سرگودہا،خوشاب(نمائندہ باغی ٹی وی) گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول نمبر 2 جوہرآباد میں یکجہتی کشمیر کے حوالے سے گذشتہ روز ایک کانفرنس کا انعقاد ہوا -کانفرنس کی صدارت ہیڈ مسٹریس یا سمین فیروز نے کی -کانفرنس میں اساتذہ طلباء و طالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی -ہیڈ مسٹریس اور ٹیچرز نے نئی نسل کو پاکستان کے قیام اور کشمیر پاکستان کا حصہ ہونے کے حوالے سے تفصیل سے آگاہی دی -صدر تقریب نے کشمیر میں مسلمانوں پر انڈیا کے مظالم،بھارتی افواج کی بربریت سے بھی آگاہ کیا -طلباء و طالبات و اساتذہ نے نہتے کشمیریوں پر ظلم کی انتہاہ کرنے کے خلاف تقاریر کیں اور کشمیریوں کی ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا –
Tag: #BaaghiTV #Strike #exclusive

ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی برائے انسداد ڈینگی خوشاب کا ہنگامی اجکاس
سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی )ڈپٹی کمشنر خوشاب میڈیم مسرت جبین صاحبہ کی زیر صدارت پہلی ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی برائے انسداد ڈینگی ڈی سی کانفرنس روم میں ھوئی جس میں انہوں نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے افسران کو ہدایت کی ہے کہ ڈینگی سرویلینس بھر پور انداز میں کریں. ھاٹ سپاٹ مکمل طور پر کور کریں.تحصیل نوشہرہ میں ڈینگی سرویلینس کو خصوصی اھمیت دیں کیونکہ اس علاقہ کی آب وھوا ڈینگی کی افزائش کیلئے انتہائی موزوں ھے. کیس رسپانس لازمی کریں. محکمہ تعلیم سکولوں میں پانی کی ٹینکی، واٹر کولرز اور تمام ممکنہ ھاٹ سپاٹ کو ریگولر چیک کریں. مھکمہ لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈیولپمنٹ کو تمام قبرستان اور تایر شاپس کو چیک کریں. دیگر محکمہ جات بھی روزانہ کی بنیاد پر اپنی سرگرمیوں کی رپورٹ اپ لوڈ کریں -اجلاس میں ڈسٹرکٹ ھیلتھ آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر ڈاکٹر راو گلزار یوسف ، ایم ایس ٹی ایچ کیو خوشاب ڈاکٹر اعجاز ملک،ڈاکٹر محمد سلیم ڈی ایچ او ایم ایس،ڈاکٹر اورنگ زیب ڈائیریکٹر ڈسٹرکٹ ھیلتھ ڈیولپمنٹ سنٹر ڈاکٹر صائمہ اکرام ڈی سی آئی آر ایم این سی ایچ،ڈی دی ایچ اوز ڈاکٹر مختار نیازی، ڈاکٹر طاھر حیات، ڈاکٹر ثروت مختار، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفئیر امتیاز احمد مانگٹ، عمر شھزاد ھیلتھ اینڈ نیوٹریشن آفیسراور ہیلتھ کے اوردیگر افسران کے علاوہ محکمہ تعلیم،انوائرئمنٹ فشریز وغیرہ کے افسران بھی موجود تھے – انٹامالوجسٹ ضیاء الرحمن نے ڈینگی تدارک کے ضمن میں اب تک کی سرگرمیوں کے بارے صدر اجلاس کو بریفنگ دی اور کہا کہ ڈینگی کے ممکنہ مریضوں کے کیسوں کا جائیزہ بھی لیا جا رہا ہے،ہر مریض کے گھر اور اس کے آس پاس گھروں کی سرویلنس کی جارہی ہے.

محرم الحرام میں امن و امان قائم رکھنےکیلیے کنٹرول روم قائم کر دیا گیا
محرم الحرام میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے سرگودھا ڈویژن کے چاروں اضلاع میں کنٹرول روم قائم
سرگودھا۔03ستمبر(اے پی پی) محرم الحرام میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے سرگودھا ڈویژن کی انتظامیہ نے ڈویژنل ہیڈ کوارٹر کے علاوہ چاروں اضلاع میں کنٹرول روم قائم کردیئے ہیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کی صورت میں لوگوں میں کہا گیا ہے کہ وہ فوری طور پر ان کنٹرول رومز پر رابطہ کریں۔ سرگودھا میں ڈویژنل کنٹرول روم کے نمبرز 048-9230736‘ 048-9230720‘ جبکہ سرگودھا کا ضلعی کنٹرول کا فون نمبر 048-9230736‘ 048-9230720‘ خوشاب کے کنٹرول روم نمبرز 0454-920030, 920224, 920225‘ بھکر 0453-9200307‘ میانوالی 045-9234861 ہیں۔
ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کے مال و زر سے محروم
سرگودھا۔03ستمبر(اے پی پی) ڈکیتی و چوری کی وارداتوں کے دوران 131جنوبی کے قریب تین نامعلوم افراد گن پوائنٹ پر شوکت علی سے موٹرسائیکل،نقدی و موبائل چھین کر لے گئے،جبکہ کوٹ بھائی خان کے قیوم اللہ کی دوکان ے قیمتی سامان،مڈھ رانجھا کے محمد اکرم کے گھر سے ساڑھے چھ لاکھ روپے سے زائد مالیت کے زیورات،نقدی وغیرہ،سیٹلائٹ ٹاؤن کے اسد عباس کے گھر سے اڑھائی لاکھ روپے کا مال و زر،بھا بھڑہ سے وسیم جاوید،49شمالی سے اظہر محمود،نیو سیٹلائٹ ٹاؤن سے بابر کی موٹرسائیکلیں،موضع چتروڑ کے غلام محمد، جاڑا کے محمد رمضان کے ڈیروں سے قیمتی مویشی چوری کر لئے گئے پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے۔

ڈی سی سرگودہا کا دورہ خوشاب،محرم الحرام کے سیکیورٹی روٹس کا جائزہ
سرگودہا،خوشاب (نمائندہ باغی ٹی وی )ڈویژنل کمشنر شیخ ظفر اقبال اور آر پی او افضال احمد کوثر کا دورہ
خو شاب تفیلات کے مطابق اپنے دورہ کے دوران انہوں نے جوہرآباد اور خوشاب میں محر م روٹس کا معائنہ کیا -اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر خوشاب مسرت جبیں،ڈی پی او رانا شعیب محمود،ایم پی اے ساجدہ بیگم،اے ڈی سی (جی) نادیہ شفیق،اے ڈی سی (آر) عدیل حیدر،اسسٹنٹ کمشنر خوشاب افتخار حسین بلوچ،دیگر محکموں کے افسران کے علاوہ ضلعی امن کمیٹی کے ممبران اور لائسنسدار بھی شامل تھے -ڈویژنل کمشنر نے جوہر آباد میں راجہ مظفرمنصور کی رھائش گاہ تا امام بارگاہ حسینیہ خوشاب میں محلہ داروغہ و الا،پل ڈکوترے والی،جامع مسجد چوک،محلہ شیرازیانوالہ،مین بازار،چھتری چوک اور امام بارگاہ تک کے روٹس چیک کیئے -ڈویژنل کمشنر نے کہا کہ محرم الحرام تمام مسالک کے مسلمانوں کے لیے ایک مشترکہ ماہ ہے -اس لیے یہ لازم ہے کہ تمام مسالک اپنے اپنے عقیدے کے مطابق امن و امان بھائی چارے اوربڑی عقیدت کے ساتھ یہ دن منائیں -ہرشہری پر ذمہ داری ہے کہ وہ انتظامیہ کے ساتھ اپنے تعاون کو یقینی بنائیں -ان کے دورہ کے دوران امن کمیٹی کے ممبران نے ضلعی و تحصیل انتظامیہ کے ان کے ساتھ تعاون کی تعریف کی -ڈویژنل کمشنر اور آر پی او نے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے محرم الحرام اور یوم عاشورکے تمام انتظامات اور امن کمیٹی کے ممبران کے آپسمیں تعاون اور رابطے کو سراہا اور تسلی بخش قرار دیا -قبل ازیں ڈی سی کانفرنس روم میں ڈپٹی کمشنر مسرت جبیں نے محرم کے انتظامات کے سلسلے میں ڈویژنل کمشنر کو تفصیل سے بریفنگ دی-
شاہین سکاؤٹس سرگودھا رجسٹرڈ کے زیر اہتمام 1 روزہ ہائیکنگ اینڈ ٹریکنگ ٹور
سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی )شاہین سکاوٹس اوپن گروپ سرگودھا رجسٹرڈ کے زیر اہتمام 1 روزہ ہائیکنگ اینڈ ٹریکنگ ٹور کا اہتمام کیا گیا ، ہائیک کا آغاز ریجنل سکاوٹس ہیڈ کواٹر یونیورسٹی روڈ سرگودھا سے ہوا اور سکاوٹس اور نئے آنے نوجوان بچوں کو شاہین آباد ہلز ایریا بالمقابل ریلوے اسٹیشن ہائیک کروائی گئی،میپ ریڈنگ،نقشہ کے حوالے سے بتایا گیااور اس کے ساتھ ساتھ بہت سارے مقابلہ اور کھیل بھی ہوئے جس میں رسہ کشی, ایرگن شوٹنگ, دوڑ, مختلف گیمز شامل ہیں اس کے ساتھ ساتھ سکاوٹنگ کی بنیادی معلومات دی گئی ،ہائیک کی سربراہی گروپ سکاوٹس لیڈر شاہین سکاوٹس اوپن گروپ ڈاکٹر عمر اعجازآر ایس او، لیاقت علی اعوان اور سکاوٹس لیڈر صفی اللہ کمبوہ نے کی. گروپ سکاوٹ لیڈر ڈاکٹر عمر اعجاز نے میڈیا سے بات کرتے ہوا کہا کہ سکاوٹنگ ایک رجسٹرڈ ادارہ ہے حکومت پاکستان کا اس کی تمام سرگرمیوں کا ہمارا مقصد نوجوان نسل کی اچھی تربیت ہے تاکہ ملک و ملت کا باوقار شہری بن جائیں اور بری عادتوں سے بچ جائی ںسگریٹ نوشی اور نشے سے دور رہیں۔ ہم سرگودھا کے بچوں اور نوجوانوں کو دعوت دیتے ہیں کہ سکاوٹنگ جوائن کریں.

سرگودھا چیمبر انتخابات، فاؤنڈر گروپ اور بزنس الائنس گروپ کے درمیان دلچسپ مقابلہ متوقع
سرگودھا۔ 3 ستمبر (اے پی پی) سرگودھا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے انتخابات میں فاؤنڈر گروپ اور بزنس الائنس گروپ کے درمیان دلچسپ مقابلہ متوقع ہے17,18 ستمبر کو دونوں گروپوں کے کارپوریٹ اور ایسوسی ایٹ کلاس کے ممبران کے درمیان مقابلہ ہوگا بزنس الائنس شاہین گروپ نے پہلی بار فاؤنڈر گروپ کی قیادت کو ووٹر کے دروازوں پر ووٹ مانگنے پر مجبور کیا ہے بظاہر فاؤنڈر گروپ مضبوط ہے تاہم فاؤنڈر گروپ کے سابقہ فیصلوں کی وجہ سے ان کے کئی دیرینہ ساتھی فاؤنڈر گروپ کو خیر آباد کہہ کر بزنس الائنس گروپ میں شامل ہوچکے ہیں اور آنے والے انتخابات میں اگر ایک سیٹ بھی بزنس الائنس حاصل کرنے میں کامیاب ہوجاتا ہے تو یہ فاؤنڈر گروپ کے زوال کی طرف پہلا قدم ثابت ہو گا تاہم بزنس الائنس بھی پر امید ہے حتمی فیصلہ انتخابات کے روز ہی ووٹرز کے ووٹ سے ہوگا۔

پاکستان ایک ذمہ دار ایٹمی قوت ہے، ممتاز اختر کاہلوں
سرگودھا۔ 3 ستمبر (اے پی پی) چیئرمین سرگودھا ڈویلپمنٹ اتھارٹی و سینئر راہنما پاکستان تحریک انصاف الحاج ممتاز اختر کاہلوں نے کہا ہے کہ پاکستان ایک ذمہ دار ایٹمی قوت ہے جس کی صلاحیتیں ہمارے دشمن بھی تسلیم کرتے ہیں اگر کسی نے پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھا تو پاک فوج کے ساتھ پوری قوم دشمن کی آنکھیں نوچ لے گی۔ ان خیالات کا اظہار چیئرمین سرگودھا ڈویلپمنٹ اتھارٹی و سینئر رہنما پاکستان تحریک انصاف الحاج ممتاز اختر کاہلوں نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ وقت دور نہیں جب بھارت ٹکڑے ٹکڑے ہوجائے گا مقبوضہ کشمیر کے علاوہ آسام، خالصتان، ناگا لینڈ جیسی کئی ریاستیں علیحدگی کی تحریکوں میں شامل ہیں اور انشاء اللہ جلد بھارت کا نقشہ بدل جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اگر بھارت نے پاکستان پر حملہ کرنے کا سوچا بھی تو یہ اس کی بھول ہوگی اور پاکستان اپنے دفاع کے لیے کچھ بھی کرنے کے لیے تیار ہے جس کے لیے دنیا کو بتا دیا ہے کہ اگر بھارت نے حملہ کیا تو پھر یہ جنگ پاکستان اور بھارت کے درمیان نہیں ہوگی بلکہ پوری دنیا اس سے متاثر ہوگی۔

سی ای او ہیلتھ کا بنیادی مرکز صحت کا دورہ، طبی سہولیات کا جائزہ لی
سرگودھا۔ 3 ستمبر (اے پی پی) چیف ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر راؤسلیمان زاہد نے بنیادی مرکز صحت چک نمبر 36شمالی کادورہ کیا۔انہوں نے وہاں پر مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات اور ادویات کی تفصیلات دیکھیں۔ انہوں نے مریضوں سے سہولیات بارے دریافت کیا، جس پر انہوں نے اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہاکہ حکومت پنجاب محکمہ صحت پر اربوں روپے خرچ کر رہی ہے جس کا مقصد دکھی انسانیت کی خدمت ہے۔ انہوں نے ڈاکٹروں پر زور دیا کہ وہ لالچ سے بالا تر ہو کر عوام کی خدمت کریں اور نتائج اللہ تعالیٰ پر چھوڑ دیں۔انہوں نے بلا جواز مریضوں کو دور دراز کے ہسپتالوں میں ریفر کرنے کی حوصلہ شکنی کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہاکہ ایسے جرم میں ملوث اہلکاروں اور ڈاکٹر وں کے خلاف سخت کا رروائی کی جائے گی۔

وہ مرے دل کی روشنی وہ مرے داغ لے گئی ،ایسی چلی ہوائے شام سارے چراغ لے گئی
ستمبر ١٩٨٣
*پاکستان کے ممتاز ترین نقادوں میں نمایاں۔ اینٹی غزل رجحان اور جدیدیت مخالف روپے کے لئے مشہور شاعر” سلیمؔ احمد صاحب “ کا یومِ وفات…*
نام سلیم احمد اور تخلص سلیمؔ تھا۔ یکم دسمبر۱۹۲۷ء کو بارہ بنکی کے ایک قصبے کھیولی میں پیدا ہوئے۔میرٹھ میں حسن عسکری سے ملاقات ہوئی اور ان کے نظریات کا انھوں نے گہرا اثر قبول کیا۔ نومبر۱۹۴۷ء میں پاکستان آگئے۔وفاقی حکومت کی وزارت اطلاعات میں بطور مشیر ریڈیو اور ٹی وی مامور رہے۔ریڈیو اور ٹی وی کے لیے متعدد ڈرامے لکھے جو بہت مقبول ہوئے۔فلموں کی کہانیاں، مکالمے اورسکرین پلے لکھے۔یہ شاعر ،ڈراما نگارکے علاوہ ایک اچھے نقاد تھے۔ یہ ہمہ جہت شخصیت کے حامل تھے۔ سلیم احمد ستمبر۱۹۸۳ء کو کراچی میں انتقال کرگئے۔ ان کی تصانیف کے نام یہ ہیں :
‘اکائی‘، چراغ نیم شب‘، ’مشرق‘، ’ادبی اقدار‘، ’بیاض‘، ’ادھوری جدیدیت‘، ’اقبال ایک شاعر‘، ’محمد حسن عسکری۔آدمی یا انسان‘، ’غالب کون‘، ’اسلامی نظام۔ مسائل اور تجزیے‘۔
*بحوالۂ:پیمانۂ غزل(جلد دوم)،محمد شمس الحق،صفحہ:214*🌸 *ممتاز شاعر سلیم احمد کے یومِ وفات پر منتخب اشعار بطورِ خراجِ عقیدت…* 🌸
نکل گئے ہیں جو بادل برسنے والے تھے
یہ شہر آب کو ترسے گا چشمِ تر کے بغیر
—
اس ایک چہرے میں آباد تھے کئی چہرے
اس ایک شخص میں کس کس کو دیکھتا تھا میں
—
گھاس میں جذب ہوئے ہوں گے زمیں کے آنسو
پاؤں رکھتا ہوں تو ہلکی سی نمی لگتی ہے
—
اتنی کاوش بھی نہ کر میری اسیری کے لیے
تو کہیں میرا گرفتار نہ سمجھا جائے
—
سچ تو کہہ دوں مگر اس دور کے انسانوں کو
بات جو دل سے نکلتی ہے بری لگتی ہے
—
منزل کا پتا ہے نہ کسی راہ گزر کا
بس ایک تھکن ہے کہ جو حاصل ہے سفر کا
—
مجھ سے کہتا ہے کہ سائے کی طرح ساتھ ہیں ہم
یوں نہ ملنے کا نکالا ہے بہانہ کیسا
—
نہ جانے شعر میں کس درد کا حوالہ تھا
کہ جو بھی لفظ تھا وہ دل دکھانے والا تھا
—
وہ بے خودی تھی محبت کی بے رخی تو نہ تھی
پہ اس کو ترک تعلق کو اک بہانہ ہوا
—
نہیں رہا میں ترے راستے کا پتھر بھی
وہ دن بھی تھے ترے احساس میں خدا تھا میں
—
گھر میں کچھ کم ہے یہ احساس بھی ہوتا ہے سلیمؔ
یہ بھی کھلتا نہیں کس شے کی کمی لگتی ہے
—
رسمِ جہاں نہ چھوٹ سکی ترکِ عشق سے
جب مل گئے تو پرسشِ حالات ہو گئی
—
برا لگا مرے ساقی کو ذکر تشنہ لبی
کہ یہ سوال مری بزم میں کہاں سے اٹھا
—
قربِ بدن سے کم نہ ہوئے دل کے فاصلے
اک عمر کٹ گئی کسی نا آشنا کے ساتھ
—
آنسوؤں سے تو ہے خالی درد سے عاری ہوں میں
تیری آنکھیں کانچ کی ہیں میرا دل پتھر کا ہے
—
ان کو جلوت کی ہوس محفل میں تنہا کر گئی
جو کبھی ہوتے تھے اپنی ذات سے اک انجمن
—
وہ مرے دل کی روشنی وہ مرے داغ لے گئی
ایسی چلی ہوائے شام سارے چراغ لے گئی









