سرگودھا (بیورو رپورٹ) حکومت نے میاں نواز شریف کو انسانی ہمدردی پر بیرون ملک علاج کی اجازت دی ہے عدالت کی جانب سے 8 ہفتوں کی ضمانت دی گئی ہے اگر حکومت بغیر گارنٹی کے انہیں ملک سے باہر جانے دیتی ہے اور وہ واپس نہ آئے تو اس کی ذمہ داری تو حکومت پر ڈال دی جائیگی اس لئے حکومت نے سکیورٹی بانڈ مانگے ہیں ان خیالات کا اظہار چیئرمین سرگودھا ڈویلپمنٹ اتھارٹی و سینئر راہنما پاکستان تحریک انصاف الحاج ممتاز اختر کاہلوں نے کیا انہوں نے کہا کہ عدالت نے نواز شریف کو علاج کی اجازت دی ہے نہ کہ بیرون ملک جانے کی‘ کسی بھی مجرم کو ضمانت کے بعد عدالت میں پیش کرنا متعلقہ فریق کی ذمہ داری ہوتی ہے اس لئے حکومت چاہتی ہے کہ نواز شریف کو علاج معالجہ کی سہولتیں ہر صورت فراہم کی جائیں اور اس کیلئے ان سے سکیورٹی مانگی جارہی ہے الحاج ممتاز اختر کاہلوں نے کہا کہ سکیورٹی دینے میں ن لیگ کی ہچکچاہٹ اس بات کا ثبوت ہے کہ نواز شریف واپس آنے کا ارادہ نہیں رکھتے اگر ان کے دل میں چور نہیں ہے تو وہ سکیورٹی بانڈ جمع کرادیں۔
Tag: #BaaghiTV #Strike #exclusive
نامعلوم نعشوں کو بغیر شناحت دفن کرنے کا سلسلہ جاری
سرگودھا (بیورو رپورٹ) سرگودھا شہر اور گردونواح میں نشئی اور نامعلوم نعشوں کو بغیر شناخت کے سپرد خاک کرنے کا سلسلہ جاری ہے تفتیشی افسر نامعلوم نعشوں کو دفنانے سے قبل متعلقہ احکامات پر عملدرآمد نہیں کرتے جس کی وجہ سے ایسے افراد جو نشہ کے عادی ہوں یا ان کی نعش ملیں اور وہ شناخت نہ ہوسکیں تو پولیس ان کو بغیر تحقیق کے ہی دفن کردیتی ہے حکومت نے سٹینڈ آرڈر کے مطابق جدید ٹیکنالوجی کے دور میں نامعلوم نعش کی شناخت کیلئے تفتیشی افسر کیلئے پی ایف ایس اے کی ٹیم کو جائے وقوعہ پر بلوا کر نعش کا حلیہ احتیاط سے تحریر‘ خدو خال‘ شناخت‘ نشانات‘ نقائص تحریر کرنے‘ نعش کے جسم کی تلاشی لینے‘ فنگر پرنٹس لینے سمیت دیگر اقدامات کے بعد نعشوں کو دفن کرنے کی ہدایت کی ہے۔
کمسن بچوں سے زیادتی کرنے والوں کیلیے ایک مہینے کے اندر سزا کا تعین کریں ،راؤ طاہر مشرف
سرگودھا (بیورو رپورٹ) کمسن بچوں سے زیادتی کرنیوالوں کیلئے ایک مہینہ کے اندر اندر سزاء کا تعین کرکے انہیں سزائے موت دی جائے تاکہ کسی کو بھی کمسن بچوں کیساتھ زیادتی کرنے کی جرات نہ ہو ان خیالات کا اظہار سابق امیدوار حلقہ این اے 88 راؤ طاہر مشرف نے کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بچوں کے اغواء‘ زیادتی کے بعد ان کا قتل عام لمحہ فکریہ ہے اور یہ دنیا بھر میں پاکستان کا امیج خراب کرنے کا منصوبہ ہے جب تک سزاؤں پر سخت عملدرآمد نہیں ہوگا معاشرہ درست نہیں ہوگا راؤ طاہر مشرف نے کہا کہ بچوں سے زیادتی کی ویڈیو بنانا پھر انہیں قتل کرکے پھینک دینا افسوسناک ہے جس کی روک تھام سخت قوانین سے ہی ممکن ہے۔
جیلوں میں قیدیوں کو سہولیات دینے کیلیے اقدامات کو حتمی شکل دے دی گئی
سرگودھا (بیورو رپورٹ) جیلوں میں قیدیوں کو بنیادی حقوق دینے کیلئے اقدامات کو حتمی شکل دیتے ہوئے جیل مینول تبدیل کرنے کا اصولی فیصلہ کرلیا گیا ہے مینول میں تبدیلی کے ذریعے قیدیوں کی ترجیحی کلاسز کو ختم کیا جارہا ہے نئے ایکٹ کے تحت اب تمام قیدیوں کو یکساں سہولیات اور ایک ہی کلاس ملے گی اس سلسلہ میں سرگودھا سمیت صوبہ بھر کی تمام جیلوں میں نئے ایکٹ کے تحت قیدیوں کو بنیادی سہولتیں دینے کیلئے اقدامات کو حتمی شکل دی جارہی ہے جبکہ قیدیوں کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی کیساتھ ساتھ تعلیم اور ہنر مند بنانے کیلئے بھی اقدامات کئے جارہے ہیں۔
ٹی بی کی مفت تشخیص کیلیے حکومت نے مراکز قائم کر دیے
سرگودھا (بیورو رپورٹ) حکومت پنجاب نے ٹی بی کی مفت تشخیص کیلئے سرگودھا سمیت صوبہ بھر میں 549 ٹی بی مراکز قائم کردیئے ہیں جبکہ سرگودھا‘ فیصل آباد‘ سیالکوٹ‘ ملتان‘ ڈیرہ غازی خان‘ رحیم یار خان اور بہاولپور میں ٹی بی تشخیصی کے خصوصی 11 مراکز بھی قائم کئے گئے ہیں جبکہ موبائل ٹیمیں بھی ٹی بی کی تشخیص کیلئے متحرک ہیں پی ایم اے پنجاب کے نائب صدر ڈاکٹر سکندر حیات وڑائچ کا کہنا ہے کہ ٹی بی کو معمولی بیماری نہیں سمجھنا چاہیئے دو ہفتے سے زائد مسلسل کھانسی رہنے کی صورت میں فوری طور پر ڈاکٹر سے رابطہ کرنا چاہیئے تاکہ اس کی تشخیص مفت ہوسکے۔
سرکاری محکمے تاحال بائیو میٹرک حاضری سےمستثنیٰ
سرگودھا (بیورو رپورٹ) حکومتی ہدایت کے باوجود سرگودھا سمیت ضلع بھر میں متعدد محکمے بائیو میٹرک حاضری سے ابھی تک مستثنیٰ ہیں جس کے ملازمین سرکاری ملازمت کیساتھ ساتھ پرائیویٹ نوکریاں بھی کررہے ہیں چیک اینڈ بیلنس نہ ہونے کے باعث ملازمین کی اکثریت افسران کی مبینہ ملی بھگت سے رجسٹر میں حاضری لگا کر غائب ہوجاتی ہے اور دوسری جگہ ملازمت کرتی ہے بائیو میٹرک سسٹم چند محکموں کے علاوہ اکثریت میں نظر نہیں آرہا جس کی وجہ سے سرکاری معاملات میں گڑ بڑ ہے حکومت فوری طور پر اس کا سد باب کرے۔ اور پرائیویٹ نوکریاں کرنے والے ملازمین کی نشاندہی کرے
وائس چانسلر سرگودہا یونیورسٹی پر مالی بد عنوانی ثابت، عہدے سے ہٹانے کا حکم
سرگودھا( نمائندہ باغی ٹی وی ) جامعہ سرگودھا کے موجودہ وائس چانسلر پر غیر قانونی بھرتیوں سمیت مالی بدعنوانی و بد انتظامی ثابت ہو گئی، وزیر اعلی انسپیکشن ٹیم نے فوری طور پر عہدے سے ہٹا کر معاملات کی چانچ پڑتال قومی احتساب بیورو کے حوالے کرنے کی سفارشات وزیر اعلی سیکرٹیریٹ، وزیر برائے پنجاب ہائر ایجوکیشن اور ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو بھجوا دیں۔
تفصیلات کے مطابق سرگودھا یونیورسٹی میں گزشتہ دو سال کے دوران ہونے والا مالیاتی و انتظامی سکینڈل کا پردہ اس وقت فاش ہوا جب وزیر اعلی پنجاب کی انسپیکشن ٹیم نے اپنی انکوائری رپورٹ میں موجودہ وائس چانسلر ڈاکٹر اشتیاق احمد کی بطور وائس چانسلر تقرری سمیت ان کو اس عہدے کے لئے نااہل قرار دیااور گزشتہ دو سال کے دوران کیے جانے والے اقدامات کو بھی مالی و انتظامی کرپشن کی بنیاد قرار دیتے ہوئے مسترد کرنے کی سفارشات دیں۔سی ایم آئی ٹی رپورٹ وزیر اعلی پنجاب، وزیر برائے ہائر ایجوکیشن کمیشن پنجاب اور سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو بھجوائی گئی ہے جس میں وائس چانسلر اشتیاق احمد کے بارے تہلکہ خیز انکشافات کیے گئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق وائس چانسلر ڈاکٹر اشتیاق پر اپنی تقرری سمیت اقربا پروری کی بنیاد پر کی جانے والی بے شمار غیر قانونی تقرریاں ثابت ہوئی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق اشتیاق احمدنے ذاتی دوست جاوید اقبال جیدی، ڈاکٹر فضل الرحمان سمیت لیگل ٹیم، ویب اور میڈیا ٹیم کی بغیر اشتہار تقرریوں کے ذریعے قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا اور آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی رپورٹ اور ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی رپورٹ کو نظر انداز کر تے ہوئے غیر قانونی بھرتی شدہ افراد کو تحفظ بھی فراہم کیا۔ وی سی سرگودھا نے غیر ضروری تعمیرات کی مد کروڑوں کے گھپلے کیے اوریونیورسٹی کو اربوں روپے کا نقصان پہنچایا ۔ رپورٹ میں وی سی کو عہدے سے ہٹا کر سپیشل آڈٹ کرانے کی سفارش بھی کی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق موجودہ وی سی کے پاس انتظامی تجربہ نہ ہونے کے باعث متعدد منافع بخش منصوبہ جات بند کروادیئے گئے جیسا کہ یونیورسٹی کا ہسپتال کھنڈر بن کر رہ گیا۔ 35 کروڑ کا سامان اور بلڈنگ پر لگے 20 کروڑ ضائع کر دیے گئے۔ شہر کے ہسپتال مافیہ کی ایما پر بغیر فنانشل آڈٹ کروائے ہسپتال اور دوسرے پراجیکٹ بند کئے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وائس چانسلر اشتیاق احمد کو واپس قائد اعظم یونیورسٹی بھیجا جائے اور معاملہ مزید تحقیقات کے لئے نیب کے حوالے کیا جائے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تمام غیر قانونی بھرتیوں کو ڈی نوٹیفائی کیا جائے اور ذمہ داروں کا تعین کیا جائے جبکہ یونیورسٹی کی جانب سے نیب کے ترجمان اعجاز اصغر بھٹی اور محمد انوارکو نیب اور سی ایم آئی ٹی کو غلط اعدادوشمار فراہم کرنے پران کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کاروائی کی جائے۔ رپورٹ کے مطابق ہائر ایجو کیشن ڈیپارٹمنٹ نے اپنے نمائندے کے زریعے اصل حقائق نیب تک پہنچائےجبکہ اعجاز اصغر نے اپنی اور دوسرے دوستوں کی غیر قانونی تقرری و ترقی کے متعلق حقائق نیب سے مخفی رکھے۔رپورٹ میں سفارش کی گئی ہے کہ موجودہ وی سی کوفوری عہدے سے برطرف کرکے کیس کو نیب کے پاس چلنے والی انکوائری سے منسلک کیا جائے۔پولیس اورریونیو افسران عوامی شکایات کے ازالہ کو یقینی بنائیں ۔ ڈپٹی کمشنر آسیہ گل
سرگودہا (نمائندہ باغی ٹی وی) ۔ ڈپٹی کمشنر آسیہ گل نے کھلی کچہری میں پولیس اورریونیو سے متعلق شکایات کے ازالہ نہ ہونے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے دونوں محکموں کے افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ عوام کے حقیقی معنوں میں خادم بنیں اور ان کے مسائل حل کرنے میں دلچسپی لیں ۔وزیر اعظم پاکستان اوروزیر اعلیٰ پنجاب کے وژن کے مطابق اوپن ڈور پالیسی اپنائیں ۔انہوں نے محکمہ پولیس کے نمائندے انسپکٹر عنایت اللہ کے کھلی کچہری میں سائلین سے نازیبا لہجے پر ڈپٹی کمشنر نے اس کی سخت الفاظ میں سرزنش کی اوراسے اپنےرویے کو بہتر کرنے کا حکم دیا ۔ انہوں نے آج اپنے کمیٹی روم میں کھلی کچہری میں عوام کے مسائل سنے ۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل بلال فیروز ‘ سیکرٹری ڈی آر ٹی اے فاروق حیدر عزیز ‘ چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر ریاض ‘ سی ای او ایجوکیشن ریاض قدیر بھٹی ‘ ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت ہاشم رضا ‘ ڈی ایس پی خالد تارڑ ‘ انچارج شکایات پولیس عنایت اللہ اور تمام ضلعی محکموں کے افسران ونمائندے بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ انتظامیہ مظلوم کے ساتھ ہے اور ان کی عزت نفس کاتحفظ افسران کی ذمہ داری ہے ۔انہوں نے پولیس کی طرف سے مظلوم کا ساتھ دینے او رظالم کے ظلم کو روکنے کے دینی احکام کو واضح کیا تاکہ مظلوم اپنا حق حاصل کر سکے۔ انہوں نے سرگودہا کے معروف مخیر مرحوم میاں خان کی وراثت کے معاملہ میں محکمہ ریونیو کے اہلکاروں اورافسران کی ہٹ دھرمی کا بھی سخت نوٹس لیا او رایک ہفتہ کے اندر مسائل حل کرنے کی ہدایت کی ۔ ایک کسان کی طرف سے العریبیہ شوگر مل کے بارے میں واجبات ادا نہ کرنے کی شکایت پر سائل کو یقین دہانی کرائی کہ آئندہ چند روزمیں ہر قسم کی ادائیگیاں مکمل کر لی جائیں گی۔ انہوں نے ایک شہری کی طرف سے عطائی کا کلینک فوری طو رپر سیل کرنے کی ہدایت کی ۔
ملک بھر کی طرح سرگودہا میں بھی جشن عید میلاد النبی جوش و جذبے سے منائی جائے گی
سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی)سرگودھا شھر میں جشن عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم کامرکزی جلوس صبح 9بجے شاھین چوک سے نکالاجائے گا جلوس اپنے مقررہ راستے امین بازار ریل بازار لیاقت مارکیٹ بلاک نمبر1محمدی بازار اردوبازار گولچوک ازاد روڈ دس بلاک سولہ بلاک پٹھہ منڈی سےھوتاھواواپس مرکزی جامع مسجد حامدعلی شاہ میں اختتام پزیر ھوگا اس جلوس کی سرپرستی خواجہ حمیدالدین سیالوی کریں جلوس کی صدارت ڈاکٹر زاھدشاہ کریں گئے یہ جلوس مرکزی جمیعت اھل سنت ولجماعت رجسٹر کے زیراھتمام نکالاجائے گا جلوس سے قاضی احمدحسن خطیب مرکزی جامع مسجد حامدشاہ قاضی نگاہ مصطفے علامہ جاوید قادری مولانا اللہ بخش سیالوی جلوس کے مختلف راستوں میں اپنے اپنے خطابات فرمائیں گئے جلوس میں ھزاروں افراد شرکت کریں گےاس کے علاوہ شھر میں مختلف علاقوں میں محفل نعتوں مشعل بردار جلوس کااھتمام ھوتاھے جوکہ بڑے عرصے سے چلاآرھا ھے
میونسپل کارپوریشن کا کارنامہ،غریب ریڑھی بان کو بھی نہ چھوڑا
سرگودہا،بھلوال (وقاص افضال )سلیمان پورہ بھلوال کا رہائشی محنت کش اول خان کو میونسیپل کارپوریشن سرگودھا کے ملازمین نے مبلغ 2000 ہزار جرمانہ کیا قصور بس اتناتھا کہ روزی روٹی کمانے کےلئیے ریڑھی پر سامان کیوں لگایا محنت کش اول خان کاکہنا ہے کہ میری 7بیٹیاں ہیں اور 4بیٹے ہیں محنت کرکے بچوں کا پیٹ پالتا ہوں پہلے ہی مہنگائی نے زندگی اجیرن کر دی ہے چولہے ٹھنڈے ہوگئے ہیں اوپر سے دو ہزار جرمانہ کیسے بھروں میری دن کی آمدن دو تین سو سے زیادہ نہیں ہے قرض لے کے مزدوری شروع کی ہے جس سے بچوں کا پیٹ پالتا ہوں مجھ غریب پر حکومت ترس کھائے روزگار دے نہیں سکتے تو مجھ سے چھینو بھی مت میں کہاں سے جرمانے اور بھتے دوں گا اسی وجہ سے غریب خودسوزی کرتا ہے اگر وہ کوئی کام کر لے تو بھتہ مافیا اور حکومتی ٹھیکیداروں سے جان ہی نہیں چھوٹتی میری حکامتی عہدیداروں سے اپیل ہے کہ میری حالت پہ رحم کریں