Baaghi TV

Tag: baaghitv

  • پی ایس ایل 2020 کے تمام میچز پاکستان میں کروانے پر اتفاق

    پی ایس ایل 2020 کے تمام میچز پاکستان میں کروانے پر اتفاق

    ایچ بی ایل پی ایس ایل کی جنرل کونسل کا اجلاس کراچی میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے کی۔ اجلاس میں تمام فرنچائزز کے نمائندگان نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران پی سی بی اور فرنچائزز نے ایک بار پھر ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 کے تمام میچز پاکستان میں کروانے پر مکمل اتفاق کیا ہے۔

    اجلاس میں دیگر اہم امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا جن میں ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 کی ڈرافٹنگ کی مجوزہ تاریخ اور گذشتہ ایڈیشن کے ریونیو کی تقسیم کا جائزہ لینا شامل تھا۔ اجلاس میں پی سی بی اور فرنچائزز کے درمیان تمام زیر التواء امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ اجلاس میں واضح روڈ میپ تیار کرکے فیصلہ کیا گیا ہے کہ تمام حل طلب امور کو جلد نمٹایا جائے گا۔ چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان کا کہنا ہے کہ فرنچائزز کے ساتھ آج ہونے والی ملاقات میں سیرحاصل گفتگو ہوئی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ فرنچائز نمائندگان ہمارے ساتھی ہیں اور ہم ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 کے تمام میچز پاکستان میں کروانے پر مکمل اتفاق رکھتے ہیں۔ چیف ایگزیکٹو پی سی بی نے کہا کہ لیگ کی تیاریوں کا آغاز جلد شروع کردیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 میں دنیا بھر میں موجود کرکٹ کے مداحوں کو بہترین کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔ علاوہ ازیں ایچ بی ایل پی ایس ایل کے آئندہ ایڈیشن میں دنیا بھر سے نامور کھلاڑی شرکت کریں گے۔

    اجلاس کے دوران کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کے عمل پر تازہ ترین تفصیلات کا بھی تبادلہ کیا گیا۔ اجلاس کے دوران ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 کے شیڈول اور براڈ کاسٹ پلان پر تفصیلی گفتگو کی گئی، جس کی تفصیلات مناسب وقت پر جاری کردی جائیں گی

  • پاکستان بمقابلہ سری لنکا ، بابر اعظم نے شاندار سینچری جڑ دی

    پاکستان بمقابلہ سری لنکا ، بابر اعظم نے شاندار سینچری جڑ دی

    پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ون ڈے کراچی میں کھیلا جا رہا ہے ، پاکستان نے سری لنکا کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ، پاکستان نے پہلی اننگز میں مقررہ 50 اوورز میں 305 رنز بنائے ،
    پاکستان کی اننگز کا آغاز فخر زمان اور امام الحق نے کیا، اور 73 رنز کی شراکت داری قائم کی ، اس کے بعد امام الحق 31 رنز ڈی سلوا کا شکار ہو گئے، فخر زمان پاکستان میں اپنے پہلے ون دے میچ کو 54 رنز کی اننگز سے یادگار بنا لیا ، لیکن میچ کی پہلی اننگز کی سرخی پاکستان کرکٹ ٹیم کی رن مشین بابر اعظم ثابت ہوئے جنہوں نے 105 گیندوں پر 4 چھکوں اور 8 چوکوں کی مدد سے 115 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور کیریر کی گیارھویں سینچری اسکور کی ، حارث سہیل نے 40 اور افتحار احمد نے 32 رنز کی اننگز کھیلی، سری لنکا کی جانب سے ڈی سلوا نے دو جبکہ لاہیرو کمارا اور ادانا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ،

  • پاکستان اور افغانستان کے درمیان ٹرانزٹ ٹریڈ میں 44 فیصد اضافہ

    پاکستان اور افغانستان کے درمیان ٹرانزٹ ٹریڈ میں 44 فیصد اضافہ

    پاکستان اور افغانستان کے ٹرانزٹ ٹریڈ میں ریکارڈ 44 فیصد اضافہ ہوا ہے پچھلے مالی سال 2017-18 میں ٹرانزٹ ٹریڈ کے زریعے اٍفغانستان سے پاکستان آنے والے کنٹینرز کی تعداد 60516 تھی جس کے بعد موجودہ حکومت کی طرف سے ٹرانزٹ روٹ کو موثر بنانے کیلئے اقدامات کیے گئے اور افغان بارڈر پر پاک آرمی کی جانب سے باڑ لگانے کے کام کو بھی تیز کیا گیا ،
    جس کے باعث افغانستان سے سمگلنگ کی اشیاء کو نکیل ڈال دی گئی اور تمام تاجروں کو مجبور کیا گیا کہ قانونی راستے سے ویزہ لیکر اور اپنے مال کا ٹیکس ادا کرکے پاکستان میں داخل ہوں، جس کی وجہ سے مالی سال 2018-19 میں ٹرنزٹ ٹریڈ کے زریعے آنے والے کنٹینروں کی تعداد 93732 کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی، اورآئندہ دنوں میں اس تجارت میں مزید اضافہ بھی متوقع ہے

  • ایف بی آر نے بڑی مصنوعات کی ٹیکس چوری روکنے کیلئے نیٹ ورک قائم کر دیا

    ایف بی آر نے بڑی مصنوعات کی ٹیکس چوری روکنے کیلئے نیٹ ورک قائم کر دیا

    فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے چینی، کھاد، تمباکو، سیمنٹ، بیوریجز کی ٹیکس چوری روکنے کے لیے نیٹ ورک قائم کرلیا۔
    رپورٹ کے مطابق ایف بی آر نے پانچ شعبوں کی مصنوعات جس میں تمباکو ، چینی، کھاد ، سیمنٹ اور بیوریجز شامل ہیں ان کی نگرانی، جانچ پڑتال اور مانیٹرنگ کے لیے ڈی جی انٹیلیجنس و انویسٹی گیشن آئی آر کی سربراہی میں مشترکہ کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔
    ایف بی آر نے ان پانچوں شعبوں کی مصنوعات کی غیر قانونی تجارت اور ٹیکس چوری کے خلاف مؤثر کارروائی کے لیے ان لینڈ ریونیو انفورسمنٹ نیٹ ورک بھی قائم کر دیا ہے۔ ایف بی آر کے ذرائع کے مطابق کمیٹی مذکورہ پانچ اشیاء کی ٹیکس چوری ا ور غیر قانونی تجارت روکنے کے لیے روڈ میپ تیار کرے گی اور ان لینڈ ریونیو انفورسمنٹ نیٹ ورک کےذریے ٹیکس چوری روکنے کے لیے اقدامات کرے گی۔
    ذرائع کے مطابق کمیٹی کے ذریعے غیر قانونی سگریٹ کی تجارت کی مؤثر مانیٹرنگ کی جائے گی اور چینی، کھاد، سیمنٹ اور بیوریجز کی بھی نگرانی کرے گی۔ ذرائع کے مطابق لینڈ ریونیو انفورسمنٹ نیٹ ورک متعلقہ فیلڈ فارمیشنز کے ساتھ مل کر کارروائی کرے گا جب کہ پانچوں شعبوں کی مصنوعات کی نقل وحرکت والے روٹس پر انفورسمنٹ اسکواڈ پیٹرولنگ کر ے گا۔ تاہم یہ پیٹرولنگ اسکواڈ مصنوعات کی سٹوریج والی جگہوں پر چیکنگ کرے گا اور اشیا ء پر ٹیکس مہر نہ ہونے کی صورت میں قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

  • ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ : 100 میٹر ریس کرسٹین کولمین نے جیت لی

    ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ : 100 میٹر ریس کرسٹین کولمین نے جیت لی

    قطر کے دارلحکومت دوحہ میں ہونے والے ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں امریکن ایتھلیٹ کرسٹین کولمین نے 100 میٹر ریس جیت لی ، کولمین نے 100 میٹر کا فاصلہ 9.76 سیکنڈ میں طے کیا، جبکہ دوسرے نمبر آنے والے جسٹن گیٹلن نے 9.89 سیکنڈ اور کینیڈین ایتھلیٹ آندرے گریس نے 100 میٹر کا فاصلہ 9.90 سیکنڈز میں طے کیا،

  • پاکستان بمقابلہ سری لنکا: دوسرا ون ڈے کل کھیلا جائے گا

    پاکستان بمقابلہ سری لنکا: دوسرا ون ڈے کل کھیلا جائے گا

    سری لنکن ٹیم 2009 میں ہونے والے افسوس ناک واقع کے بعد پہلی مرتبہ پاکستان میں ون ڈے سیریز کھیلنے آئی ہوئی ہے ، ون ڈے سیریز کے تینوں میچ کراچی میں شیڈول ہیں، پاکستان بمقابلہ سری لنکا ون ڈے سیریز کا پہلا میچ شدید بارش کی وجہ سے حتم ہو گیا ،

    اور اب سیریز کا شیڈول دوسرا میچ 29 ستمبر کی بجائے کل یعنی 30 ستمبر کو کھیلا جائے گا ، میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر تین بجے شروع ہو گا ، پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ جن شائقین کرکٹ کے پاس پہلے ون ڈے میچ کے ٹکٹس موجود ہیں وہ ان کو دوسرے یا تیسرے ون ڈے مین استعمال کر سکتے ہیں ،
    کل کراچی میں موسم خشک رہنے کا مکان ہے اور پورا میچ ہونے کے قوی امکانات موجود ہیں، اور نیشنل اسٹیڈیم کراچی کے گراؤند سٹاف نے دن رات کی انتھک محنت سے گراؤنڈ کو کرکٹ کھیلنے کیلئے سازگار بنا دیا ہے ،

  • سری لنکن ٹیم میں شامل نئے لڑکے اچھا کھیل دکھانے کی صلاحیت رکھتے ہیں، شاداب خان

    سری لنکن ٹیم میں شامل نئے لڑکے اچھا کھیل دکھانے کی صلاحیت رکھتے ہیں، شاداب خان

    پاکستان کے ٹیسٹ کرکٹر شاداب خان نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سری لنکن ٹیم کو ہم کسی صورت آسان حریف تصور نہیں کر رہے ، ان کی ٹیم میں تجربہ کار اور نوجوان لڑکے شامل ہیں، اور جو کھلاڑی ڈیبیو میچ کھیلتے ہیں ان کی صلاحیتوں کا کسی کو علم نہیں ہوتا اس لیے ان کو آسان نہیں لینا چاہیے،
    شاداب خان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اپنا ڈیبیو ون ڈے میچ کھیلنے کی کیفیت انتہائی شاندار ہے کسی بھی کھلاڑی کا یہ خواب ہوتا ہے کہ وہ اپنے ملک میں ہوم کراؤڈ کے سامنے کھیلے اور اچھا پرفارم کرے، نیشنل اسٹیڈیم کراچی کی وکٹ کے بارے سوال پر شاداب کا کہنا تھا کہ کراچی کی پچ عموما اسپنرز کیلئے سازگار رہتی ہے لیکن پچھلے دو دن سے بارش ہو رہی ہے اس لیے پچ دیکھنے سے پہلے کچھ کہنا قبل از وقت ہو گا ، شاداب نے اپنی بیٹنگ کے بارے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اللہ کرے ہمارا ٹاپ آرڈر اچھا پرفارم کرے اور اگر بیٹنگ میں میری باری آئی تو کوشش ہو گی کہ ٹیم کی ضرورت کے مطابق کھیلوں،

  • سابق ویسٹ انڈین فاسٹ بولر مائیکل ہولڈنگ کی کراچی آمد

    سابق ویسٹ انڈین فاسٹ بولر مائیکل ہولڈنگ کی کراچی آمد

    ویسٹ انڈیز کے سابق مایہ ناز ٹیسٹ کرکٹر و فاسٹ بولر مائیکل کراچی کی مہمان بنے ہوئے ہیں، مائیکل ہولڈنگ کا کہنا ہے کہ وہ پہلی بار کراچی نہیں پہلے بھی کراچی کی سیر کر چکا ہوں لیکن اس دفعہ بھرپور لطف اندوز ہو رہا ہوں،
    ایک ایسے موقع پر جب سری لنکا کی کرکٹ ٹیم 3ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی کھیلنے پاکستان کے دورے پر ہے، سابق ٹیسٹ فاسٹ بولر اور کرکٹ کمنٹیٹر مائیکل ہولڈنگ ویسٹ انڈیز کے معروف صحافی بیری کے ساتھ روشنیوں کے شہر کراچی میں آئے ہوئے ہیں۔
    سابق ویسٹ انڈین فاسٹ بولر کو کراچی لانے میں اہم کردار ہیوسٹن (امریکا) کے ڈاکٹر کاشف انصاری جو معروف کرکٹ مبصر اور ’پی ایس ایل‘ فرنچائز پشاور زلمی کے گلوبل ایڈوائزر ہیں، ادا کیا ہے، جب کہ کراچی میں مائیکل ہولڈنگ کے میزبان انسپکٹر جنرل آف پولیس سندھ ڈاکٹر سید کلیم امام ہیں۔
    مائیکل ہولڈنگ کا مزید کہنا تھا کہ کراچی بہت خوبصورت شہر ہے یہاں کے کھانے بہت انجوائے کر رہا ہوں ، پاکستانی بہت مہمان نواز لوگ ہیں،

  • پن بجلی کی پیداوار تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

    پن بجلی کی پیداوار تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

    نیپرا کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق اس سال اگست میں پاکستان کی پن بجلی کی پیدوار تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی اگست کے مہنے کے بعد پاکستان کی پن بجلی کی کل پیداور 5668 گیگا واٹ آورز تک پہنچ گئی،
    تفصیلات کیمطابق پن بجلی میں پیدا ہونے اس اضافے کی بنیادی وجہ ماحول دوست اور سستی بجلی پیدا کرنے والے پروجکیٹس ہیں ، پن بجلی کی پیداور میں ہونے والے اضافے سے پیٹرول سے پیدا ہونے والی مہنگی بجلی کی ضرورت کم ہو گی اور صارفین کو سستی بجلی فراہم کرنے کا حکومتی خواب شرمندہ تعبیر ہو گا،

  • اوگرا نے تیل کی قیمتوں میں کمی کیلئے سفارشات وزیراعظم کو بھجوا دیں

    اوگرا نے تیل کی قیمتوں میں کمی کیلئے سفارشات وزیراعظم کو بھجوا دیں

    آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے تیل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا ، سمری منظوری کیلئے وزیراعظم آفس بھجوا دی گئی، اوگرا کی جانب سے کی جانے والی نئی سفارشات کیمطابق پٹرول کی قیمت میں 2.55 روپے فی لیٹر،ہائی سپیڈ 3.23 روپے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 2.41 روپے فی لیٹر کے حساب سے کمی شامل ہے ،
    جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 1.19 روپے اضافے کی تجویز پیش کی گئی ہے،سفارشات کی منطوری کے بعد پیٹرول کی قیمت 113.24 روپے سے 110.24 پر آ جائے گی جبکہ ا ڈیزل کی قیمتیں 127.14 سے 123.91 تک آ جائین گی، اگر وزیراعظم آفس سے قیمتوں کی منظوری ہو گئی تو نئی قیمتوں کا اعلان یکم اکتوبر کو کیا جائے گا،