Baaghi TV

Tag: bol news

  • پی ٹی آئی کی35خالی نشستوں پرضمنی الیکشن میں پی ڈی ایم حصہ نہیں لےگی:فضل الرحمان

    پی ٹی آئی کی35خالی نشستوں پرضمنی الیکشن میں پی ڈی ایم حصہ نہیں لےگی:فضل الرحمان

    پشاور: جمیعت علما اسلام اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے 35 اراکین قومی اسمبلی کی خالی نشستوں پر الیکشن میں پی ڈی ایم حصہ نہیں لے گی۔پشاور میں صحافیوں سے مختصر گفتگو میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پی ڈی ایم ان 35 نشستوں پرالیکشن میں حصہ نہیں لے گی جن کے اسپیکرنے تحریک انصاف کے استعفے منظورکیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم الیکشن میں حصہ کیوں نہیں لے گی اسکی وجہ بعد میں بتائیں گے۔

    الیکشن کمیشن نے (ق) لیگ کو معاملہ جلد دیکھنے کی یقین دہانی کرادی

    واضح رہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے اسد عمر، پرویز خٹک، مراد سعید سمیت پی ٹی آئی کے 35 اراکین کے استعفے منظور کر کے نوٹی فکیشن جاری کیا ہے جس کے بعد الیکشن کمیشن نے بھی مذکورہ اراکین کو ڈی نوٹی فائی کردیا۔ایک روز قبل تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے قومی اسمبلی میں واپسی کا بیان جاری کیا اور کہا تھا کہ ہم اسمبلی میں واپس جاسکتے ہیں جب کہ چند روز قبل انہوں نے وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کا بھی عندیہ دیا تھا اور اس فیصلے کی تحریک انصاف کی اعلیٰ قیادت نے منظوری بھی دی تھی تاہم آج ارکان اسمبلی کے استعفے منظور ہونے کی خبر سامنے آگئی ہے۔

    الیکشن کمیشن نے 25 اراکین پارلیمنٹ کی رکنیت بحال کردی

    جن ارکان کے استعفی منظور کیے گیے ہیں ان میں مراد سعید، عمر ایوب، اسد قیصر، پرویز خٹک، عمران خٹک، شہریار آفریدی، قاسم سوری، نجیب ہارون،ا سلم خان، آفتاب جہانگیر، عطاء اللہ، آفتاب حسین صدیقی، علی حیدر زیدی، عالمگیر خان، سیف الرحمان، فہیم خان، زرتاج گل، شاہ محمود حسین قریشی شامل ہیں، ملک عامر ڈوگر، شفقت محمود، حماد اظہر، ثناء اللہ مستی خیل، فواد احمد، منصور حیات اور دیگر شامل ہیں۔

    کراچی بلدیاتی انتخابات نتائج میں ہیرا پھیری کے خلاف جماعت اسلامی کے ملک بھر میں…

  • سندھ بلدیاتی انتخابات کےنتائج میں تاخیرکا معاملہ ایوان بالا پہنچ گیا

    سندھ بلدیاتی انتخابات کےنتائج میں تاخیرکا معاملہ ایوان بالا پہنچ گیا

    اسلام آباد:سندھ بلدیاتی انتخابات کے نتائج میں تاخیر کا معاملہ ایوان بالاپہنچ گیا ہے اور سینیٹ میں اس حوالے سے گرما گرمی بھی دیکھنے میں آئی ہے ، اس سلسلے میں ہونے والی بحث میں جماعت اسلامی کے سینیٹرمشتاق احمد نےسندھ میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کےنتائج میں تاخیرپرشدید غصے کا اظہارکیا اورمکمل نتائج نہ آنے پر تحفظات کا اظہاربھی کیا

    عمران خان ن لیگ اور ق لیگ کے ارکان کا ضمیر خریدنے کے لیے بولیاں لگا رہے ہیں.…

    سینیٹر مشتاق احمد نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے ابھی تک نتائج کا اعلان نہیں کیا سندھ میں بدترین دھاندلی ہوئی ہے،الیکشن کمیشن اتنا اہل نہیں کہ بلدیاتی انتخابات بھی کرا سکے،بلدیاتی انتخابات میں سندھ حکومت الیکشن کمیشن پر اثر انداز ہوئی ہے، انہوں نے عوام کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا ہے، یہ کسی صورت قبول نہیں،

    الیکشن کمیشن نے 25 اراکین پارلیمنٹ کی رکنیت بحال کردی

    سینیٹرمشتاق احمد نےکہا کہ سندھ میں بیلیٹ پیپر کےتقدس کو پامال کیاگیا ہے،بلدیاتی انتخابات کے نتائج باقاعدہ تبدیل کیےگئے ہیں،سندھ حکومت الیکشن کمیشن پر اثر انداز ہوئی ہے،سندھ حکومت نے کراچی کا مئیر حاصل کرنے کے لیے اپنا اثر رسوخ استمعال کیا ہے،عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنا جمہوریت پر حملہ کرنا ہے،ان کا کہنا تھا کہ عوام اس عمل کو برداشت نہیں کرے گی،

    الیکشن کمیشن نے (ق) لیگ کو معاملہ جلد دیکھنے کی یقین دہانی کرادی

    دوسری طرف جماعت اسلامی نے فیصلہ کیا ہےکہ کراچی میں پیپلز پارٹی سمیت سب سے بات ہوگی لیکن میئر جماعت اسلامی کا ہوگا۔لاہور میں امیرجماعت اسلامی سراج الحق کی زیرصدارت جماعت اسلامی کا اجلاس ہوا جس میں سراج الحق، امیر العظیم اور حافظ نعیم الرحمان نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی، اجلاس میں کراچی کے بلدیاتی الیکشن اور اس کے نتائج پربحث کی گئی۔

    ذرائع کے مطابق اجلاس میں کہا گیا کہ کراچی کی مزید 9 جیتی ہوئی سیٹوں کا مکمل نتیجہ جماعت اسلامی کے پاس ہے، جب تک ان 9 سیٹوں کا فیصلہ حق میں نہیں آتا، میئر کے چناؤ کی بات آگے نہیں بڑھے گی۔اجلاس میں کہا گیا کہ میئر شپ کے لیے تمام جماعتوں سے بات کرنےکا آپشن موجود ہے،مسلم لیگ ن، آزاد اور دوسری جماعتوں سے بھی بات کی جائےگی، پیپلزپارٹی سے بھی بات کے لیے تیار ہیں لیکن میئر جماعت اسلامی کا ہوگا۔

  • اسپیکر قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی کے 35 ارکان کے استعفے منظور کرلئے

    اسپیکر قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی کے 35 ارکان کے استعفے منظور کرلئے

    اسلام آباد:اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف نے پاکستان تحریک انصاف کے 35 ارکان کے استعفے منظور کرلئے۔اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف کی جانب سے پی ٹی آئی کے 35 ارکان کے استعفے منظور ہونے کے بعد الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ان ارکان کو ڈی نوٹیفائی کردیا۔

    جن ارکان کے استعفے منظور کئے گئے ہیں الیکشن کمیشن کی جانب سے ڈی نوٹیفائی کئے گئے ارکان قومی اسمبلی میں عمر ایوب، مراد سعید، اسد قیصر، پرویز خٹک، عمران خٹک ،شہریار آفریدی، علی امین خان، نور الحق قادری، راجہ خرم شہزاد نواز کو ڈی نوٹیفائی کردیا

    ذرائع کے حوالےسے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ علی نواز خان، اسد عمر، صداقت علی خان، غلام سرور خان، شیخ راشد شفیق ،شیخ راشد احمد، منصور حیات خان، فواد احمد، ثناءاللہ خان، حماد اظہر،شفقت محمود خان، عامر ڈوگر، شاہ محمود قریشی، زرتاج گل، فہیم خان، سیف الرحمن کو ڈی نوٹیفائی کردیا گیا

    دیگرمیں عالمگیر خان، علی حیدر زیدی، آفتاب حسین صدیقی، عطااللہ، آفتاب جہانگیر،اسلم خان، نجیب ہارون، قاسم سوری، عالیہ حمزہ ملک اور کنول شوزب کو ڈی نوٹیفائی کردیا گیا

    اس سے پہلے پاکستان تحریک انصاف نے قومی اسمبلی میں واپسی کےلیے واضح اشارہ دیا تھا ،لاہور میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی زیرصدارت اجلاس کے بعد فواد چوہدری نے میڈیا کو بتایا کہ پرویزخٹک کی سربراہ میں پارلیمانی کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے۔

    سابق وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پارلیمانی کمیٹی قومی اسمبلی میں تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر، لیڈر آف اپوزیشن اور چیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی کے چیئرمین کےلیے نامزدگیاں کریں گے۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ہماری خواہش ہے کہ وفاقی حکومت ہمارے ساتھ بیٹھے اور انتخابی اصلاحات لائے، بیٹھ کر الیکشن کا فریم ورک طے کریں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ قومی اسمبلی میں کب جانا ہے اس کے بارے میں ابھی طے نہیں کیا۔

    پاکستان تحریک انصاف نے سندھ کے بلدیاتی انتخابات کو مسترد کردیا۔ فواد چوہدری نے مطالبہ کیا کہ ان الیکشن میں دھاندلی کی مکمل تحقیقات کروائی جائے۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کو پہلے تاخیر کا شکار کروایا گیا، پھر وفاقی اور سندھ حکومت سندھ کے شہریوں کو ڈراتی رہیں۔ کراچی کے انتخابات کو جس طریقے سے متاثر کیا گیا وہ سب کے سامنے ہے۔ فواد چوہدری نے کہا کہ 3 دن تک کراچی میں بلدیاتی انتخابات کے نتائج کو روکا گیا، اگر ای، وی، ایم سسٹم ہوتا تو الیکشن میں اس طرح دھاندلی نہ ہوتی۔

     

    رہنما تحریک انصاف نے مزید کہا کہ کچھ دیر کے بعد خیبرپختونخوا اسمبلی کی تحلیل کی سمری گورنر خیبر پختونخوا کو بھجوا دی جائے گی۔ پنجاب اور خیبر پختونخوا کی اسمبلی تحلیل کرنے ک وعدہ کیا تھا وہ پورا کر دیا ہے۔

  • کراچی بلدیاتی انتخابات نتائج میں ہیرا پھیری کے خلاف جماعت اسلامی کے ملک بھر میں مظاہرے

    کراچی بلدیاتی انتخابات نتائج میں ہیرا پھیری کے خلاف جماعت اسلامی کے ملک بھر میں مظاہرے

    کراچی :کراچی بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی اور نتائج میں تبدیلی کے خلاف اسلام آباد، پشاور،ملتان اور لاہور میں الیکشن کمیشن کے دفتر کے باہر اور ملک بھر میں احتجاج کیا۔پشاور میں احتجاجی ریلی کی قیادت امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کی۔ امیر جماعت اسلامی سراج لاحق نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کراچی کے بلدیاتی انتخابات کے نتائج میں تاخیر پر سیاسی جماعتوں نے اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے، کراچی میں تیسرے نمبر پر آنے والی جماعت تحریک انصاف نے تاخیر کو دھاندلی کا حربہ قرار دیا ہے اور یہی موقف دوسرے نمبر پر نشستیں حاصل کرنے والی جماعت اسلامی کا بھی ہے

    الیکشن کمیشن نے (ق) لیگ کو معاملہ جلد دیکھنے کی یقین دہانی کرادی

    امیر جماعت اسلامی نے کل الیکشن کمیشن کے رویے کے خلاف احتجاج کی کال دی۔ سارا دن ملک کے مختلف شہروں میں احتجاج جاری رہا۔ لاہور میں صوبائی الیکشن کمیشن کے دفتر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس کی قیادت امیر جماعت اسلامی وسطی پنجاب مولانا جاوید قصوری، امیر ضلع لاہور ضاءالدین انصاری نے کی۔ لاہور کے کارکنان کی بڑی تعداد مظاہرے میں شامل ہوئی۔ صوبائی الیکشن کمیشنر کو احتجاجی مراسلہ دیا۔

    گلشن معمار بلاک ڈی پاکستان تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی میں تصادم

    امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی کال پرپنجاب کے شہروں ملتان، اوکاڑہ، ساہیوال،رحیم یارخان،خان پور، مظفر گڑھ میں احتجاجی مظاہرے اورریلیاں نکالی گئی جس میں کراچی انتخابات کے حوالے سے الیکشن کمیشن کے رویے کے خلاف بھرپور احتجاج کیا گیا۔جیکب آباد ملک بھرکی طرح سندھ کےشہروں میں بھی سندھ حکومت اورالیکشن کمیشن کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔ کوٹ ادو،تھرپارکر، میہڑضلع دادو اور کندھکوٹ،لاڑکانہ،بدین سمیت مختلف شہروں میں جماعت اسلامی کے کارکنان سراپا احتجاج ہیں خیبر پختون خواہ میں بھی دیر لوئر،نوشہرہ پشاور سمیت شہروں میں احتجاج کیا گیا۔

    عمران خان ن لیگ اور ق لیگ کے ارکان کا ضمیر خریدنے کے لیے بولیاں لگا رہے ہیں.…

    اسلام آباد میں جماعت اسلامی کے زیراہتمام الیکشن کمیشن کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، مظاہرے میں نائب امیر جماعت اسلامی میاں اسلم، امیر جے آئی اسلام آباد نصراللہ رندھاوا نے شرکت کی، امیر جماعت اسلامی پنجاب طارق سلیم سمیت مظاہرین کی بڑی تعداد نے ہاتھوں میں پارٹی پرچم اٹھاکر الیکشن کمیشن کے خلاف نعرے بازی کی، مظاہرین نے پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا۔

  • حمزہ شہباز نےنگران وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے2 نام گورنرکوبھجوا دیئے

    حمزہ شہباز نےنگران وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے2 نام گورنرکوبھجوا دیئے

    اسلام آباد: پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز شریف نے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کے لئے دو نام گورنر محمد بلیغ الرحمان کو بھجوا دیئے۔اطلاعات ہیں‌ کہ حمزہ شہباز شریف کی جانب سے سید محسن رضا نقوی اور احد چیمہ کے نام نگران وزیراعلیٰ کے لیے بھجوائے گئے، حمزہ شہباز نے مزید روابط کے لیے ملک احمد خان کو فوکل پرسن مقرر کر دیا۔

    دوسری جانب پنجاب میں نگران سیٹ اپ بارے مشاورت کیلئے وزیر اعظم شہباز شریف نے آصف علی زرداری اور چودھری شجاعت کو ٹیلی فون کیا۔شہباز شریف نے جمعیت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے بھی رابطہ کیا، صوبے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے تجویز کردہ ناموں پر اعتماد میں لیا۔


    اس سے قبل میڈیا سے گفتگو میں وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی اور اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کے نمائندے ملک احمد خان کا کہنا ہے کہ نگران وزیراعلیٰ کے لیے وزیراعظم سے مشاورت مکمل کر لی ہے، آصف زرداری سے مشاورت کے بعد آج شام تک 3 نام گورنر پنجاب کو ارسال کر دیئے جائیں گے۔

    وزیراعظم کی جانب سے بھی سابق صدر آصف علی زرداری، چوہدری شجاعت اور جمعیت علمائے اسلام فضل الرحمان (ف) گروپ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا۔اس موقع پر تینوں رہنماوں نے ن لیگ کو وزیراعلیٰ کے نام دینے کا مینڈیٹ دے دیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے تینوں قومی رہنماوں کا شکریہ ادا کیا۔

    خیال رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالہیٰ نے دو روز قبل ہی احمد نواز سکھیرا، نصیر احمد خان اور ناصر سعید کھوسہ کے نام نگراں وزیراعلیٰ کیلئے دیدیے ہیں۔

  • بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی ناقص کارکردگی؛ 1 سال میں قومی خزانے کو 292 ارب روپے کا نقصان

    بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی ناقص کارکردگی؛ 1 سال میں قومی خزانے کو 292 ارب روپے کا نقصان

    بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی ناقص کارکردگی؛ 1 سال میں قومی خزانے کو 292 ارب روپے کا نقصان

    نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے اپنی سالانہ رپورٹ میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی ناقص کارکردگی کا پول کھول دیا۔ نیپرا نے مالی سال 22-2021 میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی سالانہ کارکردگی رپورٹ جاری کردی ہے۔ جس میں ڈسکوز کی ناقص کارکردگی کے حوالے سے کئی انکشافات کئے گئے ہیں۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے ایک سال میں قومی خزانےکو تقریبا 292 ارب روپے کا نقصان پہنچایا، ملک کا 170 ارب روپے کا نقصان صرف کم وصولیوں کی مد میں کیا جب کہ لائن لاسز سے 122 ارب روپے کا ٹیکہ لگایا گیا۔ قومی خزانے کو سب سے زیادہ 63 ارب روپے کا نقصان پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی (پیسکو) نے پہنچایا، لوڈشیڈنگ میں بھی یہی کمپنی سرفہرست رہی ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    پاکستان کو درپیش چیلنج سے نکال کر اپنے پاﺅں پر کھڑا کریں گے۔ وزیر اعظم
    قیادت کرنے سے ہی آتی ہے کوئی نیچرل یا پیدائشی کپتان نہیں ہوتا. وسیم اکرم
    عدالت نے معروف قانون دان لطیف آفریدی کے قتل کے ملزم کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا
    مس ایل سلواڈور کی مقابلہ حسن میں بٹ کوائن والے لباس میں شرکت
    حافظ نعیم الرحمٰن الیکشن کمیشن پر الزامات نہ لگائیں،صوبائی الیکشن کمشنر
    الیکشن کمیشن نے (ق) لیگ کو معاملہ جلد دیکھنے کی یقین دہانی کرادی
    عوام نے نام نہاد مقبول لیڈرز کا پول کھول دیا ہے. بلاول بھٹو زرداری

    رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ گزشتہ مالی سال کے دوران کرنٹ لگنے سے 196 قیمتی انسانی جانیں ضائع ہوئیں، جو کہ اس سے پچھلے سال کے مقابلے میں 11 فیصد زیادہ ہے۔ نیپرا نے بجلی کمپنیوں کی مایوس کُن کارکردگی کا تفصیلی احوال بتانے کے بعد تجویز دی ہے کہ ان کو صوبوں کے حوالے کر دیا جائے۔

  • الیکشن کمیشن نے (ق) لیگ کو معاملہ جلد دیکھنے کی یقین دہانی کرادی

    الیکشن کمیشن نے (ق) لیگ کو معاملہ جلد دیکھنے کی یقین دہانی کرادی

    الیکشن کمیشن نے (ق) لیگ کو معاملہ جلد دیکھنے کی یقین دہانی کرادی

    الیکشن کمیشن نے (ق) لیگ کو معاملہ جلد دیکھنے کی یقین دہانی کرادی. مسلم لیگ (ق) نے الیکشن کمیشن سے پارٹی سربراہی سے متعلق کیس کا محفوظ فیصلہ جلد سنانے کی استدعا کردی، الیکشن کمیشن نے (ق) لیگ کو معاملہ جلد دیکھنے کی یقین دہانی کرادی۔

    مسلم لیگ (ق)کے رہنما کامل علی آغا کے وکیل عامرسعید الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے اورمؤقف اپنایا کہ چوہدری شجاعت اورطارق بشیرچیمہ کو پارٹی عہدوں سے ہٹانے کا کیس الیکشن کمیشن میں ہے، الیکشن کمیشن کی جانب سے اس کیس کا محفوظ فیصلہ تاحال نہیں سنایا گیا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    پاکستان کو درپیش چیلنج سے نکال کر اپنے پاﺅں پر کھڑا کریں گے۔ وزیر اعظم
    قیادت کرنے سے ہی آتی ہے کوئی نیچرل یا پیدائشی کپتان نہیں ہوتا. وسیم اکرم
    عدالت نے معروف قانون دان لطیف آفریدی کے قتل کے ملزم کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا
    مس ایل سلواڈور کی مقابلہ حسن میں بٹ کوائن والے لباس میں شرکت
    حافظ نعیم الرحمٰن الیکشن کمیشن پر الزامات نہ لگائیں،صوبائی الیکشن کمشنر

    انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب اسمبلی کی تحلیل کے باعث سیاسی گہما گہمی ہے،پنجاب اسمبلی کے انتخابات کے حوالے سے مسلم لیگ ق کی جانب سے امیدواروں کو ٹکٹ جاری کرنے ہیں، اس لئے پارٹی سربراہی سے متعلق محفوظ فیصلہ جلد سنایا جائے۔ واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے (ق) لیگ کی سربراہی سے متعلق درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کیا گیا تھا۔

  • عوام نے نام نہاد مقبول لیڈرز کا پول کھول دیا ہے. بلاول بھٹو زرداری

    عوام نے نام نہاد مقبول لیڈرز کا پول کھول دیا ہے. بلاول بھٹو زرداری

    عوام نے نام نہاد مقبول لیڈر کا پول کھول دیا ہے. بلاول بھٹو زرداری

    چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ عوام نے ووٹ کی طاقت سے نام نہاد مقبول لیڈروں کا پول کھول دیا ہے۔ الیکشن کمیشن کی طرف سے بلدیاتی انتخابات کے نتائج کے اعلان کے بعد اپنے ایک بیان میں بلاول بھٹو نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کے بعد باضابطہ ثابت ہوگیا پیپلزپارٹی سندھ کے شہری اور دیہی علاقوں کی واحد سب سے بڑی جماعت ہے۔

    انہوں نے کہا کہ کراچی اور حیدرآباد کے عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے جیالے امیدواروں کو ووٹ دے کر منتخب کیا ہے اور جیتنے والے تمام جیالے امیدواروں کی ذمہ داری ہے وہ عوام کے اعتماد پر پورا اترنے کیلئے اپنی بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں۔ وزیرخارجہ نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی وفاق کی زنجیر ہے اور کراچی میں پی پی پی کی جیت پورے ملک کی فتح ہے۔ بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ کراچی اور حیدرآباد کی ترقی کے لئے تمام سیاسی اکائیوں کا مل کر کام کرنا عوام کی خوش حالی کی وجہ بنے گا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    پاکستان کو درپیش چیلنج سے نکال کر اپنے پاﺅں پر کھڑا کریں گے۔ وزیر اعظم
    قیادت کرنے سے ہی آتی ہے کوئی نیچرل یا پیدائشی کپتان نہیں ہوتا. وسیم اکرم
    عدالت نے معروف قانون دان لطیف آفریدی کے قتل کے ملزم کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا
    مس ایل سلواڈور کی مقابلہ حسن میں بٹ کوائن والے لباس میں شرکت
    حافظ نعیم الرحمٰن الیکشن کمیشن پر الزامات نہ لگائیں،صوبائی الیکشن کمشنر

    ان کا کہنا تھا کہ عوام نے پیپلزپارٹی کے امیدواروں کو منتخب کرکے سندھ حکومت کی کارکردگی پر اعتماد کا اظہار کیا ہے، جئے بھٹو کے نعروں سے گونجتے کراچی اور حیدرآباد نے نفرت کی سیاست کرنے والوں کو مسترد کردیا ہے۔

  • خیبر پختونخوا اسمبلی کی تحلیل کیلیے سمری آج ارسال کرینگے. وزیراعلیٰ محمود خان

    خیبر پختونخوا اسمبلی کی تحلیل کیلیے سمری آج ارسال کرینگے. وزیراعلیٰ محمود خان

    خیبر پختونخوا اسمبلی کی تحلیل کیلیے سمری آج ارسال کرینگے، وزیراعلیٰ کے پی

    وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے واضح کیا ہے کہ صوبائی اسمبلی کی تحلیل کے لیے سمری آج ہی ارسال کریں گے۔ صوبائی کابینہ کے 86ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ چار سال انتہائی خوش اسلوبی سے گزرے جس کے لیے تمام کابینہ اراکین، حکومتی اور اپوزیشن اپم پی ایز اور بیوروکریسی کا شکر گزار ہوں۔

    محمود خان نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے عوام کا خصوصی شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے مجھ پر اعتماد کیا، ملکی مفاد میں خیبر پختونخوا اسمبلی آج ہی تحلیل کریں گے۔ وزیراعلیٰ کے پی نے کہا کہ آنے والے عام انتخابات میں پورے ملک میں دو تہائی اکثریت سے حکومت قائم کریں گے، امپورٹڈ حکمرانوں کے باعث ملک میں عدم استحکام ہے اور کرپٹ ٹولے سے چھٹکارا ناگزیر ہو چکا ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    پاکستان کو درپیش چیلنج سے نکال کر اپنے پاﺅں پر کھڑا کریں گے۔ وزیر اعظم
    قیادت کرنے سے ہی آتی ہے کوئی نیچرل یا پیدائشی کپتان نہیں ہوتا. وسیم اکرم
    عدالت نے معروف قانون دان لطیف آفریدی کے قتل کے ملزم کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا
    مس ایل سلواڈور کی مقابلہ حسن میں بٹ کوائن والے لباس میں شرکت
    حافظ نعیم الرحمٰن الیکشن کمیشن پر الزامات نہ لگائیں،صوبائی الیکشن کمشنر

    دوسری جانب، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں خیبر پختونخوا اسمبلی کی تحلیل کے معاملے پر مشاورت ہوئی۔ اجلاس میں صوبائی اسمبلی آج ہی تحلیل کرنے کا فیصلہ ہوا، وزیراعلیٰ محمود خان آج رات 10 بجے گورنر کو سمری بھیج دیں گے.

  • الیکشن کمیشن نے 25 اراکین پارلیمنٹ کی رکنیت بحال کردی

    الیکشن کمیشن نے 25 اراکین پارلیمنٹ کی رکنیت بحال کردی

    الیکشن کمیشن نے 25 اراکین پارلیمنٹ کی رکنیت بحال کردی

    مالیاتی گوشوارے جمع کرانے الیکشن کمیشن نے 25 اراکین پارلیمنٹ کی رکنیت بحال کردی ہے۔ معطل271 اراکین پارلیمان میں سے 25 اراکین اسمبلی کی رکینت بحال کردی گی، الیکشن کمیشن نے مالیاتی گوشوارے جمع کرانے پر اراکین کی رکنیت بحال کی ہے۔

    الیکشن کمیشن کے مطابق بحال ہونے والے اراکین میں قومی اسمبلی کے 21 اور سینیٹ کے 4ارکان شامل ہیں۔ وزیردفاع خواجہ آصف،اپوزیشن لیڈرراجہ ریاض ،چیئرمین پی اے سی نورعالم خان ،شزہ فاطمہ خواجہ، مسرت آصف خواجہ ،رضا ربانی کھر، شاہدرہ رحمانی اور سید باسط احمد کی رکنیت بحال ہوگئی۔ اس کے علاوہ سینیٹراحمد خان اورسینیٹرانوارالحق کاکڑکی رکنیت بھی بحال کردی گئی ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    پاکستان کو درپیش چیلنج سے نکال کر اپنے پاﺅں پر کھڑا کریں گے۔ وزیر اعظم
    قیادت کرنے سے ہی آتی ہے کوئی نیچرل یا پیدائشی کپتان نہیں ہوتا. وسیم اکرم
    عدالت نے معروف قانون دان لطیف آفریدی کے قتل کے ملزم کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا
    مس ایل سلواڈور کی مقابلہ حسن میں بٹ کوائن والے لباس میں شرکت
    حافظ نعیم الرحمٰن الیکشن کمیشن پر الزامات نہ لگائیں،صوبائی الیکشن کمشنر

    الیکشن کمیشن نے گزشتہ روز مقررہ وقت گزرنے کےباوجود مالیاتی گوشوارے جمع نہ کرانے پر 271 اراکین قومی اسمبلی ، سینیٹر اورصوبائی اسمبلی اراکین کی رکنیت معطل کردی،جس کی وجہ سے معطل ممبران اجلاسوں میں شریک نہیں ہوسکیں گے اس کے ساتھ ساتھ اعتماد کے ووٹ سمیت قانون سازی میں بھی شریک نہیں ہوسکیں گے ۔