Baaghi TV

Tag: big b

  • والد برادری سے باہر شادی کر کے پھنس گئے لیکن پچھتائے کبھی نہیں امیتابھ بچن

    والد برادری سے باہر شادی کر کے پھنس گئے لیکن پچھتائے کبھی نہیں امیتابھ بچن

    بالی وڈ کے شہنشاہ کہلائے جانے والے امیتابھ بچن نے اپنے پروگرام کون بنے گا کروڑ پتی کے دوران ایک واقعہ سنایا .انہوں نے بتایا کہ سروجنی نائیڈو میرے والد ہرونش رائے بچن کی بڑی مداح تھیں، والد جن کا سکھ گھرانے سے تعلق تھا انہوں نے ذات سے باہر شادی کی تھی۔اور ذات برادری سے باہر شادی کرنے کا ہمارے خاندان میں رواج ہی نہیں تھا بلکہ جہاں ہم رہتے تھے وہاں بھی اس بات کی قبولیت ہی نہیں تھی . ذات برادری سے باہر شادی کو تو گناہ سمجھا جاتا تھا.

    ” میرے والد جب شادی کے بعد میری ماں کو لیکر الہ آباد آئے تو لوگوں نے ان کی بہت مخالفت کی، سروجنی نائیڈو پہلی شخصیت تھیں جنہوں نے والد کو دلاسا دیا ”اور انہیں جواہر لعل نہرو سے بھی ملوایا جو الہ آباد میں ہی مقیم تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ میں 1942 کی بات کر رہا ہوں، والد کا تعلق اتر پردیش سے جبکہ والدہ سکھ گھرانے سے تھیں، دونوں خاندانوں نے کچھ عرصے اس شادی کی مخالفت کی لیکن بعد میں آمادہ ہوگئے اور رشتے جڑ گئے۔امتیابھ بچن نے کہا کہ اب تو وقت اور حالات بالکل تبدیل ہو گئے ہیں اور اب تو کسی بھی برادری میں کوئی شادی کر لے تو اسکو نارمل سمجھا جاتا ہے.

    دل کو صاف رکھیں کیا پتہ کل ہو نہ ہو ہانیہ عامر کا مداحوں کو …

    اب صرف اداکاری ہی کروں گا سنی دیول کا اعلان

    بزنس کا ارادہ نہیں صرف اداکاری پر توجہ ہے عائزہ خان

  • امیتابھ  بچن نے مداحوں کو مایوس کر دیا

    امیتابھ بچن نے مداحوں کو مایوس کر دیا

    بالی وڈ‌کے بگ بی کہلائے جانے والے اداکار امیتابھ بچن ہر اتوار کو اپنے گھر کے باہر جا کر اپنے مداحوں کو اپنی جھلک دکھاتے ہیں اور یہ سلسلہ انہوں نے 1982 میں شروع کیا تھا ، تب سے لیکر آج تک اگر وہ ملک سے باہر نہ ہوں یا کسی شوٹنگ میں مصروف نہ ہوں تو وہ ہر اتوار کو اپنے گھر کے باہر آکر اپنے مداحوں کو اپنی ایک جھلک ضرور دکھاتے ہیں. ان کے مداح ان کا دیدار کرنے کےلئے بڑی تعداد میں ان کے گھر کے باہر موجود ہوتے ہیں اور جیسے ہی امیتابھ بچن آکر ہاتھ ہلاتے ہیں تو مداح ان کے نام کے نعرے لگانا شروع کر دیتے ہیں. لیکن اس اتوار ایسا نہ ہو سکا ، امیتابھ بچن کے مداح بڑی تعداد میں ان کے گھر جلسہ کے باہر موجود تھے ، اور ان کے نام کے نعرے لگا رہے تھے ، اور ان کی ایک

    جھلک دیکھنے کےلئے انتظار کررہے تھے کہ انہیں بتایا کہ گیا کہ اس بار امیتابھ بچن آپ کو اپنی جھلک نہیں دکھا سکیں گے ، گھر کے باہر جمع لوگ یہ سن کر مایوس ہو گئے ، ان کو وجہ بتائی گئی کہ اداکار شوٹنگ کی غرض سے کہیں دور ہیں اس لئے آج یہ ممکن نہیں ہو گا یوں ان کے مداح مایوسی کی حالت میں‌واپس لوٹ گئے.

  • کام کی لگن ، امیتابھ زخمی حالت میں سیٹ پر پہنچ گئے

    کام کی لگن ، امیتابھ زخمی حالت میں سیٹ پر پہنچ گئے

    بالی وڈ کے بگ بی جو اپنے پروفیشنلزم کی وجہ سے بے حد شہرت رکھتے ہیں ، امیتابھ بچن حال ہی میں جس فلم کی شوٹنگ کررہے ہیں اس کے سیٹ پر وہ زخمی ہو گئے تھے ، کچھ دن آرام کرنے کے بعد واپس کام پر آگئے ، امیتابھ بچن نے ھال ہی میں اپنی چند ایک تصاویر سوشل میڈیا پر شئیر کرکے لکھا ہے کہ میں ابھی مکمل طور پر ٹھیک نہیں‌ہوا یہ تصاویر اس چیز کی گواہ ہیں لیکن کام کے ساتھ میری کمٹمنٹ کو میں زیادہ اہمیت دیتا ہوں اسلئے سیٹ پر واپس آگیا ہوں.امیتابھ بچن چند پہلے حیدرآباد میں فلم کے کی شوٹنگ کے دوران ایکشن سے بھرپور ایک منظر کی

    عکس بندی کرواتے ہوئے زخمی ہوگئے تھے، ان کے مداحوں کے ساتھ انہوں نے یہ خبر خود شئیر کی تھی اور ان کے مداحوں نے اس پر تشویش کا اظہار بھی کیا تھا۔ امتیابھ بچن کے مداحوں نے ان کی صحتیابی کے لئے سوشل میڈیا پر دعائیں کی تھیں . واضح رہے کہ امیتابھ بچن سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتے ہیں وہ لمحہ بہ لمحہ اپنے چاہنے والوں کو اپنے کام کو لیکر سرگرمیوں کے حوالے سے آگاہ رکھتے ہیں. وہ سوشل میڈیا پر زیادہ تر اپنی پرانی تصاویر شئیر کرتے رہتے ہیں جن کو بہت پذیرائی بھی ملتی ہے.