Baaghi TV

Tag: baaghitvnews

  • کشمیر، بھارتی فوج کی طرف سے گولہ باری کا سلسلہ جاری

    کشمیر، بھارتی فوج کی طرف سے گولہ باری کا سلسلہ جاری

    کشمیر پر لائن آف کنٹرول کے آر پار ہیوی مارٹرشیلنگ اور فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔
    مقبوضہ کشمیر، سوپور میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے کشمیری شہید
    کپواڑہ کے ٹنگڈار سیکٹر میں پاک بھارت افواج کے درمیان ہیوی مارٹر شیلنگ و فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ وادی لیپا اور وادی نیلم کے کئی علاقے بھی بھارتی گولہ باری کی زد میں ہیں۔ بھارتی فورسز کی جانب سے نوسیری تک گولے داغے جا رہے ہیں ۔

    بھارتی فوج کی طرف سے نوسیری نیلم جہلم پروجیکٹ پر دس کے قریب گولے داغے گیے جو پانی میں لگنے سے ناکارہ ہوے تاہم کسی نقصان کی اطلاع نہیں۔

    پاک فوج نے وادی نیلم جانیوالی شاہراہ کو پنجگراں سے بند کر دیا ہے۔

    علاوہ ازیں وادی لیپہ کی دونوں یونین کونسلیں شدید فائرنگ کی زد میں ہے۔ نوکوٹ اور کیسر کوٹ میں ہیوی مشین گنوں کی شیلنگ کی گئی۔

    نیلم، سالخلہ اٹھمقام، چوگلی ، چلہانہ، سیماری، باڑیاں،ڈیم کوٹ، کیلگراں اور تہجیاں سیکٹر میں بھی انڈین آ رمی کی شدید گولہ باری جاری ہے۔
    عوام میں خوف و ہراس پایا جا رہا ہے۔

  • حدود اورقصاص کے مقدمات،صدرسزا معاف نہیں کر سکتا، سراج الحق سینیٹ پہنچ گئے

    حدود اورقصاص کے مقدمات،صدرسزا معاف نہیں کر سکتا، سراج الحق سینیٹ پہنچ گئے

    جماعتِ اسلامی پاکستان کے امیر سینیٹر سراج الحق نے سینیٹ میں حدود اور قصاص کے مقدمات میں دی گئی سزا کو معاف کرنے کے حوالہ سے صدر پاکستان کے اختیار کو ختم کرنے کے لیے آئین میں ترمیم کا بل سینیٹ سیکریٹریٹ میں جمع کرا دیا ہے، جس میں آئین کی دفعہ 45 میں ترمیم تجویز کی گئی ہے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینیٹر سراج الحق نے جس آئین کی دفعہ 45میں ترمیم دی ہے اس میں کہا گیا ہے کہ صدر کو کسی عدالت،ٹربیونل یا دیگر ہیئت مجاز کی  دی ہوئی سزا کو معاف کرنے،ملتوی کرنے اور کچھ عرصہ کے لیے روکنے، اور اس میں تخفیف کرنے،اسے معطل یا تبدیل کرنے کا اختیار ہو گا۔

    ترمیم میں کہا گیا ہے کہ صدر کو کسی عدالت،ٹربیونل یا دیگر ہیئت مجاز کی دی ہوئی سزا کو معاف کرنے،ملتوی کرنے اور کچھ عرصہ کے لیے روکنے اور اس میں تخفیف کرنے،معطل کرنے یا سزاکو تبدیل کرنے کا اختیار ہو گا لیکن اس اختیار کو صدر مملکت حدود اور قصاص سے متعلق مقدمات میں دی گئی سزاؤں کے لیے استعمال نہیں کر سکے گا۔

    اس ترمیمی بل کے اغراض ومقاصد میں کہا گیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کے دستور کے آرٹیکل 227 (۱) میں کہا گیا  ہے کہ ”تمام موجودہ قوانین کو قرآن پاک و سنت میں منضبط اسلامی احکام کے مطابق بنایا جائے گا، جن کا اس حصے میں بطور اسلامی احکام حوالہ دیاگیا ہے، اور ایسا کوئی قانون وضع نہیں کیا جائے گا جو مذکورہ اسلامی احکام کے منافی ہو۔“

    آئین کے آرٹیکل 45 کے مطابق صدر کو کسی عدالت،ٹربیونل یا دیگر ہیئت مجاز کی دی ہوئی سزا کو معاف کرنے،ملتوی کرنے اور کچھ عرصہ کے لیے روکنے اور اس میں تخفیف کرنے،معطل کرنے یا سزاکو تبدیل کرنے کا اختیار ہو گا۔

    آئین کی یہ دفعہ شرعی احکام سے مطابقت نہیں رکھتی کیونکہ حدود کے مقدمات میں دی گئی سزا کو معاف کرنے کا اختیارکسی انسان کو نہیں ہے۔جبکہ دیت اور قصاص کے مقدمات میں معاف کرنے یا نہ کرنے کا اختیار صرف مقتول کے ورثاء کو ہے۔

    لھذاحدود اور قصاص کے مقدمات میں دی گئی سزا کو صدر کا اختیار ختم کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

    توقع ہے کہ سینیٹر سراج الحق کی طرف سے یہ ترمیمی بل سینیٹ کے آئندہ اجلاس میں متعارف کرانے کے لیے پیش کیا جائے گا۔

    محمد اویس

  • مصطفیٰ کمال نے کی نیب سے معذرت

    مصطفیٰ کمال نے کی نیب سے معذرت

    سابق سٹی ناظم کراچی اور پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے نیب سے معذرت کر لی

    نیب پر تنقید مصطفیٰ کمال کو مہنگی پڑی ،نیب نے بڑا فیصلہ کر لیا

    مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ چند گھنٹے پہلے نیب کی پریس ریلیز آئی ہے،پریس ریلیز میں مجھ پر الزامات لگائے گئے ہیں، نیب کو اگر تسلی ملتی ہے تو میں نیب سے معذرت کر لیتا ہوں،.

    واضح رہے کہ نیب نے مصطفیٰ کمال کو نازیبا بیان پرنوٹس بھجوانے کا فیصلہ کیا تھا، نیب سے جاری اعلامیہ کے مطابق مصطفیٰ کمال نےافسران کیخلاف غلط زبان استعمال کی، مصطفیٰ کمال اپنےالفاظ پر معافی مانگیں ،مصطفیٰ کمال نےمعافی نہ مانگی توعدالت سے رجوع کریں گے. مصطفیٰ کمال کےنازیباالفاظ نیب کی ساکھ کومجروح کرنےکی کوشش ہے .

     

    نیب اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ مصطفیٰ کمال نیب پر تنقید کی بجائے اپنی توانائیاں‌ نیب ریفرنس کے دفاع کے لئے خرچ کریں ،خطیر فنڈز لگانے کے باوجود کراچی کے مسائل کی حالت جوں کی توں ہے،.

    پاک سرزمین پارٹی مصطفٰی کمال پہ لگائے گئے الزامات کومسترد کرتی ہے: ترجمان

    نیب نے احتساب عدالت میں سربراہ پی ایس پی مصطفیٰ کمال و دیگر کےخلاف ریفرنس دائر کیا ہے

    اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ نیب مصطفیٰ کمال کےدورمیں خطیررقم کےاخراجات کی تحقیقات کرےگا،نیب مصطفیٰ کمال کےخلاف پہلے ہی ریفرنس دائرکرچکاہے،

    واضح رہے کہ مصطفیٰ کمال نے نیب کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ بیورو میرے سامنے کھڑے ہو کر مجھے بتائے کہ مجھ پر کیا الزام ہے۔ میں اس کیس میں لڑوں گا اور جو بھی عدالت مجھے بلائے گی میں جاؤں گا اور قانون پر عملدرآمد کروں گا۔

     

    مصطفیٰ کمال کے پیش نہ ہونے پر عدالت کا اظہار برہمی، بڑا حکم دے دیا

     

    واضح رہے کہ سابق سٹی ناظم کراچی اور پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال بھی نیب کے ریڈار پر آ گئے ، نیب نے مصطفیٰ کمال کے خلاف ریفرنس دائر کر دیا ، نیب نے احتساب عدالت میں سربراہ پی ایس پی مصطفیٰ کمال و دیگر کےخلاف ریفرنس دائر کیا ہے جس میں افتخار قائم خانی سمیت11ملزم ریفرنس میں نامزد کئے گئے ہیں، زادے حسنین ملک، نذیر زرداری، محمد داؤد، محمد یعقوب بھی ملزمان میں شامل ہیں،

  • خواجہ سراﺅں کے حقوق، شیریں‌ مزاری میدان میں آ گئیں

    خواجہ سراﺅں کے حقوق، شیریں‌ مزاری میدان میں آ گئیں

    وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ خواجہ سراﺅں کے حقوق کے لئے بنائے گئے قوانین پر سختی سے عمل درآمد کیا جا رہا ہے.

    پاکستان چائلڈ پورنوگرافی میں کون سے نمبر پر ہے؟ شیریں‌ مزاری نے بڑا دعویٰ کر دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری سے یورپی پارلیمنٹ کے اراکین رچرڈ کاربیٹ، ارینا وان، شفق محمد اور جموں کشمیر اینڈ سیلف ڈیٹرمینیشن موومنٹ انٹرنیشنل کے چیئرمین راجہ نجابت حسین نے الگ الگ ملاقاتیں کی ہیں.

    ساہیوال:دو خواجہ سرا قتل،گھر سے بدبو آنے پر ہوا انکشاف،پولیس

    ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ زبردستی مذہب کی تبدیلی کو روکنے کے لئے ٹاسک فورس فعال کام کر رہی ہے، خواجہ سراﺅں کے حقوق کے لئے بنائے گئے قوانین پر سختی سے عمل درآمد کیا جا رہا ہے،یورپی ممالک مسلمانوں کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔

    خواجہ سرا کے قتل کے الزام میں والد گرفتار

    ڈاکٹر شیریں مزاری نے کشمیری وفد سے ملاقات میں کہا کہ مسئلہ کشمیرکو پاکستان کی خارجہ پالیسی میں مرکزی حیثیت حاصل ہے، بین الاقوامی برادری مسئلہ حل کرانے کے لئے بھارت پر دباﺅ ڈالنے کے ساتھ مقبوضہ کشمیر میں خواتین اور بچوں کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنائے .

    شیریں مزاری کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں انسانی حقوق میں نہ صرف موجود قوانین پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جا رہا ہے بلکہ جہاں ضرورت ہے نئے قوانین بھی بنائے جا رہے ہیں .

  • شہزاد اکبر تاریخ دیں……….. مریم اورنگزیب نے کیا چیلنج

    شہزاد اکبر تاریخ دیں……….. مریم اورنگزیب نے کیا چیلنج

    مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ شہزاد اکبر میڈیا ٹرائل کی بجائے برطانیہ میں ڈیلی میل کے خلاف مقدمے میں فریق بنیں، تاریخ دیں کہ وہ مقدمہ کب کر رہے ہیں.

    عرفان صدیقی کو کس نے گرفتار کروایا، مریم اورنگزیب نے کیا انکشاف

    مریم اورنگزیب نے کہا کہ شہباز شریف کا میڈیا ٹرائل کیا گیا ،ایک روپے کی کرپشن ثابت نہیں ہوئی، قرضوں کے حساب میں اپنے دس ماہ کے قرضوں کا بھی احتساب کروائیں‌، روٹی پندرہ اور نان بیس کا ہو چکا ہے، شہزاد اکبر شہباز شریف کی گرفتاری کے لئے دباؤ ڈال رہے ہیں، شہباز شریف پر مقدمہ کریں، وہ کب مقدمہ کر رہے ہیں مجھے تاریخ بتائیں، بتائیں پاکستان کی عوام کو کہ 95 فیصد ثبوت عوام کو دیں ، میڈیا کو دیں، نہیں دے سکتے تو مقدمہ کریں، میڈیا ٹرائل نہ کریں ،بہت شوق ہے تو ڈیلی میل کے جواب میں پارٹی بنیں.

    وزیراعظم کا کامیاب دورہ امریکا ن لیگ کو ہضم نہ ہوا، مریم اورنگزیب کی کڑی تنقید

    مریم اورنگزیب نے کہا کہ شہزاد اکبر کی پرسوں کی پریس کانفرنس اس بات کاثبوت ہے کہ سٹوری عمران خان نے فیڈ کروائی، آپ تماشے نہ کریں، جو ثبوت ہیں عدالت میں پیش کریں، نیب کو دیں، شور نہ کریں، اگر ایک روپے کی کرپشن کا ثبوت ہوتا تو چنیوٹ کے گندے نالے پر چھلانگ نہ مارتے،

    نواز شریف جلد رہا ہوں‌ گے اور مہنگائی، بے روزگاری کا خاتمہ ہو گا، مریم اورنگزیب

    مریم اورنگزیب نے کہا کہ جب کچھ ثابت نہیں ہوتا تو کاغذ لہرا کر پریس کانفرنس کی جاتی ہے. آپ میں جرات ہے تو تاریخ بتائیں کہ یوکے میں مقدمہ کب کریں گے، ن لیگ کے متعدد رہنما گرفتار ہیں، رانا ثناء اللہ بھی گرفتار ہے،

    منتخب وزیراعظم کی گرفتاریاں سلیکٹڈ کے کہنے پر ہورہی ہیں:مریم اورنگزیب

     

  • تین طلاق بل بھارتی راجیہ سبھا میں پیش

    تین طلاق بل بھارتی راجیہ سبھا میں پیش

    بھارتی لوک سبھا سے منظوری کے بعدتین طلاق بل راجیہ سبھا میں پیش کر دیا گیا۔ وزیر قانون روی شنکر پرساد نے بل پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج ایوان کے لئے تاریخی دن ہے۔ 20 سے زیادہ اسلامی ممالک میں تین طلاق پر پابندی عائد ہے لہذا ہندوستان جیسے ملک میں اسے جاری نہیں رکھا جا سکتا ہے۔
    بھارت، راجیہ سبھا میں آج تین طلاق بل پیش کیا جائے گا

    کانگریس سمیت دیگر اپوزیشن جماعتوں نے اس بل کی پرزور مخالفت کی ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ مرکزی حکومت کی چنداتحادی جماعتوں نے بھی اس بل کی مخالفت کی ہے۔جے ڈی یو (جنتا دل یونائٹیڈ) نے تو تین طلاق بل کی مخالفت میں ایوان سے واک آوٹ بھی کیا ہے۔

    راجیہ سبھا میں حزب اختلاف کے ارکان پارلیمان کی جانب سے بھی بل میں ترمیم کے لیے کئی تجاویز دی گئی ہیں ۔

  • واپڈا کے ذمے خیبر پختونخوا کے تمام بقایا جات کی تفصیلات طلب

    قائمی کمیٹی برائے آبی وسائل کو بتایا گیا کہ خیبر پختونخوا کو پیمنٹ ہو رہی ہے،صوبہ کے پی کے کوبجلی کی مد میں واپڈا 105 ارب قرضہ ادا کر چکا ہے ،سی پی پی اے سے واپڈا نے 200 ارب سے زائد رقم لینی ہے ، نولانگ ڈیم کا پی سی ون پلاننگ کمیشن کو بھیجا ہوا ہے ،پی سی ون میں 1.8 بلین روپے رکھے گئے ہیں چیرمین کمیٹی نے ہدایت کی کہ پلاننگ کمیشن پی سی ون پر فوراً عملدرآمد کرے۔

    منگل کو سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے آبی وسائل کا اجلاس چیئرمین سینیٹر شمیم آفریدی کی صدارت میں ہوا،اجلاس میں صوبہ خیبر پختونخوا کو بجلی کی پیداوار پر ملنے والی رائلٹی میں تاخیر کا معاملہ زیر غور آیا،

    وائس چیئرمین نیپرا نے کمیٹی کو بتایا کہ 70 ارب کے بقایاجات ہیں جو کہ واپڈا نے دینے ہیں ،واپڈا حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ خیبر پختونخوا کو پیمنٹ ہو رہی ہے ،سی پی پی اے سے ہم نے 200 ارب سے زائد رقم لینی ہے ، واپڈا 105 ارب قرضہ لے کر خیبر پختونخوا کو ادا کر چکا ہے جبکہ اس کا مارک اپ 7 ارب واپڈا کو ریکور نہیں ہوا،جون 2018 تک کی پیمنٹ ہم کر چکے ہیں، کمیٹی ارکان نے واپڈا کے جواب پر عدم اطمینان کا اظہار کیا جبکہ چیئرمین کمیٹی نے واپڈا حکام کو ہدایت کی کہ آئندہ اجلاس میں واپڈا کے ذمے خیبر پختونخوا کے تمام بقایا جات کی تفصیلات کمیٹی کو فراہم کی جائیں، اجلاس میں نولانگ ڈیم کا معاملہ بھی زیر غور آیا ،واپڈا حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ نولانگ ڈیم کا پی سی ون پلاننگ کمیشن کو بھیجا ہوا ہے ،پی سی ون میں 1.8 بلین روپے رکھے گئے ہیں ،ہماری یہ ترجیح ہے کہ پی سی ون منظور ہو تو پروکیورمنٹ کا عمل شروع کریں ، پی سی ون نومبر میں بھیجا تھا ، چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ پلاننگ کمیشن پی سی ون پر فوراً عملدرآمد کرے، واپڈا کی طرف سے کوئی مسئلہ نہیں۔

    محمد اویس

  • گھریلو تنازعہ،خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ ڈالا

    گھریلو تنازعہ،خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ ڈالا

    پنجاب کے علاقے دیپالپور میں گھریلو تنازع پر خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ کر قتل کر دیا

    دیپالپور۔(اے پی پی) دیپالپور کے نواحی گاوں 36.37ٹو آر میں گھریلو تنازع شدت اختیار کر گیا ،ظالم خاوند نے تیز دھار آلے سے بیوی کا گلا کاٹ ڈالا،جس سے ساجدہ بی بی موقع پر جاں بحق ملزم فرار۔پولیس جا ئے وقوعہ پرپہنچ گئی نعش ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دی گئی ڈی پی او جہانزیب نذیر نے واقعہ کانوٹس لے لیا ،مفرور قاتل کی گرفتاری کے لیے سپیشل پولیس سکواڈ تشکیل دے دیا گیا۔

  • ایتھوپیا میں ایک دن میں اتنے درخت لگائے گئے کہ سب دنگ رہ گئے

    ایتھوپیا میں ایک دن میں اتنے درخت لگائے گئے کہ سب دنگ رہ گئے

    اس وقت ایتھوپیا کا 4فیصد سے بھی کم حصہ جنگلات پر مشتمل ہے جو کہ انیسویں صدی کے آخر میں 30فیصد تھا۔

    ایتھوپین حکام کے مطابق ایتھوپیا کے شہریوں نے ایک ہی دن میں ساڑھے تین کروڑ سے زیادہ درخت لگا دیے ہیں۔

    جدت و تکنالوجی کے وزیر، ڈاکٹر گیہون میکوریہ نے کہا کہ پیر کی شام تک 353 ملین درخت لگائے جا چکے ہیں ،جبکہ ابتدائی طور پر ہدف 200ملین درختوں کا تھا۔

    ایتھوپیا کے وزیراعظم ابی احمد نے ٹویٹر پر پیغام میں کہا کہ آج ہماری کوششوں کی وجہ سے ایتھوپیا عالمی ریکارڈ توڑنے جا رہا ہے۔

    یاد رہے کہ ایتھوپیا میں مئی اور اکتوبر کے درمیان 4 ارب درخت لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

    زرعی عہدیداروں کے مطابق ملک بھر میں اب تک 2.6 بلین سے زائد درخت لگائے جا چکے ہیں۔ اس مہم میں مختلف بین الاقوامی تنظیمیں اور کاروباری برادری بھی شامل ہوگئی ہیں۔

  • دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کو کتنا نقصان ہوا؟ گورنر پنجاب بول پڑے

    دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کو کتنا نقصان ہوا؟ گورنر پنجاب بول پڑے

    گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کو 100 بلین ڈالر کا نقصان ہوا.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور کے مقامی ہوٹل میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہا کہ دنیا میں پاکستان کا امیج بہتر ہو رہا ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے فرنٹ لائن پر کردار ادا کیا، گورنر پنجاب نے مزید کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کو 100 بلین ڈالر کا نقصان ہوا،

    تقریب سے وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے بھی خطاب کیا،

    گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے مزید کہا کہ حکومت عوام کی فلاح و بہبود اور ان کے دیرینہ مسائل کے حل کے لیے دن رات کوشاں ہے۔ وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق تعلیم، صحت اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی ہماری ترجیحات میں شامل ہے اوراس میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی۔