Baaghi TV

Tag: big boss 16

  • ثانیہ مرزا نے ایم سی سٹین کو 21 لاکھ کے تحائف بھجوائے

    ثانیہ مرزا نے ایم سی سٹین کو 21 لاکھ کے تحائف بھجوائے

    ثانیہ مرزا نے بگ باس 16 جیتنے والے ایم سی سٹین کو 21 لاکھ کے تحائف بھجوائے ہیں، جوتوں کا جوڑا اور گلاسز ان تحائف میں شامل ہیں، ثانیہ مرزا کی طرف سے یہ تحائف پا کر ایم سی سٹین کافی خوش ہیں، انہوں نے ثانیہ مرزا کا شکریہ کچھ یہ کہہ کر ادا کیا ہے کہ ، بہت شکریہ آپا ، آپ کے ان تحائف کو میں عزت کی نگاہ سے دیکھتاہوں. ثانیہ مرزا کی جانب سے ایم سی سٹین کو قیمتی تحائف دینے پر ایم سی سٹین کے مداحوں نے بھی خوشی

    کا اظہار کیا ہے . یاد رہے کہ ایم سی سٹین نے بگ باس 16 جیتا ہے ان کی جیت آج تک کنٹرورشل ہے کیونکہ پریانکا چہر چوہدری کی جیت یقینی تھی لیکن ایم سی سٹین کا جیت جانا لوگوں کو ہضم نہیں ہوا.اس بار بگ باس کو سلمان خان کے علاوہ کرن جوہر اور فرح خان نے ہوسٹ کیا تھا ، فرح خان کی ہوسٹنگ بہت زیادہ متنازعہ ہو گئی تھی جس کی وجہ سے ان سے ہوسٹنگ واپس لے لی گئی تھی.

  • ایم سی سٹٰین نے اپنی خواہش بتا دی

    ایم سی سٹٰین نے اپنی خواہش بتا دی

    بگ باس 16 کا فائنل جیتنے والے ایم سی سٹین نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ میری بہت زیادہ خواہش ہے کہ میں اس سال اپنے والدین کے ساتھ حج پر جائوں. خدا کی ذات نے مجھے بہت کچھ دے دیا ہے ہر دم اسکا شکر ادا کرتا ہوں. میزبان نے ایم سی سٹین سے پوچھا کہ کیا آپ پانچ وقت کی نماز پڑھتے ہیں تو انہوں نے کہا کہ بگ باس میں بھی میں پانچ وقت کی نماز پڑھتا تھا، نماز پڑھنا مسلمانوں پر فرض ہے لہذا اس فرض سے میں کوتاہی نہیں‌برتتا. انہوں نے کہا کہ مرے پاس اس وقت بہت زیادہ شوز ہیں ، میں وہ کرتا پھر رہا ہوں میرے پاس ایک لمحے کو بھی

    وقت نہیں ہے کہ میں کسی اور چیز کے بارے میں سوچوں یہ میرے راب کی کرم نوازی ہے. لیکن حج کی ادائیگی اس سال کرنے کا ارادہ ہے باقی دیکھتے ہیں خدا کا بلاوا کب آتا ہے. یاد رہے کہ ایم سی سٹین نے بگ باس 16 کا فائنل جیتا تو اس کے بعد ان پر تنقید کےنشتر برسائے گئے اور کہا گیا کہ یہ ایک سفارشی جیت ہے جو ایم سی سٹین کی جھولی میں ڈالی گئی ہے. بگ باس 16 کا ونر پریانکا یا شیو ٹھاکرے کو ہونا چاہیے تھا.

  • بگ باس 16 کے پارٹیسپینٹس کی قسمت کھل گئی

    بگ باس 16 کے پارٹیسپینٹس کی قسمت کھل گئی

    بگ باس کا حال ہی میں ختم ہونے والا سیزن کافی مشہور رہا ہے. اس بار اس میں جتنے بھی پارٹیسپینٹس نے شرکت کی ان سب کی خوب قسمت چمکی ہے. اگر ہم کہیں کہ ان سب کی چاندی ہو گئی ہے تو بے جا نہ ہو. ان سب کو کوئی نہ کوئی بڑا پراجیکٹ آفر ہوا ہے. شالین کو ایکتا کپور کی فلم ملی ہے ، جبکہ پریانکا چوہدری کو شاہ رخ خان کی فلم ڈنکی ملی ہے اور کہا جا رہا ہے کہ وہ سلمان خان کے کسی پراجیکٹ کا حصہ بنتی ہوئی بھی نظر آئیں گی اس کے علاوہ یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ پریانکا چوہدری ایم سی سٹین کے ساتھ ان کے کسی نئے گانے کی وڈیو کا بھی حصہ

    بن رہی ہیں. سوندریا شرما کو بھی کافی ساری آفرز ملی ہیں وہ سوچ وچار کررہی ہیں. سنبل توقیر خان ایکتا کپور کے ناگن 6 میں نظر آئیں گی جس میں ان کے ساتھ شالین بھی ہوں گے. دوسری طرف گھر میں سب سے زیادہ نفرت پانے والی ٹینا دتہ جلد ہی تیلگو فلم میں ہیروئین کے طور پر نظر آئیں گی.نمرت کور کو شو کے دوران ہی ایکتا کپور نے اپنی اگلی فلم کے لئے سائن کر لیا تھا ، شیو ٹھاکرے خطروں کے کھلاڑی میں‌نظر آنے والے ہیں.

  • ٹینا دتہ نے ایم سی سٹین کو لیا ایکبار پھر آڑھے ہاتھوں

    ٹینا دتہ نے ایم سی سٹین کو لیا ایکبار پھر آڑھے ہاتھوں

    بگ باس کی پارٹیسپینٹ ٹینا دتہ جو کہ حالیہ سیزن میں ایم سی سٹین کی شروع شروع میں کافی اچھی دوست تھیں ان کی دوستی بعد میں ان سے ختم ہو گئی پھر وہ دوست بن گئیں پریانکا چوہدری کی. ٹینا پر جب گھر میں برا وقت آیا تو پریانکا چوہدری ان کے ساتھ کھڑی رہی. ٹینا ٹاپ فائیو میں پہنچنے سے پہلے ہی گھر سے باہر نکل گئیں تھیں انہوں نے گھر میں رہتے ہوئے بھی کہا تھا کہ ایم سی سٹین جیت کا حقدار نہیں اور گھر سے باہر نکلنے کے بعد بھی انہوں

    نے کہا کہ ڈھائی مہینے تک سونے والا ٹرافی لیکر چلا گیا. اس بار بگ باس کے شو کے ڈائینامکس کچھ اور ہی تھے پتہ نہیں کن بنیادوں پر جیت کا فیصلہ کیا گیا. جن لوگوں کے فینز باہر زیادہ تھے وہ گھر سے نکل گئے اور جن لوگوں کے فینز نہ ہونے کے برابر تھے وہ گھر میں آخر تک رہے اور جیت کر باہر نکلے. یوں ٹینا دتہ نے لیا ایک بار پھر ایم سی سٹین کو آڑھے ہاتھوں . ٹینا دتہ شالین کے ساتھ افئیر کی وجہ سے گھر میں کافی کنٹرورشل رہیں. باہر نکل کر بھی ان کا نام شالین کے ساتھ جڑ رہا ہے.