Baaghi TV

Tag: #BaaghiTV #Strike #exclusive

  • بورڈ آف سکینڈری ایجوکیشن سرگودہا نے نتائج کا اعلان کر دیا

    بورڈ آف سکینڈری ایجوکیشن سرگودہا نے نتائج کا اعلان کر دیا

    سرگودہا،9اکتوبر2019(نمائندہ باغی ٹی وی)سرگودہا بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے انٹرمیڈیٹ پارٹ فسٹ (گیاہوریں) کے سالانہ امتحان 2019 کے نتیجے کا اعلان کر دیا ہے۔امتحان میں کےلیے 57311امیدواروں نے رجسٹریشن کروائی اور 55575نے حصہ لیا جن میں سے 31263امیدوار کامیاب قرار پائے۔امیدواروں کی کامیابی کا تناسب 5625 فیصد رہا۔
    چیئرپرسن تعلیمی بورڈ ڈاکٹر پروفیسر کوثر رئیس نے سیکرٹری بورڈ چوہدری سرفراز گجر اور کنٹرولر امتحانات کےہمراہ ایک سادہ تقریب میں نتیجہ آن لائن کیا۔
    امیدوار گھر بیھٹے اپنا نتیجہ بورڈ کی ویب سائٹ کے علاوہ اپنے موبائل فون سے اپنا رولنمبر پر 800290 ایس ایم ایس کر کے معلوم کر سکتے ہیں

  • امریکا چینی مسلمانوں کی حمایت کیوں کر رہا ہے ؟

    امریکا چینی مسلمانوں کی حمایت کیوں کر رہا ہے ؟

    امریکا کے ڈپارٹمنٹ اف کامرس نے چین کے صوبے زن جیانگ سے تعلق رکھنے والی 28 کمپنیوں پر پابندی عائد کردی اور اس پابندی کی بنیادی وجہ امریکا و چین کے خراب معاشی تعلقات نہیں بلکہ چین کی طرف سے یوگوئر مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کو بتایا جا رہا ہے،
    امریکا کے ڈپارٹمنٹ آف کامرس کے سیکرٹری ولبر راس نے کہا امریکا چینی مسلم اقلیت پر ہونے والے مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی کسی صورت حمایت نہیں کرتا ، امریکا کی جانب سے بلیک لسٹ کی جانے والی چینی کمپنیوں میں ویڈیو کیمرے بنانے والی کمپنی ہک ویژن ، آرٹیفیشل انٹیلیجنس پراڈکٹس بنانے والی کمپنی میگوی ٹیکنالوجی اور سینس ٹائم جیسی بڑی کمپنیاں بھی شامل ہیں،
    معیشیت کے اعتبار سے دنیا کے دو بڑے ممالک پچھلے کچھ عرصے تجارتی تعلقات کی خرابی کا سامنا کر رہے ہیں، اور اس کش مکش کے عالم میں دونوں ممالک ایک دوسرے کی پراڈکٹس پر بھاری ٹیرف بھی لگا چکے ہیں، کچھ دن پہلے وائٹ ہاوس نے چین کیساتھ تجارتی تعلقات کو بہتر بنانے اور مذاکرات کی میز پر آنے کیلئے حامی بھری ہے،

    امریکا کی طرف سے چینی مسلمانوں کے بارے بیانات پچھلے کافی عرصے سے مسلسل آ رہے ہیں ، جن میں امریکا چینی مسلمانوں پر ہونے والے مظالم پر آواز اٹھاتا رہا ہے، امریکا کے سٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے مطابق چین نے صوبی زن جیانگ میں کئی قید خانے تعمیر کیے ہوئے ہیں ، جن میں کم و بیش ایک لاکھ مسلمانوں کو قید کیا ہوا ہے اور ان کا قصور صرف یہ ہے کہ وہ مسلمان ہیں، ان کو مساجد میں جانے اور قرآن پڑھنے سے روکا جا رہا ہے ، چینی حکام کیمطابق انہوں نے قید خانے نہیں بلکہ مسلمان بچوں کے سکول قائم کیے ہوئے ہیں ،

    دوسری طرف چینی کمپنیوں کا کہنا ہے کہ امریکی ڈپارٹمنٹ آف کامرس کی طرف سے پاپبندیاں اور الزامات صرف سیاسی مقاصد حاصل کرنے اور چینی معیشیت کو ڈی ریل کرنے کیلئے کیے جا رہے ہیں، میگوی کمپنی کے ایک نمائندہ نے میڈیا کو بتایا کہ ان کی کمپنی کی بنائی ہوئی مصنوعات انسانی زندگیوں میں آسانی کا باعث بن رہی ہیں اور ایسے الزامات سراسر بے بنیاد ہیں ،
    اور جہاں تک انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر آواز اٹھانا مقصود ہے تو کیا امریکہ کو کشمیر میں ہونے والے مظالم نظر نہیں آ رہے، اور اگر امریکہ کشمیر کی صورتحال سے باخبر ہے تو چین کی طرح بھارت پر پابندیاں کیوں نہیں لگاتا ، بہر حال امریکہ کے اس اقدام کے پیچھے بلاشبہ سیاسی مقصد پوشیدہ ہے

  • پاکستان انسٹیٹیوٹ آف چائنا اسٹڈیز کے زیر اہتمام پانی کے مسئلے پر خصوصی سیمینار

    پاکستان انسٹیٹیوٹ آف چائنا اسٹڈیز کے زیر اہتمام پانی کے مسئلے پر خصوصی سیمینار

    سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی )پاکستان انسٹیٹیوٹ آف چائنا اسٹڈیز ، سرگودھا یونیورسٹی کے اشتراک سے شعبہ سیاست اور بین الاقوامی تعلقات (ڈی پی آئی آر) نے "پاکستان میں ابھرتے ہوئے پانی کے چیلینجز” کے عنوان سے ایک قومی کانفرنس کا انعقاد کیا۔
    ملک بھر کے فیلڈ ماہرین ،پروفیسرز اور پی ایچ ڈی اسکالرز نے اس رائے کا اظہار کیا کہ پانی کی موجودہ قلت بہت ہی زیادہ وسائل کی بد انتظامی اور پانی کی غیرضروری بربادی کا مسئلہ ہے جس کی وجہ سے شارٹ لائٹ پلاننگ ہے جو بدترین صورتحال کو دعوت دے رہی ہے
    ماہرین نے آبپاشی کی مہارت کو 41.5 فیصد سے بڑھا کر 55 فیصد کرنے کی ضرورت پر زور دیا ، اور فصلوں کی کاشت کی حوصلہ شکنی کرتے ہوئے مزید پانی کی ضرورت ہے اور ملک میں ابھرتے ہوئے پانی کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے میڈیا مہموں کے ذریعہ پانی کی بچت کے بارے میں عوام میں شعور اجاگر کیا جانے پر زور دیا گیا
    پانی کے ماہرین نے زرعی اراضی کو سیراب کرنے کے لئے پانی کے موثر استعمال کے ماڈلز شیئر کیے جو ڈیموں کی تعمیر کی ضرورت کو کم کردیں گے۔ انہوں نے فصلوں کی کاشت کرنے کی ضرورت پر زور دیا جس نے کم پانی استعمال کیا کیونکہ پانی کی کمی نہیں تھی لیکن مسئلہ پانی کا انتظام تھا۔
    مقررین نے سامعین کو آگاہ کیا کہ جنوبی ایشیائی ممالک کو اپنی گھریلو ، تجارتی ، صنعتی اور زرعی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے پانی کے زبردست چیلینجز کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ پاکستان دنیا کے تین بڑے آبی تناؤ والے ممالک میں شامل ہے۔ انہوں نے پاکستان میں پانی کی قلت پر شدید تشویش ظاہر کی کیونکہ کل آبادی کا 65 فیصد براہ راست یا بالواسطہ زراعت سے وابستہ تھا اور جی ڈی پی میں 21 فیصد حصہ ڈال رہا تھا۔
    شرکاء نے اپنے تحقیقی مقالے اور پریزنٹیشنز مختلف پہلوؤں اور چیلنجوں کے بارے میں شیئر کیں ، جن کا سامنا پاکستان کو قومی اور بین الاقوامی محاذوں پر پانی کی قلت کے سبب درپیش ہے اور اس سے نمٹنے کے لئے سفارشات مرتب کیں
    سرگودھا یونیورسٹی کے ڈی پی آئی آر کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد نواز نے ‘دریائے سندھ طاس میں پانی کی انتظامیہ اور سلامتی کو درپیش چیلینجز: انڈس واٹر بیسن کا ایک مطالعہ’ پر اپنی تحقیق پیش کی: روبینہ خان ، ایک پی ایچ ڈی اسکالر نے اپنی تحقیق کا عنوان "پاک بھارت ہند” کے عنوان سے پیش کیا۔
    آخر میں طلبا کے تنقیدی سوالات اور مقررین کے قائل جوابات نے سوال و جواب کے سیشن میں دلچسپ بحث مباحثہ کیا۔
    ڈاکٹر اشتیاق احمد ، یو او ایس کے وائس چانسلر۔ ڈاکٹر فضل الرحمن ، ڈائریکٹر پی آئی سی ایس اور ڈاکٹر محمد اعظم ، چیئرمین ڈی پی آئی آر نے شرکاء کو اسناد پیش کیں

  • چئیرمین الیکٹرانک میڈیا کلب ندیم خان کی وزیر اعلی پنجاب سے خصوصی ملاقات

    چئیرمین الیکٹرانک میڈیا کلب ندیم خان کی وزیر اعلی پنجاب سے خصوصی ملاقات

    سرگودھا (نمائندہ باغی ٹی وی ) چئیرمین الیکٹرانک میڈیا کلب ندیم خان کی وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملاقات تفصیلات کے مطابق چئیرمین الیکٹرانک میڈیا کلب نے وزیر اعلیٰ کو صحافیوں کے مسائل سے آگاہ کیا، وزیر اعلیٰ نے فوری طور پر صحافیوں کے ہیلتھ کارڈز بنانے کے احکامات جاری کر دیئے جبکہ دیگر مسائل کے حل کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین الیکٹرانک میڈیا کلب سرگودھا ندیم خان نے وزیر اعلیٰ ہاوس میں وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران ندیم خان نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو سرگودھا کے صحافیوں کو درپیش مسائل سےآگاہ کیا، اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب صحافیوں کے صحت کے مسائل حل کرنے کے لیے فوری طور پر سرگودھا کے صحافیوں کے ہیلتھ کارڈز جاری کرنے کے احکامات جاری کر دیئے، جبکہ صحافی کالونی سمیت دیگر مسائل کے حل کے لیے صوبائی وزیر لیبر و ہیومن ریسورس عنصر مجید خان نیازی کی قیادت میں ایک کمیٹی تشکیل دینے کا اعلان کیا، یہ کمیٹی سرگودھا کے صحافیوں کو درپیش مسائل کی نشاندہی کر کے ان کے حل کے لیے ایک تفصیلی رپورٹ وزیر اعلیٰ کو پیش کرےگی۔ اس موقع پر سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ صحافت ملک کا چوتھا ستون ہے اور ہم تما صحافیوں اور صحافتی اداروں کو ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں، تحریک انصاف کی حکومت چاہتی ہے کہ صحافی ملک کی ترقی کے لیے اپنا کردار ادا کریں، انہوں نے کہا کہ حکومت ملک بھر کے صحافیوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پرحل کرنے کے لیے کوشاں ہے، اس موقع پر چیرمین الیکٹرانک میڈیا کلب ندیم خان نے صحافیوں کے مسائل کے حل کے لیے کیئے جانے والے اقدامات پر وزیر اعلیٰ پنجاب کا شکریہ ادا کیا۔

  • ضلع بھر میں تین بے نامی جائیدادوں کا سراغ، نومبر تک کارکردگی درست کریں ،ڈپٹی کمشنر

    ضلع بھر میں تین بے نامی جائیدادوں کا سراغ، نومبر تک کارکردگی درست کریں ،ڈپٹی کمشنر

    سرگودہا (نمائندہ باغی ٹی وی )ڈپٹی کمشنر آسیہ گل نے ضلع بھر کے ریونیو افسران کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے انہیں مقررکردہ اہداف نومبر کے آخر ہر صورت مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ انہوں نے اسسٹنٹ کمشنروں کو ریونیو فیلڈ افسران کی ہفتہ وار کارکردگی کاجائزہ اجلاس طلب کر کے ان کے دفتر کوبھی آگاہ کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ وہ اپنے دفتر کے کانفرنس ہال میں ریونیو افسران کی کارکردگی کے ایک جائزہ اجلا س سے خطاب کر رہی تھےں۔ اجلا س میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کیپٹن ریٹائرڈ شعیب علی کے علاوہ تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنروں ‘تحصیلداروں اور فیلڈ ریونیو افسران نے شرکت کی ۔ ڈپٹی کمشنر نے نادہنگان کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ اس ضمن میں ریونیو افسران کی طرف سے کوئی عذر قبول نہیں کیا جائے گا ۔ اجلاس میں ریونیو افسران کی طرف سے آبیانہ کرنٹ ‘ آبیانہ بقایاجات ‘ تاوان ‘ زرعی انکم ٹیکس ‘ لوکل ریٹ ‘ واٹر ریٹ کرنٹ ‘ واٹر ریٹ بقایاجات سمیت ڈیوٹی کی مد میں اب تک کی وصولی کا تفصیلاجائزہ لیاگیا۔ ڈپٹی کمشنر نے سٹیمپ ڈیوٹی کی مد میں نادہنگان سے وصولی کیلئے ان کی جائیدادوں کی خریدوفروخت کو سرکاری بقایاجات ادا کرنے سے مشروط کرنے کی ہدایت کی ۔ انہوں نے ریونیو افسران پر زور دیا کہ مقررکردہ تمام اہداف کا رواں ماہ کے اندر 90فیصد ٹارگٹ کو ہر صورت حاصل کریں ۔ اجلاس میں ایف بی آر کی طرف سے زرعی انکم ٹیکس کے بقایاجات کیسز پر نادہنگان سے وصولی کی پیش رفت کابھی جائزہ لیاگیا ۔ اجلاس کو مزید بتایاگیاکہ ضلع بھر میں اب تک 3بے نامی جائیدادوں کا سراغ لگایاگیاہے جن میں سے 2 سرگودہا میں جبکہ ایک کی کوٹمومن میں نشاندہی ہوئی ہے ۔ ڈپٹی کمشنر نے تمام اسسٹنٹ کمشنروں کو ہدایت کی کہ وہ از سر نو بے نامی کاسراغ لگائیں اور اس ضمن میں سرٹیفکیٹ ان کے دفتر میں جمع کروائیں۔

  • انسداد ڈینگی پر سیمینار ۔ٹرانسپورٹرز بس اڈوں میں صفائی کاخیال رکھیں۔مشیر وزیر اعلیٰ برائے ہارٹیکلچرآصف محمود

    انسداد ڈینگی پر سیمینار ۔ٹرانسپورٹرز بس اڈوں میں صفائی کاخیال رکھیں۔مشیر وزیر اعلیٰ برائے ہارٹیکلچرآصف محمود

    سرگودہا( نمائندہ باغی ٹی وی )ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام عوام الناس میں ڈینگی مچھر کے ممکنہ مضراثرات اوراس سے بچاؤ بارے آگہی سیمینار جنرل بس سٹینڈ پر منعقد ہوا ۔ سیمینار کے مہمان خصوصی مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب آصف محمو د تھے جبکہ صدارت ڈپٹی کمشنر آسیہ گل نے کی ۔ سیمینار میں چیئرمین پی ایچ اے سعداللہ وڑائچ ‘ ڈی جی پی ایچ اے ریحانہ فرحت‘ چیئرمین ایس ڈی اے ممتاز اختر کاہلوں او رسیکرٹری ڈی آر ٹی اے فاروق حیدر عزیز ‘ ڈی ایچ او ڈاکٹر سہیل اصغر قاضی ‘ سی او ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر محمد ریاض اور سی او ایجوکیشن ریاض قدیر بھٹی کے علاوہ ٹرانسپورٹرزکی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ مشیر وزیر اعلیٰ آصف محمود نے کہا کہ پنجاب حکومت نے ڈینگی کے خاتمہ کیلئے کمر کس لی ہے ۔ اپنے گھروں اور جائے ملازمت ‘ دکانوں او رکاروباری جگہوں کو صاف ستھرارکھیں کسی بھی جگہ صاف پانی کو کھڑا نہ ہونے دیں۔ انہوںنے ٹرانسپوٹروں پر زور دیا کہ وہ پرانے ٹائروں کو تلف کردیں ۔ تمام بس اڈوں پر قائم سٹینڈ او ردکانوں کی صفائی کا خاص خیال رکھا جائے ۔ انہوں نے کہاکہ تمام مسافرگاڑیوں میں ڈینگی سے متعلق پمفلٹ تقسیم کئے جائیں نیز بس اڈوں پر خصوصی آگہی کا¶نٹرقائم کئے جائیں۔ انہوں نے بس ویگن اڈوں پر آگہی او رپینا فلیکس لگانے کی ضرورت پر زور دیا ۔ انہوں نے کہاکہ صفائی نصف ایمان ہے اور ہم اپنے ماحول کو صاف ستھرا رکھ کر ڈینگی سمیت دیگرو بائی بیماریوں سے محفوظ رہ سکتے ہیں ۔ انہوں نے اس امر پر اطمینان کا اظہار کیاکہ سرگودہامیں ڈینگی کاکوئی خطرہ نہیں لیکن چین کے بانسری بجانے کی بجائے ہمیں الرٹ رہنا ہوگا ۔ سیمینار سے ڈی ایچ او ڈاکٹر سہیل اصغر قاضی اور جامعہ سرگودہا کے شعبہ اسلامیات کے ایچ او ڈی پروفیسر ڈاکٹر فیروز علی شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ نبی کریم پر د وسر ی و حی پاکیزگی اور صفائی کے با رے اتری ۔ آپ کافرمان ہے کہ گندگی سے دور رہیں اپنے برتنوں او رمشقوں کو ڈھانپ کر رکھیں او ررات کو گھروں کے دروازے بند اور چراغ بجھا کر سوئیں او رہر مسلمان ان حدیث پر عمل کر کے تمام بیماریوں سے محفوظ رہ سکتا ہے ۔ ٹرانسپورٹ یونین کے جنرل سیکرٹری اعجاز بلوچ نے کہا کہ جو معاشرہ اجتماعی صفائی کا خیال رکھتا ہے وہ کبھی بیمار نہیں ہو سکتا۔ بعدازاں عوام الناس میں آگہی کیلئے مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب آصف محمود اور ڈپٹی کمشنر آسیہ گل کی قیادت میں واک کا اہتمام کیاگیا ۔ شرکاءنے بینرز او رپینا فلیکس اٹھا رکھے تھے جن پر ڈینگی سے بچاؤبارے آگہی احتیاطی تدابیر درج تھیں۔

  • کلین اینڈ گرین مہم۔سرگودہا کوصوبہ کا ماڈل ڈویژنل ہیڈکوارٹر بنانے کا فیصلہ

    کلین اینڈ گرین مہم۔سرگودہا کوصوبہ کا ماڈل ڈویژنل ہیڈکوارٹر بنانے کا فیصلہ

    سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی )مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب برائے ہارٹیکلچرآصف محمود نے کہا ہے کہ سرگودہا کو صفائی اورخوبصورتی کے لحاظ سے صوبہ کا ماڈل ڈویژنل ہیڈکوارٹر بنانے کا فیصلہ کیاگیا ہے اس سلسلہ میں وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے اس میگا منصوبہ کی منظوری دے دی ہے اورابتدائی طو رپر ساڑھے چھ کروڑ روپے کے فنڈز بھی جاری کئے جارہے ہیں۔ اس امر کا اظہار انہوں نے اپنے دورہ سرگودہا کے موقع پر اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر آسیہ گل ‘ چیئرمین سرگودہا ڈویلپمنٹ اتھارٹی چوہدری ممتاز اختر کاہلوں ‘ چیئرمین پی ایچ اے ملک سعد اللہ ‘ ڈی جی پی ایچ اے ریحانہ فرحت ‘ اے ڈی سی آر کیپٹن ریٹائرڈ شعیب علی اور اے ڈی سی جی بلال فیروز کے علاوہ میونسپل کارپوریشن او رضلع کونسل سمیت متعلقہ اداروں کے افسران نے شرکت کی ۔ مشیر وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پی ایچ اے سرگودہا کو مزید فعال بنایا جائے گا ادارے کی آسامیوں پر تقرریوں سمیت دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایاجائے گا ۔ اس طرح شہر میں صفائی کے نظام کو بہتر بنانے کے لئے میونسپل کارپوریشن کو بھی فنڈز کے علاوہ افرادی قوت کی تمام کمی کو دور کیاجائے گا ۔ انہوں نے کہاکہ سرگودہا شہر میں پہلے مرحلے میں ایک سڑک جیل روڈ کو خوبصورتی کے اعتبار سے ماڈل بنانے کے علاوہ شہر آنے والے تمام مین شاہرات کو بھی پی ایچ اے ماڈل بنائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ شہر سے گزرنے والی نہروں او رریلوے لائنوں کے گردنواح میں گرین بیلٹس اورعوام کی تفریحی کیلئے تمام سہولیات کو یقینی بنایا جائے گا ۔ اس طرح تمام بڑے پارکوں میں فیملیز کی تفریحی کیلئے ملٹی نیشنل کمپنیوں کی خدمات حاصل کی جائیں گی ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر آسیہ گل نے کہاکہ شہر میں صفائی پر خاص توجہ دی جارہی ہے ۔ مکینکل سویپر مشین خریدنے پر کام جاری ہے ۔ تمام محکموں او رسول سوسائٹی سے مل کر کلین اینڈ گرین سرگودہا کے نام سے ہفتہ صفائی منانے کی منصوبہ بندی کر لی گئی ہے ۔ ہفتہ صفائی میں تمام تعلیمی اداروں اور سرکاری محکموں سمیت ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی نمائندگی کو یقینی بنایا جائیگا ۔ انہوں نے کہاکہ شہر سے مویشیوں کے انخلاءاور شاپر بیگ پر پابندی کے لئے بھی اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ اس موقع پر پی ایچ اے کی طرف سے دی گئی بریفنگ میں بتایاگیاکہ شہر کے لاکھوں روپے کی لاگت سے شہر کے 9پارکوں کی تزئین وآرائش ومرمت پر کام جاری ہے ۔ بریفنگ میں بتایا گیاکہ شہر میں 20 نئی گرین بیلٹس بنائی گئی ہیں جبکہ شہر میں واقع تینوں اوورہیڈبرج پر خوبصورت ایل ای ڈی لائٹس لگائی گئی ہیں ۔ پی ایچ اے رواںمالی سال کے دوران مزید بارہ نئے پارک او رچھ چوک خوبصورت بنانے کا ارادہ رکھتاہے ۔ مشیر وزیر اعلیٰ آصف محمود نے پی ایچ اے ‘ ایس ڈی اے ‘ میونسپل کارپوریشن او رضلع کونسل افسران پر مشتمل ایک خصوصی کمیٹی بنانے کی ہدایت کی جو سرگودہا کو خوبصورتی او رصفائی کے اعتبار سے ماڈل ڈویژن بنانے کیلئے شروع کئے جانے والے تمام منصوبوں کی مانیٹرنگ کرے گی او راس ضمن میں اپنی سفارشات تیار کرکے حکومت کو بھجوائے گی۔

  • بھلوال اسٹیشن سے ملنے والا بچہ عبدالعلیم پراسرار طور پر پولیس حراست میں جاں بحق

    بھلوال اسٹیشن سے ملنے والا بچہ عبدالعلیم پراسرار طور پر پولیس حراست میں جاں بحق

    سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی )بھلوال پولیس کو اطلاع ملی کہ دو نامعلوم بچے ریلوے اسٹیشن چوک بھلوال میں موجود ہیں جس پر پولیس نے فوری طور پر بچوں کو تحویل میں لے کر جانچ پڑتال کا عمل شروع کردیا کہ آخر یہ بچے کون ہیں اور کہاں سے آئے ہیں ڈی ایس پی بھلوال ملک غلام عباس نے خود ذاتی دلچسپی لیتے ہوئے بچوں سے معلومات لینا شروع کردی اور چند گھنٹوں میں بچوں کے والدین سے رابطہ کیامحمد شعیب ولد مشتاق عمر 12 سال رہائشی غازی آباد جبکہ دوسرے بچے کا نام عبد العلیم ولد حبیب عمر 11 سال رہائشی چیچہ وطنی بتائی جاتی ہے
    مدرسے سے بچے کیوں بھاگے ،وجہ معلوم ہو گئی
    دونوں بچے مدرسہ جامعہ مسجد محمدیہ غازی آباد کے طالب علم ہیں دونوں کا کہنا ہے کہ وہ استاد کے تشدد سے تنگ آکر بھاگے ہیں ڈی ایس پی بھلوال کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں بچوں کا بروقت پولیس تک پہنچ جانا خوش قسمتی تھی ایک بچہ محمد شعیب ولد مشتاق 12سالُہ لاہور کو ورثاء کے حوالے کر دیا جبکہ عبدالعلیم پولیس کے پاس تھا دن ایک بجے طبیعت خراب ھونے کی صورت میں ہسپتال بھلوال لایا گیا تو اٹیک کی وجہ سے جان بحق ھو گیا ڈی پی اوسرگودھا حسن مشتاق سکھیراموقع پر پہنچ گئے

  • ڈینگی آگاہی واک اور سیمینار کا انعقاد ،طالبات کی بھرپور شرکت

    ڈینگی آگاہی واک اور سیمینار کا انعقاد ،طالبات کی بھرپور شرکت

    سرگودھا(نمائندہ باغی ٹی وی )گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی برائے خواتین نیو سیٹلائٹ ٹاﺅن میں ڈینگی وائرس سے آگاہی بارے واک اور سیمینار کا اہتمام کیا گیاجس میں کالج سٹاف سمیت طالبات کی کثیرتعداد شریک ہوئی پرنسپل گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی برائے خواتین میڈم صباح تبسم نے ڈینگی وائرس سے بچاو بارے اختیاطی تدابیر سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ ہم اپنے گھروں اور تمام جگہوں کو صاف ستھرا رکھیں اور کہیں بھی پانی جمع نہ ہونے دیں لان میں لگے پودوں اور گملوں میں پانی نہ رکھیں ڈینگی مچھر کے کاٹنے سے بچنے کے لیے پوری آستینوں والے کپڑے پہنیں گھروں اور دفاتر میںکھڑکیوں کو بند رکھیں۔ سیمینار سے دیگر سٹاف ممبران نے بھی ڈینگی سے بچاو بارے بریفنگ دی بعد ازاں پرنسپل کالج کی قیادت میں واک بھی کی گئی۔

  • سرگودہا یونیورسٹی یکجہتی کشمیر ریلی نکالی گئی

    سرگودہا یونیورسٹی یکجہتی کشمیر ریلی نکالی گئی

    سرگودھا(نمائندہ باغی ٹی وی) مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی اور بھارتی افواج کے نہتے کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کی مذمت کیلئے سرگودھا یونیورسٹی کے فیکلٹی ممبران، سٹاف اور طلباء و طالبات نے ریلی نکالی جس میں مطالبہ کیا گیا کہ کشمیروں کے حق خود ارادیت کو تسلیم کیا جائے اور بھارتی مظالم کو روکنے کیلئے اقوام متحدہ ٹھوس اقدامات اٹھائے۔ طلبہ نے پاکستان اور کشمیر کے جھنڈے اور پلے کارڈز لہرائے، کشمیر کی آزادی کیلئے باآواز بلند نعرے لگائے اور دنیا کو پیغام دیا کہ ہر پاکستانی مظلوم کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے اور کشمیر کی آزادی کیلئے ہر حد تک جانے کو تیار ہے۔ اس موقع پر مقررین نے کہا کہ اسلام ہمیں اخوت و انسانی ہمدردی کا درس دیتا ہے۔ بحیثیت انسان اور مسلمان یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ کشمیریوں کی آواز بنیں اور ہر فورم پر کشمیر کی آزادی کیلئے آواز اٹھائیں۔ شرکاء نے کہا کہ ہم نے اقوام متحدہ کے سوئے ہوئے ضمیر کو جگانا ہے اور دنیا کی توجہ مسئلہ کشمیر پر مرکوز کرانی ہے۔ طلباء نے یہ پیغام دیا کہ وہ کشمیر کو آزادی دلا کر رہیں گے۔ ہر پاکستانی کا دل آزادی کے متلاشی کشمیریوں کے ساتھ دھڑکتا ہے اور یہ پکارتا ہے کہ آزادی کشمیریوں کا بنیادی حق ہے اور اس حق کو کوئی بھی کشمیریوں سے نہیں چھین سکتا۔