Baaghi TV

Tag: bol news

  • پنجاب: نگران کابینہ کی تشکیل کیلئے مشاورت ،منتخب 6 وزرا کا آج حلف اُٹھانے کا امکان

    پنجاب: نگران کابینہ کی تشکیل کیلئے مشاورت ،منتخب 6 وزرا کا آج حلف اُٹھانے کا امکان

    لاہور: نگران کابینہ کیلئے منتخب 6 وزرا کا آج حلف اُٹھانے کا امکان ہے-

    باغی ٹی وی : پنجاب کے نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کی نگران کابینہ کی تشکیل کیلئے مشاورت، 6 وزرا شامل ہوں گے پہلے مرحلے میں محکمہ داخلہ، اطلاعات، فنانس، وزرات قانون، خوراک اور صحت کی وزارتیں تشکیل دی جائیں گی۔

    مشاورت کے بعد نگران کابینہ کیلئے منتخب 6 وزرا کا آج حلف اُٹھانے کا امکان ہے۔

    پنجاب میں نگران وزیراعلی کے آتے ہی تبادلوں کا آغاز،سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کا تبادلہ

    دوسری جانب محسن نقوی کے نگران وزیراعلیٰ بنتے ہیں اہم تعیناتیاں اور تبادلے شروع ہو گئے ہیں،وزیر اعلی پنجاب کے پرنسپل سیکرٹری اورکیپیٹل سٹی پولیس آفیسر (سی سی پی او ) لاہور غلام محمود ڈوگر کو عہدے سے ہٹا دہا گیا ہے-

    اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق بلال صدیق کمیانہ کو سی سی پی او لاہور تعینات کردیا گیا ہے جبکہ غلام محمود ڈوگر کو ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

    ‏چیف سیکریٹری پنجاب عبداللہ خان کو عہدے سے ہٹا دیا گیا،اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق زاہد اختر زمان کو چیف سیکرٹری پنجاب تعینات کردیا گیا ہے۔

    ہارون رشید قومی ٹیم کے نئے چیف سلیکٹر مقرر

    دوسری جانب خیبر پختونخوا کی نگران کابینہ کی فہرست بھی تیار کر لی گئی ہےوزرا کی تعداد دس سے کم ہوگی جبکہ ایک خاتون بھی نگران کابینہ میں شامل ہوگی۔

    نگران کابینہ سے متعلق وزیراعلیٰ اعظم خان کی گورنر اور دیگر شخصیات سے مشاورت ہوئی ہےمختلف شعبوں میں ماہر افرادکو نگران کابینہ میں شامل کیا جائےگا جب کہ خزانہ، صحت اور تعلیم کے نگران وزراء اپنے شعبوں کے ماہر ہوں گے۔

    نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اعظم خان کا کہنا تھا کہ نگران کابینہ کے حوالے سے مشاورت کر رہا ہوں، نگران کابینہ میں وزراء کی تعداد کم رکھی جائےگی کیونکہ صوبہ مالی مشکلات کا شکار ہے اور میں نہیں چاہتا کہ خزانے پر زیادہ بوجھ پڑے۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے بجلی بریک ڈاؤن کا نوٹس لے لیا

  • بجلی بریک ڈاون، وزیر توانائی کی ٹویٹ، استعفی کی بجائے ڈھٹائی

    بجلی بریک ڈاون، وزیر توانائی کی ٹویٹ، استعفی کی بجائے ڈھٹائی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان آج سارا دن بجلی بریک ڈاؤن کا شکار رہا ، صبح ساڑھے سات بجے بجلی ایسی گئی کہ آنے کا نام ہی نہیں لے رہی تھی ملک بھر میں بجلی کے بریک ڈاون نے جہاں شہریوں کو پریشان کر دیا وہیں حکمران بے حس نظر آئے کبھی آٹھ گھنٹے تو کبھی چوبیس گھنٹے بحالی کا وقت دیا سارا دن ٹویٹر سمیت دیگر سوشل میڈیا پر بجلی بریک ڈاؤن کے حوالے سے میمز کا راج رہا۔

    ملک بھرمیں بجلی کابریک ڈاؤن،ٹیکسٹائل سیکٹرکو70 ملین ڈالرزکانقصان ،اپٹما

    شہری حکومت وقت پر مسلسل تنقید کرتے نظر آئے اب رات دس بجے کے بعد بجلی کئی شہروں میں بحال ہونا شروع ہوئی ہے تو وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر جو صبح سے قوم کو تسلیاں اور لولی پوپ دے رہے تھے انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کی بحالی شہباز شریف کی قائدانہ صلاحیتوں کی وجہ سے ممکن ہوئی۔

    بجلی صبح ساڑھے سات بجے گئی ۔ پاکستان کی تاریخ میں ایسا پہلی بار ہوا کہ ملک بھر کی بجلی ایک طویل دورانیے تک بند رہی ۔ بجلی کی بندش کی وجہ سے دفاتر میں کام نہ ہو سکا صنعتیں بند رہیں ملکی معیشت جو پہلے ہی زبوں حالی کا شکار ہے کو مزید نقصان پہنچا ایسے میں 15 گھنٹوں بعد بجلی کی بحالی کا کریڈٹ اور قائدانہ صلاحیتیں سمجھ سے بالا تر ہیں –

    وزیراعظم شہباز شریف نے بجلی بریک ڈاؤن کا نوٹس لے لیا

    ہونا تو یہ چاہئے تھا کہ وزیراعظم موصوف سے اس نااہلی پر فوری استعفی طلب کرتے بریک ڈاون کیوں ہوا ؟ طویل دورانیہ تک بجلی بحال کیوں نہ کی جا سکی اس پر خرم دستگیر کو وزیراعظم کی قائدانہ صلاحیتوں بارے بتانے کی بجائے استعفئ دینا چاہئے ۔

  • پنجاب میں نگران وزیراعلی کے آتے ہی تبادلوں کا آغاز،سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کا تبادلہ

    پنجاب میں نگران وزیراعلی کے آتے ہی تبادلوں کا آغاز،سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کا تبادلہ

    لاہور : محسن نقوی کے نگران وزیراعلیٰ بنتے ہیں اہم تعیناتیاں اور تبادلے شروع ہو گئے ہیں۔

    باغی ٹی وی : وزیر اعلی پنجاب کے پرنسپل سیکرٹری اورکیپیٹل سٹی پولیس آفیسر (سی سی پی او ) لاہور غلام محمود ڈوگر کو عہدے سے ہٹا دہا گیا ہے-

    اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق بلال صدیق کمیانہ کو سی سی پی او لاہور تعینات کردیا گیا ہے جبکہ غلام محمود ڈوگر کو ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

    ترجمان لاہور پولیس کے مطابق بلال صدیق کمیانہ کا تعلق پولیس سروسز کے 24ویں کامن سے ہے، ایڈیشنل آئی جی بلال صدیق کمیانہ قبل ازیں بھی سی سی پی او لاہور تعینات رہ چکے ہیں،بلال صدیق کمیانہ مختلف اضلاع میں آر پی او،سی پی او اور ڈی پی او کے اہم عہدوں پر فرائض انجام دے چکے ہیں-

    ترجمان لاہور پولیس کے مطابق بلال صدیق کمیانہ آر پی او فیصل آباد، آر پی او شیخوپورہ،سی پی او راولپنڈی تعینات رہ چکے ہیں،حالیہ تعیناتی سے قبل بلال صدیق کمیانہ انٹیلجنس بیورو میں اہم عہدے پر فائز تھے،بلال صدیق کمیانہ ڈی آئی جی آر اینڈ ڈی،ڈی آئی جی سپیشل پروٹیکشن یونٹ بھی تعینات رہے-

    دوسری جانب ‏چیف سیکریٹری پنجاب عبداللہ خان کو عہدے سے ہٹا دیا گیا،اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق زاہد اختر زمان کو چیف سیکرٹری پنجاب تعینات کردیا گیا ہے۔

  • عمران خان اور بشریٰ بی بی کا نکاح دو مرتبہ پڑھائے جانے کا انکشاف

    عمران خان اور بشریٰ بی بی کا نکاح دو مرتبہ پڑھائے جانے کا انکشاف

    چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان اور بشریٰ بی بی کا نکاح دو مرتبہ پڑھائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

    باغی ٹی وی: نجی خبررساں ادارے کے پروگرام "جرگہ” میں پی ٹی ٹی آئی کی کور کمیٹی کے رکن اور نکاح خوان مفتی سعید خان نے کہا کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کا نکاح دو مرتبہ پڑھایا گیا-

    انہوں نے بتایا کہ پہلا نکاح عدت کے دوران ہونے کی وجہ سے فاسد تھا، علم ہونے پر دوسری بار نکاح پڑھانا پڑا ،پہلے نکاح کےموقع پر بشریٰ بی بی کی عدت کی مدت مکمل نہیں تھی، نکاح کے موقع پر مجھے اس متعلق لاعلم رکھا گیابعد میں علم ہونے پرمیں نے نکاح کو فاسد قرار دے کر شریعت کے مطابق دوسرا نکاح پڑھایا۔

    واضح رہے کہ عمران خان کی بشریٰ بی بی سے تیسری شادی ہے۔ اس سے قبل انہوں نے پہلی شادی جمائما سے کی جو طلاق پر ختم ہوئی جمائما سے ان کے دو بیٹے ہیں بعد ازاں دوسری شادی ریحام خان سے کی وہ بھہ طلاق پر ختم ہو گئی تھی –

  • کراچی؛ سٹی کورٹ میں پسند کی شادی کیلئے آنے والے جوڑے پرفائرنگ ملزم گرفتار

    کراچی؛ سٹی کورٹ میں پسند کی شادی کیلئے آنے والے جوڑے پرفائرنگ ملزم گرفتار

    کراچی؛ سٹی کورٹ میں پسند کی شادی کیلئے آنے والے جوڑے پرفائرنگ ملزم گرفتار

    کراچی میں سٹی کورٹ میں ہونے والی فائرنگ کا معاملہ ترجمان ایس ایس پی سٹی. کے مطابق ابتدائی معلومات کے مطابق ایچ سی عمران زمان ہمراہان لیڈیز کانسٹیبلز, مقتولہ ساجدہ کو کورٹ میں پیشی کیلئے لیکر آیا تھا. ملزم پیچھا کر رہا تھا جیسے ہی لڑکی کورٹ کے احاطے میں پہنچی لڑکی کے والد نے فائرنگ شروع کر دی, ایس ایس پی سٹی.

    مقتولہ کے والد نے موقع دیکھتے ہی مسمات ساجدہ اور ہیڈ کانسٹیبل عمران زمان پر فائرنگ شروع کردی. جبکہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک مسمات ساجدہ (ہلاک) فوت ہوگئی جبکہ ہیڈ کانسٹیبل عمران زمان زخمی ہوئے علاوہ ازیں واجد بھی زخمی ہو گیا. ترجمان نے مزید کہا کہ ایس ایس پی سٹی موقع پر پہنچے اور سول ہسپتال کراچی پہنچ کر زخمیوں کی معاملہ کی تحقیقات کی جا رہی ہیں.
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    سسٹنٹ کمشنر مستونگ کی گاڑی پرفائرنگ، لیویز اہلکار شہید
    اسلام آباد ، لاہور کراچی سمیت ملک بھر میں بجلی غائب
    محسن نقوی کی نگراں وزیراعلیٰ پنجاب تقرری مسترد،سپریم کورٹ جائیں گے: پرویز الہیٰ
    کرن جوہر نے کارتک کو دوستانہ 2 سے کیوں نکالا؟ اداکار نے خاموشی توڑ دی
    نگران وزیر اعلیٰ محسن رضا نقوی نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا:جھنگ میں جشن
    الیکشن کمیشن نے پنجاب اور کے پی کے میں تقرریاں و تبادلوں پر پابندی لگادی
    ایس ایس پی سٹی کے مطابق؛ مسمات ساجدہ اور زخمی ہیڈ کانسٹیبل کو سول ہسپتال کراچی روانہ کر دیا گیا ہے. جبکہ مقتولہ کی عمر 18 سے 20 سال بتائی گئی ہے اور فائرنگ کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے جس سے اسلحہ برآمد ہوا اور ملزم کا نام امیر زمان مسعود عمری 65 سال سالہ ہے ملزم نے گیٹ نمبر 4 پر فائرنگ کے قریب فائرنگ کی تھی. ترجمان سٹی پولیس کا کہنا ہے کہ کراچی مقتولہ کے والد نے لڑکی کو پسند کی شادی کرنے پر غیرت کے نام پر قتل کیا جبکہ گیٹ نمبر 4 پر موجود ہیڈ کانسٹیبل خیبر زمان کو سسپینڈ کر دیا گیا ہے, مزید اس کی انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے.

  • شاہد خاقان عباسی نے  نیب ترامیم سے فائدہ اٹھانے کا فیصلہ کرلیا

    شاہد خاقان عباسی نے نیب ترامیم سے فائدہ اٹھانے کا فیصلہ کرلیا

    شاہد خاقان عباسی نے نیب ترامیم سے فائدہ اٹھانے کا فیصلہ کرلیا

    ایل این جی ریفرنس میں شاہد خاقان عباسی کے وکیل نے اسلام آباد ہائیکورٹ کو آگاہ کیا ہے کہ نیب کی نئی ترامیم کے تناظر میں شاہد خاقان کی جانب سے دائر بریت کی درخواست پر کل احتساب عدالت میں سماعت ہوگی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں شاہد خاقان عباسی کی فرد جرم میں ترمیم اور مقدمے کا ریکارڈ حاصل کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی ۔

    شاہد خاقان عباسی کے وکیل بیرسٹر ظفر اللہ کے معاون وکیل نے عدالت کے سامنے ہو کر موقف اختیار کیا پٹشنر کی جانب سے کل احتساب عدالت میں بریت کی درخواست زیر التوا ہے ۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دئیے کہ پھر تو آپ کی یہاں کی درخواست غیر موثر ہوگئی ۔ اس بنیاد پر عدالت نے شاہد خاقان عباسی کی درخواست نمٹا دی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    سسٹنٹ کمشنر مستونگ کی گاڑی پرفائرنگ، لیویز اہلکار شہید
    اسلام آباد ، لاہور کراچی سمیت ملک بھر میں بجلی غائب
    محسن نقوی کی نگراں وزیراعلیٰ پنجاب تقرری مسترد،سپریم کورٹ جائیں گے: پرویز الہیٰ
    کرن جوہر نے کارتک کو دوستانہ 2 سے کیوں نکالا؟ اداکار نے خاموشی توڑ دی
    نگران وزیر اعلیٰ محسن رضا نقوی نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا:جھنگ میں جشن
    الیکشن کمیشن نے پنجاب اور کے پی کے میں تقرریاں و تبادلوں پر پابندی لگادی
    واضح رہے کہ اس سے قبل اس بارے میں چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا تھا کہ نیب قانون کے غلط استعمال سے کتنے لوگوں کے کاروبارتباہ ہوچکے جب کہ نیب ترامیم سے فائدہ صرف ترمیم کرنے والوں کو ہی ہوا ہے۔ یاد رہے کہ سپریم کورٹ میں نیب ترامیم کے خلاف عمران خان کی درخواست پرسماعت ہوئی تھی جس میں چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل خواجہ حارث نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ایگزیکٹو اپناکام نہ کرے تو لوگ عدالتوں کے پاس ہی آتے ہیں۔ جب کہ جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا تھا کہ نیب ترامیم اس اسمبلی نے کیں جو مکمل ہی نہیں، اس نکتے پرکوئی قانون نہیں ملاکہ نامکمل اسمبلی قانون سازی کرسکتی ہے یا نہیں، سیاسی حکمت عملی کے باعث آدھی سے زیادہ اسمبلی نے بائیکاٹ کررکھا ہے۔

  • ایل سیز فوری نہ کھولی تو تیل کی قلت ہوسکتی ہے. پی ایس او

    ایل سیز فوری نہ کھولی تو تیل کی قلت ہوسکتی ہے. پی ایس او

    ایل سیز فوری نہ کھولی تو تیل کی قلت ہوسکتی ہے. پی ایس او

    پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) نے محدود اسٹاک سے متعلق حکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کا ذخیرہ ختم ہو رہا ہے، ایل سیز فوری نہ کھولی گئیں، تو مسقتبل میں تیل کی قلت کا خدشہ ہے۔ پی ایس او نے وزارت توانائی کا بتایا کہ ہمارے پاس بھی تیل کا ذخیرہ کم ہونے لگا ہے جبکہ کارگوز لائن اپ ہیں لیکن ایل سیز نہیں کھل رہیں صورتحال بہتر نہ ہوئی، تو مستقبل قریب میں پیٹرولیم مصنوعات کی قلت کا خدشہ ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    سسٹنٹ کمشنر مستونگ کی گاڑی پرفائرنگ، لیویز اہلکار شہید
    اسلام آباد ، لاہور کراچی سمیت ملک بھر میں بجلی غائب
    محسن نقوی کی نگراں وزیراعلیٰ پنجاب تقرری مسترد،سپریم کورٹ جائیں گے: پرویز الہیٰ
    کرن جوہر نے کارتک کو دوستانہ 2 سے کیوں نکالا؟ اداکار نے خاموشی توڑ دی
    نگران وزیر اعلیٰ محسن رضا نقوی نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا:جھنگ میں جشن
    الیکشن کمیشن نے پنجاب اور کے پی کے میں تقرریاں و تبادلوں پر پابندی لگادی
    ذرائع کے مطابق سرکاری آئل مارکیٹنگ کمپنی نے اعلیٰ حکومتی عہدیداروں کو بتایا کہ اسے اپنا کارگو منسوخ کرنا پڑا، جو 13 جنوری کو لوڈ ہونا تھا ایک اور کارگو آج 23 جنوری کو لوڈ ہونا ہے جس کے لیے بھی بینکس ایل سی نہیں کھول رہے۔ اسی حوالے سے 19 جنوری کو گورنر اسٹیٹ بینک کو فوری ایل سیز کھولنے کے لیے خط لکھا تھا۔ آئل مارکیٹنگ ایسوسی ایشن آف پاکستان نے اسٹیٹ بینک سے کہا ہے کہ وہ ملک میں ایندھن کے شدید بحران سے بچنے کے لیے ایل سی کے معاملے میں مداخلت کرے۔

  • حافظ نعیم الرحمان  کا لاہور پہنچنے پر شاندار استقبال

    حافظ نعیم الرحمان کا لاہور پہنچنے پر شاندار استقبال

    حافظ نعیم الرحمان کا لاہور پہنچنے پر شاندار استقبال

    امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان اور رکن سندھ اسمبلی سید عبدالرشید لاہور پہنچ گئے جہاں ائیرپورٹ پہنچنے پر ان کا والہانہ استقبال کیا گیا۔ ان کی آمد پر جماعت اسلامی کے کارکنان نے پھولوں کے ہار پہنائے، پتھیاں نچھاور کیں۔ ائیرپورٹ پر موجود مسافروں نے حافظ نعیم الرحمان کے ساتھ تصاویر اور سلیفیاں بنوائی۔

    علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ پہنچنے پر امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان کی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ اور لوگ تھے جو اختیارات کے لئے روتے رہتے تھے، اگر پیپلز پارٹی ہمارا حق اور اختیارات چھینے گی تو اس کے منہ سے نکال کر بھی اپنا حق لے آئیں گے۔ جماعت اسلامی نے اس شہر کی آواز کو بلند کیا ہےاور ہر میدان میں عوام کی بھرپور خدمت کی ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    سسٹنٹ کمشنر مستونگ کی گاڑی پرفائرنگ، لیویز اہلکار شہید
    اسلام آباد ، لاہور کراچی سمیت ملک بھر میں بجلی غائب
    محسن نقوی کی نگراں وزیراعلیٰ پنجاب تقرری مسترد،سپریم کورٹ جائیں گے: پرویز الہیٰ
    کرن جوہر نے کارتک کو دوستانہ 2 سے کیوں نکالا؟ اداکار نے خاموشی توڑ دی
    نگران وزیر اعلیٰ محسن رضا نقوی نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا:جھنگ میں جشن
    الیکشن کمیشن نے پنجاب اور کے پی کے میں تقرریاں و تبادلوں پر پابندی لگادی
    جے آئی یوتھ لاہور کے کارکنان نے جبران بٹ (صدر جے آئی یوتھ لاہور) کی قیادت میں ایئر پورٹ پر شاندار استقبال کیا۔ امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان اور جماعت اسلامی کے رکن سندھ اسمبلی سید عبد الرشید کا کراچی کے انتخابات کی جیت کے بعد پہلا دورہ لاہور تھا۔

  • ایمنسٹی دینے کا اختیار پارلیمنٹ یا صوبائی اسمبلی کو حاصل ہے۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ

    ایمنسٹی دینے کا اختیار پارلیمنٹ یا صوبائی اسمبلی کو حاصل ہے۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ

    ایمنسٹی دینے کا اختیار پارلیمنٹ یا صوبائی اسمبلی کو حاصل ہے۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ

    سپریم کورٹ نے جعلی نمبر پلیٹ والی گاڑی کے خلاف کسٹمز کی اپیل مسترد کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ ایمنسٹی دینے کا اختیار پارلیمنٹ یا صوبائی اسمبلی کو حاصل ہے۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے جعلی نمبر پلیٹ والی گاڑی کے خلاف کسٹمز کی اپیل کی سماعت کی۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کسٹمز وکیل سے کہا کہ آپ سو رہے ہیں یا اپنی پوسٹیں بیچ رہے ہیں، گاڑی کوئی جیب میں ڈال کر نہیں لاتا اور نہ ہی اڑ کر آتی ہے، جب گاڑی آ جاتی ہے تو اس کے پیچھے پڑ جاتے ہیں، گاڑی آئی کیسے اس کا کوئی جواب نہیں، آپ ذرا چمن بارڈر پر جائیں اور دیکھیں گاڑی کیسے آتی ہے۔

    کسٹمز کے وکیل نے کہا کہ اس حوالے سے پشاور ہائیکورٹ کا ایک فیصلہ موجود ہے، اگر ایک گاڑی غیر قانونی طریقے سے آتی ہے تو وہ کسٹمز کے دائرہ اختیار میں آتی ہے۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ لیکن آپ یہ جواب نہیں دیتے کہ گاڑی آئی کیسے؟ آپ کی استدعا یہ ہونی چاہیے کہ آپ اپنے ٹیکس وصول کریں لیکن آپ گاڑی کے پیچھے پڑ گئے ہیں۔ دوران سماعت کسٹمز ایمنسٹی اسکیمز کا حوالے دینے پر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا بیڑہ غرق ہی ایمنسٹی نے کیا ہے، ون ٹائم ایمنسٹی کوئی سو بار ہو چکی ہے، ہر ادارہ ایمنسٹی دے رہا ہے، ہم نالائق ہیں گاڑیاں روک نہیں سکتے اس لیے ایمنسٹی دے رہے ہیں، ہم ایف بی آر سے ڈیٹا منگوا لیتے ہیں آج تک کتنی ایمنسٹی دی ہیں۔

    جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ سونا، چاندی کی اسمگلنگ کی تو سمجھ آتی ہے گاڑی کیسے اسمگل ہو سکتی ہے؟ ابھی اسلام آباد کی سڑکوں پر عجیب نمبر پلیٹ والی گاڑیاں چل رہی ہیں، یہ گاڑیوں والے شاید بہت طاقتور لوگ ہیں نہ کسٹمز والے چیک کرتے ہیں نہ پولیس، آپ نے قانون کا مذاق بنا کر رکھ دیا ہے، برطانوی وزیراعظم کا سیٹ بیلٹ نہ باندھنے کیوجہ سے چالان ہو گیا، برطانوی وزیراعظم نے اپنے عمل پر معافی بھی مانگی، آپ اپنے وزیراعظم تو دور کسی ڈی سی یا سی ڈی اے افسر کا چالان کر کے دکھائیں۔ عدالت نے گاڑی ضبط کرنے کی پاکستان کسٹمز کی اپیل مسترد کردی۔ پاکستان کسٹمز نے 1998 ماڈل کا ہینو ٹرک 2018 میں پکڑا تھا۔ اپیلٹ ٹربیونل نے فیصلہ پاکستان کسٹمز کے خلاف دیا تھا، جسے کسٹمز نے چیلنج کیا تھا۔

  • وزیرآباد فائرنگ؛ وفاقی حکومت نے تحقیقات کے لیے نئی جے آئی ٹی تشکیل دے دی

    وزیرآباد فائرنگ؛ وفاقی حکومت نے تحقیقات کے لیے نئی جے آئی ٹی تشکیل دے دی

    وزیرآباد فائرنگ؛ وفاقی حکومت نے تحقیقات کے لیے نئی جے آئی ٹی تشکیل دے دی

    وفاقی حکومت نے وزیرآباد واقعے کی تحقیقات کے لیے نئی جے آئی ٹی تشکیل دے دی۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پر وزیر آباد میں حملے کی تحقیقات اب دوبارہ ہوں گی، پنجاب حکومت کی جے آئی ٹی کے اختلافات اور تنازعات کے ساتھ ملزم نوید کے وکیل کے اعتراضات کے بعد وفاقی وزارت داخلہ نے نئی جے آئی ٹی تشکیل دے دی ہے۔

    تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد تشکیل دی گئی ہے، اور اس حوالے سے وزارت داخلہ نے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق جے آئی ٹی کے کنونئیر آئی جی ریلوے راؤ سردار علی خان ہوں گے، جب کہ ڈی آئی جی پنجاب پولیس کامران عادل، اور آئی ایس آئی، ایم آئی اور آئی بی کے نمائندے بھی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم میں شامل ہوں گے۔ اس سے قبل صوبائی حکومت چار بار جے آئی ٹی ٹیم میں تبدیلی کرچکی ہے، تحقیقات کرنے والی ٹیم کے چار ارکان نے صوبائی جے آئی ٹی کے کنونئیر غلام محمود ڈوگر سے اختلاف کیا تھا جس پر ارکان کو ہی بدل دیا گیا اور کنونئیر غلام محمود ڈوگر برقرار رہے۔

    گزشتہ روز بھی محکمہ داخلہ پنجاب نے جے آئی ٹی سربراہ کے ساتھ اختلافات رکھنے والے تمام ارکان کو تبدیل کردیا۔ نئی جے آئی ٹی میں کوئی سینیئر افسرشامل نہیں، نئی جے آئی ٹی میں ڈی پی اوڈی جی خان کمل، ایس پی انجم کمال، ڈی ایس پی سی آئی اے جھنگ ناصر نواز کو شامل کیا گیا۔ نئے ارکان کی تقرری کے نوٹیفکیشن پر 14جنوری کی تاریخ درج کی گئی، جب کہ کسی بھی محکمہ کے چوتھے رکن کی تقرری کا فیصلہ جے آئی ٹی کے سپرد کردیا گیا۔

    سابق ممبران نے جے آئی ٹی سربراہ غلام محمود ڈوگر کی تفتیش اور طریقہ کار پر اعترضات کرتے ہوئے ان پرسیاسی بنیادوں پر تفتیش کرنے کے الزامات بھی عائد کئے تھے۔ دوسری جانب فائرنگ کرنے والے مرکزی ملزم نوید کے وکیل میاں داود نے بھی نئی جے آئی ٹی پر عدم اعتماد کا اظہار کیا، اور کہا کہ ایک بار پھر پی ٹی آئی ورکرز پر مشتمل نئی جے آئی ٹی بنا دی گئی ہے۔ میاں داؤد نے الزام عائد کیا کہ نئی جے آئی ٹی زمان پارک میں بیٹھ کر بنائی گئی ہے، غلام محمود ڈوگر کا جےآئی ٹی سربراہ برقرار رہنا بدنیتی پرمبنی ہے۔