سرگودہا،46 اڈا (نمائندہ باغی ٹی وی )واپڈا ملازمین ڈیوٹی چھوڑ کر منگل بازار میں سٹال لگانے لگے ،فیسکو صارفین ذلیل و خوار ،شہری سراپا احتجاج تفصیلات کے مطابق سب ڈویژن لالیاں واقع 57 جنوبی کا حاضر ڈیوٹی ملازم مظہراقبال لائن مین ڈیوٹی چھوڑ کر منگل بازار میں سٹال لگا کر روزی روٹی کمانے میں مصروف ہے اور محکمہ سے مفت میں تنخواہیں بٹور رہا ہے شہریوں محمد یونس، ثمر جاوید ،آصف اقبال ،محمد عثمان اور طارق بھٹی نے ایکسین واپڈا ،چیف انجینئر فیسکو فیصل آباد سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ مظہراقبال اکثر اپنی ڈیوٹی سے غائب رہتا ہے اور فیسکو صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اس کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے
Tag: #BaaghiTV #Strike #exclusive
عوامی بھٹہ مزدور یونین کی ڈپٹی ڈاٸریکٹر لیبر ویلفیٸر سے ملاقات
سرگودھا (ادریس نواز سے) عوامی بھٹہ مزدور یونین پنجاب کی اپنے مطالبات کے حصول کیلیے ڈپٹی ڈاٸریکٹر لیبر ویلفیٸر ثاقب علی سے ملاقات۔ ملاقات ایک گھنٹہ تک جاری رھی۔ ملاقات میں عوامی بھٹہ مزدور یونین پنجاب کے صدر محمد حسین وٹو چوھدری فاروق ایڈواٸزر محمد اکبر چیٸرمین گوجرانوالہ ڈیویژن نزر عباس محمد امجد اور ممبر محمد بوٹا شامل تھے۔ملاقات کا ایجنڈا نذر حسین کا بایاں بازو کام کے دوران ٹوکے میں آ کے کٹ گیا اور گورنمنٹ پنجاب کا مقرر کردہ ریٹ 1295 روپے فی ھزار کچی اینٹ, سپیشل ہیٹ 1530 روپے, نقاسی والا 327 روپے, گدھے والا 421 روپے, ماہانہ مزدور 17500 پر عمل درآمد کروانہ تھا۔ ڈپٹی ڈاٸریکٹر لیبر ویلفیٸر ثاقب علی نے یقین دھانی کرواٸی اور کہا کی انشاأللہ میں آپکے مطالبات پر عمل درآمد کرواٶں گا۔
سرگودہا میں کالے بادلوں کا راج، کہیں کہیں بارش
سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی) سرگودہا میں آج علی الصبح کالے بادلوں نے ڈیرے جما لیے کہیں کہیں بارش بھی ہوئی جس سے موسم خوشگوار اور سہانا ہو گیا ہے جبکہ شدید سردی کی لہر بھی آگئی ہے ، گندم کی کاشت شروع ہو چکی ہے کسان اس کو باران رحمت قرار دے رہے ہیں ، کینو کی فصل بھی تیار ہے بارش سے کینو میں مٹھاس اور صحت میں اضافہ ہو گا ، جبکہ زرعی اجناس میں موسمی سبزیاں بھی کاشت کی جا رہی ہیں جس میں گاجر ، مولی ، شلجم ، پیاز، لہسن ، مٹر ، پالک ، ساگ کی کاشت کسان زیادہ کرتے ہیں ایسے موقع پر بارش سے ان اجناس کی کاشت میں بھی اضافہ متوقع ہے ،سرگودہا میدانی علاقہ ہے جہاں زمینی پانی انتہائی خراب ہے اور 70فیصد علاقے کا انحصار زراعت پر ہے جبکہ زراعت کی پیداوار کا انحصار نہری پانی اور بارش پر ہے جیسے ہی گندم کی کاشت کا موسم آتا ہے ہر سال نہری پانی کی بندش کر دی جاتی ہے گزشتہ سال بھی گندم کی پیداوار خاصی کم رہی ہے جس کی وجہ عین وقت پر نہری پانی کی بندش تھی
جیل میں سزائے موت کے منتظر قیدی امجد علی کو آج تختہ دار پر لٹکا دیا گیا
بھیرہ۔سرگودھا جیل میں سزائے موت کے منتظر قیدی امجد علی کو آج تختہ دار پر لٹکا دیا گیا میڈیکل بورڈ کے ڈاکڑ نے موت کی تصدیق کے بعد میت ورثاء کے حوالہ کر دی امجد علی کو تحصیل بھیرہ کے نواحی گاؤں کیسپور آہلی میں سپردخاک کیا جائے گا یاد رہے تحصیل بھیرہ کے قصبہ کیسو پور آہلی میں چودہ سال پہلے 15اپریل 2005 کو امجد علی نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ مسجد کے قریب سرعام فائرنگ کر کے محمد اسلم کو قتل کردیااور انتقام کی آگ نہ بجھنے پر مقتول کے گھر کی دیوار پھلانگ کر اس کے بھائی محمد رمضان اور اسکی بہن کوثرپروین کو بھی فائرنگ کرکےموت کے گھاٹ اتار دیا وقوعہ میں قتل ھونے والوں کی ایک بہن بشیراں بی بی بھی مضروب ھوئی تھی تھانہ بھیرہ میں تہرے قتل کے مقدمہ میں دہشتگردی،قتل،اقدام قتل،109 ت پ سمیت مختلف دفعات کے تحت 9 افراد کے خلاف مقدمہ جرج ھوا اس مقدمہ کی تفتیش کے دوران چھ ملزمان بے گناہ قرار دیئے گیئے اور تین ملزمان کا چالان عدالت میں پیش کیا گیا . انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج گل شاد حسین علوی نے ملزم امجد علی کو سزائے موت کا حکم سنایا۔ جس کے خلاف عدالت عدلیہ اور عدالت عظمی سے اپیلیں خارج ھونے پر صدر مملکت کے پاس رحم کی اپیل دائر کی گئی جسے مسترد کردیا گیا تھا
ایرڈ ایگریکلچر یونیورسٹی خوشاب کیمپس کا کلرک رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار
سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی )محکمہ اینٹی کرپشن سرگودھا ریجن کی کاروائی۔محکمہ اینٹی کرپشن سرگودھا ریجن نے ایرڈایگریکلچر یونیورسٹی کیمپس خوشاب کے کلرک کو 60ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے اینٹی کرپشن خوشاب نے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔
ملزم عبدالکریم کلرک، ایرڈایگر یکلچر یونیورسٹی سے رشوت کی رقم60ہزار نشان زدہ نوٹ مجسٹریٹ کی موجودگی میں برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا۔تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب کی ہدایات اورڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا کی سربراہی میں اینٹی کرپشن سرگودھا نے، سرگودھا ڈویژن میں حکومت پنجاب کے زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت روزانہ کی بنیاد پراپنی کاروائیاں تیز کی ہوئی ہیں تفصیلات کے مطابق خالد محمود اعوان سکنہ محلہ احمد پورہ خوشاب نے ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا کواطلاع دی کہ ایرڈایگر یکلچر یونیورسٹی راولپنڈی کا کیمپس خوشاب میں ہے اور یونیورسٹی کے بچے سائل کے ہاسٹل میں رہتے ہیں اور یونیورسٹی کا عبدالکریم نامی کلرک سائل کو حراساں کر رہا ہے کہ مجھے فی بچے کا کمیشن اور منتھلی دو، ورانہ میں اپنے یونیورسٹی کے بچوں کی اسناد کینسل کروا دوں گا اور عبدالکریم کلرک نے مجھ سے 60ہزار روپے اور ہر ماہ منتھلی رشوت وصول کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ جس پر ریجنل ڈائریکٹوریٹ اینٹی کرپشن سرگودھا کی خصوصی ٹیم نے کہا کہ آپ اہلکار کورشوت نہ دیں بلکہ اُسے رشوت دیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کروائیں، اینٹی کرپشن سرگودھا کی خصوصی ٹیم کی کاوشوں سے مدعی مقدمہ خالد محمود اعوان ملزم عبدالکریم، کلرک، ایرڈ ایگر یکلچر یونیورسٹی کیمپس خوشاب پر ریڈ کروانے کے لیے راضی ہو گیا۔جس پر ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا نے عاطف شوکت، اسسٹنٹ ڈائریکٹر(تفتیش) اینٹی کرپشن ضلع خوشاب کو ریڈ کرنے کا حکم دیا اسسٹنٹ ڈائریکٹر، اینٹی کرپشن خوشاب نے ریڈنگ ٹیم کے ساتھ مل کر جوڈیشل مجسٹریٹ حسنین احمد انور صاحب کی نگرانی میں ایک نجی ہوٹل میں ریڈ کیااور دوران ریڈ ملزم عبدالکریم، کلرک ایرڈایگریکلچر، یونیورسٹی کیمپس خوشاب کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا اور رشوت کی رقم مبلغ60ہزار روپے موقع سے برآمد کر کے ملزم پر مقدمہ نمبر14/2019تھانہ اینٹی کرپشن خوشاب درج کرلیا۔ ملزم سے تفتیش کے دوران پروفیسروں کو منتھلی اور کمیشن دینے کے انکشافات کیے ہیں۔ جس کی مزید تفتیش جاری ہے۔سینئر صحافی نصراللہ ملک کی والدہ انتقال کر گئیں
سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی)سینئرر صحافی اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر نیو نیوز نصر اللہ ملک صاحب کی والدہ محترمہ قضائے الہی سے لاہور میں انتقال کر گئی ہیں ،ان کی نماز جنازہ مسجد الحبیب، طفیل روڈ لاہور کینٹ میں صبح 9 بجے ادا کی جائے گی
اور بعد نماز ظہر 2 بجے دوپہر مرکزی جنازہ گاہ پل نہر بھلوال میں ادا کی جائے گی اہم سیاسی اور سماجی شخصیات کی آمد متوقع ہے جبکہ نامور صحافی خضرات بھی جنازہ میں شرکت کریں گے نصراللہ ملک سرگودہا کی تحصیل بھلوال کے رہائشی ہیں اور تدفین آبائی علاقے بھلوال میں ہی کی جائے گی اس سلسلے میں سرگودہا پریس کلب سے تمام نمائندگان خصوصی شرکت کریں گےڈاکٹروں کی غفلت، 16 سالہ لڑکی جاں بحق
سرگودہا (نمائندہ باغی ٹی وی) سرگودھا کےپرائیویٹ اسپتال (نیازی وی آئی پی )میں ڈاکٹروں کی عفلت سے 16 سالہ لڑکی کو علظ انجکشن لگنے سے جاں بحق ہوگئی ورثاء کا اسپتال کے باہر لاش رکھ کر ڈاکٹروں اور اسپتال انتظامیہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ۔
تفصیلات کے مطابق شاہ پور شہر کی رہائشی سولہ سالہ نادیہ بی بی طبعیت خراب ہونے کے باعث سرگودھا کے شمع چوک میں واقع نیازی وی آئی پی اسپتال لایا گیا جہاں پر اسپتال میں علمہ نے علظ انجکنش لگا دیا جس سے نادیہ بی بی کی حالت بگڑ گئی اسپتال میں موجود عملہ نادیہ بی بی کی حالت تشویشناک ہونے پر غائب ہونا شروع ہوگئے اور چند منٹ بعد سولہ سالہ نادیہ بی بی دم توڑ گئی لواحقین نے اسپتال انتظامیہ کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے نعرے بازی کی اور ذمہ دار کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا جاں بحق ہونے والی سولہ سالہ لڑکی نادیہ بی بی کے بھائی ثمرعباس کا کہنا ہے کہ اسپتال میں انسانوں کیساتھ جانوروں جیسا سلوک کیا جاتا ہے ہم اپنی بچی کو طبیعت خراب ہونے پر اس پرائیویٹ ہسپتال میں لیکر آئے لیکن یہاں پر موجود عملہ نے بچی کو علظ انجکشن لگا دیا جس سے وہ تڑپ تڑپ کےجاں بحق ہوگئی ورثاء نے وزیراعظم عمران خان وزیراعلی پنجاب عثمان بزادر سے مطالبہ کیا ہے کہ اس اسپتال کو فوری طور پر سیل کیا جائے اور مقدمہ درج کرکے عفلت کے مرتکب افراد کو گرفتار کیا جائےوزیر اعظم میگا سپورٹس 2109 کے ضلعی سطح پر فائنل مقابلے
سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی)ضلعی سطح پر وزیر اعظم میگا سپورٹس 2019 کے فائنل مقابلے ۔ڈی ای او سکینڈر ی منظور احمدملک مہمان خصوصی ،وزیر اعظم میگا پراجیکٹ 2019 ضلعی مقابلہ جات زنانہ ومردانہ اپنے آخری مراحل میں داخل ہ وچکے ہیں ۔ ضلعی سطح پر منعقد ہونے والے کرکٹ کے فائنل مقابلوں میں گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول شاہین آباد نے گورنمنٹ ہائر سکینڈر ی سکول چک نمبر 46 جنوبی کو تین رن سے ہرادیا ۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سکینڈر منظور احمد ملک فائنل مقابلوںکے مہمان خصوصی تھے ۔ انہوں نے طلباء کی حوصلہ افزائی کی او رطلباءکے کھیل کے معیار کو سراہا ۔انہوں نے توقع کا اظہار کیا کہ سرگودہا کی ٹیم ڈویژن سطح پر بھی کامیابی سمیٹے گی۔ قبل ازیں انہوں نے ایم سی ہائی سکول استقلال آباد او رگورنمنٹ ہائی سکول کوٹ مومن کے مابین بیڈمنٹن مقابلہ جات بھی دیکھے جس میں ایم سی ہائی سکول استقلال آباد نے فتح حاصل کی جبکہ فٹ بال کے فائنل میں گورنمنٹ ہائی سکول سلانوالی نے گورنمنٹ ہائی سکول بھلوال کو شکست دے کر کامیابی حاصل کی ۔ گورنمنٹ ایم سی ہائی سکول استقلال آباد کی جمناسٹک ٹیم نے گورنمنٹ ہائی سکول معظم آباد کو شکست دی ۔ خواتین کے مقابلوں میں پائلٹ ہائی سکول کی ٹیبل ٹینس ٹیم نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول چک نمبر 88 شمالی کو ہرایا جبکہ رسہ کشی کے مقابلے جامع گرلز ہائی سکول نے جیت لئے ۔ انہوں نے وزیراعظم پاکستان کے کھیلوں کے فروغ کیلئے اقدامات کو سراہا
ڈپٹی کمشنر آسیہ گل کاتھیلیسیمیا وہمیوفیلیاسنٹر ڈی ایچ کیو کادورہ ۔
سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی )ڈپٹی کمشنر آسیہ گل کاتھیلیسیمیا وہمیوفیلیاسنٹر ڈی ایچ کیو کادورہ ،مریض بچوں او روالدین سے ملاقات ‘فراہم کردہ سہولیات بارے دریافت کیا ۔انچارج سنٹر ڈاکٹر تنویر سلہری کی بریفنگ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر آسیہ گل نے سیف لائف تھیلیسیمیا ہمیوفیلیا سنٹر ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال کا دورہ کیا ۔ انہوں نے مریضوں کو فراہم کردہ سہولیات بارے تفصیلا جائزہ لیا ۔ انہوں نے تھیلیسیمیا کے بچوں او ران کے والدین سے ملاقات کر کے مسائل دریافت کئے ۔ انہوں نے تھیلیسیمیا سنٹر میں ادویات کے سٹور اور لیبارٹری کابھی معائنہ کیا ۔ ا س موقع پر سنٹر کے انچارج ڈاکٹر تنویر سلہری کی طرف سے دی گئی بریفنگ میں بتایاگیا کہ سنٹر مخیر حضرات کے تعاون سے اپنی مدد آپ کے تحت چلایا جارہاہے جہاں سینکڑوں تھیلیسیمیا میں مبتلا بچوں کو بالکل مفت خون لگایا جاتاہے ۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنر کو درپیش مسائل سے بھی آگاہ کیا ۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر آسیہ گل نے تھیلیسیمیا سنٹر کے تمام مسائل کو حل کرنے کی یقین دہانی کروائی ۔ انہوں نے کہاکہ جلد جم خانہ کلب میں ایک تقریب میں ضلع بھر سے مخیر حضرات کو مدعو کر کے سنٹر کیلئے فنڈز ریزنگ کی جائیگی۔
انتظامی ادارے میڈیا کی رائے کو مقدم سمجھتے ہیں ‘صحافیوں کے مسائل کو حل کیا جائیگا،ڈپٹی کمشنر آسیہ گل
سرگودہا (نمائندہ باغی ٹی وی )ڈپٹی کمشنر آسیہ گل نے کہا ہے کہ شہر بھر میں کروڑوں رو پے کے خطیر فنڈزسے بنائے گئے فلٹریشن پلانٹس کے کچھ عرصہ بعد ہی ناکارہ ہونے پر ذمہ داروں کے تعین کیلئے ریفرنس تیار کر کے نیب کو بھجوایا جارہاہے ۔ شہر سے تجاوزات کے خاتمہ ‘ گوالہ کالونی ‘ ٹریفک اشاروں او رمہنگائی سمیت عوام کو درپیش دیگر مسائل کے ازالے کیلئے جامع اور دیرپا پلان تیار کر لیاگیا ہے ۔ اس امر کا اظہار انہوں نے سرگودہا پریس کلب میںکلین اینڈ گرین پاکستان مہم کے سلسلہ میں پودا لگانے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کیپٹن ریٹائرڈ شعیب علی ‘ اے ڈی سی جی بلال فیروز ‘ ڈائریکٹر تعلقات عامہ مقبول احمد ملک ‘ پریس کلب کے سینئر نائب صدر شہزاد شیرازی ‘ جنرل سیکرٹری رانا ساجد اقبال ‘ شاہین فاروقی ‘ ملک محمد اصغر ‘ را¶ اسلم فراز او رحنان چوہدری سمیت دیگر عہدیداروں وممبران بھی موجود تھے ۔ ڈپٹی کمشنر نے بتایاکہ عوام کی فلاح وبہبود او رعام آدمی کا معیار زندگی بہتر بنانا ان کی ترجیحات میں شامل ہے ۔ شہر میں عوام کے ٹیکسز سے کروڑوں روپے کی لاگت سے فلٹریشن پلانٹس لگائے گئے جو چند عرصہ بعد غیر فعال ہو چکے ہیں ۔ ذمہ داروں کاتعین کرکے عوام کے سامنے لایا جائیگا ۔ انہوں نے کہاکہ شہر میں کروڑوں روپے کی لاگت سے بنائے گئے پبلک باتھ رومز کے غیر فعال ہونے کابھی نوٹس لیاگیا ہے ۔ تجاوزات کے مسئلے کو مستقل بنیادوں پر حل کرنے کیلئے میڈیا او رتاجروں سمیت دیگر اسٹیک ہولڈرز کااجلاس جلد بلوا کر لائحہ عمل تیار کیا جائیگا ۔ میڈیا نمائندگان کی طرف سے شہر میں سٹریٹ لائٹس ‘ ٹریفک کے مسائل ‘ میونسپل سروسز کی عدم دستیابی ‘ کیٹ آئیز سمیت دیگر عوامی مسائل کی بھی نشاندہی کی گئی ۔ ڈپٹی کمشنر آسیہ گل نے کہاکہ میڈیا ریاست کا اہم ستون ہے ۔ پرنٹ او رالیکٹرانک میڈیاکے بعد اب سوشل میڈیا بھی عوامی مسائل کی نشاندہی کیلئے بڑا فعال کردار ادا کررہا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ سرگودہا کے میڈیا نے ہمیشہ مثبت صحافت کو فروغ دیا او رزرصحافت کی حوصلہ شکنی کی ہے ۔ انتظامی ادارے میڈیا کی رائے کو بڑا مقدم سمجھتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ اینٹی انکروچمنٹ کمیٹی میں بھی میڈیا کاایک نمائندہ بطور ممبر شامل کیاجارہا ہے ۔ سرگودہا کے صحافیوں کو اپنی چھت کی فراہمی کیلئے صحافی کالونی اور صحت عامہ کی بہتر اور مفت سہولتوں کی فراہمی کیلئے ہیلتھ کارڈ کے اجراءکے لئے بھی اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ مختلف ہاوسزسوسائٹیز میں میڈیا کیلئے کوٹہ مختص کرنے کی بھی تجویز ہے ۔ ڈپٹی کمشنر آسیہ گل نے مزید بتایا کہ لوکل باڈی کی تشکیل کا مرحلہ مکمل کر لیاگیاہے ۔ شہر کی خوبصورتی کیلئے خارجی او رداخلی راستوں سمیت اندرون شہر کیلئے ماسٹر پلان تیار کر کے منظوری کیلئے صوبائی حکومت کو بھجوایا جارہا ہے ۔ انہوں نے ممبران کے مطالبہ پر پریس کلب کی چھت اور بیڈمنٹن کورٹ کی تعمیر ومرمت او رسپورٹس کٹس فراہم کرنے کابھی اعلا ن کیا ۔ پریس کلب آمد پر ڈپٹی کمشنر آسیہ گل کا والہانہ استقبال کیاگیا ۔