کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ضلعی انتظامیہ کے زیر نگرانی بھلوال اور بھیرہ میں مسجدوں، دکانوں،بازاروں اور رش والی جگہوں پر جراثیم کش اسپرے کیا جا رہا ہے۔
#CoronaFreePakistan
Tag: Baaghitvbhera سرگودھا:تھانہ سٹیلائٹ ٹاؤن پولیس کی کارروائی

کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ضلعی انتظامیہ کے زیر نگرانی

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ پیارے بھائی کیپٹن ( ر ) مستنصر فیروز اعوان کو 19 ویں گریڈ میں ترقی دے دی گئی
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ پیارے بھائی کیپٹن ( ر ) مستنصر فیروز اعوان کو 19 ویں گریڈ میں ترقی دے دی گئی محترم کا تعلق بھیرہ شریف سے ہے۔ ڈی پی او سیالکوٹ نے جہاں سیالکوٹ کے لئے بہت اچھے اقدامات کئے وہیں پاکستان بھر میں ضلع سیالکوٹ میں بنائے جانے والے خدمت مرکز اور ماڈل تھانہ کینٹ کو آئی ایس او سرٹیفائیڈ ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہوا جو پورے پاکستان میں سیالکوٹ کے علاوہ کسی ضلع یا صوبہ کی پولیس کے پاس نہیں ہے۔اسکے علاوہ سیالکوٹ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس آف پاکستان کی جانب سے تعریفی سرٹیفکیٹ بھی کیپٹن ( ر ) مستنصر فیروز کے حصے میں آیا جو قبل ازیں کسی ڈی پی او کو نہیں ملا۔

سرگودھا:تھانہ سٹیلائٹ ٹاؤن پولیس کی کارروائی، مرغوں کی لڑائی پر جواء کھیلتے ہوئے دس ملزمان گرفتار، داؤ پر لگی رقم وموٹرسائیکل برآمد
سرگودھا:تھانہ سٹیلائٹ ٹاؤن پولیس کی کارروائی، مرغوں کی لڑائی پر جواء کھیلتے ہوئے دس ملزمان گرفتار، داؤ پر لگی رقم وموٹرسائیکل برآمد
سرگودھا:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعمارہ اطہرکی ہدایت پرجرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ سٹیلائٹ ٹاؤن فاروق حسنات نے اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد رفیق پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ چک نمبر51شمالی میں ریڈ کرکے ملزمان آفتاب احمد ولد محمد حسین، کامران ولد آفتاب سکنائے گلستان کالونی، احسان اللہ ولد محمد فیروز،اکرام اللہ ولد عطاء اللہ، غلام فرید ولد محمد افضل سکنائے چک51شمالی، طاہر شہباز ولد محمد بخش سکنہ غنی پارک، شہزاد احمد ولد گلزار احمد، عاقب جاوید ولد جاوید اقبال سکنائے سہیل پارک سرگودھااورحارث ولد بشارت مسیح، ساجد ولد یاسین سکنائے معرکہ آبادکو مرغوں کی لڑائی پر جواء کھیلتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا ہے۔گرفتارملزمان کے قبضہ سے داؤ پر لگی رقم مبلغ 28200روپے، مختلف اقسام کے سات موٹرسائیکل اور ایک چنگ چی رکشہ بھی برآمد کرکے قماربازی ایکٹ کی دفعات کے تحت تھانہ سٹیلائٹ ٹاؤن میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے مزید تفتیش جاری ہے۔


