Baaghi TV

Tag: banking economy

  • وزیراعظم شہباز شریف سے روس کے 9 رکنی وفد کی ملاقات

    وزیراعظم شہباز شریف سے روس کے 9 رکنی وفد کی ملاقات

    وزیراعظم شہباز شریف سے روس کے 9 رکنی وفد کی ملاقات ہوئی ہے
    ملاقات میں باہمی دلچسپی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا,روسی وفد نے وزیراعظم سے توانائی و دیگر امور پر بات چیت کی، وزیراعظم نے روسی وفد کو پاکستان میں سیلاب سے ہونے والی تباہی بارے آگاہ کیا، روسی وفد نے سیلاب سے اموت اور مالی نقصان پر اظہار افسوس کیا،

    دوسری جانب پاکستان روس کے بین الحکومتی کمیشن برائے تجارت، اقتصادی، سائنسی اور تکنیکی تعاون کے لئے دوسرے دن بھی مذاکرات ہوئے،

    ہاکستان اور روس نے وفود کی سطح پر توانائی،تیل وگیس،زراعت ،مالیات،،تجارت،سرمایہ کاری، کسٹم، صنعت، تعلیم سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون کے امور پر غور کیا،مواصلات روڑز ،پوسٹل سروس اور ریلوے کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے لئے وفود کی سطح پر مذاکرات کئے گئے، ،روسی وفد کا کہنا تا کہ توانائی کا شعبہ مذاکرات میں ترجیحی شعبہ ہے،کیونکہ روسی وفد کی قیادت بھی روس کے وزیر توانائی کررہے ہیں توانائی کے شعبے میں دونوں ملک مل کر آگے بڑھیں گے توانائی،تیل وگیس سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے لئے ورکنگ گروپس قائم کرنے پر اتفاق ہوا ہے ،روسی وفد کا کہنا تھا کہ پاکستان روس کے سائنس وٹیکنالوجی اور تحقیق کے شعبے میں شعبے سے دائرہ اٹھائے،روسی وفد 78-80 ارکان پر مشتمل ہے۔

    پاکستان کو درپیش چیلنج سے نکال کر اپنے پاﺅں پر کھڑا کریں گے۔ وزیر اعظم
    قیادت کرنے سے ہی آتی ہے کوئی نیچرل یا پیدائشی کپتان نہیں ہوتا. وسیم اکرم
    عدالت نے معروف قانون دان لطیف آفریدی کے قتل کے ملزم کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا
    مس ایل سلواڈور کی مقابلہ حسن میں بٹ کوائن والے لباس میں شرکت

  • ملک کے دیوالیہ ہونے کے معاملے پر حکومت اور اپوزیشن آمنے سامنے

    ملک کے دیوالیہ ہونے کے معاملے پر حکومت اور اپوزیشن آمنے سامنے

    چیئرمین سلیم مانڈی والا کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ کا اجلاس ہوا

    راولپنڈی گڈز فارورڈنگ ایسوسی ایشن کی جانب سے کسٹم ایکٹ میں ترمیم کے مطالبے پر بحث کی گئی،ضم شدہ اضلاع میں فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی اور سیلز کی استثنیٰ کا ایجنڈا زیر غورآیا ،نمائندہ ملاکنڈ چیمبراعجاز احمد نے کہا کہ وزیر مملکت خزانہ نے ہم سے ملنے کا وعدہ کیا تھا ملاقات نہیں ہوسکی، مالاکنڈ چیمبر کی جانب سے وزیر مملکت سے رابطہ کیا گیا لیکن وقت نہیں دیا گیا، وزیر مملکت نے خود کہا تھا کہ ملاقات کرکے معاملہ حل کریں گے، فاٹا کے صنعتی زونز کی مشکلات پر فلحال معاملات طے نہیں پا سکے ، گزشتہ 15 دنوں میں وزیر مملکت خزانہ سے ملاقات نہیں ہو سکی ،چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ مالاکنڈ چیمبر کے مسائل حل کرنے کیلئے وزیر مملکت خزانہ سے ملاقات کروائی جائے ،وزارت خزانہ کے افسران یہ ملاقات کرائیں،سینیٹر انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ ملاقات میں چیئرمین ایف بی آر کو بھی ہونا چاہیے، کمیٹی نے اگلے ہفتے کو مالاکنڈ چیمبر سے ایف بی آر اور وزیر مملکت سے بات کرنے کی ہدایت کردی

    ایکسپورٹ اینڈ امپورٹ بینک کے صدر نے کمیٹی کو بریفنگ دی،صدر ایگزم بینک نے کہا کہ پیپرا کی جانب سے کچھ خریداری پر پیپرا قوانین عائد کیے گئے ہیں، چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ کوئی دستاویز ہے جس پر ہم بات کر سکیں کیونکہ ہمارے پاس دستاویز نہیں، کمیٹی نے ایگزم بینک کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کردیا کمیٹی نے اگلے اجلاس میں پیپرا کو طلب کرلیا،وزارت خزانہ کو ایگزم بینک کے دیگر مسائل کو حل کرنے کی ہدایت کی گئی،

    ڈالر کی کمی پاکستان کیلئے ایک اور خطرے کی گھنٹی بج گئی
    پاکستان فارماسیوٹیکل ایسوسی ایشن نے کمیٹی کو بریفنگ دی،بریفنگ میں بتایا گیا کہ ڈالر کی کمی پاکستان کیلئے ایک اور خطرے کی گھنٹی بج گئی،6ارب ڈالر کی فارماسیوٹیکل انڈسٹری اس وقت مشکلات کا شکار ہے،حکومت نے مسائل حل نہ کیے تو اگلے ماہ فارما انڈسٹری بند ہو جائے گی،فارما انڈسٹری کی برآمدات اگلے ماہ زیرو ہوجائیں گی اورلوگ بے روزگار ہو جائیں گے، ہم 95 فیصد خام مال درآمد کرتے ہیں،ادویات نہیں ملے گی تو مسائل میں اضافہ ہوگا،فارماسیوٹیکل انڈسٹری کے لیٹر آف کریڈٹ نہیں کھل رہے ہیں، وزیر خزانہ سیاسی معاملات میں الجھے ہوئے ہیں صنعتوں کے مسائل حل نہیں کیے جارہے ہیں، گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ ہمیں فہرست دیں ہم ترجیحی بنیادوں پر ایل سیز کھولیں گے، جو بھی خام مال منگوایا جاتا ہے وہ اہم ہے بینک بھی ڈالرز نہیں دیتے،

    سینیٹر محسن عزیز نے کہا کہ مارکیٹ میں ڈالر کا ریٹ کم رکھ کر ہم کیا بتانا چاہتے ہیں، ہماری ترسیلات زر ڈالر کے ریٹ کی کمی کی وجہ سے کم ہورہی ہے، شرح سود اور مہنگائی کی وجہ سے مسائل میں اضافہ ہورہا ہے، میں سیاسی باتیں نہیں کررہا بزنس کمیونٹی جو میرا حلقہ میں ان کی بات کررہا ہوں،

    حکومت کسی کی دوائی ختم نہیں کررہی ،معاشرے میں افراتفری نہ پھیلائی جائے،وزیر مملکت خزانہ عائشہ غوث پاشا
    وزیر مملکت خزانہ عائشہ غوث پاشا نے کمیٹی کو بریفنگ دی اور کہا کہ پاکستان اس وقت غیر معمولی مشکل حالات سے گزر رہا ہے،اس وقت عام حالات کی طرح بات کرنا درست نہیں ہے،ہر کوئی یہاں اپنی کمیونٹی کو تحفظ فراہم کرنے کی بات کررہا ہے ملک کے حالات کو درست کرنا ہم سب سے کی ذمہ داری ہے، وزیر مملکت خزانہ عائشہ غوث پاشا کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے ایما پر حکومت کو سخت فیصلے کرنے ہونگے، ملکی معیشت کی بحالی کیلئے آئی ایم ایف پروگرام ناگزیر ہے، آئی ایم ایف پروگرام کی جلد بحالی چاہتےہیں،خواہش ہے عام آدمی پر زیادہ بوجھ نہ پڑے،حکومت کی کوشش ہے صاحب ثروت لوگوں پر زیادہ بوجھ ڈالا جائے،آئی ایم ایف کے تحفظات دور کر دیئے گئے ہیں ،آئی ایم ایف پروگرام کے حوالے سے آج بھی اجلاس ہوگا، تمام طبقوں کو بوجھ برداشت کرنا پڑے گا، حکومت نے آرڈیننس میں ابھی تک یہ فیصلہ نہیں کیا کتنا ٹیکس لگایا جائے گا،حکومت نے بینکوں کو بتا دیا ہے کونسی اشیا درآمد کرنے کیلئے ڈالرز دینے ہیں،حکومت ڈالرز ملک سے باہر لیجانے کے نظام کی نگرانی کررہی ہے، معیشت کو درست کرنے کیلئے ہمارے پاس پلان موجود ہے، حکومت کسی کی دوائی ختم نہیں کررہی اور ایسی باتیں نہیں کرنی چاہیے،معاشرے میں افراتفری نہ پھیلائی جائے،سینیٹر محسن عزیز نے کہا کہ اسٹیٹ بینک نے بینکوں کو بلا کر کہا کہ 60 فیصد کٹ لگایا جائے، ڈیفنس،گندم، کھاد اور تیل کی درآمد کی اجازت دی ہے،

    ملک کے دیوالیہ ہونے کے معاملے پر حکومت اور اپوزیشن آمنے سامنے آ گئے،سینیٹر محسن عزیز نے کہا کہ ملک 75 ہزار دفعہ ڈیفالٹ ہوچکا ہے، ایل سیز کا نہ کھلنا ڈیفالٹ ہی ہے،اس وقت بینکوں سے ضروری اشیا کی درآمد کی ایل سیز نہیں کھل رہی، وزیر مملکت عائشہ غوث پاشا نے کہا کہ ڈیفالٹ اس وقت ہورہا تھا جب ہم نے حکومت سنبھالی، ہم ملک کو ڈیفالٹ نہیں ہونے دینگے ،ڈیفالٹ اس وقت ہوتا ہے کہ جب آپ اپنی بیرونی ادائیگیاں نہیں کرتے، آج پاکستان اپنی بیرونی ادائیگیاں کررہا ہے کسی کی ایل سی نہیں کھل رہی وہ کہہ رہا ہے کہ ڈیفالٹ ہوگیا،بینکوں کو ترجیحی شعبوں کو ایل سیز کھولنے کی ہدایت کی گئی ہے،

    کمیٹی نے اگلے اجلاس میں گورنر اسٹیٹ بینک کو طلب کرلیا ،کمیٹی نے کہا کہ گورنر اسٹیٹ بینک کمیٹی کو بتائیں کہ ایل سیز کا مسئلہ کیسے حل کریں گے،

    ہمیں چائے کے ساتھ کبھی بسکٹ بھی نہ کھلائے اورفرح گجر کو جو دل چاہا

    فرح خان کتنی جائیدادوں کی مالک ہیں؟ تہلکہ خیز تفصیلات سامنے آ گئیں

    بنی گالہ میں کتے سے کھیلنے والی فرح کا اصل نام کیا؟ بھاگنے کی تصویر بھی وائرل

    نوجوان جوڑے پر تشدد کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کے بارے میں اہم انکشافات

    بنی گالہ کے کتوں سے کھیلنے والی "فرح”رات کے اندھیرے میں برقع پہن کر ہوئی فرار

    وزارتوں میں ایک ہی عہدے پر 3 سال سے تعینات افسران کی فہرست طلب
    دوسری جانب نور عالم کی زیر صدارت پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس ہوا ،وزارتوں میں ایک ہی عہدے پر 3 سال سے تعینات افسران کی فہرست طلب کر لی گئی،گریڈ 18 اور 19 پر کام کرنے والے گریڈ 17 کے افسران کی تفصیل بھی طلب کر لی گئی،کمیٹی نے وزارت ثقافت کی محکمانہ اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس نہ ہونے پر اظہارِ برہمی کیا،پی اے سی نے وزارت ثقافت کی آڈٹ رپورٹ کا جائزہ لینے سے انکارکر دیا ،2021کے بعد وزارت ثقافت میں رہنے والے سیکریٹریز کو اظہار ناراضی کا نوٹس بھجوانے کا فیصلہ کیا گیا،اجلاس میں وزارت کے ڈپٹی سیکریٹریز کی آمد پر چیئرمین پی اے سی نے اظہار برہمی کیا،نور عالم نے کہا کہ جوائنٹ سیکریٹری سے کم عہدے کے کسی بھی افسر کو پی اے سی میں نہ لایا کریں، چیئرمین کمیٹی نور عالم نے آڈٹ رپورٹ کا جائزہ لیے بغیر اجلاس ملتوی کر دیا

  • آئی ٹی انڈسٹری میں پاکستان کا سارا قرضہ اتارنے کی صلاحیت ہے،وزیر آئی ٹی

    آئی ٹی انڈسٹری میں پاکستان کا سارا قرضہ اتارنے کی صلاحیت ہے،وزیر آئی ٹی

    وفاقی وزیر آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن سید امین الحق نے کیریئر کونسل پورٹل کا افتتاح کردیا۔

    اس موقع پر امین الحق کا کہنا تھا کہ پاکستان سافٹ ویئرایکسپورٹ بورڈ کا تیارکردہ پورٹل آئی ٹی ہنرمندوں کو کیریئرکونسلنگ فراہم کرے گا،آئی ٹی فیلڈ منتخب کرنے والے نوجوانوں کو اکثر یہ معلوم نہیں ہوتا کہ ان کیلئے کون سا شعبہ فائدہ مند ہے،پورٹل سے نوجوانوں کو اپنے کیریئر سے متعلق فیصلے کرنے اور روزگار کی تلاش میں آسانیاں ملیں گی، پاکستان کی دو تہائی آبادی 30 سال تک کے نوجوانوں پر مشتمل ہے، یہ نوجوان آبادی پاکستان کا قیمتی سرمایہ ہیں جوٹیکنالوجی کی دنیا کا انمول اثاثہ بن سکتے ہیں، شہری علاقوں میں کیریئر کونسلنگ کی تعداد کم اور دیہی علاقوں میں نہ ہونے کے برابر ہے،ضرورت اس امر کی ہے کہ ان نوجوانوں کو مستقبل میں بہترین روزگار کیلئے جامع رہنمائی فراہم کی جائے،

    وزارت آئی ٹی کے ادارے پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ کی یہ کاوش اسی سلسلے کی کڑی ہے،خواہش ہے کہ آئی سی ٹی کی کھربوں ڈالر کی عالمی صنعت سے پاکستان کو باوقار حصہ ملے، یہ خواب اسی وقت پورا ہوگا جب ہم اپنے نوجوانوں کو درست سمت میں رہنمائی فراہم کرسکیں ، اس پورٹل کے ذریعے مقامی اور بین الاقوامی سطح پر آئی ٹی انڈسٹری کو موزوں امیدوار بھی مل سکیں گے پاکستان میں کچھ سال قبل تک آئی ٹی سےمتعلق اتنی آگاہی موجود نہیں تھی جیسی اب ہے،ملک میں نئے فارغ التحصیل افراد کیلئےانٹری لیول میں سب سے اچھی تنخواہیں شعبہ آئی ٹی میں ہیں، پاکستان کی آئی ٹی ایکسپورٹ ڈھائی ارب ڈالرز ہے، ہمیں کم از کم 15 ارب ڈالرز کے ٹارگٹ تک جانا ہے، ٹارگٹ کے حصول کیلئے ملک بھر میں براڈ بیند سروسز کی فراہمی اورفری لانسنگ تربیت کیلئے کام کررہے،آئی ٹی انڈسٹری میں پاکستان کا سارا قرضہ اتارنے اور معیشت کو مستحکم کرنے کی صلاحیت ہے، ضروری ہے کہ آئی ٹی و ٹیلی کام سیکٹرزکے مسائل حل کرنے میں تمام متعلقہ وزارتیں اپنا کردار ادا کریں،اگر آئی ٹی و ٹیلی کام سیکٹر کے مسائل حل کردیئے جائیں تو یہ ملک کے اقتصادی مسائل حل کرسکتے ہیں، وزارت آئی ٹی میں منعقدہ تقریب میں ایڈیشنل سیکریٹری عائشہ حمیرا، سید جنید امام، محمد عمر ملک سمیت دیگر افسران نے شرکت کی

    پانچ بچوں کی ماں سے "خفیہ”ملنے آنیوالے تاجر کا قاتل گرفتار،کس نے کیا قتل؟ اہم انکشاف

    عید کے حوالے سے کی جانے والی شراب کی بڑی سپلائی ناکام بنا دی گئی

    بھارت ، سال کے ابتدائی چار ماہ میں کی 808 کسانوں نے خودکشی

    سال 2020 کا پہلا چائلڈ پورنوگرافی کیس رجسٹرڈ،ملزم لڑکی کی آواز میں لڑکیوں سے کرتا تھا بات

    قبل ازیں وفاقی وزیر آئی ٹی سید امین الحق سے سوئیڈش سفیر کی قیادت میں اعلیٰ سطح وفد کی ملاقات ہوئی ہے، اس موقع پر وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ "سوئیڈن سمیت تمام یورپی ممالک سے دو طرفہ تعلقات کے فروغ کے خواہاں ہیں،” وفد میں سوئیڈن کی ٹیکنالوجی کمپنیزنمائندگان شریک تھے، باہمی دلچسپی کے امور پرتبادلہ خیالات ہوا. وفاقی وزیر نے پاکستان میں آئی ٹی و ٹیلی کام سیکٹر میں ہونےوالےاقدامات سےوفد کوآگاہ کیا.امین الحق کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنے ٹیلنٹ، اکثریتی نوجوان آبادی اوربیرونی سرمایہ کاری کا مرکز ہے. دنیا بھرمیں پاکستان کو برانڈ کےطور پر متعارف کروانے کیلئے اقدامات کررہے ہیں. آئی ٹی و ٹیلی کام شعبوں میں سوئیڈن کمپنیزکے ساتھ ہرممکن تعاون کیلئے تیارہیں،سوئیڈش کمپنیز نے صحت، تعلیم سمیت مختلف شعبوں میں ٹیکنالوجیزکے استعمال پرتجاویزکا تبادلہ کیا، سوئیڈش وفد کا کہنا تھا کہ مصنوعی ذہانت کےاستعمال سے ماحولیاتی تبدیلیوں او غذائی قلت پرقابوپایا جاسکتا ہے،سوئیڈش سفیر ہنرک پیرسن نے آئی ٹی وٹیلی کام کمپنیزکو سوئیڈن میں روڈ شو کی دعوت دی.اور کہا کہ خواہش ہےدونوں ممالک کے مابین دیگر شعبوں کے ساتھ ٹیکنالوجی تعاون کا فروغ ہو،

    علاوہ ازیں پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کے رجحان میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، پی ٹی اے کی رپورٹ کے مطابق زشتہ 3 سال میں موبائل بینکنگ اکاؤنٹس میں 148 فیصد اضافہ ہوا،بینکنگ اکاؤنٹس کی تعداد 35 اشاریہ 7 ملین سے بڑھ کر 88 اشاریہ 5 ملین تک بڑھ گئی۔ پاکستانیوں نے سال 2021-22 میں 10 اعشاریہ 6 ٹریلین کی آن لائن ٹرانزیکشنز کیں۔سال 2021-22 میں آن لائن بینکنگ میں 32 فیصد اضافہ ہواپاکستان میں ای کامرس ریٹیلرز کی تعداد میں 76 فیصد اضافہ ہوا،ای کامرس ریٹیلرز کی تعداد 4 ہزار 445 ہوگئی۔ ملک بھر میں ای ویلٹ ایجٹس کی تعداد 6 لاکھ 37 ہزار سے زائد ہوگئی۔ تین سالوں میں ایپ بیس موبائل بینکنگ لین دین میں 9 کروڑ اضافہ ہوا۔ پاکستان میں 93 فیصد گھرانوں کے پاس ذاتی موبائل ہے۔پاکستان میں ایک اکائونٹ سے 24 گھنٹے میں 10 لاکھ روپے تک آن لائن ٹرانسفر کئے جاسکتے ہیں

  • لاہور:شہریوں کو سڑک پر کچرا پھینکنے پر گرفتار کیا جائے گا

    لاہور:شہریوں کو سڑک پر کچرا پھینکنے پر گرفتار کیا جائے گا

    لاہور میں شہریوں کو دکانوں اور گاڑیوں سے شاہراہوں پر کچرا پھینکنے پر مقدمات اور گرفتاریوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔

    باغی ٹی وی: نجی خبررساں ادارے کے مطابق لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی (ایل ڈبلیو ایم سی) کے سی ای او عنان قمر کا کہنا ہے کہ سیف سٹی، اایکسائز ڈیپارٹمنٹ اور پولیس کے درمیان معاملات طے پاگئے ہیں ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے زونل سطح پر ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں جبکہ ملتان چونگی ایک درجن سے زائد مقدمات درج کردیئے گئے ہیں۔

    800 پولیس اہلکاروں کے ساتھ پولیو مہم کا آغاز

    ایل ڈبلیو ایم سی کے سی ای او کا کہنا ہے کہ گاڑیوں کے اندر سے کوڑا پھینکنے والوں کو سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے مانیٹر کیا جائے گا جبکہ ایکسائز ڈییارٹمنٹ سے گاڑی کا ریکارڈ لے کر مالکان کو جرمانے اور مقدمات کا سامنا کرنا پڑے گا تمام محکموں نے لاہور کو صاف رکھنے کیلئے مل کرکام کرنے کا عزم کرلیا ہے۔

    حافظ نعیم الرحمٰن الیکشن کمیشن پر الزامات نہ لگائیں،صوبائی الیکشن کمشنر

  • پنجاب میں دھند کے باعث ائیرپورٹس پر  پروازوں کا شیڈول متاثر

    پنجاب میں دھند کے باعث ائیرپورٹس پر پروازوں کا شیڈول متاثر

    پنجاب کے مختلف علاقوں میں شدید دھند کی وجہ سے لاہور ملتان اور فیصل آباد ائیرپورٹ پر پروازوں کا شیڈول متاثر ہوا ہے۔

    باغی ٹی وی : ترجمان سول ایوی ایشن کے مطابق شدید دھندکی وجہ سے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر حد نگاہ 6000 میٹر ہےپرواز پی اے 475 کی ریاض سے لاہور آمد دوپہر 12:20 کے بجائے شام 07:20 تک مؤخر کی گئی ۔

    کراچی بلدیاتی الیکشن کے مکمل نتائج ، پیپلز پارٹی نے میدان مار لیا

    پرواز پی اے411 کی دبئی سےلاہور آمد رات 09:10 کے بجائے کل صبح 03:15 بجے تک مؤخر کی گئی ہے پرواز پی اے 410 کی لاہور سے دبئی روانگی دوپہر 01:10 کے بجائے رات 08:20 تک مؤخر کردی گئی ۔

    دبئی سے نجی ائیرلائن کی پرواز پی ای 411 تاخیرکا شکار ہوئی، نجی ائیرلائن کی کراچی سے لاہور روٹ کے اپ ڈاؤن کی پروازیں پی اے 405 اور پی اے 406 منسوخ کی گئیں جدہ سے سعودی ائیرلائن کی لاہور آمدکی پرواز ایس وی 738 اور روانگی کی پرواز ایس وی 739 بھی تاخیر کا شکار ہوئی۔

    کراچی کا میئر جیالا ہی ہو گا، سندھ کے صوبائی وزیر کا باغی ٹی وی کو انٹرویو

    فیصل آباد ائیرپورٹ پر بھی حد نگاہ 5000 میٹر ہونے کی وجہ سے لینڈنگ اور ٹیک آف میں دشواری ہوئی جس بناء پر کراچی سے فیصل آباد کے لیے پی آئی اے کی پرواز پی کے 340 اور پی کے 341 منسوخ کردی گئیں۔

    ملتان ائیرپورٹ پر حد نگاہ 4000 میٹر رہا، موسمی خرابی کے باعث ملتان سےکراچی کے لیے پی آئی اے پرواز پی کے 330 اور پی کے 331 تاخیر کا شکار ہوئی ملتان جدہ روٹ پر قومی ائیرلائن کی پرواز پی کے 739 اور ایس وی 740 بھی تاخیرکا شکار ہوئی۔

    اسلام کا عادلانہ نظام ہی تمام مشکلات کا حل ہے، حافظ محمد ادریس

  • بھارت میں دولت کی غیر منصفانہ  تقسیم میں اضافہ،ایک فیصد اشرافیہ ملک کی 40 فیصد سے زائد دولت کی مالک

    بھارت میں دولت کی غیر منصفانہ تقسیم میں اضافہ،ایک فیصد اشرافیہ ملک کی 40 فیصد سے زائد دولت کی مالک

    بھارت کی ایک فیصد اشرافیہ ملک کی 40 فیصد سے زائد دولت کی مالک ہے جبکہ غریب مزید غربت کی دلدل میں دھنستے جا رہے ہیں۔

    باغی ٹی وی: انسداد غربت کے لیےکام کرنے والے برطانوی ادارے آکسفیم کی رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ بھارت میں جہاں امیر ترین افراد میں اضافہ ہو رہا ہے وہیں غریب عوام مزید غربت کا شکار ہو رہے ہیں۔

    آکسفیم کی رپورٹ کے مطابق 2012 سے لےکر 2021 تک بھارت میں دولت کی غیر منصفانہ تقسیم میں بہت زیادہ اضافہ ہوا، اس عرصے میں ملک کی 40 فیصد سے زیادہ دولت صرف ایک فیصد آبادی کے پاس چلی گئی اور 2021 میں 40 فیصد سے زیادہ ملکی دولت بھارت کی ایک فیصد اشرافیہ کی ملکیت رہی۔

    رپورٹ کے مطابق 2022 میں بھارتی ارب پتی شہریوں کی تعداد 166 تک پہنچ گئی جو کہ 2020 میں 102 تھی۔

    آکسفیم کا کہنا ہےکہ گزشتہ سال دنیا کے چوتھے اور بھارت کے امیر ترین شخص گوتم اڈانی کی دولت میں 46 فیصد اضافہ ہوا جب کہ بھارت کے 100 امیر ترین افراد کی مشترکہ دولت 660 ارب ڈالر تک پہنچ گئی۔

    2022 میں، مسٹر اڈانی بلومبرگ کے دولت کے انڈیکس میں دنیا کے دوسرے امیر ترین شخص تھے۔ وہ ان لوگوں کی فہرست میں بھی سرفہرست رہے جن کی دولت میں سال کے دوران عالمی سطح پر سب سے زیادہ اضافہ دیکھنے میں آیا۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ بھارت میں اشیائے ضروریہ اور مختلف سہولیات پر دیے جانے والے کُل ٹیکس میں سے64 فیصد ٹیکس 50 فیصد ملکی آبادی ادا کرتی ہے۔

    آکسفیم کا کہنا ہےکہ بھارت میں بنیادی ضروریات کی اشیاء بدستور غریب عوام کی پہنچ سے دور ہو رہی ہیں، حکومت کی جانب سے غریب اور متوسط ​​طبقے پرامیروں کے مقابلے میں زیادہ ٹیکس لگایا جا رہا ہے جب کہ ملک کے امیر ترین افرادکم کارپوریٹ ٹیکس، ٹیکس چھوٹ اور دیگر مراعات سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔

    آکسفیم نے وزیر خزانہ سے بھارت میں معاشی عدم مساوات سے نمٹنےکے لیے امیر افراد پر ویلتھ ٹیکس لگانےکا مطالبہ کیا ہے دریں اثنا، اس نے مزید کہا کہ ہندوستان میں غریب "زندہ رہنے کے لیے بنیادی ضروریات بھی برداشت کرنے سے قاصر ہیں”۔

    رپورٹ – سروائیول آف دی ریچسٹ – سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں ورلڈ اکنامک فورم شروع ہوتے ہی جاری کی گئی۔

    رپورٹ میں ہندوستان میں دولت کی تقسیم میں بڑے تفاوت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ 2012 سے 2021 تک ملک میں پیدا ہونے والی 40 فیصد سے زیادہ دولت صرف 1 فیصد آبادی کے پاس چلی گئی تھی جبکہ صرف 3 فیصد کم ہوکر 50 فیصد تک پہنچ گئی تھی۔

    آکسفیم انڈیا کے سی ای او امیتابھ بہار نے کہا، "ہندوستان بدقسمتی سے صرف امیروں کا ملک بننے کے لیے تیز رفتار راستے پر ہے ملک کے پسماندہ – دلت، آدیواسی، مسلمان، خواتین اور غیر رسمی شعبے کے کارکن ایک ایسے نظام میں مسلسل مشکلات کا شکار ہیں جو امیر ترین لوگوں کی بقا کو یقینی بناتا ہے۔

    رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ امیر، فی الحال، کم کارپوریٹ ٹیکس، ٹیکس چھوٹ اور دیگر مراعات سے فائدہ اٹھا رہے ہیں اس تفاوت کو درست کرنے کے لیے چیریٹی نے وزیر خزانہ سے کہا کہ وہ آئندہ بجٹ میں ترقی پسند ٹیکس اقدامات جیسے کہ ویلتھ ٹیکس کو نافذ کریں۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہندوستان کے ارب پتیوں کی پوری دولت پر 2 فیصد ٹیکس اگلے تین سالوں تک ملک کی غذائی قلت کا شکار آبادی کی غذائیت کو سہارا دے گا۔

    اس نے مزید کہا کہ 1% ویلتھ ٹیکس نیشنل ہیلتھ مشن کو فنڈ دے سکتا ہے، جو کہ 1.5 سال سے زیادہ عرصے کے لیے ہندوستان کی سب سے بڑی صحت کی دیکھ بھال کی اسکیم ہے۔

    Oxfam نے کہا کہ سرفہرست 100 ہندوستانی ارب پتیوں پر 2.5% ٹیکس لگانا یا 5% ٹاپ 10 ہندوستانی ارب پتیوں پر ٹیکس لگانے سے تقریباً 150 ملین بچوں کو اسکول میں واپس لانے کے لیے درکار پوری رقم پوری ہو جائے گی۔

    آکسفیم انٹرنیشنل کی ایگزیکٹیو ڈائریکٹر گیبریلا بوچر نے کہا، "اب وقت آگیا ہے کہ ہم اس آسان افسانے کو ختم کر دیں کہ ان کی دولت میں سب سے زیادہ دولت کے لیے ٹیکس میں کٹوتی کسی نہ کسی طرح ہر کسی کے لیے ‘نیچے’ ہو جاتی ہے۔”

    انہوں نے مزید کہا کہ "عدم مساوات کو کم کرنے اور جمہوریت کی بحالی کے لیے” امیروں پر ٹیکس لگانا ضروری تھا۔

  • آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن نے امریکا سے قرض کی درخواست کر دی

    آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن نے امریکا سے قرض کی درخواست کر دی

    اسلام آباد: حالیہ بارشوں اور سیلاب کی تباہ کاریوں سے ہونے والے نقصانات پر آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (اپٹما) نے امریکا سے قرض کی درخواست کر دی۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق اپٹما نے پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کو خط لکھا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ امریکا کاٹن امپورٹ کے لیے دو ارب ڈالر قرض پاکستان کو فراہم کرے، پاکستان میں کاٹن کی پیداوار تاریخ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی ہے، پاکستان کو بارشوں اور سیلاب کے باعث سالانہ 5 ملین بیلز کا نقصان ہوا۔

    ای پاسپورٹس اجرا کے لیے فیس شیڈول جاری

    خط میں اپٹما نے کہا ہے کہ سیلاب اور بارشوں کی تباہی کے باعث محض کاٹن کی فصل کو 2 بلین ڈالر کا نقصان ہوا، جون تا اکتوبر 2022ء کے دوران سیلاب کے باعث پاکستان کو15.2 ارب ڈالرکا معاشی نقصان ہوا۔

    انہوں نے کہا کہ مقامی کاٹن کی پیداوار انتہائی حد تک کم ہونے کے باعث ٹیکسٹائل سیکٹر کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، رواں سیزن کیلئے پاکستان کو 10 ملین کاٹن بیلز امپورٹ کی ضرورت ہے،امریکی قرض کی رقم سے لاکھوں لوگوں کا روزگاربچ جائے گا، قرض سے پاکستان کے بیلنس آف پیمنٹ میں بہتری آئے گی-

    چین سے مال گاڑیوں کی 70 بوگیاں کل پاکستان پہنچیں گی

  • ای پاسپورٹس اجرا کے لیے فیس شیڈول جاری

    ای پاسپورٹس اجرا کے لیے فیس شیڈول جاری

    اسلام آباد : ای پاسپورٹس اجرا کے لیے فیس شیڈول جاری کردیا گیا۔

    باغی ٹی وی:وفاقی حکومت کی منظوری سے ای پاسپورٹس اجرا کے لیے فیس شیڈول کا اعلان کر دیا گیا، ای پاسپورٹس اجرا کے لیے فیس شیڈول کا اطلاق ڈپلومیٹیک، آفیشل اورعام کیٹیگری کے لیے کیا گیا-

    بلدیاتی انتخابات:دوسرے مرحلے میں کراچی اور حیدرآباد ڈویژن میں پولنگ کا عمل شروع

    عام شہریوں کوای پاسپورٹ کا اجرا موجودہ پاسپورٹ کی مدت کے اختتام پرکیا جائے گا ابتدائی طور پرای پاسپورٹس اجرا کا آغاز صرف اسلام آباد سے کیا جا رہا ہے، ملک کے باقی شہروں میں بتدریج ای پاسپورٹ اجرا کی تاریخ کا جلد اعلان کیا جائے گا۔

    36 صفحات کے 5 سالہ ای پاسپورٹ کے لیے نارمل فیس9 ہزار، ارجنٹ فیس 15ہزار، 36 صفحات کے لیے10سالہ پاسپورٹ کی نارمل فیس 13ہزار500 ، ارجنٹ 22 ہزار500 ، 72صفحات کے 5سالہ ای پاسپورٹ کی نارمل فیس 16ہزار500، ارجنٹ 27 ہزار500، 72 صفحات کے 10سالہ ای پاسپورٹ کی نارمل فیس 24 ہزار 750 ، ارجنٹ فیس 40ہزار500روپے ہوگی۔

    فیس کی ادائیگی نیشنل بینک، موبائل ایپ ، موبی کیش اورایزی پیسہ سے بھی کی جاسکے گی۔

  • چین سے مال گاڑیوں کی 70 بوگیاں کل پاکستان پہنچیں گی

    چین سے مال گاڑیوں کی 70 بوگیاں کل پاکستان پہنچیں گی

    کراچی: چین سے مال گاڑیوں کی 70 بوگیاں کل پاکستان پہنچیں گی-

    باغی ٹی وی :پاکستان ریلویز ہیڈ کوارٹرز کی طرف سے جاری بیان کے مطابق مال گاڑیوں کے ساتھ لگنے والی70 اسٹیٹ آف دی آرٹ بوگیاں چین سے پاکستان کیلیے روانہ ہو گئیں جو کل 16جنوری پیرکو کراچی پہنچیں گی۔

    ریلوے حکام کے مطابق رواں سال مارچ میں ایسی مزید130 بوگیاں ریلوے سسٹم میں شامل ہو جائیں گی یہ 820 بوگیوں کا منصوبہ ہے۔ ٹرانسفر آف ٹیکنالوجی معاہدے کے تحت باقی ماندہ 620 بوگیاں پاکستان میں بنیں گی۔

    گورنرپنجاب نےچوہدری پرویزالٰہی اورحمزہ شہبازکو3دن کی مہلت دے دی

    ملک میں مینوفیکچرنگ سے قومی خزانے کا پیسہ بچے گا اور روزگار کے مواقع بڑھیں گے۔ نئی بوگیوں سے ریلوے آمدن میں سالانہ ڈیڑھ ارب روپے سے زائد کا اضافہ ہو گا۔

    موجودہ بوگیاں60 ٹن وزن کے ساتھ 80 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑ سکتی ہیں۔ نئی بوگیوں میں70 ٹن وزن کے ساتھ 100کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے کی صلاحیت ہے۔ جدید بوگیوں کی سسٹم میں شمولیت سے ریلوے کے ذریعہ مال کی ترسیل کے رجحان میں اضافہ ہو گا۔

  • اسٹیٹ بینک کی اپنے زرمبادلہ کے ضوابط میں ترمیم

    اسٹیٹ بینک کی اپنے زرمبادلہ کے ضوابط میں ترمیم

     اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اپنے زرمبادلہ کے ضوابط میں ترمیم کی ہے۔

    اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے سافٹ ویئر، آئی ٹی اور آئی ٹی کی حامل خدمات میں برآمد کنندگان کو سہولت دینے کے لیے اپنے زرمبادلہ کے ضوابط میں ترمیم کی ہے جس کے تحت بینکوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 31 مارچ 2023 خصوصی زرمبادلہ اکاؤنٹس میں ان کی برآمدی آمدنی کے 35 فیصد تک retention کی لازمی طور پر اجازت دیں۔

    تاہم ایسے برآمدکنندگان کے لیے ضروری ہے کہ وہ یا تو پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ یا پاکستان سافٹ ویئر ہاوسز ایسوسی ایشن کے پاس رجسٹرڈ ہوں۔ ان ہدایات کا جائزہ آئی ٹی شعبے کی جانب سے اضافی برآمدی کارکردگی اور اس مدت کے دوران موصول ہونے والی برآمدی آمدنی کی روشنی میں لیا جائے گا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    سعودی عرب میں جسمانی طور پر ساتھ جُڑے دو عراقی بچوں کا کامیاب آپریشن
    سندھ حکومت نے بلدیاتی الیکشن ملتوی کرنے کیلئے الیکشن کشمنر کو خط لکھ دیا
    برلن میں پاکستانی مشن کا 33 گاڑیاں خریدنے کا انکشاف
    بینکوں کا پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات کے سلسلے میں لیٹر آف کریڈٹ دینے سے انکار
    اچھوتے آئیڈیے کی مدد سے ایک بے قیمت کچرے کو لگڑری آرٹ کے نمونے میں بدلنے کا فن
    2022 میں سوشل میڈیا ایپ کی مقبولیت میں غیرمعمولی اضافہ
    اغوا برائے تاوان کے الزام میں سی ٹی ڈی افسر کا ڈرائیور گرفتار
    معاشی غیریقینی کے باوجود:انڈس موٹرز نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 12 لاکھ تک اضافہ کردیا
    برآمد کنندگان کو اجازت ہو گی کہ وہ اپنی قانونی کاروباری ادائیگیاں یا بیرون ملک اخراجات کے لیے اپنے زیر تحویل فنڈز استعمال کریں۔