Baaghi TV

Tag: bagi tv news

  • اوباڑو میں دن دہاڑے قتل ماں کے سامنے نوجوان کو گولیوں سے چھلنی کر دیا

    اوباڑو میں دن دہاڑے قتل ماں کے سامنے نوجوان کو گولیوں سے چھلنی کر دیا

    اوباڑو: لانھگو روڈ پر دن دہاڑے فائرنگ، نوجوان والدہ کے سامنے قتل، علاقے میں خوف و ہراس
    گہوٹکی با غی ٹی وی/ نامہ نگار مشتاق علی لغاری
    اوباڑو کے نواحی علاقے لانھگو روڈ پر پیش آنے والے دلخراش واقعے نے علاقے میں خوف و ہراس پھیلا دیا، جہاں نامعلوم مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کرکے ایک نوجوان کو اس کی والدہ کے سامنے قتل کردیا۔ واقعے کے بعد علاقے میں شدید بے چینی پھیل گئی جبکہ مقتول کے گھر میں کہرام مچ گیا۔تفصیلات کے مطابق نوجوان اپنی والدہ کے ہمراہ لانھگو روڈ کے قریب موجود تھا کہ اسی دوران مسلح افراد نے انہیں روک کر فائرنگ شروع کردی۔ عینی شاہدین کے مطابق حملہ آوروں نے انتہائی قریب سے متعدد گولیاں چلائیں جس کے نتیجے میں نوجوان شدید زخمی ہوکر موقع پر ہی دم توڑ گیا، جبکہ والدہ چیخ و پکار کرتی رہ گئی۔ افسوسناک منظر دیکھ کر علاقے کے لوگ بھی غمزدہ ہوگئے۔اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کیے گئے۔ مقتول کی لاش کو ضروری قانونی کارروائی کے بعد اسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں شناخت سوالی مزاری کے نام سے ہوئی۔ پولیس کے مطابق مقتول کا تعلق روجھان سے بتایا جارہا ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات میں واقعہ دیرینہ دشمنی کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے، تاہم مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں۔ جائے وقوعہ سے گولیوں کے خول بھی تحویل میں لے لیے گئے ہیں جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے۔دوسری جانب واقعے کے بعد مقتول کے ورثا کی جانب سے انصاف کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔ اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ دن دہاڑے پیش آنے والے اس واقعے نے امن و امان کی صورتحال پر کئی سوالات کھڑے کردیے ہیں۔ شہریوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ قاتلوں کو فوری گرفتار کرکے قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے تاکہ علاقے میں خوف کی فضا ختم ہوسکے۔پولیس کا کہنا ہے کہ جلد ہی واقعے میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے اصل حقائق سامنے لائے جائیں گے۔

  • گھوٹکی میں سیپکو افسر کی ویڈیو وائرل نشے کا اعتراف؟ متنازع بیان پر ہنگامہ

    گھوٹکی میں سیپکو افسر کی ویڈیو وائرل نشے کا اعتراف؟ متنازع بیان پر ہنگامہ

    گھوٹکی: سپرنٹنڈنگ انجینئر سیپکو غلام علی تنیو کا مبینہ ویڈیو بیان سوشل میڈیا پر وائرل، جس میں منشیات کے استعمال کا اعتراف اور متنازع گفتگو سامنے آگئی۔
    گہوٹکی با غی ٹی وی/ نامہ نگار مشتاق علی لغاری ویڈیو میں مبینہ طور پر غلام علی تنیو کہتے سنائی دے رہے ہیں: "میں بھی نشے کا عادی ہوں، نشہ کرتا ہوں” اور "میں بھی آئس پیتا ہوں، آئس پی کر کام کرتا ہوں”ویڈیو میں مزید یہ بھی مبینہ طور پر کہا گیا: "نوکری کرنی ہے تو کام کرو، جو بھی آئے گولی مار دو، ایف آئی آر کٹوادو”سیپکو کے اعلیٰ افسر کے ان مبینہ بیانات پر شہریوں اور صارفین میں شدید تشویش پائی جا رہی ہے، جبکہ سوشل میڈیا پر ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔شہری حلقوں نے متعلقہ حکام سے واقعے کا نوٹس لینے اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

  • گھوٹکی میں تعلیمی بحران  286 اسکول خستہ حال، اساتذہ غائب | ڈپٹی کمشنر کا بڑا ایکشن

    گھوٹکی میں تعلیمی بحران 286 اسکول خستہ حال، اساتذہ غائب | ڈپٹی کمشنر کا بڑا ایکشن

    گہوٹکی باغی ٹی وی/نامہ نگار مشتاق علی لغاری میرپور ماتھیلو، 12 مئی 2026: ڈپٹی کمشنر گھوٹکی منظور احمد کنرانی نے کہا ہے کہ حکومت سندہ کی جانب سے ضلع گھوٹکی کے اسکولوں کو علیحدہ بجٹ فراہم کیا گیا ہے، اس لیے ہیڈ ماسٹرز کا فرض بنتا ہے کہ وہ اپنے اسکولوں کی حالت بہتر بنائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی دفتر میں تعلیمی اصلاحات کے لیے قائم ڈسٹرکٹ سروس ڈلیوری کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنرز، ڈی ای اوز سیکنڈری و پرائمری، سی ایم او عمران علی سیال اور ٹی ای اوز نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلع کے 135 اسکولوں کی مرمت کے لیے اسکیم رکھی گئی ہے جبکہ حکومت سندہ کی جانب سے سیکنڈری اور پرائمری اسکولوں کو مرمت، فرنیچر اور اسٹیشنری کی مد میں بجٹ فراہم کیا گیا ہے، اس لیے اب ہیڈ ماسٹرز کو چاہیے کہ وہ اپنے اسکولوں کی بہتری کے لیے مخلصانہ کردار ادا کریں، خصوصاً فرنیچر کی کمی کو ختم کیا جائے تاکہ طلبہ کو درپیش مشکلات کم ہوسکیں۔ اجلاس کے دوران انہوں نے ڈی ای اوز کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ مسلسل غیر حاضر رہنے والے اساتذہ کے خلاف قانونی کارروائی کے لیے متعلقہ حکام کو رپورٹ ارسال کی جائے، تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں اور جن اسکولوں کو بجٹ فراہم کیا گیا ہے ان کے ڈی ڈی اوز کی رہنمائی کی جائے تاکہ بجٹ کو مؤثر انداز میں استعمال کیا جاسکے۔ قبل ازیں سی ایم او عمران علی سیال نے ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ 74 پرائمری اور 51 سیکنڈری اسکولوں کے اساتذہ مسلسل غیر حاضر ہیں جبکہ 286 اسکولوں کی عمارتیں خستہ حالی کا شکار ہیں۔