اقوام متحدہ کی جانب سے کالعدم قرار دیئے جانے والی عالمی دہشتگرد جماعت القاعدہ کا جنوبی ایشاء کا سربراہ افغانستان میں مارا گیا ، غیر ملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ القاعدہ کا جنوبی ایشیاکا سربراہ ایک آپریشن میں مارا گیا، افغان فورسز کے ترجمان کیمطابق القاعدہ سربراہ کیخلاف کاروائی افغان و امریکی افواج نے مل کر کی ، القاعدہ کمانڈر کانام عاصم عمرتھا اور وہ افغانستان کے صوبہ ہلمند کے ضلع موسی قلعہ میں قیام پذیر تھا ، اس آپریشن میں امریکی افواج کے ہیلی کاپٹرز نے افغان فورسز کی مدد کی
یہ بھی پڑھیں
ترکی کا شام میں فوجی آپریشن، پینٹاگون نے اعلان کر دیا
Tag: baaghitv

کالعدم دہشتگرد جماعت القاعدہ کیخلاف بڑی کاروائی

وزیراعظم عمران خان کیلئے ایک اور بڑا اعزاز
اسلامی جمہوریہ پاکستان کے موجودہ وزیراعظم عمران خان کو دنیا کے 500 موثر ترین مسلمانوں کی لسٹ میں شامل کر لیا گیا اور ان کا نام سرفہرست رکھا گیا ہے
اردن کے رائل اسلامک سٹریٹیجیز سنٹر نے سال 2019 کیلئے موثر ترین اور کامیاب ترین مسلمانوں کی لسٹ جاری کی جس میں پاکستان کے پوسٹر بوائے عمران خان کو "مین آف دا ائیر” کا ایوارڈ بھی دیا گیا ،رائل اسلامک سنٹر کے چئیرمین عبداللہ شیفلر نے کہا کہ اگر مجھے اس ایوارڈ کے ونر کو 1992 میں نامزد کرنے کیلئے کہا جاتا تو میرا انتحاب تب بھی عمران خان ہوتے کیونکہ انہوں نے جس طرح پاکستان کو 1992 کا کرکٹ ورلڈ کپ جتوایا تھا وہ کافی متاثر کن تھا ، اور عمران صرف کرکٹ ہی نہیں بلکہ خدمت خلق کے اعتبار سے بھی چیمپئن ہیں ، عبداللہ نے کہا کہ عمران خان نے پاکستان میں اپنے بل بوتے پر کینسر ہسپتال بنوایا ، اور اب جس طرح اقوام عالم میں عمران خان اسلام اور مسلمانوں کی نمائندگی کر رہے ہیں وہ انتہائی متاثر کن ہے اور عمران خان سے بہتر "مین آف دا ائیر 2019” کے ایوارڈ کا حقدار کوئی نہیں،
مزید پڑھیں
امریکا چینی مسلمانوں کی حمایت کیوں کر رہا ہے ؟
امریکا چینی مسلمانوں کی حمایت کیوں کر رہا ہے ؟
امریکا کے ڈپارٹمنٹ اف کامرس نے چین کے صوبے زن جیانگ سے تعلق رکھنے والی 28 کمپنیوں پر پابندی عائد کردی اور اس پابندی کی بنیادی وجہ امریکا و چین کے خراب معاشی تعلقات نہیں بلکہ چین کی طرف سے یوگوئر مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کو بتایا جا رہا ہے،
امریکا کے ڈپارٹمنٹ آف کامرس کے سیکرٹری ولبر راس نے کہا امریکا چینی مسلم اقلیت پر ہونے والے مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی کسی صورت حمایت نہیں کرتا ، امریکا کی جانب سے بلیک لسٹ کی جانے والی چینی کمپنیوں میں ویڈیو کیمرے بنانے والی کمپنی ہک ویژن ، آرٹیفیشل انٹیلیجنس پراڈکٹس بنانے والی کمپنی میگوی ٹیکنالوجی اور سینس ٹائم جیسی بڑی کمپنیاں بھی شامل ہیں،
معیشیت کے اعتبار سے دنیا کے دو بڑے ممالک پچھلے کچھ عرصے تجارتی تعلقات کی خرابی کا سامنا کر رہے ہیں، اور اس کش مکش کے عالم میں دونوں ممالک ایک دوسرے کی پراڈکٹس پر بھاری ٹیرف بھی لگا چکے ہیں، کچھ دن پہلے وائٹ ہاوس نے چین کیساتھ تجارتی تعلقات کو بہتر بنانے اور مذاکرات کی میز پر آنے کیلئے حامی بھری ہے،امریکا کی طرف سے چینی مسلمانوں کے بارے بیانات پچھلے کافی عرصے سے مسلسل آ رہے ہیں ، جن میں امریکا چینی مسلمانوں پر ہونے والے مظالم پر آواز اٹھاتا رہا ہے، امریکا کے سٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے مطابق چین نے صوبی زن جیانگ میں کئی قید خانے تعمیر کیے ہوئے ہیں ، جن میں کم و بیش ایک لاکھ مسلمانوں کو قید کیا ہوا ہے اور ان کا قصور صرف یہ ہے کہ وہ مسلمان ہیں، ان کو مساجد میں جانے اور قرآن پڑھنے سے روکا جا رہا ہے ، چینی حکام کیمطابق انہوں نے قید خانے نہیں بلکہ مسلمان بچوں کے سکول قائم کیے ہوئے ہیں ،
دوسری طرف چینی کمپنیوں کا کہنا ہے کہ امریکی ڈپارٹمنٹ آف کامرس کی طرف سے پاپبندیاں اور الزامات صرف سیاسی مقاصد حاصل کرنے اور چینی معیشیت کو ڈی ریل کرنے کیلئے کیے جا رہے ہیں، میگوی کمپنی کے ایک نمائندہ نے میڈیا کو بتایا کہ ان کی کمپنی کی بنائی ہوئی مصنوعات انسانی زندگیوں میں آسانی کا باعث بن رہی ہیں اور ایسے الزامات سراسر بے بنیاد ہیں ،
اور جہاں تک انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر آواز اٹھانا مقصود ہے تو کیا امریکہ کو کشمیر میں ہونے والے مظالم نظر نہیں آ رہے، اور اگر امریکہ کشمیر کی صورتحال سے باخبر ہے تو چین کی طرح بھارت پر پابندیاں کیوں نہیں لگاتا ، بہر حال امریکہ کے اس اقدام کے پیچھے بلاشبہ سیاسی مقصد پوشیدہ ہے
سہیل خان کو بھاری جرمانہ ادا کرنا پرے گا
قائداعظم کرکٹ ٹورنامنٹ ميں امپائر کے فيصلوں پر اعتراض کرنے پر فاسٹ بولر سہيل خان کو میچ فیس کا پچاس فیصد جرمانہ کر دیا گیا جبکہ پی سی بی کوڈ آف کندکٹ کی خلاف ورزی پر قومی بلے باز عابد علی کو وارننگ جاری کی گئی ،
کراچي ميں سندھ اور سدرن پنجاب کے درمیان کھیلے گئے ميچ ميں سندھ کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر سہیل خان کو امپائر کے فيصلے پر اعتراض کرنے پر سہیل خان کو پی سی بی کوڈ آف کنڈکٹ کے آرٹیکل 2.8 کی خلاف ورزی پر میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ۔ جبکہ سندہ کے بيٹسمين عابد علی کو امپائر کے فیصلے پراعتراض کرنے پر پی سی بی کوڈ آف کنڈکٹ کے آرٹیکل 2.13 کے تحت خلاف وارننگ جاری کی گئی ہے
دباؤ لیے بغیر کرکٹ کھیلی اور کامیابی ملی، سری لنکن بلے باز
سری لنکن بلے باز راجہ پکسا نے میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ بطور کھلاڑی میرا کام کارکردگی دکھانا ہے منتخب کرنا سلیکشن کمیٹی کا کام ہے ۔
راجہ پکسا کا مزید کہنا تھا کہ لاہور آکر بہت اچھا لگا یہاں ملنے والا پیار ہمشیہ یاد رہے گا۔ لوگ ہمیں بی ٹیم کہہ رہے تھے اور ہم نے اپنی کارکردگی سے خود کو منوایا ہے ۔ راجہ پکسا کا کہنا تھا اس سیریز سے پہلے ہمارے پاس کھونے کے لئے کچھ نہیں تھا۔
ہم نے دباو لئے بغیر بہترین کرکٹ کھیلی اور کامیابی ملی ۔
سری لنکا سے شکست کے بعد مصباح الحق ٹیم پر برس پڑے
قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق کی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ شکست کبھی بھی اچھی نہیں ہوتی اور ایسی ٹیم سے شکست ہونا جس کے اہم کھلاڑی نہ ہوں مایوس کن ہے ۔
مصباح الحق کا کہنا تھا کہ کچھ ایسی چیزیں سامنے آئی ہیں جن پر کام کرنے کی ضرورت ہے ۔ عمر اکمل اور احمد شہزاد پر سوال پر کہنا تھا کہ عمر اکمل اور احمد شہزاد کارکردگی دکھا کر آئے ہیں ، ہم نے احمد شہزاد اور عمر اکمل کو موقع دیا ہم یہی کرسکتے تھے ،ٹیم کی بدترین بالنگ متعلق سوال پر کہنا تھا کہ ہم اختتامی اوورز میں اچھی باولنگ نہیں کر پارہے اس پر کام کرنے کی ضرورت ہے ۔ شکست پر میں ہی جواب دہ ہوں اور بہت سی چیزیں ہیں جن کے سوال کا جواب تلاش کررہے ہیں ۔ مصباح الحق کا مزید کہنا تھا کہ جب سری لنکن ٹیم آئی تھی تو کچھ لوگ کہ رہے تھے کہ سری لنکا کی بی ٹیم آئی ہے ۔ سری لنکا کو بی ٹیم کہنے والوں کو جواب مل گیا ہے کہ بین الاقوامی کرکٹ میں کوئی ٹیم آسان نہیں ہوتی ۔مصباح الحق
مزید پڑھیں
بھارتی بلے باز گوتم گھمبیر کا کیریئرکیسے ختم ہوا فاسٹ باؤلر محمد عرفان نے بتادیا
پاکستان کی دھاتی مصنوعات کی برآمد میں ریکارڈ اضافہ
رواں مالی سال (2019۔20) کے پہلے دو ماہ کے دوران ملک سے دھاتوں اور دھاتی مصنوعات کی برآمدات میں 35.62 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق زیر جائزہ مدت کے دوران دھاتوں کی برآمدات اور اس کی مصنوعات کی برآمدات میں 115.044 ملین ڈالر ریکارڈ کی گئیں جو گذشتہ سال کی اسی مدت کے دوران 84.827 ملین ڈالر ریکارڈ کی گئیں ، جس میں 35.62 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا ہے ، اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جن اشیا نے مثبت نمو میں حصہ لیا ہے اس میں تانبا اور اس کے مصنوعات شامل تھیں ، اس دوران اس کی برآمدات گذشتہ سال 28.295 ملین ڈالر سے بڑھ کر 77.044 ملین ڈالر ہوگئیں ، جس میں 172.28 فیصد کا اضافہ دکھایا گیا ہے۔ ایلومینیم اور اس کے سامان کی برآمدات 52.24 فیصد اضافے سے 5.742 ملین $ سے 8.742 ملین ڈالر ہوگئی جبکہ ٹولز ، اوزار ، کٹلری ، چمچ اور کانٹے کی برآمدات بھی 10.86 فیصد اضافے کے ساتھ 12.080 ملین ڈالر سے 13.393 ملین ڈالر ہوگئی۔ دوسری مختلف دھاتی مصنوعات کی برآمدات بھی 8.57 فیصد اضافے سے 0.373 ملین ڈالر سے 0.405 ملین ڈالر ہوگئی۔

پولی تھین بیگ پر پابندی کے باعث کاغذی تھیلوں کی مانگ میں اضافہ
کراچی: سندھ و وفاقی حکومت کی جانب سے ماحول دشمن باریک تھیلیوں پر پابندی کے بعد ہول سیل مارکیٹ میں ماحول میں جلد تحلیل ہونے والے شاپنگ بیگز کی مانگ بڑھ گئی جس کے نتیجےمیں پلاسٹک کو گھلانے والے کیمیکل کی قیمت میں بھی 40 فیصد تک کا اضافہ ہو گیا ، تفصیلات کے مطابق سندھ کی صوبائی حکومت کی جانب سے موحول دشمن باریک تھیلیوں پر پابندی کے بعد شہر میں پلاسٹک کو تحلیل کرنے والے کیمکل کی قلت پیدا ہو گئی ہے ، پلاسٹک کو گھولنے کی صلاحیت رکھنے والے کیمیکل اوکسو بایئو ڈی گریڈ کی قیمت میں 40 فیصد تک کا اضافہ ہو گیا ہے ، اوکسو بائیو ڈی گریڈ شاپنگ بیگز کی تیاری کے وقت صرف ایک فیصد ملایا جاتا ہے اور اسے سویڈن اور ویتنام سے درآمد کیا جاتا ہے، ٹرانسپیرنٹ اوکسو بائیو ڈی گریڈ کا 20 کلو کا تھیلا 9860 روپے مہنگا ہو کر 23860 روپے کا ہو گیا ،

سٹاک مارکیٹ کی بڑی چھلانگ
کراچی : پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نمایاں بہتری ریکارڈ کی گئی ہے ، اس ہفتے کے آغاز سے لیکر احتتام تک سٹاک مارکیٹ میں بہتری کا رجحان ریکارڈ کیا گیا ، ہفتے کے روز سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس میں 952 جبکہ اتوار کے روز 281 پوائنٹس کے اضافے کیساتھ اس ہفتے کی کاروباری سرگرمیوں کا احتتام مثبت انداز میں ہوا ، ماہرین معشیت کے مطابق سٹاک ایکسچینج میں حالیہ بہتری کی بڑی وجہ حکومت کے آئی ایم ایف کیساتھ معاملات کا طے پا جانا ، تاجروں کی آرمی چیف سے ملاقات اور بیرونی سرمایہ کار کے اعتماد کا بحال ہونا شامل ہیں ، تاہم سرمایہ کار پاکستان میں افراط زر کی بڑھتی ہوئی شرح کے باعث پریشان بھی ہیں جس کو مد نظر رکھ کر وہ محتاط انداز میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں ،

پاکستان میں سکیورٹی کا کوئی مسئلہ نہیں ہے ، سری لنکن اوپنر
پاکستان میں ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے قیام پزیر سری لنکن ٹیم کے اوپنر بلے باز دانوشکا گونتھلاکا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ کیلئے ایک محفوظ ملک ہے، ہم یہاں آکر بہت خوش ہیں اور ہمیں سکیورٹی کے متعلق کوئی مسئلہ نہیں ہے ،
پاکستان بمقابلہ سری لنکا پہلے ٹی ٹوئنٹی کے مین آف دا میچ دانوشکا گونا تھلاکا نے کہا ” میں پہلے ٹی ٹوئنٹی میں اپنی پرفارمنس پر بہت خوش ہوں اور اپنے کھیل کو مزید بہتر بنانے کی کوشش کروں گا ،









