Baaghi TV

Tag: baaghitv

  • انگلینڈ نے آخری ٹیسٹ جیت کر ایشز سیریز برابر کر دی

    انگلینڈ نے آخری ٹیسٹ جیت کر ایشز سیریز برابر کر دی

    لندن: انگلینڈ کرکٹ ٹیم نے ایشز سیریز 2019 کے آخری اور فیصلہ کن میچ کو جیت کر ایشز سیریز 2-2 سے برابر کر دی ، 1972 کے بعد پہلی دفع ایسا ہوا ہے ایشز سیریز برابری پر حتم ہوئی ہے،
    پانچویں ٹیسٹ کے آخری روز کھیل کا آغاز انگلینڈ نے کیا اور صرف 20 منٹ میں انگلش کھلاڑی 398 کے مجموعے پر پویلین لوٹ گئے ، اس کے بعد آسٹریلوی بیٹنگ لائن شدید لڑکھٹراتی نظر آئی، آسٹریلیا کے اوپنرز کو انگلش پیسر سٹورٹ براڈ نے چلتا کیا ، اس کے مارنس لابوس شین جیک لیچ کا شکار ہو گئے، اس کے اسٹیو اسمتھ نے کچھ مزاحمت کی لیکن 23 رنز پر وہ بھی ہمت ہار گئے، اس کے بعد میتھیو ویڈ نے 117 رنز کی شاندار اور زمہ دارانہ اننگز کھیلی اور آسٹریلیا کا کل سکور 240 تک پہنچا دیا لیکن کوئی بلے باز ان کے ساتھ زیادہ دیر تک کھڑا نہ رہ سکا اور 260 کے آسٹریلوی مجموعے پر ویڈ بھی آؤٹ ہو گئے اور یوں آسٹریلیا کی پوری ٹیم 263 کے مجموعے پر آؤٹ ہو گئی،

  • افغانستان نے بنگلہ دیش کو 25 رنز سے شکست دے دی

    افغانستان نے بنگلہ دیش کو 25 رنز سے شکست دے دی

    ڈھاکہ: بنگلہ دیش میں جاری ٹرائنگولر سیریز کے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں افغانستان نے بنگلہ دیش کو 25 رنز سے شکست دے دی ، افغانستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 164 رنز بنائے جن میں محمد نبی کے 54 گیندوں پر 84 اور اصغر افغان کے 37 گیندوں پر 40 رنز نمایاں تھے بنگلہ دیش کے محمد سیف الدین نے 4 اور شکیب الحسن نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ،
    165 کے جواب میں بنگلہ دیش کی بیٹنگ لائن 139 پر ڈھیر ہوگئی محمد اللہ نے کچھ مزاحمت دکھاتے ہوئے 44 رنز بنائے ، ان کے علاوہ صابر حسین نے 24 اور شکیب الحسن نے 15 رنز بنائے ، میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ محمد نبی کو دیا گیا

  • قائداعظم ٹرافی: محمد رضوان نے خیبر پختونخوا کی پوزیشن مستحکم  کردی

    قائداعظم ٹرافی: محمد رضوان نے خیبر پختونخوا کی پوزیشن مستحکم کردی

    ناردرن اور خیبرپختوانخوا کرکٹ ٹیموں کے درمیان ایبٹ آباد کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری میچ کے دوسرے روز خیبرپختوانخوا کے بلے بازوں نے مزید 183 رنز جوڑے۔
    میزبان ٹیم نے 526 رنز پر اننگ ڈکلیئر کردی اور اس کے 9 کھلاڑی آؤٹ ہوئے تھے۔کپتان محمد رضوان نے 22 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 176 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ عادل امین نے 73 رنز بنائے۔ ناردرن کرکٹ ٹیم کی جانب سے شاداب خان نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ صدف حسین، موسیٰ خان، عماد وسیم اور محمد نواز نے 1، 1 کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔ جواب میں ناردرن کرکٹ ٹیم نے دن کے اختتام تک 1 وکٹ کے نقصان پر 109 رنز بنائے۔
    میچ کے تیسرے روز حیدر علی اور عمر امین بالترتیب 56 اور 20 رنز سے خیبرپختوانخوا کی جانب سے اننگز کا دوبارہ آغاز کریں گے۔ سدرن پنجاب اور خیبرپختوانخوا کی ٹیمیں میچ کی پہلی اننگ میں مقررہ 110 اوورز میں 400 رنز بنانے پر 5,5 اضافی پوائنٹس حاصل کرنے میں کامیاب رہی ہیں جبکہ سندھ کی ٹیم کو 3 پوائنٹس دئیے گئے۔ سندھ نے مقررہ 110 اوورز میں 301 رنز بنائے تھے۔ پی سی بی نے ڈومیسٹک سیزن 20-2019 میں قائداعظم ٹرافی کے لیے نیا پوائنٹس سسٹم متعارف کروا یا ہے۔

  • قائداعظم ٹرافی: سندھ کے عابد علی نے 249 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی

    قائداعظم ٹرافی: سندھ کے عابد علی نے 249 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی

    یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس کراچی میں جاری میچ کے دوسرے روز سندھ نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 237 رنز سے اننگز کا دوبارہ آغاز کیا تو عابد علی بلوچستان کی باؤلنگ کے سامنے ڈٹ گئے۔ انہوں نے میچ کے دوسرے روز 129رنز کا اضافہ کیا اور 249 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
    ان کی اننگزمیں 26 چوکے شامل تھے۔ میزبان ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے 473 رنز 5 کھلاڑیوں کے نقصان پر اننگز ڈکلیئر کردی۔ بلوچستان کی جانب سے یاسر شاہ نے 3 جبکہ عمران فرحت اور خرم شہزاد نے 1،1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ جواب میں بلوچستان کی جانب سے امام الحق اور عظیم گھمن نے اننگز کا آغاز کیا۔ دن کے اختتام تک مہمان ٹیم نے بغیر کوئی وکٹ گنوائے 16 رنز بنائے ۔میچ کے تیسرے روز امام الحق 9 اور عظیم گھمن 6 رنز سے اننگز کا دوبارہ آغاز کریں گے۔

  • قائداعظم ٹرافی:  سدرن پنجاب کے سمیع اسلم کی ڈبل سینچری

    قائداعظم ٹرافی: سدرن پنجاب کے سمیع اسلم کی ڈبل سینچری

    قائداعظم ٹرافی کے دوسرے روز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں جاری میچ میں سدرن پنجاب نے اپنی اننگز کا دوبارہ آغاز 291 رنز 4 کھلاڑی آؤٹ سے کیا توسمیع اسلم کی مزاحمت جاری رہی۔
    اوپنرسمیع اسلم نے 410 گیندوں پر 243 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ ان کی اننگز میں 29 چوکے اور 1 چھکا شامل تھا۔ سمیع اسلم قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جانیوالے فرسٹ کلاس کرکٹ میچ میں بیٹ کیری کرنے والے 12ویں کھلاڑی بن گئے ہیں۔دوسری جانب عدنان اکمل 113 اور عامر یامین 64 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ سدرن پنجاب کی پوری ٹیم 467 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ سنٹرل پنجاب کی جانب سے وقاص مقصود نے 83 رنز کے عوض 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ حسن علی نے 3، بلال آصف نے 2 اور ظفر گوہر نے 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ جواب میں سنٹرل پنجاب نے 4 اوورز میں 17 رنز بنائے تھے کہ کم روشنی کے باعث میچ روک دیا گیا۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں روشنی بہتر ہونے پر سنٹرل پنجاب کے اوپنرز احمد شہزاد اور اظہر علی نے اننگز کا دوبارہ کیا اور دن کے اختتام تک ٹیم کا مجموعی اسکور 47 رنز تک پہنچادیا۔ میچ کے تیسرے روز احمد شہزاد 22 اور اظہر علی 20 رنز سے اننگز کا دوبارہ آغاز کریں گے۔

  • 24 ویں نیشنل سیونزرگبی چیمپئن شپ2019ء پاکستان آرمی نے جیت لی

    24 ویں نیشنل سیونزرگبی چیمپئن شپ2019ء پاکستان آرمی نے جیت لی

    لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان رگبی یونین کے زیراہتمام 24 ویں نیشنل سیونز رگبی چیمپئن شپ2019ء پاکستان آرمی نے جیت لی، فائنل میں دلچسپ مقابلے کے بعد پاکستان ایئرفورس کو 5-0 سے جیت لی۔
    تفصیلات کے مطابق پاکستان رگبی اکیڈمی لاہور کینٹ میں دو روزہ ٹورنامنٹ میں 12 ٹیموں نے حصہ لیا۔گزشتہ روز آرمی، ایئرفورس، واپڈا اور ریلوے نے سیمی فائنلز کیلئے کوالیفائی کیا تھا۔ اس موقع پر مہمان خصوصی ڈائریکٹر سروس ٹائرز چودھری عارف سعید تھے۔ اس موقع پر پاکستان رگبی یونین کے چیئرمین فوزی خواجہ،ٹورنامنٹ ڈائریکٹر شکیل احمد ملک، رگبی سروسز مینجر سید معظم علی شاہ، عاصم علی، پنجاب رگبی ایسوسی ایشن کے عہدیداروں اور سابق کھلاڑیوں سمیت سینکڑوں تماشائی گراؤنڈ میں موجود تھے۔ پہلے سیمی فائنل میں پاکستان آرمی نے ریلوے کو 52-0 سے ہرایا جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں پاکستان ایئرفورس نے پاکستان واپڈا کی ٹیم کو 21-5 سے ہرا دیا۔تیسری چوتھی پوزیشن کے میچ میں پاکستان واپڈا نے ریلویز کو 50-0 سے ہرا کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔
    اس طرح فائنل دونوں سروسز کے درمیان ہوا جو پاکستان آرمی نے 5-0 سے جیتا۔ پہلے ہاف میں آرمی کے انجم نے خوبصورت ٹرائی سکور کرکے آرمی کو برتری دلا دی جو آخر تک قائم رہی۔ ایئرفورس کی ٹیم نے کچھ اچھے موو بنائے مگر ٹرائی کرنے میں ناکام رہے۔ اس طرح نیشنل گیمز 2019ء پشاور کیلئے چاروں صوبوں کے علاوہ آرمی، ایئرفورس، واپڈا اور ریلویز نے کوالیفائی کرلیا۔ اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان رگبی یونین فوزی خواجہ نے سروس ٹائرز کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے دو روزہ چیمپئن شپ کو سپانسر کیا۔ فوزی خواجہ کا کہنا تھا کہ پورے پاکستان سے اتنی بڑی تعداد میں ٹیموں کی شمولیت رگبی کی مقبولیت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

  • پاکستان کا امیر طبقہ ٹیکس نہیں دینا چاہتا ، خفیظ شیخ

    پاکستان کا امیر طبقہ ٹیکس نہیں دینا چاہتا ، خفیظ شیخ

    وزیر اعطم عمران کے مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کا کہنا ہے کہ پاکستان کا امیر طبقہ ٹیکس دینے میں بہت کمزور ہے لیکن ٹیکس کے معاملے کسی سے کوئی سودے بازی نہیں ہوگی
    مشیر خزانہ نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جب موجودہ حکومت اقتدار میں آئی تو ملکی معشیت کے اشارے مثبت نہ تھے لیکن حکومت نے جلد از جلد اصلاحات ایجنڈا متعارف کروا کروا کر معیشت کو ڈی ریل ہونے سے بچا لیا ، حکومت کے اخراجات کم اور دفاعی بجٹ منجمد کیا ، کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں 73 فیصد کمی کی گئی،
    عبدالحفیظ شیخ کا کہنا تھا کہ ہم عوام کی فلاح کیلئے کام کر رہے ہیں ، عوام کی زندگیوں میں آسانی پیدا کرنا ہمارا اولین فریضہ ہے ، پاکستان کے عوام کیلئے ہم دنیا کی ہر طاقت کے بسامنے کھڑے ہونے کیلئے تیار ہیں ، ملک کے اندر سے ریونیو اکٹھا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ ہمیں عالمی مالیاتی اداروں سے قرضہ نہ لینا پرے، رواں مالی سال کے پہلے دو مہینوں میں 580 ارب روپے کا ٹیکس اکٹھا کیا گیا ، امپورٹ میں واضع کمی اور ایکسپورٹ میں اضافہ کیا گیا ، ابھی بہتری مزید لانے میں وقت لگے گا لیکن وہ دن دور نہیں جب پاکستان کی معشیت اپنے پیروں پر کھڑی ہو گی،

  • آسٹریلین کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو سترہ ستمبر کو پاکستان آئیں گے

    آسٹریلین کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو سترہ ستمبر کو پاکستان آئیں گے

    آسٹریلین کرکٹ بورڈ کے چيف ايگزيکٹو اور سيکورٹي کے سربراہ ايک روزہ دورہ پر سترہ ستمبر کو پاکستان آئيں گے۔
    کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹو کیون رابرٹس اور بورڈ کے سیکیورٹی کے سربراہ شان کیرول ایک روزہ دورے پر لاہور آئیں گے ۔ ايک روزہ دورے کے دوران انہیں سیکیورٹی کے حوالے سے بریفنگ بھي دی جائے گی۔
    آسٹریلیا کا وفد پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمين احسان مانی اور ايم ڈي وسیم خان سے ملاقات کرے گا ۔ پی سی بی کے ذمہ دارحلقوں کا کہنا ہے کہ پی سی بی 2022 ميں پاک آسٹريليا کرکٹ سيريز کي میزبانی کا خواہش مند ہے ۔ آسٹريلين ٹيم نے آخري مرتبہ اکيس سال قبل 1998 ميں پاکستان کا دورہ کيا تھا ۔ وفد کےارکان اسلام آباد بھي جاہيں گے جہاں ان کی اعلی حکومتی عہدے داروں سے بھي ملاقات متوقع ہے۔

  • ایشین والی بال چیمپئن شپ: پاکستان نے کواٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

    ایشین والی بال چیمپئن شپ: پاکستان نے کواٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

    پاکستان ایشین والی بال چیمپئن شپ کے آخری گروپ میچ میں کویت کو شکست دے کر کواٹر فائنل میں پہنچ گیا ، پاکستان نے کویت کو 1-3 کے بڑے مارجن سے شکست دے دی ، اور کواٹر فائنل میں اپنی جگہ پکی کر لی ،
    پاکستان نے تہران میں جاری ایشین والی بال چیمپئن شپ میں کویت کو 1 کے مقابلے میں تین سیٹس سے شکست دے دی ، پاکستان کی جیت کا مارجن 19-25، 25-20 ،22-25، 16-25 رہا ،

  • ڈی جی آئی ایس پی آر کا زید حامد کو برادرانہ مشورہ

    ڈی جی آئی ایس پی آر کا زید حامد کو برادرانہ مشورہ

    زید حامد نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا ” مجھے یقین ہے کہ پاکستان ایئر فورس کو اس وقت شدید غم و غصہ تھا جب وزیراعظم عمران خان نے بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو بھارت کے حوالے کیا، اس کے یقیننا پاک فضائیہ کا مورال کم ہوا ہو گا ، اور یہ سب ایک ایسی حکومت نے کیا جس کے پاس نہ کوئی ویژن ہے اور نہ جنگ لڑنے کا حوصلہ ، اور یہ فیصلہ انتہائی ایک ڈری ہوئی حکومت کا فیصلہ تھا”

    اس ٹویٹ کے جواب میں ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے لکھا "برائے مہربانی پاکستان کی افواج کے متعلق غلط معلومات نہ پھیلائیے، قومی دفاع کے فیصلے انتہائی سوچ بچار اور ملک کے عظیم ترین مفاد میں کیے جاتے ہیں ، آپ اس قدر باوثوق ہو کر جھوٹ پھیلا رہے ہیں خالانکہ آپ حقیقت سے ناواقف ہیں”
    https://twitter.com/peaceforchange/status/1172929178183843840