تحصیل میرپور ماتھیلو میں Benazir Income Support Programme (BISP) سینٹر سے متعلق سنگین شکایات سامنے آئی ہیں۔مقامی شہریوں اور متاثرہ خواتین کے مطابق سینٹر میں مبینہ بدعنوانی، رشوت خوری، بدانتظامی اور سہولیات کی شدید کمی پائی جا رہی ہے۔ خواتین نے الزام لگایا ہے کہ انہیں گھنٹوں انتظار کروایا جاتا ہے، بار بار چکر لگوائے جاتے ہیں اور بعض افراد سے 2 ہزار سے 5 ہزار روپے تک رشوت طلب کی جاتی ہے۔مزید شکایات کے مطابق سینٹر میں نہ مناسب بیٹھنے کی جگہ ہے، نہ پینے کا صاف پانی اور نہ ہی کولنگ کا کوئی انتظام موجود ہے، جس سے خواتین، بچے اور بزرگ شدید مشکلات کا شکار ہیں۔عوامی حلقوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر اعلیٰ سطحی انکوائری کی جائے، ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے اور سینٹر میں شفاف اور باعزت نظام یقینی بنایا جائے۔
Tag: BISP
-

بینظیر نشوونما کا دائرہ کار ملک بھر میں بڑھا دیا گیا. شازیہ عطاء مری
وفاقی وزیر برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ شازیہ مری نے عالمی بینک اور ورلڈ فوڈ پروگرام کے نمائندگان کے ہمراہ آج صوبہ سندھ کے رورل ہیلتھ سینٹر جام نواز علی میں قائم بینظیر نشوونما سینٹر کا دورہ کیا جبکہ ترجمان بی آئی ایس پی مہران عطاء کے مطابق دورے کے دوران وفاقی وزیرشازیہ مری نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے ہمیشہ غریب عوام کی فلاح بہبود کے لئے اچھے پروگرام مرتب کیے جاتے رہے ہیں ۔ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام اور ورلڈ فوڈ پروگرام کے تعاون سے بینظیر نشوونما پروگرام میں رجسٹرڈ 7 لاکھ 70 ہزار حاملہ خواتین، نومولود بچوں اور دودہ پلانے والی خواتین کی غذائی کمی کو دور کرنے کی غذائیت سے بھرپور غذا فراہم کی جاتی رہی ہے۔

جبکہ ترجمان نے مزید بتایا کہ یہ خوراک خواتین اور دوسال تک کی عمر کے بچوں کو فراہم کی جاتی ہے۔ جس سے زچہ و بچہ کی صحت پر اچھے نتائج مرتب ہورہے ہیں اور اس کے لئے بینظیر نشوونما کا دائرہ 15 اضلاع سے بڑھا کے ملک بھر میں کردیا گیا ہے۔ جس کے لئے 157 اضلاع میں 488 مراکز کام کر رہے ہیں۔ اگلے مالی سال کیلئے بینظیر نشوونما پروگرام کا بجٹ 32 ارب سے زائد رکھا گیا ہے جس سے 1.5 ملین افراد مستفید ہونگے۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے سیلاب زدگان میں بر وقت 70 ارب روپے تقسیم کئے اور اب ہم سیلاب زدگان کی بحالی کے لئے دن رات کوشاں ہیں اور اس کام میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی۔ سیلاب میں 3 کروڑ 30 لاکھ افراد متاثر ہوئے جن میں زیادہ تر کا تعلق سندھ اور بلوچستان سے تھا۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
بلوچستان میں ” باپ” کا کردار بدستور اہم رہے گا
چین میں پاکستانی آموں کی نمائش اگست کے تیسرے ہفتے میں
اسٹیٹ بینک کا شرح سود22 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ
باجوڑ، خار میں دہشت گردی،سی پیک کی دس سالہ تقریبات سادگی سے منانے کا فیصلہ
شازیہ مری کے مطابق بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں غربت کی لکیر سے نیچے زندگی بسرکرنے والی خواتین کی رجسٹریشن کے لیے ڈائنامک سروے شروع کیا گیا ہے جس سے مستحق خواتین کو اس پروگرام میں شامل کیا جائے گا. اس وقت ملک میں617 ڈائنامک رجسٹری سنٹر کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ موجودہ حکومت نے بینظیر کفالت پروگرام میں توسیع کی، اس کا دائرہ کار بڑھایا اور اس کے ذریعے اب 90 لاکھ خاندانوں کو سہ ماہی بنیادوں پر 8750 روپے دیئے جارہے ہیں۔ تاہم اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر فیض محمد مری، ریجنل ڈائریکٹر پی پی ایچ آئی فدا حسین لاشاری و دیگر افسران بھی موجود تھے۔ -

بینظیر کفالت کے تحت 75 لاکھ مستحقین میں 68 ارب روپے تقسیم
بینظیر کفالت کے تحت 75 لاکھ مستحقین میں 68 ارب روپے سے زائد کی رقم تقسیم کی جاچکی ہے
ترجمان بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے مطابق اب تک بی آئی ایس پی کے تحت مالی سال 23-2022 کی بینظیر کفالت کی چوتھی سہ ماہی قسط کی ادئیگی جاری ہے اور اب تک 75 لاکھ سے زائد مستحق خواتین میں 68 ارب روپے سے زائد کی رقم تقسیم کی جا چکی ہے۔
بینظیر کفالت کے تحت 90 لاکھ رجسٹرڈ گھرانوں کو 9000 روپے فی خاندان ادا کئے جارہے ہیں۔ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام اپنے پارٹنر بینکوں، یعنی بینک الفلاح اور حبیب بینک لمیٹڈ (HBL) کو 81 ارب روپے سے زائد کی رقم جاری کر چکا ہے۔پروگرام کے ترجمان نے کہا کہ بینظیر کفالت کے علاوہ رجسٹرڈ خاندانوں کے بچوں کو بھی بینظیر تعلیمی وظائف دیے جا رہے ہیں، تاہم تعلیمی وظائف کے حصول کے لیے سکول میں 70 فیصد حاضری لازمی ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
بشریٰ بی بی پھنس گئی،بلاوا آ گیا، معافی مشکل
پشاور ہائی کورٹ، سونے کے قیمتوں کے تعین پر سماعت
اسمبلیاں تحلیل کرنے کی بجائے مدت پوری کرنے دینی چاہئے،نیئر بخاری
واشنگٹن پاکستانی سفارتخانے کی پرانی عمارت کس نے خریدی؟
نجی تعلیمی اداروں کو بلا معاوضہ پلاٹ الاٹ کرنے کا فیصلہ
روپیہ کی قدر میں اضافے کو بریک، ڈالر ایک بار پھر مہنگاعلاوہ ازیں یہ بھی کہا گیا کہ کسی بھی شکایت کی صورت میں مستحق افراد بی آئی ایس پی کے قریبی تحصیل دفاتر سے رجوع کر سکتے ہیں یا بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ٹول فری ہیلپ لائن نمبر 080026477 پر کال کر سکتے ہیں۔ بی آئی ایس پی کے ترجمان نے اس بات کا اعادہ کیا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا کوئی بھی پیغام صرف 8171 سے بھیجا جاتا ہے اس کے علاوہ کسی دوسرے نمبر سے آنے والے پیغامات پر بھروسہ نہ کیا جائے۔
-

بینظیر کفالت سہ ماہی وظائف کی 55ارب 41 کروڑ سے زائد رقم تقسیم
بینظیر کفالت سہ ماہی وظائف: 6 جولائی شام تک 61 لاکھ 57 ہزار مستحق گھرانوں میں55ارب 41 کروڑ سے زائد رقم تقسیم کی جا چکی ہے۔ ترجمان بی آئی ایس پی کا کہنا ہے کہ بینظیر کفالت کے تحت90لاکھ رجسٹرڈ گھرانوں میں رقم تقسیم کی جا رہی ہے جبکہ اپریل تا جون کی موجودہ سہ ماہی قسط میں 9000 روپے فی گھرانہ دیئے جا رہے ہیں ۔
ترجمان بی آئی ایس پی نے مزید کہا کہ بینظیر کفالت کے ساتھ ساتھ رجسٹرڈ گھرانوں کے بچوں کو بینظیر تعلیمی وظائف بھی دئے جارہے ہیں اور تعلیمی وظائف کے حصول کے لیے سکول میں 70فیصد حاضری لازمی ہے۔ کسی بھی شکایت کی صورت میں بینظیر اِنکم سپورٹ پروگرام کے قریبی تحصیل دفتر یا ہیلپ لائین نمبر 080026477 پر رابطہ کریں ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ یاد رکھیں بینظیر اِنکم سپورٹ پروگرام سے رابطہ صرف 8171 سے کیا جاتا ہے۔ اور کسی اور نمبر سے وصول ہونے والے پیغام پر اعتبار نہ کریں.
مزید یہ بھی پڑھیں؛
وہاب ریاض نے سوشل میڈیا پر اپنی وائرل ویڈیو پر ہونے والی تنقید پر ردعمل کا اظہار کیا ہے
عالمگیر ترین کی نماز جنازہ کب ہو گی؟ اعلان ہو گیا
نواز شریف کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا،مریم اورنگزیب
یاد رہے کہ اس سے قبل حکومت نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کے لیے بجٹ میں مختص رقم 250 ارب سے بڑھا کر 400 ارب روپے کر دی تھی تاکہ مزید مستحق خاندانوں تک اس کو وسعت دی جاسکے۔ جبکہ وزیر برائے تخفیف غربت شازیہ مری نے اجلاس کی صدارت کی تھی اور، شرکا کو بتایا تھا کہ گزشتہ ایک سال کے دوران حکومت نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی مختص رقم 60 فیصد بڑھا کر 400 ارب روپے کر دی ہے، جو پہلے 250 ارب روپے تھی۔ -

ینظیر کفالت کے تحت 52 لاکھ مستحقین میں 47 ارب روپے سے زائد کی رقم تقسیم
ینظیر کفالت کے تحت 52 لاکھ مستحقین میں 47 ارب روپے سے زائد کی رقم تقسیم کی جاچکی ہے جبکہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت مالی سال 23-2022 کی بینظیر کفالت کی چوتھی سہ ماہی قسط کی ادئیگی جاری ہے اور اب تک 52 لاکھ سے زائد مستحق خواتین میں 47 ارب روپے سے زائد کی رقم تقسیم کی جا چکی ہے۔ عیدالاضحی کی تعطیلات کے بعد بینکوں کے ریٹیلرز کے ذریعے قسط کی تقسیم دوبارہ شروع ہو چکی ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ بینظیر کفالت کے تحت 90 لاکھ رجسٹرڈ گھرانوں کو 9000 روپے فی خاندان ادا کئے جارہے ہیں۔ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام اپنے پارٹنر بینکوں، یعنی بینک الفلاح اور حبیب بینک لمیٹڈ (HBL) کو 81 ارب روپے سے زائد کی رقم جاری کر چکا ہے، پروگرام کے ترجمان نے کہا کہ بینظیر کفالت کے علاوہ رجسٹرڈ خاندانوں کے بچوں کو بھی بینظیر تعلیمی وظائف دیے جا رہے ہیں، تاہم تعلیمی وظائف کے حصول کے لیے سکول میں 70 فیصد حاضری لازمی ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
صفائی کی مد میں کروڑوں روپے خورد برد کر لیے گئے، میر صادق عمرانی
عمرانی دورحکومت میں 29 افراد کو فوجی عدالتوں سے سزا سنائی گئی،درخواست دائر
بھارت کی جانب سے پانی چھوڑنے سے دریائے ستلج میں پانی کا بہاؤ بڑھ سکتا ہےمسجد نبوی میں 4.2 ملین نمازی اور زائرین کی آمد ریکارڈ
اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان
گلگت بلتستان میں تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اہم ترین اجلاس طلب
عمرانی دورحکومت میں 29 افراد کو فوجی عدالتوں سے سزا سنائی گئی،درخواست دائر
ترجمان نے مزید بتایا کسی بھی شکایت کی صورت میں مستحق افراد بی آئی ایس پی کے قریبی تحصیل دفاتر سے رجوع کر سکتے ہیں یا بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ٹول فری ہیلپ لائن نمبر 080026477 پر کال کر سکتے ہیں۔ بی آئی ایس پی کے ترجمان نے اس بات کا اعادہ کیا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا کوئی بھی پیغام صرف 8171 سے بھیجا جاتا ہے اس کے علاوہ کسی دوسرے نمبر سے آنے والے پیغامات پر بھروسہ نہ کیا جائے۔ -

عالمی بینک کے وفد کی فیصل کریم کنڈی سے ملاقات؛ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کو سراہا
دوران ملاقات عالمی بینک نے بی آئی ایس پی کے مستحقین کے اندراج اور رقوم کی ادائیگیوں کے جدید طریقہ کار کو سراہا.
وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ / وزیر مملکت فیصل کریم کنڈی نےآج اسلام آباد میں مسٹر لائر ایرساڈو Mr. Lire Ersado کی سربراہی میں عالمی بینک کے ایک وفد سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران عالمی بینک کے وفد نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کی جانب سے مستحق خواتین کے اندراج اور رقوم کی ادائیگی کے طریقہ کار میں شفافیت کو یقینی بنانے کیلئے جدید طریقہ کار کو سراہا۔
فیصل کریم کنڈی نے وفد کو بی آئی ایس پی کے مختلف اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا۔ عالمی بینک کے وفد نے پاکستان میں تخفیف غربت کے لیے بی آئی ایس پی کو اپنے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی اور مستحقین میں نقد رقم کی تقسیم اور ڈائنامک رجسٹری کے تحت رجسٹریشن کے عمل کا جائزہ لینے کے لیے بی آئی ایس پی کے فیلڈ دفاتر کا دورہ کرنے کی خواہش بھی ظاہر کی۔
World Bank delegation appreciated the innovative ideas being applied by Benazir Income Support Program (BISP) to ensure transparency in selection of beneficiaries and the payment mechanism. A delegation of World Bank headed by @lireersado met with SAPM /MoS @fkkundi pic.twitter.com/yWs3g4GpHT
— Ministry of Poverty Alleviation and Social Safety (@MOPASSPK) January 13, 2023
مسٹر لیئر ایرساڈو نے بی آئی ایس پی کو مکمل طور پر غیر سیاسی قرار دیتے ہوئے کہا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز اس پروگرام میں گہری دلچسپی ظاہر کرتے ہیں۔ وفد نے بی آئی ایس پی کے سیلاب ریلیف پیکیج کی تقسیم کے دوران سیکھے گئے تجربات کو آئندہ اجلاس میں عالمی بینک کے ماہرین سے شیئر کرنے کی خواہش بھی ظاہر کی۔ وفد کے سربراہ نے کہا کہ عالمی بینک کو بی آئی ایس پی کے کرائسز ریسیلینٹ سوشل پروٹیکشن (سی آر آئی ایس پی) پراجیکٹ پر فخر ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
رمضان شوگر ملز کو این او سی جاری کرنے کے خلاف پنجاب حکومت کی انٹرا کورٹ اپیل مسترد
آٹا بحران کیس؛ پشاور ہائیکورٹ کا سیکریٹری فوڈ و دیگر کو مارکیٹ کا دورہ کرنیکا حکم
لیپ ٹاپ گم ہونے پر گاہک نےغصے میں اپنی کار ہوٹل پر دے ماری
نادیہ خان 38 ہزار ڈالرز گنوا بیٹھیں. اداکارہ نے دلچسپ واقعہ سنا کر حیران کر دیا
عدلیہ اورنیب کو درخواست کرتا ہوں جھوٹے کیسز ختم کیے جائیں. وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ
ملاقات کے دوران وزیر مملکت فیصل کنڈی نے وفد کو بی آئی ایس پی کے مختلف اقدمات جیسے ڈائنامک سروے کے آغاز، بینظیر کفالت سے مستفید ہونے والوں کے لیے 55 ارب روپے کے اجراء، بینظیر تعلیمی وظائف کے مستحقین کے لیے 13 ارب کی ادائیگی، کفالت پروگرام میں خواجہ سراؤں کی شمولیت، حالیہ سیلاب سے متاثر ہونے والے بی آئی ایس پی مستحقین کے لیے 70 ارب کے پیکج اورسابقہ حکومت میں نکالےگئے 8 لاکھ سے زائد بی آئی ایس پی مستحقین کے لیے اپیل کا طریقہ کار متعارف کرانے کے حوالے سے آگاہ کیا۔
