Baaghi TV

Tag: baaghitv

  • پاکستان رضاکار فورس کی جانب سے کشمیر مارچ کا اعلان

    پاکستان رضاکار فورس مورخہ 26 اکتوبر بروز ہفتہ اسلام آباد کے سیکٹر جی 6 میں رضا کار امن کانفرنس کا انعقاد کروانے جا رہی ہے جس کا مقصد پاکستان اور پاکستانی لوگوں کی امن پسندی اور اچھے اخلاق سے دنیا کو باور کروانا ہے اور اس موقع پر کشمیر کی آزادی اور امن کیلئے کشمیر مارچ کا نعقاد بھی کیا جائے گا ،

    تفصیلات کیمطابق اس کانفرنس کی صدارت چئیرمین رضاکار فورس پاکستان احمد اسامہ طاہر کریں گے ، اس کانفرنس میں مشیر وزیراعظم برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان، وفاقی وزیر برائے سیفران اینڈ اینٹی نارکوٹکس شہریار خان آفریدی ، میر محمد علی خان اور پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کریں گے، اس کانفرنس میں ملک بھر کی 42 یونیورسٹیوں کے طلبا و طالبات شرکت کریں گے ، کانفرنس میں دنیا کو بتایا جائے گا پاکستان امن پسند ملک ہے اور اس دنیا کے ہر خطے کی طرح جنوبی ایشیا کو بھی امن کی ضرورت ہے ،

    کانفرنس کے بعد تمام شرکاء یکجہتی کشمیر ریلی میں شرکت کریں گے اور دنیا کو یہ پیغام بھی دیا جائے گا کہ مسئلہ کشمیر صرف پاکستان و بھارت کے امن کا مسئلہ نہیں بلکہ اس کیساتھ پوری دنیا کا امن منسلک ہے، اور اگر اس مسئلہ کو ترجیحی بنیادوں پر حل نہ کیا گیا تو تیسری عالمی جنگ کا خطرہ موجود ہے جو کہ اگر خدانخواستہ ہوئی تو پوری دنیا پر اس کے اثرات ہونگے،

    وزیرداخلہ کی سعودی سفیر سے ملاقات، کن امور پر ہوئی بات چیت؟ اہم خبر

  • مہوش حیات کس اداکار سے شادی کرنے جا رہی ہیں ؟

    پاکستانی نژاد کینیڈین یوٹیوبر شاہ ویر جعفری اور مہوش حیات کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہیں جنہیں دیکھ کر مداح حیران ہیں کہ کیا واقعی دونوں شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں،

    یوٹیوب پر مزاحیہ ویڈیوز اپ لوڈ کرکے شہرت حاصل کرنے والے پاکستانی نژاد کینیڈین یوٹیوبر شاہ ویر جعفری نے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر چند تصاویر شئیر کی ہیں جن میں مہوش حیات دلہن اور وہ خود دولہے بنے ہوئے نہایت خوش دکھائی دے رہے ہیں، جب کے دونوں کی گاڑی کے آگے "شادی شدہ” کا بورڈ بھی لگا ہوا ہے،

    دلچسپ بات تو یہ ہے کہ شاہویر جعفری نے تصاویر کیساتھ پیغام لکھا ہے کہ مہوش حیات تم سے شادی کرکے بہت اچھا لگا، پھر کبھی کہیں ملیں گے، حیرت کی بات تو یہ ہے کہ مہوش حیات نے شاہ ویر جعفری کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ جلد ہی ملیں گے
    شاہ ویر جعفری کی جانب سے شئیر کی گئی تصاویر پر ان کے مداح حیران ہیں، بعض لوگ تو برا مناتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ ہمیں شادی کا دعوت نامہ نہیں بھیجا جبکہ کچھ لوگ دونوں کو نئی زندگی کی نیک تمناؤں سے بھی نواز رہے ہیں

    انسٹاگرام پر شئیر کی گئی ایک اور تصویر میں شاہ ویر اور مہوش کیساتھ نامور پاکستانی گلوکار ابرار الحق بھی نظر آرہے ہیں جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ دونوں نے حقیقی طور پر شادی نہیں کی بلکہ ہو سکتا ہے کہ دونوں ایک ساتھ کسی میوزک ویڈیو میں کام کر رہے ہوں جس کی تصاویر شاہ ویز نے مداحوں کیساتھ شئیر کی ہیں،

  • حکومت چھوٹے تاجروں کیلئے فکس ٹیکس نظام لائے، سابق وزیر خزانہ

    حکومت چھوٹے تاجروں کیلئے فکس ٹیکس نظام لائے، سابق وزیر خزانہ

    کراچی: سابق وزیر خزانہ حفیظ پاشا نے کہا کہ حکومت بڑے ٹیکس چوروں کو چھوڑ کر چھوٹے تاجروں کے پیچھےلگی ہوئی ہے، حکومت چھوٹے تاجروں کیلئے فکس ٹیکس کا نظام لائے،
    ایک انٹرویو میں سابق وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر حفیظ پاشا نے کہا کہ ایف بی آر کے ریونیو میں کل 15 فیصد اضافہ ہوا ، حکومت کے ٹیکسوں میں بے تحاشا اضافے کی وجہ سے تاجر برادری پریشان ہوگئی، حکومت کو سب سے پہلے زیادہ ٹیکس والوں کو پکڑنا چاہیے تھا کہ ان سے سو فیصد ٹیکس وصول کیا جاتا اور بعد میں چھوٹے تاجروں کی طرف جایا جاتا ،

    مزید پڑھیں
    عالمی مارکیٹ سمیت پاکستان بھر میں سونے کی قیمت میں اضافہ

  • عالمی مارکیٹ سمیت پاکستان بھر میں سونے کی قیمت میں اضافہ

    عالمی مارکیٹ سمیت پاکستان بھر میں سونے کی قیمت میں اضافہ

    کراچی: سونے کی فی تولہ قیمت 300 روپے اضافے کے بعد 87 ہزار 200 روپے ہو گئی، باغی ٹی وی رپورٹ کیمطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 1 ڈالر کا اضافہ ہوا اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 1492 ڈالر پر پہنچ گئی،

    دوسری جانب مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 300 روپے اور 257 روپے کا اضافہ ہو گیا ، قیمتوں میں اضافے کی نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر ، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام اباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 87 ہزار 200 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 74 ہزار 760 روپے ہو گئی،تاہم اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1000 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت 857 روپے 34 پیسے پر مستحکم رہی۔

  • پرتعیش مصنوعات کی درآمدات پر پابندی ناگزیر ہے ، صدر پاک ایران ٹریڈ فیڈریشن

    پرتعیش مصنوعات کی درآمدات پر پابندی ناگزیر ہے ، صدر پاک ایران ٹریڈ فیڈریشن

    ایران پاک فیڈریشن آف کلچر اینڈ ٹریڈ کے صدر خواجہ حبیب الرحمان نے کہا ہے کہ بیرون ملک سے منگوائی جانے والی پرتعیش مصنوعات پر پابندی عائد کیے بغیر معیشت کو بہتر نہیں کیا جا سکتا،

    حکومت معاشی اصلاحات سے ملک میں پیداواری صلاحیت کو وسیع اور ترقی کی رفتار کو بڑھا سکتی ہے، مہنگی بجلی اور گیس معاشی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہے ، صنعتی شعبے کی پیداواری لاگت میں کمی کیلئے بجلی و گیس سستی اور روپے کی قدر کو بہتر بنانا ہو گا ، ان خیالات ک اظہار انہوں نے خانیوال چیمبر آف کامرس کے عہدیداروں سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہو ئے کیا ،
    انہوں نے کہا کہ حکومت کرنٹ اکاونٹ خسارہ اور تجارتی خسارہ کم نہیں کر سکی جس کی وجہ سے روپے کی قیمت مستحکم نہیں ہو سکی، ڈالر اور پٹرول کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کے عفریت نے غریب عوام کا جینے کا حق بھی چھین لیا ہے، مشینری کی عدم دستیابی کی وجہ سے پیداواری صلاحیت متاثر ہو رہی ہے جبکہ امپورٹرز کو اربوں کے نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے

  • ڈیزل و پٹرول کی درآمد و کھپت میں بڑا اضافہ

    ڈیزل و پٹرول کی درآمد و کھپت میں بڑا اضافہ

    ملک میں ڈیزل و پٹرول کی بڑھتی درآمد کیساتھ ساتھ کھپت میں اضافے کا سلسلہ بھی جاری ہے ، گزشتہ ماہ ستمبر میں ڈیزل کی کھپت میں 32 فیصد جبکہ پٹرول کی کھپت میں 2 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا،

    انڈسٹری زرائع کیمطابق ستمبر میں ڈیزل کی کھپت 5 لاکھ 51 ہزار ٹن سے زائد رہی جبکہ اگست میں ڈیزل کی کھپت 4 لاکھ 18 ہزار ٹن سے زائد رہی تھی، پٹرول ،کی کھپت گزشتہ ماہ 2 فیصد اضافے سے 6 لاکھ 61 ہزار ٹن 628 ٹن کی بلند ترین ماہانہ سطح پر رہی جبکہ اگست کے مہنے میں پٹرول کی کھپت 6 لاکھ 52 ہزار ٹن ریکارڈ کی گئی تھی،

    بجلی کی پیداوار میں استعمال ہونے والے فرنس آئل کی کھپت میں 18 فیصد اضافے سے 2 لاکھ 66 ہزار ٹن کے لگ بھگ رہی،موسم سرما کی آمد اور قدرتی گیس کے پیش نظر آئندہ چند ماہ کے دوران شمالی علاقہ جات اور پہاڑی علاقوں میں مٹی کے تیل کی کھپت میں اضآفے کی قوی امکانات موجود ہیں، اسی طرح جیٹ فیول اور ہائی اوکٹین کی کھپت میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا

    امریکہ ممنوعہ میزائل کو بحرالکاہل میں نصب کر سکتا ہے، ایسا کس نے کہا

  • ہم بھی آسٹریلیا کی طرح جارحانہ کرکٹ کھیلیں گے ۔ مصباح الحق

    ہم بھی آسٹریلیا کی طرح جارحانہ کرکٹ کھیلیں گے ۔ مصباح الحق

    لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹرو ہیڈ کوچ مصباح الحق نے دورہ آسٹریلیا کیلئے قومی ٹیم کا اعلان کر دیا اور اس موقع پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آسٹریلیوی کرکٹ ٹیم اپنے جارحانہ انداز کرکٹ کی وجہ سے خریف کو زیر کرنے کی کوشش کرتی ہے ، ہم بھی آسٹریلیا کا مقابلہ جارخانہ انداز سے کرکٹ کھیل کر کریں گے،

    مصباح الحق کا کہنا تھا کہ جنوبی افریقا میں ٹیسٹ سیریز میں شان مسعود نے اچھا پرفارم کیا تھا ۔ عابدعلی اور امام الحق نے ڈومیسٹک کرکٹ میں اچھا پرفارم کیا ہے اس لیے ان کھلاڑیوں کو قومی سکواڈ میں جگہ دی ہے، مصباح الحق نے عثمان قادر کی سلیکشن کے متعلق سوال پر کہا کہ عثمان قادر اس وقت ٹی ٹونٹی کرکٹ میں اچھا پرفارم کررہے ہیں اور ستقبل کو مدنظر رکھتے ہوئے عثمان قادر کو موقع دیا ہے اس کیساتھ ہم شاداب خان کے ساتھ کام کررہے ہیں اور اس کی کارکردگی میں بہتری آرہی ہے، نوجوان کھلاڑیوں کی سلیکشن پر مصباح الحق نے کہا کہ ہم نے بیک اپ پر توجہ نہیں دی جس کا خمیازہ بھگت رہے ہیں

    دورہ آسٹریلیا کے لیے قومی ٹیسٹ اور ٹی ٹونٹی اسکواڈز کا اعلان

    فخر زمان اور آصف علی کی ڈومیسٹک میں غیر متاثر کن کارکردگی کے باوجود سلیکشن کے سوال پر مصباح الحق نے کہا کہ ڈومیسٹیک کرکٹ میں آصف علی اور فخرزمان کے علاوہ کسی بلے اسٹرائیک ریٹ140 کا نہیں ہے، محمد حفیظ اور شعیب ملک سمیت کسی بھی کھلاڑی کے لئے ٹیم کے دروازے بند نہیں ہیں ، بیک اپ وکٹ کیپر کے سوال پر مصباح الحق نے کہا کہ دورہ آسٹریلیا مختصر ہے اس لئے رضوان کے ساتھ دوسرا وکٹ کیپر نہیں لیا البتہ بیک اپ وکٹ کیپر ہمارے پاس موجود ہے،

    سپاٹ فکسنگ کیس میں سزا کاٹ کر اپنی فارم کی بحالی میں مصروف کرکٹر سلمان بٹ سے متعلق سوال پر مصباح الحق نے کہا کہ اس وقت تمام انٹر نیشنل اوپنرز پرفارم کررہے ہیں اس لئے سلمان بٹ کی جگہ نہیں بن پارہی ۔

    بنگلہ دیش انڈر 16 کرکٹ ٹیم پاکستان کے میدان آباد کرنے کو تیار

  • بنگلہ دیش انڈر 16 کرکٹ ٹیم پاکستان کے میدان آباد کرنے کو تیار

    بنگلہ دیش انڈر 16 کرکٹ ٹیم پاکستان کے میدان آباد کرنے کو تیار

    بنگلہ دیش انڈر 16 کرکٹ ٹیم پاکستان کے میدان آباد کرنے کو تیار ہے ، بنگلہ دیش انڈر 16 کرکٹ ٹیم 22 اکتوبر کو راولپنڈی پہنچے گی، مہمان ٹیم دورے کے دوران 2 تین روزہ اور 3 ایک روزہ میچز کھیلے گی

    تفصیلات کے مطابق پاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش سیریز کے تمام میچز کے آر ایل گراؤنڈ راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے،پہلا تین روزہ میچ 25 سے 27 اکتوبر تک کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا تین روزہ میچ 30 اکتوبر سے یکم نومبر تک کھیلا جائے گا، پہلا ایک روزہ میچ 4 نومبر کو کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا ایک روزہ میچ 6 نومبر اورتیسرا ایک روزہ میچ 8 نومبر کو کھیلا جائے گا، عالیان محمود دونوں فارمیٹ میں قومی ٹیم کی کپتانی اور محمد وقاص نائب کپتانی کریں گے

    دورہ آسٹریلیا کے لیے قومی ٹیسٹ اور ٹی ٹونٹی اسکواڈز کا اعلان

    بنگلہ دیش کیخلاف تین روزہ سیریز میں شرکت کے لیے قومی انڈر 16 کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا گیا، 16 رکنی اسکواڈ میں محمد شہزاد، علی حسن، اسیر مغل اور رضوان محمود شامل ہیں ، خالد خان، علی اسفند، عباس علی، احمد خان، ابرار افضل اور فرہاد خان بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں ، ایاز شاہ، افضل منظور، حسیب عمران اور محمد سکندر بھی قومی تین روزہ انڈر 16 کرکٹ ٹیم میں شامل ہیں،

    ایک روزہ سیریز میں شرکت کے لیے قومی انڈر 16 کرکٹ ٹیم کا اعلان بھی کردیا گیا، محمد شہزاد، علی حسن، زین انور اور رضوان محمود اور 16 رکنی ایک روزہ اسکواڈ میں شامل ہیں،خالد خان، علی اسفند، عباس علی، احمد خان، اسیر مغل اور اسماعیل خان بھی ایک روزہ ٹیم کا حصہ ہیں، منیب واصف، زبیر شنواری، حسین اور ابتسام رحمٰن کو قومی ایک روزہ انڈر 16 ٹیم میں شامل کرلیا گیا ہے

    سجل اور احد کے نئےڈرامے کے ٹیزر پر سخت تنقید

    سیریز کے لیے قومی انڈر 16 کرکٹ ٹیم کی منیجمنٹ کا اعلان بھی کردیا گیا ہے، اعجاز احمد بطور ہیڈ کوچ اور منیجر جبکہ عبدالمجید اسسٹنٹ کوچ کی ذمہ داریاں نبھائیں گے، صبور احمد (ٹرینر)، حافظ نعیم الرسول (فزیوتھراپسٹ) اور عثمان ہاشمی (ٹیم اینالسٹ) بھی ٹیم منیجمنٹ میں شامل ہیں ، ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ پی سی بی ذاکر خان نے کہا ہے کہ انڈر 16 کرکٹ ٹیم کو پاکستان بھجوانے پر بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے مشکور ہیں اور یہ سیریز پاکستان میں انٹرنیشنل میچوں کے کامیاب انعقاد کی ضامن ہوگی،

  • پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ ضرور واپس آئے گی ، سنگا کارا

    پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ ضرور واپس آئے گی ، سنگا کارا

    سابق سری لنکن کپتان اور ایم سی سی کے اولین غیر برطانوی صدر کمار سنگا کارا کو امید ہے کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ ضررو واپس آئے گی اور اگر انہیں موقع ملا تو وہ بھی اس حوالے سے اپنا کردار کرنا چاہیں گے،

    پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی واپسی کی حمایت کرتے ہوئے کماراسنگا کارا کا کہنا تھا کہ انہیں حال ہی میں سری لنکن ٹیم کے پاکستان ٹور کی بہت زیادہ خوشی ہوئی اور انہیں قوی امید ہے کہ اس ملک میں ایک روز انٹرنیشنل کرکٹ کو مکمل طور پر واپس آنا ہے، واضع رہے کہ مارچ دو ہزار نو میں جب لاہور میں سری لنکن ٹیم پر دہشت گرد حملہ ہوا تھا تو کمار سنگا کارا بھی سری لنکن سکواڈ کا حصہ تھے ،

    قومی ہاکی ٹیم اولمپک کوالیفائرز میں شرکت کیلئے ہالینڈ روانہ

  • قومی ہاکی ٹیم اولمپک کوالیفائرز میں شرکت کیلئے ہالینڈ روانہ

    قومی ہاکی ٹیم اولمپک کوالیفائرز میں شرکت کیلئے ہالینڈ روانہ

    قومی ہاکی ٹیم اتوار کو علی الصبح اولمپک کوالیفائرز میں شرکت کیلئے رضوان سنیئر کی زیر قیادت ہالینڈ کے شہر ایمسٹلوین روانہ ہو گئی

    جہاں اسے 26 اور 27 اکتوبر کو میزبان ملک کیخلاف ویگنر ہاکی اسٹیڈیم میں کھیلنا ہیں جن میں کامیابی پاکستان کو اولمپکس میں جگہ دلا سکتی ہے، گول کیپرز وقار اور امجد علی کے علاوہ پاکستانی ٹیم میں نائب کپتان عماد بٹ، مبشر علی، رضوان علی، ابو بکر محمود، معین شکیل، تصور عباس، اظفر یعقوب، راشد محمود، علی شان، اعجاز احمد، عمر بھٹہ، رانا سہیل، رانا وحید، غضنفر علی، حماد انجم اور عرفان سینئر بھی شامل ہیں واضع رہے کہ پاکستانی ٹیم اولمپک کولیفائرز سے قبل 22 اور 23 اکتوبر کو جرمنی کیخلاف بھی دو میچز کھیلے گی،

    مزید پڑھیں
    قومی ٹی ٹوئنٹی سیکنڈ الیون دلچسپ مرحلے میں داخل