Baaghi TV

Tag: #BaaghiTV #Strike #exclusive

  • بے بسی اور لاچارگی کی علامت کون بن چکا ہے، فردوس عاشق اعوان نے بتا دیا

    بے بسی اور لاچارگی کی علامت کون بن چکا ہے، فردوس عاشق اعوان نے بتا دیا

    وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا بیان ، لانگ مارچ اوراستعفوں کی گیڈر بھکھکیاں دینے والوں کا”لونگ گواچ“چکا ہےاستعفے صرف ڈرامہ،پی ڈی ایم کا ٹولہ کبھی استعفے نہیں دے گا، ملکی دولت کو بے دردی سے لوٹنے والوں میں لانگ مارچ کی ہمت نہیں
    یہ گھٹیااپوزیشن ہے،جسے راجکماری ہانک رہی ہے
    سندھ کا شہزداہ بے بسی اورلاچارگی کی علامت بن چکا ہے

    فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ مولاناکی منفی سیاست کا جنازہ نکل چکا ، کنیز اول اورکنیز دوئم کی حالت قابل رحم ہےکورونا وباء میں انسانی زندگیوں کو داؤ پر لگانے والوں کوشرم ہے نہ حیا، اپوزیشن نے ڈھٹائی کا مظاہرہ کر کے کورونا کے مرض میں اضافہ کیا

    پنجاب میں گزشتہ 24گھنٹے کے دوران کورونا کےباعث51مریض جاں بحق ہوئے، گزشتہ24گھنٹے کے دوران کورونا کے 695نئے کیس سامنے آئے، پنجاب میں کورونا مریضوں کی تعداد 133,874تک پہنچ گئی ہے، لاہور میں مریضوں کی تعداد65705 ہوچکی ہے، پنجاب میں اب تک کورونا کے باعث3,783 مریض جاں بحق ہوچکے ہیں

  • ڈولفن اسکواڈ کا ڈکیتوں سے آمنا سامنا،   2 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

    ڈولفن اسکواڈ کا ڈکیتوں سے آمنا سامنا، 2 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

    ڈولفن اسکواڈز کا ڈکیتوں سے آمنا سامنا ہو گیا ، ناکہ لگا کر شہریوں کو لوٹنے والے 02 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا ،ڈاکووں کا ایک ساتھی اندھادھند فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ،03 ڈاکو بیگم کوٹ کے پاس ناکہ لگا کر شہریوں کو لوٹ رہے تھے، ڈولفن ٹیم 15 کی کال پر ریسپانڈ کرتے ہوئے فی الفور موقع پر پہنچی،

    ڈولفن ٹیم کے پہنچنے پر ڈاکووں نے ڈولفن اہلکاروں پر سیدھی فائرنگ کردی،ڈاکوؤں کی فائرنگ سے اہلکار بال بال محفوظ رہے، فائرنگ کے تبادلے میں بگا اور دلاور نامی ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیے گئے جبکہ ساتھی فرار ہو گئے

    ڈاکوؤں کی یکے بعد دیگرے شہریوں کو لوٹنے کی 3 کالز موصول ہوئیں تھیں۔ڈاکوؤں نے میٹرواسٹیشن، فرخ آباد اور شاہدرہ موڑ پر یکے بعد دیگرے 3 وارداتیں کرتے ہوئے موٹر سائیکلیں، کیش و موبائلزچھینے۔ ، ملزمان کے قبضہ سے چھینے گئے 16 موبائلز ، کیش، اسلحہ،9 چلیدہ خول و موٹر سائیکلیں برآمد کر لی گئیں

    ڈاکوؤں سے برآمد ہونے والی موٹر سائیکل 1 بجکر 22 منٹ پر فرخ آباد سے چھینی گئی تھی۔ ملزمان ریکارڈ یافتہ ہیں، ڈکیتی،راہزنی،اسلحہ و دیگر فوجداری جرائم کے درجنوں مقدمات درج ہیںبگا اور دلاور نامی ڈاکوں کو زخمی حالت میں میو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے،

  • سلیکٹڈ کے اعترافِ جرم کے بعد اب کس کا انتظار ہے، میاں نواز شریف نے سوال اٹھا دیا

    سلیکٹڈ کے اعترافِ جرم کے بعد اب کس کا انتظار ہے، میاں نواز شریف نے سوال اٹھا دیا

    لاہور: سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کا ٹویٹ

    ‏سلیکٹرز کی مسلط کی ہوئی سوغات کی نالائقی کی سزا بھگتنے والے 22 کروڑ پاکستانی آج آپ سے سوال پوچھ رہے ہیں

    کہ کیوں ووٹ چوری کر کے ایک ایسے شخص کو لایا گیا جو نہ اہلیت رکھتا تھا، نہ قابلیت، نہ تجربہ اور نہ تیاری؟سلیکٹڈ کے اعترافِ جرم کے بعد اب سلیکٹرز کے اعترافِ جرم کا انتظار ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پی ڈی ایم مردان ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ مردان والوں کو نوازشریف کا سلام،

    مریم نواز کا کہنا تھا کہ شاندار استقبال پرآپ سب کاشکریہ اداکرتی ہوں ، مجھے پتہ ہےآپ سب مہنگائی کے خلاف یہاں جمع ہیں،عمران خان نے کل خود نااہلی اورنالائقی کا اعتراف کیا،عمران خان نے کہا کسی کوتیاری کے بغیرحکومت میں نہیں آنا چاہیے،عمران خان نے کہا مجھے بٹھا تو دیا لیکن مجھے حکومت چلانے کا پتہ نہیں تھا،آج لوگ آپ کی نااہلی کی وجہ سے پریشان ہیں،

    مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں پہلے سے پتہ تھا کہ یہ نااہل اورنالائق ہے،جب تم جانتے تھے کہ وزارت عظمیٰ کے اہل نہیں ہوتوشیروانی پہننے کی جلدی کیوں تھی،کیا الیکشن سے پہلے یہ نہیں کہتے تھے کہ میرے پاس دو سو بندوں کی ٹیم ہے

  • معاون خصوصی قومی سلامتی کی  افغانستان کے وفد سے ملاقات، دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال

    معاون خصوصی قومی سلامتی کی افغانستان کے وفد سے ملاقات، دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال

    معاون خصوصی قومی سلامتی،ڈاکٹر معید یوسف کے زیر صدارت پاک افغان ٹریک ٹو مذاکرات کا اجلاس ،افغانستان میں امن عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا

    ڈاکٹر معید یوسف نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے مابین مربوط معیشت ہونی چاہئے: پاکستان اور افغانستان مشترکہ مفادات رکھتے ہیں۔پاکستان اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ دونوں ممالک کء معاشی خوشحالی ایک دوسرے سے جڑی ہوئی ہے۔ پاکستان،افغانستان کو معاشی طور پر مضبوط دیکھنا چاہتا ہے۔ پاکستان اقتصادی سلامتی پر کام کر رہا ہے۔

    ڈاکٹر معید یوسف نے مزید کہا کہ افغانستان میں امن وسطی ایشیا کے ساتھ رابطے کے لئے بہت ضروری ہے ، جس کے باعث پاکستان اور افغانستان خوشحال ہوں گے۔مستحکم اقتصادی تعلقات ,ویزا سہولیات ، تجارت ، کُرم اور چترال میں دو بارڈر مارکیٹیں اور افغان عوام کی فلاح و بہبود کے لئے اٹھائے جانے والے اقدامات ہیں۔

    افغان وفد نے کہا کہ افغانستان میں امن و استحکام کو یقینی بنانے کے لئے پاکستان کی کوششیں قابل تعریف ہیں۔ دونوں ممالک کے مابین تجارتی تعلقات اور عوام سے عوام کے رابطوں میں مزید پیشرفت ہو گی۔

  • راولپنڈی میں تجاوزات کے خلاف آپریشن، غیر قانونی املاک قبضے میں لے لی گئیں

    راولپنڈی میں تجاوزات کے خلاف آپریشن، غیر قانونی املاک قبضے میں لے لی گئیں

    راولپنڈی میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا گیا،
    تجاوزات کے خلاف ڈھوک کالا خان کے علاقے میں میٹروپولیٹن کارپوریشن راولپنڈی کا آپریشن ہوا

    آپریشن کے دوران سڑک کنارے لگے ٹھیلے اور ریڑھیاں قبضے میں لی گئیں ،ٹریفک اور دیگر مسائل کے خاتمے تک تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا جارہا ہے

    قبضے میں لئے گئے سامان پر جرمانے کئے جارہے ہیں
    ضلعی انتظامیہ نے سخت ایکشن لیتے ہوئے بھاری جرمانے عائد کر دیے

  • میٹرو پولیٹن کارپوریشن اسلام آباد نے سی ڈی اے کیخلاف اہم مقدمہ جیت لیا

    میٹرو پولیٹن کارپوریشن اسلام آباد نے سی ڈی اے کیخلاف اہم مقدمہ جیت لیا

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے لیگل ایڈوائزر قاضی عادل ایڈوکیٹ کے دلائل سے اتفاق کرلیا،پراپرٹی ٹیکس پر سی ڈی اے کا کوئی اختیار نہیں، تمام ریکوری ایم سی آئی کو دینے کا حکم جاری کر دیا

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے آرڈر جاری کیا کہ یونین کونسلز کے دفاتر بنائے جائیں، تعمیر و ترقی کا اختیار دیا جائے، ایم سی آئی پورے اسلام آباد سے پراپرٹی ٹیکس اکٹھا کرے اور علاقے میں ترقیاتی کام کرے،
    اسلام آباد ہائیکورٹ نے میٹروپولیٹن کارپوریشن کو پرانے ریٹس پر ٹیکس وصول کا حکم دے دیا

    ٹیکس وصولی سی ڈی اے کا اختیار نہیں، میٹروپولیٹن کارپوریشن وصول کرے، سی ڈی اے کا پراپرٹی ٹیکس وصولی غیر قانونی قرار دیدیا گیا
    2015ء کے بعد سے سی ڈی اے کا پراپرٹی ٹیکس سے وصول شدہ رقم کا آڈٹ کرانے کا حکم
    سی ڈی اے کو پراپرٹی ٹیکس کی رقم لوکل گورنمنٹ فنڈ میں منتقل کرنے کا حکم دیدیا گیا

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے پراپرٹی ٹیکس میں اضافے کے خلاف درخواستیں منظور کرلیں ایم سی آئی، جماعت اسلامی سمیت دیگر شہریوں نے پراپرٹی ٹیکس کیسز کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا

  • اسلام آباد پولیس کی کاروائی ،  دو رکنی گروہ گرفتار

    اسلام آباد پولیس کی کاروائی ، دو رکنی گروہ گرفتار

    اسلام آباد: ایس پی انویسٹیگیشن کی ہدایت پر سی آئی اے پولیس ٹیم کی کارروائی،منشیات فروش اور موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث دو رکنی گروہ گرفتارکر لیا گیا ملزمان بابر خان اور وحید خان شامل ہیں

    ملزم کے قبضے سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ و ایمونیشن، موٹر سائیکل اور 1100 گرام ہیروئن برآمد کر لی گئی

    کارروائی ڈی ایس پی سی آئی اے حاکم خان کی نگرانی میں سب انسپکٹر عمران حیدر، اے ایس آئی محمد اکرم رانجھا اور جوانوں نے کی۔ملزمان سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی

  • پی ڈی ایم کے جلسوں میں تیزی کیوں آرہی ہے، پی ٹی آئی کے رہنماؤں نے بتا دیا

    پی ڈی ایم کے جلسوں میں تیزی کیوں آرہی ہے، پی ٹی آئی کے رہنماؤں نے بتا دیا

    پی ڈی ایم کے جلسے پر پاکستان تحریک انصاف کے ہنماؤں کا ردعمل سامنے آگیا

    سینٹر فیصل جاوید نے کہا کہ ان کی تقریروں سے آشکار ہے کہ این آر او کی ڈیمانڈ میں تیزی آرہی ہے،
    ان کے جلسوں سے یہ مزید بے نقاب ہو رہے ہیں، لوگوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال دیا،جلسوں کی وجہ سے کورونا کیسز میں ریکارڈ اضافہ ہو رہا ہے، یہ سب کچھ محض اپنی چوری کرپشن بچانے کے لئے کر رہے ہیں،

    وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ‏(ن) لیگی قیادت استعفوں کی دھمکیوں سے قوم کا وقت ضائع نہ کرے،عملی اقدام اٹھائے۔ مینار پاکستان کے فلاپ شو کے بعد اپوزیشن کے غبارے سے ہوا نکل چکی ہے۔ سینیٹر شبلی فراز نے مزید کہا کہ لانگ مارچ کے بعد مہنگائی مارچ کا اعلان انکے سکڑتے اور ٹھٹھرتے ایجنڈے کا ثبوت ہے ۔پی ڈی ایم کے پاس کہنے اور کرنے کے لئے کچھ باقی نہیں۔

    سینٹر فیصل جاوید نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان ان کو کبھی بھی این آر او نہیں دیں گے، پی ٹی ایم والے استعفی دینے میں مزید دیر نہ کریں، انکے استعفےٰ فوراً قبول کر لیے جائیں گے،پہلے ہی کہا تھا ان کے استعفے نہیں لطیفے ہیں،

  • کل جماعتی  حریت کانفرنس کے زیر اہتمام مظاہرہ،بھارت کے خلاف شدید نعرے بازی

    کل جماعتی حریت کانفرنس کے زیر اہتمام مظاہرہ،بھارت کے خلاف شدید نعرے بازی

    لائن آف کنٹرول پر مسلسل گولہ باری اور مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی ریاستی دہشت گردی کیخلاف کل جماعتی حریت کانفرنس کے زیر اہتمام اسلام آباد میں اقوام متحدہ مبصر مشن کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ،مظاہرین کی بھارتی سرکار کے خلاف نعرے بازی کی بھارتی فورسز کی جانب ایل او سی بلا اشتعال فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی

    مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیاں بند کرو، ًمظاہرین کے نعرے، ہم کیا چاہتے، آزادی، مظاہرین، گو انڈیا گو بیک، مظاہرین نے شدید نعرے بازی کی ،بھارتی فورسز کا مقبوضہ کشمیر میں مظالم اور ایل او سی پر معصوم شہریوں نشانہ بنانا قابل مذمت ہے، اقوام متحدہ بھارتی جارحیت کا نوٹس لے،آزاد کشمیر میں یو این کی گاڑی کو نشانہ بنانا بھارتی جارحیت کا منہ بولتا ثبوت ہے،

    لائن آف کنٹرول پر سیز فائر قوانین کی خلاف کی گئی، ابزرور بھی بھارتی جارحیت سے محفوظ نہیں ہیں بھارتی فورسز نے جان بوجھ کر یو این کے قافلہ کو نشانہ بنایا جب ابزرور محفوظ نہیں، تو کشمیریوں سے بھارتی فورسز کا رویہ سمجھ آجانا چاہیے

  • نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں کمانڈ اینڈ سٹاف کانفرنس، نیول چیف نے آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا

    نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں کمانڈ اینڈ سٹاف کانفرنس، نیول چیف نے آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا

    نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ،کانفرنس کی صدارت پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے کی۔ کانفرنس کے دوران خطے کی سیکیورٹی صورت حال، پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں اور جوانوں کے تربیتی اور فلاحی امور کا جائزہ لیا گیا۔ نیول چیف کو پاک بحریہ کے مختلف دفاعی منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

    امیرالبحر نے جدید ٹیکنالوجی کے حصول کے ذریعے پاک بحریہ کی صلاحیتوں میں اضافے کے اقدامات اور آپریشنل تیاریوں کو سراہا۔ نیول چیف نے ملک میں کورونا وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کیلیے حکومتی پالیسیوں پر مکمل عملدرامد کے حوالے سے فیلڈ کمانڈز کو ہدایات بھی دیں۔کانفرنس میں اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ پاک بحریہ کسی بھی قسم کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔