Baaghi TV

Tag: baaghitvnews

  • بلاول بھٹو زرداری سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

    بلاول بھٹو زرداری سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

    چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور برطانوی ہائی کمشنر کی پاک برطانیہ تجارتی تعلقات میں بہتری کے معاملے پر بھی بات چیت ہوئی ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے نومنتخب برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے،

    چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ برطانوی ہائی کمشنر سے ملاقات میں سینیٹر شیری رحمان اور مصطفی نواز کھوکھر بھی شریک رہے،

  • وزیر اعظم کی زیر صدارت کابینہ اجلاس میں‌ کیا ہوئے اہم فیصلے؟ فردوس عاشق اعوان نے تفصیل بتا دی

    وزیر اعظم کی زیر صدارت کابینہ اجلاس میں‌ کیا ہوئے اہم فیصلے؟ فردوس عاشق اعوان نے تفصیل بتا دی

    وزیر اعظم پاکستان کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے وفاقی کابینہ اجلاس سے متعلق پریس بریفنگ عیتے ہوئے کہا ہے کہ اجلاس میں حالیہ دہشتگردی کے واقعات اور طیارہ حادثے کے شہداء کیلئے دعا ہوئی. وزیراعظم کی زیرقیادت کابینہ اجلاس میں اہم امور کی منظوری دی گئی ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قیدیوں کی حالت زار سے متعلق خصوصی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے.وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ ڈیٹا اکٹھا کرکے حقائق سامنے لائے جائیں.مستحق اور نادار قیدیوں کو مفت قانونی معاونت فراہم کی جائیگی.صوبائی حکومتوں کیساتھ ملکر جیل اور قیدیوں کے متعلق معاملات کو حتمی شکل دینگے.کمیٹی جیل ریفارم ایجنڈے کیلئے سفارشات مرتب کرے گی.کابینہ نے ماڈل کورٹس کے قیام پر چیف جسٹس کی کاوشوں کوسراہا.عام شہریوں کی زندگی میں بہتری لانے کے معاملات بھی زیر بحث آئے.تمام وزارتیں عام آدمی کو سہولیات کی فراہمی کیلئے تجاویز دیں،

    ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم چاہتے ہیں کہ ہر اجلاس میں عوامی فلاح کے منصوبوں پر پیشرفت سے متعلق بات ہو.نیشنل سیفٹی روڈ کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے.نیشنل سیفٹی کا مقصد ہائی وے پر ہونیوالے حادثات میں کمی لانا ہے.کابینہ نے قومی کمیشن برائے اطفال کے قیام کی منظوری دی.وفاقی کابینہ نے مختلف سرکاری محکموں اور اداروں کے سربراہان کے تقرر کی منظوری دی.سول ایوی ایشن میں سروسز اور ریگولیشن کے شعبوں کو الگ کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے.ایئرپورٹ میں موجود سہولیات کے معیار کو بہتر کیا جارہا ہے.

    فردوس عاشق اعوان نے بتایا کہ کابینہ نے دادو میں سیپکو اہلکار سے بدسلوکی کا نوٹس لیا.سیپکو اہلکار سے ہونیوالی بدسلوکی پر آئی جی سندھ کو طلب کیا ہے.کابینہ نے کراچی میں حالیہ بارشوں سے ہونیوالی تباہی پر تشویش کا اظہار کیا ہے.کراچی اور حیدرآباد میں حالیہ بارشوں سے گڈ گورننس کا راگ الاپنے والے بے نقاب ہوئے.کابینہ نے ٹیکس گوشواروں کے متعلق اطمینان کا اظہار کیا ہے.چیئرمین ایف بی آر کی کاوشیں مثبت سمت میں گامزن ہیں.پی ایم پورٹل میں ساڑھے 7لاکھ شکایات کا ازالہ کیا جاچکا ہے.پورٹل میں موجود بقایا شکایات کا تعلق زیادہ تر سندھ سے ہے.کابینہ کو پاکستان میں جاری غربت سروے سے متعلق بھی آگاہ کیا گیا.معذور افراد کی سہولت کیلئے خصوصی اقدامات کیے جارہے ہیں.معذور افراد کی سہولت کیلئے خصوصی اقدامات کیے جارہے ہیں.

  • وزیر اعظم کا وزارتوں کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے اہم اقدام، اہداف و مقاصد وزارتوں‌ کو ارسال

    وزیر اعظم کا وزارتوں کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے اہم اقدام، اہداف و مقاصد وزارتوں‌ کو ارسال

    وزیرِ اعظم عمران خان کی جانب سے وزارتوں کی کارکردگی میں بہتری لانے کے لئے ایک اور اہم قدم اٹھایا ہے، بعض اہم وزارتوں کی کارکردگی میں مزید بہتری کے لئے وزارت سے متعلقہ نئے ٹاسک سونپ دیے گئے ہیں، اس ضمن میں پرائم منسٹر ڈیلیوری یونٹ کی جانب سے جامع ٹاسکنگ دستاویز وزارتوں کو ارسال کی گئی ہیں،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ٹاسکنگ دستاویز میں نشاندہی کیے جانے والے اقدامات کا مقصد سروس ڈیلیوری کو مزید بہتر بنانا ہے، ان وزارتوں میں وزارتِ خارجہ، وزارتِ داخلہ، وزارتِ منصوبہ بندی، وزارتِ توانائی، وزارتِ پٹرولیم، وزارتِ ہوابازی، انفارمیشن ٹیکنالوجی، وفاقی تعلیم اور پیشہ وارانہ تربیت، نیشنل ہیلتھ سروسز اور وزارت اوورسیز پاکستانیز اینڈ ہیومن ریسوس ڈویلپمنٹ شامل ہیں، ان اہداف کو مکمل کرنے کی مدت تین اور چھ ماہ ہے جس کے بعد ہر وزارت ان اہداف کے حوالے سے اپنی کارکردگی رپورٹ وزیرِ اعظم کو پیش کرے گی، وزارتیں اپنی طرف سے بھی اہداف اور اقدامات ٹاسکنگ دستاویز میں شامل کر سکتی ہیں،

    وزیرِ اعظم آفس کی جانب سے ہر وزارت کے لئے صرف انہی اقدامات کی نشاندہی کی گئی ہے جو اسکے دائرہ کار میں شامل ہیں، ان اہداف میں اسلام آباد کے ہسپتالوں کو ضروری سامان اور آلات کی فراہمی کو یقینی بنانا، ائیر پورٹس پر عوا لناس کے لئے بہتر انتظامات کو یقینی بنانا، ہوم ایکسس ہیلپ لائن کا قیام (تاکہ شہری ضرورت پڑنے پر بغیر کسی دقت متعلقہ اداروں سے مدد حاصل کر سکیں) ، پمز اور پولی کلینک کی اسٹینڈرڈائزیشن کا جامع پہلان، اسلام آباد کے تمام کالجز میں آن لائن داخلوں کا نظام، سکول کی سطح پر ڈومیسائل کی فراہمی، گڈ سٹیزن کور (GOOD CITIZEN CORPS)کاقیام(اس اقدام کا مقصد طالبعلوں کو فلاحی کاموں کی جانب راغب کرنا اور ان میں رضاکارانہ جذبے کو فروغ دینا ہے)، اسی طرح ائیرپورٹس پر بزرگوں اور معذور افرادکو سہولیات کی فراہمی، بجلی کے کنکشن کے حصول کے طریقہ کار کو سہل بنانا وغیرہ جیسے اقدامات شامل ہیں،

  • پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے احکامات نظرانداز، منظور نظر افراد کی من پسند سیٹوں پر تعیناتی

    پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے احکامات نظرانداز، منظور نظر افراد کی من پسند سیٹوں پر تعیناتی

    پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے احکامات نظر انداز کر تے ہوئے نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے افسران بالا نے ٹرانسفر پوسٹنگ کے عمل کو اپنے چند منظور نظر افراد کو ان کی من پسند سیٹوں پر ہی رکھنے کے لئے تماشا بنادیا ہے جس سے ادارے کے دوسرے افسران میں سخت بددلی پائی جاتی ہے ،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ دنوں وزارت مواصلات کے حوالے سے اپنے ایک اجلاس میں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے حکام کو ادارے کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے برس ہا برس سے ایک سیٹ پر کام کرنے والے ادارے کے افسران کی محکمانہ پوسٹنگ کے احکامات جاری کئے تھے جن پر "عمل درآمد” کرتے ہوئے نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے گزشتہ دنوں ایک سو کے قریب افسران کی ٹرانسفر پوسٹنگ کے حوالے سے ایک آفس آرڈر جاری کیا گیا ھے جس میں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے آنکھوں میں دھول جھونکتے ہو ٹرانسفر کئے جانے والے درجنوں افسران کو نہ صرف یہ کہ ان کی سابقہ سیٹوں پر ہی برقرار رکھا گیا ہے بلکہ ان کو کچھ اور ڈپارٹمنٹ کی اضافی ذمہ داری بھی تفویض کردی گئی ہے اس سلسلے میں ایک مثال ادارے کے ڈپٹی ڈائریکٹر احمد حسن کی دی جاسکتی ہے جو گزشتہ پانچ سال سے ڈپٹی ڈائریکٹر ریمڈ کے عہدے پر فائز ہیں اب پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کو دھوکا دینے کے لئے بظاہر تو ان کا نام ان سو سے زائد افسران کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے جو برس ہا برس سے ایک ہی سیٹ پر کام کر رہے تھے لیکن درحقیقت انہیں ان کی سابقہ ذمداریوں کے ساتھ ایک اور ” منافع بخش” عہدہ مینٹیننس کی بھی اضافی ذمداری تفویض کردی گئی ہے جبکہ بہت سے” بے یار و مددگار” افسران کو کھڈے لائن لگانے کے لئے ان کے تجربے سے متصادم سیٹوں پر ٹرانسفر کرنے کے واقعات بھی سننے کو مل رہے ہیں،

    این ایچ اے حکام کے ایسے اقدامات سے جہاں ادارے کی کارکردگی متاثر ہونے کے خدشات پیدا ہوگئے ہیں وہاں قابل افسران میں بھی بدلی پیدا ہورہی ہے، اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر این ایچ کے ایک افسر نے اس نمائندے کو بتایا ہے کہ ادارے کے بعض افسران اس قسم کے اقدامات درحقیقت چئیرمن سکندر قیوم کو ناکام بنانے کیلئے کررہے ہیں جن کی بطور چیئرمین حال ہی تقرری عمل میں آئی ہے ۔
    محمد اویس

  • فردوس عاشق اعوان نے پریس کانفرنس بلائی لیکن پھر ایسا کیا ہوا کہ صحافیوں نے بائیکاٹ کر دیا؟ اہم خبر

    وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کی کابینہ اجلاس کے بعد ہونے والی پریس کانفرنس کا صحافیوں نے بائیکاٹ کر دیا تاہم کچھ دیر بعد انہیں‌ منا لیا گیا،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ اجلاس کے بعد فردوس عاشق اعوان کی جانب سے پریس کانفرنس کیلئے 5 بجے کا وقت دیا تھا تاہم تمام صحافی تو دیے گئے مقررہ وقت پر پہنچ گئے لیکن پریس کانفرنس کا وقت تبدیل کرکے ساڑھے 5 بجے کردیا گیا، اس دوران صحافی انتظار کرتے رہے لیکن جب چھ بجے تک بھی پریس کانفرنس شروع نہ ہو سکی تو بدمزگی پیدا ہوئی اور صحافیوں نے اس کا بائیکاٹ کردیا۔

    صحافیوں‌ کے احتجاجاً واک آﺅٹ کر جانے پر معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے انہیں‌ کچھ دیر بعد منا لیا اور پھر انہوں نے کابینہ اجلاس کے حوالے سے صحافیوں کو بریفنگ دی، فردوس عاشق اعوان کی جانب سے صحافیوں کو وزیر اعظم کی زیر صدارت ہونے والے کابینہ اجلاس سے متعلق بریفنگ دی گئی،

  • کنٹرول لائن پر بھارتی فائرنگ کا منہ توڑ جواب، 3 ہندوستانی فوجی ہلاک، متعدد چیک پوسٹیں تباہ

    کنٹرول لائن پر بھارتی فائرنگ کا منہ توڑ جواب، 3 ہندوستانی فوجی ہلاک، متعدد چیک پوسٹیں تباہ

    بھارتی فورسز کی جانب سے ایل او سی پر ایک بار پھر بلااشتعال فائرنگ کی گئی ہے جبکہ بھارتی فورسزکی جانب سے بھاری توپ خانے کا استعمال کیا گیا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی فورسز نے شہری آبادی کونشانہ بنایا، بھارتی فورسز نے ڈنہ،دھدنیال،جورا،لیپا،شردا اور شاہکوٹ سیکٹرز کو نشانہ بنایا، بھارتی فورسز کی گولہ باری سےشہری نعمان احمدشہید ہوا ہے،

    آئی ایس پی آر کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ گولہ باری سے بچوں اورخواتین سمیت 9 شہری زخمی ہوئے ہیں، تمام زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، پاک فوج کی جانب سے بھارتی گولہ باری کا منہ توڑ جواب دیا گیا ہے جس سے 3 بھارتی فوجیوں کی ہلاکت اورمتعدد کے زخمی ہونےکی اطلاع ہے، جوابی کارروائی میں بھارتی چیک پوسٹوں کےتباہ ہونےکی بھی اطلاعات ہیں،

  • کوئٹہ میں زوردار دھماکہ، 5 افراد جاں بحق، 36 سے زائد زخمی

    کوئٹہ میں زوردار دھماکہ، 5 افراد جاں بحق، 36 سے زائد زخمی

    بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں دھماکہ سے 5 افراد جاں بحق اور 30 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں، زخمیوں میں 2 پولیس اہلکار، خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، یہ دھماکہ پولیس وین کے قریب ہوا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق دھماکہ اس قدر زوردار تھا کہ اس کی آواز دور دور تک سنی گئی، دھماکہ میں زخمی ہونے والے چالیس کے قریب افراد کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جن میں‌ سے متعدد افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے،

    رپورٹ کے مطابق یہ دھماکہ میزان چوک کے قریب سٹی تھانہ کے سامنے ہوا ہے، ابتدائی طور پر دھماکے کی نوعیت یا شدت کا پتہ نہیں چل سکا ہے، سکیورٹی فورسز اور ریسکیو ٹیمیں جائے دھماکہ کی طرف روانہ ہوگئی ہیں، دھماکے کے باعث علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے، واضح رہے کہ حالیہ دنوں‌ میں ملک کے اندر تخریب کاری کی وارداتوں‌ میں شدت پیدا کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں،

    ریسکیوذرائع کے مطابق دھماکہ خیز مواد موٹرسائیکل میں نصب تھا جس کے ذریعے پولیس کی گاڑی کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی، دھماکہ اس وقت ہوا جب علاقہ میں رش تھا اور لوگ عید کی خریداری میں مصروف تھے۔

    ریسکیوذرائع نے مزید بتایا کہ دھماکے کے فوری بعد سیکیورٹی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جبکہ کوئٹہ کے سول اسپتال سمیت دیگر سرکاری اسپتالوں میں بھی ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو فوری طلب کر لیا گیا تھا۔

  • ہر ڈویژن میں ایک عالمی معیار کی یونیورسٹی بنائی جائے گی، صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن

    ہر ڈویژن میں ایک عالمی معیار کی یونیورسٹی بنائی جائے گی، صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن

    صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں سرفراز کی زیرصدارت منسٹر بلاک میں اجلاس ہوا ہے جس میں‌ یونیورسٹی آف جھنگ سینڈیکیٹ اجلاس میں وائس چانسلر ڈاکٹر شاہد منیر، چیئرمین پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر فضل احمد خالد، ایڈیشنل سیکرٹری طارق حمید بھٹی و دیگر نے شرکت کی،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن راجہ یاسر کا کہنا تھا کہ تمام سرکاری جامعات کے معاملات کو یکساں چارٹر کے تحت چلایا جائے گا، کالجز کامتعلقہ اضلاع کی جامعات کے ساتھ ہی الحاق ہو سکے گا،

    اجلاس میں پانچ ایجنڈا آئٹمز کی منظوری دی گئی، نئی پالیسی کے تحت سرکاری یونیورسٹی کے سب کیمپسز کا انتظام متعلقہ ڈسٹرکٹ یونیورسٹی ہی دیکھے گی، صوبے کے کالجز کامتعلقہ اضلاع کی جامعات کے ساتھ ہی الحاق ہو سکے گا، ہر ڈویژن میں ایک عالمی معیار کی یونیور سٹی بنائی جائے گی، رواں سال صوبے کے چھ اضلاع میں نئی جامعات بنانے جا رہی ہے جس کے لئے بجٹ میں فنڈز مختص کردیئے گئے ہیں، کمیونیٹی کالجز میں جاب مارکیٹ کو مد نظر رکھ کر مختلف مضامین میں دو سالہ ایسوسی ایٹ ڈگری دی جائے گی،

  • مولانا عبدالغفور حیدری کی شادیوں کا کیوں‌ ہوا ذکر اور کس بات پر کیا سینیٹ اراکین نے احتجاج؟ اہم خبر

    مولانا عبدالغفور حیدری کی شادیوں کا کیوں‌ ہوا ذکر اور کس بات پر کیا سینیٹ اراکین نے احتجاج؟ اہم خبر

    سینیٹ کی ہاؤس کمیٹی کے اجلاس میں آج مولانا عبدالغفور حیدری کو پارلیمنٹ لاجز میں‌ دو سائیڈ روم دیے جانے پر بعض سینیٹرز نے شدید احتجاج کیا ہے،

    پارلیمنٹ لاجز کے ملازمین کہاں‌ ڈیوٹیاں‌ کر رہے ہیں؟ سینیٹ کی ہاؤس کمیٹی میں نیا انکشاف

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اجلاس کے دوران ثمینہ سعید نے کہاکہ ہمیں ایک سائیڈ روم نہیں دیاجاتاہے اور کچھ لوگوں کو دو دو سائیڈروم دیے گئے ہیں جس پر ڈپٹی چئیرمین نے کہا کہ وہ کون ہے جس کودوسائیڈ روم دئے گئے ہیں جس پر بتایا گیا کہ سابق ڈپٹی چئیرمین عبدالغفورحیدری کو دو سائیڈروم دیئے گئے ہیں جس پر سینیٹر کلثوم پروین نے کہاکہ ان کی دوشادیاں اور 12 بچے ہیں اگر ان کودوسائیڈروم نہیں دئیے جائیں گے تو کس طرح رہیں گے،

    سینیٹر کلثوم پروین نے کہاکہ اس معاملے کوختم کیاجائے مگر حکومتی ارکان نے اس معاملے کو دیکھنے کا کہا ہے کہ اگر کسی کی دوشادیاں اور زیادہ بچے ہیں تو اس کا یہ مطلب نہیں کہ اس کوزیادہ سہولیات دی جائیں۔
    محمد اویس

  • پارلیمنٹ لاجز کے ملازمین کہاں‌ ڈیوٹیاں‌ کر رہے ہیں؟ سینیٹ کی ہاؤس کمیٹی میں نیا انکشاف

    پارلیمنٹ لاجز کے ملازمین کہاں‌ ڈیوٹیاں‌ کر رہے ہیں؟ سینیٹ کی ہاؤس کمیٹی میں نیا انکشاف

    سینیٹ کی ہاؤس کمیٹی میں چئیرمین سی ڈی اے کی عدم حاضری پر ارکان نے شدید برہمی کا اظہار کیا ہے،پارلیمنٹ لاجز میں تعینات ملازمین کاسی ڈی اے کے افسران کے گھرکام کرنے کاانکشاف ہواہے ، ارکان نے کہاکہ پارلیمنٹ لاجز کے اضافی بلاکس کی تعمیر کے حوالے سے ایک سال سے معاملہ اٹھارہے ہیں مگر ابھی تک حل نہیں ہوا۔چیئرمین کمیٹی نے کہاکہ اضافی بلاک کی تعمیر کیلئے جو کنسلٹنٹ رکھا گیا ہے وہ کسی عجوبہ سے کم نہیں ہے، ،سی ڈی اے کے اہلکار فون نہیں اٹھاتے ہیں سب لاڈلے ہیںیہ تحفے اپنے پاس سی ڈی اے والے رکھیں،سابق وزیر صحت عامر محمود کیانی کا لاجز کے لیے ایمبولینس خریدنے کی مخالفت پر افسوس ہوا،ایدھی سے ایمبولینس کی درخواست کریں گے ۔لاجز میں سابق ڈپٹی چئیرمین عبدالغفورحیدری کودوسائیڈ روم پر حکومتی ارکان برہم،ہمیں ایک بھی نہیں دیاجارہاہے،

    سینیٹر کلثوم پروین نے کہاکہ ان کی دوشادیاں اور12بچے ہیں اگر ان کودوسائیڈروم نہیں دئیے جائیں گے اس معاملے کوختم کیاجائے ۔سینیٹ کی ہائوس کمیٹی کا اجلاس چیئرمین کمیٹی ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سینیٹر سلیم مانڈوی والاکی زیر صدارت پارلیمنٹ ہائوس میںمنعقد ہوا ۔ ہائوس کمیٹی اجلاس میں 10 جولائی2019 کو منعقدہ کمیٹی کے اجلاس میں دی گئی سفارشات پر عملدرآمد کے علاوہ پارلیمنٹ لاجز کے اضافی بلاک کی تعمیر کے حوالے سے ٹھیکے دار اور سی ڈی اے کے مابین معاملات، پارلیمنٹ لاجز میں کافی شاپ کے حوالے سے متعلقہ کمپنی کے ٹی او آرز اور تحفظات ، پارلیمنٹ لاجز کیلئے ایمبولینس کی فراہمی کے معاملات کے علاوہ پارلیمنٹ لاجز میں فائر سیفٹی اور پارلیمنٹ ہائوس میں موک فائر ڈرل کے معاملات کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا ۔ پارلیمنٹ ہائوس میں موک فائر ڈرل کرانے کے حوالے سے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ اراکین سینیٹ کیلئے موک فائر ڈرل کااہتمام کیا جائے ۔قومی اسمبلی میں جب وہ کرانا چاہیں گے ان کا اپنا مسئلہ ہے ۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے کہاکہ کمیٹی کے بار بار معاملہ اٹھانے پر معاملات میں کچھ بہتری آئی ہے ۔پہلے صفائی اور عملہ نہ ہونے کے برابر ہوتا تھا ۔لاجز کی لفٹوں کا سٹاف بھی اکثر غائب رہتا ہے بہتر یہی ہے کہ سینیٹر کلثوم پروین سے عملے کی حاضری رجسٹر پر دستخط کرائے جائیں ۔

    پارلیمنٹ لاجز کے اضافی بلاکس کی تعمیر کے حوالے سے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ سی ڈی اے اور متعلقہ ٹھیکہ دار نے مشترکہ پیمائش تو کر لی ہے مگر اس پر دونوں کے اپنے اپنے نوٹ لکھے گئے ہیں بہتریہی ہے کہ آئندہ اجلاس میں چیئرمین سی ڈی اے کی موجودگی میں معاملے پر فیصلہ کیا جائے اور سی ڈی اے حکام ٹھیکدار سے مل کر مسئلے کا حل نکالیں ۔ انہوں نے کہا کہ اضافی بلاک کی تعمیر کیلئے جو کنسلٹنٹ رکھا گیا ہے وہ کسی عجوبہ سے کم نہیں ہے ۔ کنسلٹنٹ سے مل کر حیرت ہوئی نئے کنسلٹنٹ کی تقرری کیلئے کمیٹی کی بھی رائے حاصل کی جائے ۔سینیٹر نگہت مرزا نے کہاکہ E بلاک میں 8 دن سے لفٹ خراب ہے سی ڈی اے کا عملہ فون تک نہیں اٹھاتا اور جو عملہ لفٹوں اور صفائیوں اور دیگر کاموں کیلئے تعینات کیا گیا ہے اس کی کارکردگی بھی مایوس کن ہے ۔ دروازوں اور دیگر فرنیچر کو دیمک خراب کر رہا ہے ۔آگاہ کرنے پر بھی مسئلہ حل نہیں کیا جاتا۔ سارے لفٹ اپریٹر سی ڈی اے کے افسران کے گھروں میں کام کررہے ہیں صرف ایک لفٹ اپریٹرکام پر آتاہے۔سی ڈی اے کے اہلکار فون نہیں اٹھاتے ہیں سب لاڈلے ہیںتمام دروازوں کو دیمک لگ گئی ہے ملازمین حرام کی کمائی کھارہے ہیں ناصر عباسی ڈپٹی ڈائریکٹر سول فون تک اٹھاتے ہیں ان کو تحفے کے طور پر سی ڈی اے کے افسران خود رکھ لیں ان کو جلد از جلد پارلیمنٹ لاجز سے ہٹائیں۔ جس پر چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ E بلاک کی لفٹ کو متعلقہ کمپنی سے جلد سے جلد ٹھیک کرایا جائے ۔ سینیٹر ثمینہ سعید نے کہاکہ سی ڈی اے کا ایک آفسیر ناصر عباس کو پہلے بھی فون اٹینڈ نہ کرنے پر ٹرانسفر کر دیا گیا ہے وہ پھر واپس آگیا ہے مگر ابھی بھی وہ فون اٹینڈ نہیں کرتا ۔سی سی ٹی وی کے حوالے سے کمیٹی کو بتایا گیا کہ قومی اسمبلی کے ساتھ مشاورت کر لی گئی ہے ابھی جواب نہیں آیا ۔ کمیٹی کو آگاہ کر دیا جائے گا۔پارلیمنٹ لاجز میں ایمبو لینس کی فراہمی کے حوالے سے وزارت صحت کے جوائنٹ سیکرٹری نے کمیٹی کو بتایا کہ اس کیلئے 6 ملین درکار ہیں ۔ کیبنٹ سے این او سی بھی حاصل کر لیا تھا مگر سابق وزیر صحت نے ایمبولینس کی منظوری نہیں دی تھی ۔ جس پر چیئرمین کمیٹی نے وزارت خزانہ کو ایمبولینس کیلئے 6 ملین فراہم کرنے کے حوالے سے خط لکھنے کا فیصلہ کیا ۔ سینیٹر کلثوم پروین نے کہا کہ پولی کلینک کی ایک ایمبولینس لاجز میں ہوتی ہے مگر شام کے وقت ڈرائیور نہیں ہوتا ۔ جس پر چیئرمین کمیٹی نے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز کو اچانک دورے کرنے اور نئے ڈرائیور بھیجنے کی ہدایت کرتے ہوئے رات کو غائب ہونے والے ڈرائیور سے وضاحت طلب کرنے کی ہدایت کر دی ۔ سینیٹر ثمینہ سعید نے کہا کہ پارلیمنٹ لاجز کے کیفے ٹیریا سے ایک مہمان کیلئے کھانے میں مٹن منگوایا تو اس سے بدبو آرہی تھی ۔ چیئرمین کمیٹی نے کیفے ٹیریا کے کھانے کا معیار چیک کرانے کیلئے فوڈ اتھارٹی کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا ۔ کمیٹی کو بتایا گیا کہ رانا محمود الحسن کے مسئلے کو حل کر لیا گیا ہے ۔پارلیمنٹ لاجز میں کافی شاپ کے حوالے سے ٹھیکدار نے کہا کہ ٹینڈ ر کے حوالے سے کچھ تحفظات ہیں جس پرچیئرمین کمیٹی نے کہا کہ ان کے تحفظات کو دور کر کے معاملات کا حل کیا جائے ۔سردار شفیق ترین نے کہاکہ میرے دفتر کاٹینڈر جاری کیاگیاہے مگر کام نہیں ہواہے بتایاجائے کب کام کیاگیاجس پر حکام نے بتایاکہ سابق دور کے آخری سال سردار شفیق ترین کے دفتر کی تازین وآرائش پہلے کی گئی جبکہ ٹینڈر بعد میں جاری کیا گیا۔اس وقت یہ کیڈ کے پاس ہوتاتھا۔ ثمینہ سعید نے کہاکہ ہمیں ایک سائیڈروم نہیں دیاجاتاہے اور کچھ لوگوںکو دو دو سائیڈروم دیے گئے ہیں جس پر ڈپٹی چئیرمین نے کہاکہ وہ کون ہے جس کودوسائیڈروم دئے گئے ہیں جس پر بتایاگیاکہ سابق ڈپٹی چئیرمین عبدالغفورحیدری کودوسائیڈروم دیئے گئے ہیں سینیٹر کلثوم پروین نے کہاکہ ان کی دوشادیاں اور12بچے ہیں اگر ان کودوسائیڈروم نہیں دئیے جائیں گے تو کس طرح رہیں گے اس لیے اس معاملے کوختم کیاجائے مگر حکومتی ارکان نے اس معاملے کودیکھنے کاکہاہے کہ اگر کسی کی دوشادیاں اور زیادہ بچے ہیں تو اس کا یہ مطلب نہیں کہ اس کوزیادہ سہولیات دی جائیں۔

    کمیٹی کے آج کے اجلاس میں سینیٹرز میر محمد یوسف بادینی ، کہدہ بابر، ثمینہ سعید ، سردار محمد شفیق ترین ، کلثوم پروین اور نگہت مرزا کے علاوہ جوائنٹ سیکرٹری وزارت داخلہ ، ڈائریکٹر جنرل سروسز سی ڈی اے پارلیمنٹ لاجز ، ایگزیکٹو ڈائریکٹر پولی کلینک شاہد حنیف ، ڈی جی سروسز پارلیمنٹ لاجز اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی ۔
    محمد اویس