Baaghi TV

Tag: baaghitvnews

  • تین طلاقوں کے مسئلہ پر مودی بھارتی مسلم خواتین کوحقوق دلانے کا کریڈٹ لینے  لگے

    تین طلاقوں کے مسئلہ پر مودی بھارتی مسلم خواتین کوحقوق دلانے کا کریڈٹ لینے لگے

    طلاق ثلاثہ پر مودی نے کریڈٹ لیتے ہوئے کہا کہ ہماری حکومت کےاندر مسلم خواتین کو حقوق ملے ہیں.
    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق . بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے انے اپنے ایک ٹوید میں فخریہ انداز سے یہ کہا ہے کہ ہماری حکومت نے مسلم خواتین کو ان کے حقوق کا کریڈٹ دیاہے .
    بل تین طلاق بل (تحفظ شادی حقوق ) 2019 پر آج پارلیمنٹ کی مہرلگ گئی ۔ راجیہ سبھا ایوان بالا یعنی سینٹ میں اس بل کو ووٹنگ کے ذریعہ منظور کردیا گیا، جبکہ لوک سبھا ایوان زیریں یعنی قومی اسمبلی سے پہلے ہی اسے منظور کر چکی ہے۔ بل منظور ہونے کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ اس قدم کو ہندوستانی تاریخ میں یاد رکھا جائے گا۔

    بل منظور ہونے کے بعد نریندر مودی نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا کہ ، ’’میں تمام ان تمام پارٹیوں اور ارکان پارلیمان کو شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں مسلم خواتین (عورتوں کے ازدواجی حقوق کا تحفظ) بل 2019 کو منظور کرانے میں میری حمایت کی ۔
    واضح رہے کہ تین طلاقوں کے بارے میں بھارتی مسلمانوں میں مسلکی اعتبار سے کافی اختلاف رہا ہے . ایک طبقہ اسے ان کے دینی امور میں سرکاری مداخلت قرار دیتا ہے اور اس پر شدید احتجاج بھی کرتا آیا ہے.

  • سویڈن، عورت کو بس سے کیوں اتارا گیا

    سویڈن، عورت کو بس سے کیوں اتارا گیا

    سویڈن میں ایک عورت کو ناکافی کپڑے پہننے پر بس سے اتار دیا گیا۔

    19سالہ اماندا ہینسن شارٹس اورٹاپ پہن کر مالمو میں 3نمبر بس پر سوار ہوئیں۔

    اپنے ایک فیس بک پوسٹ میں اماندا نے لکھا کہ میں نے بھی اپنے کپڑے موسم کے مطابق بنائے ہیں۔

    تاہم ، بس ڈرائیور نے محترمہ ہینسن کو اس وقت روکا جب وہ اپنا ٹکٹ اسکین کررہی تھی۔
    خاتون کے مطابق ڈرائیور نے کہا کہ آپ ہماری بسوں پر اس طرح کے کپڑے پہن کر نہیں جا سکتیں۔

    ڈرائیور نے مزید کہا کہ یہ بس کمپنی کی ڈریس کوڈ کی خلاف ورزی ہے۔

    انہوں نے لکھا ، "وہ کہتے ہیں ، ‘آپ ہماری بسوں پر اس طرح کے کپڑے پہنے نہیں جا سکتے’۔ جب محترمہ ہینسن نے پوچھا کہ اس کا کیا مطلب ہے تو ، وہ دعوی کرتی ہے کہ اس نے اس کا جواب دیا ، "آپ بہت زیادہ راستہ دکھاتے ہیں”۔

    انہوں نے مزید کہا کہ اس کی تنظیم نے بس کمپنی کی ڈریس پالیسی کی خلاف ورزی کی ہے۔
    محترمہ ہینسن نے کہا: "میں بس سے اتر گئی حالانکہ میں ناراض ہونے کی وجہ سے احتجاج کرنا چاہاتی تھی۔
    بس کمپنی اور مقامی ٹرانسپورٹ پرووائیڈر نے خاتون سے معافی مانگ لی ہے
    بس کمپنی کے مطابق ایک ملازم نے مکمل طور پرغلط اقدام اٹھایا ہے اور یہ ہماری پالیس کے خلاف بھی ہے۔ ڈرائیور کو کمپنی سے فارغ کیا جا چاکا ہے۔

  • ن لیگی ایم این اے سرکاری زمین پر قابض، اینٹی کرپشن کی کاروائی، کتنی زمین واگزار کاروائی؟

    ن لیگی ایم این اے سرکاری زمین پر قابض، اینٹی کرپشن کی کاروائی، کتنی زمین واگزار کاروائی؟

    اینٹی کرپشن حکام نے ن لیگی رکن قومی اسمبلی سے 30 کنال زمین واگزار کروا لی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق محکمہ اینٹی کرپشن نے شیخوپورہ میں کارروائی کی جس کے دوران لکویڈیشن بورڈ کی 30 کنال اراضی واگزار کرالی ، اینٹی کرپشن حکام کے مطابق ن لیگی ایم این اے نے سرکاری زمین پر قبضہ کر کے فیکٹری بنائی ہوئی تھی، اینٹی کرپشن حکام نے ن لیگی ایم این اے جاوید لطیف کے قبضے سے 30 کنال 16مرلےاراضی واگزار کروا لی.

    دوسری جانب ن لیگی ایم این اے کا کہنا ہے کہ فیکٹری کے ساتھ والی اراضی ہمارے قبضہ میں نہیں تھی،لکویڈیشن بورڈکی یہ اراضی رضوان ورک کےپاس تھی .

    واضح رہے کہ اینٹی کرپشن حکام نے پہلے جاوید لطیف کو نوٹس بھیجا تھا اس کے بعد زمین واگزار کروائی، جاوید لطیف نے اس بات کا خود اعتراف کیا تھا کہ مجھے اینٹی کرپشن کا نوٹس ملاہے ، اگلے آٹھ دنوں میں میری گرفتاری کا ٹاسک دیا گیا ہے،میں نظریاتی طورپر کچھ ہوں لیکن پاکستانی ہوں جو کچھ ہورہاہے کیا یہ پاکستان کے مفاد میں ہے

  • مسئلہ کشمیر کے حل  پر امریکی صدر کا بیان بہت بڑی سفارتی کامیابی  ہے.چیئرمین کشمیر کمیٹی اور وزیر خارجہ کی مشترکہ پریس کانفرنس

    مسئلہ کشمیر کے حل پر امریکی صدر کا بیان بہت بڑی سفارتی کامیابی ہے.چیئرمین کشمیر کمیٹی اور وزیر خارجہ کی مشترکہ پریس کانفرنس

    کشمیر کمیٹی کے چیئرمین فخر امام نے کہا کہ تاریخ میں پہلی بار بھارت کشمیر کے مسئلہ میں مدد مانگ رہا ہے .ٹرمپ نے کہا کہ نریندر مودی نے مجھ سے کہا کہ آپ کشمیر کے مسئلے پر ثالثی کر یں.

    باغی ٹی وی رپورٹ کےمطابق .وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور کشمیر کمیٹی کے چیئرمین فخر امام نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتےہوئے کہا کہ کشمیر کمیٹی میں ہر پارٹی کی نمائندگی ہے، پوری قوم اس مسئلہ پر ایک ہے.ہم کشمیر کے آئینی اور قانونی حل جوکہ استصواب رائے کی شکل میں اسی کی حمایت کرتے ہیں.
    افغانستان کے معاملے میں امید کی کرن نظر آرہی ہے.مقبوضہ کشمیر کو فوجی زون بنا دیا گیا ہے.
    انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی پارٹیوں نے اعادہ کیا کہ کشمیر کے مسئلہ پر پوری قوم ایک ہے. نائن الیون کے بعد حق خود ارادیت کو دہشت گردی سے جوڑا گیا.جبکہ اس معاملے میں دنیا کو فرق کرنا چاہیئے. بھارت خود اب اپنے موقف میں کمزور ہو گیا ہے اور اس کی پارلیمنٹ کے ممبر خود اس کے موقف سے لا تعلقی کا اظہار کر رہے ہیں. کشمیر کمیٹی کے چیئرمین فخر امام نے کہا کہ امریکی صدر نے پہلی بار کہا کہ بھارت کشمیر کے مسئلہ میں مدد مانگ رہا ہے .ٹرمپ نے کہا کہ نریندر مودی نے مجھ سے کہا کہ آپ کشمیر کے مسئلے پر ثالثی کر یں. جس پر بھارت میں شدید رد عمل آیا سوائے وزیر اعظم مودی کے کہ انہوں نے اس کی تردید نہیں کی.کشمیر کے حق خود ارادیت کو اقوام متحدہ تسلیم کر چکی ہے.کشمیر کو بھارتی قانون میں خصوصی حیثیت حاصل ہے جس کے مطابق کوئی غیر کشمیری کشمیر میں جائیداد نہیں خرید سکتا.لیکن وہ اس خصوصی کشمیر کی خصوصی حیثیت قانون کو بدل کر اپنے حق میں کرنا چاہتا ہے.ہم اس بارے میں قانون اور انصاف کے ساتھ کھڑےہیں.بھارت کی ہر وہ چال جس سے کشمیرکی خصوصی حیثیت کو نقصان پہنچے اس کے خلاف ہمیں ہر فورم پر آواز اٹھانا چاہیے .

  • ویڈیو سیکنڈل کا مرکزی ملزم ،ایک اور مقدمے میں اشتہاری قرار

    ویڈیو سیکنڈل کا مرکزی ملزم ،ایک اور مقدمے میں اشتہاری قرار

    احتساب عدالت کے جج ارشد ملک ویڈیو سیکنڈل کے ملزم میاں طارق کو ایک اور مقدمے میں اشتہاری قرار دے دیا گیا

    جج ویڈیو سیکنڈل کا ملزم میاں طارق اشتہاری قرار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق میاں طارق کو ملتان کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے جعلسازی کرنے اور عدالت میں پیش نہ ہونے کی بناء پر اشتہاری قرار دے دیا. میاں طارق کے خلاف تھانہ نیو ملتان کے علاقے میں شاپنگ مال کو جعلسازی سے فروخت کرنے کا مقدمہ درج تھا، عدالت کی جانب سے بار بار طلبی کے باوجود میاں طارق عدالت میں پیش نہ ہوئے.

    جیل جا کر مر جاؤنگا، ویڈیو سیکنڈل کے ملزم میاں طارق کی عدالت میں فریاد

    جوڈیشل مجیسٹریٹ نے ملزم میاں طارق کو دیگرچار ساتھیوں سمیت اشتہاری قرار دیتے ہوئے پولیس کو ملزمان کو جلد عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

    واضح رہے کہ ملزم میاں طارق اس سے پہلے ایک اور کیس میں بھی اشہتاری قرار دیا جا چکا ہے . میاں طارق کے خلاف تھانہ چہلیک ملتان میں درج جعلی دستاویزات بنانے کیس کی سماعت ہوئی، مجسٹریٹ نے ملزمان کو اشتہاری قرار دیا تھا .

     

    ویڈیو سیکنڈل میں گرفتار میاں طارق کے دفتر پر ایف آئی اے کی کاروائی

    واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے جج ارشد ملک کی ویڈیو جاری کی تھی جس کے بعد احتساب عدالت کے جج کی خدمات دوبارہ لاہور ہائیکورٹ کے سپرد کر دی گئیں، جج ارشد ملک نے حلف نامے میں ویڈیو کو جعلی قرار دیا اور کہا کہ مجھے دھمکیاں دی گئیں اور بلیک میل کرنے کی کوشش کی گئی.

    میاں طاق نے جج ارشد ملک کی ویڈیو کس کو بیچی تھی؟ اٹارنی جنرل نے سپریم کورٹ میں بتا دیا

    ایف آئی اے نے میاں طارق کو گرفتارکرلیا تھا .گرفتاری کے بعد ملزم کو انتہائی سخت سیکیورٹی میں عدالت لایا گیا، جہاں اسلام آباد کی مقامی عدالت نے ملزم میاں طارق کا جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے انہیں جسمانی ریمانڈ پر ایف اے کے حوالے کردیا .

  • داعش کا چالیس سے زائد نائیجیرین فوجی ہلاک یا زخمی کرنے کا دعوی

    داعش کا چالیس سے زائد نائیجیرین فوجی ہلاک یا زخمی کرنے کا دعوی

    داعش نے دو مختلف حملوں میں چالیس سے زائد نائیجیرین فوجیوں کی ہلاکت یا زخمی کرنے کا دعوی کیا ہے۔
    نائیجیریا، حملوں میں 65 افراد ہلاک
    خبررساں ایجنسی رائیٹرز کے مطابق داعش کے مطابق باغا میں فوجی پوسٹ پر حملہ میں کم ازکم 15فوجی مارے گئے جبکہ بنی شیخ میں ہوئے حملے میں کم و بیش 25فوجی مارے گئے۔ مقامی ذرائع نے اس خبر کی تصدیق نہیں۔

    2009سے لے کر اب تک 30000سے زائد لوگ اس خانہ جنگی کی بھینٹ چڑھ چکے ہیں۔ یاد رہے کہ کچھ دن پہلے بھی نائیجیریا میں ایک جنازہ کی تقریب میں فائرنگ پر 65افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔

  • مریم نواز اسلام آباد روانہ، رات کہاں رکیں گی؟ اہم خبر

    مریم نواز اسلام آباد روانہ، رات کہاں رکیں گی؟ اہم خبر

    مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز اسلام آباد میں منسٹر انکلیو میں قیام کریں گی

    نیب میں 40 منٹ کی پیشی کے بعد مریم نواز کہاں روانہ ہوئیں؟ اہم خبر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نیب پیشی کے بعد اسلام آباد روانہ ہو گئی ہیں، مریم نواز کو سینیٹ میں چیئرمین کے امیدوار میر حاصل بزنجو نے عشائیے میں دعوت دی تھی، مریم نواز آج اسلام آباد میں عشائیہ میں شرکت کریں گی.

    مریم نواز نیب میں پیش، کتنے کارکنان نیب دفتر کے باہر موجود تھے؟ اہم خبر

    مریم نواز براستہ موٹروے اسلام آباد روانہ ہوئیں، مریم نواز کے شوہر کیپٹن ر صفدر ان کی گاڑی چلا رہے تھے جبکہ پرویز رشید ان کے ہمراہ تھے. مریم نواز اسلام آباد میں شہباز شریف کے گھر منسٹر انکلیو میں قیام کریں گی .

    نواز شریف نااہل اور نا لائق، مریم نواز نے آج تسلیم کر لیا

    مریم نواز کا ایک اور جھوٹ باغی ٹی وی نے پکڑ لیا

    مریم نواز اسلام آباد میں اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں کریں گی. مریم نواز سے پارٹی رہنما و کارکنان بھی ملاقات کریں گے.

    نواز شریف سے جیل میں سہولیات واپس، نواز کی جیلر کی منتیں

    وفاقی وزیر داخلہ کا نواز شریف کے گھر کی دیوار گرانے کا اعلان

     

    واضح رہے کہ مریم نواز کی نیب پیشی کے موقع پر مسلم لیگ ن کے ایک درجن کارکنان کی تعداد نیب دفتر کے باہر موجود تھی جنہوں نے مریم نواز کی گاڑی پر پھول پھینکے اور مریم نواز کے حق میں نعرے لگائے . مریم نواز نے نیب پیشی کے دوران نیب حکام سے کافی مانگی جس پر نیب کی جانب سے انہیں کافی پیش کی گئی .مریم نواز کو نیب نے کہا کہ آپ کو سمن بھیجے گئے تھے کوئی جواب نہیں دیا، جس پر مریم نواز نے کہا کہ مجھے زیادہ وقت چاہئے تھا.

  • پیپلز پارٹی تعصب کا شکار، جسطرح کرتوت ہوںگے انجام ویسا ہی ہو گا، فیصل واوڈا

    پیپلز پارٹی تعصب کا شکار، جسطرح کرتوت ہوںگے انجام ویسا ہی ہو گا، فیصل واوڈا

    وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ سابقہ دور میں قومی خزانے کو بہت بے دردی سے لوٹا گیا۔ اس حولے سے بہت اہم ستاویزات ہم نیب کے حولے کرنے لگے ہیں ،کرتوت اورالزام دیکھ کرگرفتاری کاپہلےسےبتا سکتا ہوں،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فیصل واوڈا نے کہا کہ جو میرے کام ہیں کر رہا ہوں، مشکلات سے گزر رہے ہیں، وہ سابقہ حکمرانوں کی چوریوں کی وجہ سے گزر رہے ہیں. قانون نے کیا کرنا ہے، عوام نے کیا کرنا ہے آنے والے ہفتوں میں سب کے سامنے آ جائے گا.جس طرح کے کرتوت ہوں گے اس طرح کا انجام ہو گا

    فیصل واوڈا نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی سیاسی تعصب کا شکار ہے، بارش کی وجہ سے بلدیہ کا برا حال ہے، وفاقی حکومت تعاون کرنے کو تیار ہے لیکن ہم ان کو نقد پیسے نہیں دے سکتے، جتناصوبےکاحق بنتاہےاتناتوپیسہ ہم دےچکےہیں ،اگر بارش ہوتی ہے تو تباہی ہوتی ہے اور پانی نہ آئے تو بھی تباہی ہوتی ہے، ہم نے سندھ حکومت کو پیسے دیئے لیکن انہوں نے کھا پی لئے اور سود پر دے دئیے. گزشتہ 10سال میں ملکی خزانےکوبہت نقصان پہنچایاگیا

    وفاقی وزیر آبی وسائل نے مزید کہا کہ نالوں کی صفائی نہ ہوناپیپلزپارٹی کی ناکامی ہے جنہوں نےپیپلز پارٹی کوووٹ دیاہےان کوسوچنے کی ضرورت ہے،

  • تحریک انصاف کی حکومت تاریخ کی ناکام ترین حکومت ہے، سراج الحق

    تحریک انصاف کی حکومت تاریخ کی ناکام ترین حکومت ہے، سراج الحق

    جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نےجس منشورپرووٹ لیا اسے یکسر نظرانداز کردیا گیا ہے ،جماعت اسلامی سینیٹ چیئرمین کے الیکشن میں غیر جانبدار رہے گی۔ سینیٹ میں ایک سیاسی دنگل ہو رہا ہے جس کا ہم حصہ نہیں بنیں گے۔ تحریک انصاف کی حکومت ایک سال میں ہی ناکام ہو چکی

    حدود اورقصاص کے مقدمات،صدرسزا معاف نہیں کر سکتا، سراج الحق سینیٹ پہنچ گئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ یہ حکومت سبزباغ دکھا کرآئی ہے،پی ٹی آئی حکومت کی مقبولیت ختم ہورہی ہے،حکومت نے عوام کےساتھ دھوکا کیا،غیرملکی چینل پرخبرآئی کہ ٹرمپ ایک دن میں 50 جھوٹ بولتےہیں، مقابلہ کیاجائےتوہمارےحکمران جھوٹ میں ٹرمپ سےجیت جائیں،اگرجھوٹ کاکوئی ورلڈ کپ ہوتو موجودہ حکمران جیت جائیں گے،

    چیئرمین سینیٹ کو ہٹانے کے لئے اپوزیشن تقسیم، سراج الحق نے باغی ٹی وی سے گفتگو میں کیا کہا؟

    سراج الحق نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کےغیرمقبول ہونیکی وجہ اپوزیشن نہیں بلکہ ان کی اپنی پالیسیاں ہیں، جس تیزی سے یہ مقبول ہوئے اسی تیزی سے غیر مقبول ہو رہے ہیں ، حکومت کی غلط پالیسیوں کے خلاف احتجاج جاری رکھتے ہوئے 25 مارچ کو پشاور میں عوامی مارچ کا اعلان کرتے ہیں.

    سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ اتنے قرضے لیے لیکن عوامی مسائل کم نہیں ہوئے ،جماعت اسلامی مہنگائی اور بے روزگاری کے خلاف تحریک پورے ملک میں جاری ہے اور منزل کے حصول تک جاری رہے ،قوم حکومت کی غلط معاشی پالیسیوں کی وجہ سے دلدل میں پھنس گئی ہے۔ پی ٹی آئی کے لیے دن رات ایک کرنے والے ڈگری ہولڈر نوجوان مایوس اور پریشان چہروں کے ساتھ مارے مارے پھر رہے ہیں مگر ان کا کوئی پرسان حال نہیں۔ صنعت، زراعت اور تجارت تباہ ہو گئی ہے۔عوام مہنگائی کی وجہ سے شوگر، بلڈ پریشر اور ڈیپریشن کا شکار ہورہے ہیں اور حکومت آئے روز ان بیماریوں کی دواﺅں کی قیمتوں میں اضافہ کر رہی ہے۔ جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں دو سو فیصد تک اضافہ کر دیا گیا ہے۔ یہ بےحسی کی انتہا ہے۔

    آج کے بعد کوئی یہ نہ کہے کہ شہباز شریف کی کمر میں درد ہے، مبشر لقمان نے ایسا کیوں کہا؟

    سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ کل پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی نے کس معاہدے کے تحت چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کو ایک لائن میں لگ کر ووٹ دیا تھا۔ وہ معاہدہ اب تک قوم کے سامنے نہیں آ سکا۔ کل ایک دوسرے کا سہارا بننے والی پارٹیاں اب الگ اور سابقہ حکومتی و مخالف پارٹیاں ایک ہوچکی ہیں۔

  • جانسن اور ٹرمپ کی ٹیلی فونک بات چیت ، باہمی تعلقات مضبوط کرنے پر اتفاق

    جانسن اور ٹرمپ کی ٹیلی فونک بات چیت ، باہمی تعلقات مضبوط کرنے پر اتفاق

    امریکی صدر ٹرمپ اور برطانوی وزیراعظم جانسن کے مابین ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں معاشی اور باہم تعلقات مضبوط بنانے پر بات چیت ہوئی ہے. ۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی صدرٹرمپ اور برطانوی وزیر اعظم جانسن نے ٹیلی فون بات چیت کی ہے جس میں دونوں ممالک کے مابین خصوصی تعلق بڑھانے اور اور دو طرفہ اقتصادی تعلقات کو فروغ دینے پر دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا ہے.

    وائٹ ہاوس کے ترجمان نے دنوں رہمناؤں کے درمیان ہونے والی بات چیت اور آپس میں ہونے والے اتفاق پر میڈیا کو بریف کیا ہے .
    صدر ٹرمپ نے بورس جانسن کو ایک اچھا انسان قرا ر دیا اور ان کے متعلق نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے