Baaghi TV

Tag: baaghitvnews

  • چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کا مستعفی ہونے کا فیصلہ

    چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کا مستعفی ہونے کا فیصلہ

    چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے حکومتی اتحاد کے نمبر گیم پورے نہ ہونے پر مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے

    حاصل بزنجو، چیئرمین سینیٹ کے اپوزیشن کے متقفہ امیدوار،سینیٹر کب بنے؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے سینیٹ سے مستعفیٰ ہونے کا فیصلہ کیا ہے، چیئرمین سینیٹ نے اس فیصلے سے حکومت کو آگاہ کر دیا ہے، اپوزیشن جماعتوں نے چیئرمین سینیٹ کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک جمع کروا رکھی ہے، سینیٹ کا اجلاس کل ہو گا جس میں رائے شماری ہو گی، اپوزیشن جماعتوں نے حاصل بزنجو کو سینیٹ کا امیدوار برائے چیئرمین نامزد کیا ہوا ہے.

    عدم اعتماد کی قراردار کے باوجود اپوزیشن کی چیئرمین سینیٹ کی زیر‌صدارت اجلاس میں شرکت

    دوسری جانب قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف سے مولانا فضل الرحمان نے ملاقات کی ہے . ملاقات شہباز شریف کی رہائشگاہ پر ہوئی ,ملاقات میں چیئرمین سینیٹ کے الیکشن،سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا،

    چیئرمین سینیٹ کو ہٹانے کے لئے اپوزیشن تقسیم، سراج الحق نے باغی ٹی وی سے گفتگو میں کیا کہا؟

    قبل ازیں شہبازشریف کی زیرصدارت مسلم لیگ ن کے سینیٹرز کی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا، شہباز شریف کا کہنا تھا کہ چیئرمین سینیٹ کےانتخاب میں جمہوریت اورآئین کی فتح ہوگی،اپوزیشن کو سینیٹ چیئرمین کےانتخاب میں واضح اکثریت حاصل ہے ،نمبرز کےمطابق اپوزیشن کی جیت میں کوئی رکاوٹ نہیں ،حکمرانوں کی نیت خراب ہے،وہ غیرآئینی و غیرجمہوری طرزعمل سے بازرہیں .

    چیئرمین سینیٹ کے امیدوار پر اپوزیشن کا ہو گیا اتفاق،کون ہو گا نیا چیئرمین سینیٹ؟

    واضح رہے کہ اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی میں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو ہٹانے کا فیصلہ ہوا تھا اور رہبر کمیٹی نے اس فیصلے کی توثیق کی تھی .اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی میں بھی جماعت اسلامی نے شرکت نہیں کی تھی .

    چیئرمین سینیٹ کو ہٹانے کیلئے اپوزیشن جماعتوں کے پاس مطلوبہ اکثریت سے زائد کی تعداد موجود ہے، 104 رکنی ایوان میں سینیٹرز کی موجودہ تعداد 103 میں سے چیئرمین کی نشست کے لئے 53 ارکان کی حمایت درکارہے۔ مسلم لیگ ن کے سینیٹرز کی تعداد 28، پیپلز پارٹی کے 20، نیشنل پارٹی کے 5، جمعیت علماء اسلام ف کے 4، پختونخوا میپ کے 2 اور اے این پی کا ایک رکن شامل ہے۔

  • ترکی کے فوجی دستے شامی سرحد پر پہنچ گئے

    ترکی کے فوجی دستے شامی سرحد پر پہنچ گئے

    ترک فوج کی طرف سے ملک کی شامی سرحد پر مزید فوجی دستے پہنچ گئے ہیں۔ یہ فوجی دستے سرحد پر متعین فوجی یونٹوں کے لئے بکتر بند گاڑیوں اور کمانڈو یونٹوں کی کمک کے طور پر بھیجے گئے ہیں۔
    ترکی افواج کا شمالی عراق میں پنجہ آپریشن 72 جنگجو ہلاک
    بکتر بند گاڑیوں اور بسوں سمیت کل 12 گاڑیوںپر مشتمل کانوائے ضلع شان لی عرفا کی تحصیل جیلان پنار پہنچ گیا ہے جیلان پنارپہنچنے کے بعد کانوائے فرسٹ فرنٹئیر ڈویڑن کمانڈ آفس پہنچ گیا۔

  • بارش اور سیلاب نے روس میں بھی تباہی مچادی، 29 ہزار افراد بے گھر

    بارش اور سیلاب نے روس میں بھی تباہی مچادی، 29 ہزار افراد بے گھر

    پاکستان بھارت اور جنوبی ایشیائی ممالک میں بارش اور سیلاب نے تباہی مچانے کے ساتھ ساتھ روس میں بھی تباہی مچا دی
    تفصیلات کے مطابق روس کے علاقے ارکٹسک میں سیلاب کے نتیجے میں 25 افراد ہلاک اور متعدد لا پتہ ہو گئے، متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے۔
    غیرملکی خبر رساں ایجنسی کےمطابق سیلاب نے گیارہ ہزار سے زائد گھر تباہ کر دیئے ہیں جسکی وجہ سے 29 ہزار سے زیادہ افراد بے گھر ہو گئے ہیں، مقامی دریا میں پانی کی سطح ایک میٹر مزید بڑھ گئی ہے۔

    حکام کے مطابق اگلے کچھ دنوں میں خراب موسم کے سبب صورتحال مزید ابتر ہونے کا امکان ہے تاہم علاقے میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں، متاثرہ افراد کو خیموں کے علاوہ کھانے پینے کا سامان پہنچایا جا رہا ہے جبکہ محفوظ مقامات پر منتقلی کیلئے بھی انتظامات کئے جا رہے ہیں۔

  • وزیراعظم عمران‌ خان سے اقوام متحدہ کے ریذیڈنٹ کوآرڈینیٹرکی ملاقات

    وزیراعظم عمران‌ خان سے اقوام متحدہ کے ریذیڈنٹ کوآرڈینیٹرکی ملاقات

    وزیراعظم عمران خان سے اقوام متحدہ کے ریذیڈنٹ کوآرڈینیٹرنیل بھونے کی ملاقات ہوئی ہے

    کراچی میں بارشوں کے بعد کی صورتحال پر وزیراعظم کا نوٹس، بڑا حکم دے دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران‌ خان سے اقوام متحدہ کے ریذیڈنٹ کوآرڈینیٹر نیل بھونے نے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی ہے ، اس موقع پر نیل بھونے کا کہنا تھا کہ ماضی کے نظراندازمعاملات پرموجودہ حکومت کی توجہ قابل ستائش ہے،

    بلاول زرداری کے شہر لاڑکانہ میں ایڈز کے کتنے مریض ؟ خوفناک رپورٹ آ گئی

    وزیراعظم عمران خان نے اس موقع پر کہا کہ ضم شدہ قبائلی علاقوں کی ترقی ترجیحات میں شامل ہے، انضمام شدہ علاقوں کیلئےسب سےزیادہ فنڈزمختص کیے. وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ غذا میں ملاوٹ کی روک تھام پرخصوصی توجہ ہے .

     

    وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں بارشوں کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے.

    کراچی میں بارش، اداروں نے طاقت کا مطابق کام کیا، سعید غنی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے تحریک انصاف کے رہنما علی زیدی نے ملاقات کی، ملاقات کے دوران کراچی کے حوالہ سے بات چیت ہوئی، وزیراعظم عمران خان نے کراچی میں بارش کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کا نوٹس لیا، اور سندھ حکومت کی کارکردگی پر مایوسی کا اظہار کیا.

  • بھارت: سیلاب کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد 216 تک پہنچ گئی

    بھارت: سیلاب کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد 216 تک پہنچ گئی

    بھارت میں شدید بارشوں کی وجہ سے سیلاب کی کیفیت ہے اور اب تک صوبہ بہار اور صوبہ آسام میں ہلاکتوں کی تعداد 216 تک پہنچ گئی ہے۔
    بھارت، ممبئی میں موسلادھار بارشیں، کاروبار زندگی شدید متاثر
    ہندوستان ٹائمز کے مطابق صوبہ بہار سب سے زیادہ متاثر ہے جہاں 130 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ آسام میں ہلاکتوں کی تعداد 86 افراد ہے۔

    حکام کے مطابق بہار کے 13 علاقے زیر آب ہیں جبکہ متاثرین کی تعداد 8.8 ملین سے تجاوز کر گئی ہے۔دریں اثنا صوبہ آسام کے 864 دیہات متاثر ہوئے ہیں اور صوبے میں417 امدادی کیمپوں میں 30 ہزار 925 افراد پناہ گزین ہیں۔

    صوبہ آسام میں سیلابی پانی کی سطح گرنا شروع ہو گئی ہے تاہم بعض دریاوں میں طغیانی تاحال جاری ہے۔

  • رائل پام کنٹری گالف کلب کیس،سپریم کورٹ نے آڈیٹر جنرل سے تفصیلی رپورٹ کی طلب

    رائل پام کنٹری گالف کلب کیس،سپریم کورٹ نے آڈیٹر جنرل سے تفصیلی رپورٹ کی طلب

    رائل پام کنٹری گالف کلب لاہوراراضی عملدرآمد کیس کی سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی

    رائل پام کنٹری گالف کلب،وزارت ریلوے نے سپریم کورٹ میں جواب جمع کروا دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قائم مقام چیف جسٹس عظمت سعید کی سربراہی میں 2 رکنی خصوصی بنچ نے سماعت کی ،ریلوے نے ابتدائی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی ،عدالت نے آڈیٹر جنرل ریلوے سے 3 روز میں تفصیلی رپورٹ طلب کرلی .

    سپریم کورٹ نے رائل پام کنٹری کلب اراضی کس کے حوالے کر دی اہم فیصلہ آگیا

    کمپنی کے وکیل نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف نظرثانی درخواست دائر کر رکھی ہے، جس پر جسٹس عظمت سعید نے کہا کہ نظرثانی اپیل اس کیس کے ساتھ سنیں گے . وکیل نے کہا کہ پاکستان ریلوے نے کمپنی سے معاہدہ کیا تھا، جس کے بعد گالف کلب تعمیر کیا گیا،گالف کلب بننے کے بعد اسے عدالت میں چیلنج کردیا گیا تھا، 140 ایکڑکا معاہدہ تھا جبکہ 103 ایکڑ زمین لیز پردی گئی، نیلامی کی شرائط میں 33 سال لیز تھی جبکہ معاہدے میں 50 سال لکھا گیا،سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں یہ معاہدہ غیرقانونی قرار دیا تھا،عدالت نے زمین از سرنو لیز پر دینے کا حکم دیا تھا.

  • مطالبات نہ مانے گئے تو پورا لاہور بند رہےگا،صدر تاجران نعیم میر کا اعلان

    مطالبات نہ مانے گئے تو پورا لاہور بند رہےگا،صدر تاجران نعیم میر کا اعلان

    تاجروں نے چار دن مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کاا علان کردیا. تاجران تنطیم نے حکومت سے کہا ہے کہ اگر ہمارے مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو 15، 16 اور 27،26 اگست کو ہڑتال رہےگی.، پورا لاہور بند رہےگا.

    باغی ٹی وی رپورٹ کےمطابق صدر آل پاکستان تاجر اتحاد نے اعلان کیا ہے کہ اگر ہمارے مطالبات نہ مانے گئے تو 15، 16 اور 27،26 اگست ہڑتال رہےگی.، پورا لاہور بند رہے گا، انہوں نےکہا کہ ٹیکس دینے کو تیار ہیں مگر چور دروازوں سے نہیں. یہ پیچیدہ نظام نا قابل قبول ہے.حکومت کو تاجر برادری کا معاشی قتل نہیں کرنا چاہیے ، اگر تاجر اور سرمایہ دار کام کرتے رہیں گے تو ملک کی معیشت کا پہیہ چلتا رہےگا

  • مریم نواز نے نیب سے پینے کے لئے کیا مانگا؟ جان کر ہوں‌ حیران

    مریم نواز نے نیب سے پینے کے لئے کیا مانگا؟ جان کر ہوں‌ حیران

    مریم نواز نے نیب میں پیشی کے دوران نیب حکام سے کافی مانگ لی ،کہا میں کافی پینا چاہتی ہوں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مریم نواز نیب میں پیش ہوئی، مریم نواز نے نیب پیشی کے دوران نیب حکام سے کافی مانگی جس پر نیب کی جانب سے انہیں کافی پیش کی گئی .

    مریم نواز کو نیب نے کہا کہ آپ کو سمن بھیجے گئے تھے کوئی جواب نہیں دیا، جس پر مریم نواز نے کہا کہ مجھے زیادہ وقت چاہئے تھا.

    مریم نواز نیب میں پیش، کتنے کارکنان نیب دفتر کے باہر موجود تھے؟ اہم خبر

    نیب کے مطابق چوہدری شوگر ملز کیس میں سب سے بڑی شیئر ہولڈر مریم نواز ہیں، چوہدری شوگر ملز میں مریم نواز 1 کروڑ 24 لاکھ 14 سو 55 شیئرز کی مالک ہیں۔ سعید سیف الجبر بن سعودی کی جانب سے مریم نواز کو 94 لاکھ شیئرز منتقل ہوئے۔ شیخ زکاء الدین نے 20 لاکھ 17سو شیئر مریم نواز کو منتقل کئے جبکہ ہانی احمد جمجون نے بھی کچھ شیئر مریم نواز کو منتقل کئے تھے۔

    مریم نواز نیب پیشی کے بعد اسلام آباد روانہ ہو گئی ہیں جہاں وہ آج شام اپوزیشن کے سینیٹ کے امیدوار میر حاصل بزنجو کی جانب سے دئیے گئے عشائیہ میں شرکت کریں گی ، حاصل بزنجو نے مریم نواز کو گزشتہ روز فون کر کے دعوت دی تھی، مریم نواز اپوزیشن جماعتوں کے قائدین سے بھی ملاقات کریں گی.

    مریم نواز کا اگلا جلسہ کب اور کہاں ہو گا؟ اعلان ہو گیا

    واضح رہے کہ مریم نواز کی نیب پیشی کے موقع پر مسلم لیگ ن کے ایک درجن کارکنان کی تعداد نیب دفتر کے باہر موجود تھی جنہوں نے مریم نواز کی گاڑی پر پھول پھینکے اور مریم نواز کے حق میں نعرے لگائے

  • رائل پام کنٹری گالف کلب،وزارت ریلوے نے سپریم کورٹ میں جواب جمع کروا دیا

    رائل پام کنٹری گالف کلب،وزارت ریلوے نے سپریم کورٹ میں جواب جمع کروا دیا

    رائل پام کنٹری گالف کلب کے حوالہ سے وزارت ریلوے نے سپریم کورٹ میں جواب جمع کروا دیا ہے

    سپریم کورٹ نے رائل پام کنٹری کلب اراضی کس کے حوالے کر دی اہم فیصلہ آگیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزارت ریلوے نے رائل پام کنٹری گالف کلب لاہور اراضی کے معاملہ پر سپریم کورٹ میں جواب جمع کرا دیا ہے .

    وزارت ریلوے نے سپریم کورٹ میں جمع کروائے گئے جواب میں کہا کہ عدالتی حکم کے مطابق 7 جولائی کو کلب کا انتظام سنبھال لیا ہے،گالف کلب کےحوالے سے رکارڈ فرانزک آڈٹ ٹیم کےحوالے کر دیا ہے،گالف کلب کاپرانا رکارڈ واپس حاصل کرنے کیلیے جدیدٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے ،گالف کلب کےانتظامی امور چلانے کیلیے انتظامی کمیٹی بنائی گئی ہے ،کلب کا انتظام ملنے کےوقت 30 میں سے صرف 2 گالف ہول قابل استعمال تھے،دو ہفتوں میں 10 گالف ہول قابل استعمال بنالیے ہیں ،

    سپریم کورٹ میں جمع کرائے گئے جواب میں ریلوے نے کہا کہ گالف کلب کے 1735 ممبرز ڈیفالٹر اور غیرحاضر ہیں،358 گالفرز اور 1628 کلب ممبرز روزانہ کی بنیاد پر آتے ہیں،گالف کلب کے391ملازمین کو تنخواہ کی مد میں 80لاکھ روپے سے زائد ادا کیےجاتےہیں ،گالف کلب کے یوٹیلٹی بلز سمیت دیگر کوئی واجبات نہیں ہیں،

  • شارجہ، سوئمنگ پول میں ڈوبے 11سالہ لڑکے کی موت بارے تحقیقات کا آغاز

    شارجہ، سوئمنگ پول میں ڈوبے 11سالہ لڑکے کی موت بارے تحقیقات کا آغاز

    شارجہ میں پولیس نے 11سالہ لڑکے کے سوئمنگ پول میں ڈوب کر مرنے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ لڑکا تیراکی کی کلاسز لے رہا تھا۔

    خلیج ٹائمز کے مطابق رواں ہفتہ کے آغاز میں شارجہ میں ایک رہائشی کمپلیکس کے سوئمنگ پول میں ایک 11 سالہ لڑکا ڈوب گیاتھا۔

    لڑکے کے خاندان کے قریبی ذرائع لڑکا القادسیہ ٹاور کے ٹائیگر فٹنس کلب میں تیراکی کی کلاسز لے رہا تھا۔

    عینی شاہدین کے مطابق پول کے احاطے میں کوئی لائف گارڈ نہیں تھا اور انسٹرکٹر بھی سی پی آکرنا نہیں جانتا تھا۔

    لڑکا ٹاور سے اگلی عمارت میں رہتا تھا۔ وہ اتوار کے دن ہی تیراکی کی کلاس میں شام ہوا تھا۔ لڑکے کی والدہ نے شام 6.30اور سات بجے کے درمیان اس کااندراج کروایا اور انسٹرکٹر سے ملے۔ وہ اسے جم چھوڑ کر گھر چلی گئیں۔ رات نو بجے والدہ کو اس کے شوہر کا فون آیا تو وہ فٹنس کلب میں واپس چلی گئیں۔

    جب لڑکے کو القاسمی ہسپتال کے ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ میں لے جایا گیا تو اس کی موت پہلے ہی ہو چکی تھی۔ خاندانی ذرائع کے مطابق وہ لڑکے کی پوسٹ مارٹم رپورٹ کا انتظار کر رہے ہیں۔
    کلب کے مینجر نے کسی بھی قسم کا ردعمل نہیں دیا۔