ڈیرہ غازیخان میں جامعہ ہائی سکول کے سامنے موجود سیوریج مین ہول کی صفائی کرتے ہوئے باپ،بیٹا سمیت تین افراد جاں بحق ہو گئے ، ابتدائی اطلاعات کے مطابق ان کی موت مین ہول میں دم گھٹنے کی وجہ سے ہوئی، اور دم گھٹنے کی بنیادی وجہ حفاظتی اقدامات سے غفلت بتائی جا رہی ہے
جاں بحق ہونے والے تینوں خاکروب کا تعلق فیصل آباد سے تھا ،ریسکیو کے عملے کی مدد سے تینوں لاشوں کو مین ہول سے نکالا گیا تینوں کی لاشیں ان کے آبائی علاقے فیصل آباد روانہ کر دی گئی ہیں
Tag: baaghitv

سیوریج مین ہول کی صفائی کرتے ہوئے باپ،بیٹا سمیت تین افراد جاں بحق

پاکستانی ٹیکسٹائل کی ترقی اولین ترجیح ہے، عبدرالرزاق داؤد
اسلام اباد: وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے تجارت عبدرزاق داؤد کا کہنا ہے کہ ان کی حکومت ٹیکسٹائل کی صنعت کے فروغ کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے، جس کے ثمرات آہستہ آہستہ ملنا شروع ہو گئے ہیں
وزارت ٹیکسٹائل کی جانب سے جاری کردہ اک پریس ریلیز کے مطابق مشیر تجارت عبدرزاق داؤد نے ٹیکسٹائل کے حکومتی نمائندوں سے خصوصی ملاقات کی اور ٹیکسٹائل مصنوعات کو بڑھانے کے منصوبے پر تفصیلی گفتگو بھی ہوئی
اسٹیو سمتھ نے چوتھے ایشز ٹیسٹ میں ڈبل سینچری جڑ دی
مانچسٹر: آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے بیٹسمین اسٹیو سمتھ نے انگلیڈ کیخلاف چوتھے ایشز ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں شاندار سینچری جڑ دی،سمتھ نے 22 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے ڈبل سینچری کی مکمل کی اور اس کیساتھ ہی آسٹریلیا کا پہلی اننگز میں ٹوٹل سکور بھی 400 کا فگر پار کر گیا
یادرہے کہ اسٹیو اسمتھ پابندی کے بعد پہلی مرتبہ ایشز سیریز2019 میں ٹیسٹ کٹ پہنے نطر آئے اور تین میچوں میں 194 کی ایوریج سے 583 رنز سکور کیے اور اپنی نمبر ون ٹیسٹ رینکنگ کو درست ثابت کیا،
سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ فرحان ورک کی اپیل پر صلاح الدین کو انصاف دینے کیلئے احتجاج
اسلام آباد: رحیم یار خان میں پنجاب پولیس کے تشدد کے باعث جاں بحق ہونے والے اے ٹی ایم کارڈ چور صلاح الدین ایوبی کے اہلحانہ کو انصاف دلانے کیلئے پاکستان سول سوسائٹی کے ممبران کی طرف سے احتجاج کیا گیا ،
تفصیلات کے مطابق سول سوسائٹی کے ممبر ڈاکٹر فرحان ورک کی جانب سے بروز جمعرات سوشل میڈیا پر احتجاج کی کال دی گئی جس پر مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے شرکت کی اور پریس کلب اسلام آباد کے باہر اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا،
سول سوسائٹی کے احتجاج میں شریک ایک ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ صلاح الدین کا جرم صرف یہی تھا کہ اس کا جرم پکڑا گیا تو اگر اس بات کو دیکھا جائے تو پاکستان میں کتنے ہی لوگوں کا جرم پکڑا جا چکا ہے لیکن وہ جیلوں میں اے سی اور ٹی وی کے مزے اڑا رہے ہیں اور صلاح الدین چونکہ ایک غریب باپ کا بیٹا تھا اس لیے ناحق مارا گیا اور کسی حکومتی عہدیدار کو کوئی فرق نہیں پڑا
سول سوسائٹی کے ممبران کا مزید کہنا تھا کہ جب بھی پنجاب پولیس کی جانب سے تشدد کے واقعات رونما ہوتے ہیں تو زیادہ سے زیادہ دو یا چار اہلکاروں کو معطل کردیا جاتا ہے، حلانکہ پولیس کے سینئر افسران اس بات سے باخوبی واقف ہیں کہ پولیس کبھی بھی معطلی سے ٹھیک نہیں کی جاسکتی ، اگر پولیس کو ایک عوام دوست ادارہ بنانا ہے تو لانگ ٹرم اصلاحات متعارف کروانا ہوں گیعالمی برادری مسئلہ کشمیر پر اقوام متحدہ کی قرار دادوں پر عمل کروائے،ڈی سی مظفرگڑھ
مظفرگڑھ میں جشن آزادی کی مرکزی تقریب میں ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر احتشام انور،ڈی پی او صادق علی ڈوگر اور ممبرصوبائی اسمبلی سردار عون حمید ڈوگر نے پرچم کشائی کی،اس موقع پر پاکستان کیساتھ ساتھ کشمیر کا پرچم بھی لہرایا گیا.ضلع مظفرگڑھ میں جشن آزادی کی تقریبات کا باقاعدہ آغاز سائرن بجاکر کیاگیا.پرچم کشائی کی مرکزی تقریب ڈی سی آفس کے احاطہ میں منعقد کی گئی،جہاں ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر احتشام انور،ڈی پی او صادق علی ڈوگر اور ایم پی اے سردار عون حمید ڈوگر نے پرچم کشائی کی.اس موقع پر پاکستان کیساتھ ساتھ کشمیر کا پرچم بھی لہرایا گیا.تقریب میں قومی ترانہ بھی بجایا گیا اور ملی نغمے بھی پیش کیے گئے.یوم آزادی کی مرکزی تقریب میں انتظامی افسران،وکلاء اور شہری بھی کثیر تعداد میں شریک تھے جنھوں نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیا.اس موقع پر مقررین کا کہناتھاکہ بھارت کشمیریوں کی نسل کشی پر تلا ہے عالمی برادری کشمیر پر ہونے والے ظلم کے خلاف آواز اٹھائے بھارت اپنے ناپاک ارادوں سے باز نہ آیا تو پاکستان کا بچہ بچہ ملک کے لئے تیار ہے۔

چھری کانٹے کی برآمدات میں بڑا اضافہ…
اسلام آباد:مالی سال2018-19 میں پاکستان کی کٹلری برآمدات میں گزشتہ مالی سال کی نسبت 1.73 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ہے، مالی سال 2017-18 میں پاکستان نے کل 89.773 ملین ڈالر کے چھری کانٹے برآمد کیے اور گزشتہ مالی سالی سال 2018-19 میں 91.325 ملین ڈالر کی برآمدات ریکارڈ کی گئیں جو کے 1.73 فیصد زائد ہیں تفصیلات کے مطابق یہ اعداد و شمار بروز ہفتہ پاکستان بیوروآف سٹیٹسٹکس کی طرف سے جاری کیے گئے

لیونل میسی بڑی مشکل کا شکار…
ارجنٹینا کے سٹار فٹبالر لیونل میسی پر ساؤتھ امریکن فٹبال آرگنائزیشن نے تین مہینوں کی پابندی عائد کر دی اور پچاس ہزار امریکن ڈالر کا جرمانہ کیا ہے، اس کی بنیادی وجہ یہ بنی ہے کہ میسی نے "کونمبل” جو کہ ساؤتھ امریکہ براعظم میں فٹبال کی سب سے بڑی اور منتظم آرگنائزیشن ہے پر کرپشن کرنے کا الزام عائد کیا تھا، میسی کا کہنا تھا کہ کوپا امریکہ کپ میں ان کی ٹیم کو سازش کے تحت ہرایا گیا جس کی زمہ دار کونمبل ہے جو کہ کرپشن میں ملوث ہے

پاکستانی لڑکی نے امریکہ میں بھی جھنڈے گاڑ دیئے
پاکستان کو دنیا کہ ان ممالک میں شامل کیا جاتا تھا جن میں حواتین کو ان کے حقوق کیلئے اور معاشرے میں کوئی مقام حاصل کرنے ہزاروں مشکلات و مہمات سے گزرنا پڑتا تھا، لیکن وقت گزرنے کے ساتھ حالات میں بڑی تندیلی رونما ہوئی ہے، اور اب خواتین ہر شعبے میں مردوں کے شانہ بہ شانہ کام کرنے اور ملک پاکستان کی عزت کو دنیا میں اور بڑھانے کیلئے نکل رہی ہیں،اسی عزم و حوصلے کی داستان ایک پاکستانی امریکن لڑکی کلثوم عبداللہ نے قائم کی ہے جو کہ پی ایچ ڈی سکالر ہونے کیساتھ ساتھ ویٹ لفٹر چیمپین بھی ہے،
کلثوم کے ماں باپ کا تعلق پشاور سے ہے جو کہ 25 سال پہلے امریکہ چلے گئے اور وہیں رہائش اختیار کرلی،
کلثوم کی پیدائش امریکی ریاست میسوری کے شہر آرکنساس میں ہوئی، ایک مادر پدر آزاد معاشرے میں پیدا ہونے کے باوجود کلثوم نے اسلامی تعلیمات اور پشتون روایات کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑا اور امریکہ میں اعلیٰ تعلیم حاصل کی، کلثوم نے بیچلرز کی ڈگری یونیورسٹی آف فلوریڈا سےحاصل کی اور جارجیہ انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی سے الیکٹریکل انجنیئرنگ میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی،Kulsoom Abdullah, a Ph.D., an engineer & the only female Pakistani weight lifter who competed in World Championship! A proud moment for us.
Her journey was tough. But she didn't settle for anything less.
She is indeed an inspiration for all of us especially our young girls. pic.twitter.com/nGEhnwV443— Kiran Aleem Khan (@KiranAleemkhan1) August 1, 2019
لیکن کلثوم عبداللہ کو ویٹ لفٹنگ کا جنون کی حد تک شوق تھا اور وہ اس میں اپنا کیریئر بنانا چاہتی تھی، جب اس نےامریکہ میں ویٹ لفٹنگ کے متعلقہ ادارے سے رابطہ کیا تو انہوں نے کلثوم کوویٹ لفٹنگ کے ڈریس کوڈ کے بغیر شرکت کرنے سے انکار کر دیا اور شرط عائد کی کہ تمھیں وہی لباس زیب تن کرنا ہوگا، کلثوم بھی اپنے موقف پر ڈٹ گئی کہ وہ ویٹ لفٹنگ بھی کرے گی اور اسلامی تعلیمات کے مطابق ہی لباس زیب تن کرے گی، اس پر امریکن ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کے چیئرمین جان ڈف نے انٹرنیشنل ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کو قائل کلثوم کے دریس کوڈ کیلئے قائل کر لیا، اس بعد کلثوم نے ویٹ لفٹنگ کے کئی مقابلے جیتے اور پاکستانی پرچم روشن کیا
کلثوم کی ہمت و جرت سے تمام پاکستانیوں اور خاص طور پر لڑکیوں کو سیکھنا چاہیے کے کتنی ہی بڑی مشکل کیوں نہ ہو اگر ہمت و حوصلہ جوان ہو اور ارادہ مستحکم ہو تو کچھ بھی ناممکن نہں








