Baaghi TV

Tag: baaghitv

  • میجر جنرل آصف غفور کا ترکی کے ٹی وی چینل کا دورہ

    میجر جنرل آصف غفور کا ترکی کے ٹی وی چینل کا دورہ

    پاکستان کے آرمی کے شعبہ تعلقات عامہ کی ڈائریکٹر جنرل آصف غفور نے استنبول میں ترکی کے نیوز ٹی وی نیٹ ورک ٹی آر ٹی کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا اور ابلاغ عامہ کے شعبہ میں انتہائی قابلیت اور مہارت سے کام کرنے والے میڈیا پرسنز کو مبارکباد پیش کی،

    میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا "آج ٹی آر ٹی نیوز نیٹ ورک کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا اور ٹی آر ٹی کے چئیرمین ابراہیم اور چیف ایڈیٹر سردر کرگوز نے ٹی آر ٹی کے کام کے متعلق معلوماتی بریفنگ دی جس پر میں ان لوگوں کا مشکور ہوں، اور ٹی آر ٹی ہر شعبے میں اعلی معیار کا کام کر رہا ہے اور کچھ زہین پاکستانی اس نیٹ ورک کو شروع کرنے والے سٹاف میں بھی شامل ہیں”
    https://twitter.com/peaceforchange/status/1185235658731859968

  • بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ پاکستان کے سکیورٹی انتظامات سے کتنا مطمئن ہے ؟

    بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ پاکستان کے سکیورٹی انتظامات سے کتنا مطمئن ہے ؟

    پاک بنگلہ دیش کرکٹ سيريز کي سیکورٹی کے جائزہ کے ليے چار رکني وفد کو سندہ کے ہوم ڈپارٹمنٹ کي بريفنگ۔ وفد دوسرے مرحلے ميں انيس اکتوبر کو لاہور ميں بريفنگ دي جاے گي۔

    کرنل عتیق زمان، کمانڈر محمد حسین، محمد شریف اور راسل رانا پر مشتمل چار رکنی وفد کے کراچي پہنچنے پر ڈائريکٹر انٹرنيشنل کرکٹ پي سي بي ذاکر خان نے استقبال کيا۔ وفد نے اپنے دورے کے پہلے مرحلے ميں کراچی کے نيشنل اسٹيڈيم میں انتظامات کا جائزہ ليا ۔ جبکہ ٹيم کي سيکورٹي کے حوالے سے ہوم منسٹري ميں بريفنگ دي گئي اور انہیں اس دوران سری لنکا کے دورہ پاکستان کے دوران کیے گئے فول پروف انتظامات کی بھی تفصیلات بتائی گئيں۔ بنگلہ دیشي وفد 19 اکتوبر کو اپنے دورہ کے دوسرے مرحلے ميں لاہور کے قذافي سٹيڈيم کا دورہ کرے گا۔

    ٹی ٹین لیگ میں کون کون پاکستانی کھلاڑی ہوگا ان ایکشن ؟

    وفد کو سيف سٹي پروجيکٹ ميں ٹيم کي آمد کے انتظامات اور سيکورٹي کے حوالے سے بریفنگ دی جائے گی ۔ 20 اکتوبر کو بنگلہ دیش کا سیکورٹی وفد اسلام آباد اور راولپنڈی جائے گا اور وفد کو وزرات خارجہ ميں سيکورٹي پر بريفنگ دي جاے گي۔ واضع رہے کہ بنگلہ دیش انڈر 16 کرکٹ ٹیم کے اس ماہ کے آخر ميں میچز راولپنڈی میں اور ويمن ٹيم کے ميچيز اکتوبر کے تيسرے ہفتے ميں لاہور ميں کرئے جاہيں گے۔ جبکہ بنگلہ ديش کي قومي ٹيم جنوري ميں پاکستان کا دورہ کرے گي ۔ بنگلہ ديشي سیکورٹی وفد اپنے کے بعد اپني رپورٹ اعلي حکام کو ديں گے جس کے بعد سنئیر ٹیم ، ویمن ٹیم اور انڈر 16 ٹیم کے ٹورز کا فيصلہ کيا جاے گا۔

    وقار یونس نے نئے بالرز کو تیار کرنے کیلئے کمر کس لی

  • ٹی ٹین لیگ میں کون کون پاکستانی کھلاڑی ہوگا ان ایکشن ؟

    ٹی ٹین لیگ میں کون کون پاکستانی کھلاڑی ہوگا ان ایکشن ؟

    کرکٹ کے بڑے ستارے ابوظبی میں چمکنے کو تیار ہیں۔ ٹیمیں نے اپنے کھلاڑی چن لئے ہیں جن میں کئی نامور پاکستانی کرکٹر بھی شامل ہیں۔ ابوظبی ٹی 10 لیگ میں پاکستانی ستاروں نے نمایاں جگہ بنائی ہے جن سرفہرست شاہد آفریدی ، وہاب ریاض، محمدعامر، محمد حفیط ، شعیب ملک ، عماد وسیم اور فہیم اشرف ہیں

    اس کے علاوہ دنیا کے نامور ستارے بھی میدان میں نظرآئیں گے۔ ٹی 10 لیگ کی دفاعی چیمپیئن نادرن وارئیر ہے جس نے ڈیرن سیمی کو ٹیم آئیکون کے طور پر چنا ہے، ساتھ ہی آندرے رسل اور پاکستانی ٹاپ کلاس بالر وہاب ریاض کو بھی جگہ دی ہے۔ ابوظبی ٹی 10 میں ٹیم ابوظبی نیا اضافہ ہے۔ جس کے آئیکون معین علی ہیں ٹیم نے پاکستانی بالر محمد عامر کونمایاں جگہ دی ہے ساتھ ہی سری لنکن نیروشان اور کیوی آل راؤنڈر اینڈرسن بھی شامل ہیں۔ بات کریں مراٹھا عریبین کی تو اس کے آئیکون کرس لینن ہیں جبکہ ٹیم میں ملنگا، ڈیوان براوو اور کیڈوک والٹن شامل ہیں۔

    وقار یونس نے نئے بالرز کو تیار کرنے کیلئے کمر کس لی

    دکن گلیڈئیٹرز نے کیرن پولاڈ کو چنا ہے ٹیم آئیکون شین واٹسن ہوں گے۔ اس کے علاوہ فواد خان، اور ظہورخان بھی ایکشن میں نظرآئیں گے۔ دہلی بلز کی قیادت عالمی کپ کی فاتح انگلینڈ کے آئن مورگن ہوں گے جو ٹیم کے آئیکون کھلاڑی بھی ہیں ٹیم نے سابق پاکستانی کپتان شعیب ملک اور عماریاسین کو بھی چنا ہے ۔ اس کے علاوہ عادل رشید، محمد نبی اور کیسل پریرا بھی ایکشن میں نظرآئیں گے۔

    ٹیم قلندر کے آئیکون شاہد آفریدی ہیں ان کے ساتھ پاکستانی کھلاڑی محمد حفیظ، عماد وسیم اور فہیم اشرف بھی نظرآئیں گے۔ کرس جارڈن بھی ٹیم قلندر کا حصہ ہوں گے۔ بنگال ٹائیگرز ٹیم نے تھیسرا پریرا کو کپتان اور آئیکون کھلاڑی کے طورپر چنا ہے۔ اس کے علاوہ آندرے فلیچر، اور کولن انگرام بھی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔ کرناٹک نے نامور کھلاڑی ہاشم آملہ کو چنا ہے۔ ٹیم میں نیپالی کھلاڑی سندیپ، انگلش کرکٹر پٹ براؤن اور اماراتی کھلاڑی احمد رضا بھی شامل ہیں۔

    ٹیسٹ ٹیم کے نو منتخب کپتان اظہرعلی کی پریس کانفرنس میں اہم باتیں

  • امریکہ میں مقیم پاکستانیوں کی طرف سے بھیجی جانے والی رقوم میں اضافہ

    امریکہ میں مقیم پاکستانیوں کی طرف سے بھیجی جانے والی رقوم میں اضافہ

    رواں مالی سال کے دوران امریکہ میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زر میں گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں 5.67 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے،

    سٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق جولائی سے لیکر ستمبر تک کے عرصہ کے میں امریکہ میں مقیم پاکستانیوں نے 911.69 ملین ڈالرز زرمبادلہ ملک ارسال کیا جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ سے 5.67 فیصد زیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں امریکہ میں مقیم پاکستانیوں 862.76 ملین ڈالرز کا زرمبادلہ ملک ارسال کیا تھا، ستمبر میں امریکہ میں مقیم پاکستانیوں نے 420 ملین ڈالرز کا زرمبادلہ ملک بھیجا

    مزید پڑھیں
    جاپان کی کمپنی انرجی کے منصوبوں میں سرمایہ کاری کرے گی

  • وقار یونس نے نئے بالرز کو تیار کرنے کیلئے کمر کس لی

    وقار یونس نے نئے بالرز کو تیار کرنے کیلئے کمر کس لی

    دورہ آسٹریلیا سے قبل باؤلرز کا کیمپ کل سے قذافی اسٹیڈیم میں شروع ہوگا، قومی کرکٹ ٹیم کے باولنگ کوچ وقار یونس کی زیر نگرانی 2 روزہ کیمپ اتوار تک جاری رہے گا،

    سلیکشن کمیٹی نے قائد اعظم ٹرافی اور نیشنل ٹی ٹونٹی کپ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے 13 باولرز کو کیمپ میں مدعو کرلیا،13 کھلاڑیوں کے علاوہ فاسٹ باؤلرز محمد عباس اور شاہین شاہ آفریدی کو بھی کیمپ میں طلب کیا گیا ہے، دورہ آسٹریلیا سے قبل 2 روزہ باؤلنگ کیمپ کا مقصد باولرز کی کارکردگی کا جائزہ لینا ہے، قومی کرکٹ ٹیم کے بالنگ کوچ وقار یونس نے کہا ہے کہ سیریز کے لیے ٹیم کا انتخاب صرف کیمپ میں طلب کیے گئے باولرز تک محدود نہیں رہے گا اور سلیکشن کمیٹی آسٹریلیا کی کنڈیشنر اور کھیل کے فارمیٹ کو مدنظر رکھ کر کھلاڑیوں کا انتخاب کرے گی،

    وقار یونس کے علاوہ قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر اور ہیڈ کوچ مصباح الحق اور ٹیسٹ کپتان اظہر علی بھی باولرز کی کارکردگی کا جائزہ لیں گے، بلال آصف، بلاول بھٹی، عمران خان سنئیر اور کاشف بھٹی کو کیمپ میں طلب کیا گیا ہے ان کے علاوہ محمد عباس، محمد عرفان (اسپنر)، موسی خان، محمد محسن، نسیم شاہ، راحت علی، ثمین گل بھی کیمپ میں طلب ہیں، شاہین شاہ آفریدی، تابش خان، یاسر شاہ اور زاہد محمود بھی کیمپ میں شامل ہیں

    پاکستانی چیف جسٹس کوویزا جاری نہیں کریں گے، امریکہ

  • جاپان کی کمپنی انرجی کے منصوبوں میں سرمایہ کاری کرے گی

    جاپان کی کمپنی انرجی کے منصوبوں میں سرمایہ کاری کرے گی

    وزیر توانائی پنجاب ڈاکٹر اختر ملک سےجاپانی وفد نے ملاقات کی، وفد کی قیادت کلین انرجی کمپنی کے ایگزیکٹو وائس پریذیڈنٹ مسٹرکافو یاستورو نے ملاقات کی، ملاقات میں پاکستان میں جاری توانائی کے منصوبوں کے حوالے سے اہم گفتگو کی،

    صوبائی وزیرتوانائی ڈاکٹر اختر ملک کا کہنا تھا کہ جاپانی ٹیکنالوجی دنیا بھر میں اچھی ساحت کی حامل ہے، پنجاب میں ونڈ اور سولر کے میدان میں جاپانی کمپنی کی سرمایہ کاری خوش آئند ہے ، سولر انرجی پاکستان کا مستقبل ہے جاپانی سرمایہ کاوں کو ہر ممکن تعاون دیں گے، موجودہ حکومت ماحول دوست اور مقامی زرائع سے توانائی کی پیداوار کو ترجیح دے رہی ہے، فوکایا کاستورو کا اس موقع پر کہنا تھا کہ محمکہ توانائی کے ساتھ مل کر کام کرنے کیلئے تیار ہیں، پنجاب کی انرجی پالیسی سولر کے میدان میں سرمایہ کاروں کیلئے حوصلہ افزا ہے،

    مزید پڑھیں
    شہباز شریف نے آزادی مارچ کے غبارے سے ہوا نکال دی

  • کیا آئی ایم ایف ایک بار پھر حکومت کو ٹیکسز بڑھانے کا کہے گا ؟

    کیا آئی ایم ایف ایک بار پھر حکومت کو ٹیکسز بڑھانے کا کہے گا ؟

    عالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف ) کے ٹیکنیکل مشن نے پاکستان کے زوال پذیر ٹیکس نظام کے جائزے کے لیے مذاکرات کا آغاز کردیا۔

    گزشتہ روز شروع ہونے والے مذاکرات میں ٹیکس سسٹم کے جائزے پر گفت و شنید ہوگی جو رواں برس اضافی ٹیکسوں کی مد میں 734 ارب کی لیوی کے باوجود خاطرخواہ کارکردگی نہیں دکھاسکا۔ آئی ایم ایف مشن خاص طور سے ٹیکس دہندگان کو انکم ٹیکس اور سیلز ٹیکس سے استثنیٰ کو زیر غور لائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بڑے پیمانے پر ٹیکس سے استثنیٰ وزیراعظم کے ڈیٹ انکوائری کمیشن کے ریڈار پر بھی ہے۔

    کمیشن نے پاکستان پیپلزپارٹی ( 2008-13 ) اور پاکستان مسلم لیگ ( ن ) ( 2013-18) کے گذشتہ ادوار میں دیے گئے استثنیٰ کی تفصیلات بھی طلب کرلی ہیں۔
    فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے حکام کے مطابق پہلے روز آئی ایم مشن نے ایف بی آر کے ساتھ اجلاس میں سیلزٹیکس اور کارپورٹی انکم ٹیکس کے معملات پر تفصیلی گفتگوکی۔ آئی ایم ایف مشن پاکستان میں 2 ہفتے تک قیام کرے گا اور اس دوران وفاقی اور صوبائی ٹیکس حکام سے ملاقاتیں کرے گا۔

    ٹیکینکل اسسٹنس ٹیم کی ملاقاتیں 29 نومبر کو ختم ہوں گی اور اسی تاریخ کو آئی ایم ایف کا جائزہ مشن جولائی تا ستمبر کے عرصے کے دوران 6 ارب ڈالر کے قرضہ پروگرام کے تحت پاکستان کی کارکردگی کا جائزہ لے گا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کا ٹیکنیکل مشن سیلزٹیکس سے متعلق تمام پہلوؤں کا جائزہ لے گا۔ واضح رہے کہ مجموعی ٹیکس محصولات میں سیلز ٹیکس کا حصہ 40 فیصد ہے۔ مشن کی توجہ سیلز ٹیکس اخراجات، استثنیات، اور گنجائش کے مقابلے میں کم محصولات جمع ہونے پر مرکوز رہے گی۔

    سروے آف پاکستان کے مطابق گذشتہ مالی سال میں ٹیکس استثنیٰ سے 972.4 ارب روپے کا نقصان ہوا تھا جو گذشتہ سے پیوستہ مالی سال کے 431 ارب روپے کے مقابلے میں 80 فیصد زیادہ ہے۔ اس نقصان میں انکم ٹیکس استثنیات کا حصہ 141.6 ارب روپے تھا۔

    ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کی ٹیم کارپوریٹ ٹیکس اور بڑی فرموں کو دیے جانے والے استثنیٰ کا بھی جائزہ لے گی۔ ٹیم انکم ٹیکس آرڈیننس کے سیکنڈ شیڈول کو بھی تفصیلاً زیربحث لائے گی جو ٹیکس استثنیٰ سے پُر ہے اور جس میں بڑے کاروباروں، ججوں، جرنیلوں اور بیوروکریٹس کو رعایتیں دی گئی ہیں۔ ٹیم کسٹم ڈیوٹی اسٹرکچر اور کم محصولاتی آمدنی کی وجوہ کا بھی جائزہ لے گی۔

  • پنجاب سیڈ کونسل نے 31 اقسام کے بیجوں کی منظوری دے دی

    پنجاب سیڈ کونسل نے 31 اقسام کے بیجوں کی منظوری دے دی

    لاہور: محکمہ زراعت آفس میں صوبائی وزیر زراعت ملک نعمان لنگڑیال کی زیر صدارت میں پنجاب سیڈ کونسل کا 52 واں اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں مجموعی طور پر بیجوں کی 31 اقسام کی منظوری دی گئی جن میں آلو کی 3، شوگر کین کی 4، آئل سیڈ کی 2، چاول کی 2، پیاز کی 2، پھولوں کی 3، مٹر کی 1، جئی کی 2، انکیر کی 1، انگور کی 3، ہائبرڈ چاول کی 1 اور مسعر کی 1 بیج کی منظوری دی گئی،

    محکمہ زراعت ہیڈ آفس ڈائریکٹر جنرل ریسرچ ڈاکٹر عابد اور ڈائریکٹر جنرل فیڈرل سیڈ سرٹیفیکیشن مسعود قریشی اور سیڈ کونسل کے دیگر عہدیداران نے شرکت کی، اجلاس میں زراعت کی ترقی کیلئے دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا،

    سی فوڈ کی برآمدات میں ریکارڈ اضافہ

  • احمد شہزاد ویرات کوہلی کے برابر آگئے

    احمد شہزاد ویرات کوہلی کے برابر آگئے

    احمد شہزاد ٹی ٹونٹی کرکٹ میں 5 سنچریاں سکور کرنے والے پہلے پاکستانی اور تیسرے ایشائی کھلاڑی بن گئے۔

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپنر بلے باز احمد شہزاد نے کامران اکمل کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں پانچ سنچریاں سکور کرنے والے پہلے پاکستانی بلے باز بن گئے جبکہ ایشیاء کے تیسرے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ احمد شہزاد ویراٹ کوہلی کے برابر آگئے جو کہ پانچ سنچریاں سکور کرکے دوسرے نمبر پر ہیں۔ روہت شرما 6 سنچریاں کرکے ایشیا میں پہلے نمبر پر ہیں۔ احمد شہزاد نے فیصل آباد میں جاری ڈومیسٹک ٹی ٹونٹی کپ میں سینٹرل پنجاب کی جانب سے نادرن ٹیم کیخلاف 63 گیندوں پر 111 رنز بنائے، ان کی اننگز میں 11 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے۔

    پاک بحریہ نے 33 ویں قومی کھیلوں 2019 کی مشعل تھام لی

  • سی فوڈ کی برآمدات میں ریکارڈ اضافہ

    سی فوڈ کی برآمدات میں ریکارڈ اضافہ

    سی فوڈ کی برآمدات میں ریکارڈ اضافے کے باعث اگست 2019 کے دوران سی فوڈ کی برآمدات کا کل حجم ایک کروڑ 88 ڈالر تک پہنچ گیا، گزشتہ سال کی اسی مدت میں برآمدات کا حجم ایک کروڑ 77 لاکھ ڈالر تھا، پی بی ایس
    دنیا بھر میں پاکستان کی سی فوڈ کی طلب میں بتدریج اضافے کا رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے جبکہ اگست2019 کے دوران عالمی منڈیوں میں پاکستانی سی فوڈ کی برآمدات 6.2 فیصد بڑھ گئیں جس میں مزید اضافہ متوقع ہے،

    ملائشیا میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زر میں کتنا ہوا اضافہ؟ خبر آ گئی