Baaghi TV

Tag: bollywood actress

  • اکشےکمار نے سنائی اپنی غریبی کی داستان

    اکشےکمار نے سنائی اپنی غریبی کی داستان

    بالی وڈ کے کھلاڑی اکشے کمار نے اپنے حالیہ انٹرویو میں اپنی غربت کی داستان سنائی ہے. انہوں نے کہا ہے کہ ہم نے بچپن میں بہت برے دن گزارے ، ہمارے پاس پیسے نہیں ہوتے تھے ، لیکن اس کے باوجود ہم بہت خوش ہوا کرتے تھے ، زور دار قہقہے لگایا کرتے تھے ، اب سب کچھ ہے پھر بھی دل اداس ہوجاتا ہے. انہوں نے کہا کہ میں نے ایک لمبا عرصہ دہلی میں‌گزارا اس کے بعد ممبئی کا رخ کیا. مجھے یاد ہے کہ جب میں چاندنی چوک میں‌رہا کرتا تھا تو

    اس وقت ”میں‌جس کمرے میں‌رہتا تھا اس میں‌24 لڑکے رہتے تھے” ، صبح جب سب نے ورزش کے لئے اٹھنا ہوتا تھا تو لڑکے ایک دوسرے پر پائوں رکھ کر گزر رہے ہوتے تھے . ہم سب مل کر ہر ہفتے کی صبح ناشتہ نہٰیں کیا کرتے تھے کیونکہ ہم نے اس روز فلم دیکھنی ہوتی تھی . ہمارے جیب میں‌پیسے نہیں‌ہوتے تھے ، لیکن اس کے باوجود خوشیوں کا راج تھا . انہوں نے یہ بھی بتایا کہ میں‌7 ویں جماعت میں‌فیل ہو گیا تھا جس کے بعد میرے والد نے میری پٹائی کی اور کہا کہ آخر تم کیا چاہتے ہو تو میں نے کہا کہ میں اداکار بننا چاہتا ہوں، اکشے کمار نے کہا کہ میں نے اداکار بننے کے لئے بہت کوشش کی، جدوجہد کی .

    آئی پی پی اے ایوارڈز کے لئے سٹارز کو منع کر دینا چاہیے تھا مشی 

    پہلے ڈرامے کے سیٹ پر ماں بہن کی گالیاں سننے کو ملیں فہد مصطفی

    جندو کے دوران اپینڈنکس کا آپریشن ہوا تین دن بعد کام پر آ گئی 

  • خواتین کو بااختیار ہونا چاہیے زینت امان کا مشورہ

    خواتین کو بااختیار ہونا چاہیے زینت امان کا مشورہ

    زینت امان بالی وڈ کی سب سے خوبصورت اور دلکش اداکاراؤں میں سے ایک ہیں. انکی مقناطیسی شخصیت نے ہمیشہ مداحوں اور ناقدین سے یکساں تعریف حاصل کی ہے۔ اپنے وسیع اور شاندار کیریئر کے دوران، انہوں نے ڈان، دھرم ویر، قربانی اور ستیم شیوم سندرم جیسی مشہور فلموں میں‌کام کیا اور شائقین کی داد وصول کی. اونچائیوں اور پستیوں سے بھرے اپنے سفر کے باوجود، زینت امان ایک مضبوط خاتون کے طور پرسامنے آئی ہیں. وہ خواتین کےلئے ایک مثال ہیں. زینت امان نے اپنے حالیہ انٹرویو میں خواتین کی خود مختاری پر بات کی ہے. انہوں نے کشا کپیلا کے ساتھ اپنے انٹرویو میں‌کہا کہ خواتین کے پاس مالی وسائل اور مواقع موجود ہیں وہ ہر رکاوٹ کو توڑ کر آگے بڑھ سکتی ہیں.

    وہ اپنے فیصلے خود کر سکتی ہیں ایسے فیصلے جو ان کے خوابوں کو پورا کریں. انہوں نے کہا کہ میں خواتین کو مشورہ دوں گی کہ وہ مالی طور پر خود مختار ہونے اور خود سے سرمایہ کاری کرنے کی کوشش کریں۔ انہوں نے کہا کہ ”مجھے یاد ہے کہ میں‌نے بہت ہی کم عمری میں ہی اپنے گھر کو سپورٹ کرنا شروع کر دیا تھا.” میرے گھر کے حالات ٹھیک نہیں تھے ، لیکن ایک وقت ایسا آیا کہ میں‌خود مختار خاتون بن گئی.

    منیشا گلیانی؛ کتھک کی مشہور ڈانسر

    سلمان خان اوران کی بہنیں اپنےگھرمیں باقاعدگی سےمیرابیان سنتی ہیں،مولانا طارق جمیل

    پنجاب بھر کے تھیٹرز بند لیکن گجرات اور راولپنڈی میں تھیٹر پر ڈراموں کی نمائش …

  • میں کسی لڑکے کے ساتھ تعلق نہیں بنانا چاہتی عرفی جاوید

    میں کسی لڑکے کے ساتھ تعلق نہیں بنانا چاہتی عرفی جاوید

    بالی وڈ کی متنازعہ اداکارہ عرفی جاوید نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میں کسی بھی لڑکے کے ساتھ دوستی نہیں کرنا چاہتی ، اسی لئے کسی کو آج تک میرا کوئی بوائے فرینڈ نظر نہیں آیا، انہوں نے کہا کہ میرے بولڈ ہونے کی وجہ سے کوئی لڑکا مجھ سے دوستی کرنے کا رسک لیتا بھی نہیں ہے. عرفی جاوید نے مزیدکہا کہ مجھے بولڈ کپڑے پہننے کا بہت شوق تھا اس لئے میں‌نے اپنی بہنوں کے ساتھ گھر سے بھاگنے کا پلان بنایا ، میری بہنیں آج تک کہتی ہیں کہ گھر سے بھاگنے کا منصوبہ میرا تھا. اور یہ سچ بھی ہے. انہوں نے کہا کہ میں جو بھی پہنتی ہوں وہ ڈریس عام نہیں ہوتا لہذا مجھے ان کو تیار کروانے میں ایک مہینہ یا کئی ہفتے لگ جاتے ہیں.

    انہوں نے مزید کہا کہ میرے والد بہت تنگ کرتے تھے وہ ہمیں مارتے تھے گالیاں دیتے تھے ، ہم بہنوں نے ان سے جان چھڑوانے کےلئے گھر سے بھاگنے کا منصوبہ تیار کیا. اور ہمیں کوئی افسوس نہیں‌ہے کہ ہم گھر سے بھاگی تھیں. میں آج اپنی زندگی اپنی مرضی سے جی رہی ہوں، مجھے خوشی ہے کہ مجھے وہ سب کرنے کا موقع میسر آ رہا ہے جو میں‌کرنا چاہتی تھی. مجھے چھوٹے کپڑے پہننا بہت پسند ہے.

    منیشا گلیانی؛ کتھک کی مشہور ڈانسر

    سلمان خان اوران کی بہنیں اپنےگھرمیں باقاعدگی سےمیرابیان سنتی ہیں،مولانا طارق جمیل

    پنجاب بھر کے تھیٹرز بند لیکن گجرات اور راولپنڈی میں تھیٹر پر ڈراموں کی نمائش …

  • کریسن پریرا شارجہ میں منشیات سمگل کرتے گرفتار، ممبئی پولیس کا اداکارہ کو پھنسانے کا شبہ

    کریسن پریرا شارجہ میں منشیات سمگل کرتے گرفتار، ممبئی پولیس کا اداکارہ کو پھنسانے کا شبہ

    بالی وڈ اداکارہ کریسن پریرا شارجہ میں منشیات سمگل کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑی گئی ہیں ، تاہم ممبئی پولیس کا شبہ ہے کہ اداکارہ کو پھنسایا گیا ہے. تفصیلات کے مطابق سڑک 2 اور باٹلا ہاؤس جیسی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ کریسن پریرا اس وقت مشکل میں پھنسی جب وہ یکم اپریل کو شارجہ ائیرپورٹ پر تھیں، ان کے پاس ایک ٹرافی تھی جس میں منشیات تھی ، پولیس نے ٹرافی کو قبضے میں لیتے ہوئے اداکارہ کو گرفتار کر لیا اور اس گرفتاری کی اطلاع بھارتی سفارتخانے کو دیدی ، اہلخانہ کو جب کریسن پریرا کی گرفتاری کے بارے میں بتایا گیا تو انہوں نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ہماری بیٹی کا ایسے معاملات سے دور دور تک تعلق واسطہ نہیں ہے اس کو یقینا پھنسایا گیا ہے. دوسری طرف ممبئی کرائم برانشچ کو شبہ ہے کہ اداکارہ کو اس لئے پھنسایا گیا ہے

    کیونکہ انتھونی کی بہن کا کریسن پریراکی ماں سے کتے کی وجہ سے جھگڑا ہوا یہ سب ایک ہی بلڈنگ میں رہتے ہیں اس لڑائی کا بدلہ لینے کے لئے اداکارہ کو پھنسایا گیا ہے. انتھونی پال وہ شخص ہے جس نے اداکارہ کو شارجہ کا ٹکٹ بک کروا کر دیا تھا اور واپسی کا جو ٹکٹ اداکارہ کو دیا گیا وہ جعلی تھا. ممبئی پولیس نے انتھونی پال (جو کہ ایک بیکری کا مالک ہے) اور بینک میں اسسٹنٹ جنرل منیجر راجیش بوبھٹے کو گرفتار کیا ہے۔پولیس کے مطابق انتھونی نے راجیش نامی ایک شخص کے زریعے اداکارہ کوشارجہ میٰں آڈیشن کے لئے بلوایا اور اسکو ٹرافی ساتھ لیجانے کے لئے کہا اور اس ٹرافی میں منشیات تھی جس کے باعث اداکارہ گرفتار ہوئی ہیں.

  • کیسے سینز کرنے سے پہلے روینہ ٹنڈن شرائط رکھتی تھیں؟ اداکارہ نے بتا دیا

    کیسے سینز کرنے سے پہلے روینہ ٹنڈن شرائط رکھتی تھیں؟ اداکارہ نے بتا دیا

    روینہ ٹنڈن کا شمار 90 کی دہائی کی سب سے مشہور اداکاروں میں ہوتا ہے ان کو مرکزی کرداروں کے لئے جانا جاتا ہے. ان کی مشہور فلموں میں‌ پتھر کے پھول ، انداز اپنا اپنا، دلہے راجہ، اناڈی نمبر 1 ، دل والے اور مہرا و دیگر کے نام شامل ہیں. ان کی خدمات کے اعتراف میں انہیں حکومت ہند کی جانب سے پدم شری ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔روینہ ٹنڈن تقریباً تین دہائیوں سے شائقین کے دلوں پر راج کررہی ہیں.انہون نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ مختصر لباس پہننا، بوسہ کرنا اور ریپ کے سینز اگر ان کی کسی فلم میں‌ہوتے تو وہ ان کو سوچ سمجھ کر کرتیں اور ایسے سینز کرنے سے پہلے ڈائریکٹر کے سامنے اپنی شرائط رکھا کرتی تھیں . اور انہی شرائط کی وجہ سے انہیں فلم میکرز نے مغرور کہنا شروع کر دیا تھا،

    اسی وجہ سے کئی فلموں سے ہاتھ بھی دھونا پڑے.انہوں نے کہا کہ مجھے کرشمہ کپور کی فلم پریم قیدی آفر ہوئی تھی لیکن اس میں ہیرو کے ساتھ ایک ایسا سین تھا کہ جو میں نہیں‌کر سکتی تھی اس لئے اس فلم کو کرنے سے منع کر دیا. روینہ ٹنڈن نے کہا کہ میں نے کام اپنی شرائط پر کیا اور مجھے اس چیز کا بالکل بھی پچھتاوا نہیں ہے. انہوں نے کہا کہ میں نے فلموں میں سوئمنگ سوٹ نہیں‌ پہنے نہ ہی بوس و کنار کیے میں ایسا کرنے میں آسانی محسوس نہیں‌کرتی تھی.

  • سنی لیونی فلم کے سیٹ پر زخمی

    سنی لیونی فلم کے سیٹ پر زخمی

    بالی وڈ اداکارہ سنی لیونی آج کل ایک فلم کی شوٹنگ کررہی ہیں ان کی فلم کا نام ہے کوٹیشن گینگ اس میں وہ ایک اہم کردار ادا کررہی ہیں، سنی کی اس فلم کی شوٹنگ جاری ہے، گزشتہ دنوں سنی فلم کے سیٹ پر گئیں اور کام کے دوران ان کو حادثہ پیش آیا اور ان کا پائوں زخمی ہو گیا. انسٹاگرام پر سرکولیٹ ہونے والی ایک وڈیو میں‌دیکھا جا سکتا ہے کہ سنی لیونی صوفے پر اپنا زخمی پائوں پکڑ کر بیٹھی ہوئی ہیں اور رو رہی ہیں ، ان کی فلم کے سیٹ پر موجود کرو ان کے پائوں پر نہ صرف پٹی کررہا ہے بلکہ ان کو دلاساہ بھی دے رہا ہے. سنی کو اس وڈیو میں‌روتے ہوئے دیکھ کر ان کے مداحوں نے ان کے ساتھ ہمدردی کی اور ان کی صحتیابی کے لئے دعائیں کیں. یاد رہے کہ سنی لیونی بھارتی اداکارہ ہیں اور متعدد فلموں میں

    وہ آئٹم گرل کے طور پر کام کر چکی ہیں. سنی ایک بڑی فین فالونگ رکھتی ہیں انہیں ان کی خوبصورتی کی وجہ سے کافی پذیرائی حاصل ہے. لیکن سنی کی ابھی تک جتنی فلمیں بطور ہیروئین آئی ہیں وہ زیادہ کامیاب نہیں‌ہو سکیں اب دیکھنا یہ ہے کہ کوٹیشن گینگ کو کتنی کامیابی ملتی ہے.

  • عامر علی کو ڈیٹ نہیں کررہی شمیتا شیٹی کی وضاحت

    عامر علی کو ڈیٹ نہیں کررہی شمیتا شیٹی کی وضاحت

    شلپا شیٹی کی چھوٹی بہن شمیتا شیٹی اپنی دوستوں کو لیکر رہتی ہیں چرچا میں ، کبھی وہ کسی کے ساتھ دیکھی جاتی ہیں تو کبھی کسی کے ساتھ، پچھلے برس تک وہ اداکار راکیش بپت کو ڈیٹ کررہی تھیں ہر جگہ ان کے ساتھ دکھائی دیتی تھیں گمان کیا جا رہا تھا کہ شاید یہ دونوں شادی کر لیں گے لیکن ایسا نہ ہو سکا، اداکارہ نے گزشتہ برس راکیش کے ساتھ اپنے بریک اپ کا اعلان کیا تھا. اب اداکارہ شمیتا شیٹی کا نام اداکار عامر علی کے ساتھ جڑ رہا ہے. کہا جا رہا ہےکہ ان کی دوستی گہری ہو رہی ہے ہو سکتا ہے یہ دونوں شادی کر لیں ، اس طرح کی خبریں اڑنے کے بعد اداکارہ کو دینی پڑی ہے وضاحت ایک ٹویٹ کے زریعے انہوں نے کہا ہے کہ میرا عامر علی کے ساتھ بالکل بھی ایسا تعلق نہیں ہے نہ ہی میں ان کو ڈیٹ

    کررہی ہوں، ملک میں اور بھی مسائل ہیں صرف یہ کیوں دیکھا جاتا ہے کہ کون کس کو ڈیٹ کر رہا ہے یا کسی کی کس کے ساتھ دوستی ہےاور کیوں ہے. پلیز اپنی زندگی جئیں اور دوسروں کو انکی زندگی جینے دیں . یاد رہے کہ شمیتا شیٹی بگ باس میں بھی بطور کنٹیسٹنٹ بھی گئیں تھیں وہاں وہ اداکار ارمان کوہلی کو دل دے بیٹھی تھیں لیکن ان کے ساتھ ان کا تعلق بگ باس کے باہر پروان نہ چڑھ سکا.

  • عرفی جاوید کا فون ٹوٹ گیا

    عرفی جاوید کا فون ٹوٹ گیا

    بھارتی متنازعہ اداکارہ عرفی جاوید کے ساتھ ہوا ہے ایک حادثہ اور وہ حادثہ ہے ان کے فون کا ٹوٹ جانا ، جی ہاں عرفی جاوید کا فون ٹوٹ گیا ہے. تفصیلات کے مطابق عرفی اپنے لباس کی تشہیر میں مصروف تھیں کہ میڈیا سے کسی صحافی دوست نے ان سے کہا کہ فون سے کوئی کرتب کر کے تو دکھائیں تو انہوں نے ایسا کرنے کی کوشش کی جس کے نتیجے میں ان سے ان کا فون ٹوٹ گیا ، یوں عرفی کو میڈیا کے سامنے فون کے ساتھ کرتب کرنا مہنگا پڑ گیا. عرفی جاوید نے فون ٹوٹنے کے بعد میڈیا سے کہا کہ آپ نے کبھی دیکھا ہے کہ آئی فون کے اندر کا حصہ کیسا ہوتا

    ہے اگر نہیں دیکھا تو دیکھ لیجیے. عرفی جاوید نے اس موقع پر یہ بھی کہا کہ آج میں نے جنیزکی پینٹ کو کاٹ کر لباس بنایا ہے ، اور یہ میرا خود کا آئیڈیا تھا کہ جینز کی پینٹ کو مکمل لباس کے طور پر زیب تن کروں . یاد رہے کہ عرفی جاوید کو انکی بولڈ لکس کی وجہ سے اکثر تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے لیکن وہ کسی کی بھی تنقید کو سیریس نہیں‌لیتیں ان کا ماننا ہے کہ جیسا دل کرے گا ویسا ہی لباس زیب تن کریں گی کسی کی جیب سے پیسے نکال کر لباس نہیں‌ بناتی .