Baaghi TV

Tag: bollywood actor

  • امیتابھ بچن نے فلم قلعی کے سیٹ پر زخمی ہونے کےوقت کو کیا یاد

    امیتابھ بچن نے فلم قلعی کے سیٹ پر زخمی ہونے کےوقت کو کیا یاد

    فلم قلعی جو کہ 1982 میں بنی تھی اس میں مرکزی کردار امیتابھ بچن نے ادا کیا تھا اس کے ڈائریکٹر منموہن دیسائی اور رائٹر قادر خان تھے. امیتابھ بچن نے قلعی کا کردار ادا کیا جسے بہت پسند کیا گیا . لیکن اس فلم کی شوٹنگ کے دوران ایک خوفناک حادثہ پیش آیا اور امیتابھ بچن شدید زخمی ہو گئے. انہیں بہت ساری چوٹیں لگیں یہاں تک کہ ان کو ہسپتا ل داخل کروانا پڑا. دوسری طرف امیتابھ بچن کے مداح بھی ہوئے کافی پریشان اور انہوں نے دعائیں کیں کہ انکا پسندیدہ سٹار ٹھیک ہوجائے.

    امیتابھ بچن نے اپنے حالیہ انٹرویو میں اس حادثے کو یاد کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں شوٹنگ کررہا تھا اور اسی دوران یہ حادثہ پیش آیا مجھے چھلانگ لگانی تھی اور میں غلط چھلانگ لگا بیٹھا جس کی وجہ سے میں‌صحت کے مسائل سے بھی بعد میں گزرا. انہوں نے کہا کہ مجھے شدید زخم آنے کی وجہ سے میرے مداح پریشان ہو گئے اور انہوں نے جس طرح سے میرے لئے دعائیں کیں میں آج بھی ان کی اس محبت کا قرضدار ہوں. میں یہ قرض کبھی نہیں اتار سکتا میں تو یہ کہوں گا کہ آج میں جو کچھ بھی ہوں اپنے مداحوں کی محبت کی وجہ سے ہوں ” انکی محبت نہ ہوتی تو آج میں‌اس مقام پر نہ ہوتا جہاں‌ہوں. ”

  • منوج باجپائی غصیلے کیوں ہیں؟

    منوج باجپائی غصیلے کیوں ہیں؟

    بالی وڈ اداکار منوج باجپائی جو بڑی تعداد میں فین فالونگ رکھتے ہیں، انہوں نے جب بھی جو بھی کردار کیا اس میں حقیقت کے رنگ بھر دئیے، منوج باجپائی سنجیدہ طبیعت کے مالک لگتے ہیں ، اور ان کے بارے میں یہ بھی کہا جا تا ہے کہ وہ بہت غصیلے ہیں، اداکار نے ان دونوں باتوں پر وضاحت دیتے ہوئے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہےکہ ہاں میں غصیلہ ہوں اور یہ غصہ کرنے کی عادت کا بھی ایک پس منظر ہے. میرے والد کا انتقال بہت جلدی ہو گیا تھا میں‌محض 12 برس کا تھا جب ایسا ہوا،. ان کے انتقال کے بعد مجھ پر تمام تر ذمہ داریاں آن پڑیں. اپنے سے چھوٹے بہن بھائیوں کا

    خیال ان کو پڑھانا لکھانا ان کی ضروریات پوری کرنے کے عمل نے مجھے تھوڑا تلخ بھی بنا دیا تھا. بعض اوقات مجھے والد کی طرح سختی دکھا کر فیصلے کرنے پڑتے تھے. لیکن وقت کے ساتھ ساتھ اس غصے میں کافی حد تک کمی آ گئی ہے. رہی بات سنجیدہ ہونے کی تو میں جتنا سنجیدہ نظر آتا ہوں اتنا ہوں نہیں لیکن کسی حد تک مجھے سنجیدہ کہا جا سکتا ہے. اداکار نے کہا کہ وقت اور ھالات ان کو بعض اوقات تلخ بنا دیتے ہیں اور میرے ساتھ بھی کچھ ایسا ہی ہوا.

  • عامر خان 58 سال کے ہو گئے

    عامر خان 58 سال کے ہو گئے

    بالی وڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان ہو گئے ہیں 58 برس کے. آج وہ اپنی 58 ویں سالگرہ منا رہے ہیں. عامر خان بالی وڈ کے اداکار، فلم ڈائریکٹر اور کامیاب پروڈیوسر ہیں.اپنے 30 سالہ کیرئیر کے دوران انہوں نے متعدد فلموں میں‌نہ صرف اداکاری کے جوہر دکھائے بلکہ فلمیں بنائیں بھی اور شائقین کی خوب داد وصول کی . ان کی خدمات کے اعتراف میں‌ انہیں حکومت ہند نے 2003 میں پدم شری اور 2010 میں پدم بھوشن سے نوازا، یہی نہیں‌بلکہ 2017 میں چین کی حکومت نے انہیں اعزازی خطاب بھی دیا. عامر خان کو نو فلم فیئر ایوارڈز، چار نیشنل فلم ایوارڈز، اور ایک اے اے سی ٹی اے ایوارڈ بھی مل چکا ہے ک. عامر خان کے پاس یہ اعزاز بھی ہے کہ ان کی فلم

    لگان آسکر کے لئے نامزد ہوئی. عامر خان نے بطور چائلڈ ایکٹر اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز اپنے ہی چچا ناصر حسین کی فلم یادوں کی بارات جو کہ 1973 میں ریلیز ہوئی اس سے کیا . اس کے بعد انہوں نے 1984 میں ایک فلم کی لیکن ان کو کامیابی نہ مل سکی لیکن 1988 میں بننے والی فلم قیامت سے قیامت تک نے ان کو راتوں رات سپر سٹار بنا دیا اس کے بعد انہوں نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا. ان کی مشہور فلموں میں دل ، راجہ ہندوستانی ، سرفروش ، عشق ،
    لگان ، رنگ دے بسنتی ، میلہ و دیگر قابل زکر ہیں. انہوں نے لال سنگھ چڈھا جیسی فلمیں بھی پرڈیوس کیں.

  • میں ستیش کوشک کے ساتھ کسی بزنس میں نہیں تھا نہ ہی انکو قتل کیا بھارتی بزنس مین

    میں ستیش کوشک کے ساتھ کسی بزنس میں نہیں تھا نہ ہی انکو قتل کیا بھارتی بزنس مین

    بالی وڈ‌ اداکار ستیش کوشک کی موت بھی ہو گئی ہے کنٹرورشل کیونکہ ان کے بزنس پارٹنر وکاس مالو پر ان کی اہلیہ سانوی مالو نے اداکار کے قتل کا الزام دھر دیا ہے لیکن اب ستیش کے بزنس پارٹنر کہلائے جانے والے وکاس مالو نے کہا ہے کہ مجھ پر یہ الزام بالکل غلط ہے کہ میں نے ستیش کوشک کو قتل کیا ہے. میں نے تو کبھی ان کے ساتھ بزنس کیا ہی نہیں ہے. دوسری طرف وکاس کی اہلیہ سانوی کہتی ہیں کہ ستیش نے وکاس کو 15 کروڑ روپے دئیے تھے ان کی ملاقات بیرون ملک ہوئی جہاں ستیش اور وکاس کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ ہوا، ستیش نے

    وکاس سے اپنے پیسے واپس لینے کا مطالبہ کیا اور مجبورا وکاس کو پیسے واپس کرنے کا وعدہ کرنا پڑا ، یہ سب باتیں سانوی نے دہلی کے پولیس کمشنر کوخط لکھ کر کہیں. خط میں انہوں‌نے لکھا کہ اداکار کو قتل کیا گیا ہے اور مجھے شک ہے میرے شوہر نے ایسا کیا ہے کیونکہ ستیش ان سے پیسوں کی واپسی کا مطالبہ کررہے تھے. پولیس کیس کے ہر پہلو پر تفتیش کررہی ہے، اور وکاس کو بھی جلد ہی شامل تفتیش کرنے ارادہ رکھتی ہے لیکن وکاس نے کہہ دیا ہے کہ انہوں‌نے ستیش کو قتل نہیں کیا نہ ہی وہ انکے بزنس پارٹنر تھے.

  • رات کے دو بجے سیف علی خان کے گھر میڈیا نے ہلا بول دیا ، اداکار بھڑک اٹھا

    رات کے دو بجے سیف علی خان کے گھر میڈیا نے ہلا بول دیا ، اداکار بھڑک اٹھا

    بالی وڈ اداکار سیف علی خان جن کی پوری فیملی ہر وقت میڈیا کی نظروں میں رہتی ہیں ان کے گھر رات کے دو بجے بیس میڈیا پرسنز نے ہلا بول دیا. سیف علی خان میڈیا کے یوں رات دو بجے زبردستی گھر میں گھس آنے پر ہیں شدید خفا ان کا کہنا ہے کہ ہم نے ہمیشہ میڈیا کے ساتھ تعاون کیا انہوں نے ہمیں‌جہاں‌روکا ہم رک گئے. اور تصاویر بنوائیں لیکن یہ رویہ بالکل مناسب نہیں ہے کہ رات کے دو بجے میرے گھر میں میڈیا گھس آئے اور وہ بھی بغیر اجازت . انہوں نے کہا کہ ہم میڈیا کی عزت کرتے ہیں اسکا ملطب یہ نہیں میڈیا ہمارے سر پر ہی چڑھ جائے اور آدھی رات کو بھی ہماری پرائیویسی یہاں تک کہ ہمارے گھر میں گھس آئے. اداکار نے کہا کہ میڈیا اپنی حدود میں رہے تو

    بہت بہتر ہو گا. میرے گارڈ کے خلاف نہ میں کوئی پرچہ درج کروا رہا ہوں نہ ہی میڈیا کے ان بیس لوگوں کے خلاف کوئی پرچہ درج کروا رہاہوں لیکن ہر بات کی کوئی حد ہوتی ہے. اور میڈیا بس اپنی حد میں رہے. یاد رہے کہ سیف علی خان کے گھر جو میڈیا پرسنز رات کے دو بجے داخل ہوئے انہوں نے گارڈ کے ساتھ زبردستی کی اور اداکار کی بغیر اجازت کے گھر میں داخل ہو کر کھڑے ہو گئے .

  • اکشے کمار نے کنیڈین سیٹیزن شپ کیوں چھوڑ دی ؟‌

    اکشے کمار نے کنیڈین سیٹیزن شپ کیوں چھوڑ دی ؟‌

    بالی وڈ اداکار اکشے کمارجن کے پاس انڈیا کے ساتھ ساتھ کینیڈین سیٹیزن شپ بھی ہے انہوں نے اب کر لیا ہے ایک بڑا فیصلہ اور اور ان کے فیصلے سے ان کے بھارتی مداح ہیں کافی خوش. جی ہاں اکشے کمار نے اعلان کیا ہے کہ میں نے کینڈین سیٹیزن شپ چھوڑ دی ہے. اس کی وجہ ٔپر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ انڈیا نے مجھے بہت کچھ دیا ہے آج دنیا میں اگر میں جانا جاتا ہوں تو وہ بھارت کی وجہ سے جانا جاتا ہوں. انہوں نے کہا کہ میرے ملک نے مجھے بہت کچھ دیا ہے اب میری باری ہے کہ میں اس کے لئے کچھ کروں‌ اسلئے میں نے بھارت کی محبت میں

    کینڈین شہریت چھوڑ دی ہے. اکشے کمار نے مزید کہا کہ میں محب وطن آدمی ہوں اور جس ملک نے اتنا کچھ دیا ہو اس کے لئے کچھ کرنے کا موقع ملے تو یہ کسی بھی انسان کی خوش نصیبی ہوتی ہے. میں خوش نصیب ہوں کہ میں بھی انڈیا کی محبت میں ایک دوسرے ملک کی شہریت چھوڑ رہا ہوں اور مجھے اس چیز کا رتی برابر بھی افسوس نہیں ہے. یاد رہے کہ اکشے کمار بالی وڈ کے معروف ترین فنکار ہیں انہوں نے ایکشن ہیرو کے طور پر کیرئیرشروع کیا اس کے بعدکامیڈی بھی میں اپنا آپ منوایا.

  • نواز الدین صدیقی ہما قریشی سے کیوں ڈرے؟

    نواز الدین صدیقی ہما قریشی سے کیوں ڈرے؟

    بالی وڈ‌ اداکار نوازالدین صدیقی کو بہت زیادہ پسند کیا جاتا ہے انکی فنکارانہ صلاحیتوں کے بل پر انہیں کئی نقادوں نے کئی بار سراہا. نواز الدین صدیقی اور اداکارہ ہما قریشی جو کہ شارٹس جیسی فلموں ایک ساتھ کام کر چکے ہیں انہیں ایک ساتھ بہت سراہا بھی گیا. نواز الدین صدیقی نے اپنے ایک انٹرویو میں بتایا ہے کہ انہیں جب بتایا گیا کہ انہیں ہما قریشی کے ساتھ فلم میں رومینٹک سینز کرنے ہیں تو انہیں ڈر لگا، ڈر کی وجہ بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں ایک تو ہما قریشی کو جانتا نہیں تھا اس لئے بھی نروس تھا اور دوسرا یہ کہ شوٹنگ کے پہلے روز ہی ہما قریشی نے مجھے آکر

    بھائی بول دیا.ان کا بھائی بولنا بہت برا نہیں لگا لیکن میرے دوستوں نے میرا بہت مذاق بنایا اور پھر میں انہیں کہتا تھا کہ اس لڑکی نے تو مجھے بھائی بول دیا ہے بھئی میں کیسے اس کے ساتھ رومینٹک سین کروں گا. لیکن جب ہم نے کام کیا ایکساتھ تو بہت اچھا لگا مزا آیا ہما کو میں نے نہایت ہی پروفیشنل پایا. نواز الدین صدیقی نے کہا کہ مجھے کبھی بھی کوئی کردار مشکل نہیں لگا لیکن ہر کردار کرنے سے پہلے نروس ضرور ہوتا ہوں. یاد رہے کہ ہما قریشی نے فلم گینگ آف واسع پور سے شہرت حاصل کی تھی اس کے بعد انہوں نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا آج انکا شمار ان اداکارائوں میں ہوتا ہے جنہوں نے بہت ہی کم وقت میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا.

  • نوازالدین صدیقی کی اہلیہ عالیہ صدیقی نے اپنی ساس پر ہراساں کرنے کا الزام لگا دیا

    نوازالدین صدیقی کی اہلیہ عالیہ صدیقی نے اپنی ساس پر ہراساں کرنے کا الزام لگا دیا

    نوازالدین صدیقی کو بالی وڈ انڈسٹری کے بہترین اداکاروں میں شمار کیا جاتا ہے ان کے کریڈٹ پر بےشمار سپر ہٹ فلمیں ہیں. وہ ہمیشہ اپنی اچھی اداکاری کی وجہ سے سرخیوں میں رہتے ہیں لیکن اس بار وہ سرخیوں میں اپنی اہلیہ عالیہ صدیقی کی وجہ سے ہیں. کیونکہ ان کی اہلیہ نے کئے ہیں چونکا دینے والے انکشافات.ان کی اہلیہ عالیہ صدیقی نے کہا کہ میری ساس نے مجھے میرے ہی گھر میں ہراساں کیا.عالیہ صدیقی نے مزید کہا کہ میری کچن تک رسائی پر پابندی ہے اور میں نے کمرے کا صوفہ اپنا بستر بنا

    لیا ہے۔ مجھے کھانا کمرے میں بھیجا جاتا ہے کسی کو میرے کمرے میں آنے کی اجازت نہیں ہے میں تو اپنے کمرے سے باہر نکلنے سے ڈرنے لگی ہوں.میرے گھر کسی ڈیلیوری بوائے کو بھی آنے کی اجازت نہیں ہے. انہوں نے مزید کہا کہ میں نے اس وقت نواز الدین صدیقی کے ساتھ شادی کی جب وہ کچھ بھی نہیں تھے ، انہوں نے یہ بھی کہا کہ میرے پاس کوئی دوسرا گھر نہیں کہ اس کو چھوڑ کر وہاں رہ لوں لیکن میں اس گھر کو کیوں چھوڑوں؟ میں نواز الدین صدیقی کی اہلیہ ہوں یہاں‌ رہنا میرا حق ہے میں اسے چھوڑ کر کہیں نہیں‌جائوں گی.