Baaghi TV

Tag: bol news

  • آئین ہر صورت 90 دن میں انتخابات کروانے کا پابند کرتا ہے،انتخابات کروانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے،عدالت

    آئین ہر صورت 90 دن میں انتخابات کروانے کا پابند کرتا ہے،انتخابات کروانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے،عدالت

    اسلام آباد: سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ آئین ہر صورت 90 دن میں انتخابات کروانے کا پابند کرتا ہے،شفاف انتخابات کروانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے-

    باغی ٹی وی: اسلام آباد سپریم کورٹ میں جسٹس اعجاز الاحسن نے کیس کی سماعت کی،دوران سماعت جسٹس اعجاز الحسن نے ریمارکس دیئے کہ سپریم کورٹ کا حکم تھا پھر بھی سی سی پی او تبدیل کیوں کیا گیا، غلام محمود ڈوگر کو ٹرانسفر کرنے کی اتنی جلدی کیا تھی؟ جس پروکیل پنجاب حکومت نےکہا کہ الیکشن کمیشن کی اجازت سےغلام محمود ڈوگر کو دوسری مرتبہ تبدیل کیا گیا۔

    جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیئےکہ افسران کی تبدیلی میں الیکشن کمیشن کا کیا کردار ہے۔ جسٹس مظاہر علی اکبر نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا کردار انتخابات کے اعلان ہونے کے بعد ہوتا ہے۔

    ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل نے موقف دیا کہ پنجاب میں کیئر ٹیکر سیٹ اَپ آنے کی وجہ سے الیکشن کمیشن سے اجازت لی گئی، آئین کے مطابق کیئر ٹیکر سیٹ اَپ آنے کے بعد 90 دنوں میں انتخابات ہونا ہیں۔

    جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیئے کہ تو پھر بتائیں الیکشن ہیں کہاں؟ جسٹس مظاہر علی نےریمارکس دیئےکہ آدھے پنجاب کو ٹرانسفر کر دیا ہے۔ جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے ریمارکس دیئے کہ کیا پنجاب میں ایسا کوئی ضلع ہے جہاں ٹرانسفر نہ ہوئی ہو۔

    جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیئے کہ کیا الیکشن کمیشن کو سپریم کورٹ کے حکم کا علم نہیں تھا؟ الیکشن کمیشن اپنے کام کے علاوہ باقی سارے کام کر رہا ہے۔

    چیف الیکشن کمشنر کو طلب کیے جانے کے بعد غلام محمود ڈوگر تبادلہ کیس کی وقفے کے بعد دوبارہ سماعت ہوئی تو ججز نے استفسار کیا کہ کیا چیف الیکشن کمشنر پہنچ گئے ہیں؟ جس پر عدالتی عملے نے بتایا کہ ابھی تک سرکاری وکلاء واپس آئے اور نہ چیف الیکشن کمشنر۔

    جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیئے کہ معمول کے مقدمات ختم ہوچکے اس لیے چیف الیکشن کمشنر پہنچیں تو آگاہ کیا جائے، جس کے بعد چیف الیکشن کمشنر کے پہنچنے تک سماعت ملتوی کی گئی۔

    چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ سپریم کورٹ پہنچ گئے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کے سپریم کورٹ پہنچنے کے بعد سماعت دوبار شروع ہوئی۔ جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیئے کہ آئین ہر صورت 90 دن میں انتخابات کروانے کا پابند کرتا ہے اور انتخابات کروانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے، مقررہ وقت میں انتخابات نہ ہوئے تو آئین کی خلاف ورزی ہوگی 90 دن میں انتخابات کے حوالے سے آئین میں کوئی ابہام نہیں نگراں حکومت تقرر و تبادلے نہیں کر سکتی اور نگراں حکومت کو تبادلہ مقصود ہو تو ٹھوس وجوہات کے ساتھ درخواست دے گی، الیکشن کمیشن وجوہات کا جائزہ لے کر مناسب حکم جاری کرنے کا پابند ہے۔

    چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ عدالت حکم دے تو تبادلے روک دیں گے، الیکشن کی تاریخ خود دیں تو آئین کی خلاف ورزی ہوگی۔ مجھے موقع ملا ہے تو کچھ باتیں عدالت کے سامنے رکھنا چاہتا ہوں۔

    سلندر سلطان راجہ نے عدالت کو بتایا کہ الیکشن کمیشن نے یکساں پالیسی کے تحت پورے صوبے میں تقرری وتبادلوں کی اجازت نہیں دی، کچھ کمشنر، ڈی سی، آر پی او وغیرہ کا ٹرانسفر ضروری تھا،مجھے اپنے اختیارات اور آئینی تقاضے پر عمل کرنے سے روکا جا رہا ہے آرمی سے سیکیورٹی مانگی تو انکار کر دیا گیا، عدلیہ سے آر اوز مانگے تو انہوں نے انکار کر دیا اور انتخابات کے لیے پیسہ مانگا اس سے بھی انکار کر دیا گیا۔ میرے اختیارات کو کم کیا جا رہا ہے، ایسے حالات میں کس طرح فری فیئر الیکشن کروائے جائیں۔ اگر عدالت ٹرانسفرز کو فری الیکشن میں رکاوٹ سمجھتی ہے تو نہیں کریں گے۔

    جسٹس اعجاز الاحسن نے استفسار کیا کہ آپ نے اس مسئلے پر حکومت سے رابطہ کیا ہے؟چیف الیکشن کمشنرنے جواب دیا کہ حکومت کو اپنے تمام ترمسائل سے آگاہ کیا ہے۔

    جسٹس اعجاز الاحسن کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کو صوبےکی بات پر من وعن عمل نہیں کرنا ہوتا، الیکشن کمیشن نے تقرری و تبادلے میں دیکھنا ہوتاہےکہ ٹھوس وجوہات ہیں یا نہیں چیف الیکشن کمشنر کاکہناتھا کہ تفصیلی اجلاس میں صوبوں کوتقرری وتبادلےکی گائیڈ لائنزجاری کی ہیں۔

    چیف الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ اگر چند کمشنرز، ڈی سی، آر پی او، ڈی پی اوز کے تبادلے نہ ہوئے تو انتخابات شفاف نہیں ہوں گے، عدالت حکم دے دےگی تو تبادلے نہیں کرنے دیں گے۔

    جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیئےکہ آپ تفصیلی رپورٹ دیں جائزہ لیں گےکہ کیا مشکلات ہیں لیکن 37 اضلاع ہیں سب میں ٹرانسفرز کردو یہ نہیں ہوگا، الیکشن کا اعلان کیا نہیں اور ٹرانسفرز کر دیں، 90 روز میں الیکشن آئین کی منشا ہے۔

    جسٹس اعجاز الاحسن کا کہنا تھا کہ عدالت ایسا کوئی حکم نہیں دے رہی، آئین کا ایک ایک لفظ ہمیں پابند کرتا ہے،الیکشن کمیشن نے انتخابات کا معاملہ ہوا میں اڑا دیا مگر تقرری و تبادلےکی گائیڈ لائنز بنانا یاد ہے۔

    چیف الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن انتخابات کا اعلان نہیں کرسکتا، اس پر جسٹس مظاہرنقوی نے سوال کیا کہ کس قانون کے تحت الیکشن کمیشن انتخابات کا اعلان نہیں کرسکتا؟

    چیف الیکشن کمشنر نےکہا کہ گورنر یا صدر انتخابات کا اعلان کرسکتے ہیں، آئین کے آرٹیکل105 کے تحت الیکشن کمیشن انتخابات کی تاریخ نہیں دے سکتا۔

    سپریم کورٹ نےالیکشن کی راہ میں حائل رکاوٹوں پر الیکشن کمیشن سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔

    اٹارنی جنرل نے موقف اپنایا کہ مناسب ہوگا عدالت لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کا انتظار کرے کیونکہ عدالت نے دیکھنا ہے کہ اپیل آنے پر انتخابات کا کیس سنے گی یا اسی کیس میں۔

    جسٹس مظاہر نقوی نے ریمارکس دیئے کہ سپریم کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے تبادلہ کیا گیا اور غلام محمود ڈوگر کا الیکشن کمیشن کے کہنے پر ہی تبادلہ ہوا، ایسے پیش نہیں ہوتے تو ہم نوٹس دے کر بھی طلب کر سکتے ہیں۔

    وکیل عابد زبیری نے عدالت کو بتایا کہ غلام محمود ڈوگر کو الیکشن کمیشن کے زبانی حکم پر تبدیل کیا گیا، جس پر جسٹس مظاہر نقوی نے استفسار کیا کہ کیا زبانی احکامات پر تبادلے کی بات درست ہے؟

    چیف الیکشن کمشنر نے بتایا کہ چیف سیکریٹری نے 23 جنوری کو فون کرکے تبادلے کے متعلق کہا تھا اور تحریری درخواست آنے پر 6 فروری کو باضابطہ اجازت نامہ دیا۔

    جسٹس مظاہر نقوی نے استفسار کیا کہ کیا آپ کو سپریم کورٹ کے احکامات کا علم نہیں تھا؟ چیف الیکشن کمشنر نے جواب دیا کہ جو ریکارڈ ملا اس میں سپریم کورٹ احکامات کا ذکر نہیں تھا، تبادلوں کے حوالے سے صوبائی حکومتوں کو گائیڈ لائنز جاری کی ہیں۔

    جسٹس اعجاز الاحسن نے ریماریس دیئے کہ آپ صرف آئین اور قانون کے پابند ہیں اپنی پالیسیوں کے نہیں۔

    دوران سماعت بار بار سر ہلانے پر سیکریٹری الیکشن کمیشن کی سرزنش کر دی جسٹس اعجاز الاحسن نے استفسار کیا کہ آپ کون ہیں اور کیوں روسٹم پر کھڑے ہو کر سر ہلا رہے ہیں؟ عمر حمید خان نے بتایا کہ میں سیکریٹری الیکشن کمیشن ہوں۔ جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ آپ جو بھی ہیں نشست پر بیٹھیں۔

    اٹارنی جنرل نے استدعا کی اگرضروری نہیں تو الیکشن کمشنرکل پیش نہ ہوں چیف الیکشن کمشنر کا بھی کہنا تھا کہ عدالت اجازت دے تو میری جگہ سیکرٹری یا سینیئر افسر کل پیش ہوجائےگاجسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ آپ ادارے کے سربراہ ہیں آپ خود پیش ہوں، سکون سے سنیں گے۔

    سپریم کورٹ نے سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کے تبادلے سمیت پنجاب میں تمام افسران کا ریکارڈ طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت کل تک ملتوی کردی سپریم کورٹ نے چیف الیکشن کمشنر کو بھی کل پھر طلب کرلیا۔

  • عدالت نے شیخ رشید کی ضمانت منظورکرتے ہوئے رہائی کا حکم دیدیا

    عدالت نے شیخ رشید کی ضمانت منظورکرتے ہوئے رہائی کا حکم دیدیا

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے رہائی کا حکم دے دیا-

    باغی ٹی وی: اسلام آباد ہائیکورٹ میں شیخ رشید کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی جس میں سابق وزیر کے وکیل سلمان اکرم راجا، ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد جہانگیر جدون اور ایس ایچ او آبپارہ عدالت میں پیش ہوئے۔

    سابق وزیرداخلہ شیخ رشید احمد کی درخواست ضمانت پرسماعت کا آغاز ہوا تووکیل سلمان اکرم راجا روسٹرم پر آ گئےاس موقع پر ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد جہانگیر خان جدون، ایس ایچ او آبپارہ بھی عدالت میں پیش ہوگئے۔

    شیخ رشید کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئےکہا کہ ضمانت بعد ازگرفتاری کی درخواست ہے، ایڈیشنل سیشن جج نے ایک الزام کی بنا پرضمانت خارج کی، اس پر عدالت نے استفسار کیا کہ الزام کیا لگایا گیا ہے؟ سلمان اکرم نےکہا کہ نیوز چینل پر بیان دکھایاگیا جس کی بنا پر مقدمہ درج کیا گیا، شیخ رشید اس وقت جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں قید ہیں۔

    عدالت نے پوچھا کہ شیخ رشیدنے الزام کیا لگایا ہے؟ کسی نیوز چینل پر بیان ہے؟ اس پر شیخ رشید کے وکیل نے کہا کہ جی انہوں نے ایک بیان دیا جو نیوز چینلز پر نشر ہوا لیکن شواہد میں ایسا کچھ نہیں کہ بیان سے پی ٹی آئی اورپیپلزپارٹی کے درمیان تصادم ہوا۔

    دورانِ سماعت ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد جہانگیر جدون نے دلائل کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ شیخ رشید سینئر سیاستدان ہیں، ان کی گفتگو پارلیمانی ہونی چاہیے اس پر عدالت نے کہا کہ سب ایک ہی قسم کی گفتگو کرتے ہیں، سب پارلیمانی ہے، جج کے ریمارکس پرعدالت میں قہقہے لگ گئے۔

    وکیل کے دلائل مکمل ہونے پر عدالت نے استفسار کیا کہ دورانِ تفتیش آپ کو کیا معلومات ملی ہیں، جس پر ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نے بتایا کہ شیخ رشید اپنے بیان سے انکاری نہیں ہیں، اب بھی وہ بیان دہرا رہے ہیں۔ 8 مرتبہ رکن قومی اسمبلی بنے لیکن ایسے بیانات کی ان سے توقع نہیں کی جا سکتی۔ آپ ایسے بیانات دے دیتے ہیں تو اس کی کچھ حدود و قیود ہیں۔

    ایڈووکیٹ جنرل نے عدالت میں کہا کہ آپ کہہ رہے ہیں میں سینئر ہُوں اور کہہ رہے ہیں آصف زرداری نے دہشت گردوں کی خدمات حاصل کر لیں،جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے کہ سب لوگ پارلیمانی زبان ہی استعمال کر رہے ہوتے ہیں۔جو حکومت میں ہوتا ہے وہ اور زبان ہوتی ہے، اپوزیشن میں زبان بدل جاتی ہے۔

    جہانگیر جدون نے کہا کہ شیخ رشید نےوزیرداخلہ اور بلاول بھٹو کو گالیاں دیں،اس پرسلمان اکرم نےکہا کہ یہ کیس ہی نہیں ہےجو ایڈووکیٹ جنرل بیان کررہے ہیں۔

    اس موقع پر تفتیشی افسر نے عدالت کو بیان دیا کہ شیخ رشید کے بیان کی تفصیلات پیمرا سے حاصل کی گئیں، انہوں نے بیان دیا کہ انہوں نے عمران خان سے یہ انفارمیشن لی، آصف زرداری کی عمران خان کے خلاف مبینہ سازش کے شواہد شیخ رشید سے نہیں ملے۔

    شیخ رشید کے وکیل نے کہا کہ اس میں کوئی ایسا امکان نہیں کہ یہ بیان دہرایا جائے، جس پر ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ اگر تو یہ جرم نہیں دہراتے اور انڈرٹیکنگ دیتے ہیں تو عدالت دیکھ لے۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے کہ ہمیں پرائمری اسکول کے نصاب ہی سے تربیت شروع کرنی پڑے گی۔

    عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد شیخ رشید کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا بعد ازاں عدالت نے کچھ دیر بعد فیصلہ سناتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی ضمانت منظور کرلی۔

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے 50 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض شیخ رشید کی رہائی کا حکم جاری کیا۔

  • عمران خان کی حفاظتی ضمانت،عدالت کا عمران خان کو ساڑھے بارہ بجے پیش ہونے کا حکم

    عمران خان کی حفاظتی ضمانت،عدالت کا عمران خان کو ساڑھے بارہ بجے پیش ہونے کا حکم

    لاہور: اسلام آباد کی انسداد دہشتگری عدالت (اے ٹی سی) سے ضمانت مسترد ہونے کے بعد عمران خان کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر لاہور ہائی کورٹ میں سماعت پر وقفہ کردیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی: عمران خان کی حفاظتی ضمانت کے لیے عمران خان کے وکلا عدالت میں پیش ہوئے جسٹس طارق سلیم شیخ نے سماعت کی، ایڈووکیٹ اظہر صدیق نے عمران خان کی جانب سے اپنا وکالت نامہ جمع کرایا۔

    عمران خان چل نہیں سکتے تو ویل چیئر یا اسٹریچر پر عدالت آجائیں

    وکیل عمران خان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرز سے میٹنگ چل رہی ہے، سکیورٹی پر پارٹی تحفظات ہیں،2 گھنٹے میں پوری کوشش ہےکہ عمران خان کسی طرح پہنچ سکیں۔

    عمران خان کے وکیل کی درخواست پر عدالت نے ساڑھے بارہ بجے تک وقفہ کردیا۔

    خیال رہےکہ گزشتہ روز انسداد دہشت گردی عدالت کے جج جواد عباس نے الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج سے متعلق کیس میں عمران خان کی استثنیٰ کی درخواست خارج کردی تھی ہائیکورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ نے عمران خان کو عدالت میں پیش ہونے کے لیے گزشتہ رات 8بجے تک کا وقت دیا تھا تاہم عمران خان عدالت میں پیش نہ ہوئے ہیں۔

    رجیم چینج سے متعلق امریکا پر الزامات میں کوئی حقیقت نہیں،امریکا

    عدالت نے گزشتہ روز رات کو سوا آٹھ بجے دوبارہ کیس کی سماعت کی جس میں عمران خا ن کے وکیل نے ہائیکورٹ میں موقف اختیار کیا کہ عمران خان کو ڈاکٹر نے چلنے سے منع کیا ہے جس کی وجہ سے وہ عدالت میں پیش نہیں ہوسکتے ہیں۔

    عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو روز ٹی وی پر دیکھتے ہیں۔ ہم نے عمران خان کو چلنے کے لیے نہیں کہا ہے۔ اگر عمران خان چل نہیں سکتے ہیں تو سٹریچر پر عدالت آجائیں۔ اور ایمبولینس تو انکی اپنی ہے۔ اس موقع پر وکیل کی جانب سے عمران خان کی ویڈیو لنک کے ذریعے پیشی کی بھی درخواست کی گئی جو کہ عدالت کی جانب سے مسترد کردی گئی تھی-

  • وزیراعظم محمد شہباز شریف آج ترکیہ کے دورے پر روانہ ہوں گے

    وزیراعظم محمد شہباز شریف آج ترکیہ کے دورے پر روانہ ہوں گے

    وزیراعظم شہباز شریف ترکیہ میں زلزلے سے جانی و مالی نقصانات پر اظہار یکجہتی کے لئے آج ترکیہ کے دورے پر روانہ ہوں گے۔

    باغی ٹی وی: وزیرخارجہ بلاول بھٹوزرداری سمیت دیگر وفاقی وزراء بھی وزیراعظم کے ساتھ جائیں گےوزیراعظم ترکیہ میں زلزلے سے جانی و مالی نقصانات پر اظہار یکجہتی کریں گے۔

    واضح رہے کہ ترکیہ میں زلزلے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف کے جانب سے ترکیہ کے دورے کے اعلان کیا گیا تھا تاہم بعد میں دورہ منسوخ کر دیا گیا تھا۔

    یاد رہے کہ ترکیہ اور شام میں زلزلے سے اموات 41 کی تعداد ہزار سے تجاوز کر گئی ہے،جب کہ دونوں ملکوں میں زلزلے سے 84 ارب ڈالر نقصان کا تخمینہ لگایا جارہا ہے ماہرین کے مطابق وقت گزرنے کے ساتھ ملبے تلے دبے ہوئے افراد کے زندہ بچ پانے کی امیدیں کم ہوتی جا رہی ہیں۔

    ترک حکام کا کہنا ہے کہ ترکیہ میں حالیہ زلزلے سے ساڑھے 13 ملین لوگ متاثر ہوئے ہیں۔

    اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف کے اعداد و شمار کے تحت ترکیہ میں 4.6 ملین اور شام میں 2.5 ملین بچے متاثر ہوئے ہیں جن میں کچھ جاں بحق، زیادہ تر یتیم اور کئی بے گھر ہوگئے جب کہ دودھ اور کھانے پینے کی اشیا کی کمی کا بھی سامنا ہے۔

    ترکیہ اورشام میں 7.8 شدت کے قیامت خیز زلزلے سے متاثر ہزاروں افراد شدید سردی میں کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پرمجبورہوگئے ہیں۔ زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں کھانے پینے کی اشیا کی قلت ہوگئی ہے۔

    ترکیہ کے نائب صدر نے بیان میں کہا کہ کلیس اور شانلی اورفا صوبوں میں ریسکیو اور تلاش کا کام مکمل ہو گیا ہے جبکہ دیار بکر، عدنہ اور عثمانیہ کے علاقوں میں بھی بڑے پیمانے پر تلاش اور ریسکیو کی کارروائیاں مکمل ہو چکی ہیں۔ دونوں ممالک کے حکام نے اموات میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

    اُدھر اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ ترکیہ اور شام میں زلزلے کی تباہی کی تصویر اب تک غیر واضح ہے اور اموات کا درست تعین بھی تاحال نہیں ہوسکا-

  • عمران خان چل نہیں سکتے تو ویل چیئر یا اسٹریچر پر عدالت آجائیں

    عمران خان چل نہیں سکتے تو ویل چیئر یا اسٹریچر پر عدالت آجائیں

    لاہور: ماہر قانون جسٹس ریٹائرڈ شائق عثمانی نے کہا ہے کہ اگرعمران خان چل نہیں سکتے تو ویل چیئر یا اسٹریچر پر عدالت آسکتے ہیں۔

    باغی ٹی وی : ایک بیان میں جسٹس ریٹائرڈ شائق عثمانی نے کہا کہ عمران خان کی عدالت میں حاضری لازمی ہے، ورنہ انہیں ضمانت نہیں مل سکتی قانون سب کیلئے برابر ہوتا ہے، عمران خان اپنے اصولوں کے خلاف جا رہے ہیں۔

    جسٹس ریٹائرڈ شائق عثمانی کا کہنا تھا کہ اس کیس میں انہیں خود عدالت آنا چاہیے، اب عمران خان کیلئے کوئی بچت نہیں ہے۔

    واضح رہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے سابق وزیراعظم عمران خان کو پیشی کے بغیر حفاظتی ضمانت دینے سے انکار کردیا تھا۔

    عمران خان کے وکیل نے عدالت میں موقف اختیار کیا تھا کہ عمران خان متعلقہ عدالت میں پیش ہونا چاہتےہیں، میڈیکل کے مطابق تین ہفتے تک عمران خان چل پھر نہیں سکتے لہٰذا میڈیکل گراؤنڈ پرحفاظتی ضمانت دےدیں۔

    عدالت نے استفسار کیا کہ حفاظتی ضمانت کا قانون کیا ہے؟حفاظتی ضمانت میں ملزم کی پیشی ضروری ہے، زیادہ مسئلہ ہے تو ایمبولینس میں آ جائیں، قانون سب کیلئے برابر ہے، اصولی طورپر مجھے یہ درخواست خارج کردینی چاہیے لیکن رعایت دے رہا ہوں۔

    لاہور ہائیکورٹ نے عبوری ضمانت کے لیے عمران خان کو آج صبح 9 بجے تک عدالت میں پیش ہونے کی مہلت دے دی ہے۔ اس سے قبل ہائیکورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ نے عمران خان کو عدالت میں پیش ہونے کے لیے گزشتہ رات 8بجے تک کا وقت دیا تھا تاہم عمران خان عدالت میں پیش نہ ہوئے ہیں۔

    عدالت نے گزشتہ روز رات کو سوا آٹھ بجے دوبارہ کیس کی سماعت کی جس میں عمران خا ن کے وکیل نے ہائیکورٹ میں موقف اختیار کیا کہ عمران خان کو ڈاکٹر نے چلنے سے منع کیا ہے جس کی وجہ سے وہ عدالت میں پیش نہیں ہوسکتے ہیں۔

    عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو روز ٹی وی پر دیکھتے ہیں۔ ہم نے عمران خان کو چلنے کے لیے نہیں کہا ہے۔ اگر عمران خان چل نہیں سکتے ہیں تو سٹریچر پر عدالت آجائیں۔ اور ایمبولینس تو انکی اپنی ہے۔ اس موقع پر وکیل کی جانب سے عمران خان کی ویڈیو لنک کے ذریعے پیشی کی بھی درخواست کی گئی جو کہ عدالت کی جانب سے مسترد کردی گئی۔

    عدالت میں عمران خان کے دیگر وکلا میں اظہر صدیق ایڈووکیٹ بھی پیش ہوئے اور بولنا چاہا تو ان کو جسٹس طارق سلیم شیخ نے روک دیا اور کہا کہ یہ ٹاک شو نہیں ہے اور عمران خان کی جانب سے پیش ہونے والے دیگر وکلا کو حکم دیا کہ آپ قانون پیش کریں۔

    جس پر عمران خان کے وکیل نے کہا کہ میری درخواست حفاظتی ضمانت کی ہے۔ ڈاکٹر نے عمران خان کو اجازت نہیں دی ہے، وہ زخمی بھی ہیں اور سکیورٹی ایشو بھی ہے۔ جسٹس طارق سلیم شیخ نے کہا کہ اگر آپ اس کو واپس لینا چاہتے ہیں تو لے لیں۔ عدالت نے کہا کہ سکیورٹی میں دلا دیتا ہوں۔

  • بالآخر جمائما گولڈسمتھ نے بھی مان لیا کہ ٹیریان عمران خان کی ناجائز اولاد ہے

    بالآخر جمائما گولڈسمتھ نے بھی مان لیا کہ ٹیریان عمران خان کی ناجائز اولاد ہے

    بالآخر جمائما گولڈسمتھ نے بھی مان لیا کہ ٹیریان عمران خان کی ناجائز اولاد ہے

    آخرکار عمران خان کی سابقہ اہلیہ اور دو بیٹوں کی مان جمائما خان نے ڈیلی میل کو انٹرویو میں مان لیا ہے کہ ٹیریان دراصل عمران خان کی بیٹی ہے جو ان کی ایک گرل فرنڈ سے ہے۔ تاہم اس حوالے سے اب سوشل میڈیا پر عمران خان پر کافی تنقید کی جارہی ہے کہ جمائما کا انٹرویو عمران خان کیلئے کافی ہے جبکہ یہ انٹرویو عمران نیازی پر وزیرآباد حملے کے بعد کا ہے۔

    ڈیلی میل کو انٹرویو دیتے ہوئے سابق وزیر اعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما خان نے کہا کہ جب ان کو عمران خان پر حملے بارے فون کال پر بتایا گیا تو وہ ان کے بچوں بارے پریشان ہوگئی اور ان کا دھیان قاسم اور سلیمان کے ساتھ اس لڑکی ٹیریان کی طرف بھی گیا جو عمران خان کی ان کی گرل فرینڈ سے ناجائز اولاد ہے.


    تاہم عمران خان کے ناقدین کا خیال ہے کہ جمائما خان کا یہ انٹرویو اس کیس کیلئے بھی کافی ہے جو اس بارے میں اسلام آباد کی عدالت میں چل رہا ہے کہ تاہم اس بارے میں عمران کے حامی یہ دفاع کررہے ہیں کہ یہ انٹرویو جو ہے وہ واقعی جمائما نے دیا مگر ایسی بات انہوں نے نہیں کہی بلکہ اخبار نے ہیڈ لائٹ کے نیچے سب ہیڈ لائن میں لکھی جو بطور تعارف شاید لکھی گئی تھی،
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    بچی کی مبینہ خودکشی؛ اسکول کی رجسٹریشن منسوخ کردی گئی ہے
    برطانوی ائیرلائن نے پاکستان کیلئے فضائی آپریشن بند کردیا
    نگران حکومت نے تونسہ شریف کو ضلع بنانے کا نوٹیفکیشن معطل کردیا گیا
    ترکیہ زلزلہ،اسپتال میں نرسوں کی نوزائیدہ بچوں کو بچانے کی ویڈیو وائرل
    ایپ کے ذریعے منگوائی گئی بریڈ کے پیکٹ کے ساتھ زندہ چوہا نکل آیا
    نیب کی سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمدخان بھٹی کے خلاف ناجائز اثاثے بنانے کی انکوائری شروع
    سونے کی فی تولہ قیمت میں 3ہزار300روپے کااضافہ
    لیکن سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ اب اس میں پہلے بھی کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں ہے کہ عمران خان کا اس بارے دفاع کیا جائے کیونکہ ان کی ویڈیوز اور آڈیوز بھی اب تو لیک ہوچکی ہیں لہذا اس ناجائز اولاد جس کو عمران تسلیم نہیں کرتے مگر یہ ایک حقیقت ہے.

  • پی ٹی آئی  نے جیل بھرو تحریک کا طریقہ کار مرتب کردیا

    پی ٹی آئی نے جیل بھرو تحریک کا طریقہ کار مرتب کردیا

    پی ٹی آئی نے جیل بھرو تحریک کا طریقہ کار مرتب کر دیا.

    پاکستان تحریک انصاف نے جیل بھرو تحریک کا طریقہ کار مرتب کر لیا ہے اور پی ٹی آئی نے جیل بھرو تحریک کا طریقہ کار مرتب کرتے ہوئے بتایا ہے کہ پہلے مرحلے میں لاہور سے 200 کارکنان اور 5 لیڈر گرفتاریاں دیں گے جبکہ دوسرے مرحلے میں پشاور سے 200 کارکنان اور 5 لیڈرز جیل جائیں گے علاوہ ازیں بڑے شہروں سے کم از کم 3 ہزار کارکنان جیل بھرو تحریک کا حصہ ہوں گے.

    جبکہ جیل بھرو تحریک کے طریقہ کار کے تحت روزانہ کی بنیاد پر ایک شہر سے گرفتاریاں پیش کی جائیں گی۔ پاکستان کے بڑے شہروں سے کم از کم 3 ہزار کارکنان جیل بھرو تحریک کا حصہ ہوں گے۔ فوکل پرسن جیل بھرو تحریک اعجاز چودھری کا کہنا تھا کہ تمام صوبوں اور اضلاع میں جیل بھرو تحریک کی تیاریوں کا جائزہ لے کر رپورٹ جلد چئیرمن کو پیش کروں گا۔ جیل بھرو تحریک کے سلسلے میں کے پی کے دورے کے بعد سندھ سمیت دیگر صوبوں کا بھی دورہ کروں گا۔ کارکنوں کا جیل بھرو تحریک کے جوش وجذبہ بلند ہے۔

    دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما اعجاز چودھری نے ایک بیان میں کہا کہ ماضی میں ججوں کو خریدنے والوں کی اولاد آج دوبارہ عدلیہ کو ہدف بنا رہی ہے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ 27 مارچ 2022 کو حقیقی آزادی کی شروع کی گئی تحریک کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔ ملک کو آئین کے مطابق آگے بڑھنا ہے۔ آئین کو پامال کرنے کی ہر کوشش کے راستے میں ہم رکاوٹ بنیں گے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    بچی کی مبینہ خودکشی؛ اسکول کی رجسٹریشن منسوخ کردی گئی ہے
    برطانوی ائیرلائن نے پاکستان کیلئے فضائی آپریشن بند کردیا
    نگران حکومت نے تونسہ شریف کو ضلع بنانے کا نوٹیفکیشن معطل کردیا گیا
    ترکیہ زلزلہ،اسپتال میں نرسوں کی نوزائیدہ بچوں کو بچانے کی ویڈیو وائرل
    ایپ کے ذریعے منگوائی گئی بریڈ کے پیکٹ کے ساتھ زندہ چوہا نکل آیا
    نیب کی سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمدخان بھٹی کے خلاف ناجائز اثاثے بنانے کی انکوائری شروع
    سونے کی فی تولہ قیمت میں 3ہزار300روپے کااضافہ
    ان کا کہنا تھا کہ جدوجہد کرتے ہوئے ہم کوئی غیر آئینی راستہ نہیں اپنائیں گے۔ ملک میں قانون کی حکمرانی اور پارلیمانی نظام کی بحالی کے لئے جیل بھرو تحریک شروع کر رہے ہیں۔ بجائے اس کے کہ امپورٹڈ حکومت لوگوں پر تشدد اور جھوٹے مقدمےکرے ہم خود پیش ہو رہے ہیں۔ پاکستان میں اس وقت فسطائیت کا راج ہے۔ تمام ملک دشمن قوتوں کے خلاف آئین کے اندر رہتے ہوئے پرامن سیاسی جدوجہد کر رہے ہیں۔

  • پاکستان پیپلزپارٹی کا بھی ضمنی الیکشن میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ

    پاکستان پیپلزپارٹی کا بھی ضمنی الیکشن میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ

    پاکستان پیپلزپارٹی کا بھی ضمنی الیکشن میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ

    پاکستان پیپلز پارٹی نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی تجویز پر ضمنی الیکشن میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی نے بھی ضمنی الیکشن میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کرلیا۔ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ پہلے ہی پی ٹی آئی کے استعفوں کے باعث خالی ہونیوالی نشستوں پر ہونیوالے ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا اعلان کرچکی ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے پی ڈی ایم کی تجویز پر ضمنی الیکشن میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا۔ ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے آج پارٹی کے اہم رہنماؤں سے تفصیلی مشاورت کی۔

    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    بچی کی مبینہ خودکشی؛ اسکول کی رجسٹریشن منسوخ کردی گئی ہے
    برطانوی ائیرلائن نے پاکستان کیلئے فضائی آپریشن بند کردیا
    نگران حکومت نے تونسہ شریف کو ضلع بنانے کا نوٹیفکیشن معطل کردیا گیا
    ترکیہ زلزلہ،اسپتال میں نرسوں کی نوزائیدہ بچوں کو بچانے کی ویڈیو وائرل
    ایپ کے ذریعے منگوائی گئی بریڈ کے پیکٹ کے ساتھ زندہ چوہا نکل آیا
    نیب کی سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمدخان بھٹی کے خلاف ناجائز اثاثے بنانے کی انکوائری شروع
    سونے کی فی تولہ قیمت میں 3ہزار300روپے کااضافہ

    خیال رہے کہ اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کے انتخابات نہ لڑنے کے فیصلے پر پی ڈی ایم نے یوٹرن لے لیا تھا اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا 33 حلقوں میں ضمنی انتخابات کے لئے حکومتی اتحادیوں کا حصہ لینے کا ارادہ بن گیا تھا۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ سابق صدر آصف زرداری ضمنی انتخابات میں میدان خالی نہ چھوڑنے کی تجویزدی ہے، جبکہ مولانا فضل الرحمان کو منانے اور انتخابات میں متفقہ امیدوارلانے کے لئے وزراء پرمشتمل کمیٹی تشکیل دے دی گئی تھی جبکہ پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا اعلان کرچکے ہیں جبکہ ذرائع نے بتایا کہ تمام حلقوں پرمتفقہ امیدوار لانے کی تجاویز پر بھی غور شروع کردیا گیا ہے۔ تاہم پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ ضمنی الیکشن نہ لڑنے کا اعلان کرچکی ہے.

  • ڈالر کی انٹربینک اور اوپن مارکیٹ قیمت میں دو روپے کی کمی

    ڈالر کی انٹربینک اور اوپن مارکیٹ قیمت میں دو روپے کی کمی


    ڈالر کی انٹربینک اور اوپن مارکیٹ قیمت میں دو روپے کی کمی

    آئی ایم ایف کی تمام شرائط عمل درآمد شروع ہونے منگل کو دوبارہ ڈالر بیک فٹ پر آگیا جس سے ڈالر کے انٹربینک ریٹ 269 روپے اور 268 روپے سے بھی نیچے آگئے جبکہ اوپن ریٹ بھی گھٹ کر 271 روپے کی سطح پر آگئے۔

    کاروباری دورانیے کے دوران انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر ایک موقع پر 3 روپے 9 پیسے کی کمی سے 266.35 روپے پر بھی آگئی تھی تاہم اختتامی لمحات میں درآمدی نوعیت کی ڈیمانڈ آنے سے ڈالر کے انٹربینک ریٹ 2.10 روپے کی کمی سے 267.34 روپے کی سطح پر بند ہوئے اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 2 روپے کی کمی سے 271 روپے پر بند ہوئی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    بچی کی مبینہ خودکشی؛ اسکول کی رجسٹریشن منسوخ کردی گئی ہے
    برطانوی ائیرلائن نے پاکستان کیلئے فضائی آپریشن بند کردیا
    نگران حکومت نے تونسہ شریف کو ضلع بنانے کا نوٹیفکیشن معطل کردیا گیا
    ترکیہ زلزلہ،اسپتال میں نرسوں کی نوزائیدہ بچوں کو بچانے کی ویڈیو وائرل
    ایپ کے ذریعے منگوائی گئی بریڈ کے پیکٹ کے ساتھ زندہ چوہا نکل آیا
    نیب کی سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمدخان بھٹی کے خلاف ناجائز اثاثے بنانے کی انکوائری شروع
    سونے کی فی تولہ قیمت میں 3ہزار300روپے کااضافہ
    ذرائع کا کہنا ہے کہ برآمد کنندگان آنے والے دنوں میں ڈالر کی قدر میں ممکنہ کمی کی صورت میں نقصان سے بچنے کے لیے اپنی برآمدی آمدنی کی ترسیلات بھی تیزی سے بھنا رہے ہیں جبکہ ایکس چینج کمپنیوں کی جانب سے بھی یومیہ ایک کروڑ ڈالر انٹربینک میں سرینڈر کیے جارہے ہیں جس سے ڈالر کی سپلائی بڑھنے سے مقامی ضروریات پورا کیا جارہا ہے اور ڈالر کی نسبت روپیہ کی قدر بحال ہورہی ہے۔

  • پرویز خٹک نے پٹرول کے بجائے ڈیزل ڈلوا لیا،  گاڑی بند

    پرویز خٹک نے پٹرول کے بجائے ڈیزل ڈلوا لیا، گاڑی بند

    پرویز خٹک نے پٹرول کے بجائے ڈیزل ڈلوا لیا، گاڑی بند.

    پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی صدر این اے 25پی ٹی ائی کے امیدوار پرویز خٹک آدم زئی اور جہانگیرہ میں رابطہ عوام مہم کے سلسلے میں جلسوں کے بعد واپس جارہے تھے کہ پٹرول پمپ پر پٹرول پمپ پر اپنی گاڑی میں پٹرول کے بجائے ڈیزل ڈلوا لیا جس کے بعد ان کی گاڑی کچھ ہی دور جاکر بند ہوگئی جس کے بعد خٹک موصوف الٹا غصہ بھی ہوگئے ہیں.

    تاہم سوشل میڈیا پر یہ خبر زیر گردش ہے کہ جو شخص گاڑی میں پٹرول کے بجائے ڈیزل ڈلوا لے وہ کیا ملک کو چلائیں گے جبکہ ایک صارف نے لکھا کہ "یہ ملک پاکستان چلاٸیں گے جس کو اپنی گاڑی کا نہیں پتہ پٹرول یا پھر ڈیزل ڈلوانا ہے”
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    بچی کی مبینہ خودکشی؛ اسکول کی رجسٹریشن منسوخ کردی گئی ہے
    برطانوی ائیرلائن نے پاکستان کیلئے فضائی آپریشن بند کردیا
    نگران حکومت نے تونسہ شریف کو ضلع بنانے کا نوٹیفکیشن معطل کردیا گیا
    ترکیہ زلزلہ،اسپتال میں نرسوں کی نوزائیدہ بچوں کو بچانے کی ویڈیو وائرل
    ایپ کے ذریعے منگوائی گئی بریڈ کے پیکٹ کے ساتھ زندہ چوہا نکل آیا
    نیب کی سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمدخان بھٹی کے خلاف ناجائز اثاثے بنانے کی انکوائری شروع

    جبکہ دوسری جانب اس خبر کے بعد کہا گیا کہ ملازم نے پٹرول کی جگہ ڈیزل گاڑی میں بھروا دیا تھا جس سے پرویز خٹک کی گاڑی مکمل طور پر بند ہوگئی تھی جبکہ پرویز خان خٹک ضمنی انتخابات میں اپنے حلقے میں آدم زئی اور جہانگیرہ دو بندی میں عوامی اجتماعات کے بعد جب واپس اسلام آباد جارہے تھے کہ پٹرول پمپ پر ان کے اپنے ڈرائیور اور پٹرول پمپ کے ملازم کی غلطی یا پھر ان کی اپنی غطی کی وجہ سے پٹرول کی بجائے ڈیزل بھر دیا گیا تھا اور گاڑی مکمل طور پر چوک ہوگئی.