Baaghi TV

Tag: bold actress

  • بولڈ مناظر شوٹ کروانے کےلئے میرے کپڑے تک پھاڑ دئیے گئے عرفی جاوید کا دعوی

    بولڈ مناظر شوٹ کروانے کےلئے میرے کپڑے تک پھاڑ دئیے گئے عرفی جاوید کا دعوی

    بالی وڈ کی معروف اداکارہ عرفی جاوید نے اپنے حالیہ انٹرویو میں‌دعوی کیا ہے کہ وہ ایک ویب سیریز میں کام کررہی تھیں اس کی ڈائریکٹر ایک خاتون تھیں انہوں نے بولڈ مناظر شوٹ کروانے کےلئے ان کے کپڑے تک پھاڑ دئیے تھے . انہوں نے کہا کہ میرے ساتھ متعدد مرتبہ ایسا سلوک کیا گیا کہ جس پر مجھے بہت دکھ ہوا. مجھے پہلے تکلیف ہوتی تھی لوگوں کی باتیں سن کر لیکن اب میں ان کی باتوں کی فکر نہیں کرتی کیونکہ مجھے پتہ ہے کہ میں نے کیسے جینا ہے کیسے رہنا ہے. لہذا جس کو جو بات کرنی ہے وہ کرتا رہے . انہوں نے یہ بھی بتایاکہ ان کے گھر میں بہت سخت ماحول تھا وہ اداکارہ بننا چاہتی تھیں جس کی ان کو اجازت نہیں تھی.

    یہی وجہ ہے کہ وہ اپنی دو بہنو‌ں کے ساتھ گھر سے بھاگ گئیں تھیں اور گھر سے بھاگ کر ممبئی چلی گئیں تھیں وہاں انہوں نے بہت سارے آڈیشنز دئیے اور پھر ان کو ٹی وی میں چھوٹا موٹا کام ملنا شروع ہو گیا. ”انہوں نے بتایا کہ انہوں نے یہ مقام حاصل کرنے کےلئے بہت محنت کی ہے ل”وگ میری محنت کو کس نظر سے دیکھتے ہیں مجھے اسکی بھی پرواہ نہیں رہی . ہر انسان کو اسکی مرضی کے مطابق جینے کا حق ہے میں وہ حق استعمال کررہی ہوں کسی کو تکلیف ہے تو اپنی تکلیف اپنے پاس رکھے.

     

    ندا یاسر آن لائن شاپنگ کرکے ہو گئیں پریشان

    5 کروڑ میں وکالت کی ڈگری خریدنے کا الزام غلط ہے ماورا حسین

    میں کم عمری میں شادی کے حق میں ہوں سنگیتا

  • عرفی جاوید کی ائیر پورٹ پر تنبیہ کرنے والے شخص سے لڑائی

    عرفی جاوید کی ائیر پورٹ پر تنبیہ کرنے والے شخص سے لڑائی

    معروف بالی وڈ‌ اداکارہ عرفی جاوید جواپنے بولڈ ڈریسز کی وجہ سے جانی جاتی ہیں ، ان کا سامنا ہو گیا حال ہی میں ائیر پورٹ پر ایک ایسے شخص سے جس نے سنا دی ان کو کھری کھری.اور کہا کہ تم نے کیسا لباس پہنا ہوا ہے ، اس پر عرفی نے کہا کہ تیرے باپ کا کیا جاتا ہے، اس پر اس شخص نے کہا کہ تم انڈیا کا نام خراب کررہی ہو، یہ غلط ہے ، ایسا نہیں ہونا چاہیے. اس پر عرفی جاوید بھڑک اٹھیں انہوں نے اس شخص سے کہا کہ اپنی حد میں رہو ، تمہیں کیا تکلیف ہے میں جو مرضی پہنوں.

    اس موقع پر عرفی جاوید کی ایک دوست بھی ان کے ساتھ موجود تھیں انہوں نے بھی اس شخص کو سنا دی کھری کھری اور وہ عرفی جاوید کو روکتی رہیں کہ اس شخص کو جواب مت دیں، لیکن ”عرفی جاوید یہی کہتی رہیں کہ جائو اپنا کام کرو”، میرا جو دل آئیگا میں پہنوں گی .یاد رہے کہ یہ پہلی بار نہیں ہے کہ عرفی جاوید کو کسی نے ان کی ڈریسنگ کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنایا ہوا اس سے پہلے بھی ان کو نہ صرف دھمکیاں‌مل چکی ہیں بلکہ ان کو ہر طرح‌سے روکنے کی کوشش کی گئی ہے کہ وہ اپنی ڈریسنگ چینج کریں لیکن انہوں نے ایسا نہیں کیا.

    لیاری سے فٹبال کی ٹیم تیار کرنا چاہتا ہوں فیروز خان

    دلیپ کمار کو بارش کا موسم بہت پسند تھا سائرہ بانو کی پوسٹ

    میں جب درزی تھا تب بھی خوش تھا آج آرٹسٹ ہوں تو آج بھی خوش …

  • عرفی کی فیملی عرفی کے ساتھ نظر آئیں تو میڈیا حیران ر ہ گیا

    عرفی کی فیملی عرفی کے ساتھ نظر آئیں تو میڈیا حیران ر ہ گیا

    بالی وڈ‌ کی بولڈ اداکارہ عرفی جاوید کی حال ہی میں ایک وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ اپنی نانی ، والدہ اور بہن کے ہمراہ ہیں، عرفی نے اپنی فیملی کے ساتھ میڈیا کے سامنے جب اینٹری دی تو میڈیا حیران رہ گیا کیونکہ انکی ماں بہن اور نانی ان کےساتھ تھی، میڈیا کے حیران ہونے کی وجہ یہ تھی کہا کہ عرفی کے حوالے سے اکثر یہ میڈیا پر خبریں چلتی رہی ہیں کہ ان کی فیملی ان سے ناراض ہیں اور ان سے نہیں ملتی، تاہم عرفی جاوید نے ہمیشہ کہا کہ میری فیملی مجھ سے رابطے میں ہے.

    ”عرفی کا یہ دعوی سچ ثابت ہو گیا ہے کہ ان کی فیملی ان کے ساتھ رابطے میں ہے.” عرفی جاوید کی نانی ، والدہ اور بہن کافی خوش دکھائی دے رہی تھیں. نانی نے روایتی لباد پہن رکھا تھا جبکہ والدہ اور بہن نے زرا روایتی سے ہٹ کر لباس زیب تن کر رکھا تھا . یاد رہے کہ بولڈ ڈریسز عرفی جاوید کی پہچان ہیں اور وہ اس وجہ سے کافی تنقید کا نشانہ بھی بنی رہتی ہیں لیکن وہ لوگوں کی اس قسم کی تنقید کی پرواہ نہیں کرتیں تو انہوں نے جیسے زندگی گزارنی ہے وہ اس پر توجہ دیتی ہیں.

    ماہرہ کے کام کے ایتھکس نہیں پسند نادیہ افگن

    امیتابھ اور ابھیشک کا ریکارڈ

    بلال لاشاری کس ہیرو کے ساتھ فلم کرنے کے ہیں خواہشمند

  • عرفی جاوید کے والد نے خود کشی کرنے کی دھمکی کیوں دی؟‌

    عرفی جاوید کے والد نے خود کشی کرنے کی دھمکی کیوں دی؟‌

    بالی وڈ کی معروف اداکارہ عرفی جاوید جن کے کریڈٹ پر خاص کام نہیں ہے لیکن بولڈ ڈریسز ان کا کریڈٹ ہیں اور یہی ان کی پہچان بھی ہیں .عرفی جاوید نے کہا کہ ایسا نہیں ہے کہ مجھے بولڈ ڈریسز پہننے کاشوق ابھی پیدا ہوا ہے ، جب میں 15 سال کی تھی اس وقت سے مجھے یہ شوق تھا ، میرے گھر میں مکمل لباس پہننے کو کہا جاتا تھا باہر جانا ہے تو خود کو چادر سے ڈھک کر جانا ہے، لیکن میں‌ اپنے اس شوق کو پورا کرنے کے لئے کچھ نہ کچھ کر لیتی تھی، ایک دن میں نے جینز اور شرٹ پہن کر کچھ تصاویر کسی نہ کسی طرح بنوا لیں اور فیس بک پر ڈال دیں اور وہ تصاویر میرے والد

    کے ہاتھ لگ گئیں جس کے بعد انہوں نے مجھے بہت مارا ، اور کہا کہ خود کشی کر لوں گا اگر تم نے دوبارہ ایسا کیا تو . لیکن میں کیا کرتی مجھے تو اپنے سارے شوق پورے کرنے تھے اپنی زندگی اپنے طریقے سے جینی تھی اس لئے میں نے گھر ہی چھوڑ دیا اور آج اپنی زندگی اپنے طریقے سے جی رہی ہوں اور بہت خوش ہوں. ماں باپ نے ٔپیدا کیا ہے اس کا مطلب یہ نہیں کہ سانس بھی ان کی مرضی سے لیا جائے.