Baaghi TV

Tag: baaghitv

  • اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی جانے والی رقوم میں کمی

    اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی جانے والی رقوم میں کمی

    اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق جولائی اور اگست کے مہینے میں اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی جانے والی رقوم میں 8 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے ،
    موجودہ مالی سال کے پہلے دو مہینوں میں اوورسیز پاکستانیوں نے کل 1.69 ارب ڈالر کی رقوم پاکستان بھجوائی ہیں جبکہ پچھلے مالی سال کے اسی دورانیے میں اوورسیز پاکستانیوں نے 2.03 ارب ڈالر کی رقم بھجوائی تھیں ، اور پچھلے مالی سال کے اسی دورانیے میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھجوائی جانے والی رقوم میں 33 فیصد کا کل اضافہ دیکھا گیا تھا جس کا گراف اس مالی سال میں کافی نیچے آگیا ہے ،
    ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشنز کے جنرل سیکرٹری ظفر پراچہ کا کہنا ہے کہ اس کمی کی وجہ عید کی بعد ہونے والی چھٹیاں بھی ہو سکتی ہیں لیکن بنیادی وجہ روپے کی گراوٹ ہے ، جس کے سبب اوورسیز پاکستانیوں کے کم رقوم بھیجنے پر بھی زیادہ لوکل کرنسی ملتی ہے اس لیے اوورسیز پاکستانیوں کی طرف سے بھیجی جانے والی رقوم میں کمی دیکھنے میں آئی ہے ،

  • قائداعظم ٹرافی:ایونٹ کے آغاز کے موقع پر جادوگر اسپنرعبدالقادر کو خراج عقیدت

    قائداعظم ٹرافی:ایونٹ کے آغاز کے موقع پر جادوگر اسپنرعبدالقادر کو خراج عقیدت

    قائداعظم ٹرافی کے آغاز کے موقع پر لیجنڈری کرکٹر عبدالقادر کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔ تینوں سنٹرز پر میچ سے قبل جادوگر اسپنر کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی۔ سوگ میں تمام کھلاڑیوں نے سیاہ رنگ کی پٹیاں پہن رکھی تھیں۔
    عبدالقادر 6 ستمبر 2019 کو لاہور میں دل کا دورہ پڑنے کے سبب انتقال کر گئےتھے

  • قائداعظم ٹرافی: خیبر پختونخوا کے اشفاق احمد کی شاندار سینچری

    قائداعظم ٹرافی: خیبر پختونخوا کے اشفاق احمد کی شاندار سینچری

    ناردرن اور خیبرپختوانخوا کرکٹ ٹیموں کے درمیان میچ ایبٹ آباد کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔ میچ میں ناردرن کرکٹ ٹیم نے بطور مہمان ٹیم ٹاس کرنے کی بجائے پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ میزبان ٹیم نے دن کے اختتام تک 4 کھلاڑیوں کے نقصان پر 343 رنز بنائے۔ خیبرپختوانخوا کی جانب سے فخر زمان اور صاحبزادہ فرحان نے اننگ کا آغاز کیا۔ فخرزمان نے 33 رنز بنائے جبکہ صاحبزادہ فرحان 29 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ جس کے بعد اشفاق احمد اور افتخار احمد کے درمیان 117 رنز کی شراکت قائم ہوئی۔ اشفاق احمد نے 106 رنز کی شاندار اننگ کھیلی۔ ان کی اننگ میں 14 چوکے اور 1 چھکا شامل تھا۔ مڈل آرڈر بیٹسمین افتخار احمد 35رنز بنا کر رن آؤٹ ہوگئے۔ خیبرپختوانخوا کی جانب سے میچ کے دوسرے روز کپتان محمد رضوان 84 اور عادل امین 49 رنز سے اپنی اننگز کا آغاز کریں گے۔ ناردرن کی جانب سے عماد وسیم، صدف حسین اور موسیٰ خان نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

  • قائد اعظم ٹرافی: سندھ کی اوپننگ جوڑی کے درمیان 212 رنز کی شراکت

    قائد اعظم ٹرافی: سندھ کی اوپننگ جوڑی کے درمیان 212 رنز کی شراکت

    یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس کراچی میں کھیلے جانے والے میچ میں نو ٹاس قانون کا استعمال کیا گیا۔ بلوچستان کرکٹ ٹیم کے کپتان حارث سہیل نے ٹاس کیے بغیر بطور مہمان ٹیم پہلے فیلڈنگ کا انتخاب کیا۔ سندھ کی اوپننگ جوڑی نے سست رفتار بیٹنگ سے اننگ کا آغاز کیا تاہم خرم منظور 105رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے جبکہ عابد علی 120رنز بنا کر ناٹ آؤٹ ہیں۔ دونوں کھلاڑیوں کے درمیان 212رنز کی شراکت قائم ہوئی۔ سعد علی 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ اسد شفیق اور عابد علی سندھ کی جانب سے کل اننگ کا دوبارہ آغاز کریں گے۔ بلوچستان کی جانب سے یاسر شاہ نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ پہلے روز کے اختتام پر سندھ کا اسکور237 رنز رہا اور اس کے 2 کھلاڑی آؤٹ ہوئے۔

  • قائداعظم ٹرافی: سدرن پنجاب کی طرف سے سمیع اسلم اورعدنان اکمل کی سینچریاں

    قائداعظم ٹرافی: سدرن پنجاب کی طرف سے سمیع اسلم اورعدنان اکمل کی سینچریاں

    قائداعظم ٹرافی کے ابتدائی راؤنڈ میں قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جانے والے میچ میں سدرن پنجاب نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ کپتان شان مسعود 26 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوگئے۔ سدرن پنجاب کی دوسری وکٹ 50، تیسری 70 اور چوتھی 74 رنز پر گری۔ تاہم اوپنر سمیع اسلم کی دوسرے اینڈ سے مزاحمت جاری رہی۔ سمیع اسلم نے پانچویں وکٹ کی شراکت میں عدنان اکمل کے ساتھ مل کر 217 رنز جوڑے۔ دن کے اختتام پر سمیع اسلم نے 19 چوکوں کی مدد سے 151اور عدنان اکمل نے 14 چوکوں کی مدد سے 106 رنز بنائے ۔ دونوں کھلاڑی میچ کے دوسرے روز سدرن پنجاب کی جانب سے 291 رنز 4 کھلاڑی آؤٹ سے کھیل کا دوبارہ آغاز کریں گے۔ شان مسعود 12، عمران رفیق 5، صہیب مقصود 6 اور عمر صدیق 4 اسکور بنا کر آؤٹ ہوئے۔ سنٹرل پنجاب کی جانب سے وقاص مقصود نے 3 اور حسن علی نے 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

  • پی ٹی ایم اور پاکستان کا خون — تحریرعرفان مہمند

    پی ٹی ایم اور پاکستان کا خون — تحریرعرفان مہمند

    پی ٹی ایم جس کا خمیر محسود تحفظ موومنٹ سے اٹھا، اس تحریک نے بہت سے پشتون نوجوانوں کو ایک ایسے خواب کی تعبیر کا مژدہ سنایا جس کو لئیے پشتون قوم کے نوجوان، بڑے و بوڑھے کئی سالوں سے ریاست کی طرف آس لگائے دیکھ رہے تھے۔ خواب تھا امن کا، ترقی کا، ریاست سے اس بات کا وعدہ لینے کا جس میں پشتون علاقوں سے دہشتگردوں اور دہشت گردی کا خاتمہ ہو اور وہاں امن، سکون، تعمیر، ترقی، خوشحالی، کاروبار، تعلیم و صحت جیسے معاملات پنپ سکیں۔

    بہت تیزی سے بہت سے نوجوان اور ہر مکتبہ فکر کے لوگوں نےاس تحریک کے لئیے وقت دینا شروع کیا مگر چند ہی ہفتوں میں جب تحریک کے اکابرین نے اپنے آگے پیچھے لوگوں کا جم غفیر دیکھا تو وہ شاید اپنے اصلی ایجنڈا کو زیادہ دیر چھپا نہ سکے اور ان کے پروگرام اور جلسے "یہ جو دہشت گردی ہے اس کے پیچھے وردی’ ہے جیسے واہیات نعروں سے گونج اٹھے۔
    اس کے بعد ریاست پاکستان اور اس کی افواج کے خلاف ہر وقت اور ہر موقع پر لوگوں کو اشتعال دلایا گیا۔ بین الاقوامی میڈیا نے بھی اس بات کو خوب خوب اچھالا۔

    کبھی منظور پشتین کا جلسے سے خطاب جس میں وہ GHQ کو دہشت گردوں کا گڑھ کہتا ہے اور کبھی اس کا بیان جس میں وہ قائد و اقبال پر تبرا کرتا اور مذاق اڑاتا ہے.کبھی علی وزیر کی بیان جس میں وہ فوج اور عوم کے تصادم کی بات کرتا ہے اور کبھی کہیں وہ فوج کو مارنے اور گھسیٹنے کی بات کرتا ہے۔ کہیں آزاد پشتونستان کی بازگشت سنائی دیتی ہے اور کہیں فوج کو قابض کہنے کے ساتھ ساتھ ہر طرح کی گالی دی جاتی ہے۔ کہیں پنجابی کو نسل پرستانہ جملوں کا نشانہ بنایا جاتا ہے اور کہیں لوگوں کو چیک پوسٹ پر حملہ کرنے پر ابھارا جاتا ہے تاکہ وہ پکڑے گئے دہشت گردوں کو چھڑوا سکیں۔

    کہیں پر یہ دھمکی دی جاتی ہے کہ فوج نکل جائے ورنہ ہم خود نبٹ لیں گے فوج سے۔۔۔ اور کہیں دہشت گردوں کی آمد کو روکنے کے لئیے لگائی جانے والی باڑ کو روکنے کے لئیے آوازیں اٹھائی جاتی ہیں۔ کہیں ایک معصوم بچی کی لاش پر سیاست کی جاتی ہے اور کہیں ایک مظلوم باپ کی فریاد رسی کو مذاق اور گالم گلوچ کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔ غرض ہر وہ کام اور معاملہ روا رکھا گیا جس نے امن اور خوشحالی کے خواب کو ریاست سے ٹکراؤ اور خون ریزی کے عمل سے بدل دیا۔ اور اب کل رات شمالی وزیرستان کے علاقے سپین واگ میں دو فوجی اہلکاروں کی پی ٹی ایم کے ہی سپورٹرز کے ہاتھوں شہادت اس بات کی غماز ہے کہ پی ٹی ایم اب ہر وہ حد عبور کرنے کے لئیے تیار ہے جس کے ذریعے وہ لوگوں کے خون کو حلال کروا کر اپنے مقاصد پورے کر سکے۔

    منظور پشتین ہو یا علی وزیر یا محسن داوڑ، عبداللہ ننگیال ہو یا احتشام افغان، ادریس پشتین ہو یا ندیم عسکر، فوزیہ ہو یا ثنا اعجاز اور عائشہ گلا لئی سب کے سب کا چہرہ ایک ایک کر کے بے نقاب ہوا چاہتا ہے۔ وقت آگیا ہے کہ ریاست ان بھیڑ کی کھال مین چھپے بھیڑیوں سے اس خطے کو نجات دلائے ۔ پشتون اس وقت تک امن اور چین کی بانسری نہیں بجا سکتے جب تک اس طرح کے عناصر کو کیفر کردار تک نہ پہنچایا جائے۔ پی ٹی ایم کو خون کی لت بہت پہلے سے لگ گئی تھی مگر اب پی ٹی ایم نے کھل کر اس کو بہانا بھی شروع کر دیا ہے۔ اس خون آشام بھیڑئیے کو ایک بلا بننے سے پہلے ہی نبٹ لینا چاہئیے۔۔ورنہ شاید پشتونوں کی ایک اگلی پوری نسل کو دہشت گردوں کے ایک نئے گروہ سے نبٹنا پڑ جائے گا۔
    از قلم عرفان مہمند

  • پاکستانی باکسر محمد وسیم نے فلپائنی حریف کو 62 سیکنڈ میں ناک آؤٹ کر دیا

    پاکستانی باکسر محمد وسیم نے فلپائنی حریف کو 62 سیکنڈ میں ناک آؤٹ کر دیا

    دبئی: پاکستانی باکسر محمد وسیم نے دبئی میں منعقدہ پروفیشنل فائٹ جیت لی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان باکسر محمد وسیم نے یو اے ای میں منعقدہ پروفیشنل فائٹ میں کامیابی حاصل کرلی، محمد وسیم نے فلپائن کے باکسر کو پہلے ہی راؤنڈ میں ناک آؤٹ کردیا۔
    محمد وسیم نے پروفیشنل باکسنگ کیریئر کا 9واں مقابلہ جیتا ہے، انہوں نے کامیابی مقبوضہ کشمیر کے عوام کے نام کردی۔

    باکسر محمد وسیم نے کامیابی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فائٹ جیتنے پر بہت خوش ہوں، آئندہ بھی پاکستان کا نام روشن کرتا رہوں گا۔ محمد وسیم کا کہنا تھا کہ میرے غیرملکی ٹرینر ڈینی وان نے اسکاٹ لینڈ میں پچھلے چھ سے سات ماہ سخت ٹریننگ کرائی جس کا رزلٹ آج کامیابی کی صورت میں ملا ہے۔ باکسر وسیم کا کہنا تھا کہ ٹرینر نے میری خامیوں پر قابو پانے میں میری بھرپور مدد کی۔ واضح رہے کہ محمد وسیم ایک سال بعد رنگ میں دوبارہ اترے تھے، جیت سے ان کی رینکنگ میں بہتری آئے گی۔
    یاد رہے کہ گزشتہ سال باکسر محمد وسیم کو جنوبی افریقا کے باکسر مورتی متھالنے کے ہاتھوں ورلڈ ٹائٹل فائٹ میں شکست ہوئی تھی۔
    محمد وسیم کو مسلسل آٹھ فائٹ میں کامیابی کے بعد پہلی بار جنوبی افریقی باکسر کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

  • جوفرا آرچر نے آسٹریلوی بیٹنگ کو اڑا کر رکھ دیا

    جوفرا آرچر نے آسٹریلوی بیٹنگ کو اڑا کر رکھ دیا

    انگلش فاسٹ باؤلر جوفرا آرچر نے آسٹریلوی بیٹنگ لائن کے پرخچے اڑا دیے، ایشز سیریز 2019 کے پانچویں اور فیصلہ کن ٹیسٹ میں جوفرا آرچر نے لائن اور لینتھ سے مضبوط آسٹریلوی بیٹنگ لائن کو انگلینڈ کے 294 کے جواب میں 225 پر آل آؤٹ کر دیا ،
    آسٹریلوی بیٹنگ لائن میں سے اسٹیو اسمتھ اور مارنس لابوس شین کے علاوہ کوئی بلے باز زیادہ دیر تک کریز پر قائم نہ رہ سکا ، جوفرا آرچر نے 23.5 اوورز میں صرف 62 رنز دئیے اور 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا

  • مصباح نے فٹنس جانچنے کیلئے عمراکمل کو طلب کرلیا

    مصباح نے فٹنس جانچنے کیلئے عمراکمل کو طلب کرلیا

    پاکستان کے جارح مزاج کرکٹر عمر اکمل کو نئے چیف سلیکٹر و ہیڈ کوچ مصباح الحق نے فٹنس جانچنے اور قومی ٹیم میں ایک اور موقع دینے کیلئے نیشنل کرکٹ اکیڈمی طلب کرلیا ،
    عمر اکمل کو فٹنس کے بہتر نہ ہونے اور ڈسپلن کی خلاف ورزی کے سبب قومی کرکٹ ٹیم سے باہر کیا گیا تھا ، آخری دفعہ عمر اکمل کو پاکستان کپ میں کھیلتے دیکھا گیا تھا، پاکستان کپ میں بلے کیساتھ ان کی پرفارمنس بہترین تھی لیکن ان کی فٹنس انٹرنیشنل سٹینڈرڈ کی نہیں تھی اس لیے انہیں قومی ٹیم کے ورلڈ کپ 2019 سکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا تھا

  • قومی انڈر 16 فٹ بال ٹیم کوالیفائنگ راؤنڈ میں شرکت کیلئے سعودی عرب روانہ

    قومی انڈر 16 فٹ بال ٹیم کوالیفائنگ راؤنڈ میں شرکت کیلئے سعودی عرب روانہ

    قومی انڈر 16 فٹ بال ٹیم اے ايف سي چمپين شپ کواليفائنگ راونڈ ميں شرکت کے ليے 30 رکني دستہ سعودی عرب پہنچ گيا ۔
    جدہ پر ٹيم کا پرتپاک استقبال کيا گيا۔ ، 30 رکنی وفد کو خوش آمدید کہنے کے لئے سعودی عرب فٹ بال فیڈریشن کا وفد موجود تھا ۔ ٹیم کے رکن محب اللہ کا اس موقعہ پر کہنا تھا کہ ساری ٹیم سعودی عرب پہنچنے پر بہت خوش ہے اور ہم اچھی کارکردگی دکھانے کي صلاحيت رکھتي ہے ۔ پاکستان ٹیم اپنا پہلا میچ 18 ستمبر کو عمان کے خلاف دوسرا 20 ستمبر کو شام کے خلاف اور تیسرا اور آخری میچ سعودی عرب کے خلاف کھیلے گا۔ برازیلین کوچ جوز روبرٹو پورٹیلا کا کہنا ہے کہ ٹیم اچھی فزیکل کنڈیشن میں ہے، جارحانہ حکمت عملی اختیار کریں گے،