Baaghi TV

Tag: baaghitvnews

  • راولپنڈی، تربیتی طیارہ حادثہ میں شہید پائلٹس اور عملہ کے اراکین کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

    راولپنڈی، تربیتی طیارہ حادثہ میں شہید پائلٹس اور عملہ کے اراکین کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

    راولپنڈی میں تربیتی طیارہ حادثے میں شہید ہونے والے پائلٹس اور عملے کے اراکین کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ہے، نمازجنازہ میں آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ بھی شریک ہوئے،

    پاک فوج کا تربیتی طیارہ پنڈی میں تباہ، 19 افراد جاں بحق

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق نمازجنازہ میں فوج کے حاضر و ریٹائرڈ افسران اور شہداء کے لواحقین نے شرکت کی، آئی ایس پی آر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ شہداء کی نمازجنازہ چکلالہ گیریژن میں اداکی گئی ہے،

    واضح‌ رہے کہ پاک فوج کا تربیتی طیارہ راولپنڈی کے علاقے میں گر کر تباہ ہو گیا تھا جس کے نتیجے میں 19 افراد جاں بحق اور 16 زخمی ہو گئے تھے. راولپنڈی کے علاقے بحریہ ٹاؤن فیز 7 میں پاک فوج کا تربیتی طیارہ گرنے سے 3 مکان آگ لگنے سے جل گئے تھے،

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ، ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق رمی ایوی ایشن کا طیارہ کریش لینڈنگ کے دوران گر کر تباہ ہوا جس میں سوار 2 پائلٹس اور عملے کے 3 ارکان شہید ہو گئے، شہید ہونے والوں میں لیٖفٹننٹ کرنل ثاقب وسیم، نائب صوبیدار افضل، حوالدار ابن امین اور رحمت شامل ہیں۔

  • کل سکول کھلیں گے یا نہیں؟ سندھ حکومت نے واضح اعلان کر دیا

    کل سکول کھلیں گے یا نہیں؟ سندھ حکومت نے واضح اعلان کر دیا

    محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے تمام اساتذہ کوطکل تعلیمی اداروں میں پہنچن کی ہدایت کی گئی ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ کل تعلیمی ادارے کھلے رکھے جائیں گے، سندھ میں‌ تمام نجی و سرکاری اسکولز، کالجزاور جامعات کھلی رہیں گی،

    محکمہ تعلیم سندھ نے تمام اساتذہ کوکل تعلیمی اداروں میں پہنچنےکا پابند کیا ہے، واضح رہے کہ اس سے قبل یہ خبریں‌ آئی تھیں کہ سندھ حکومت اور آل پاکستان پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن نے بارشوں کی وجہ سے کل سندھ میں تعطیل کا اعلان کیا ہے تاہم آج واضح طور پر کہا گیا ہے کہ کل سکول کھلے رہیں گے.

  • شہباز شریف نے ڈیلی میل پر مقدمہ کی بجائے آئیں، بائیں، شائیں کا خط لکھ دیا، ڈاکٹر شہباز گل

    شہباز شریف نے ڈیلی میل پر مقدمہ کی بجائے آئیں، بائیں، شائیں کا خط لکھ دیا، ڈاکٹر شہباز گل

    وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے ترجمان ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ کرپٹ لیگ ممبران کی بھی کیا قسمت ہے؛ روز چوروں کے دفاع کیلئے جھوٹ بولتے ہیں،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں انہوں‌ نے لکھا ہے کہ شوباز شریف اوراشتہاری بچوں کادعویٰ تھا 48گھنٹوں میں ڈیلی میل اورشہزاداکبر پر مقدمہ کریں گے؛اب ہمیں مقدمہ کرنے کا کیتے ہیں، شوباز شریف نے مقدمے کی بجائے آئیں بائیں شائیں کا خط لکھ دیا،

    ڈاکٹر شہباز گل نے کہاکہ جن کی عالمی چوریاں پکڑی گئیں اب ہمیں کہتے ہیں UK میں ان پر مقدمہ کریں، فکر نہ کریں؛ملک کی عدالتیں آزاد ہیں؛قوم کی دولت لوٹنے والوں کا مستقبل جیل ہے، شوباز شریف پر واقعی 1 روپے کی نہیں اربوں کی کرپشن کے مقدمات ہیں، آپ صرف ٹی وی پر بیٹھ کر قوم کو گمراہ کرسکتی ہیں،

  • وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس، اسلام آباد کا ماسٹر پلان جلد مکمل کرنے کی ہدایت

    وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس، اسلام آباد کا ماسٹر پلان جلد مکمل کرنے کی ہدایت

    وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ اجلاس ہوا ہے جس میں‌ فیصلہ کیا گیا ہے کہ احتساب کے عمل کو مزید موثر بنایا جائے گا،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اجلاس میں وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ جرائم پیشہ افرادسےمجرموں جیساسلوک ہوناچاہیے، انہوں نے اسلام آباد کا ماسٹر پلان جلد مکمل کرنے کی ہدایات جاری کیں جبکہ وزیراعظم نے 2 روز بعد اسلام آباد ماسٹر پلان پراہم اجلاس طلب کرلیا ہے،

    وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اسلام آبادکےپوش علاقوں میں بلندعمارتوں کوترجیح دی جائے، اسی طرح کہا گیا ہے کہ سیکٹرجی 6جیسےمرکزی علاقےمیں بلندعمارتیں تعمیر کی جائیں،

  • سوڈان، 2003ءمیں تباہ ہوئے طیارہ میں بچ جانے والا بچہ اس سال حج کی سعادت حاصل کر رہا ہے

    سوڈان، 2003ءمیں تباہ ہوئے طیارہ میں بچ جانے والا بچہ اس سال حج کی سعادت حاصل کر رہا ہے

    سوڈان سے 2003ءمیں حج کو جانے والاطیارہ تباہ ہو گیا تھا۔ طیارے میں 117مسافر سوار تھے۔ تمام کے تمام اپنی جان سے ہاتھ دھوبیٹھے۔ صرف ایک شیرخوار بچہ ہی بچ سکا تھا۔

    بچ جانے والے بچے کا نام محمد الفاتح عثمان تھا۔ یہ طیارے میں واحد مسافر تھا جو زندہ بچا تھا۔

    بچے کا والد اس وقت سعودی عرب میں کام کر رہا تھا۔ جب اسے طیارے کے حادثے کی خبر ملی تووہ شاکڈ ہو گیا۔ یہ ایک معجزہ ہی تھا کہ پورے طیارے میں سے ایک بچہ بچ گیا ۔

    محمد الفاتح اس سال حج کر رہا ہے۔ وہ آئی ٹی میں تعلیم حاصل کر رہا ہے۔

    بچے کے والد نے کہا کہ میں اللہ تعالیٰ کا شکر گزار ہو ں کہ میں اپنے بیٹے کے ساتھ اس برس حج کی سعادت حاصل کر رہا ہوں۔

  • ٹوئٹر پر مشہور ”سکو پا تو مانا“ کا مطلب کیا؟

    ٹوئٹر پر مشہور ”سکو پا تو مانا“ کا مطلب کیا؟

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کو مختلف مقاصد کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔کچھ لوگ اسے بریکنگ نیوز کے لیے استعمال کرتے ہیں جبکہ زیادہ تر اسے رجحانات کو دیکھنے، کچھ اسے اپنی پسندیدہ شخصیات کو فالو کرنے اور کچھ اپنے دوستوں سے بات چیت کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ تاہم ان میں سے دلچسپ ترین ”سکو پا تو مانا “ ہے۔
    https://twitter.com/freakin_dani/status/1152025059143241728
    آج کل ”سکو پا تو مانا “کا جملہ انٹرنیٹ خصوصاً ٹویئٹر پر ایک تصویریا ایک لفظ کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔ اب ہر ہفتہ انٹرنیٹ پر نیا چیلنج ہوتا ہے۔یہ نیا رجحان ٹویٹر پر بھی پھیل رہا ہے۔

    اربن ڈکشنری کے مطابق ”سکو پا تو مانا “زیمبین لفظ ہے جس کا معنی ہے ”کسی کو خاص موضوع پر اپنی اپنی رائے کا اظہار کرنا“۔جبکہ گوگل ٹرانسلیٹ پر اس کا مطلب ”آپ کے پاس کتنا کچھ ہے؟“


    ٹویئٹر پر یہ پہلی بار کب استعمال ہوا اس کے بارے میں کوئی آئیڈیا نہیں۔آج کل ٹویئٹر پر کسی بھی ڈسکشن کے کے لیے یہ لفظ استعمال ہو رہا ہے۔ مثال کے طور پر اگر کوئی ٹویئٹر کے بارے میں کسی کی رائے لینا چاہتا ہے تو وہ ٹویٹر کی تصویر لگائے گا اور یہی لفظ لکھے گا۔اس کے نیچے ہر صارف ٹویئٹر کے بارے میں اپنا نقطہ نظر شیئر کرے گا۔

  • روٹی اور نان کی قیمت میں اضافہ، وزیراعظم نے ہنگامی اجلاس طلب کر لیا

    روٹی اور نان کی قیمت میں اضافہ، وزیراعظم نے ہنگامی اجلاس طلب کر لیا

    روٹی اور نان کی قیمت میں اضافے کی وجوہات جاننے کے لئے وزیراعظم نے اجلاس طلب کر لیا

     

    نواز شریف کے کزن کی ملکیتی شوگر مل نیلام کرنے کا عدالتی حکم

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے مہنگائی میں اضافے کے حوالہ سے جائزہ رپورٹ لینے کے لئے خصوصی اجلاس طلب کر لیا، وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت خصوصی اجلاس وزیراعظم آفس میں ہو گا،

    اینٹی کرپشن ٹیم کی تحقیقات، نواز شریف ٹیم کو مطمئن نہ کر سکے

    اجلاس میں پٹرولیم ڈویژن،غذائی تحفظ کے وزرااورافسران کوشرکت کی ہدایت دی گئی ہے، اجلاس میں وزیراعظم کو بریفنگ دی جائے گی کہ گیس کی قیمتوں میں اضافےسے کتنا اثرپڑا، وزیراعظم نے اس بات کی تفصیلات بھی طلب کی ہیں کہ مل مالکان کتنا منافع لے رہے ہیں .

    نواز شریف سے جیل میں سہولیات واپس، نواز کی جیلر کی منتیں

    وفاقی وزیر داخلہ کا نواز شریف کے گھر کی دیوار گرانے کا اعلان

    قبل ازیں وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ریگولیشن اورسروس کےمحکمےالگ کرنےکی منظوری دے دی گئی، اجلاس میں فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائزہاؤسنگ اتھارٹی کے قیام کی منظوری بھی دے دی گئی، وفاقی کابینہ کے اجلاس میں عارف احمد خان کوچیئرمین ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی بنا دیا گیا .

  • نواز شریف کے کزن کی ملکیتی شوگر مل نیلام کرنے کا عدالتی حکم

    نواز شریف کے کزن کی ملکیتی شوگر مل نیلام کرنے کا عدالتی حکم

    سابق وزیراعظم نواز شریف کے کزن کی شوگر ملز کی جائیداد کو نیلام کرنے کا عدالت نے حکم دے دیا

    اینٹی کرپشن ٹیم کی تحقیقات، نواز شریف ٹیم کو مطمئن نہ کر سکے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کے کزن کی زیر ملکیت حسیب وقاص شوگر ملز کی جائیداد کی نیلامی کا عدالت نے حکم دے دیا ہے، لاہور ہائیکور ٹ میں کیس کی سماعت ہوئی، پنجاب بینک نے حسیب وقاص شوگر ملز کے خلاف درخواست عدالت میں دائر کی ہوئی تھی.

    نواز شریف سے جیل میں سہولیات واپس، نواز کی جیلر کی منتیں

    وفاقی وزیر داخلہ کا نواز شریف کے گھر کی دیوار گرانے کا اعلان

    بینک کے وکیل نے عدالت میں کہا کہ حسیب وقاص شوگر ملز کے مالکان نےجائیدادیں رہن رکھوا کر قرضہ لیا،وکیل کا کہنا تھا کہ بینک کو وقاص ریاض،زینب وقاص،حسیب الیاس ،شہزادی الیاس نے گارنٹی دی،وکیل میاں الیاس معراج ،یاسمین ریاض نے بھی قرض کیلئے گارنٹی دی ، لز مالکان کے خلاف قرض کی عدم ادائیگی پر 31 کروڑ 37 لاکھ 40 ہزار روپے کی ڈگری جاری ہو چکی ہے۔ عدالت نے بینک ڈیفالٹر حسیب وقاص شوگر ملز کا تین کنال 16 مرلے پر مشتمل دفترنیلام کرنے کا حکم دیتے ہوئے کورٹ آکشنرز جائیداد نیلامی کے بعد 12 ستمبر کو رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے .

    بند کمروں میں ہونیوالے واقعات کی حقیقت؟ باغی ٹی وی اور کھرا سچ لا رہے ہیں انکشافات سے بھرپورویڈیو سیریز

    عدالتی حکم پر کورٹ آکشنر ثمرہ ملک ایڈووکیٹ نے جائیداد نیلامی کا شیڈول اور تخمینہ رپورٹ پیش کی۔ ایم ایم عالم روڈ پر واقع 3کنال 16مرلے پر مشتمل دفتر31اگست کو نیلام کرنےکاحکم دیا گیا ہے .

    فیصل آباد میں مریم نواز کا ناکام ترین شو، مریم لیگی رہنماؤں پر برہم

    کیپٹن ر صفدر نے اپنی بیوی مریم نواز کا ہاتھ پکڑنا چاہا تو…..کیا ہوا؟ اہم خبر

    سابق وزیراعظم نواز شریف کوٹ لکھپت جیل میں قید ہیں وہ العزیزیہ ریفرنس کیس میں سات برس قید کی سزا کاٹ رہے ہیں، جیل میں نواز شریف سے ملاقات کا دن جمعرات کا مقرر ہے، نواز شریف کی طبیعت کی خرابی کی وجہ سے خاندان کے 5 افراد کو ملاقات کی اجازت دی جاتی ہے .

  • شوہر سے ملاقات کے بعد رانا ثناء اللہ کی اہلیہ نے لگایا بڑا الزام

    شوہر سے ملاقات کے بعد رانا ثناء اللہ کی اہلیہ نے لگایا بڑا الزام

    منیشات کیس میں گرفتار ن لیگی رہنما رانا ثناء اللہ کی اہلیہ نے الزام عاید کیا ہے کہ اینٹی نار کوٹکس فورس رانا ثناء اللہ کی حمایت کرنے کی وجہ سے حلقہ سے لیگی کارکنان کو گرفتا ر کر رہی ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق رانا ثناء اللہ کی اہلیہ نے جیل میں اپنے شوہر سے ملاقات کے بعد کہا کہ رانا ثناءاللہ کے حوصلے بلند اور ان کی طبعیت بھی پہلے سے بہتر ہے

    رانا ثناء اللہ کے لئے ایک اور مشکل،نیب نے بھی اثاثوں کا ریکارڈ طلب کر لیا

    رانا ثناء اللہ کی اہلیہ نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت انتقامی کاروائیاں کر رہی ہے. اے این ایف اہلکار ہمارے حلقے کے لوگوں پر دباؤ بھی ڈال رہے ہیں اور کارکنان کی پکڑ دھکڑ کا سلسلہ جاری ہے۔ رانا ثناءاللہ نے کارکنان کی گرفتاریوں پر عدالت سے رجوع کر نے کا کہا ہے۔

    رانا ثناء اللہ منشیات کیس، سماعت 9 اگست تک ملتوی

    رانا کی اہلیہ نے کیمپ جیل میں رانا ثناء اللہ سے ملاقات کی، نبیلہ ثناء، داماد رانا احمد شہر یار، بیٹی اور کم عمر نواسے نے دو گھنٹے تک ران اثناء اللہ سے ملاقات کی۔

     

    رانا ثناء اللہ کی گرفتاری کے خلاف اسمبلی میں قرارداد جمع

    واضح رہے کہ رانا ثناء اللہ کو اے این ایف نے گرفتار کیا تھا، گرفتاری کے بعد انہیں عدالت میں پیش کیا گیا ،عدالت نے جوڈیشل ریمانڈ پر رانا ثناء اللہ کو جیل بھجوا دیا تھا.  .

    رانا ثناء اللہ کو عدالت پہنچا دیا گیا، ایف آئی آر میں کیا لکھا؟ جان کر ہوں حیران

    رانا ثناء اللہ کے خلاف درج ایف آئی آر میں لکھا گیا ہے کہ جب رانا ثناء اللہ کو روکا گیا تو انہوں نے بدتمیزی کی اور گریبان پکڑے، رانا ثناء اللہ نے ناجائز اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے منشیات سمگل کرنے کی کوشش کی، رانا ثناء اللہ کی گاڑی سے 21 کلو منشیات ملی جس میں سے 15 کلو ہیروئن بھی شامل تھی، رانا ثناء اللہ کے خلاف مخبر کی اطلاع پر کاروائی کی گئی خبرنےاطلاع دی راناثنااللہ کی گاڑی میں منشیات ہے راناثنااللہ کی گاڑی کوروکنے کیلئےحکمت عملی مرتب کی گئی موٹروے سےآنیوالی تمام گاڑیوں کی چیکنگ کی گئی
    وزارت اینٹی نارکوٹکس نے رانا ثناء اللہ کے خلاف پولیس کو خط لکھ دیا. اہم خبر

  • جہانگیرترین کیخلاف توہین عدالت کی کاروائی کی جائے، اسمبلی میں قرارداد جمع

    جہانگیرترین کیخلاف توہین عدالت کی کاروائی کی جائے، اسمبلی میں قرارداد جمع

    وزیر اعظم عمران خان اور جہانگیرترین کےخلاف توہین عدالت کی کاروائی کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی گئی،

    جہانگیرترین کی پی آئی ڈی میں پریس کانفرنس توہین عدالت ہے: مریم اورنگزیب

    ملکی ترقی کیلئے زراعت کی ترقی ضروری، جہانگیر ترین

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قرارداد مسلم لیگ ن کی رکن عظمیٰ بخاری کی جانب سے جمع کرائی گئی ،قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ سے نااہل قرار دیئے جانیوالے جہانگیرترین مسلسل سرکاری اجلاسوں کی صدارت کررہے ہیں ،نا اہل جہانگیرترین کو صوبائی وزراءسے زیادہ پروٹوکول دیا جا رہا ہے ،صوبائی وزراءپر ایک نا اہل شخص کوترجیحی دینا آئین و قانون کی کھلی خلاف ورزی ہے .

    آپ کو اعتراض ہے تو چلا جاتا ہوں، سوال پر جہانگیر ترین کا صحافی کو جواب

    قرارداد کے متن میں مزید کہا گیا ہے کہ جہانگیرترین گزشتہ گیارہ ماہ سے مسلسل سرکاری اجلاسوں کی وزیر اعظم کے مشیر زراعت کے طور پر صدارت کررہے ہیں ،اعلیٰ عدلیہ کی جانب سے سزایافتہ شخص کو سرکاری اجلاس کی صدارت کی اجازت دینے پر عمران خان توہین عدالت کے مرتکب ہوئے ہیں ،جہانگیرترین وزیر اعلیٰ پنجاب کے دفتر کو بھی ذاتی مفادات کےلئے استعمال کررہے ہیں، جہانگیرترین کی کابینہ وسرکاری اجلاسوں میںم وجودگی پر وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی بھی کئی مرتبہ اعتراض اٹھاچکے ہیں، وزیر اعظم عمران خان اور نا اہل جہانگیرترین کےخلاف توہین عدالت کی کاروائی عمل میں لائی جائے ،ایک نااہل شخص کی جانب سے صوبائی وزراء کی موجودگی میں اجلاس کی صدارت اعلیٰ عدلیہ کے فیصلے کی توہین کے مترادف ہے.

    نیب کا نوٹس ہیلی کاپٹرکیس میں عمران خان کوکیوں نہیں جاتا: مریم اورنگزیب

    ویڈیو سیکنڈل، ناصر جنجوعہ کی گرفتاری ،عدالت نے بڑا حکم دے دیا