیکورٹی کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ بھٹہ مزدوروںکوصحت کی سہولتیں انکی دہلیز پر فراہم کرنے کیلئے خصوصی میڈیکل کیمپ لگائیں اور مفت ادویات کی سہولت بھی فراہم کی جائے۔ انہوںنے بچوںسے مشقت لینے والے اداروں کے مالکان کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کرنے کی ہدایت کی ۔انہوںنے اولڈ ایج بینیفٹ ڈیپارٹمنٹ کے افسرا ن کو ہدایت کی کہ وہ تجارتی اداروں اور 436بھٹوںپر کام کرنے والے محنت کشوںاور مزدوروںکی رجسٹریشن کو یقینی بنائیںجبکہ مالکان سے ضابطے کے مطابق وصولیاں بھی کی جائیں۔اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر عمر ارسلان نے اجلا س کو بتایا کہ سرگودہا میں 8000بھٹہ مزدوروں میں سے 2300کو شناختی کارڈ جاری کئے جا چکے ہیں اور شناختی کارڈ نہ رکھنے والے دیگر مزدوروں کوکارڈ کے اجراءکیلئے اقدامات جاری ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ضلع میں بھٹہ مزدوروں کے بچوں کیلئے قائم بارہ سکولوں میں 363طلبہ زیر تعلیم ہیں جبکہ ضلع کے 50سکولوں سے تعلیم حاصل کرنے والے1050بچوں کو فارمل سکولوں میں داخل کروایا جا چکا ہے۔ محکمہ سوشل سیکورٹی کے نمائندے نے بتایاکہ اس وقت تک 1625محنت کش مزدور سوشل سیکورٹی کے ساتھ رجسٹرڈ ہیں۔ جن میں سے 731کو R-5کارڈ جاری کئے جا چکے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے بھٹہ مالکان کو ہدایت کی کہ وہ آئندہ سال تک اپنے تمام بھٹے زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل کریں تاکہ سموگ جیسے حالات کو پیدا ہونے سے روکا جا سکے۔ انہوںنے دھان کی فصل کے فضلہ،پرالی و مڈھ کو جلانے والے کسانوں کے خلاف بھی کارروائی کرنے کی ضرورت پر زور دیا ۔

  • چوری کرنے والوں کے ہاتھوں مرنے والے والے بھی غیر مخوظ

    سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی) سرگودھا ۔چوروں کے ہاتھوں زندہ افراد تو کیا مرنے والے بھی محفوظ نہیں ۔ ۔میت کی تدفین کے بعد قبرستان سے کفن چوری کرنے والا شخص گرفتار کر لیا گیا شہریوں نے کفن چور کو رنگے ہاتھوں پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا ۔
    پولیس نے کفن چور شخص کو گرفتار کرکے تفشیش شروع کر دی۔

  • انصاف کی فراہمی اولین ترجیح ہے ، ایس پی سٹی احمد شاہ

    سرگودھا(نمائندہ باغی ٹی وی ) عوام کو انصاف کی فراہمی اور سرگودھا سٹی میں امن و امان کا قیام اولین ترجیح ہے سٹریٹ کرائم کی وارداتوں پر قابو پاکر لوگوں کو تحفظ کا حساس دلانے کیلئے سرکل کے تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز کو احکامات جاری کر دیئے ہیں ان خیالات کا اظہار نئے تعینات ہونیوالے اے ایس پی سٹی احمد شاہ نے صحافیوں سے ایک ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ اپنی تعیناتی کے دوران میری کوشش ہوگی کہ عوام اور پولیس کے مابین پائے جانیوالے فاصلوں کو کم کرکے پولیس کا میج بہتر بناؤں۔ تھانوں میں اپنے کاموں کے سلسلہ میں آنے والے سائلین کو بھی تبدیلی کا احساس ہو میرٹ پر انصاف کی فراہمی کو یقینی بناکر جہاں آپ لوگوں کو ان حق دیتے ہیں اس کے ساتھ آپ اللہ تعالیٰ کی خوشنودی بھی حاصل کرتے ہیں جس سے انسان کو حقیقی خوشی ملتی ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ڈی پی او سرگودھا حسن مشتاق سکھیرا کی راہنماء میں اشتہاریوں اور عادی مجرموں کو جیل کی سلاخوں کے پییچھے ڈالا جائے گا پولیس کا فرض ہے کہ وہ امن و امان کو یقینی بناکر لوگوں کے جان و مال کا تحفظ کریں دوسری جانب شہریوں کی بھی یہ ذمہ داری ہے وہ جرائم کے خاتمہ میں بلا خوف و خطر پولیس کی مدد کریں

  • عطائی ڈاکٹروں نے جانوروں کو بھی نہیں بخشا

    سرگودھا (عمیر ضیاء) سرگودھا سمیت صوبہ بھر میں 10 ہزار سے زائد غیر رجسٹرڈ‘ نان کوالیفائیڈ‘ مصنوعی افزائش نسل کرنیوالے عطائی معالج جانوروں کو مختلف بیماریوں میں مبتلا کرنے کا سبب بن رہے ہیں جبکہ جعلی اور غیر معیاری ادویات کے استعمال کے باعث جانوروں کی نسل کشی ہورہی ہے اکثر لوگ زائد دودھ حاصل کرنے کیلئے جانوروں کو مختلف اقسام کے ٹیکے لگاتے ہیں جو وقتی طور پر دودھ زیادہ دینے کا موجب بنتے ہیں مگر مستقبل میں یہ جانور دودھ سے مستقل محروم ہوجاتے ہیں جنہیں قصابوں کے حوالے کردیا جاتا ہے متعلقہ محکمہ لائیو سٹاک اس سلسلہ میں اپنا کردار اد اکرنے میں ناکام نظر آرہا ہے۔

  • حکومت پنجاب نے یوٹیلٹی سٹورز سے خریداری پر بڑا اعلان کر دیا

    سرگودھا (بیورو رپورٹ) حکومت پنجاب نے یکم دسمبر سے ملک بھر کے تمام یوٹیلٹی سٹورز پر 5 اشیاء پر سبسڈی دینے کیلئے اقدامات کو حتمی شکل دینا شروع کردی ہے پیکیج کے تحت چینی 9 روپے‘ آئل اور گھی 30 روپے فی لیٹر چاول 20 روپے فی کلو دالوں پر 15 روپے اور آٹے کے 20 کلو تھیلے پر 132 روپے کی سبسڈی دی جائیگی اس سلسلہ میں حکومت نے یوٹیلٹی سٹور کو 6 ارب روپے کا ریلیف پیکیج فراہم کردیا ہے فنڈز کی منتقلی کیساتھ ہی یکم دسمبر سے یوٹیلٹی سٹورز پر عوام کو 5 اشیاء پر سبسڈی دی جائیگی۔