اوکاڑہ (نامہ نگار ملک ظفر) ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹریز خالد جاوید بھٹی کی زیر نگرانی ٹیموں نے ضلع بھر میں دکانوں اور پٹرول پمپس پر پیمانوں کی چیکنگ کا عمل تیز کر دیا۔ مختلف علاقوں میں جاری انسپکشن کے دوران ناپ تول کے پیمانوں کی جانچ کے ساتھ ساتھ ریٹ لسٹوں کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹریز، پرائسز ویٹ اینڈ میئرز خالد جاوید بھٹی کا کہنا تھا کہ عوام کو معیاری اشیاء کی مقررہ مقدار میں فراہمی یقینی بنانا اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ناپ تول میں کمی کرنے والے افراد قانون اور اخلاق دونوں کی خلاف ورزی کے مرتکب ہو رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پٹرول پمپس پر پیمانوں کی باقاعدہ چیکنگ جاری ہے تاکہ شہریوں کو ان کی ادا کی گئی رقم کا مکمل حق مل سکے اور کسی قسم کی دھوکہ دہی کا سدباب کیا جا سکے۔
Tag: Breaking news Okara
-

اوکاڑہ میں ایل پی جی مہنگے داموں فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 4 دکانیں سیل، جرمانے عائد
اوکاڑہ (نامہ نگار ملک ظفر) ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کی ہدایت پر سول ڈیفنس کی جانب سے ایل پی جی گیس کی اوور چارجنگ کے خلاف بھرپور کارروائیاں کی گئیں۔ سول ڈیفنس آفیسر جاوید اختر کھچی نے مختلف علاقوں میں ایل پی جی شاپس کی چیکنگ کی۔چیکنگ کے دوران مہنگے داموں ایل پی جی فروخت کرنے والی 4 دکانوں کو سیل کر دیا گیا، جبکہ دکانداروں کے خلاف مقدمات درج کرتے ہوئے مجموعی طور پر 20 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔اس موقع پر سول ڈیفنس آفیسر جاوید اختر کھچی کا کہنا تھا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے عوام کو لوٹنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی جاری رہے گی۔ انہوں نے خبردار کیا کہ مقررہ نرخوں کی خلاف ورزی کرنے والے دکانداروں کو بھاری جرمانوں اور مقدمات کا سامنا کرنا پڑے گا۔انہوں نے ایل پی جی شاپ مالکان کو ہدایت کی کہ وہ ذمہ داری کا مظاہرہ کریں اور سرکاری نرخوں کے مطابق گیس فروخت کریں، بصورت دیگر سخت ایکشن لیا جائے گا۔

