Baaghi TV

Tag: bol news

  • عمران خان کا چیف جسٹس کو خط

    عمران خان کا چیف جسٹس کو خط

    چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے چیف جسٹس عمر عطا بندیال سمیت سپریم کورٹ کے ججز کو خط لکھا ہے

    خط میں اکتوبر میں دائر آئینی درخواست فوری سماعت کیلئے مقرر کرنے کی استدعا کردی ، خط میں چیف جسٹس اور دیگر ججز سے شہریوں کے پرائیویسی کے حق کے تحفظ کیلئے اقدامات کی استدعا بھی کی گئی، عمران خان نے معاملے سےمتعلق 8 اہم سوالات بھی چیف جسٹس اور ججز کے سامنے رکھ دیئے، عمران خان کا کہنا تھا کہ کئی ماہ سے مشکوک اور غیرمصدقہ آڈیوز ویڈیوز کےمنظرِ عام پر آنے کا سلسلہ جاری ہے، تاثر ملتا ہے کہ وزیراعظم کے دفتر،ہاؤس کی خفیہ نگرانی یا بات چیت کی خفیہ ریکارڈنگز معمول تھا،ایوانِ وزیراعظم ریاست کا حساس ترین جگہ ہے جہاں حساس معاملات پر تبادلۂ خیال کیا جاتا ہے، قوی شواہد موجود ہیں کہ غیرمصدقہ و جعلی آڈیوزویڈیوز سے تنقیدی آوازوں کو دبایا جانا مقصود ہے،

    خط میں مزید کہا گیا کہ مجھ سمیت کئی سابق سرکاری شخصیات اور عام افراد تیار کردہ لیکس کا نشانہ بن چکے ہیں، دیگر بہت سے افراد کے ساتھ اعظم سواتی کے پرائیویسی کے بنیادی آئینی حق کو بری طرح پامال کیا گیا، پاکستان میں آئین کی تخلیق کے دوران متعدد حقوق کو دستور کا حصہ بنایا گیا، دستور کا آرٹیکل 4 ہر شخص کو قانون کا تحفظ فراہم کرتا اور قانون ہی کے تحت سلوک کا حق دیتا ہے،

  • آصف زرداری پرعمران خان کے قتل کا الزام،شیخ رشید پر مقدمےکے چالان میں گواہان کے بیانات شامل

    آصف زرداری پرعمران خان کے قتل کا الزام،شیخ رشید پر مقدمےکے چالان میں گواہان کے بیانات شامل

    سابق صدر آصف زرداری پر عمران خان کے قتل کی مبینہ سازش کے الزام پرسابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید پر مقدمےکے چالان میں گواہان کے بیانات شامل کر لئے گئے-

    باغی ٹی وی :شیخ رشید کے خلاف تھانہ آبپارہ اسلام آباد میں درج مقدمے کے چالان میں جن 7 گواہان کے بیانات شامل کرلیےگئےان میں کانسٹیبل فضل عباس، اے ایس آئی وسیم حیدر،کانسٹیبل عثمان ظہور، کانسٹیبل نصراللہ، محمد رشید اور محرر مال خانہ قاسم جان کا شامل ہے۔

    تمام گواہان نے تفتیشی افسر انسپکٹر عاشق شاہ کو بیانات قلمبند کروائے،گواہان کے مطابق شیخ رشید نےکہا کہ کئی بار وزیر رہ چکاہوں، تمہیں زندہ نہیں چھوڑوں گا۔

    چالان کے مطابق گواہان کا کہنا ہےکہ گرفتاری کے لیے ملزم کی رہائش گاہ پہنچے تو ہمیں سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئیں، ملزم اپنے ملازمین کے ساتھ اسلحہ لےکرگھر سے باہر آیا اور گالیاں بھی دیں،گرفتاری کے دوران مزاحمت کی گئی، ایک کانسٹیبل کی جرسی بھی پھاڑ دی گئی۔

    چالان میں وائس میچنگ ٹیسٹ کے نمونے لینے اور رپورٹ وصول کرنے والوں کے بیان بھی شامل ہیں، ایف آئی اے سے موصول وائس میچنگ رپورٹ 6 صفحات پر مشتمل ہے۔

  • انتخابات کےمعاملے پرصدارتی آفس میں مشاورت کا حصہ نہیں بن سکتے،الیکشن کمیشن  اپنے موقف پر قائم

    انتخابات کےمعاملے پرصدارتی آفس میں مشاورت کا حصہ نہیں بن سکتے،الیکشن کمیشن اپنے موقف پر قائم

    اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلی کے انتخابات کے معاملے پر صدارتی آفس کے مشاورتی عمل کا حصہ بننے سے انکار کردیا۔

    باغی ٹی وی: چیف الیکشن کمشنر کی زیرصدارت الیکشن کمیشن میں اہم اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ الیکشن کمیشن دو صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات کے معاملے پر ابھی صدارتی آفس کے مشاورتی عمل کا حصہ نہیں بن سکتا لہٰذا الیکشن کمیشن حکام ایوان صدر کے اجلاس میں شریک نہیں ہوں گے۔

    سیکرٹری پنجاب اسمبلی کی گمشدگی کا معاملہ، سندھ پولیس نےعدالت میں جواب جمع کرادیا

    الیکشن کمیشن کا کہنا ہےکہ انتخابات کا معاملہ مختلف عدالتی فورمز پر زیرالتوا ہے اور ادارہ 19 فروری کو صدرپاکستان کو جواب دے چکا ہے لہٰذا الیکشن کمیشن کا اب بھی وہی 19 فروری والا مؤقف ہے۔

    واضح رہے کہ صدر مملکت عارف علوی نے پنجاب اور کے پی میں انتخابات کے معاملے پر چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھ کر ہنگامی مشاورت کے لیے ایوان صدر بلایا تھا جسے الیکشن کمیشن نے مسترد کردیا۔

    الیکشن کمیشن کا صدر مملکت کے ساتھ انتخابات کی تاریخ پر مشاورت سے انکار

    الیکشن کمیشن نے صدر کو دیئے گئے جوابی خط میں کہا کہ الیکشن کمیشن اپنی آئینی اورقانونی ذمہ داری سےآگاہ ہے، گورنر خیبرپختونخوا اورپنجاب نے ابھی تک عام انتخابات کی تاریخ نہیں دی،گورنرپنجاب نےکہا کہ وہ معاملے پر لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے سے متعلق قانونی راستہ اختیار کریں گے۔

    صدر کو پنجاب اسمبلی کاانتخابی شیڈول جاری کرنے کی ہدایت جاری کرنے کی درخواست کی سماعت ہوئی ،درخواست گزار کےوکیل اظہر صدیق نے درخواست لاہور ہائیکورٹ سے واپس لےلی-

    لاہور ہائیکورٹ نے درخواست واپس لینے کی بنا پر نمٹا دی،عدالت نے ریما رکس دیئے کہ الیکشن کمیشن اور گورنر نے سنگل بینچ کے فیصلے کو انٹراکورٹ اپیل میں چیلنج کردیا ہے لاہور ہائیکورٹ نے کہا کہ دوسری جانب معاملے کو ڈویژن بینچ میں لے جاسکتے ہیں-

    سیکرٹری پنجاب اسمبلی کی گمشدگی کا معاملہ، سندھ پولیس نےعدالت میں جواب جمع کرادیا

  • پی ٹی آئی کے مزید 70 ارکان  کو ڈی نوٹیفائی کرنے سے متعلق الیکشن کمیشن کا نوٹیفکیشن معطل

    پی ٹی آئی کے مزید 70 ارکان کو ڈی نوٹیفائی کرنے سے متعلق الیکشن کمیشن کا نوٹیفکیشن معطل

    لاہور:عدالت پی ٹی آئی پنجاب کے ایم این ایز کو ڈی نوٹی فائی کرنے سے متعلق الیکشن کمیشن کا نوٹی فکیشن معطل کردیا۔

    باغی ٹی وی : تحریکِ انصاف کے مزید 70ارکان اسمبلی کے استعفے منظور کرنے کے اقدام کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی ،جسٹس شاہد کریم نے فواد چوہدری ، شاہ محمود قریشی پرویز خٹک ،اسد عمر سمیت 70 ارکان کی درخواست پر سماعت کی، جس میں اسپیکر قومی اسمبلی ،الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے-

    دوران سماعت عدالت پی ٹی آئی کے پنجاب کے ایم این ایز کو ڈی نوٹی فائی کرنے سے متعلق الیکشن کا نوٹی فکیشن معطل کردیا۔

    درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ اسپیکر نے استعفے منظور کرنے سے پہلے ارکان کا مؤقف نہیں لیا۔ الیکشن کمیشن نے استعفے منظور ہونے کے بعد ممبران کو ڈی نوٹیفائی کردیا۔ عدالت پی ٹی آئی ارکان کے استعفے منظور کرنے کا اقدام کالعدم قرار دے اور الیکشن کمیشن کو متعلقہ حلقوں میں ضمنی انتخابات کا انعقاد روکنے کا حکم دے۔

    کوئٹۃ سے گرفتار مبینہ خودکش بمبار خاتون کوآج عدالت میں پیش کیا جائے گا

    لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب کے ارکان قومی اسمبلی کی حد تک ضمنی الیکشن بھی روکنے کا حکم دے دیا۔

    بعد ازاں لاہور ہائیکورٹ میں عدالت نے آئندہ سماعت پر الیکشن کمیشن سمیت فریقین سے جواب طلب کرتے ہوئے کہا کہ اسپیکر کے نوٹیفکیشن کی حد تک معاملہ 7مارچ کو سنا جائے گا۔

  • پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کو گرفتار کرنے کا فیصلہ،وکلا کی مختلف تنظیموں سے بھی مشاورت مکمل

    پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کو گرفتار کرنے کا فیصلہ،وکلا کی مختلف تنظیموں سے بھی مشاورت مکمل

    لاہور: چئیرمین پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) عمران خان کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

    باغی ٹی وی : نجی خبررساں ادارے کے مطابق ایف آئی اے ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ کی ہدایت پر ایف آئی اے لاہور کی 4 رکنی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے-

    عمران خان کی گاڑی کو لاہور ہائیکورٹ کے احاطے میں داخلے کی اجازت مسترد

    ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور سرفراز خان ورک کی قیادت میں ٹیم مقامی پولیس کی مدد سے عمران خان کو گرفتار کرے گی۔ عمران خان کو گرفتاری کے بعد اسلام آباد سے آئی ہوئی ٹیم کے حوالے کیا جائے گا۔

    ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے کی ٹیم نے پہلے عمران خان کو زمان پارک سےگرفتار کرنے کا پروگرام بنایا تھا مگر کارکنوں کے شدید رد عمل کو دیکھتے ہوئے اب ہائی کورٹ میں پیش ہونے کے بعد گرفتار کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں ایف آئی اے اور پولیس نے تیاری مکمل کر لی ہے۔

    سیکرٹری پنجاب اسمبلی کی گمشدگی کا معاملہ، سندھ پولیس نےعدالت میں جواب جمع کرادیا

    پولیس ایف آئی اے کی ہر ممکن مدد فراہم کرے گی ایف آئی اے اور پولیس کے اعلی حکام نے اس سلسلے میں وکلا کی مختلف تنظیموں سے بھی مشاورت مکمل کر لی ہے تاکہ وکلاء سے تصادم کی صورتحال پیدا نہ ہو۔

    واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے عمران خان کی گاڑی کو عدالت کے احاطے میں داخلے کی اجازت کی درخواست مسترد کردی ہے لاہور ہائیکورٹ کےجسٹس عابد عزیز شیخ نے بطور انتظامی جج فیصلہ سنایا۔عمران خان کے وکلا نے گاڑی کو احاطہ عدالت میں لانے کے لیے رجوع کیا تھا۔

    درخواست مسترد ہونے کے بعد اب لیگل ٹیم عمران خان سے لاہور ہائیکورٹ پیشی پر دوبارہ مشاورت کرے گی۔

    فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ ایڈمن سےعمران خان کی گاڑی کوعدالتی احاطے میں لےجانے کی اجازت مانگی تھی۔عمران خان پرپہلے قاتلانہ حملہ ہوچکا ان پر دوبارہ حملے کا خطرہ موجود ہے۔ڈاکٹرز نےٹانگ کی ہڈی فریکچر ریکوری کےلیے دھکم پیل سے احتیاط کی ہدایات دی ہے۔

    کوئٹۃ سے گرفتار مبینہ خودکش بمبار خاتون کوآج عدالت میں پیش کیا جائے گا

  • سیکرٹری پنجاب اسمبلی کی گمشدگی کا معاملہ، سندھ پولیس نےعدالت میں جواب جمع کرادیا

    سیکرٹری پنجاب اسمبلی کی گمشدگی کا معاملہ، سندھ پولیس نےعدالت میں جواب جمع کرادیا

    سندھ پولیس کی جانب سے سابق سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی کی گمشدگی کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں جواب جمع کرادیا گیا۔

    باغی ٹی وی: سندھ ہائی کورٹ میں سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی اور دیگرکی بازیابی کی درخواستوں پر سماعت ہوئی دوران سماعت آئی جی سندھ کی جانب سے رپورٹ سندھ ہائی کورٹ میں پیش کی گئی-

    سندھ پولیس کا کہنا ہےکہ محمد خان بھٹی اور ان کےساتھیوں کو گرفتار نہیں کیا گیا، محمد خان بھٹی سندھ کے کسی بھی تھانے میں زیر حراست نہیں ہیں وفاقی حکومت اور رینجرز پراسیکیوٹر نے جواب جمع کرانے کے لیے عدالت سے مہلت مانگ لی۔

    عدالت نے وفاقی حکومت سے دو ہفتوں میں جواب طلب کرلیا۔

    ایان میمن ایڈووکیٹ نے عدالت سے استدعا کی کہ سندھ پولیس کو محمد خان بھٹی کو تلاش کرنےکا پابند کیا جائے۔

    درخواست محمد خان بھٹی کے داماد عمر افتخار بھٹی ایڈووکیٹ نے دائر کی ہے جس میں کہا گیا ہےکہ محمد خان بھٹی 6 فروری کو مٹیاری کےقریب سے غائب ہوئے، اندیشہ ہے کہ محمد خان بھٹی کو حکومت کے اداروں نےگرفتار کیا ہے، محمد خان بھٹی پر تشدد کا اندیشہ ہے، عدالت میں فوری پیش کرنےکا حکم دیا جائے۔

    واضح رہے کہ رواں ماہ کے شروع میں سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی کو کراچی سے حراست میں لیا گیا تھا،محمد خان بھٹی کو سندھ کے علاقہ مٹیاری سے اس وقت حراست میں لیا گیا جب وہ حفاظتی ضمانت کے لیے سندھ ہائیکورٹ جا رہے تھے، ایس ایس پی کی نگرانی میں محمد خان بھٹی کو سندھ پولیس نے حراست میں لیا۔

    اس ضمن میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے کہا تھا کہ خدشہ ہے محمد خان بھٹی کو بھی لاپتہ نہ کردیا جائے، جیسے کہ ہمارے لیگل ایڈوائزر عامر سعید راں ابھی تک لاپتہ ہیں خبردار کرتے ہیں کہ ایسے واقعات صوبوں میں نفرت کا باعث بنیں گے، وزیر اعلیٰ سندھ اس لا قانونیت کا فوری نوٹس لیں۔

    سابق وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ یقین ہے مراد علی شاہ ایسے اقدام روکیں گے جس سے صوبوں میں بے چینی پھیلے، سندھ سے پنجاب کے رہنماؤں کو لاپتہ کرکے کیا کیا پیغام دیا جارہا ہے۔

  • عمران خان کی گاڑی کو لاہور ہائیکورٹ کے احاطے میں داخلے کی اجازت مسترد

    عمران خان کی گاڑی کو لاہور ہائیکورٹ کے احاطے میں داخلے کی اجازت مسترد

    لاہور: عدالت نے عمران خان کی گاڑی کو لاہور ہائیکورٹ کے احاطے میں داخلے کی اجازت مسترد کر دی-

    باغی ٹی وی: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عمران خان نے بالآخر لاہور ہائی کورٹ میں پیش ہونےکا فیصلہ کیا ہے جس کے لئے انہوں نے گزشتہ روز عدالت میں سیکیورٹی کی درخواست کی تھی-

    سابق وزیر مملکت اور پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے کہا کہ اس حوالے سے ان کی سیکیورٹی ٹیم نے لاہور ہائیکورٹ کے اندر بھی سیکیورٹی کا جائزہ لیا،عمران خان پرپہلے قاتلانہ حملہ ہوچکا ان پر دوبارہ حملے کا خطرہ موجود ہے-

    فرخ حبیب نے کہا کہڈاکٹرز نےٹانگ کی ہڈی فریکچر ریکوری کےلیے دھکم پیل سے احتیاط کی ہدایات دی ہیں جس پر ایڈمن سےعمران خان کی گاڑی کوعدالتی احاطے میں لےجانے کی اجازت مانگی ہے –

    عمران خان کے وکلا نے گاڑی کو احاطہ عدالت میں لانے کے لیے رجوع کیا تھا لیکن عمران خان کی گاڑی کو لاہور ہائی کورٹ کے احاطے میں داخلے کی اجازت نہیں دی گئی،لاہور ہائیکورٹ پیشی پر لیگل ٹیم عمران خان سے دوبارہ مشاورت کرے گی-

    لاہور ہائیکورٹ کےجسٹس عابد عزیز شیخ نے بطور انتظامی جج فیصلہ سنایا-

    واضح رہےکہ عمران خان نے الیکشن کمیشن کے باہر مظاہرہ کرنے اور رکن قومی اسمبلی پر حملےکےکیس میں حفاظتی ضمانت کے لیے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔

    عدالت نے حلف نامے اور وکالت نامے پر عمران خان کے مختلف دستخط کا نوٹس لیتے ہوئے انہیں آج طلب کیا تھا۔

    عدالت نے عمران خان کو آج طلب کرتے ہوئے کہا تھا کہ عدالت میں آ کر حلف پر دستخط کی وضاحت کرنا ہوگی، عدالت نے پیش نہ ہونے پر توہین عدالت کا عندیہ دیا تھا۔

  • موبائل فونز اور گاڑیوں کی درآمد میں نمایاں کمی ریکارڈ

    موبائل فونز اور گاڑیوں کی درآمد میں نمایاں کمی ریکارڈ

    موبائل فونز اور گاڑیوں کی درآمد میں نمایاں کمی ریکارڈ

    مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں موبائل فونز اور کاروں کی درآمد میں نمایاں کمی ہوگئی اور وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے سات مہینوں میں 93 ارب 15 کروڑ روپے کے موبائل فونز درآمد کیے گئے جبکہ گزشتہ سال اسی مدت میں 217 ارب روپے کے موبائل فون بیرون ملک سے منگوائے گئے تھے۔

    رپورٹ کے مطابق موجودہ سال کے پہلے 7 ماہ میں موبائل فونز پر 41 کروڑ 48 لاکھ ڈالر زرمبادلہ خرچ ہوا۔۔ گزشتہ سال اسی مدت کے دوران موبائلز پر 1 ارب 27 کروڑ ڈالر خرچ ہوئے تھے۔ جبکہ جولائی 2022 تا جنوری 2023 گاڑیوں کی درآمد پر 131 ارب 70 کروڑ روپے کی کاریں درآمد کی گئیں۔۔ گزشتہ سال اسی مدت میں 199 ارب روپے کی کاریں امپورٹ ہوئی تھیں۔
    مزید یہ بھی پرھیں؛
    پی ایس ایل؛ ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی سلطانز کیخلاف بیٹنگ جاری
    متحدہ عرب امارات اور بھارت کے درمیان "جامع اقتصادی شراکت داری” معاہدے کو ایک سال مکمل
    1999 کےزلزلے میں پیدا ہونیوالا نوجوان 2023 کے زلزلے میں جاں بحق ہو گیا
    پی سی بی چیئرمین کی ناعاقبت اندیشی:-تجزیہ:شہزاد قریشی
    غریب عوام کے مفت علاج کے نظام کی تجدید نو پر خصوصی توجہ دیں. وزیر اعظم
    اسلام آباد یونائیٹڈ کو بھی شکست؛ پی ایس ایل 8میں ملتان سلطانز نے فتح کی ہیٹرک ٹرک کرلی

    علاوہ ازیں ڈالر کی بات کریں تو سات ماہ میں کاروں کی درآمد پر 58 کروڑ 79 لاکھ ڈالر زرمبادلہ خرچ ہوا۔ پچھلے مالی سال کی اسی مدت میں یہ حجم ایک ارب 14 کروڑ ڈالر تھا۔ موجودہ مالی سال کے پہلے 7 مہینوں میں گزشتہ سال کے مقابلے کاروں کی درآمد میں 43 سے 81 فیصد تک کمی آئی۔

  • جب سے عمران خان آیا مہنگائی جان نہیں چھوڑ رہی. مریم نواز

    جب سے عمران خان آیا مہنگائی جان نہیں چھوڑ رہی. مریم نواز

    جب سے عمران خان آیا مہنگائی جان نہیں چھوڑ رہی. مریم نواز

    راولپنڈی میں مسلم لیگ (ن) کے تنظیمی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ الیکشن میں معلوم ہوگا کہ مسلم لیگ ن کے پاس نوجوانوں کی فوج ہے، عمران خان سے پہلے جب نواز شریف تھا تو کیا مہنگائی تھی؟ غریب پیٹ کر سوتا تھا لیکن جب سے عمران خان آیا مہنگائی جان نہیں چھوڑ رہی، انشاء الله عمران اور مہنگائی دونوں کو اٹھا کر باہر پھینکیں گے۔مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ ملک کو ایمان دار ججز کی ضرورت ہے عمران دار ججز کی نہیں،

    انہوں نے کہا کہ کیا عمران خان کو آئی ایم ایف کے سامنے نہیں لانا چاہیے تھا؟ لیکن وہ بنکر میں بیٹھ گیا، شہباز شریف عمران خان کی بچھائی ہوئی بارودی سرنگیں دور کررہے ہیں، ن لیگ ملک کو ٹھیک نہ کرسکی تو کوئی جماعت نہیں کرسکتی۔ پرویز الہی کی آڈیو سب نے سنی ہے، ملک کو ایمان دار ججز کی ضرورت ہے عمران دار ججز کی نہیں، نام آئے کتنے دن گزر گئے لیکن جسٹس مظاہر نقوی میں اتنی اخلاقی جرأت نہیں کہ استعفی دیں، کیا نہیں دینا چاہیے؟

    ان کا کہنا تھا کہ آڈیوز تمھاری لیک ہورہی ہیں اور کہتا ہے عدلیہ کے خلاف مہم مسلم لیگ ن چلا رہی ہے، عدالت بلاتی یے لیکن پانچ ماہ ہوگئے ٹانگ کا پلستر ہی نہیں اتر رہا جب کہ میں نے نواز شریف کا ہاتھ پکڑ کر پیشیاں بھگتیں، کیا عدلیہ میں سہولت کاری نواز کو حاصل تھی؟ مریم نواز نے کہا کہ عمران خان لوگوں کو کہتا جیلوں بھرو اور خود ڈوگر کو کہتا رات پولیس پکڑنے تو نہیں آرہی؟ رات آسانی سے گزر تو جائے گی ناں؟ راولپنڈی والوں کیا بزدل پاکستان قوم کا لیڈر ہوسکتا یے؟ گرفتاری دینے کے لیے شیر کا دل چاہیے، بزدل خان مسلم لیگ ن کی ایک خاتون کا بھی مقابلہ نہیں کرسکتے ان کی ٹانگ کا پالستر نہ ہوگیا پشاور کی بی آر ٹی ہوگئی، بھائی جیلیں بعد میں بھرنا، وہ جو دو دو دن جیل کاٹ کر روتے ہیں پہلے انھیں تو چپ کرالو۔
    مزید یہ بھی پرھیں؛
    پی ایس ایل؛ ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی سلطانز کیخلاف بیٹنگ جاری
    متحدہ عرب امارات اور بھارت کے درمیان "جامع اقتصادی شراکت داری” معاہدے کو ایک سال مکمل
    1999 کےزلزلے میں پیدا ہونیوالا نوجوان 2023 کے زلزلے میں جاں بحق ہو گیا
    انہوں نے کہا کہ کیا مسلم لیگ ن نے جیلیں نہیں کاٹیں؟ بیٹی کو والد کے سامنے گرفتار کیا گیا، عمران خان تم ڈر کر بنکر میں بیٹھے ہو جس دن رانا ثناء اللہ نے گرفتار کرنے کا فیصلہ کرلیا تو تم کو بچانے والا کوئی نہیں ہوگا مگر ہم کسی سے انتقام نہیں لینا چاہتے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن الیکشن جیتنے کے لیے میدان میں اتر چکی ہے، جو مسلم لیگ ن پر الیکشن سے بھاگنے کا الزام عائد کررہے ہیں وہ خود بنکر میں بیٹھے ہیں، انشاء اللہ ہر مرتبہ کی طرح مسلم لیگ ن ہی ملک کو بچائے گی اور پاکستان کو دوبارہ ترقی کی راہ پر ڈالے گی۔

  • ملتان سلطانزکا اسلام آباد یونائیٹڈ کوجیت کےلیے191رنزکاہدف

    ملتان سلطانزکا اسلام آباد یونائیٹڈ کوجیت کےلیے191رنزکاہدف

    ملتان:پی ایس ایل 8 کے ساتویں مقابلے میں ملتان سلطانز کے بیٹرز اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف بیٹنگ کرتے ہوئے 4 وکٹوں کے نقصان پر190 رنزبنائے ہیں

    پی ایس ایل 8 میں ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان مقابلہ جاری ہے۔ملتان میں کھیلے جارہے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کے خلاف فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا

    ملتان سلطانز کی بیٹنگ
    ملتان سلطانز کی پہلی وکٹ 4 رنز پر گری، رومان رئیس نے شان مسعود کو آؤٹ کیا۔12ویں اوور میں ملتان سلطان کو دوسری کامیابی رائیلی روسو کی صورت میں ملیں، اس وقت کا اسکور 95 رنز تھا۔97 رنز کے مجموعی اسکور پر اپنی ففٹی مکمل ہوتے ہی رضوان آؤٹ ہوگئے۔ انہیں شاداب خان نے آؤٹ کیا۔