اسلام آباد (حمزہ رحمن) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کمیٹی چیئرمین سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ بھارت خود داعش کی پرورش کر رہا ہے اور بھارت میں داعش کے باقاعدہ ٹریننگ کیمپ موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہزارہ برادری پر ہونے والے حملوں،بلوچستان میں پھیلائی جانے والی بد امنی اور عالمی سطح پر بھارت کے خلاف ملنے والے شواہد عالمی برادری کی آنکھیں کھولنے کے لئے کافی ہیں۔ سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ بلوچستان میں داعش ایک عناصر تخریبی کاروائیوں میں ملوث ہیں اور وزارت داخلہ اس سلسلے میں کمیٹی کو تفصیلی رپورٹ پیش کرے اور اب تک جو اقدامات اٹھائے گئے ہیں اُس پر تفصیلی طور پر آگاہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں مودی کے مظالم کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا اور ہم کشمیریوں کے حقوق کیلئے ہر سطح پر آواز اٹھائیں گے۔
کرونا وباء سے تحفظ کیلئے ویکسین پر بات کرتے ہوئے سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ اگر چہ ویکسین دنیا کیلئے ای اچھی اور خوش آئند پیش رفت ہے لیکن مقبوضہ کشمیر کے عوام بھارتی سرکار کے ہاتھوں اس سہولت سے بھی محروم رہے گے اور ہمیں خود مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں اور بہنوں کو یہ سہولت فراہم کرنی ہو گی۔
انہوں نے کہا کہ نوجوانوں میں زونبی کے نام سے ایک نشہ متعارف کرایا جا رہا ہے جو کہ انتہائی خطرنا ک نشہ ہے جس سے بچے عجیب و غریب حرکا ت شروع کر دیتے ہیں اور اپنا ذہنی توازن برقرار نہیں رکھ پاتے۔ انہوں نے کہا کہ اس گنونے جرم میں ملوث عناصر کے خلاف کاروائی کی اشد ضرورت ہے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو چاہئے کہ اس کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کرے۔
Tag: baaghitv

سینیٹر رحمان ملک نے بھارت داعیش اور بلوچستان میں پھیلائی جانے والی بد امنی کے کلاوے جوڑدیئے

پی ڈی ایم والے دل کھول کر مارچ کریں، یہی گھوڑا اور یہی میدان ہے، معاون خصوصی وزیر اعلیٰ ڈاکٹر فردوس کی (ن) لیگ کو للکار اورطنزوں کی بوچھاڑ سب مخالفین کے پول کھول دیئے۔
پاکستان میں ایک بھی ایسا ہسپتال نہ بنایا گیاجہاں شاہی خاندان کے افراد اپنا علاج کروا سکیں
وائسرائے ہند کی طرح یہ لوگ پاکستان حکومت کرنے آتے ہیں، معاون خصوصی وزیر اعلیٰ ڈاکٹر فردوس کا کہنا ہےتھا کہ ظل سبحانی نے جس ایون فیلڈ سے انکار کیا آج وہاں شان سے مقیم ہیں ، اقتدار سے محرومی پر عوام کو لاورث چھوڑ کر اپنے بچوں کے پاس جانا ان کا وطیرہ ہے۔
ایک طرف دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے پناہ گاہیں اور لنگر خانے تعمیر کئے جا رہے ہیں جبکہ دوسری طرف ایون فیلڈ فلیٹ، جاتی امرا ء محل اور سرے محل تعمیر کئے گئے۔ تحریک انصاف کی حکومت عوام کو علاج کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے صحت انصاف کارڈ مہیا کر رہی ہے دوسری طرف 35سال تک باریاں لینے والے ظل سبحانی نے پنجاب پر نحوست کو مسلط رکھا اور پاکستان میں ایک بھی ایسا ہسپتال نہ بنایا جہاں شاہی خاندان کے افراد اپنا علاج کروا سکیں۔
نواز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ ظل سبحانی کے کالے کرتوت بین الاقوامی سطح پر عیاں ہوئے، براڈ شیٹ کی چارج شیٹ ن لیگ کے خوشامدیوں کی آنکھیں کھولنے کیلئے کافی ہے۔ن لیگ والے چوری اور اوپر سے سینہ زوری کر رہے ہیں۔کنیز اول حکومت پر برستی رہتی ہیں، نادان درباریوں سے کہتی ہوں کہ ظل سبحانی ہجرت کرچکے ہیں۔
عوام جواب چاہتے ہیں پریس کانفرنس کے بدلے پریس کانفرنس نہیں چاہتے۔ کشمیر کمیٹی کا چئیرمین ہوتے ہوئے مولانا نے مقبوضہ کشمیر پر چڑھائی کا اعلان کیوں نہ کیا۔مودی کی بجائے مولانا کا رخ پنڈی کی جانب ہوتا ہے۔ہم منتظر ہیں کہ پی ڈی ایم کب اعتراف جرم کرے گی ۔ پی ڈی ایم والے دل کھول کر مارچ کریں،یہی گھوڑا اور یہی میدان ہے۔عمران خان اور آرمی چیف ایک پیج پر ہیں.دونوں کا مقصد دہشت گردی کا خاتمہ ہے.
معاون خصوصی وزیر اعلیٰ کا کہنا ہے کہ مشکل پڑنے پر مولانا کو بھی زرداری اور نواز شریف اپنے پاؤں کے نیچے دبا لیں گے۔
ان خیالات کا اظہار معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے داتا دربار پناہ گاہ کے دورہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ بزدار حکومت غریب، بے سہارا، نادار اور مستحقین کے حقوق کی پاسدار ہے۔ماضی کے ڈرامے بازوں اور شوبازوں کے برعکس عوام کے وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق بزدار حکومت معاشرے کے کمزور طبقہ کے حقوق کا تحفظ کرتے ہوئے پناہ گاہوں اور لنگرخانوں کا قیام عمل میں لائی ہے۔ وزیراعلی عثمان بزدار کی زیرسرپرستی پناہ گاہوں میں مقیم افراد کوبہترین سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے۔
پناہ گاہوں کا منصوبہ غریب اور مستحق افراد کیلئے ہے۔مخیر حضرات کا شکریہ ادا کرتی ہوں جنہوں نے پناہ گاہوں کی تعمیر میں حصہ لیا.پناگاہوں میں معیاری کھانا مہیا کیا جاتا ہے. حکومت نے باہمت بزرگ اور وسیلہ پروگرام کے ذریعے بوڑھے بزرگوں کی ذمہ داری اٹھائی۔حکومت کبھی اپنے پسے ہوئے طبقات کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔ معاون خصوصی نے پناہ گاہ میں شہریوں کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا اور وہاں مقیم افراد کے ساتھ کھانا بھی کھایا۔
لوک ورثہ میں خصوصی گاڑی کی نمائش کر دی گئی،وزیر تعلیم کی شرکت
وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا لوک ورثہ میں یوم قائدکی اور ونٹیج گاڑی کی نمائشی تقریب سے خطاب
اپنے خطاب میں وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم موسٰی جی عیسیٰ جی فیملی کے بہت شکر گزار ہیں، زندہ قومیں اپنے ورثے کی حفاظت کرتی ہیں ، جس فراخ دلی سے میوزیم کے لیے ڈونیشن کی گئی ہے معمولی بات نہیں ، لوک ورثہ اس گاڑی کی حفاظت کرے گا اس کی یقین دہانی کرواتا ہوں
آج کے دن ہمیں اللہ تعالٰی کا شکر ادا کرنا چاہیے اور قائداعظم کی لیڈر شپ کا کہ ہمیں یہ ملک ملا ، جس طرح کشمیر میں ظلم ہو رہا ہے اور وہاں کے لوگ بھی حکومت سے تنگ ہیں ہمیں شکر ادا کرنا چاہیے
جس طرح ہمیں ڈرایا دھمکایا جاتا ہے اس سے پتا چلتا ہے کہ یہ ہمارے آزادی سے خوش نہیںمیں عمران خان اور اپنی طرف سے یقین دلاتا ہوں کہ ہم قائد کے نقش قدم پر چلنے کے کوشش کریں گے، اور ہم سب مل کر اس ملک کو بہت آگے لے کر جائیں گے

اینٹی نارکوٹکس فورس نے منشیات اسمگلنگ کی روک تھام کیلیے اہم فیصلے کر لیے
اینٹی نارکوٹکس فورس کے زیر اہتمام تیرھویں انٹر ایجنسی ٹاسک فورس کا اجلاس
منشیات کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا جبکہ اِسکی اسمگلنگ پرقابو پانے کے لئے مربوط قومی لائحہ عمل ترتیب دینے کی اہمیت پر زور دیا گیا ملک کے تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کی انٹرایجنسی ٹاسک فورس(IATF) کا اعلیٰ سطحی اجلاس اینٹی نارکوٹکس فورس ہیڈ کوارٹر، راولپنڈی میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین IATF ڈائریکٹر جنرل اے این ایف میجر جنرل محمد عارف ملک، ہلال ِامتیاز(ملٹری)نے کی۔اجلاس میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو، پاکستان کوسٹ گارڈ، ایئرپورٹ سکیورٹی فورس، فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی، پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی، خیبرپختونخوا سیکرٹریٹ، پاکستان رینجرز (پنجاب)، پاکستان رینجرز (سندھ)، فرنٹیئر کورپس خیبرپختونخوا، فرنٹیئر کورپس بلوچستان، نیشنل ہائی وے اینڈ موٹروے پولیس، اسلام آباد پولیس، آزاد جموں و کشمیر پولیس، پاکستان ریلویز پولیس، پنجاب پولیس، سندھ پولیس، خیبرپختونخوا پولیس، بلوچستان پولیس، گلگت بلتستان پولیس، نارکوٹکس کنٹرول پنجاب، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سندھ، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن خیبر پختونخوا، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن بلوچستان، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن گلگت بلتستان، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آزاد کشمیر،افغان ریفیوجیز کمشنریٹ پشاور، ملاکنڈ لیویز خیبرپختونخوا، بلوچستان لیویزکوئٹہ، نیشنل لاجسٹک سیل اور سول ایوی ایشن اتھارٹی کے عہدیداران نے شرکت کی۔ ڈی جی اے این ایف نے تمام شرکاء کو خوش آمدید کہا۔
اجلاس کا اہم مقصدمنشیات سے متعلق درپیش چیلنجوں پر غور کرنا، انسدادِ منشیات کی کاروائیوں میں تیزی لانااور منشیات کی موثرروک تھام کے لئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی محکمانہ عملداری کی وسا طت سے زیادہ سے زیادہ استفادہ حاصل کرنے کے لئے ان کے درمیان باہمی ہم آہنگی اور تعاون کو فروغ دینا تھا۔ اجلاس کے دوران تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کی منشیات کی روک تھام سے متعلق گزشتہ برس کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور اس سلسلے میں اداروں کی صلاحیت بڑھانے کی غرض سے تمام اداروں سے تجاویز بھی طلب کی گئیں۔ فورم کو اے این ایف کی سال 2020 کی کارکردگی سے آگاہ کیا گیا جس کو تمام شرکاء کی جانب سے سراہاگیا۔
اجلاس کے دوران، منشیات پر قابو پانے کے لئے مشترکہ اور مربوط نوعیت کا نظام قائم کرنے اور باہمی تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ دوران اجلاس سرحدی علاقوں میں مشترکہ نظام کی ترویج، معلومات کے تبادلے، منشیات کے نقصانات سے آگاہی کی مہمات، انٹر ایجنسی ٹاسک فورس کو قانونی شکل دے کر ہیڈ کوارٹر اے این ایف کو اسکا مرکزی دفتر بنانے، انٹر ایجنسی ٹاسک فورس کے رکن اداروں کے افسران کو اے این ایف اکیڈمی میں تربیت دینے، منشیات کے ابھرتے ہوئے رحجانات، قانونی امور اور قانون نافذ کر نے والے اداروں کی استعداد بڑھانے سے متعلق امورزیرغور لائے گئے۔اجلاس کے اختتام پر ڈی جی اے این ایف میجر جنرل محمد عارف ملک، ہلال امتیاز (ملٹری) نے تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کو محدود وسائل و استعداد کے باوجود اعلیٰ کارکردگی پرانہیں خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے اجلاس میں موجود قانون نافذ کرنے والے اداروں کی سرگرم شرکت کو سراہا اور صوبائی و وفاقی سطح پر تعاون بڑھانے کے لئے ہدایات جاری کیں۔




اسلام آباد میں آسٹریلوی افواج کے خلاف مظاہرہ،آخر وجہ کیا تھی؟
افغانستان میں آسٹریلوی افواج کی جانب سے نہتے اور بیگناہ افغان مرد ، خواتین اور بچوں کو بہیمانہ انداز میں قتل کئے جانے کیخلاف یونیورسل ہیومن رائٹس آرگنائزیشن ، یو ایچ آر او کی جانب سے بھرپور احتجاج پر مبنی مظاہرہ کیا گیا ۔ نیشنل پریس کلب کے سامنے ہونے والے اس مظاہرے میں انسانی حقوق کے کارکنوں اور جڑواں شہروں کی صحافتی برادری نے شرکت کرکے قابض غیرملکی افواج کی جانب سے افغان قوم کی نسل کشی کی سوچی سمجھی سازشوں کیخلاف عالمی ضمیر کو جھنجھوڑا ۔
واقعہ کے پس منظر کے مطابق بین الاقوامی ذرائع ابلاغ میں آنے والی حالیہ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ افغانستان میں جاری جنگ کے دوران وہاں آسٹریلوی افواج 39 افغان شہریوں کے سفاکانہ قتل میں ملوث رہی ہے ۔ قتل کیئے جانے والے افغانی شہری ، قیدی اور بیگناہ شہری تھے اور ان کی ہلاکت دراصل نسل کشی اور جنگی جرم کا سوچا سمجھا منصوبہ تھی ۔ اس واقعہ کیخلاف احتجاج کرنے والے یو ایچ آر او کے مظاہرین نے آسٹریلیا کی افواج کے اس سفاکانہ اقدام کیخلاف نعرے بازی کی اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں ، اقوام متحدہ ، مسلم ممالک کی تنظیموں سمیت متعلقہ بین الاقوامی فورمز کو اس سفاکانہ اور دل دہلا دینے والے واقعہ کی تحقیقات کرنے اور ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کیلئے کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا ۔ مظاہرین نے حکومت پاکستان سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ اس ظلم اور بربریت کیخلاف اپنی آواز بلند کرے ، افغانستان میں اتحادی افواج کی طرف سے انساننیت سوز مظالم کے چاک ہونے والے پردے پر مسلم ممالک کو متحرک کرکے ایسی سازشوں کی موثر بیخ کنی کی جائے ۔
مظاہرین نے آسٹریلیا کا سماجی اور معاشی بائیکاٹ کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے انسانی حقوق کے تمام عالمی فورمز اور بالخصوص اقوام متحدہ کو ایسے جنگی جرائم کا ارتکاب کرنے والوں کیخلاف سخت تادیبی کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ۔مظاہرے میں مقررین کا کہنا تھا کہ افغانستان اور پاکستان جیسے ممالک میں عالمی طاقتوں کی جانب سے انسانی حقوق کی پامالی اور جبر ، ظلم و ستم کا سلسلہ روکا جانا چاہیئے ۔ انہوں نے کہا کہ طاقتور ممالک کی جانب سے ایسا سفاکانہ کردار اور اس پر عالمی قوتوں کی خاموشی تمام دنیا کیلئے لمحہ فکریہ ہے ، اگر آسٹریلیا کی فوج کے ذمہ دار مجرم عناصر کیخلاف سخت کارروائی نہیں ہوئی تو غریب ممالک پر ایسے مظالم ڈھانے کا سلسلہ جاری رہے گا ۔۔

گستاخانہ خاکوں کے خلاف مسلم ممالک کا بائیکاٹ، توانائی، زراعت اور جنگی سامان صنعت کو خطرہ
مسلم ممالک گستاخانہ خاکوں کیخلاف فرانسی سفیر
کو ملک بدر اور مصنوعات کا بائیکاٹ کریں،متحدہ
علماء محاذحکمران اسلام کے نظام عدل کو نافذ و سیرت مصطفی ﷺ کو مشعل راہ بنائیں،پروفیسر حافظ محمد سلفی
سیرت رسولؐ اسلامی اخوت و یکجہتی و استعمار کے خلاف بیداری کا درس دیتی ہے،مقررین وحدت امت سیمینار
کراچی()متحدہ علماء محاذ پاکستان اور شبان غرباء اہلحدیث کے زیر اہتمام پروفیسر حافظ محمد سلفی کی زیر صدارت جامعہ ستاریہ میں وحدت امت سیرت مصطفی ﷺ کی روشنی میں تیسرے سیمینار میں شریک مختلف مکاتب فکرکے علماء،محاذ کے بانی مولانا محمد امین انصاری،علامہ عبدالخالق فریدی،شیخ الحدیث مفتی محمد انس مدنی، علامہ روشن دین الرشیدی، علامہ مرتضیٰ خان رحمانی،علامہ سید سجاد شبیررضوی،علامہ قاضی احمد نورانی صدیقی ودیگر نے کہا ہے کہ ملک کے موجودہ حالات میں ملک کے دفاع اور
استحکام کے لئے سیرت نبویؐ سے سبق حاصل کیاجائے۔مسلم حکمران اسلام کے نظام عدل کو نافذ العمل و
سیرت مصطفی ﷺ کو مشعل راہ بنائیں۔ نبی کریم ؐ کی تعلیمات امن،اخوت، محبت، صبر و تحمل،ایثار و قربانی، برداشت،باہمی رواداری،عدل و انصاف او رخوداحتسابی کی تعلیم دیتی ہے۔ فرقہ واریت،دہشت گردی سے اسلام کا کوئی تعلق نہیں نفاذ اسلام ہی ملک کو موجودہ سنگین درپیش مشکلات،چیلنجزسے نجات اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کرسکتاہے۔قرآن و سنت ہی پاکستان کا اٹل دستور و منشور و آئین ہے جس کی موجودگی میں ہمیں غیر شرعی مغربی جمہوریت اور سیکولر سمیت کسی نظام کی قطعاً ضرورت نہیں ہے۔سیرت رسولؐ اسلامی اخوت و یکجہتی و استعمار کے خلاف بیداری کا درس دیتی ہے۔پرامن اسلامی انقلاب پاکستان کا مقدرہے

کمشنر سرگودھا ڈویژن ڈاکٹر فرح مسعود کوروناوائرس سے متاثرہ مریضوں کے علاج معالجہ
کمشنر سرگودھا ڈویژن ڈاکٹر فرح مسعود کوروناوائرس سے متاثرہ مریضوں کے علاج معالجہ اورضلع سرگودھا میں فیلڈ ہسپتال کے قیام کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کر رہی ہیں۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنرسرگودھا عبداللہ نیئر شیخ‘ ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز ڈاکٹر عاقب نذیر‘ ایم ایس ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال ڈاکٹر غلام شبیر اور پرنسپل سرگودہامیڈیکل کالج ڈاکٹر حمیرا اکرم بھی شریک ہیں

حالیہ بارشوں اور ژالہ باری سے گندم کی فصل کا نقصان ہوا ہے کسانوں کی مدد کی جائے،صہیب احمد بھرتھ
صہیب احمد بھرتھ ایم پی اے نے پنجاب اسمبلی میں قرار داد جمع کروائی ہے کہ حالیہ بارشوں اور ژالہ باری سے تحصیل بھلوال تحصیل بھیرہ ضلع سرگودہا میں گندم کی فصل کا نقصان ہوا ہے پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان حکومت سے پر زور مطالبہ کرتا ہے کہ کسان اس مہنگائی کے دور میں مہنگے بیج اور کھاد پیٹرول کی خریداری پر اٹھنے والے اخراجات کے بوجھ نیچے دب چکے ہیں کسانوں کو اس بوجھ سے نکالنے کے لیے گندم کی فصل کا سروے کروایا جاے ان کسانوں کی مالی امداد کی جاے جن کی فصلیں تباہ ہو گئی ہیں اور ان کی جانب سے حاصل کردہ مختلف بینکوں سے زرعی قر ضہ جات آبیانہ مالیہ اور زرعی ٹیکس معاف کیے جائیں

سرگودھا ڈی پی او او عمارہ اطہر اور ڈی سی عبداللہ نیئر شیخ کی طرف سے تھانہ جھال چکیاں میں کھلی کچہری کا انعقاد
سرگودھا ڈی پی او او عمارہ اطہر اور ڈی سی عبداللہ نیئر شیخ کی طرف سے تھانہ جھال چکیاں میں کھلی کچہری کا انعقاد
سرگودھا:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمارہ اطہر اور ڈپٹی کمشنر سرگودھا عبداللہ نیئر شیخ کیطرف سے تھانہ جھال چکیاں میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا جس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی پی او سرگودھا نے کہا کہ یہاں آنے کا آپ کی شکایات اور مسائل کو سننا اور اس بارہ میں تجاویز زیر غور لانا ہے اس سے مسائل کی نشاندہی اور ان کوبروقت حل کرنے میں بھی آسانی ہوتی ہے آپ اور ہم ملکر ہی پرامن معاشرے کی تشکیل کرسکتے ہیں۔اس موقع پر انہوں نے لوگوں کی طرف سے موصول ہونے والی شکایات پر فوری احکامات صادر کیے جبکہ ڈپٹی کمشنر سرگودھا عبداللہ نیئر شیخ نے جملہ مسائل کے حل کی یقینی دہانی کرائی۔











