پی ٹی آئی رضاکار فورس اس سال دسمبر میں فیصل آباد میں ایک کنونشن کروائے گی جس کا مقصد ملک پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اپنا حصہ سوشل میڈیا کے زریعے ڈالنے والے نوجوانوں کو خراج تحسین پیش کرنا اور ملک کیلئے اور ان کی خدمات کو سراہنا ہے ،
پی ٹی آئی رضا کار فورس نے اس سال اگست میں بھی ایک سوشل میڈیا کنونشن کا نعقاد کروایا تھا جو کہ انتہائی کامیاب رہا تھا ، اور اب اسی تجربے کو آگے بڑھانے اور پاکستان کی نوجوان نسل کے سوشل میڈیا کے متعلق ضروری اور کارآمد معلومات فراہم کرنے اور ان میں پاکستان کی خادمت کا جذبہ ابھارنے کیلئے سوشل میڈیا کنونشن کا دوبارہ آغاز کیا جا رہا ہے ، پی ٹی آئی رضا کار فورس کے چیئرمین مسعود خان ہیں ، وہ اس کنونشن کے کامیاب انعقاد کیلئے پرعزم ہیں،
Tag: baaghitv

پی ٹی آئی رضا کار فورس کا اپنے رضاکاروں کیلئے بڑا قدم

پاکستان دنیا کو سافٹ ویئر بیچ کر کتنے ڈالر کما رہا ہے ؟
اسلام آباد : سافٹ وئیر کی برآمدات میں گزشتہ مالی سال کے دوران 2.4 فیصد اضافہ ہو ا، سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران سافٹ وئیر برآمدات کا حجم 1.09 ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا ، جبکہ مالی سال 2017-18 کے دوران یہ حجم 1.06 ارب ڈالر تھا ،
رپورٹ کیمطابق ملک میں کام کرنے والی 5000 سے زائد آئی ٹی کمپنیاں دنیا بھر کے 100 سے زیادہ مختلف ممالک کو خدمات فراہم کر رہی ہیں ، پاکستان میں انفارمیشن و کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کے شعبہ میں ایپلی کیشنز تیار کرنے والے فری لانسرز کی تعداد میں 10 ہزار کا اضافہ ہو رہا ہے ، سافٹ وئیر ایکسپورٹ بورڈ کے حکام نے کہا ہے کہ پاکستان کا ائی سی ٹی کا مجموعی سالانہ ریونیو 4.1 ارب ڈالر تک پہنچ چکا ہے ، انہوں نے کہا کہ ائندہ تین سال کے دوران شعبہ میں 3 فیصد سے زائد شرح نمو کیساتھ ترقی متوقع ہے ،
بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق کن 25 فیصد صارفین پر ہو گا ؟
وفاقی وزیربرائے توانائی عمر ایوب نے کہا ہے کہ سابق دور میں مہنگے بجلی گھر لگانے کا خمیازہ ابھی تک بھگت رہے ہیں، 300 یونٹ کے صارفین کو مہنگائی سے ڈھال دی ہوئی ہے جب کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ 75 فیصد صارفین پر نہیں ہوگا۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمرایوب نے کہاکہ سابق دورمیں مہنگے بجلی گھر لگانے کا خمیازہ ابھی تک بھگت رہے ہیں، ن لیگ حکومت نے ٹیرف میں اضافہ نہیں کیا، گردشی قرضہ ن لیگ کے دور حکومت میں ماہانہ 38 ارب روپے بڑھتا تھا جس کوہم 12ارب روپے ماہانہ پرلے آئے ہیں، کیپسٹی چارجزکا ملبہ اب عوام پرگر رہا ہے۔ متبادل توانائی ہماری ریڑھ کی ہڈی ہوگی، بجلی کے نرخوں میں کمی لائیں گے، ایک یونٹ کا ریٹ پچھلے سے کم پر لانا چاہ رہے ہیں، بجلی کی قیمت میں اضافہ سابق حکومت کی غلط پالیسیوںکی وجہ سے ہوا ہے، بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق 75 فیصد صارفین پر نہیں ہوگا۔
ان کاکہنا تھاکہ پاور سیکٹر میں سرمایہ کارآرہے ہیں۔ بجلی کی قیمت میں اضافے سے80ارب روپے حاصل ہونگے، 25ارب بجلی پر لگائیں گے اورباقی55ارب آئی پی پیزکو ادائیگیوں میںخرچ ہونگے۔ قیمتوں میں اضافے کی ن لیگ حکومت ذمے دارتھی اورہے، یہ بارودی سرنگیں ن لیگ گاڑکرگئی جس کا خمیازہ اب حکومت کو بھگتنا پڑ رہا ہے ۔قبل ازیں وزیرتوانائی عمرایوب خان سے چین کے سفیر جاؤ جنگ اور فرانس کے سفیر مارک بیریٹی نے ملاقات کی۔ چینی سفیر سے ملاقات میں پاک چین اقتصادی راہداری پر تبادلہ خیال سمیت معیشت کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع کا جائزہ لیا۔ اس موقع پرگفتگوکرتے ہوئے وزیر توانائی عمر ایوب خان نے کہا کہ پاکستان میں توانائی کے شعبے میں غیرملکی سرمایہ کاری کے خاطر خواہ مواقع موجود ہیں۔ چینی سفیرجاؤ جنگ نے کہا کہ چینی سرمایہ کار پاکستان میں بالخصوص بنیادی ڈھانچے، توانائی اور اشیا سازی سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری میں خصوصی دلچسپی رکھتے ہیں۔ دریں اثنا فرانسیسی سفیر مارک بیریٹی سے ملاقات میں وزیر توانائی نے کہاکہ ملک میں ہائیڈل پاور میں سرمایہ کاری کے خاطر خواہ مواقع موجود ہیں۔

سرفراز احمد نے ٹی ٹوئنٹی سیریز سے پہلے بڑا اعلان کر دیا
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے سری لنکا سے شیڈول ٹی ٹوئنٹی سیریز سے پہلے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ایک ایسا فارمیٹ ہے جس میں آپ کسی بھی ٹیم کو ہلکا نہیں لے سکتے اور جس طرح سری لنکن ٹیم ون ڈے سیریز میں ہمارے خلاف کھیلی ہے اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ سری لنکا کے نوجوان کھلاڑیوں میں پوٹینشل موجود ہے اور وہ کسی بھی ٹیم کو ہرا سکتے ہیں،
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاریوں کے متعلق سوال پر سرفراز کا کہنا تھا کہ میگا ایونٹ کو مدنظر رکھ کر پلاننگ کر رہے ہیں، مستقبل کے شیڈول کو دیکھیں تو قومی ٹیم کے پاس کافی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل ہیں جن کی بدولت ورلڈ کپ کیلئے اچھی تیاری کو ممکن بنایا جا سکے گا ، اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں احمد شہزاد اور عمر اکمل جیسے سینئر کھلاڑیوں کا سکواڈ میں آنا خوش آئند ہے،
یہ بھی پڑھیں
حسن علی کا شاداب خان کیلئے دلچسپ پیغام
حسن علی کا شاداب خان کیلئے دلچسپ پیغام
پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیگ اسپنر و آل راؤنڈر شاداب خان آج اپنی اکیسویں سالگرہ منا رہے ہیں اور دوست واحباب سے جنم دن کی مبارکباد وصول کر رہے ہیں ، ان کے ٹیم میٹ اور دیرینہ دوست حسن علی نے بھی شاداب خان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرنے کیلئے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹویٹ کیا اور کہا "لوگوں کے جنم دن آتے جاتے رہتے ہیں لیکن تم جیسے دوست زندگی میں بار بار نہیں ملتے ، اور مجھے اس بات کی خوشی ہے کہ تم میرے سب سے اچھے دوست ہو ، صدا خوش رہو اور جنم دن کی ڈھیروں خوشیاں مبارک ”
Birthdays come around every year,but friends like you only come once in a lifetime. I’m so glad and lucky you came into my life. Best wishes on your special day.Happy birthday Shaddy 🥳🥳🎂🎂#suchiyaari pic.twitter.com/nUN8WD6iru
— Hassan Ali 🇵🇰 (@RealHa55an) October 4, 2019

اپنے کھیل کو بہتر سے بہتر بنانے کی کوشش میں رہتا ہوں، عابد علی
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سلامی بلے باز عابد علی نے نجی ٹی وی چینل کو ایک انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں اپنے کھیل کو بہتر سے بہتر بنانے کیلئے کرکٹ کے عظیم کھلاڑیوں کی ویڈیوز بھی دیکھتا ہوں تا کہ ان کی تکنیک اور انداز کو دیکھ کر اپنے کھیل کو بہتر بنا سکوں،
عابد علی نے سری لنکا کیخلاف کھیلی جانے والی ون ڈے سیریز کے تیسرے ون ڈے میں انجڑڈ امام الحق کی جگہ فخر زمان کے پاکستان کی اننگز کا آغاز کیا اور شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 76 رنز بنائے ،
عابد علی نے مزید کہا کہ اوپننگ جوڑی کیلئے قومی کھلاڑیوں میں مقابلے کا پایا جانا قومی ٹیم کیلئے خوش آئند ہے اور اس سے پاکستان کے ٹاپ آرڈر کی بیٹنگ مزید مستحکم ہو گی، اور مجھے جب جب قومی ٹیم میں جگہ ملے گی میں اپنی سلیکشن کو درست ثابت کرتا رہوں گا ،
پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری کرنے جا رہے ہیں، اماراتی سفیر
پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفیر الزابی نے عرب نیوز کو ایک انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ سال 2019 کے آخر تک پاکستان میں آئل یفائنری پروجیکٹ کے سلسلے میں 5 ارب ڈالر کی سرمایہ کی کرنے جا رہے ہیں، اور یہ پروجیکٹ متحدہ عرب امارات اور پاکستان کے دو طرفہ تجارتی تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جائے گا،
آئل ریفائنری کا یہ پروجیکٹ ابوظہبی کی مبادلہ پیٹرولیم کمپنی اور پاک عرب ائل ریفائنری (پارکو) اور او ایم وی کے اشتراک سے شروع کیا جا رہا ہے، اماراتی سفیر الزابی نے مزید کہا کہ اس پروجیکٹ کو لیکر دونوں ممالک کے نمائندگان کے درمیان دو طرفہ ملاقاتیں جاری ہیں اور جو معاملات طے ہونا باقی رہ گئے ہیں ان کو جلد حل کر لیا جائے گا ، اور اس سال کے آخر تک اس منصوبے پر کام شروع کر دیا جائے گا ،

جب ڈاکو نے ڈکیتی سے پہلے اپنے دوست کو پہچان لیا
دنیا مفاد پرستوں کی اماجگاہ ہے جس شخص کو جس چیز میں اپنا فائدہ نظر اتا ہے وہ اس کی طرف لپکتا ہے اگرچہ اس سے کسی دوسرے کا نقصان ہی کیوں نہ ہو رہا ہو، لیکن مفاد پرست شخص کے راستے میں بھی کبھی کبھار ایسی چیزیں آ جاتی ہیں کہ وہ پریشان ہو جاتا ہے کہ کس چیز کو فوقیت دے ،
اسی طرح کا ایک واقعہ روسی ٹیلی ویژن نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شئیر کیا ، جس میں دو ڈاکو ایک موٹر بائیک پر آتے ہیں اور ایک راہگیر کو لوٹنے کیلئے پستول اس کے سر پر تان لیتے ہیں ، اسی اثنا میں ڈاکو اس راہگیر کو پہچان جاتا ہے کہ یہ تو میرا اپنا دوست ہے ، پھر ڈاکو اپنے دوست سے معذرت بھی کرتا ہے اور جاتے ہوئے کہتا ہے اپنی امی کو میری طرف سے ہائے بولنا ،
یہ ایک ایسا واقع ہے جو سننے اور دیکھنے والے کو بھی پریشان کر دے کہ آیا وہ اس پر ہنسے یا اس سوچ پر روئے جو ترقی یافتہ معاشروں کو بھی نگل رہی ہے ، بحرحال سوشل میڈیا پر عوام کی جانب سے روسی ٹیلی ویژن کی پوسٹ کو کافی پسند کیا جا رہا ہے ، اور ٹوئٹر صارفین اس ویڈیو پر دلچسپ تبصرے بھی کر رہے ہیںThat moment when you try to rob someone but it turns out to be your friend pic.twitter.com/A1ZPLKKsuO
— RT (@RT_com) October 1, 2019

پاکستان نے سری لنکا کو تیسرا ون ڈے ہرا کر سیریز اپنے نام کر لی
کراچی : پاکستان نے سری لنکا کو تیسرے اور آخری ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں 5 وکٹوں سے شکست دے دی ، اور تین ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز 0-2 سے اپنے نام کر لی،
تیسرے ون ڈے میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا، سری لنکا کی اوپننگ جوڑی زیادہ اسکور نہ بنا سکی اور اوشکا فرنینڈو 4 رنز بنا کر محمد عامر کا شکار ہو گئے ، اس کے بعد سری لنکن کپتان لاہیرو تھریمانے اور اوپننگ بلے باز گونا تھلاکا نے سری لنکن بلے بازی کا سنبھالا اور سری لنکا کا اسکور 101 تک پہنچا دیا ، لاہیرو تھریمانے 36 رنز بنا کر محمد نواز کی گیند پر انہی کو کیچ تھما بیٹھے ، اینجلو پریرا 13 اور بھانوکا 36 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے لیکن گونا تھلاکا نے اپنی اننگز پر اعتماد انداز میں جاری رکھی اور اپنے ون ڈے کیرئر کی دوسری شاندار سینچری جڑ ڈالی، گوناتھلاکا 133 رنز بنا کر محمد عامر کا شکار بنے ، 243 کے مجموعے پر سری لنکا کے 6 کھلاڑی پویلین لوٹ چکے تھے جب آل راؤنڈر داسن شانکا کریز پر آئے اور انہوں نے 24 گیندوں پر 43 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی اور مقررہ 50 اوورز میں سری لنکا کا اسکور 297 تک پہنچا دیا اور سری لنکا کے کل 9 کھلاڑی آؤٹ ہوئے، محمد عامر نے تین جبکہ عثمان شنواری ، شاداب خان، محمد نواز اور وہاب ریاض نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا ،
جواب میں پاکستانی اوپنرز فخر زمان اور عابد علی نے 123 رنز کا شاندار اوپننگ اسٹینڈ فراہم کیا ، عابد علی 123 کے مجموعے پر 74 رنز بنا کر آوٹ ہوئے، فخر زمان نے مڈل آرڈر بلے باز بابر اعظم کےساتھ مل کر پاکستان کی اننگز کو آگے بڑھایا اور 58 رنز کی شراکت سے پاکستان کا سکور 181 تک پہنچا دیا ، اور پھر بابر اعظم 31 رنز بنا کر نوان پردیپ کی بال پر آوٹ ہو گئے، اس کے بعد پاکستان کے کپتان سرفراز احمد نے کریز سنبھالی اور 23 رنز کی اننگز کھیل کر پویلین لوٹ گئے، سرفرز کے بعد حارث سہیل کریز پر آئے اور 50 گیندوں پر 56 رنز بنا کر پاکستان کو فتح کے قریب ل گئے تاہم میچ حتم نہ کر سکے اور آوٹ ہو گئے، دوسرے اینڈ پر موجود افتحار احمد نے اننگز جاری رکھی اور 28 رنز بنا کر پاکستان کی کشتی کو پار لگا دیا، سری لنکا کی جانب سے نوان پردیپ نے دو جبکہ جے سوریا ، سنداکن اور لہرو کمارا نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا ، 74 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے پر عابد علی کو میچ کے بہترین کھلاڑی کے ایوارڈ سے نوازا گیا ،
یہ بھی پڑھیں
شاہد آفریدی پاکستان سری لنکا میچ دیکھے بغیر واپس کیوں چلے گئے؟ نجی ٹی وی نے بڑا دعویٰ کر دیا
قومی ٹی 20 ٹیم کاا علان، کون کون سے سینئر کھلاڑی شامل خبر آگئی
قومی ٹیم کے سابق کپتان محمد یوسف کی والدہ وفات پا گئیں
اردو زبان ہماری پہچان اور تہزیب و تمدن کی علامت ہے ، زید حامد
سوشل میڈیا ایکٹوسٹ سید زید زمان حامد نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں کہا ہے کہ زبانیں پودوں کی طرح ہوتی ہیں ان کی دیکھ بھال قومیں اپنی پہچان، تہذیب و تمدن کی حفاطت کیلئے کرتیں ہیں، اردو پاکستان اور پاکستان کے لوگوں کی پہچان کا زریعہ ہے اور ہماری 1300 سال پرانی تہذیب ، ادب اور اقبال اسی زبان میں ہے اور اگر اس کی خفاظت نہ کی گئی تو اردو ادب کے گم ہو جانے اور ہماری پرانی پہچان کے حتم ہو جانے ککا اندیشہ ہے،
زید حامد کا مزید کہنا تھا کہ قومیں صرف انگریزی و سائنس کی بنا پر ترقی نہیں کرتیں، نظریات ، روحانیت و ںشناحت بھی اہمیت کے حامل عناصر ہوتے ہیں، اور انگریزی سیکھنے کا کیا یہ مطلب ہے کہ اردو کو بھلا دیا جائے ، اردو دنیا کی گیارھویں سب سے زیادہ بولی جانے والی زبان ہے اور اس کے باوجود ایسے لوگ ہمارے معاشرے میں پائے جاتے ہیں جو اردو زبان بولنا اپنی تحقیرسمجھتے ہیں، اور یہ ہماری بد قسمتی ہے ،
یہ بھی پڑھیں
انڈیا پاکستان جنگ، کتنے ارب لوگ متاثر ہوںگے









