اوکاڑہ (نامہ نگار ملک ظفر) حکومت پنجاب کی ہدایات پر ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کی زیرِ نگرانی ضلع کی تینوں تحصیلوں میں عید قرباں کے موقع پر بیوپاریوں اور خریداروں کی سہولت کے لیے جدید سہولیات سے آراستہ مویشی منڈیاں قائم کر دی گئی ہیں۔ضلعی انتظامیہ کے افسران نے مختلف منڈیوں کے ہنگامی دورے کیے اور انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز نے سیکیورٹی، صفائی، پینے کے صاف پانی، لائٹنگ، چارے اور طبی امداد کے کاؤنٹرز کا معائنہ کیا۔افسران نے بیوپاریوں اور خریداروں سے ملاقات کر کے ان سے فیڈبیک بھی لیا جبکہ عملے کو سخت ہدایات جاری کی گئیں کہ شامیانوں، پارکنگ، روشنی اور دیگر سہولیات کو مزید بہتر بنایا جائے تاکہ شہریوں کو کسی قسم کی پریشانی نہ ہو۔ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کا کہنا ہے کہ منڈیوں کے قیام کا مقصد شہریوں اور دور دراز سے آنے والے بیوپاریوں کو ایک ہی جگہ تمام بنیادی سہولیات فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ کسی بھی قسم کی ناجائز وصولی یا اوورچارجنگ برداشت نہیں کی جائے گی جبکہ سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کے لیے پولیس اور انتظامیہ مکمل طور پر الرٹ ہے۔
Tag: breaking news
-

مراکش؛ ٹریفک حادثے میں 24 افراد جاں بحق
مراکش کے وسطی صوبے ازیلال میں اتوار کے روز پیش آنے والے بدترین سڑک حادثے میں 24 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ مسافروں کو ہفتہ وار بازار لے جانے والی ایک منی بس قصبہ دمنات میں واقع ایک موڑ پر الٹ گئی اور اس حادثے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے، مراکش اور شمالی افریقہ میں واقع دیگر ممالک کی سڑکوں پر اکثر مہلک حادثات پیش آتے رہتے ہیں اور اس خطے میں سالانہ ہزاروں افراد سڑک حادثات کی نذر ہوجاتے ہیں۔
مراکشی اخبار کے مطابق مارچ میں مراکش کے دیہی قصبے البراشوہ میں ایک منی بس ڈرائیور سے بے قابو ہوکر درخت سے ٹکرا گئی تھی جس کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک ہو گئے، ان میں زیادہ تر زرعی مزدور تھے اور بہت سے غریب شہری دیہی علاقوں میں سفر کرنے کے لیے کوچ اور منی بسوں کا استعمال کرتے ہیں۔
جبکہ گذشتہ سال اگست میں مراکش کے اقتصادی دارالحکومت کاسابلانکا کے مشرق میں واقع ایک موڑ پر ایک بس الٹ گئی تھی جس سے 23 افراد ہلاک اور 36 زخمی ہو گئے تھے جبکہ نیشنل روڈ سیفٹی ایجنسی کے مطابق مراکش میں سالانہ اوسطاً 3500 افراد سڑک حادثات میں جانیں گنوا بیٹھتے ہیں اور 12000 افراد زخمی ہوتے ہیں۔گذشتہ سال حادثات میں مرنے والوں کی تعداد قریباً 3200 رہی تھی۔حکام نے 2026 تک سڑک حادثات میں اموات کی شرح کو نصف کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
19 جولائی کو ہمسایہ ملک الجزائر میں ایک مسافر بس اور ایندھن کے ڈبے لے جانے والے ٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 34 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔اس حادثے میں 12 افراد زخمی ہوئے تھے اور ان میں سے بعض بری طرح جھلس گئے تھے۔ اور لیبیا کی سڑکوں کا شمار دنیا کی مہلک ترین شاہراہوں میں ہوتا ہے۔لیبیا کی وزارت داخلہ کے ٹریفک ڈپارٹمنٹ کے مطابق 2018 میں ملک بھر میں 4115 سڑک حادثات ہوئے جن میں 2500 افراد ہلاک اور 3000 سے زیادہ زخمی ہوگئے تھے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
ریلوے کیرج فیکٹری کو آؤٹ سورس کرنے کا منصوبہ
ایلون مسک کا ایک بار پھر مارک زکربرگ کیساتھ ایم ایم اے فائٹ کا عندیہ
طالبان نے لڑکیوں پر کلاس 3 سے آگے پڑھنے پر بھی پابندی عائد کردی
پی آئی اے کی لینڈنگ کی وجہ سے سالانہ 71 ارب کا نقصان ہو رہا ہے،اسحاق ڈار
ہمارے دو تین دن رہ گئے، ڈر تھا کہ کوئی حادثہ نہ ہو جائے اور ایسا ہی ہوا،سعد رفیقجبکہ تُونس کے بدترین سڑک حادثات میں سے ایک 2019 میں پیش آیا تھا جب ایک بس کھائی میں گرنے سے 24 افراد ہلاک اور 18 زخمی ہو گئے تھے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 2020 میں عرب دنیا کے سب سے زیادہ آبادی والے ملک مصر کی سڑکوں پر قریباً 7,000 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔ عالمی ادارہ صحت اور عالمی بینک کے مطابق سوڈان میں 2016 سے 2019 کے درمیان سڑک حادثات سالانہ 10 ہزار ہلاکتیں ریکارڈ کی گئی تھیں۔
-

شارک تیراک کو چھوتی ہوئی نیچے سے گزر گئی
انٹرنیٹ پر وائرل ایک ویڈیو میں سانسیں روک دینے اور دہشت زدہ کر دینے والے منظر کو دکھایا گیا ہے۔ ان دنوں دنیا بھر میں دنیا بھر میں چھٹیاں گزارنے والوں سے بھرے ساحلوں کے قریب شارک کی تیراکی اور گزرنے کی ویڈیوز بہت زیادہ سامنے آ رہی ہیں۔
Denizde yüzerken altından köpek balığı geçen adamın yaşadığı korku dolu anlar kameraya anbean böyle yansıdı. pic.twitter.com/asCGOIH2UZ
— Yeni Şafak (@yenisafak) July 8, 2023
ایک دل دہلا دینے والی ویڈیو میں ایک تیراک کو گہرے پانی میں تیرتے ہوئے دیکھا گیا۔ اس کے دوست ایک کشتی سے اس کی ویڈیو بنا رہے تھے کہ اسی دوران خوفزدہ کردینے والا واقعہ پیش آگیا اور ایک شارک تیراک کو چھوتے ہوئے اس کے نیچے سے گزر گئی۔ایک دوست نے تیراک کو خبردار کیا کہ وہ پرسکون ہو جائے اور پرجوش نہ ہو یا حرکت نہ کرے تاکہ شارک کی توجہ اپنی طرف مبذول نہ ہو اور شارک اس پر حملہ نہ کر سکے۔ درحقیقت تیراک چند سیکنڈ کے لیے خاموش رہنے میں کامیاب رہا لیکن جب شارک نے اسے چھوا تو وہ برداشت نہ کرسکا اور رو پڑا اور اس کے چہرے پر دہشت کے آثار نمودار ہوگئے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
خطرناک اشتہاری ملزم کو دبئی سے گرفتار کرلیا گیا
چیئرمین تحریک انصاف سے 13 مقدمات میں 5 رکنی تحقیقاتی ٹیم کی تفتیش
آئی ایم ایف کی عمران خان سے ملاقات سیاسی عمل کا حصہ ہے،مریم اورنگزیب
افغانستان کر کٹ ٹیم نے تین میچز کی سیریز اپنے نام کر لی
یونان کشتی حادثہ؛ جاں بحق 15 مزید پاکستانیوں کی شناخت
بے اولادی کے طعنے پر 3 پڑوسیوں کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار
محمد رضوان کو سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں کھلانے پر غور
یہ واضح نہیں ہو سکا کہ ترکیہ کی ینی شفق ویب سائٹ کی جانب سے شائع ہونے والی یہ ویڈیو کس علاقے کی ہے۔ تاہم یہ واضح ہے کہ معاملہ پرامن طریقے سے گزر گیا اور تیراک کشتی پر سوار ہو گیا۔





