Baaghi TV

Tag: bol

  • بول میں زینب کا کردار حمائمہ ملک کو میں‌ نے دلوایا ایمان علی

    بول میں زینب کا کردار حمائمہ ملک کو میں‌ نے دلوایا ایمان علی

    اداکارہ و ماڈل ایمان علی نے ایک انٹرویو میں کہا ہے مجھے بول فلم میں پہلے زینب کا کردار آفر ہوا تھا جبکہ میں نے مینا کماری کا کردار قبول کیا تھا. اب زینب کے کردار کےلئے ایک لڑکی چاہیے تھی لہذا میں نے حمائمہ ملک کا نام دیا جس کے بعد ان کو کاسٹ کیا گیا. انہوں نے کہا کہ ”بول فلم ایک بہترین فلم تھی ، یہ فلم میرے دل کے ہمیشہ قریب رہے گی”. انہوں نے کہا کہ میں نے بہت سارے آرٹسٹوں کے ساتھ کام کیا ہے لیکن فرحان سعید کو بہت اچھا ساتھی فنکار پایا ہے.

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ ”شعیب منصور ایک منجھے ہوئے ڈائریکٹر ہیں ان کے ساتھ کام کرنا ہر کسی کی خواہش ہوتی ہے لیکن میری خوش بختی ہے کہ میں ان کے ساتھ کام کر چکی ہوں”. یاد رہے کہ گزشتہ برس ایمان علی کی فلم ٹچ بٹن ریلیز ہوئی تھی فلم باکس آفس پر بہت اچھا بزنس نہیں کر سکی تھی. تاہم ایمان علی پر جوش ہیں ان کا کہنا ہے کہ مجھے جب بھی جو کردار اچھا ملا میں کروں گی. انہوں نے کہنا ہے کہ مجھے مداحوں نے ہمیشہ بہت محبت دی ہے ان کی محبت مجھ پر قرض ہے جس کو میں اچھا کام کرکے اتارنے کی کوشش کرتی ہوں.

    سانپ کو بوسہ دینے سے پہلے ایک ہفتہ پریکٹس کی شائستہ لودھی

    عائشہ عمر نے اپنی خواہش بتا دی

    فلم انڈسٹری بہتری کی جانب گامزن ہے بس درست سمت میں آگے بڑھتے رہنا چاہیے حمائمہ ملک

  • نادیہ خان کو کس ڈائریکٹر کی فلم نہ کرنے کا افسوس ہے ؟‌

    نادیہ خان کو کس ڈائریکٹر کی فلم نہ کرنے کا افسوس ہے ؟‌

    اداکارہ اور میزبان نادیہ خان نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کیا ہے افسوس کہ وہ ایک فلم نہ کر سکیں ، اور انہوں نے جس فلم میں کام نہ کرنے کا افسوس کیا ہے وہ ہے شعیب منصور کی فلم بول. نادیہ خان نے کہا ہے کہ مجھے بول میں کام کرنے کی آفر ہوئی ، شعیب منصور نے بہت زیادہ اصرار بھی کیا لیکن مجھے فیملی کی طرف سے اجازت نہیں تھی اس لئے یہ فلم نہ کر سکی جس کا مجھے بے حد افسوس ہے. انہوں نے کہا کہ مجھے بپی لہری اور مہش بھٹ نے بھی فلمیں آفر کیں لیکن میں نے ان کو منع کر دیا وہ دونوں جس طرح‌کی فلمیں بناتے ہیں میں ان میں کام نہیں‌ کر سکتی تھی. انہوں

    نے یہ بھی کہا کہ مجھے کامیڈی کرنا بہت پسند ہے لیکن افسوس کے پاکستان میں‌ مردوں نے کامیڈی کو ہائی جیک کر لیا ہے. مرد اگر کوئی بات کریں تو اس کو قبول کر لیا جاتا ہےوہی بات اگر لڑکی کرے تو کہا جاتا ہے کہ اسکو تو شرم ہی نہیں ہے کیسی لڑکی ہے.لیکن اب میں نے فیصلہ کر لیا ہے کہ اب میں کھل کر کامیڈی کروں گی جس کو جو بولنا ہے وہ بولتا رہے. نادیہ خان نے کہا کہ مجھے کامیڈی جس اداکار کی پسند ہے وہ ہے جیدی ،میں ان کو بچپن میں بہت کاپی کیا کرتی تھی.
    ا