Baaghi TV

Tag: #BaaghiTV #Strike #exclusive

  • پارکس اینڈ ہارٹی کلچر ا تھارٹی ملتان نے گل داؤدی کی سالانہ نمائش کا افتتاح کر دیا

    پارکس اینڈ ہارٹی کلچر ا تھارٹی ملتان نے گل داؤدی کی سالانہ نمائش کا افتتاح کر دیا

    پارکس اینڈ ہارٹی کلچر ا تھارٹی ملتان نے گل داؤدی کی سالانہ نمائش کا افتتاح کر دیا،ایڈیشنل چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان نے نما ئش کا افتتاح کیا
    سیکرٹری ہاؤ سنگ لیاقت علی چٹھہ بھی شریک ہوئے ، چیئر مین پی ایچ ا ے اعجاز حسین جنجوعہ اور ڈی جی آغا محمد علی عباس نے بھی شرکت کی،اس موقع پر ایم پی اے سبین گل اور جاوید انصاری بھی موجو د تھے

    ایڈیشنل چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان نے کہا کہ کلین اینڈ گرین مہم کے تحت ملتان شہر کو سر سبز بنا یا جار ہاہے۔ گل داؤدی کی نمائش سے شہریوں کو تفریح ملے گی۔ جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ کے قیام سے انقلابی تبدیلی آئے گی۔ جنوبی کے پسماندہ علاقوں میں سہولیات کی فراہمی شروع کر دی ہے۔

    ڈپٹی کمشنر جاوید اختر محمود نے کہا کہ پی ایچ اے کا موسمی پھولوں کی نمائش کا انعقاد خوش آیند ہے۔ شہر بھر میں بھر پور شجر کاری کر رہے ہیں۔
    گرین بیلٹس پر پھولوں کی شجرکاری سے ماحول خو بصورت ہوگا۔ ڈی جی پی ایچ اے اعجاز حسین جنجوعہ نے کہا کہ پھولوں کی تیاری میں بہت محنت کی ہے۔ ملتان میں وزیراعظم کی کلین اینڈ گرین مہم کامیابی سے جاری ہے۔

  • پاکستان میں سمندری سیاحت کے فروغ پر آن لائن مذاکرہ منعقد کیا گیا

    پاکستان میں سمندری سیاحت کے فروغ پر آن لائن مذاکرہ منعقد کیا گیا

    کراچی:. نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف میری ٹائم افیئرز (این آئی ایم اے) کراچی نے پاکستان کی معیشت کے لئے سمندری سیاحت کی صنعت کے امکانات کی نشاندہی کرنے اور اس پر توجہ مبذول کرنے کے لئے 23 دسمبر 2020 کو "پاکستان میں سمندری سیاحت کے فروغ” کے عنوان سے ایک آن لائن مذاکرے (ویبنار ).کا اہتمام کیا جس میں مذکورہ شعبے کی نمو میں مختلف امور اور چیلنجز پر سیر حاصل گفتگو کی گئی.

    مذاکرے میں محمد اسلم غوری ، سکریٹری ، ماحولیاتی موسمیاتی تبدیلی اور محکمہ ساحلی ترقی ، حکومت سندھ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ، جبکہ ممتاز بین الاقوامی اور قومی مقررین نے سمندری سیاحت کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔

    وائس ایڈمرل (ریٹائرڈ) عبدالعلیم ایچ آئی (ایم) ، ڈائریکٹر جنرل این آئی ایم اے نے مذاکرے میں موجود تمام قابل مقررین اور شرکاء کو خوش آمدید کہا اور پائیدار ماحول کے ساتھ سمندری سیاحت کی اہمیت اور ساحلی برادریوں کی سماجی و اقتصادی ترقی پر اس کے اثرات پر گفتگو کی۔

    کمانڈر محمد اختر پی این کے ڈپٹی ڈائریکٹر این آئی ایم اے نے اس موضوع کی اہمیت اور سمندری سیاحت کی قدر و منزلت اور اس کی پاکستان میں نمو کے امکانات کو اجاگر کیا۔

    کموڈور (ریٹائرڈ) علی عباس ایس آئی (ایم) ڈائریکٹر نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف میری ٹائم افیئرز ، کراچی نے اجلاس کی نظامت کی۔

    آسٹریلیائی سمندری سیاحت کے ماہر مسٹر روس گورڈن ہاپکنز نے سامعین سے گفتگو کرتے ہوئے سمندری اور ساحلی سیاحت کے بین الاقوامی رجحانات اور پاکستان کے مواقع کے بارے میں اپنی دانشورانہ بصیرت کا اظہار کیا۔

    مسٹر بابر خان ، ڈائریکٹر جنرل بلوچستان کوسٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے سیاحت کے مقصد کے لئے بلوچستان کے ساحل کے ساتھ ساتھ موجودہ ترقیاتی منصوبوں پر روشنی ڈالی۔

    سسٹین ایبل ٹورازم (پائیدار سیاحت) فاؤنڈیشن پاکستان کے صدر جناب آفتاب الرحمن رانا نے پاکستان میں پائیدار اور ماحول دوست ساحلی سیاحت کے فروغ اور اس سے متعلق پاکستان میں موجود مواقع اور چیلنجوں کا جائزہ پیش کیا۔

    ویبینار کے اختتام پر مہمان خصوصی جناب محمد اسلم غوری, سیکریٹری ماحولیات نے سمندری معیشت کے انتہائی ضروری شعبے کے بارے میں بات کرنے کے لئے پیشہ ور افراد اور متعدد اسٹیک ہولڈرز کو اکٹھا کرنے کے لئے این آئی ایم اے کی جانب سے کی جانے والی کوششوں کی تعریف کی اور سمندری سیاحت سے ممکنہ معاشی اور اقتصادی ترقی کی نشاندہی کی۔ ۔

    انہوں نے ویبنار میں بطور مہمان خصوصی مدعو کرنے پر وائس ایڈمرل (ریٹائرڈ) عبدالعلیم ایچ آئی (ایم) کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ متعلقہ ادارے نیلی معیشت (بلیو اکنامی) اور اس سے وابستہ پہلوؤں کی حمایت میں اپنا بھرپور کردار ادا کرتے رہیں گے ، خاص طور پر اس کے سیاق و سباق میں پاکستان میں سمندری سیاحت کی صنعت کی ترقی کے حوالے سے آیندہ بھی گفتگو جاری رہنی چاہئیے.

    ویبینار میں درس و تدریس ، سمندری سیاحت کے ماہرین ، یونیورسٹی طلباء ، سرکاری محکموں ، اور سیاحتی دانشوروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

  • بھارت انسانی حقوق کی خلاف ورزی بند کرے،قومی اقلیتی کمیشن نے آواز بلند کردی،

    بھارت انسانی حقوق کی خلاف ورزی بند کرے،قومی اقلیتی کمیشن نے آواز بلند کردی،

    قومی اقلیتی کمیشن کی سکھ کسانوں کے پر امن احتجاج کے خلاف بھارتی ظلم و ستم کی شدید الفاظ میں مذمت؛ بھارت انسانی حقوق کی خلاف ورزی بند کرے ؛ پاکستان سے ہجرت کرنے والے ہندو بھی واپس آ نا چاہتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار قومی اقلیتی کمیشن کے چیئرمین چیلا رام کیولانی نے چھٹے اجلاس کی صدارت کے موقع پر کیا۔ تفصیلات کے مطابق اجلا س میں اقلیتی کمیشن کے ممبران سمیت اسلامی نظریاتی کونسل ، وزارت داخلہ، قانون و انصاف، انسانی حقوق اور وزارت مذہبی امور کے شعبہ بین المذاہب ہم آہنگی کے افسران شریک تھے۔

    اجلاس میں قومی اقلیتی کمیشن ایکٹ 2020 کے مسودے، پاکستان میں بسنے والی اقلیتوں کی حالت زار بہتر بنانے، ان کے مذہبی مقامات کی حفاظت ، بین الاقوامی سطح پر پاکستان کے خلاف منفی پراپیگنڈا کو زائل کرنے سمیت کئی اہم امور زیربحث آئے۔ چیئرمین نے کہا کہ اقلیتوں کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے، ایکٹ کے بغیر قومی اقلیتی کمیشن ادھورا ہے ۔ قومی اقلیتی کمیشن بل 2020 کے مسودے پر تفصیلی مشاورت جاری ہے۔ تمام سٹیک ہولڈرز سے مشاورت مکمل کرنے کے بعد بل کے مسودے کو کابینہ کی منظوری کیلئے بھیجا جائے گا۔ قائد اعظم کے ویژن ، آئین پاکستان کے مطابق اقلیتوں کی حالت زار کو مزید بہتر بنائیں گے۔

    کمیشن بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کیلئے تمام تر صلاحیتیں بروئےکار لائے گا۔ چیلا رام کیولانی نے مزید کہا کہ بھارت انسانی حقوق کی خلاف ورزی بند کرے ؛ پاکستان سے ہجرت کرنے والے ہندو واپس آ نا چاہتے ہیں۔ قومی اقلیتی کمیشن نے سکھ کسانوں کے پر امن احتجاج پر بھارت کے ظلم و ستم کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سب سے بڑی جمہوریت کے دعوے دار بھارت نے ہمیشہ اپنی اقلیتوں کے حقوق سلب کئے ہیں۔ کمیشن ارکان کو بتایا گیا کہ چیئرمین چیلا رام کیولانی نے کمیشن ارکان کے ساتھ سندھ میں سادھو بیلا آشرم کا دورہ کیااور وہاں کی ہندو انتظامیہ سے ملاقات کی۔

    کمیشن نے خستہ حال آشرم کی جلد از جلد مرمت کیلئے متعلقہ اداروں کو ضروری اقدامات اٹھانے کی سفارش کی۔ اقلیتی کمیشن کے چیئرمین نے کمیشن کی معاونت کرنے پر دیگر وزارتوں بالخصوص وزارتِ مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کے وزیر اور سیکرٹری کے شکریہ ادا کیا۔ سیکرٹری مذہبی امور کا کورونا ٹیسٹ پازیٹو آنے کی خبر پر چیئرمین اقلیتی کمیشن اور ارکان نے انکے لئے نیک تمناؤں اور جلد صحت یابی کی دعا کی۔

  • پیپلز پارٹی نے حکومت کے خلاف مؤثر تحریک چلانے کا فیصلہ کر لیا،اہم رہنما سے ملاقات

    پیپلز پارٹی نے حکومت کے خلاف مؤثر تحریک چلانے کا فیصلہ کر لیا،اہم رہنما سے ملاقات

    چیئرمین پیپلز پارٹی نے پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا ، اجلاس 29 دسمبر کو دو پہر دو بجےبلاول ہاوس کراچی میں ہوگا ،اجلاس میں ملک کی سیاسی صورتحال پر غور کیا جائےگا

    بلاول بھٹو زرداری کی آفتاب خان شیرپاو کی رہائش گاہ آمد آفتاب خان شیرپاو نے چیئرمین پیپلز پارٹی کو چائے کی دعوت دی تھی چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی آفتاب خان شیرپاو سے
    ملاقات میں سید نیر حسین بخاری، راجا پرویز اشرف، اور سینیٹر قرت العین مری بھی شریک ہوئے

    ملاقات کے دوران ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا گیا ،ملاقات میں حکومت کے خلاف موثر تحریک چلانے پر گفتگو کی گئی
    چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے آفتاب خان شیرپاو کو شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی برسی میں شرکت کی دعوت دی

  • راولپنڈی ، موٹر سائیکل سواروں کی پولیس پر فائرنگ،ایک زخمی

    راولپنڈی ، موٹر سائیکل سواروں کی پولیس پر فائرنگ،ایک زخمی

    تھانہ صادق آباد کے علاقہ نورا روڈ کےقریب ناکہ پر ملزمان کی روکے جانے پر پولیس پارٹی پر فائرنگ کے نتیجے میں فائرنگ کے تبادے میں ایک ملزم زخمی ہو گیا ، زخمی ملزم کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ زخمی ملزم کی شناخت علی شیر افگن کے نام سے ہوئی۔

    صادق آباد کے علاقے نورا روڈ کے ناکے کے دوران موٹر سائیکل پر سوار دو افراد کو روکا گیا جنہوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی اور فائرنگ کے تبادلہ میں ایک ملزم زخمی جبکہ دوسرا رات کے اندھیرے کا فائدہ آٹھا کر فرار ہوگیا ،ملزم کے قبضہ سے موٹر سائیکل سی ڈی 70 اور اسلحہ ایک عدد پسٹل 30 بور معہ ایمونیشن بھی آمد کر لیا گیا

    ایس ایچ او کے مطابق فرار ہونے والے ملزم کی تلاش جاری ہے۔گرفتار ملزم 13 دسمبر کوصادق آباد تھانہ حملہ کیس میں ملوث تھا، ملزم نے تھانہ پر فائرنگ کی تھی جس پر مقدمہ نمبر 2222/20 بجرم 7ATA/324 ت پ درج کیا گیا تھا۔خطرناک اور سماج دشمن ملزم کی گرفتاری پولیس کے لیے ایک چیلنج تھی۔

    ایس پی راول ڈویژن رائے مظہر اقبال نے اپنے بیان میں کہا کہ ریاست کی رٹ کو چیلنج کرنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، سی پی او کی خطرناک ملزم کی گرفتاری پر ایس پی راول اور ایس ایچ او صادق آباد اور ٹیم کو شاباش، دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کی ہدایت کر دی

  • ڈیموکریسی رپورٹنگ انٹرنیشنل کے کنٹری ہیڈ نے اسپیکر پنجاب اسمبلی کے اقدام کو تاریخی قرار دیدیا

    ڈیموکریسی رپورٹنگ انٹرنیشنل کے کنٹری ہیڈ نے اسپیکر پنجاب اسمبلی کے اقدام کو تاریخی قرار دیدیا

    سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی اورصوبائی وزیر قانون محمد بشارت راجہ سے ڈیموکریسی رپورٹنگ انٹرنیشنل کے کنٹری ہیڈ جاوید احمد ملک کی قیادت میں وفد کی ملاقات ،وفد میں قریش خان پراجیکٹ منیجر اور صوبائی کوآرڈی نیٹر سمعیہ یوسف شامل تھے ،ملاقات میں سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی اور ڈی جی پارلیمانی امور عنایت اللہ لک بھی شریک ہوئے
    سپیکر پنجاب اسمبلی نے ڈیموکریسی رپورٹنگ انٹرنیشنل کی کارکردگی کو سراہا۔

    ملاقات میں کورونا کے بعد کی صورتحال پر صوبائی اسمبلی کے کام کو جاری رکھنے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ سپیکر چودھری پرویزالٰہی نے اسمبلی کے کردار کو مزید فعال بنانے کے عزم کا اظہار کیا
    جاوید احمد ملک نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کے رولز 1997ء میں ترامیم ایک تاریخی اقدام ہے جس کا سہرا سپیکر چودھری پرویزالٰہی کو جاتا ہے:

    جاوید احمد ملک نے سپیکر پنجاب اسمبلی اور وزیر قانون کی صوبائی اسمبلی کی کمیٹیوں کو مضبوط اور فعال بنانے کی کاوشوں کی تعریف کی
    ڈیموکریسی رپورٹنگ انٹرنیشنل کورونا کے بعد اسمبلی کو ریسرچ میں معاونت فراہم کرے گی

  • وزارت فضولیات کی ڈگری کس کو ملنے والی ہے،عظمی بخاری نے بتا دیا

    وزارت فضولیات کی ڈگری کس کو ملنے والی ہے،عظمی بخاری نے بتا دیا

    مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کا فردوس کے بیان پر ردعمل

    فردوس عاشق غیر ضروری اور آدھے ادھورے بیانات دے کر بعد میں شرمندہ ہوتی ہیں، فردوس عاشق کو اگر میڈیا پر آنے کا شوق ہے تو تیاری کرکے آیا کریں
    جتنی جلدی فردوس عاشق نے ڈاکٹری کی ڈگری لی اتنی جلدی ان کووزارت فضولیات کی ڈگری ملنی والی ہے، مریم نواز نے مرغی انڈہ پارٹی کی نیندیں حرام کردی ہیں، کٹے اور مرغیوں سے معیشت ٹھیک کرنے والا شخص آج سرنڈر کرچکا ہے، پہلے نوازشریف کا خاندان عمران خان کے سر پر سوار تھا

    عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ اب شہبازشریف خاندان کےخلاف انتقامی کاروائیاں کی جارہی ہیں، تین سالوں میں نیب نیازی گٹھ جوڑ شریف خاندان کےخلاف ایک دھیلے کی کرپشن ثابت نہیں کرسکا
    چیئر مین نیب کو آٹا چینی چور نظر نہیں آتے ،نیب کا ٹارگٹ صرف ملک کو روشنیاں دینے والے اور دہشتگردی ختم والے لوگ ہیں

  • مافیا حکومت پر بھاری پڑ گئی، وفاقی وزراء نے تسلیم کر لیا

    مافیا حکومت پر بھاری پڑ گئی، وفاقی وزراء نے تسلیم کر لیا

    وفاقی کابینہ میں مافیاز کی گونج ،وزراء بول پڑے
    فواد چوہدری، اعظم خان سواتی اور دیگر وزراء کی وزیراعظم سے شکایات ،گاڑیوں کا مافیا وہیکل پالیسی کے مخالف ہے ،فواد چوہدری نے وہیکل پالیسی پر گاڑیوں کی کمپنیوں اور دیگر افراد کی رکاوٹوں کا ذکر کیا ،اعظم سواتی نے سی ڈی اے اور آر ڈی اے میں کرپشن کی تفصیلات وزیراعظم کے سامنے رکھیں،

    سی ڈی اے اور آر ڈی اے میں بے انتہا کرپشن کی شکایات ہیں،اعظم سواتی،کہیں تو اگلے دن ہی متاثرہ لوگوں کو سامنے لے آؤں،اعظم سواتی،
    وزیر اعظم عمران خان نے سی ڈی اے اور آر ڈی اے سے متعلق اعظم سواتی کی باتوں سے اتفاق کیا،
    وزیر اعظم نے اپنے بیان میں کہا کہ سی ڈی اے میں کرپشن سے متعلق لوگ مجھے مسیجز کرتے ہیں،،وزیراعظم نے وزراء کو مافیا سے لڑنے کا ٹاسک سونپ دیاہر طرح کے مافیا کو مات دیں ،کسی کے پریشر میں مت آئیں،ہمیں عوام نے اسی مافیا سے لڑنے کا مینڈیٹ دیا ہے،

  • موٹروے پولیس کی شاندار روایات جاری، بچھڑوں کو ملوا دیا

    موٹروے پولیس کی شاندار روایات جاری، بچھڑوں کو ملوا دیا

    موٹر وے پولیس نے کھو جانے والی بچی کو گھر والوں سے ملا دیا۔

    ہزارہ ایکسپریس،E-35 تھاکوٹ کے علاقے میں موٹروے پولیس افسران نے دوران پیٹرولنگ ایک بچی جس کا نام جویریہ ولد شفیق عمر سات سے آٹھ سال تھی کو پریشان حال دیکھا معلومات کرنے پر پتہ چلا کہ بچی گھر کا راستہ بھٹک چکی ہے مزید یہ کہ چند رشتہ داروں کے نامو کے سوا کچھ معلوم نہ تھا اس صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے موٹروے پولیس کی جانب سے قریبی علاقوں کے اقابرین سے رابطہ کیا گیا۔بلآخر بچے کے گھر والوں کا پتہ لگا کر بچی کو ان کے حوالے کر دیا گیا جس پر بچی کے گھر والوں نے موٹر وے پولیس کا شکریہ ادا کیا

  • ڈی آئی جی آپریشنز نے کرسمس تقریبات کے حوالے سے ہدایات جاری کر دیں

    ڈی آئی جی آپریشنز نے کرسمس تقریبات کے حوالے سے ہدایات جاری کر دیں

    لاہور پولیس قائد اعظم ڈے،کرسمس تقریبات کی سکیورٹی کے لئے تیار، مسیحی رہنماؤں اور چرچزانتظامیہ کی مشاورت سے کرسمس کے سکیورٹی پلان

    ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان نے کہا کہ مسیحی برادری کو تہوار منانے کیلئے مکمل تحفظ فراہم کریں گے۔کرسمس اور قائد اعظم ڈے پر06ہزار سے زائد پولیس افسرا ن اورجوان ڈیوٹی انجام دیں گے۔
    کرسمس، قائد اعظم ڈے تقریبات کے شرکاء ماسک، سینٹائرز،کورونا ایس او پیز پر عملدرامد کریں۔
    گرجا گھروں اور اہم مقامات کا سکیورٹی آڈٹ کیا جا چکا ہے۔پولیس افسران گرجا گھروں اور دیگر اہم مقامات کی سکیورٹی خود چیک کریں۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے مزید ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ کرسمس سے قبل شہر بھر میں روزانہ سرچ اینڈ سویپ آپریشنز کئے جا رہے ہیں۔گرجا گھروں،عبادت گزاروں کو تین درجاتی حصار پر مبنی فول پروف سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔

    ڈولفن سکواڈ،پولیس ریسپانس یونٹ گرجا گھروں، مسیحی آبادیوں کے اطراف میں موثر پٹرولنگ کریں۔
    شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر بھی گاڑیوں اور اشخاص کی چیکنگ یقینی بنائی جا رہی ہے۔
    دعائیہ تقاریب پر گرجاگھر آنے والے اشخاص کو مکمل شناخت اور چیکنگ کے بعد ہی داخلے کی اجازت ہو گی۔ڈی آئی جی آپریشنز کی پولیس افسران،گرجا گھر انتظامیہ کو واک تھرو گیٹس، میٹل ڈیٹیکٹرزکا استعمال یقینی بنانے کی ہدایت۔

    گرجا گھر انتظامیہ کے نامزد رضاکاروں کو پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں ضروری تربیت فراہم کی گئی ہے۔حساس گرجا گھروں کی چھتوں پر سنائپرز اطراف کی نقل وحرکت پر کڑی نظر رکھیں گے۔ پارکنگ گرجا گھروں سے مناسب فاصلہ پر بنائی جائے گی۔ڈی آئی جی آپریشنز نے مزید احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ شہر کے اہم پارکس،تفریح گاہوں اور پارکوں کی سکیورٹی کیلئے اضافی نفری تعینات کی جائے گی۔ سکیورٹی اقدامات کا مقصد کرسمس سے متعلقہ دعائیہ تقریبات اور عبادات کو محفوظ بنانا ہے۔