Baaghi TV

Tag: #BaaghiTV #Strike #exclusive

  • سرگودہا یونیورسٹی کی طالبات کی کشمیری خواتین کے حق میں واک

    سرگودہا یونیورسٹی کی طالبات کی کشمیری خواتین کے حق میں واک

    سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی)ملک بھر کی طرح گزشتہ روز سرگودہا میں بھی جمعہ کے روز یکجہتی کشمیر کے حوالے سے پروگرامات اور ریلیوں کا انعقاد کیا گیا اس سلسلے میں سرگودہا یونیورسٹی میں شعبہ فارمیسی سے تعلق رکھنے والی میڈیکل کی طالبات نے خصوصی واک کا اہتتمام کیا جس میں یونیورسٹی کی طالبات اور پروفیسرز نے بھرپور شرکت کی اس موقع پر طالبات کا کہنا تھا کہ ہم اپنی کشمیری بہنوں سے اظہار یکجہتی کیلیے جمع ہوئی ہیں کشمیر کی طالبات بہت بلند حوصلے اور ہمت والی ہیں جو اپنے بھائیوں اور اپنے والدین کی قربانیاں دے کر بھی ڈٹی ہوئی ہیں اور بھارتی فوج کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن کر کھڑی ہیں تعلیم ان کا بھی حق ہے مگر ظالم بھارتی افواج نے آج 45 روز تک کرفیو لگا کے مظلوم کشمیری طالبات کو بھی گھروں میں محصور کر دیا ہے عالمی دنیا کو چاہیے کہ فوری اس کا نوٹس لے اور بند تعلیمی اداروں کو کھولا جائے

  • کشمیر کی فتح تک جدوجہد آزادی جاری رہے گی ،سینیٹر سراج الحق

    کشمیر کی فتح تک جدوجہد آزادی جاری رہے گی ،سینیٹر سراج الحق

    سرگودھا(نمائندہ باغی ٹی وی) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ وہ29ستمبر کو مظفرآباد میں کشمیریوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے لیے جلسہ عام سے خطاب کریں گےاور ریلی بهی نکالی جائے گی سینیٹر سراج الحق نے سرگودہا میں جلسے کے شرکاء سے خطاب میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان سے صرف یہی کہوں گا کہ وہ جب امریکہ جائیں تو خالی واپس نہیں آنا بلکہ میری اور آپکی بیٹی بہن عافیہ صدیقی کو جہاز میں سوار کرکے اپنے ساتھ لاؤ پھر تمهارااستقبال پورا پاکستان کرے گا وہ سرگودھاشہرکے شاهین چوک میں ایک عظیم الشان جلسہ عام سے خطاب کررهے تهے انہوں نے کہا کہ پاکستان کا بچه بچه کشمیری عوام کے ساتھ ساتھ کشمیری لیڈروں کے ساتھ کهڑے هیں جب تک کشمیر فتح نہیں هوتا جماعت اسلامی کی جدو جہد جاری رہے گی انہوں نے عمران خان سے کہا هے کہ وه بسم اللہ کرے اور کشمیری کی آ زادی کے لیے عملی طور پر میدان میں اترے کشمیری عوام آپکو پکار رهی هے یہودو نصاری پر کبهی اعتبار نا کرے اللہ کے رسول کے فرمان کے مطابق وہ کسی کے دوست نہیں هیں بلکہ دشمن هیں انہوں نے کہا کہ اس وقت معاشی معاملات ا سٹیٹ بنک کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق مزید مہنگائی میں اضافے هونے والا هے ملک میں جمہوریت نام کی کوئی چیز نہیں عوام کی پریشانیوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے لهزا پاکستان کی عوام کو اتنا پریشان نہ کرے کہ لوگ سڑکوں پر نکل آئیں آخر میں دعا کر واکر جلسہ اختتام پذیر ہو گیا

  • ایس ایچ او خوشاب کی مسجد میں کھلی کچہری

    ایس ایچ او خوشاب کی مسجد میں کھلی کچہری

    سرگودہا،خوشاب (نمائندہ باغی ٹی وی)آئی جی پنجاب احکامات کے مطابق پنجاب بھر میں تھانہ ایس ایچ او ز نے مساجد میں کھلی کچہری کے سلسلہ میں تھانہ خوشاب کے ایس ایچ او راجہ ارشد عباس نے بھی مسجد رحمتہ اللعالمین میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا جس میں بعد از نماز جمعہ نماز یوں عوام الناس کے مسائل سنے اور نمازیوں نے مسجد رحمتہ اللہ العین کی نکاسی آب کا مسئلہ پیش کیا کہ نالہ کے ساتھ قیام پذیر دکانداروں اور دیگر نے نکاسی بند کر رکھی ھے ایس ایچ او تھانہ خوشاب نے متعلقہ محکمہ کے نوٹس میں دیتے ھوئے جلد حل کرنے پر زور دیا اس کے علاوہ بھکاریوں کے روپ میں عورتیں گناہ عام۔ کی دعوت دیتی پھر رہی عوام کی اس شکایت پر ایس ایچ او راجہ ارشد نے کارروائی کرنے کی یقین دہانی کرائی عملہ پولیس میں محمدوسیم اور معزز ین علاقہ بھی شریک ھوئے

  • خوشاب ،ڈپٹی کمشنر نادیہ شفیق کی قیادت میں خواتین کی یکجہتی کشمیر ریلی

    خوشاب ،ڈپٹی کمشنر نادیہ شفیق کی قیادت میں خواتین کی یکجہتی کشمیر ریلی

    سرگودہا،خوشاب(نمائندہ باغی ٹی وی )ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) خوشاب نادیہ شفیق کی زیر قیادت گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول جوہرآباد میں ایک ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ریلی کا اہتمام سی ای او ایجو کیشن اتھارٹی میاں محمد اسماعیل نے کیا تھا۔ریلی نکالنے کا مقصد مقبوضہ کشمیر کی عورتوں پر بھارتیوں کے ڈھائے جانے والے مظالم کے خلاف آواز بلند کرنا اور ان سے یکجہتی کا اظہار کرنا تھا۔ریلی میں خواتین نے منہ پر پٹیاں لگارکھی تھیں۔علاوہ ازیں ریلی کے شرکاء نے پاکستانی اور کشمیری پرچم اور بینرز وغیرہ بھی اٹھا رکھے تھے۔ریلی میں ڈی ایم اوخیضراں علی،وومن کرائسزسنٹر کی انچارج سعدیہ،سیکرٹری آرٹی اے فریال نعیم،سکول ہیڈ مسٹریس میمونہ احسان،سوشل ویلفیئر آفیسر ایمن سکول کی طالبات اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی خواتین نے شرکت کی۔

  • بے حسی کی انتہا،سرگودہا کے ڈاکٹر مسیحا نہیں جلاد ہیں

    بے حسی کی انتہا،سرگودہا کے ڈاکٹر مسیحا نہیں جلاد ہیں

    سرگودھا(نمائندہ باغی ٹی و ) بے حسی کی انتہا، ٹی ایچ کیو اسپتال بھاگٹانوالہ میں علاج کے لیے آنے والے مریض کو ڈرپ لگائی اور کرسی پر بٹھا کر ڈرپ اسی کے ہاتھ میں تھما دی، مریض کئی گھنٹے ڈرپ ہاتھ میں لیے بیٹھا رہا، ڈپٹی کمشنر سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق 23 جنوبی کا رہائشی محمد رمضان علاج معالجہ کے لیے ٹی ایچ کیو اسپتال بھاگٹانوالہ آیا جہاں پر ڈاکٹروں نے اسے ڈرپ لگائی اور انسانیت کی تذلیل کرتے ہوئے بیڈ پر جگہ دینے کے بجائے ریسپشن کے قریب کرسی پر بیٹھاتے ہوئے ڈرپ اس کے ہاتھ میں تھما دی، محمد رمضان کئی گھنٹے تک ڈرپ ہاتھ میں بیٹھا رہا، ڈرپ ختم ہونے کے بعد ڈاکٹروں نے ڈرپ اتاری اور اسے گھر جانے کا بول دیا، اہل علاقہ نے ٹی ایچ کیو ہسپتال کے عملہ کی اس بے حسی پر ڈپٹی کمشنر آسیہ گل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ہسپتال انتظامیہ کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائیں۔

  • سرگودہا،قبضہ پولیس میں لی گئی پانچ من سے زائد منشیات نذر آتش

    سرگودہا،قبضہ پولیس میں لی گئی پانچ من سے زائد منشیات نذر آتش

    سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی )تفصیلات کے مطابق سینیئر سول جج سرگودہا احسن محمود ملک کی زیر نگرانی فیصلہ شدہ مقدمات میں قبضہ پولیس میں لی گئی منشیات کی تلفی کی گئی جس میں 135 کلو گرام چرس ،83کلو گرام افیون اور 596 گرام پوست نذر آتش کی گئی.ڈی پی او حسن مشتاق سکھیرا کی ہدایت پر انسپکٹر لیگل قاسم حیات نے سیشن جج کو ایک تحریری درخواست دی جس پر سول جج احسن محمود ملک کو نگران مقرر کیا گیا جبکہ پولیس کی طرف سے انسپکٹر لیگل قاسم حیات ،ایس ایچ او صدر حاجی احمد اور محرر مال خانہ پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی گئی کمیٹی نے ریکارڈ چیک کرنے کے بعد اپنی موجودگی میں قبضہ پولیس میں لی گئی پانچ من سے زائد منشیات کو نذر آتش کیا

  • خوشاب میں انٹرنیشنل لٹریسی ڈے کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد

    خوشاب میں انٹرنیشنل لٹریسی ڈے کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد

    سرگودہا.خوشاب(نمائندہ باغی ٹی وی ) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) خوشاب نادیہ شفیق نےگزشتہ روز.
    انٹر نیشنل لٹریسی ڈے کے ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غیر رسمی تعلیم کے اساتذہ مبارکبادکے مستحق ہیں جو کم معاوضہ کے ساتھ معاشرے کے بچوں کی تعلیم و تربیت کرنے میں اہم کردارادا کر رہے ہیں -ان اساتذہ کی محنت سے تعلیم حاصل کرنے کے بعد یہی بچے بڑے ہو کر مختلف شعبہ جات میں اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں او ر آج کے سیمینار میں بچوں کی مختلف پروگرامز میں شرکت اور اساتذہ کی کاوشیں قابل تحسین ہیں -انہوں نے کہاکہ ان بچوں کی صلاحتیں کسی دیگر بڑے اداروں کے بچوں سے کم نہیں ہیں -ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) گورنمنٹ گرلزماڈل ہائی سکول جوہرآباد میں ایک منعقدہ سیمینار سے خطاب کر رہی تھیں -وہ اس سیمینار کی مہمان خصوصی تھیں -سیمینار میں سی ای او ا یجوکیشن اتھارٹی میاں محمد اسماعیل،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر لٹریسی رائے حسن عباس، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر ویلفیئرغلام شبیر، سکول ہیڈ مٹریس میمونہ احسان،غیر رسمی تعلیمی اداروں کے اساتذہ اور بچوں نے شرکت کی -سی ای او ایجوکیشن اتھارٹی میاں محمد اسماعیل نے نان فارمل بیسک ایجوکیشن کے اغراض و مقاصد بیان کرتے ہوئے کہاکہ تعلیم منزل تک پہنچنے کا ذریعہ ہے -اس لیے بچوں کو تعلیم کے ساتھ انہیں پْر اعتماد با کر دار اور ان کی کردار سازی کرنا بہت اہم ہے -ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر لٹریسی رائے حسن عباس نے استقبالیہ خطبہ پیش کرتے ہوئے ضلع بھرمیں غیر رسمی سکولز،داخل شدہ بچوں،تعلیمی نتائج،ٹرانس جینڈراور خانہ بدوش بچوں کو تعلیم کی فراہمی وغیرہ کی تفصیل سے آگاہ کیا -سیمینارمیں غیر رسمی بنیادی تعلیم کے سکولوں کے بچوں نے مخصوص انداز میں مہمان خصوصی کو خوش آمدید کہا سیمینار میں بچوں نے ٹیبلوز اور رنگا رنگ پروگرام پیش کیئے -سیمینار کے اختتام پر پاکستان کا قومی ترانہ پڑھا گیا

  • سرگودہا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے انتخابات کا عمل مکمل ہو گیا

    سرگودہا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے انتخابات کا عمل مکمل ہو گیا

    سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی)سرگودھا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسڑی کے انتخابات کا عمل مکمل ہو گیا تفصیلات کے مطابق مظہر احمد ملک صدر ، محمد ندیم نور سینئر نائب صدر ، محمد اعظم ٹاٹری نائب صدر جبکہ خواتین کی مخصوص نشت پر عطاء مہناز چوہدری بلامقابلہ منتخب ہوگئیں، چئیرمین الیکشن کمیشن چوہدری شفعقت علی چیمہ نے اعلان کر دیا
    منتخب ہونے والے تمام صدر ، سینئر نائب صدر اور نائب صدر یکم اکتوبر سے فرائض سرانجام دیں گے
    انتخابات میں فاؤنڈر گروپ نے تمام نشستیں جیت لیں

    سرگودھا—- صدر مرزا فضل الرحمن ، سینئر نائب صدر ایان پراچہ اور نائب صدر سعداللہ ملک 30 ستمبر تک اپنے فرائض سر انجام دیتے رھے گئے

  • سرگودہا پریس کلب کے وفد کی گورنر پنجاب سے خصوصی ملاقات

    سرگودہا پریس کلب کے وفد کی گورنر پنجاب سے خصوصی ملاقات

    سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی)گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے سرگودہا پریس کلب کی ایگزیکٹو باڈی کی ملاقات تفصیلات کے مطابق ملاقات میں سید شہزاد شیرازی ،رانا ساجد اقبال شاہین فاروقی ،عمران گورائیہ، رانا اشرف ،ملک محمد اصغر ،ممتاز عارف ،عبدالحنان چوہدری ،شیخ نعیم طاہر ،ارشد محمود ارشی ،عبدالصمد شاہین ،عبید اللہ طاہر ،فیضان سنی شریک تھے ملاقات انتہائی خوش گوار موڈ میں ہوئی پریس کلب کے وفد نے گورنر پنجاب سے سرگودہا کے مسائل پر بات چیت کی مزید ازاں سرگودہا میں صحافی کالونی کے قیام پر بات کی جس کا اعلان پہلے سے ہو چکا ہے گورنر پنجاب نے سرگودہا پریس کلب کی جانب سے دورہ پریس کلب کی دعوت قبول کرلی مزید توقع ہے کہ وہ اپنے اس دورے کے دوران صحافیوں کے لیے کالونی کے قیام کے حوالے سے اہم اعلان کریں گے

  • 1122 کے زیر اہتمام دو روزہ بیسک لائف سپورٹ ٹریننگ کاا نعقاد

    1122 کے زیر اہتمام دو روزہ بیسک لائف سپورٹ ٹریننگ کاا نعقاد

    سرگودہا،خوشاب(نمائندہ باغی ٹی وی)1122خوشاب اور پی سی ایل مینجمنٹ کے زیر اہتمام پائنیر سیمنٹ لمیٹڈچنکی کے افسران اور ورکرز کیلئے دو روزہ بیسک لائف سپورٹ ٹریننگ کا انعقاد کیا گیاجس میں شرکاء پی سی ایل مینجمنٹ،مینیجر ایچ ایس ای عدنان سلامت،دیگر افسران اور ورکرز نے کثیر تعداد میں شرکت کی – پائنیر سیمنٹ لمیٹڈ کے ایگزیکٹو حال میں شرکاء کو کمیونٹی اینڈ سیفٹی آفیسر محمد مرسلین اور کمیونٹی انسٹرکٹرز نے ابتدائی طبی امداد کے جدید طریقے،سانس اور دل کی دھڑکن بند ہونے کی صورت میں جدید سی پی آر کے ذریعے بحالی،روڈ ٹریفک حادثات میں مریضوں کی درست اور محفوظ طریقوں سے منتقلی،بہتے خون کی روک تھام،ہڈی کے مختلف نوعیت سے ٹوٹ جانے کی صورتحال میں متاثرہ حصے کو ساکت کرنے کی تکنیک،گلے میں کسی بیرونی چیز کے پھنس جانے پر اسے باہر نکالنے،چھوٹے اور بڑے پیمانے پر لگنے والی آگ پر قابو پانے کے لئے عملی تربیت دی گئی اس موقع پر ڈاکٹر نیئر عالم نے کہا کہ فرسٹ ایڈ کی تربیت کی فراہمی کا مقصد کمیونٹی کے لوگوں کو فعال بنانا تھا تا کہ وہ ادارے اور اپنے اردگرد کسی بھی ناگہانی صورتحال سے بروقت نمٹ سکیں اور قیمتی جانوں کو تحفظ فراہم کر سکیں پی سی ایل کے تمام شرکا ء نے ٹریننگ کا عملی مظاہرہ بھی کیا اس موقع پر مینجمنٹ پی سی ایل اور عدنان سلامت نے کہا کہ ریسکیو 1122 کی جانب سے دی جانے والی ٹریننگ بے حد مفید ثابت ہو گی انہوں نے اور تمام ورکرز نے ریسکیو کی جانب سے جدید ٹریننگ کی فراہمی پرڈاکٹر نیئر عالم اور انکی ٹیم کاشکریہ ادا کیا اور ریسکیو1122 کی خدمات کو سراہتے ہوئے ریسکیو 1122کے شانہ بشانہ اپنے اہم کردار ادا کرنے کے عزم کا عیادہ کیا۔