Baaghi TV

Tag: bol news

  • پی پی اور ہم ایک دوسرے کے مینڈیٹ کو تسلیم کریں تو پھر بات آگے بڑھے گی. حافظ نعیم

    پی پی اور ہم ایک دوسرے کے مینڈیٹ کو تسلیم کریں تو پھر بات آگے بڑھے گی. حافظ نعیم

    پی پی ہم ایک دوسرے کے مینڈیٹ کو تسلیم کریں تو پھر بات آگے بڑھے گی. حافظ نعیم

    امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ پی پی ہمارے اور ہم اس کے مینڈیٹ کو تسلیم کریں تو بات آگے بڑھے گی۔ حافظ نعیم الرحمن نے بلدیاتی انتخابات میں دوبارہ گنتی کے نام پر جماعت اسلامی کی اکثریت کو کم کرنے کے حوالے سے ادارہ نور حق میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کا چار دن گزر جانے کے باوجود معاملہ ختم نہیں ہورہا، آر اوز کی جانب سے دھاندلی کی جارہی ہے، اپنی مرضی کے نتائج حاصل کرنے کے لیے آر اوز کو تعینات کیا گیا۔

    انہوں نے کہا کہ ڈھائی سال بعد الیکشن ہوا وہ بھی چار بار ملتوی ہو کر، آخری وقت تک غیر یقینی صورتحال رکھی گئی تا کہ لوگ ووٹ نا ڈال سکیں، حکومت عوام کو اختیار دینا نہیں چاہتی، آخری گھنٹوں تک کنفیوزن برقرار رکھی کہ لوگ ووٹ نہ ڈال سکیں، لوگوں نے پچیس فیصد سے زائد ووٹ کاسٹ کیے، اتنی کوششوں کے بعد الیکشن جو ہوا وہ بھی مسائل کا شکار رہا۔ حافظ نعیم کا کہنا تھا کہ فارم گیارہ اور بارہ کو فراہم نہیں کیے گئے ، الیکشن کمیشن کے متعدد احکامات کے بعد بھی پریزائڈنگ آفیسر آر اوز کی مرضی سے فارم گیارہ جاری کررہے تھے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    پاکستان کو بہتر معاشی پوزیشن پر دیکھنا چاہتے. امریکہ
    نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کا اقتدار چھوڑنے کا اعلان
    بلوچستان میں زلزلہ کے جھٹکے
    پاکستان کو درپیش چیلنج سے نکال کر اپنے پاﺅں پر کھڑا کریں گے۔ وزیر اعظم
    قیادت کرنے سے ہی آتی ہے کوئی نیچرل یا پیدائشی کپتان نہیں ہوتا. وسیم اکرم
    عدالت نے معروف قانون دان لطیف آفریدی کے قتل کے ملزم کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا
    مس ایل سلواڈور کی مقابلہ حسن میں بٹ کوائن والے لباس میں شرکت
    حافظ نعیم الرحمٰن الیکشن کمیشن پر الزامات نہ لگائیں،صوبائی الیکشن کمشنر
    الیکشن کمیشن نے (ق) لیگ کو معاملہ جلد دیکھنے کی یقین دہانی کرادی
    عوام نے نام نہاد مقبول لیڈرز کا پول کھول دیا ہے. بلاول بھٹو زرداری
    انہوں نے بتایا کہ ہمارا پہلا مطالبہ یہ ہے کہ جن سیٹوں کی سماعت الیکشن کمیشن میں ہونی ہے، وہاں ووٹوں کے تھیلے بھی منگوائے جائیں جو ابھی تک آر اوز کے پاس ہیں، آر اوز کا کام تحفظ کرنا ہے وہی دھاندلی کررہے ہیں ، کھلی دھاندلی کی جارہی ہے کوئی پوچھنے والا نہیں ، فارم گیارہ اور بارہ میں متعدد غلطیاں کی گئی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ری کاؤنٹنگ کے پراسس کو روکا جائے ، دوبارہ گنتی الیکشن کمیشن کے سامنے کی جائے، ہم نے پیپلز پارٹی سے ڈبل سے بھی زیادہ ووٹ لئے ہیں، تو انکی اکثریت کیسے ہو سکتی ہے، ہم نمبر ون پارٹی ہیں اور انشا اللہ میئر جماعت اسلامی بنائے گی، پی پی ہمارے اور ہم اس کے مینڈیٹ کو تسلیم کریں تو بات آگے بڑھے گی۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ملیر ڈی آر او آفس میں ہمارے کارکنان پر گولیاں چلائی گئیں، کیماڑی کے آفس میں پہ ٹی آئی کے کارکنان اور علی زیدی پر حملہ کیا گیا ، ان واقعات کی مذمت کرتے ہیں، پی ٹی آئی کے دوست پی پی کے اکسانے پر ری کاؤنٹنگ کرارہے ہیں، یہ انکا حق ہے لیکن اس بات پہ پی پی فائدہ اٹھاکر اپنے نمبر بڑھائے گی۔

  • مریم نواز کی پاکستان واپسی کب؟ کیپٹن ر صفدر نے اعلان کر دیا

    مریم نواز کی پاکستان واپسی کب؟ کیپٹن ر صفدر نے اعلان کر دیا

    کیپٹن ریٹائرڈ صفدر اعوان کے خلاف تھانہ نیو ٹاؤن میں درج کارسرکار کے مقدمہ میں بریت کی درخواست پر سماعت مکمل کر لی گئی

    عدالت نے کیس کی سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا،سماعت سول جج عمران اکرم نے کی، کیپٹن ر صفدر عدالت میں پیش ہوئے، اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کیپٹن ر صفدر کا کہنا تھا کہ ہم عدالتوں کو نشانہ نہیں بنارہے لیکن آج بھی جسٹس منیر اور جسٹس ارشاد جیسے کردار موجود ہیں۔ ملک کو اس نہج پر پہنچانے والے پاناما کے اندرون خانہ بلیک میلر ججز ہیں۔جسٹس ثاقب نثار گروپ نے سپریم کورٹ کے ججوں کو بدنام کیا۔موجودہ ملکی صورتحال کا زمہ دار فیض حمید اورثاقب نثار ٹولہ ہے

    انشاء اللہ مریم نواز کا شاندار استقبال کیا جائے گا۔ مریم نواز کا استقبال نواز شریف کے استقبال کی ریہرسل ہوگی۔ مریم نواز اور نواز شریف کا استقبال فیض حمید اور ثاقب نثاری ٹولے کو بہا کر لے جائے گا۔ جنہوں نے ہماری حکومت کو ڈی ریل کیا ان پر آرٹیکل سکس لگے گا۔مریم صفدر واپس آنے والی ہیں ،نواز شریف آمد پر شاندار استقبال ہوگا مریم نواز پاکستان آکر پاکستان خلاف سازش کرنے والوں کو بے نقاب کریں گی۔ 29 جنوری کو مریم نواز شام 4 بجے لاہور ائیرپورٹ پہنچے گی

    ن لیگی قیادت پر بغاوت کے مقدمے کا مدعی خود ریکارڈ یافتہ ملزم نکلا

    جاوید لطیف محب وطن،مجھے گرفتار کیا گیا تو قیادت کون کریگا؟ مریم نواز نے اعلان کردیا

    غداری کا مقدمہ، کیپٹن ر صفدر کی درخواست ضمانت پر لاہور ہائیکورٹ نے سنایا فیصلہ

    ن لیگی قیادت پر غداری کا مقدمہ درج کروانے والے بدر رشید کی گورنر پنجاب کے ساتھ تصاویر وائرل

  • پاکستان اور چین نے خنجراب بارڈ کھولنے پر اتفاق کرلیا،ترجمان دفتر خارجہ

    پاکستان اور چین نے خنجراب بارڈ کھولنے پر اتفاق کرلیا،ترجمان دفتر خارجہ

    ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے ہفتہ وار بریفننگ میں کہا ہے کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سوئٹزرلینڈ میں ورلڈ اکنامک فورم کے سالانہ اجلاس میں شریک ہیں،

    ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا تھا کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری ورلڈ اکنامک فورم کے موقع پر اہم ملاقاتیں کررہے ہیں، وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری ورلڈ اکنامک فورم میں ترقی پذیر ممالک کو موسمیاتی تبدیلیوں سمیت دیگر چیلنجز سے آگاہ کررہے ہیں، بیلجیم کا پارلیمانی وفد پاکستان کا اہم دورہ کررہا ہے، بیلجیم کا پارلیمانی وفد پارلیمنٹ ہاؤس ، لاہور اور سیلاب زدہ علاقوں کا دودہ کرے گا، سیکرٹری خارجہ امور اسد مجید خان برسلز کے اہم سرکاری دورے پر ہیں، پاکستان اور چین نے خنجراب بارڈ کھولنے پر اتفاق کر لیا ہے خنجراب بارڈر موسم سرما میں بند رہتا ہے،خنجراب بارڈر چین میں سپرنگ فیسٹیول کے لیے آج کھولا جا رہا ہے

    وزیر اعظم شہباز شریف کے بھارت سے متعلق بیان پر ترجمان دفتر خارجہ نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی بھارت سے متعلق پالیسی واضح ہے، پاکستان بھارت کے کشمیر میں مظالم کی ہر سطح پر مذمت کرتا ہے،پاکستان بھارت سمیت تمام پڑوسی ممالک کے ساتھ بہتر تعلقات چاہتا ہے،بھارت ایسا ماحول پیدا کرے جس سے واضح ہو کہ وہ دہشتگردی میں ملوث نہیں، پاکستان ایران سرحد پار سے دہشت گرد حملے کے شدید مذمت کرتا ہےدہشت گردوں نے ایران کی سرزمین استعمال کی،امید کرتے ہیں کہ ایران دہشتگردی میں ملوث عناصر کے خلاف کرے گا،پاکستان بھی اپنی سرزمین ایران کے خلاف استعمال نہیں ہونے دے گا، ایران بھی پاکستان کے خلاف اپنی سرزمین دہشت گردی کے لئے استعمال نہ ہونے دے،دونوں ممالک کے مابین مثالی برادرانہ تعلقات ہیں،

    آج پھر کہتا ہوں کہ مراسلے سے متعلق جو بھی کہا تھا وہ سچ ہے،عمران خان

     دہشت گردی کے خطرات سے نمٹنے کے لیے کوششیں جاری رکھے گا،

    چند ماہ بعد عمران خان خود کہیں گے کہ مراسلے والی بات غلط تھی،مبشر لقمان

     سال 2022ء میں پاکستان نے خارجہ محاذ پر اہم کامیابیاں حاصل کیں

  • یان حلفی دیں کہ  کیسے توشہ خانہ کے تحائف خفیہ ہیں،عدالت

    یان حلفی دیں کہ کیسے توشہ خانہ کے تحائف خفیہ ہیں،عدالت

    لاہور ہائی کورٹ،توشہ خانہ سے تحائف وصول کرنیوالی شخصیات کی تفصیلات فراہم کرنے بارے درخواست پر سماعت ہوئی

    عدالت نے وفاقی حکومت کے وکیل کو توشہ خانہ کے ریکارڈ کے ساتھ بیان حلفی جمع کرانے کی ہدایت کردی، جسٹس عاصم حفیظ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ توشہ خانہ کے ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ کا بیان حلفی دیں کہ کیسے یہ تحائف خفیہ ہیں اگر عدالت مطمئن ہوئی کہ واقعی یہ تحائف خفیہ ہونے چاہیے تو عدالت سے پبلک کرنے کا حکم نہیں دے گی،

    جسٹس عاصم حفیظ نے شہری منیر احمد کی درخواست پر سماعت کی ،درخواست گزار کی جانب سے اظہر صدیق ایڈووکیٹ پیش ہوئے ، جسٹس عاصم حفیظ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ نے جواب میں لکھا ہے کہ توشہ خانہ کے تحائف منظر عام پر آنے سے میڈیا ہائپ بن جاتی ہے کیا صرف یہ وجہ ہے کہ توشہ خانہ کے تحائف خفیہ رکھا جاتے ہیں اس میں ملکی سلامتی اور بین الاقوامی تعلقات کہاں سے آگئے ،اگر ایک بی ایم ڈبلیو کی گاڑی کا تحفہ آتا ہے اور کہا جاتا ہے کہ اس کے بدلے ایل این جی کا ٹھیکہ دیں تو پھر کیا ہو گا، عدالت نے کیس پر مزید سماعت 7 فروری تک ملتوی کر دی

    بلاول نے ارجنٹینا کی جیت پر لیاری میں ہونے والے جشن کی ویڈیو شیئرکردی
    احسان فراموش نہ بنیں، پرویز الہی نے پی ٹی آئی کو کھری کھری سنا دی
    شوگر کے مریضوں کیلئے استعمال کی جانیوالی انسولین کی قلت کا انکشاف
    بے بنیاد پروپیگنڈا کیا گیا،ڈیم فنڈ اب بھی محفوظ ہے.ثاقب نثار

    خیال رہے کہ 1974 میں قائم ہونے والا توشہ خانہ، کابینہ ڈویژن کے انتظامی کنٹرول کے تحت کام کرنے والا محکمہ ہے اور یہاں دیگر حکومتوں، ریاستوں کے سربراہاں اور غیرملکی شخصیات کی جانب سے جذبہ خیر سگالی کے طور پر حکمرانوں، اراکین پارلیمان، بیوروکریٹس اور حکام کو دیے جانے والے قیمتی تحائف کو رکھا جاتا ہے۔ قواعد کے تحت یہ لازمی ہے کہ توشہ خانہ میں ایک خاص قیمت کے تحفے جمع کروائے جائیں تاہم کسی بھی عہدیدار کو یہ تحائف رکھنے کی بھی اجازت ہے بشرطیکہ وہ توشہ خانہ جائزہ کمیٹی کے ذریعے لگائے گئے قیمت کے تخمینہ کا کچھ فیصد ادا کرے۔

    بزدار کے حلقے میں فی میل نرسنگ سٹاف کو افسران کی جانب سے بستر گرم کی فرمائشیں،تہلکہ خیز انکشافات

    وفاقی دارالحکومت میں ملزم عثمان مرزا کا نوجوان جوڑے پر بہیمانہ تشدد،لڑکی کے کپڑے بھی اتروا دیئے، ویڈیو وائرل

  • مبینہ بیٹی کو کاغذات نامزدگی میں چھپانے کا کیس،عمران کے وکیل نے وقت مانگ لیا

    مبینہ بیٹی کو کاغذات نامزدگی میں چھپانے کا کیس،عمران کے وکیل نے وقت مانگ لیا

    عمران خان کی مبینہ بیٹی ٹیریان وائٹ کو کاغذات نامزدگی میں ظاہر نہ کرنے پر نااہلی کی درخواست پر سماعت ہوئی

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کیس کی سماعت کی، درخواست گزار کے وکیل حسنین علی رمضان عدالت کے سامنے پیش ہوئے، عمران خان کے وکلاء سلمان اکرم راجہ اور سلمان ابوزر نیازی بھی عدالت میں پیش ہوئے، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا کہ کیا عمران خان کی جانب سے جواب جمع کروا دیا گیا ہے؟ وکیل سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ ہم جواب جمع نہیں کروا سکے کیونکہ رجسٹرار آفس نے ایک اعتراض عائد کیا تھا، رجسٹرار آفس نے کہا ہے کہ عمران خان بائیومیٹرک کیلئے ذاتی طور پر پیش ہوں، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ لاہور، کراچی یا پشاور کہیں بھی بائیومیٹرک کر کے رسید ساتھ لگا دیں، عمران خان کے وکیل نے کہا کہ ہمیں دو ہفتے کا وقت دیدیں جواب جمع کروا دینگے،

    درخواستگزار کی جانب سے جمائما خان کا ٹیریان کے حق میں دیا ڈیکلیریشن بھی عدالت میں پیش کردیا گیا،جمائما خان نے 18 نومبر 2004 کو ٹیریان وائٹ سے متعلق ڈیکلیریشن دیا ،جمائما نے ٹیریان وائٹ کی گارڈین شپ کیرولینا وائٹ کو دینے کا کہا تھا ،جمائما نے ٹیریان وائٹ کی خواہش پر گارڈین شپ کیرولنا وائٹ کو دینے کا کہا جمائما نے ڈیکلیریشن میں گارڈین شپ اپنے پاس رکھنے سے انکار کیا تھا

    درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عمران خان نے کاغذاات نامزدگی جمع کراتے وقت غلط معلومات فراہم کیں ،عمران خان نے بچوں کی تفصیل میں ایک بچے کی معلومات چھپائیں، اسلام آباد کے شہری محمد ساجد نے عمران خان کی نااہلی کی درخواست دائر کر رکھی ہے جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ عمران خان نے اپنے کاغذات نامزدگی میں اپنی بیٹی کا ذکر نہیں کیا درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت کاغذات نامزدگی میں جھوٹ بولنے پر عمران خان کو نااہل قرار دے، عدالت آئین کے آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت عمران خان کو نااہل قرار دے۔

    پولیس اہلکار نے لڑکی کو منہ بولی بیٹی بنا کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، نازیبا ویڈیو بھی بنا لیں

    نوجوان لڑکی سے چار افراد کی زیادتی کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس ان ایکشن

    لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ

    لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا

    دعا علیہ (عمران خان اپنی بیٹی ہونے کا) اعتراف کر لیں جو بظاہر مشکل لگتا ہے،

  • الیکشن کمیشن نے عمران خان کو بڑی خوشخبری سنا دی

    الیکشن کمیشن نے عمران خان کو بڑی خوشخبری سنا دی

    عمران خان کیجانب سے سات حلقوں میں ضمنی الیکشن کے اخراجات جمع نہ کرانے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی

    الیکشن کمیشن نے عمران خان کے تمام حلقوں سے نوٹیفکیشن جاری کرنے کا فیصلہ سنا دیا ،الیکشن کمیشن نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان تمام نشستوں سے کامیاب قرار دے دیا ،عمران خان ضمنی الیکشن میں سات حلقوں میں کامیاب ہوئے تھے  الیکشن کمیشن نے انتخابی اخراجات جمع نہ کرانے ہر کارروائی شروع کی تھی، الیکشن کمیشن نے محفوظ شدہ فیصلہ سنا دیا، الیکشن کمیشن نے عمران خان کو تمام کامیاب سیٹوں سے کامیاب قرار دے دیا

    عمران خان کی جانب سے ضمنی انتخابات کے اخراجات جمع نہ کرانے کا معاملہ الیکشن کمیشن نے تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا تفصلی فیصلہ چھ صفحات پرمشتمل ہے ،سات حلقوں میں کامیابی کا نوٹیفیکیشن جاری کرنے کا حکم دے دیا گیا، تفصیلی فیصلہ میں کہا گیا کہ عمران خان نے الیکشن اخراجات کی تفصیلات مقررہ وقت میں جمع نہیں کرائیں عمران خان کی طرف سے بروقت انتخابی اخراجات جمع نہ کرانے پر درگزد کی استدعا منظور کی جاتی ہے، عمران خان نے این اے 22, این اے 24, این اے 31, این اے 108 میً اخراجات کی تفصیل جمع نہیں کروائی تھی این اے 118, این اے 239 اور این اے 45 کی بھی اخراجات کی تفصیل جمع نہیں کروائی تھی قانون واضح کہ انتخابی اخراجات کی تفصیلات جمع کرانے تک نوٹیفیکیشن جاری نہیں ہو سکتا،

    عدم اعتماد کے بعد سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے تحریک انصاف کے کچھ اراکین کے استعفے منظور کئے تھے جس کے بعد تمام سیٹوں پر عمران خان نے خود الیکشن لڑا تھا جبکہ ملتان کی سیٹ سے شاہ محمود قریشی کی بیٹی امیدوار تھیں، وہ ہار گئی تھیں تا ہم عمران خان سب سیٹیں جیت گئے تھے، عمران خان نے الیکشن کمیشن میں گوشوارے جمع نہیں کروائے تھے جس پر الیکشن کمیشن نے عمران خان کی کامیابی کا نوٹفکیشن روک دیا تھا، آج فیصلہ سنا دیا گیا ہے جس کے مطابق عمران خان ایک بار پھر رکن قوم اسمبلی بن چکے ہیں

    بزدار کے حلقے میں فی میل نرسنگ سٹاف کو افسران کی جانب سے بستر گرم کی فرمائشیں،تہلکہ خیز انکشافات

    وفاقی دارالحکومت میں ملزم عثمان مرزا کا نوجوان جوڑے پر بہیمانہ تشدد،لڑکی کے کپڑے بھی اتروا دیئے، ویڈیو وائرل

    نوجوان جوڑے پر تشدد کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کے بارے میں اہم انکشافات

    لڑکی کو برہنہ کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کو پولیس نے عدالت پیش کر دیا

    مالی نے خاتون کے ساتھ زیادتی کے بعد دوستوں کو بلا لیا،اجتماعی درندگی کا ایک اور واقعہ

  • صدر اور وزیراعظم کی جانب سےایرانی سرحد پردہشتگردوں کےحملےکی شدید مذمت

    صدر اور وزیراعظم کی جانب سےایرانی سرحد پردہشتگردوں کےحملےکی شدید مذمت

    اسلام آباد:صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیر اعظم شہباز شریف نے بلوچستان میں دہشتگردوں کے حملے میں 4 سکیورٹی اہلکاروں کی شہادت کی شدید مذمت کی ہے۔

    پاکستان میں ایرانی سرحدوں سے دہشت گردی کے خلاف ڈاکٹر عارف علوی نے اپنے مذمتی بیان میں کہا کہ پنجگور میں سکیورٹی فورسز پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتا ہوں اور سکیورٹی فورسز کے 4 اہلکاروں کی شہادت پر گہرا دکھ ہے، حملے سے دہشتگردی کے خلاف قوم کے غیر متزلزل عزم کو نقصان نہیں پہنچ سکتا۔

    صدر مملکت نے شہداء کی خدمات اور وطن کیلئے عظیم قربانی پر خراج عقیدت اور بہادری پر اُنہیں سلام پیش کیا، اس کے علاوہ انہوں نے شہداء کے بلند درجات کی دعا کی اور ان کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا۔

     

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے مذمت بیان میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ بلوچستان میں پاکستان ایران سرحد پر دہشت گردی کے نتیجے میں 4 سکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر شدید مذمت کرتا ہوں۔

    وزیراعظم نے مزید کہا قوم فرض کی ادائیگی میں شہید سکیورٹی اہلکاروں کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے، ہم امید کرتے ہیں کہ ایران اس بات کو یقینی بنائے گا کہ اس کی سرزمین سرحد پار حملوں کیلئے استعمال نہ ہو۔

     

    یادر ہےکہ بلوچستان کے ضلع پنجگور میں دہشت گردوں نے ایران کی حدود سے حملہ کر کے 4 سکیورٹی اہلکاروں کو شہید کر دیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ واقعہ پاک ایران بارڈر کے چکاب سیکٹر پر میں پیش آیا جہاں دہشت گردوں نے ایرانی سر زمین سے سکیورٹی فورسز کو نشانہ بنایا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز کے قافلے کو بارڈر پر گشت کے دوران نشانہ بنایا گیا، حملے میں پاک فوج کے 4 جوان شہید ہوئے، ایران سے حملے میں ملوث دہشت گردوں کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

  • کوئٹہ سمیت مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری، سردی کی شدت میں اضافہ

    کوئٹہ سمیت مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری، سردی کی شدت میں اضافہ

    کوئٹہ:کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بارش اور برفباری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے، سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہوگیا۔ موٹر وے پر مختلف مقامات سے برف ہٹانے کا کام جاری ہے۔شمالی بلوچستان میں بارش اور برفباری کا سبب بننے والا سسٹم داخل ہوگیا، کوئٹہ، چمن، زیارت، مسلم باغ، کان مہتر زئی، قلعہ عبداللہ، کوژک ٹاپ اور خانوزئی سمیت دیگر علاقوں میں بارش اور برفباری ہوئی۔

    شمالی بلوچستان کے بالائی علاقوں میں شدید برفباری کے باعث رابطہ سڑکیں بند ہوگئیں۔ محکمہ پی ڈی ایم اے نے تمام متعلقہ اضلاع میں ہائی الرٹ جاری کردیا، بالائی علاقوں میں شاہراؤں کی بحالی کیلئے ہیوی مشینری اور عملہ پہنچا دیا گیا۔حکام کے مطابق متعلقہ ادارے قومی شاہراؤں سے برف ہٹانے میں مصروف ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کوئٹہ سمیت شمالی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں مزید بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

    رپورٹ کے مطابق کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 4 اور قلات میں منفی 5 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند روز میں بلوچستان کے بالائی علاقوں میں سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگا۔

    دوسری طرف کوئٹہ سمیت صوبے کے سرد علاقوں میں گیس پریشر انتہائی کم ہے، جس کے باعث گھریلو اور کمرشل صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ شہر کے مختلف علاقوں میں بھی کئی کئی گھنٹے بجلی کی لوڈشیڈنگ بھی جاری ہے۔ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق کان مہترزئی اور قلات مستونگ شاہراہ پر ہیوی مشینری کے ذریعے برف ہٹائی جارہی ہے جبکہ کوئٹہ ژوب اور چمن ہائی وے پر موٹروے پولیس نے خصوصی انتظامات کئے ہیں۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ کان مہترزئی کے مقام پر ممکنہ پھسلن سے بچنے کیلئے نمک کا چھڑکاؤ کیا جارہا ہے، شہریوں سے گزارش ہے کہ غیر ضروری سفر نہ کریں، ایمرجنسی کی صورت میں 130 کے ذریعے مدد لی جا سکتی ہے۔

  • بلوچستان میں مالی بحران سنگین،سرکاری ملازمین کی تنخواہ کےپیسےنہیں ہیں:وزیراعلیٰ بلوچستان

    بلوچستان میں مالی بحران سنگین،سرکاری ملازمین کی تنخواہ کےپیسےنہیں ہیں:وزیراعلیٰ بلوچستان

    کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے انکشاف کیا ہےکہ صوبےکا مالی بحران سنگین ہوگیا ہے، صوبے کے پاس سرکاری ملازمین کی تنخواہ کے لیے پیسے نہیں ہیں۔عبدالقدوس بزنجو نے وفاق سے فوری طور پر صوبےکا قومی مالیاتی کمیشن (این ایف سی) ایوارڈ کا حصہ جاری کرنےکا مطالبہ کیا ہے۔

    وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا ہےکہ پیسے نہ ہونے سے صوبےکے ترقیاتی کام ٹھپ ہوکر رہ گئے ہیں، شدید سردی میں سیلاب متاثرین بحالی کے منتظر ہیں، صوبے کو اس کا حصہ مل جائے تو اپنے سیلاب متاثرین کو خود سنبھال سکتے ہیں۔

    عبدالقدوس بزنجو کا کہنا ہےکہ وزیراعظم ان کی بات سمجھ رہے ہیں لیکن متعلقہ محکمے معاملےکو سنجیدہ نہیں لے رہے، وزیراعظم سے اپیل ہےکہ متعلقہ محکموں کے ساتھ کوئٹہ آئیں اور مالی بحران کا خود جائزہ لیں۔

    دوسری جانب وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ بلوچستان کی تمام مشینری برفباری کے دوران متحرک اور فعال ہے، متعلقہ اداروں کی کاوشوں سے قومی شاہراہوں پر ٹریفک کی آمد و رفت برقرار ہے۔

     

     

     

    وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو سے چیف سیکرٹری عبدالعزیز عقیلی نے ملاقات کی، ملاقات میں اہم امور سمیت برف باری کی صورتحال اور امدادی کارروائیوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

    وزیراعلیٰ کو چیف سیکرٹری کی جانب سے برف باری کے علاقوں اور قومی شاہراہوں پر اداروں کی جانب سے جاری کارروائیوں پر بریفنگ دی گئی، ملاقات میں پی ڈی ایم اے، لیویز اور ضلعی انتظامیہ کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔

    دوسری جانب کوئٹہ اور شمالی بلوچستان میں وقفہ وقفہ سے برف باری کا سلسلہ جاری ہے، پی ڈی ایم اے کی جانب سے کوئٹہ مستونگ نوشکی روڈ کو ٹریفک کے کلئیر کر دیا گیا۔

    پی ڈی ایم اے ترجمان کے مطابق ہیوی مشینری کے ذریعے سڑک سے برف ہٹا دی گئی، کوئٹہ چمن کوژک ٹاپ پر بھی برف ہٹانے کا کام جاری ہے، پی ڈی ایم اے نے انتباہ جاری کیا کہ عوام رات کے وقت کوئٹہ چمن اور خانوزئی کی جانب سفر سے گریز کریں۔

  • متحدہ عرب امارات نے 2 ارب ڈالر ڈیپازٹس رول اوور کر دیئے

    متحدہ عرب امارات نے 2 ارب ڈالر ڈیپازٹس رول اوور کر دیئے

    اسلام آباد:وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات نے 2 ارب ڈالر ڈیپازٹس رول اوور کر دیئے ہیں۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے دورہ یو اے ای کے دوران 2 ارب ڈالر رول اوور کرنے کا کہا تھا، اسحاق ڈار نے پاکستان متحدہ عرب امارات دوستی زندہ باد کا نعرہ بھی لگایا۔

     

    دوسری جانب گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد نے بھی متحدہ عرب امارات کی جانب سے 2 ارب ڈالر کے ڈیپازٹس رول اوور کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ جو برآمدکنندگان اپنے بیرونی خریداروں سے سپلائر کریڈٹ یا پراجیکٹ فنانس حاصل کرسکتے ہیں انہیں اسٹیٹ بینک سہولت دے گا، بندرگاہ پر رکے ہوئے کنٹینرز کی مالیت کا اندازہ لگا رہے ہیں۔

    کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں تاجروں سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سٹیٹ بینک نے کہا کہ رکے ہوئے کنٹینرز کے ڈیمریج و ڈیٹینشن کا حل نکالیں گے، تجارتی ایوانوں کی مشاورت سے درآمدات کی ترجیحی فہرست کا ریویو کر کے نئی فہرست جلد مرتب کی جائے گی۔ سٹیٹ بینک میں 2 جنوری سے مشینری امپورٹ کلئیرنس کا کوئی کیس نہیں آیا ہے۔