Tag: balochistan
کوئٹہ سیٹلائیٹ ٹاؤن میں دھماکہ، 6 پولیس کے جوان زخمی
کوئٹہ سیٹلائیٹ ٹاؤن مارکیٹ میں ایک دھماکے کے نتیجے میں 6 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے. دھماکہ سے ایک پولیس وین کو بھی نقصان پہنچا ہے.
سیکورٹی فورسز نے پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے. زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے جہاں ایمرجنسی لگ چکی ہے.
دھماکہ کی وجہ فی الحال معلوم نہیں ہو سکی. سیٹلائیٹ ٹاؤن کو کوئٹہ کا حساس ترین علاقہ سمجھا جاتا ہے.ہم گوادر میں پرل کانٹینینٹل ہوٹل پر حملے کی سختی سے مذمت کرتے ہیں، چینی سفارتکار
ہم گوادر میں پرل کانٹینینٹل ہوٹل پر حملے کی سختی سے مذمت کرتے ہیں، چینی سفارتکار
چینی سفارت کار لیجین زاؤ نے اپنے ٹویٹر بیان میں کہا کہ چینی سفارتخانہ پرل کانٹینینٹل ہوٹل گوادر میں دہشت گردانہ حملے کی سختی سے مذمت کرتا ہے، انکا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی فوج اور دیگر سیکیورٹی اداروں کی جانب سے بہادرانہ کاروائی قابل تعریف ہے. ہم شہید اور زخمی سیکورٹی اہلکاروں کے خاندانوں سے اظہارِ ہمدردی کرتے ہیں.
یاد رہے کہ آج بروز ہفتہ افطاری سے پرل کانٹینینٹل ہوٹل پر دہشت گردانہ حملہ کیا گیا جس میں ایک سیکورٹی اہلکار کی شہادت جبکہ دو زخمی ہوئے تمام سولینز کو بحفاظت نکال لیا گیا تھا بعد ازاں تین دہشتگرد بھی ہلاک کر دئے گئے تھے.
گوادر حملہ، ایک سیکورٹی اہلکار شہید، آپریشن کلیرنس جاری
گوادر میں پرل کانٹینینٹل ہوٹل کی عمارت پر حملہ، ایک سیکورٹی اہلکار شہید، مہمانوں کو بحفاظت نکال لیا گیا. ڈی جی آئی ایس پی آر کے کے پرسنل ٹویٹر اکاؤنٹ کے مطابق آپریشن ابھی جاری ہے، تاہم تمام مہمانوں کو بحفاظت نکال لیا گیا تھا، حملہ آوروں نے ہوٹل کے مین گیٹ پر سیکیورٹی اہلکاروں پر حملہ کر کے انٹری کی تھی جس میں ایک اہلکار کی شہادت ہو گئی. مزید انکا کہنا تھا اطلاعات کیلئے آفیشل سورسز کا انتظار کریں، سوشل میڈیا پر من گھڑت خبریں پھیلانے والے کی معلومات پر یقین نا کریں، ان میں سے کوئی بھی وہاں موجود نہیں ہے. درست معلومات کی رسائی کیلئے انتظار کریں.
