انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے حالیہ مکمل ہونے والی ایشز ٹسیٹ سیریز کے بعد نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی، ٹیسٹ ٹیم رینکنگ میں بپہلے نمبر بھارت براجمان ہے ، جبکہ دوسرے ، تیسرے اور چوتھے نمبر پر بالترتیب نیوزی لینڈ، ساؤتھ افریقہ، اور انگلینڈ کا قبضہ ہے ، پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم کا ساتواں نمبر ہے ،
اگر ٹیسٹ کے بلے بازوں کی بات کی جائے تو اس میں کوئی تبدیلی دیکھنے میں نہیں آئی ، اسٹیو اسمتھ بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہیں جبکے ٹاپ ٹین بلے بازوں میں کوئی پاکستانی شامل نہیں ، اور اگر ٹیسٹ باولرز کی بات کی جائے تو آسٹریلوی فاسٹ بولر پیٹ کمنز پہلے نمبر پر براجمان ہیں جبکہ پاکستانی فاسٹ بولر محمد عباس ٹاپ ٹین میں واپس آگئے ہیں
Tag: baaghitv

آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی، محمد عباس کی ترقی

سری لنکا سے سیریز: پاکستان کرکٹ ٹیم کا ٹریننگ کیمپ کل سے شروع
لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کل سے سری لنکا کیخلاف سیریز کیلئے تیاریوں کا آغاز کرے گی ، ٹرینگ کیمپ کیلئے ان ممکنہ 20 کھلاڑیوں کو بلایا گیا ہے ، ٹرینگ کیمپ 18 سے 21 ستمبر تک لاہور میں جاری رہے گا ، 21 ستمبر کو مصباح الحق پاکستان کے ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے سکواڈ کا اعلان کریں گے،

آگیا ہے وقت اپنے خواب کی تعبیر کا ، تحریر محمد ہارون
اسلام کے ابتدائی دور سے ہی مسلمانوں کو کئی اسلام مخالف طاقتوں کا سامنا کرنا پڑا چاہے وہ مکہ کے کفار ہوں یا خیبر کے یہود لیکن اسلام اور مسلمانوں نے اپنا لوہا منوایا اور اللہ رب العزت نے اسلام کو سر بلندی عطا فرمائی. جب ہم اسلامی تاریخ میں درج عظیم قربانیوں اور مختلف جنگوں کے بارے میں پڑھتے ہیں تو جو دو باتیں ہمارے سامنے آتی ہیں وہ یہ کہ اسلامی تاریخ میں دو قسم کی معرکہ آرائی ہوئی ہے ایک اسلام اور کفر کے درمیان اور ایک حق اور باطل کے درمیان ہوئی ہے،
یہ بات سچ ہے کہ جب کربلا میں حق اور باطل کا آمنا سامنا ہوا تو مسلمان گروہوں میں بٹے نظر آئے لیکن تاریخ اس بات پر بھی گواہ ہے کہ جب جب اسلام اور کفر کے درمیان جنگ ہوئی تو مسلمان متحد تھے، مسلمانوں کے قدم کبھی لڑکھڑائے نہیں، مسلمانوں نے دین کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے میں کوئی کسر باقی نہ رکھی. ذرا یاد کریں وہ بدر کا واقعہ جس میں مسلمانوں کی تعداد صرف تین سو تیرہ تھی لیکن ایک ہزار کے لشکر پر حاوی ہو گئے. خندق میں بھوک پیاس برداشت کر کے خندق کھودی اور اپنے دشمنوں کو شکست دی. درِ خیبر کو شیرِ خدا نے ایک ہی لمحے میں اکھاڑ پھینکا. جب بڑے بڑے بادشاہ مسلمانوں کے نام سے کانپتے تھے اور بر صغیر میں یاد کریں 1965 کی جنگ کو جب دشمن فوج کے جرنیل صبح تک لاہور فتح کرنے کے دعوے کر رہے تھے تب اللہ نے ہماری مدد کی ہماری فوج کے جوانوں نے قربانیاں پیش کیں ہماری عوام ہمارے لوگ دشمن کے خلاف نکلے اور آن کی آن میں جنگ کا نقشہ بدل گیا.
مانا نہیں ہے ہم نے غلط بندوبست کو
ہم نے شکست دی ہے ہمیشہ شکست کواب دیکھنا یہ ہے کہ وہ کون سے طاقت تھی جس نے مسلمانوں کا ساتھ دیا وہ کون سی حکمت عملی تھی جس کی وجہ سے مسلمان سب پر حاوی ہوگئے؟ وہ طاقت تھی ایمان کی وہ حکمت عملی تھی جہاد کی. آج ایک بار پھر اسلام کے مد مقابل کفر کھڑا ہے اور مسلمانوں کو نقصان پہنچا رہا ہے تو پھر آج امت مسلمہ میں اتحاد نظر کیوں نہیں آتا؟ کیا ایمان کی وہ رمق باقی نہیں رہی؟ کیا حکمت عملی کمزور پڑ گئی؟ کیا آپ کو جہاد کا راستہ کارگر نظر نہیں آتا؟ اپنے آس پاس نظر دوڑائیے ایک طرف کشمیری ہیں جو 72 سال سے احتجاج کر رہے ہیں لیکن کچھ نہیں ملا اور ایک طرف افغانستان کے لوگ ہیں جنہوں نے جہاد کا راستہ اپنایا اور دنیا کی ایک بڑی طاقت روس کے ٹکڑے کر دیے اور دوسری طاقت جو اس وقت خود کو سپر پاور کہتی ہے وہ بھاگنے کا راستہ ڈھونڈ رہی ہے تو آپ ذرا غور کریں کہ کس عمل سے کس کو کیا ملا؟ احتجاج والے کامیاب ہوئے یا جہاد والے؟
ہمارے ملک پاکستان میں لوگوں میں آج بھی کفار سے ٹکرا کر ان کو شکست دینے کا عزم، حوصلہ اور ہمت موجود ہے ہم سب اپنے سپہ سالار کے حکم کا انتظار کر رہے ہیں اور ہمیں اپنی فوج پر پورا بھروسہ ہے کہ اب وہ کشمیر لے کر ہی رہے گی کیونکہ کشمیر ہماری شہ رگ ہے اور شیر جب اپنی شہ رگ پر خطرہ محسوس کرے تو اس خطرے کو نیست و نابود کر دیا کرتا ہے اب ساری امت مسلمہ ہمارا ساتھ دے یا نہ دے لیکن ہم سب ایک پیج پر ہیں ہم مسئلہ کشمیر پر اپنی فوج اور حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں. ہماری حکومت سفارتی سطح پر بھارت کا چہرہ بے نقاب کر رہی ہے، ہماری فوج اور عوام جہاد کے لیے ہر دم تیار ہے اور اب یوں لگتا ہے کہ کشمیر کی آزادی کا وقت آ گیا.
آ گیا ہے وقت اپنے خواب کی تعبیر کا
فیصلہ ہونے کو ہے تم دیکھنا کشمیر کاتحریر : محمد ہارون


تحریک انصاف زراعت کے شعبے میں بڑی تبدیلی لانے کو تیار
وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سیکیورٹی صاحبزادہ محبوب سلطان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت پاکستان کی زراعت اور کسان کی خوشحالی کی غرض سے چائنہ کے تعاون کیساتھ 13 بڑے زرعی ترقی کے منصوبے شروع کرنے جا رہی ہے،
وفاقی وزیر نے چائنہ مشینری انجنئرنگ کارپوریشن کے ایک وفد سے ملاقات کے بعد کہا کہ پاکستان زراعت کے شعبے میں ٹیکنالوجی کی ترقی نہ ہونے کے باعث اعلیٰ کوالٹی کی فصل پیدا کرنے میں ناکام رہا ہے ، اور اگر ان منصوبوں کو کامیابی کیساتھ لانچ کر دیا گیا تو وہ قت دور نہیں جب پاکستان ایک بار پھر زراعت کے شعبے سے بڑا زرمبادلہ حاصل کرنے والا ملک بن جائے گا ،
بنگلہ دیش کیخلاف سیریز کیلئے قومی انڈر 16 کرکٹ ٹیم کے ٹرائلز کا اعلان
بنگلہ دیش کے خلاف سیریز کے لیے قومی انڈر 16 کرکٹ ٹیم کی تشکیل کیلئے ٹرائلز کا آغاز کر دیا گیا، ٹیم کی تشکیل کے لیے ٹرائلز کا آغاز کل سے ہوگا، ٹرائلز میں شرکت کے لیے 37 کھلاڑیوں کو حنیف محمد ہائی پرفارمنس سنٹر کراچی طلب کرلیا گیا
ٹیم کی تشکیل کے لیے ٹرائلز 22 ستمبر تک جاری رہیں گے،چیف سلیکٹر قومی جونیئر سلیکشن کمیٹی سلیم جعفر کہتے ہیں کہ بنگلہ دیش کے خلاف سیریز کے لیے بہترین کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائے گا،
ان کا مزید کہنا تھا کہ ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل کرکٹ میں کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے بعد انہیں ٹرائلز کے لیے طلب کیا گیا ہے، پاکستان اور بنگلہ دیش کی انڈر- 16 ٹیموں کے درمیان سیریز اکتوبر کے تیسرے ہفتے میں لاہور میں کھیلی جائے گی
سیریز کی تفصیلات کا اعلان جلد کردیا جائے گا
میڈیا ورکرز کا استحصال بند کیا جائے، صحافی برادری سراپا احتجاج
وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے صحافتی ورکرز دشمن میڈیا مشیراور پبلک نیوز چینل کے مالک یوسف بیگ مرزا اور وزیراعظم پاکستان عمران خان کے قریبی دوست اور صحافتی ورکرز دشمن نیوز ون چینل کا مالک طاہر اے خان صحافتی ورکرز کی پانچ پانچ تنخواہوں کے مقروض نکلے ہیں،
کئی سالوں سے حکومتوں سے اربوں کا بزنس اشتہارات کی مد میں وصول کرکے لمبے چوڑے اثاثے بنانے والے ان دونوں مالکان نے اپنے صحافتی ورکرز سے دن رات ایک کرکے کام لیکر ان کی پانچ پانچ ماہ کی تنخواہیں دبا لی ہیں جبکہ ان دونوں نے اپنے اپنے اداروں میں ایسے افراد کو بھی رکھا ہوا ہے جو فری آف کاسٹ کرکے باہر اداروں کو بدنام کرکے بلیک میلنگ کے زریعے پیسے کماتے ہیں اور تنخواہیں مانگنے والے ورکرز کی اداروں میں بیٹھ کر مخالفت کرتے ہیں جن ورکرز نے دن رات محنت کرکے فلیڈ میں اداروں کا نام بنایا ہے آج ان کے پاس گھروں کا کرائے دینے کے لئے پیسے نہیں ہے آج ان کے بچے فیس کی وجہ سے سکول نہیں جاسکتے ہیں آج ان کے گھروں کے بیمار والدین ، بیوی بچے اور بہن ، بھائی دوائی لینے کے لئے در بدر کی ٹھوکریں کھا رہے ہیںآج وہ اپنے گھروں کے بجلی ، پانی اور گیس کے بلوں کی ادائیگی کے لئے لوگوں سے قرضے مانگ رہے ہیں آج وہ دکانداروں سے منہ چھپا کر محلے سے گزرتے ہیں اور کوئی ان کو گھر کا راشن ادھار دینے کے لئے تیار نہیں ہے آج وہ دفتر جانے کے لئے پیدل آفس آنے پر مجبور ہیں جناب وزیر اعظم پاکستان عمران خان صاحب یہ آپ کے وہ مشیر اور دوست ہیں جو آپ کے لئے صحافتی دنیا میں بدنامی کا باعث بن رہے ہیں جس کی وجہ سے صحافتی کمیونٹی آپ کو بدعائیں دینے اور آپکو نااہل کہنے پر مجبور ہے یہ وہ لوگ ہیں جہنوں نے دوسرے صحافتی اداروں کے مالکان کو ورغلا کر تنخواہیں روکنے اور ورکرز فارغ کرنے اور تنخواہوں کی کٹوتی کے لئے تیار کیا ہیں یہ وہ دونوں ورکرز دشمن ہیں جہنوں صحافتی ورکرز پر چند دنوں میں شب خون مارا ہیں
اگر یہ دونوں مالکان نے اپنے ورکرز کی تنخواہوں کی ادائیگی نہ کی تو ہم اسلام آباد وزیر اعظم ہاوس اور ان دونوں مالکان کے گھروں کے باہر مظاہرے بھی مظاہرے بھی کریں گے کشکول بھی لٹکائیں گے اور ان تمام حالات اور ماحول کے ذمہ دار یہ دونوں صحافتی اداروں کے مالکان ہونگے

پی ٹی ایم کی فنڈنگ پر کونسے سوالات اٹھائے جا رہے ہیں ؟
14 ستمبر2019 کی رات ر شمالی وزیرستان کی تحصیل سپن وام میں افواج پاکستان کے ایک پٹرولنگ دستے پر مغربی سرحد سے آنے والے دہشتگردوں نے فائرنگ کی اور دھرتی کے چار سپوتوں نے جام شہادت نوش کیا ، یہ واقع بظاہر افغان انٹیلی جینس ایجنسی این ڈی ایس اور را کی سرحد پار سے کی جانے والی کاروائی لگتی ہے لیکن حقیقت میں اس کی کی کڑیاں اندرون پاکستان موجود غداروں سے بھی جا ملتی ہیں، اور ان اندرون ملک پائے جانے والے خطرات کا نام پی ٹی ایم ہے ،
کچھ عرصہ پہلے پاکستانی عوام اس نظریے سے بے خبر اور شش و پنج میں مبتلا نظر آتے تھے کہ پاکستان کی قومی سالمیت میں پاکستان کے اندر سے بھی کوئی بڑا خطرہ ہو سکتا ہے لیکن آج پاکستان اور خاص طور پر پشتون عوام یہ جان چکے ہیں کہ پاکستان دشمنی کے بیج پی ٹی ایم اور اس جیسی دوسری جماعتیں بو رہی ہیں ، جن کا ایجنڈا ہی یہی ہے کہ پاکستان کی قومی سلامتی کے اداروں کو بدنام کرکے پاکستان کو اندرونی انتشار میں مبتلا کر دیا جائے اور پاکستان بغیر کسی دشمن سے لڑے فنا ہو جائے، لیکن پاکستان کا نوجوان طبقہ اور پاکستان کے سائبر سپائڈرز اس بات سے کلی طور پر وقف ہیں کہ دشمن کیا چالیں چل رہا ہے،
اس کی عکاسی ہمیں سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر دیکھنے کو مل سکتی ہے کہ کس طرح پاکستان کے نوجوان دشمن کے عزائم کو خاکستر کر رہے ہیں
محمد قاسم صدیقی لکھتے ہیں کہ کہ پی ٹی یم را کہ ایجنڈا پر کام کر رہی ہے#RAWSponsoredPTM#پاکستان_کے_غداروں_کو_پہچانو
PTM is running by RAW pic.twitter.com/YKW6Srgy5G— M Qasim siddique 🇵🇰 (@mqasim_siddique) September 16, 2019
آر کے خٹک لکھتے ہیں کہ کہ پی ٹی ایم کو افواج پاکستان نے مکمل طور پر کھول کر عوام کے سامنےرکھ دیا ہے ، اور اب عوام کو چاہیے کہ وہ ان غداروں کو اپنی صفوں سے پہچانیں اور ان کا صفایا کریں
https://twitter.com/PrinceKhyber2/status/1173593529010008066
علی حسن نے ایک گرافک شیر کی اور کہا کہ پی ٹی ایم قبائلی عوام کی تعمیرو ترقی کے راستے میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے ،
https://twitter.com/alihassanirb/status/1173586904413036545
ہنس مسرور بادوی کہتے ہیں کہ میجر جنرل آصف غفور نے کئی بار پریس کانفرنسیں کی اور ٹھوس شواہد کے سساتھ پی ٹی ایم کی انٹرنیشنل فنڈنگ کو عوام کے سامنے رکھا ،
https://twitter.com/hansbadvi/status/1173553119416000512
حکمران جماعت کے وزیر جمہوری دور میں بادشاہت کی مثالیں ہیں
زیر نظر تصویر یقیناً مغلیہ دور کی نہیں جس میں کنیزیں بادشاہ سلامت کے استقبال کے لئے کھڑی ہوں۔ یہ ہمارے آج کے معاشرے کی تصویر ہے، جس میں ہماری طالبات جناب ایم این اے فرخ حبیب صاحب کا استقبال فرما رہی ہیں۔ اور یہ وہ نمائندہ ہیں جو طلبہ تنظیم کو ہیڈ کرتے رہے۔
وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے ریلوے میاں فرخ حبیب کی گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین سمن آباد میں یومِ دفاعِ پاکستان کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں شرکت کی ،میاں فرخ حبیب نے پرچم کشائی کی اور طالبات سے پر جوش خطاب کیا
سری لنکا کے خلاف سیریز: قومی کرکٹ ٹیم کے ممکنہ کھلاڑیوں کا اعلان کردیا گیا
پاکستان کرکٹ بورڈ نے سری لنکا کے خلاف سیریز کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کے ممکنہ کھلاڑیوں کا اعلان کردیا گیا، تربیتی کیمپ کے لیے 20 ممکنہ کھلاڑیوں کا اعلان قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق نے کیا، ممکنہ کھلاڑیوں میں کپتان سرفراز احمد، بابر اعظم، احمد شہزاد، آصف علی، عابد علی، عثمان شنواری اور فہیم اشرف شامل ہیں،فخر زمان، حارث سہیل، حسن علی، افتخار احمد، عماد وسیم، وہاب ریاض اور امام الحق کو بھی تربیتی کیمپ میں طلب کیا گیا ہے، محمد عامر، محمد حسنین، محمد نواز، محمد رضوان، شاداب خان اور عمر اکمل بھی ممکنہ کھلاڑیوں میں شامل ہیں
تمام کھلاڑی 18 ستمبر کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں رپورٹ کریں گے، مصباح الحق 21 ستمبر کو قومی ایک روزہ اور ٹی ٹونٹی ٹیموں کا اعلان کریں گے، قومی ایک روزہ کرکٹ ٹیم 24 ستمبر کو کراچی روانہ ہوجائے گی ، سری لنکا کے خلاف ایک روزہ اور ٹی ٹونٹی سیریز 27 ستمبر سے 9 اکتوبر تک جاری رہے گی

وسیم اکرم پاکستانی باکسر کیلئے میدان میں آ گئے
پاکستان کے سابق فاسٹ بولر سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر کہا کہ کبھی کبھار ہمیں ایک قوم کے طور پر شرم محسوس کرنی چاہیے، جس طرح ہم اپنے ہیروز کی تذلیل کرتے ہیں شاید یہی وجہ ہے کہ ہمیں ہیروز ملتے ہی کم ہیں ،
I apologise on the behalf of Pakistan, Sometimes we as a country need to be “smacked on the face” with the fist of reality to wake us up and remind us how we should be treating our hero’s. I’m picking you up from the airport next time myself! Massive congratulations on the win! https://t.co/i7K1S4l2jx
— Wasim Akram (@wasimakramlive) September 15, 2019
وسیم اکرم پاکستانی باکسر محمد وسیم کی ائر پورٹ آمد پر کسی آفیشل کی طرف سے استقبال نہ کرنے پر شدید برہم ہوئے اور کہا کہ میں پوری قوم کی طرف سے معافی مانگتا ہوں کہ آپ کے استقبال کیلئے ایر پورٹ فیڈریشن کے آفیشلز بھی موجود نہ تھے، وسیم اکرم نے مزید کہا کہ اگلی دفعہ میں خود تمھیں ائیر پورٹ پر لینے آؤں گا ،
یاد رہے پاکستانی باکسر محمد وسیم نے دبئی میں ہونے والی باکسنگ فائٹ میں فلپائنی خریف کو 62 سیکنڈز میں ناک کر کے فائٹ جیتی ہے،










