Baaghi TV

Tag: Bangladesh

  • بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم حسینہ واجد کا  وطن واپسی کا عندیہ

    بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم حسینہ واجد کا وطن واپسی کا عندیہ

    بنگلہ دیش کی مفرور سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ نے کہا کہ مجھے اس بات کا یقین ہے کہ اللہ نے مجھے واپسی کیلئے زندہ رکھا ہے۔

    باغی ٹی وی: بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پیر کو ایک عوامی تقریب سے خطاب میں شیخ حسینہ واجد نے کہا کہ وہ اقتدار میں واپس آکر متاثرین کے اہل خانہ کو انصاف کی فراہمی کو یقینی بنائیں گی وہ بنگلادیش کے ہر متاثرہ خاندان کی مدد کریں گی اور اس بات کو یقینی بنائے گی کہ ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے مجھے اس بات کا یقین ہے کہ اللہ نے مجھے واپسی کیلئے زندہ رکھا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق شیخ حسینہ نے کہا کہ گزشتہ برس جولائی اور اگست میں طلباء کے احتجاج کے دوران جو لوگ مارے گئے وہ پولیس کی گولی سے نہیں مرے اگر پوسٹ مارٹم ابھی کرائے جائیں تو وہ ثابت کریں گے کہ ان کا دعویٰ درست ہے، اگر ابھی پوسٹ مارٹم کرایا جاتا ہے تو یہ ظاہر کرے گا کہ ان کی موت پولیس کی گولی سے نہیں ہوئی –

    دو ریاستی حل پر مبنی امن کے لئے عرب وژن ضروری،تجزیہ شہزاد قریشی

    انہوں نے پولیس کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ میں نے ”زیادہ سے زیادہ تحمل“ سے کام لیا اور صرف اس وقت جواب دیا جب مجھ پر حملہ کیا گیا ابو سعید کیس میں پولیس نے حملہ کے بعد کارروائی کی، وزیر اعظم کے طور پر ان کے دور میں پولیس بہت محتاط تھی تاہم کچھ پولیس افسران کو منصوبہ بندی کے تحت ہلاک کیا گیا۔

    حسینہ نے بنگلادیشی عبوری مخلوط حکومت کے سربراہ محمد یونس کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ حکومت کرنے کے قابل نہیں ہیں،یونس نے خود اعتراف کیا کہ وہ ملک نہیں چلا سکتے، شیخ حسینہ نے دعویٰ کیا کہ سرکاری عمارتوں اور افسران پر حملے ظاہر کرتے ہیں کہ وہ کس قدر غیر موثر ہے۔

    ازبکستان میں پاکستانیوں پر ملازمت کے حصول پر عائد پابندی ختم ،اہم ہدایات جاری

    رپورٹ کے مطابق شیخ حسینہ نے محمد یونس پر ڈھاکہ میں اپنے خاندانی گھر کو جلانے کی منصوبہ بندی کا بھی الزام عائد کیا اور کہا کہ بنگ بندھو کی رہائش گاہ کو جلا دیا گیا تھا میں نے وہ گھر عوام کو دیا تھا، اور اسے تباہ کر دیا گیا یہ محمد یونس کا منصوبہ تھا۔

    واضح رہے کہ حسینہ واجد گزشتہ سال شدید عوامی احتجاج کے بعد بنگلادیش سے فرار ہوکر بھارت چلی گئی تھیں۔

    دو ریاستی حل پر مبنی امن کے لئے عرب وژن ضروری،تجزیہ شہزاد قریشی

  • بھارت، نیپال اور بنگلہ دیش میں سیلاب نے تباہی مچادی، 100سے زیادہ ہلاکتیں، لاکھوں بے گھر

    بھارت، نیپال اور بنگلہ دیش میں سیلاب نے تباہی مچادی، 100سے زیادہ ہلاکتیں، لاکھوں بے گھر

    بھارت، نیپال اور بنگلہ دیش میں مون سون بارشوں کی وجہ سے شدید تباہی ہوئی ہے۔ کم و بیش سات ملین افراد نقل مکانی کرنے پر مجبور ہوچکے ہیں جبکہ ہلاکتوں کی تعدا د بھی 100سے زائد ہو چکی ہے۔
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت کی سات ریاستوں میں سیلاب سے51افراد ہلاک ہو ئے ہیں۔بھارتی صوبے آسام اور بہار سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔ گذشتہ دس دنوں میں کم و بیش ساڑھے چار ملین افراد محفوظ مقام پر منتقل ہوئے ہیں۔بارشوں کی وجہ سے ٹرانسپورٹ کا نظام بری طرح متاثر ہے۔ سڑکیں اور ریلوے لائنیں ڈوب چکے ہیں۔ آسام کے 30اضلاع حالیہ سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں جس کے نتیجے میں چار ملین سے زائد افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔ آسام میں 15افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ اسی طرح بہار کے 12اضلاع تباہی ہوئی ہے جس کی وجہ سے اڑھائی ملین لوگوں نے نقل مکانی کی جبکہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد 24ہو گئی ہے۔

    دریں اثناء نیپال میں سیلاب کی وجہ سے 70افراد مارے جا چکے ہیں۔ دو ملین لوگ متاثر ہوئے ہیں۔ بنگلہ دیش میں سیلاب متاثرین کی تعداد چالیس ہزارہے۔ جبکہ 16افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

    واضح رہے کہ جنوبی ایشیاء میں ہر سال سیلاب آتے ہیں۔ 2017ء میں سیلاب کی وجہ سے بھارت،نیپال اور بنگلہ دیش میں کم از کم 80افراد ہلاک ہوئے تھے۔ جبکہ فصلیں، جائیدادیں اور گھر تباہ ہو گئے تھے

  • انڈر16 پہلے تین روزہ میچ میں بنگلہ دیش نے پاکستان کوہرا دیا

    انڈر16 پہلے تین روزہ میچ میں بنگلہ دیش نے پاکستان کو پانچ وکٹوں سے ہرا دیا. پاکستان کی انڈر 16 ٹیم بنگلہ دیش کے دورے پر ہے جہاں 29 اپریل کو شروع ہونیوالا تین روزہ میچ تیسرے دن یعنی 01 مئی آج کے دن پاکستان کی شکست کے ساتھ اختتام پذیر ہو گیا. یہ میچ بنگلہ دیش کے شہر فتح اللہ کے سٹیڈیم فتح اللہ خان عثمانی صاحب میں ہو رہا تھا. جس میں بنگلہ دیش کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا. ایمپائرنگ کے فرائض شفیع الدین احمد اور علی ارمان راجون جبکہ ریفری کے عبداللہ المتیبن نے سر انجام دیئے.بنگلہ دیشی پلیئر شکیب شہر یار مین آف دی میچ بنے.