Baaghi TV

Tag: Baaghitvbhera کمشنر سرگودہاڈویژن ڈاکٹر فرح مسعود نے چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں اور محکمہ صحت کے اجلاس میں تمام اضلاع میں سفر ہسٹری رکھنے والے افراد کی سکریننگ

  • کمشنر سرگودہاڈویژن ڈاکٹر فرح مسعود نے کہا ہے کہ عوام لاک ڈاﺅن کے ضمن میں انتظامیہ سے بھر پور تعاون کر رہے ہیں

    کمشنر سرگودہاڈویژن ڈاکٹر فرح مسعود نے کہا ہے کہ عوام لاک ڈاﺅن کے ضمن میں انتظامیہ سے بھر پور تعاون کر رہے ہیں

    کمشنر سرگودہاڈویژن ڈاکٹر فرح مسعود نے کہا ہے کہ عوام لاک ڈاﺅن کے ضمن میں انتظامیہ سے بھر پور تعاون کر رہے ہیں جبکہ ڈویژنل وضلعی انتظامیہ کی لاجسٹک، طبی و دیگر ضروری امداد اور تعاون کے لئے آرمی موجود ہے عوام روایات ترک کر کے حکومت کے جاری حفاظتی اقدا مات پر عمل کریں گھروں میں رہیں تاکہ انتظامیہ کو کورونا سے مقابلہ کرنے میں مدد مل سکے وہ اپنے دفتر میں آرمی، سول اور ہیلتھ افسران سے کورونا وائرس بارے تبادلہ خیال کر رہی تھیں۔اجلاس میں آر پی او افضال احمدکوثر، ایڈیشنل کمشنر شہباز حسین نقوی، ڈائریکٹر ہیلتھ ڈاکٹر رانا عبداللہ،آرمی کمانڈ و دیگر بھی موجود تھے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ڈویژنل سطح پرکمشنر کی نگرانی و سربراہی میں آرمی و سول افسران پر مشتمل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر قائم کیا جا رہا ہے جبکہ PITB کے تعاون سے اعدادو شمار کو یقینی بنانے کے لئے بھی کمانڈ و کنٹرول روم قائم کردیا گیا ہے۔اجلاس میں مذہبی راہنماوں کے تعاون کے ذریعہ مساجد و دیگراجتماعات کی پابندی پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

  • کمشنر سرگودہاڈویژن ڈاکٹر فرح مسعود نے چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں اور محکمہ صحت کے اجلاس میں تمام اضلاع میں سفر ہسٹری رکھنے والے افراد کی سکریننگ، منافع خوروں، ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کاروائیوں پر اطمینان کا اظہار کیا

    کمشنر سرگودہاڈویژن ڈاکٹر فرح مسعود نے چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں اور محکمہ صحت کے اجلاس میں تمام اضلاع میں سفر ہسٹری رکھنے والے افراد کی سکریننگ، منافع خوروں، ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کاروائیوں پر اطمینان کا اظہار کیا

    کمشنر سرگودہاڈویژن ڈاکٹر فرح مسعود نے چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں اور محکمہ صحت کے اجلاس میں تمام اضلاع میں سفر ہسٹری رکھنے والے افراد کی سکریننگ، منافع خوروں، ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کاروائیوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔انہوں نے لاک ڈاﺅن سے متاثر ین کی تفصیلات فراہم کرنے اور ان کو اشیاے ضروریہ کی ترسیل کے طریقے کار طے کرنے کی ہدایت کی۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر سرگودہا عبداللہ نیئر شیخ نے بتایا کہ ضلع میں مخیرحضرات کے تعاون سے بھی ضرورتمند وں اور حالات کے متاثرین کو خوراک کی فراہمی کو یقینی بنانے کے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔اجلاس میں چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں اور محکمہ صحت کے افسران نے کرونا اور دیگر ہنگامی انتظامات بارے اجلاس کو اگاہ کیا۔اجلاس میں مزید بھی بتایا گیا کہ ڈویژن میں آٹے اور فوڈ ائیٹمز کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔اجلاس کو بتایا گیا کہ فوڈ سپلائی ٹرانسپورٹ کی نقل و حمل پر پابندی نہیں۔موٹر سائیکلوں کی نقل و حمل کو بھی محدود بنایا جا رہا ہے تاکہ لاک ڈاﺅن کے مقاصد مفید بنائے جا سکیں۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنرمیانوالی نے قرنطینہ سنٹرز میں سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب اور سکیورٹی تفصیلات بتائیں۔