Baaghi TV

Tag: baaghitv

  • زراعت کے شعبے سے ٹیکس اکٹھا ہو نا چاہیے ،  فروغ نسیم

    زراعت کے شعبے سے ٹیکس اکٹھا ہو نا چاہیے ، فروغ نسیم

    وفاقی وزیر قاانون ڈاکٹر فروغ نسیم نے پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے 80 فیصد لوگوں کا زریعہ معاش زراعت کے شعبے سے منسلک ہے اور وفاقی حکومت کو اس شعبے سے ٹیکس اکٹھا کرنا چاہیے ،
    وفاقی وزیر نے ارٹیکل 149 کو لیکر اپوزیشن کی طرف سے مچائے جانے والے شور شرابے کے متعلق کہا کہ یہ وہ لوگ ہیں جو چاہتے ہیں کہ ہمیشہ کیلئے اس ملک کا خزانہ لوٹتے رہیں اور کوئی اس متعلق ان سے ایک سوال بھی نہ کرے ، ان کا مزید کہنا تھا کہ 20-25 فیصد ہونے والی کاروباری سرگرمیوں کا ٹیکس اکٹھا کیا جا رہا ہے ، اور ان 75-70 فیصد سرگرمیوں کا ٹیکس کون اکٹھا کرے گا جو ہمارے دیہات میں ہوتیں ہیں ؟

  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل تیسرے ہفتے تیزی

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل تیسرے ہفتے تیزی

    کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج مسلسل تیسرے ہفتے تیزی کے رجحان پر بند ہوئی ، بروز اتوار سٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس 630 پوائنٹس کے اضافے کیساتھ 32111 پوائنٹس پر بند ہوئی ،ٹاپ لائن سیکیورٹیز کی حالیہ رپورٹ کے مطابق پچھلے تین ہفتوں میں سٹاک ایکسچینج میں کل 8 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے،
    سعودی ائل کمپنی ارمکو کی تنصیبات پر حملے کے بعد دنیا میں تیل کی قیمتوں میں 20 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے باعث انویسٹر تیل و گیس کے سٹاک پر سرمایہ کاری میں زیادہ دلچسپی لے رہا ہے اور سٹاک مارکیٹ میں اضافے کا باعث بن رہا ہے ،

  • جنوبی افریقہ نے بھارتی غرور خاک میں ملا دیا

    جنوبی افریقہ نے بھارتی غرور خاک میں ملا دیا

    جنوبی افریقہ نے تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میں بھارت کو 9 وکٹ کے بڑے مارجن سے شکست دے دی ، اور تجربہ کار کھلاڑیوں پر مشتمل بھارتی ٹیم کا غرور خاک میں ملا دیا ،
    بھارت کے شہر بنگلور میں دونوں ٹیمیں آمنے سامنے آئیں ، بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ، بھارت کے اوپنرز نے اچھا سٹارٹ فراہم کیا اس کے بعد وکٹیں گرنا شروع ہوئیں اور کوئی کھلاڑی جم کر کھیل نہ سکا ، شکھر دھون نے 36 اور رشب پانٹ نے 19 رنز بنائے ، بھارتی ٹیم مقررہ 20 اوورز 9 وکٹوں کے نقصان پر 134 رنز بنا سکی، جنوبی افریقہ کی طرف سے ربادا نے 3 ، ہینڈرکس نے 2 اور فورٹو ان نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ،
    جواب میں جنوبی افریقہ نے ہدف ایک وکٹ کے نقصان پر آخری اوور میں پورا کر لیا ، جنوبی افیقہ کے کپتان کوئنٹن ڈی کاک نے 52 گیندوں پر 79 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی ، ریزا ہینڈرکس اور تیمبا بوما نے بھی 27 اور 28 ارنز بنا کر کپتان کا خوب ساتھ دیا ، بھارتی بالرز نے ایڑھی چوٹی کا زور لگا دیا مگر انہیں وکٹیں نہ مل سکیں اور یوں جنوبی افریقہ نے ہدف سترھویں اوور میں با آسانی پورا کر لیا ، شاندار باولنگ کرنے پر بیورن ہینڈرکس کو میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا اور ٹی ٹوئینٹی سیریز ایک ایک سے برابر ہو گئی،

  • قائداعظم ٹرافی ، دوسرے سیزن میں بھی بیٹسمینوں کا راج

    قائداعظم ٹرافی ، دوسرے سیزن میں بھی بیٹسمینوں کا راج

    قائداعظم ٹرافی کے دوسرے سیزن بھی بلے بازوں نے رنز کے انبار لگا دئیے ، کوئٹہ ، فیصل آباد میں جاری میچوں میں بلے بازوں کا پلڑ ابھاری رہا ، سدرن پنجاب سے میچ میں بلوچستان نے4 وکٹ پر 347رنز بنالیے، عظیم گھمن اور عمران فرحت نے سنچریاں داغ دیں، ناردرن کیخلاف سینٹرل پنجاب نے 5 وکٹ پر 369 رنز بنالیے، کامران اکمل 157 رنز بناکر پویلین لوٹے، اظہرعلی 110پر ناقابل شکست ہیں، کراچی میں کے پی سے میچ کا ابتدائی دن میزبان سندھ کے نام رہا، عمربن یوسف کے 133 رنز کی بدولت سندھ نے 2 وکٹ پر254 رنز بنالیے۔

    تفصیلات کے مطابق11سال بعد کوئٹہ میں جاری فرسٹ کلاس میچ کا ابتدائی دن بیٹسمینوں کے نام رہا، بگٹی اسٹیڈیم میں سدرن پنجاب کیخلاف میزبان ٹیم نے 4 وکٹ پر347 رنز اسکور کرلیے، عمران بٹ اور عظیم گھمن نے 129رنز کا آغاز فراہم کیا، عمران بٹ66 رنز بناکرپویلین واپس گئے، کپتان عمران فرحت اور عظیم گھمن کے درمیان181 رنز کی شراکت بنی، عمران117 رنز بناکرمیدان بدر ہوئے، عظیم گھمن 14 چوکوں کی مدد سے 143 اور بسم اللہ خان 4 رنزبنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
    اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں سینٹرل پنجاب نے 5 وکٹ پر 369 رنز بنا لیے، کامران اکمل 157 رنز کی عمدہ اننگز کھیل کر پویلین گئے، اظہرعلی 110پر ناقابل شکست ہیں، اس سے قبل ناردرن کرکٹ ٹیم کے کپتان عمر امین نے ٹاس کیے بغیر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا۔

    سینٹرل پنجاب کے ابتدائی4 کھلاڑی 134پر پویلین لوٹے لیکن پھر کامران اکمل نے کپتان اظہر علی کے ہمراہ 235 کی شراکت بنا دی، کامران157 رنز بنا کر نعمان علی کی گیند پر آؤٹ ہوئے، اظہر علی 110 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں، محمد موسیٰ نے 3 وکٹیں اپنے نام کیں۔یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس کراچی میں میچ کا ابتدائی دن میزبان سندھ کے نام رہا، عمربن یوسف کے 133 رنز کی بدولت ٹیم نے 2 وکٹ پر254 رنز بنالیے، وپنرزخرم منظور اورعمر بن یوسف کے درمیان 130رنزکی شراکت بنی، خرم 152 گیندوں پر 40 رنز بناکرمیدان بدر ہوئے، سعد علی 1 رن کے مہمان ثابت ہوئے ، تیسری وکٹ کے لیے عمر بن یوسف اور اسد شفیق کے درمیان 124 رنز کی پارٹنرشپ قائم ہوچکی، دونوں بالترتیب133 اور68 رنزپر ناٹ آؤٹ ہیں۔

  • کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی، اویس ضیاء پر جرمانہ عائد

    کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی، اویس ضیاء پر جرمانہ عائد

    قائداعظم ٹرافی کے دوسرے سیزن میں بلوچستان کی نمائندگی کرنے والے اویس ضیاء پر پی سی بی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ عائد کر دیا گیا ،
    اویس ضیاء نے رن آؤٹ ہونے پر اپنے ساتھی کھلاڑی کیخلاف گالم گلوچ والی زبان استعمال کی تھی ، جس پر آن فیلڈ امپائر کے کہنے پر میچ ریفری نے جرمانہ عائد کیا ، بعد میں اویس ضیاء نے اپنی تیم کے کھلاڑی سے معافی مانگی اور جرمانہ قبول کیا ،

  • نیشنل اسٹیڈیم 10 سال بعد  ون ڈے انٹرنیشنل کی میزبانی کو تیار

    نیشنل اسٹیڈیم 10 سال بعد ون ڈے انٹرنیشنل کی میزبانی کو تیار

    پاکستان کا سب سے بڑا کرکٹ اسٹیڈیم نیشنل اسٹیڈیم کراچی 10 سال بعد کسی ون ڈے انٹرنیشنل میچ کی میزبانی کرے گا ، نیشنل اسٹیدیم کراچی میں آخری ون ڈے انٹرنیشنل پاکستان اور سری لنکا کی ٹیموں کے درمیان 21 جنوری 2009 کو کھیلا گیا تھا ، اور اب دس سال بعد انہی دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے میچ نیشنل اسٹیڈیم میں 27 ستمبر کو کھیلا جائے گا ،
    نیشنل اسٹیدیم کی تیاریاں آخری مراحل میں پہنچ گئی ہیں ، میچ کو براہ راست دکھانے کیلئے براڈکاسٹرز کا سامان بھی نیشنل اسٹیڈیم میں پہنچا دیا گیا ہے ، گراؤنڈ اور پچ کی مرمت کا کا م بھی تیزی سے جاری ہے جو کہ 25 ستمبر تک مکمل کر لیا جائے گا ،

  • تاجر ایک بار پھر ملک گیر ہڑتال کریں گے

    تاجر ایک بار پھر ملک گیر ہڑتال کریں گے

    آل پاکستان انجمن تاجراں کے جنرل سیکرٹری نعیم میر نے کہا ہے کہ 9 اکتوبر کو اسلام آباد میں حکومت مخالف احتجاج کریں گے اور پورے پاکستان میں پہیہ جام ہڑتال کریں گے ،
    تحریک انصاف کی حکومت نے آتے ہی پورے پاکستان کے تاجروں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کیلئے اصلاحات متعارف کروائیں جنہیں انجمن تاجراں نے مکمل طور پر رد کر دیا ، مالی سال 2019-20 کے بجٹ پیشی سے لیکر اب تک حکومت اور تاجروں کے درمیان مسائل کو حل کرنے کو لیکر مذاکرات چل رہے تھے جو بغیر کسی نتیجے کے حتم ہو گئے ، تاجروں اور ایف بی آر کے درمیان جو بنیادی چیزیں اختلاف کا باعث بن رہی ہیں ان میں فکسڈ ٹیکس کا نظام ، شناختی کارڈ کی شرط اور کاروبار کے لخاط سے ٹیکس کی ادائیگی جیسے معاملات شامل ہیں،
    انجمن تاجراں کے جنرل سیکرٹری نعیم میر نے میڈیا کو بتایا کہ ایف بی آر کے نمائندگان سے ہماری آخری میٹنگ 4 دن پہلے ہوئی اور وہ ہمارے مسائل کو سننے اور حل کرنے کیلئے سنجیدہ دکھائی نہیں دیتے ، ایسی صورتحال میں ہمارے پاس آخری راستہ صرف احتجاج کا بچتا ہے ، ان کا مزید کہنا تھا کہ ایک طرف ہم شناختی کارڈ کی شرط کو لیکر مذاکرات کر رہے ہیں تو دوسری طرف حکومت نے شناختی کارڈ کی شرط کاروبار کیلئے لازم قرار دے کاروائیاں بھی شروع کر دی ہیں،

  • تحریک انصاف کی ایک اور بڑی کامیابی

    تحریک انصاف کی ایک اور بڑی کامیابی

    حکومت پاکستان کے ادارہ برائے اعداد شمار کی حالیہ رپورٹ کے مطابق پاکستان کی پیٹرولیم مصنوعات کی درآمد میں 26 فیصد کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے ، اور پاکستان کی برآمدات میں معمولی اضافہ بھی ریکارڈ کیا گیا ہے ،
    ادارہ برائے اعداد شمار کی رپورٹ کے مطابق اگر پاکستان کی کل درامدات کا جائزہ لیا جائے تو اس میں 21.4 فیصد کی نمایاں کمی ہوئی ہے جس سے پاکستان کی درآمدات 7.67 ارب ڈالر تک آ گئی ہیں ، اگر درآمدات کو پراڈکٹ کے لحاظ سے دیکھا جائے تو پیٹرولیم مصنوعات کی درآمد میں کل 1.93 ارب ڈالر کی کمی واقع ہوئی ہے ، جس میں سب سے زیادہ کمی خام تیل کی درآمد میں ہوئی ہے ، ایل این جی کی درآمد میں 8.75 جبکہ ایل پی جی کی درآمد مین 39.7 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے ،
    ٹیلی کمیونیکیشن گروپ کی درآمدات میں 10.9 فیصد کا اضافہ ہوا ہے ، موبائل فون کی 19.4 فیصد اضافہ ہوا ہے جس کی بنیادی وجہ موبائل اسمگلنگ کو روکنے کیلئے حکومت کی طرف سے کیے جانے والے اقدامات اور باہر سے انے والے موبائل فونز پر بھاری ٹیکسز کا لگنا ہے ،
    دوسری طرف پاکستان کی برامدات میں اضافہ بھی ریکارڈ کیا گیا ہے ، ٹیکسٹائل برآمدات میں 2.3 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا ہے ، کاٹن کی برآمد میں پچھلے سال کی نسبت 150 فیصد اضافہ دیکھا گیا

  • وال مارٹ نے امریکہ میں ای سگریٹ کی فروخت بند کردی

    وال مارٹ نے امریکہ میں ای سگریٹ کی فروخت بند کردی

    امریکہ میں کاروبار کے سب سے بڑے بروکر وال مارٹ نے الیکٹرنک سگریٹ کی فروخت پر مکمل پابندی عائد کر دی ، اس پابندی کی بڑی وجہ الیکڑانک سگریٹ کے باعث نوجوانوں میں پھیلنے والی سانس کی بیماریاں ہیں،
    وال مارٹ کی انتظامیہ کو ایک رپورٹ موصول ہوئی جس میں الیکٹرانک سگریٹ اور نکوٹین کے نوجوانوں میں استعمال بڑھنے کے اثرات کا زکر کیا گیا تھا ، اس رپورٹ میں واضع زکر تھا کہ کتنے فیصد امریکی نوجوان اس نشے کی لت میں دھت ہو کر یا بیمار ہو چکے ہیں یا اپنی زندگی کی بازی ہار چکے ہیں ، اور وال مارٹ نے اپنے کسٹمر کی حفاظت کی غرض سے یہ قدم اٹھایا اور الیکٹرانک سگریٹ کو بند کر دیا ،

  • ٹرائنگولر سیریز، افغانستان کی مسلسل دوسری شکست

    ٹرائنگولر سیریز، افغانستان کی مسلسل دوسری شکست

    بنگلہ دیش میں کھیلی جانے والی ٹرائنگولر سیریز میں میزبان بنگلہ دیش نے افغانستان کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی ، افغانستان نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 138 رنز بنائے ، جن میں حضرت اللہ زازئئ کے 47 رنز اور اور رحمان اللہ کے 29 رنز نمایاں تھے ، بنگلہ دیش کی طرف سے افیف حسین نے 2 جبکہ مستفضر رحمان ، شکیب الحسن، سیف الدین نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ،
    جواب میں بنگلہ دیش نے 139 رنز کا ہدف آخری اوور میں پورا کر لیا ، بنگلہ دیش کی بیٹنگ شروع میں لڑکھڑائی اور 11 رنز کے مجموعے پر دو کھلاڑی پویلین لوٹ گئے ، پھر بنگلہ دیش کے کپتان شکیب الحسن نے بنگلہ دیشی بیٹنگ کو سنبھالا اور 45 گیندوں پر 70 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی اور بنگلہ دیش کو میچ جتوا دیا ، میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ شکیب الحسن کو دیا گیا ،