Baaghi TV

Tag: #BaaghiTV #Strike #exclusive

  • ڈی ایچ کیو ہسپتال سرگودہا کا رابطہ منقطع وجہ سامنے آگئی

    ڈی ایچ کیو ہسپتال سرگودہا کا رابطہ منقطع وجہ سامنے آگئی

    سرگودھا(نمائندہ باغی ٹی وی) ڈسٹرکٹ ٹیچنگ ہسپتال سرگودہا کا ایک ہفتے سے تحصیل کے ہسپتالوں سے رابطہ منطقہ ہے تفصیلات کے مطابق ہسپتال کا بل جمع نہ ہونے پر ٹیلیفونک رابطہ کاٹ دیا گیا ٹیلیفونک لائن پی ٹی سی ایل کے اہلکاروں نے کاٹ دی جس کی وجہ سے DHQ سرگودھا کی تحصیلوں کے ہسپتالوں سے بھی رابطہ بند ہو گیا اور مریضوں کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا
    ڈسٹرکٹ ہسپتال سرگودہا کے ڈاکٹروں کا مطالبہ ہے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نوٹس لیں اور وزیر صحت سے رپورٹ طلب کریں

  • آستانہ عالیہ قلندریہ کوٹ فرید سرگودہا میں 3 روزہ تقریبات کا آغاز

    آستانہ عالیہ قلندریہ کوٹ فرید سرگودہا میں 3 روزہ تقریبات کا آغاز

    سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی )حضرت میاں عبدالرشید العروف نوٹانوالی سرکار بمقام آستانہ عالیہ قلندریہ کوٹ فرید روڈ بڑا قبرستان سرگودھا 3روزہ عرس کی تقریبات شروع 12اکتوبر تا14 اکتوبر صبح 10بجے تک جاری رھیں گی تفصیلات کے مطابق سرگودھا شھر کی بہت بڑی درگاہ بڑے قبرستان میں روحانیت کامرکز تجلیات پانی پت انڈیا شھر سرگودھا بسنے والے بزرگ میاں عبدالرشید عرف نوٹانوالی سرکا ر کامبارک شروع ھوچکا ھے جوکہ آج بروز ھفتہ مورخہ 12اکتوبر تابروز پیر 14 اکتوبر کی صبح 10بجے تک کی تقریبات جاری رھیں گی جس میں ختم قرآن پاک مزار شریف پر چادر علمائے کرام کے خطابات تینوں ٹائم لنگر 14اکتوبر کو بعد از نماز عشاء محفل سماع منعقد ھوگی جسمیں ملک بھر کے معروف قوال تشریف لارھے ھیں اس تقریبات کی صدارت مرکزی صدر مجلس شوری میاں اعجاز احمد داتادربار لاھور کریں گے اور جدہ سے تسنیم احمد شیخ طارق شرکت کریں گے سابق ایس ایس پی ملک ٹوانہ کے مطابق تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ھیں

  • میانوالی کو مخفوظ بنانے کیلیے وزیر اعظم کی ہدایت پر پراجیکٹ کا آغاز

    میانوالی کو مخفوظ بنانے کیلیے وزیر اعظم کی ہدایت پر پراجیکٹ کا آغاز

    میانوالی،سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی ) وفاقی وزیر توانائی و پیٹرولیم عمر ایوب، امجدعلی خان چیئرمین قائمہ کمیٹی برائےدفاع، احمد خان نیازی کوارڈینیٹر ٹو وزیراعظم پاکستان اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حسن اسد علوی کے ہمراہ” محفوظ میانوالی”پروجیکٹ کے لیے بنائے گئے کنٹرول روم ڈی پی او آفس کا وزٹ کیا۔ ڈی پی او میانوالی نے انہیں”محفوظ میانوالی” پروجیکٹ کے بارے میں بریف کیا۔ وفاقی وزیر توانائی و پیٹرولیم عمر ایوب نے میانوالی پولیس کے کنٹرول روم "محفوظ میانوالی” پروجیکٹ میں کیے گئے اقدامات کو سراہا اور میانوالی کی اہم شاہراوں، گلیوں، بازاروں اور خاص کر تھانوں کی حوالات کی CCTV کیمروں سے نگرانی کو احسن اقدام قرار دیا۔

  • کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ سرگودھا یونیورسٹی میں قائم کیا جائے گا

    کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ سرگودھا یونیورسٹی میں قائم کیا جائے گا

    سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی )وزیر اعظم عمران خان اور چینی وزیر اعظم لی کیکیان کی موجودگی میں ، بیجنگ میں مفاہمت کے کئی یادداشتوں پر دستخط ہوئے۔ ان میں سے سرگودھا یونیورسٹی (ایس یو) میں کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ کے قیام کے لئے مفاہمت نامہ تھا۔ بیجنگ میں کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ کے صدر دفاتر ، وائس چانسلر کی جانب سے ، اور HANBAN کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل کی جانب سے ، سفیر نغمانہ ہاشمی نے اس پر دستخط کیے۔
    یہ ملک کا پانچواں کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ ہوگا ، اس کے علاوہ نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجس ، پنجاب یونیورسٹی ، جامعہ کراچی اور یونیورسٹی آف زراعت ، فیصل آباد میں پہلے سے فعال چار انسٹی ٹیوٹ ہیں۔
    رواں سال جولائی میں ایس یو نے ہینن نارمل یونیورسٹی (ایچ این یو) کے ساتھ ایک ایم او یو پر دستخط کیے تھے ، جس کے تحت چینی زبان اور ثقافت کے مطالعہ کے لئے ایس یو میں کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ اس کے بعد دونوں یونیورسٹیوں نے ہانبن سے رابطہ کیا ، جس نے اس کی منظوری دے دی اور ، اس کے بعد ، اسلام آباد میں دفتر خارجہ اور چینی سفارتخانے نے وزیر اعظم عمران خان کے چین کے اہم دورے سے قبل مفاہمت نامے پر دستخط کے لئے مطلوبہ کاغذی کام مکمل کرلیا۔
    ایچ این یو کے ساتھ مفاہمت نامہ کی دفعات کے تحت ، ایس یو سی آئی کے لئے احاطہ فراہم کرے گا جس میں لائبریری ، ایکٹیویٹ روم اور کلاس رومز کے لئے جگہ شامل ہے ، اس کے علاوہ ویزوں کی سہولت سمیت اساتذہ کو لاجسٹک سپورٹ بھی دی جائے گی اور ہانبن اپنی تعلیم کی تنخواہوں کی ادائیگی کے ذریعے اس کا معاوضہ لے گا۔ عملہ ، تدریسی مواد کے اخراجات اور دیگر متعلقہ اخراجات اس میں شامل ہوں گے
    کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ کے قیام اور اس کے کارگردگی کے طور پر ، HNU کے دو چینی زبان اساتذہ نے پہلے ہی ایس یو میں چینی زبان کی کلاسیں شروع کردی ہیں۔
    چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پی ای سی) میں پیشرفت کے پیش نظر ، ایس یو نے چینی اداروں کے ساتھ علمی اور تحقیقی تعاون کو اولین ترجیح بنایا ہے۔ سی پی ای سی اپنے دوسرے مرحلے میں داخل ہونے کے ساتھ ، جس میں خاص طور پر زرعی تعاون پر زور دیا گیا ہے ، اس یونیورسٹی نے چینی ہم منصبوں کے ساتھ متعدد تبادلے کے معاہدے کیے ہیں جن میں خشک لینڈ زراعت میں لانجو یونیورسٹی اور جنوبی چین زرعی یونیورسٹی کے ساتھ صحت سے متعلق زراعت اور سائٹرس ریسرچ ہے۔
    آسانی سے مواصلت اور چینی ثقافت اور طریقوں سے بخوبی آگاہی حاصل کرنے کے ل Chinese ، چینی زبان سیکھنا ایک اہم کردار ادا کرتا ہے۔ لہذا ، ایس یو کا مقصد انسانی وسائل کا ایک تالاب تعمیر کرنا ہے جو مقامی برادری کی خدمت کرنے اور ملک کی معاشی ترقی میں قدر و منزلت کے ل Chinese بہتر تربیت یافتہ ، اہل اور چینی زبان سے واقف ہے۔
    اس مقصد کے لئے ، پچھلے سال ، پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف چائنا اسٹڈیز (پی آئی سی ایس) قائم کیا گیا تھا ، جس میں ایک اعشاریہ پانچ ارب روپے کے فنڈ سے چلنے والے ترقیاتی منصوبے کا حصہ ہے ، جو چینی اداروں کے ساتھ یونیورسٹی کے باہمی تعاون کے منصوبوں کی نگرانی اور نگرانی کررہا ہے۔ کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ کا قیام اس باہمی فائدہ مند عمل میں تیزی لائے گا ، خاص طور پر بڑے پیمانے پر زرعی خطے کے تعلیم یافتہ نوجوانوں کے لئے یہ مفید ثابت ہو گا

  • سرگودہا خود ساختہ مہنگائی اور منافع خوری عروج پر حکومتی ادارے بے بس

    سرگودہا خود ساختہ مہنگائی اور منافع خوری عروج پر حکومتی ادارے بے بس

    سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی) خود ساختہ مہنگائی اور ناجائز منافع خوری عروج پر جبکہ حکومتی ادارے بے بسی کی علامت بن چکے ہیں
    قیمتوں کے کنٹرول کے حکومتی دعوے فرضی کارروائی
    سرکاری ریٹ لسٹ پر عمل کہیں پر نہیں ہر چیز کے من مانے ریٹ، گھی ، چینی ، دالیں اور سبزیوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں عوام کا حکومتی اداروں سے کاروائی کا مطالبہ جبکہ بیروز گاری نے شہر بھر میں پنجے گاڑ لیے کاروبار نہ ہونے کے برابر ہے علاج معالجہ غریب عوام کی پہنچ سے دور ہو چکا ہے تھانوں کی صورت حال ابتر ہے مجرم سے زیادہ سائل تھانے جانے سے گھبراتا ہے
    روزمرہ استعمال کی اشیاء عوام کی پہنچ سے باہر عوام کی فریاد کو کوئی سننے والا نہیں وزیر اعلیٰ پنجاب سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ

  • نور پور تھل میں سالانہ چیف منسٹر میگا سپورٹس کا آغاز کر دیا گیا

    نور پور تھل میں سالانہ چیف منسٹر میگا سپورٹس کا آغاز کر دیا گیا

    سرگودہا،نورپورتھل (نمائندہ باغی ٹی وی )ضلع خوشاب کی تحصیل نورپورتھل میں سالانہ چیف منسٹر میگا سپورٹس پروگرام کا آغاز کردیا گیا ہے۔ ان سپورٹس مقابلوں کی نگرانی ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر تحصیل نورپورتھل فیض حسن ملک اور اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر فزیکل ڈسٹرکٹ خوشاب عابد حسین بھٹی کررہے ہیں۔ ان سپورٹس مقابلوں میں اتھیلٹکس ،بیڈمنٹن اور سائیکلنگ شامل ہیں۔ تحصيل سپورٹس مقابلہ جات میں گورنمنٹ پرائمری اور ایلیمنٹری سکولز کے طلباء بھرپور حصہ لے رہے ہیں۔ ہاپ سیٹپ اینڈ جمپ میں گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول سدھا کے محمدابراہیم اور50 میٹر دوڑ میں سدھا کے حمزہ عباس نے پہلی اور 100 میٹر دوڑ میں گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول میکن کے مطیع اللہ نے پہلی پوزیشن حاصل کرکے تحصیل سطح مقابلہ جات کے لیے کوالیفائ کرلیا ہے۔بیڈ منٹن میں سدھا کے عاطف حسین اور سائیکلنگ میں گورنمنٹ ایلیمنٹری تیتری کے محمدعمیر نے جیت کرتحصیل لیول کے مقابلہ جات کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔

  • سلانوالی سے لاکھوں روپے مالیت کی جعلی ادویات بر آمد کر لی گئیں

    سلانوالی سے لاکھوں روپے مالیت کی جعلی ادویات بر آمد کر لی گئیں

    سلانوالی،سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی)ڈپٹی ڈائریکٹر ایگریکلچر کا غلہ منڈی میں چھاپہ لاکھوں روپے مالیت کی جعلی ادویات برآمد تفصیلات کے مطابق جعلی زرعی ادویات قبضہ میں لے کر پولیس کے حوالے کر دی
    بغیر ڈسٹری بیوشن کے ایکسپائر ڈیٹ کی اور جعلی ادویات فروخت کی جارہی تھی ڈپٹی ڈائریکٹر ایگریکلچر
    ڈسٹرکٹ سرگودھا سے اب تک ساڑھے پندرہ لاکھ روپے کی جعلی زرعی ادویات قبضہ میں لی ہیں ڈپٹی ڈائریکٹر ایگریکلچر نے اپنے بیان میں کہا کہ
    زمیندار کی اکانومی پر جعلی ادویات پر حملہ قابل قبول نہیں ہر وقت ایکشن کے لیے تیار ہیں

  • وزیر اعلی پنجاب کا دورہ سرگودہا متوقع،سیکیورٹی ہائی الرٹ

    وزیر اعلی پنجاب کا دورہ سرگودہا متوقع،سیکیورٹی ہائی الرٹ

    سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی )وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کی سرگودھاشہر وتحصیلوں کے دورے متوقع سکیورٹی ھائی الرٹ کر دی گئی ذرائع کے مطابق تین اضلاع میں وزیراعلی پنجاب کے آنے کی اطلاعات ہیں قوی امکان ھے آج شہرسرگودھاکاضرور دورہ کریں گے سرکٹ ھاؤس اور آرپی او آفس کمشنر آفس میں اجلاس کی صدارت کے لئے انتظامات کئےجارھے ھیں امید کی جارھی ھے 4بجے کے بعد کسی بھی وقت پہنچ سکتے ہیں وزیر اعلی پنجاب ڈینگی پر کئے جانے والے انتظامات کا جائزہ لیں گے

  • ڈپٹی کمشنر کاپاپولیشن ویلفیئر ‘ زراعت ‘ ضلع کونسل کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار

    ڈپٹی کمشنر کاپاپولیشن ویلفیئر ‘ زراعت ‘ ضلع کونسل کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار

    سرگودہا (نمائندہ باغی ٹی وی )ڈپٹی کمشنر آسیہ گل نے انسداد ڈینگی کی مہم میں پاپولیشن ویلفیئر ‘زراعت اور ضلع کونسل کی کارکردگی پر عدم اطمینان کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ تمام محکمے اپنی سرگرمیاں تیز کریں اور ڈینگی کے حوالے سے عوام کو آگہی میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں ۔ انہوں نے کہا کہ ڈینگی سے محفوظ رہنے کیلئے شہریوں کاتعاون اورکردارکسی بھی صورت نظر انداز نہیں کیاجاسکتا۔ ڈینگی لاروا کی سرویلنس او رمکمل چھٹکارے کیلئے احتیاطی تدابیر کے حوالے سے شہریوں کو آگاہ رکھنا ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے۔ وہ آج ڈینگی کے ممکنہ خدشات اورمتعلقہ اداروں کے کئے گئے انتظامات کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کررہی تھیں اجلاس میں سی او ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر محمد ریاض ‘ ڈی ایچ او ڈاکٹر اصغر قاضی ‘ پی ایم اے کے صدر ڈاکٹر سکندر حیات وڑائچ کے علاوہ متعلقہ اداروں کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں انہیں بتایاگیاکہ آٹھ ڈینگی کے مریض سرکاری ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں جن میں 7 مریض ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال میں زیر علاج ہیں جبکہ ایک مریض تحصیل ہیڈکوارٹر شاہپور میں زیر علاج ہے ۔اجلاس میں مزید بتایاگیاکہ تحصیل شاہپور میں تین مقامات پر ڈینگی لاروا کی تشخیص ہوئی ہے ۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ جامع او رموثر اقدامات کے نتیجے میں ضلع ڈینگی کے خطرہ سے کافی حد تک محفوظ ہے تاہم عوام الناس کو ڈینگی وائرس سے بچاؤ ‘ حفاظتی تدابیر اور ڈینگی ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنایاجارہاہے ۔انہوں نے کہاکہ انسداد ڈینگی کے لئے فیلڈ میں کئے جانے والے اقدامات کے ساتھ ساتھ روزانہ کی بنیاد پر رپوٹنگ کا مقصد فیلڈ ٹیموں کی کارکردگی جانچنا ہے ۔ مختلف محکموں کی جانب سے کئے گئے اقدامات ویکٹر سرویلنس اور تمام اقدامات کے نتیجہ کاجائزہ لینا ہے ۔

  • سرگودہا، لاہور روڈ پر واقع 87 جنوبی کا رہائشی اغواء

    سرگودہا، لاہور روڈ پر واقع 87 جنوبی کا رہائشی اغواء

    سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی )سرگودھا کے علاقہ 87 جنوبی کے رہائشی عارف کو نامعلوم افراد نے اغوا کرلیا، تفصیلات کے مطابق صبح 9 بجے کے قریب عارف کو گھر سے اغوا کر لیا گیا ، عارف کی زوجہ کے بیان کے مطابق عارف عرصہ دراز سے 87 جنوبی میں رہائش پذیر تھا،10 سے زائد نامعلوم افراد گھر میں داخل ہوگئے
    نامعلوم افراد اسلحہ کے زور پر اغوا کر کے لےکر گئے
    اغوا ہوجانے کے بعد 15 پر کال کی اغواکاروں کے قانونی کارروائی سے بچنے کیلئے عارف کو ٹریفک پولیسں کے حوالے کر دیا، اے ایس آئی ٹریفک پولیس ظفر وڑائچ عارف کو نامعلوم جگہ پر لے گیا ، عارف کی بیوی نے تھانہ بھاگٹانوالہ میں اغواء کی درخواست دے دی آر پی او سرگودہا سے فوری نوٹس لینے اور کاروائی کا مطالبہ