Baaghi TV

Tag: breaking news Pakistan 2026

  • اوکاڑہ: ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کی عدالت میں تیز رفتار فیصلے، متعدد کیسز نمٹا دیے گئے

    اوکاڑہ: ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کی عدالت میں تیز رفتار فیصلے، متعدد کیسز نمٹا دیے گئے

    اوکاڑہ (نامہ نگار ملک ظفر) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد شعجین وسطرو نے ریونیو کورٹ میں کیسز کی سماعت کرتے ہوئے میرٹ اور شفافیت کو یقینی بنایا اور متعدد مقدمات کو موقع پر ہی نمٹا دیا۔انہوں نے زیر التواء کیسز کو ترجیحی بنیادوں پر سنا اور ہدایت کی کہ تمام کیسز کی تیاری مکمل اور ریکارڈ درست رکھا جائے تاکہ سائلین کو غیر ضروری تاخیر کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد شعجین وسطرو نے کہا کہ ریونیو معاملات میں عوام کو بروقت اور بلا امتیاز انصاف کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ریونیو سسٹم میں شفافیت اور میرٹ کو ہر صورت برقرار رکھا جائے گا اور کسی بھی قسم کا دباؤ برداشت نہیں کیا جائے گا۔

  • دیپالپور میں کرایوں کی اوورچارجنگ پر کریک ڈاؤن، 3 گاڑیاں بند، ڈرائیورز گرفتار

    دیپالپور میں کرایوں کی اوورچارجنگ پر کریک ڈاؤن، 3 گاڑیاں بند، ڈرائیورز گرفتار

    اوکاڑہ (نامہ نگار ملک ظفر) دیپالپور میں اسسٹنٹ کمشنر فیصل شہزاد چیمہ نے کرایوں میں اوور چارجنگ کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے 3 مسافر گاڑیوں کو بند کر دیا جبکہ ڈرائیورز کو گرفتار کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔انہوں نے جنرل بس اسٹینڈ پر گاڑیوں کی چیکنگ کے دوران مسافروں سے براہِ راست کرایوں کے بارے میں دریافت کیا، جس پر زائد کرایہ وصول کرنے کی شکایات درست ثابت ہوئیں۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر فیصل شہزاد چیمہ نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی آڑ میں اوور چارجنگ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ عوام کا استحصال کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رہے گی۔انہوں نے ٹرانسپورٹرز کو ہدایت کی کہ سرکاری مقرر کردہ کرایہ ناموں پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور کرایہ لسٹیں نمایاں جگہوں پر آویزاں کی جائیں، بصورت دیگر اڈہ مالکان کے خلاف بھی سخت ایکشن لیا جائے گا۔

  • اوکاڑہ میں گرینڈ آپریشن، ایل پی جی اوورچارجنگ پر کریک ڈاؤن، 35 دکانیں سیل، 7 گرفتار

    اوکاڑہ میں گرینڈ آپریشن، ایل پی جی اوورچارجنگ پر کریک ڈاؤن، 35 دکانیں سیل، 7 گرفتار

    اوکاڑہ (نامہ نگار ملک ظفر) سول ڈیفنس آفیسر جاوید اختر کھچی کی زیر نگرانی ضلع بھر میں ایل پی جی کی اوورچارجنگ اور غیر قانونی پٹرول پمپس کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری ہے۔ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران سخت کارروائی کرتے ہوئے 35 دکانوں کو سیل کر دیا گیا جبکہ 7 دکانداروں کو موقع پر گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمات درج کیے گئے۔کارروائی کے دوران 57 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا جبکہ 2 غیر قانونی پٹرول پمپس اور 3 ڈبہ اسٹیشنز کو بھی سیل کر دیا گیا۔ سول ڈیفنس آفیسر جاوید اختر کھچی نے کہا کہ عوام کا استحصال کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے دکانداروں کو ہدایت کی کہ نرخ نامہ نمایاں جگہ پر آویزاں کریں، بصورت دیگر سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ بغیر این او سی چلنے والے پٹرول پمپس ہرگز کاروبار کے مجاز نہیں اور ان کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے گی۔عوام سے اپیل کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ غیر قانونی پٹرول پمپس اور اوورچارجنگ کے خلاف انتظامیہ کا ساتھ دیں اور کسی بھی خلاف ورزی کی اطلاع فوری طور پر سول ڈیفنس دفتر کو دیں تاکہ مؤثر کارروائی یقینی بنائی جا سکے۔