Baaghi TV

Tag: bollywood

  • سلینا جیٹلی کو شادی کی پیشکش اداکارہ کا دلچپسپ جواب

    سلینا جیٹلی کو شادی کی پیشکش اداکارہ کا دلچپسپ جواب

    بالی وڈ‌ اداکارہ سلینا جیٹلی جنہوں نے بہت تھوڑا عرصہ بالی وڈ میں‌ کام کیا اور جلد ہی شوبز کو خیرباد کہہ کر چلی گئیں ، انہوں نے اپنے کیرئیر کے عروج پر شادی کی اور آج کل وہ آسٹریا میں شوہر کے ساتھ رہتی ہیں ان کے تین بیٹے ہیں. اداکارہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں ان کو ان کے ایک مداح نے آن لائن ہی شادی کی پیشکش کر دی اور کہا کہ میری صحت ٹھیک نہیں رہتی پلیز مجھ سے شادی کر لیں ، میں آپ کا دیوانہ ہوں آپ مل جائیں گی تو میری صحت ٹھیک ہو جائیگی ، تو اس پر اداکارہ نے کہا کہ میں اپنے شوہر اور تین بیٹوں سے پوچھ لوں پھر بتائوں

    گی ، اداکارہ نے یہ جواب مذاق میں دیا کیونکہ وہ اپنے شوہر کے ساتھ کافی خوش ہیں، شادی کی آفر کرنے والے نے تو یہاں تک کہہ دیا کہ میں گھر داماد بننے کو بھی تیار ہوں. یاد رہے کہ اداکارہ سلینا جیٹلی نے کم فلموں میں کام کیا لیکن ان کے کریڈٹ پر جوانی دیوانی ، گول مال ، نو ایںٹری ، جانشین و دیگر قابل زکر ہیں. سلینا اچھی اداکارہ ہونے کے ساتھ ساتھ اچھی رقاصہ بھی ہیں اور یہ ایک بولڈ اداکارہ کا امیج رکھتی ہیں.

  • اگر میں محنت نہ کرتی تو آج میرا بھی کیرئیر ختم ہو چکا ہوتا سائرہ نسیم

    اگر میں محنت نہ کرتی تو آج میرا بھی کیرئیر ختم ہو چکا ہوتا سائرہ نسیم

    پاکستان کی نامور گلوکارہ سائرہ نسیم جنہیں بہت زیادہ پسند کیا جاتا ہے انہوں نے فلم چوڑیاں کے گانے اس انداز سے گائے کہ لوگوں کو آج بھی وہ گانے یاد ہیں اور وہ گنگناتے ہیں.سائرہ نسیم ایک باصلاحیت گلوکارہ ہیں انہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میں نے اپنا کیرئیر بنانے کے لئے بہت زیادہ محنت کی ہے اور میں نے کبھی بھی کام چوری نہیں کی ، مجھے جو بھی کام ملا میں نے اسکو بہترین کرنے کےلئے جان لگا دی اور اسکا بعد میں شائقین کی جانب سے اچھا ریسپانس بھی ملا. انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر میں بھی چل چلائو والا کام کرتی تو یقینا میرا کیرئیر

    بھی ختم ہو چکا ہوتا بلکہ شروع ہونے اور اونچائیوں پر جانے سے پہلے ہی ختم ہو چکا ہوتا. انہوں نے کہا کہ محنت کا پھل ہمیشہ ضرور ملتا ہے اور مایوس کبھی نہیں ہوناچاہیے، رب کی ذات چاہے تو آپ کے سارے کام سیدھے ہوجاتے ہیں اور رب کی زات سے ہی مانگنا چاہیے، میں تو اسی سے مانگتی ہوں اور اسی سے امید رکھتی ہوں ، رب کے علاوہ کبھی کسی انسان سے ایسی امید نہ رکھیں‌کہ وہ آپ کو دے گا. خدا سے لو لگائیں بس اسی سے ہی مانگیں آپ کے سارے کام سیدھے ہوجائیں گے.

  • سیف علی خان کا اصل نام کیا ہے؟‌

    سیف علی خان کا اصل نام کیا ہے؟‌

    بالی وڈ‌ اداکار سیف علی خان بھارت کے معروف سابق کرکٹر منصور علی خان پٹودی اور اداکارہ شرمیلا ٹیگور کے صاحبزادے ہیں. سیف علی خان کی ایک بہن بھی ہیں سوہا علی خان انہوں نے کچھ عرصہ اداکاری کی لیکن وہ اداکاری میں شائقین کو زیادہ متاثر نہ کر سکیں. تاہم سیف علی خان نے نوے کی دہائی میں کیرئیر شروع کیا اور آج تک شائقین کے دلوں پر راج کررہے ہیں. سیف علی خآن نے دو شادیاں کیں ایک شادی انہوں نے امریتا سنگھ سے کی جو کہ ان سے دس سال بڑی ہیں اور دوسری شادی انہوں نے کرینہ کپور سے کی جو کہ ان سے کافی چھوٹی ہیں، کیا

    آپ جانتے ہیں کہ سیف علی خان کا اصل نام کیاہےِ؟ سیف علی خآن کا اصل نام ساجد علی خآن ہے، اور کرینہ اور سیف کئ شادی کے سرٹیفیکیٹ پر سیف علی خان کا نام ساجد علی خان درج ہے. اور کرینہ کو اس نام کے بارے میں پہلے آگاہی نہیں تھی ان کو اس بات کا پتہ اس وقت لگا جب وہ سیف کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ رہی تھیں. اور وہ یہ چیز جان کر حیران رہ گئیں تھیں کہ سیف کا نام ساجد علی خآن ہے.

  • ریشم شادی کب کررہی ہیں؟‌

    ریشم شادی کب کررہی ہیں؟‌

    اداکارہ ریشم جنہوں نے نوے کی دہائی میں ٹی وی کے بعد فلموں میں اپنی صلاحیتوں کا لواہا منوایا، ان کی پہلی ہی فلم جیوا سے انہوں نے ثابت کر دیا ہے کہ ریشم میں وہ بات ہے جو کسی بھی ہیروئین میں ہونی چاہیے . ریشم مسلسل اپنے مداحوں کو اپنے ٹیلنٹ سے محظو‌ظ کررہی ہیں. ریشم نے اپنے حالیہ انٹرویو میں‌کہا ہے کہ مجھ سے اکثر لوگ پوچھتے ہیں کہ میں شادی کب کررہی ہوں ، تو میں ان سے کہنا چاہتی ہوں کہ جب میں نے شادی کرنی ہو گی میں سب کو بتا دوں گی اور بتا کر ہی شادی کروں گی، بے فکر رہیں. ریشم نے کہا کہ شادی بیاہ کے فیصلے اللہ کے

    فیصلے ہوتے ہیں جب ہونی ہو ہوجاتی ہے. انہوں نے کہا کہ انسان کو ہمیشہ مثبت رہنا چاہیے ، اور کسی کی برائی نہیں کرنی چاہیے ، لیکن مجھے بہت افسوس ہوتا ہے کہ ہمارے ہاں شوبز انڈسٹری میں چند ایسے لوگ ہیں جو دوسروں کی برائیاں کرتے رہتے ہیں اور ٹی وی پر بیٹھ کر وہ ایسا کررہے ہوتے ہیں ، بھئی جو کہنا ہے کسی کو اس منہ پہ کہو اس کی عدم موجودگی میں‌ایسا کرنے کی کیا ضرورت ہے. ریشم نے کہا کہ ہر کسی کو اپنا آپ دیکھنا چاہیے کہ وہ کیا کررہا ہے صرف دوسروں کو ڈی گریڈ کرنے کےلئے انکی برائی کرنا مناسب نہیں ہے، ایسی باتوں سے اجتناب کیاجانا چاہیے.

  • شرمین عبید چنائے اب اور کیا کرنے والی ہیں؟‌

    شرمین عبید چنائے اب اور کیا کرنے والی ہیں؟‌

    شرمین عبید چنائے نہایت ہی باصلاحیت ہیں انہوں نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا انٹرنینشل لیول پر بھی منوایا ہے ، ان کے کریڈٹ پر جو کامیابیاں ہیں وہ کم کم لوگوں کے حصے میں آتی ہیں ، مس ماورل ان کے کریڈٹ کا ایک اہم پراجیکٹ مانا جاتا ہے ، اس پراجیکٹ کے بعد سب کی نظریں شرمین پر لگی ہوئی ہیں کہ وہ کیا کرنے والی ہیں تو اطلاعات یہ ہیں کہ عبید چنائے اسٹار وارز فرنچائز کی نئی فلم کو ڈائریکٹ کریں گی۔ اسٹار وارز کے اسکرپٹ رائٹروں ڈیمن لنڈولف اور برٹ گبسن کے جانے کے بعد اسٹار وارز فلم کے پروجیکٹ پر سوالیہ نشان بن گیا تھا۔ اب ہالی وڈ فرنچائز کی طرف سے باضابطہ اعلان کے مطابق شرمین عبید چنائے نہ صرف اسٹار وارز کی ایک نئی فلم

    ڈائریکٹ کریں گی بلکہ وہ 2019 کی فلم دی رائز آف اسکائی واکر کے سیکوئیل کو بھی ہدایت کاری دیں گی۔ آفیشل اعلان کے بعد شرمین عبید چنائے اسٹار وارز کو ڈائریکشن دینے والی پہلی خاتون بن گئی ہیں۔ یہ خبر یقینا شرمین عبید چنائے کے مداحوں کے لئے ایک خوشخبری ہے ، شرمین اس حوالے سے کہتی ہیں کہ میں ایک نئی ذمہ داری کو نبھانے جا رہی ہوں اور اس حوالے سے میں بالکل بھی نروس نہیں بلکہ پرجوش ہوں.

  • نمرہ خان اداکاری سے زیادہ کونسا کام زیادہ اچھا کرتی ہیں؟‌ اداکارہ نے بتا دیا

    نمرہ خان اداکاری سے زیادہ کونسا کام زیادہ اچھا کرتی ہیں؟‌ اداکارہ نے بتا دیا

    اداکارہ نمرہ خان جو کہ بد ترین گھریلو تشدد کا شکار رہی ہیں انہوں نے شادی کی لیکن ایک ماہ میں‌ہی ان کا رشتہ ختم ہو گیا کیونکہ ان کا شوہر ان کو مارتا پیٹتا تھا، ایک تکلیف دہ زندگی سے نکل کر انہوں نے دوبارہ خود کو سنبھالا ہے اور خود کو کافی مضبوط بھی کیا ہے. اداکارہ نمرہ خان نے کہا ہے کہ میں اداکاری اچھی کر لیتی ہوں ، لیکن اداکاری سے کہیں زیادہ اچھا گا لیتی ہوں اور اسکا اندازہ مجھے اب آکر ہوا ہے. انہوں نے کہا کہ میں کام کررہی ہوں مجھے اچھا ریسپانس ملتا ہے لووگ پسند کرتے ہیں جس کے لئے میں ان کی شکر گزار ہوں ، لیکن میرا مقابلہ کام میں‌کسی

    کے ساتھ بھی نہیں ہے میں سمجھتی ہوں کہ میرا خود سے سے ہی مقابلہ ہے اور میں بہت خوش ہوں کہ جب بھی سکرین پر آتی ہوں میرے مداح مجھے پسند کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ میری شوبز انڈسٹری میں بہت سارے لوگوں کے ساتھ اچھی دوستی ہے لیکن اداکارہ اشنا شاہ میری بہترین دوست ہیں. وہ میرے مزاج کی بندی ہیں اور بہت اچھی انسان ہیں، انہوں نے کہا کہ زندگی کے تلخ تجربات سے میں نے بہت کچھ سیکھا ہے امید ہے کہ آئندہ کوئی بھی فیصلہ کرنے سے پہلے دس بار سوچوں گی.

  • سلمان خان نے نئی گاڑی کیوں خریدی ؟‌

    سلمان خان نے نئی گاڑی کیوں خریدی ؟‌

    بالی وڈ اداکار سلمان خان جو کہ ہر دل کی دھڑکن ہیں ، ان کی ہر فلم کو شائقین بہت سراہتے ہیں. سلمان خان نے فلم ہم، ساتھ ساتھ ہیں کی شوٹنگ کے دوران کالے ہرن کا شکار کر لیا تھا جس کا انکواندازہ نہیں تھا کہ انہیں ایک لمبے عرصے تک خمیازہ بھگتنا پڑے گا. گینگسٹر لارنس بشنوئی جو مسلسل سلمان خان کے پیچھے لگے ہوئے ہیں انہوں‌نے اداکار کو متعدد بار قتل کرنے کی دھمکیاں دی ہیں ، ان کا کہنا ہے کہ سلمان خان نے کالے ہرن کا شکار کرکے ہمارے جذبات کو مجروح کیا ہے لہذا اداکار ہماری کمیونٹی سے معافی مانگے ورنہ تیار رہے اسکو قتل کر دیا جائیگا.

    ایسی دھمکیوں کے بعد ممبئی پولیس نے سلمان خان کی ذاتی سیکیورٹی کے علاوہ گھر کے باہر بھی سیکیورٹی بڑھا دی ہے. تاہم سلمان خان اپنی طرف سے بھی سیکیورٹی کے انتظامات کو یقینی بناتے رہتے ہیں. انہوں نے اپنی سیکیورٹی کے پیش نذر نئی بلٹ پروف گاڑی خرید لی ہے یہ گاڑی بھارت میں موجود نہیں‌ہے باہر کے ملک سے خاص طور پر منگوائی گئی ہے. سلمان خان کی گاڑی کا نام Nissan Patrol SUV ہے. اداکار جہاں بھی جاتے ہیں بھاری سیکیورٹی کے ساتھ کے ساتھ جاتے ہیں.

  • رانی مکھر جی سوشل میڈیا استعمال کیوں نہیں‌ کرتیں ؟‌

    رانی مکھر جی سوشل میڈیا استعمال کیوں نہیں‌ کرتیں ؟‌

    بالی وڈ اداکارہ رانی مکھرجی نے سوشل میڈیا استعمال نہ کرنے کی وجہ بتا دی ہے، اداکارہ نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہےکہ سوشل میڈیا میرا مزاج نہیں ہے یہاں روزانہ کی بنیاد پر آپ کو چیزیں اپڈیٹ کرنی پڑتی ہیں اور جو پریشر ہوتا ہے اسکا وہ الگ ہے ، ہر انسان پر منحصر ہے کہ وہ کتنا پریشر لے سکتا ہے ، میں کم از کم سوشل میڈیا کا پریشر نہٰیں لے سکتی اس لئے میں سوشل میڈیا پر ایکٹیو ہی نہیں ہوں، جب سوشل میڈیا کا رواج شروع ہی ہوا تھا تو مجھے سب نے کہا کہ تم اکائونٹ بنائو لوگوں سے انٹریکشن رکھو تومیں نے کہا کہ میں سوشل میڈیا والی بندی ہی

    نہیں ہوں اور میرا میرے مداحوں کے ساتھ انٹریکشن فلموں اور میرے انٹرویوز کے زریعے ہے. رانی مکھر جی نے کہا کہ میری پوری توجہ میرے کیرئیر اور گھر پر ہے، میری بیٹی بڑی ہو رہی ہے اس پر میں توجہ دے رہی ہوں ، میں اور میرے شوہر آدیتیہ بیٹی کے سامنے نہ فلمی باتیں کرتے ہیں نہ ہی اسکو ایسے ایونٹس میں لیکر جاتے ہیں اسکی عمر ابھی تعلیم پر توجہ دینے کی ہے. انہوں نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا جو لوگ استعمال کررہے ہیں میں ان کو غلط نہیں کہتی بس اپنا اپنا مزاج ہے.

  • بجرنگی بھائی جان 2 میں‌ ہیروئین کون ہو گی ؟‌

    بجرنگی بھائی جان 2 میں‌ ہیروئین کون ہو گی ؟‌

    بجرنگی بھائی جان میں سلمان خان اور کرینہ کپور نے مرکزی کردار ادا کئے تھے فلم سپر ہٹ ہوئی تھی اور شائقین کا مطالبہ تھا کہ بجرنگی بھائی جان 2 بنائی جائے. لہذا اب بجرنگی بھائی جان بنائی 2 جا رہی ہے لیکن اس میں اس بار کرینہ کپور دکھائی نہیں‌ دیں گی بلکہ اس میں ہیروئین کا کردار پوجا ہیگڑے کریں گی.پوجا ہیگڑے اس سال عید الفطر پر ریلیز ہونے والی فلم کسی کا بھائی کسی کی جان میں سلمان خان کے ساتھ دکھائی دیں تھیں ، ان دونوں کی جوڑی کو بے حد سراہا گیا تھا. کہا جا رہا ہے کہ جوڑی کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے بجرنگی بھائی جان 2 مٰیں بھی پوجا

    ہیگڑے ہی سلمان خان کے ستھ دکھائی دیں گی. دوسری طرف کرینہ کپور کے مداحوں کا کہنا ہے کہ کرینہ کو فلم میں نہ رکھنا زیادتی ہے ، پوجا ہیگڑے کسی طور کرینہ کپور کی جگہ نہیں لے سکتیں ، جبکہ کسی کا بھائی کسی کی جان کے مداحوں کا کہنا ہے کہ ہم بہت خوش ہیں کہ ہمیں ایک بار پھر پوجا اور سلمان خان کو ایک ساتھ دیکھنے کا موقع میسر آرہا ہے. یاد رہے کہ پوجا ہیگڑے کے ساتھ سلمان خان کے افئیر کی خبریں بھی گردش کرتی رہی ہیں جس کی تردید خود اداکار نے کی تھی.

  • یمنہ زیدی نے نایاب فلم آخر سائن کیوں کی؟‌

    یمنہ زیدی نے نایاب فلم آخر سائن کیوں کی؟‌

    اداکارہ یمنہ زیدی جنہوں نے ٹی وی پر اپنی اداکاری کی دھوم مچائی ان کے کریڈٹ پر بے شمار سپر ہٹ کردار اور ڈرامے ہیں. یمنہ زیدی حقیقت کے قریب اداکاری کرتی ہیں جس کی وجہ سے ان کو ایک بڑی اداکارہ مانا جاتا ہے. اداکارہ چھوٹی سکرین کے بعد اب بڑی سکرین پردھوم مچانے جا رہی ہیں، جی ہاں اداکارہ یمنہ زیدی نایاب فلم کے زریعے لالی وڈ میں‌ اینٹری دینے جا رہی ہیں وہ اس فلم سے کافی خوش ہیں. ان کہنا ہے کہ مجھے بہت ساری فلمیں آفر ہوتی رہی ہیں لیکن مجھے ان کے سکرپٹس پسند نہیں آرہے تھے اس لئے میں منع کرتی گئی لیکن جب مجھے نایاب فلم آفر ہوئی تو میں نے اسکا سکرپٹ پڑھا تو مجھے بہت اچھا لگا لہذا میں نے فلم سائن کر لی. انہوں نے کہا کہ

    نایاب کی کہانی خاتون کرکٹر کی زندگی کے گرد گھومتی ہے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ انہوں نے اپنی زندگی میں کبھی بلا یا گیند نہیں پکڑی اور نہ ہی کسی پاکستانی کرکٹرز کا معلوم ہے، انہوں نے اس فلم کے لیے باقاعدہ ٹریننگ حاصل کی تھی۔ یمنہ نے کہا کہ پاکستان میں کرکٹ کا جنون ہے لیکن اتفاق سے میں نے کبھی گیند یا بلا نہیں پکڑا اور نہ ٹھیک سے کرکٹ دیکھ پائی اس لیے کرکٹ کھیلنے کی باقاعدہ تربیت حاصل کی تھی۔