Baaghi TV

Tag: bilal qureshi

  • تسی ساڈے واسطے مر گئے اسی تاڈے واسطے مر گئے فیصل قریشی نے کس کو کہا؟

    تسی ساڈے واسطے مر گئے اسی تاڈے واسطے مر گئے فیصل قریشی نے کس کو کہا؟

    پاکستان میں حال ہی میں پیٹرول کی قیمتیں بڑھی ہیں اور فی لیٹر پر بیس روپے بڑھے ہیں اس پر قوم بلبلا اٹھی ہے اور ہر کوئی اپنی پریشانی کا اظہار اپنے طریقے سے کر رہا ہے، خصوصی طور پر عمران خان کے حامی عوام اور فنکار خوب دھلائی کررہے ہیں حکومت کی. فیصل قریشی نے پیٹرول کی قیمتوں میں‌اضافے پر اپنا رد عمل کچھ یوں دیا ہے انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ لگائی ” روس سے گزارش ہے کہ تیسرا جہاز نہ بھیجے بس اتنا سستا پیٹرول کافی ہےتسی ساڈے واسطے مر گئے اسی تاڈے واسطے مر گئے.

    اسی طرح سے بلا ل قریشی نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ کے زریعے کہا کہ” کبھی لائٹ نہیں آتی، کبھی پانی نہیں آتا اور کبھی گیس نہیں آتی لیکن بل بھیجتے ہوئے کسی کو شرم نہیں آتی.” یوں فنکار اپنے غصے کا اظہار سخت الفاظوں میں کررہے ہیں اور اپنی طرف سے حکومت کو شرم دلانے کی کوشش کررے ہیں کہ عوام غریب ہے ظلم و ستم بند کریں. یاد رہے کہ فنکاروں کا ایک بڑا طبقہ عمران خان کو سپورٹ کرتا ہے یہی وجہ ہے کہ وہ پی ڈی ایم کی گورنمنٹ کے ہر اقدام کو لیتے ہیں آڑھے ہاتھوں.

     

    مجھے خلیل الرحمان قمر کچھ کہہ تو دیکھے ایمان علی کا رائٹر کو چیلنج

    ایمان علی کو ندا یاسر پر کیوں غصہ آیا

    پولیس کی اداکارہ خوشبو کے گھر ریڈ

  • بلال قریشی بھی مہنگائی پر بول پڑے

    بلال قریشی بھی مہنگائی پر بول پڑے

    اس وقت ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی نے ہر طبقے کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے خصوصی طور پر مڈل کلاس اور اپر مڈل کلاس کے لئے پاکستان میں رہنا جینا تو بے حد مشکل ہو چکا ہے. پیٹرول کی بڑھتی قیمتیں ہوں یا تیزی سے اوپر جاتا ہوں ڈالر ، ہر چیز کی قیمت کی دگنی ہو چکی ہے. ایسے میں‌ہر کوئی بلبلا اٹھا ہے. فنکار طبقہ بھی یقینا محنت ہی کرتا ہے اور ان کو بھی مہنگائی کا اثر تو پڑتا ہے بے شک کچھ فنکار ایسے بھی ہیں جنہیں مہنگائی سے شاید فرق نہیں پڑتا ہو گا لیکن بہر حال فنکاروں‌کا ایک بڑا طبقہ مہنگائی پر بلبلا اٹھا ہے. اداکار بلال قریشی بھی مہنگائی سے

    تنگ ہیں انہوں نے حال ہی میں‌کہا ہے کہ مہنگائی سے صرف ان کو فرق پڑتا ہے جو محنت اور ایمانداری کے ساتھ کام کرتے ہیں اور باقی سب موج میں ہیں. انہوں‌نے کہا کہ محنت مزدوری کرنے والا طبقہ ہمیشہ پسا ہوا ہی رہتا ہے انہیں مشکلات کا سامنا رہتا ہے. یوں بلال قریشی نے اپنی پوسٹ کے زریعے عام عوام کی نمائندگی کی. یاد رہے کہ بلال قریشی اور عروسہ بلال دونوں کو عوام بہت سراہتی ہے دونوں نے محبت کی شادی کی اور ان کا ایک بیٹا بھی ہے جس کے لئے ان دونوں کا ہی دعوی ہے کہ ہم دنیا کے بہترین ماں باپ ہیں.