آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے تیل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا ، سمری منظوری کیلئے وزیراعظم آفس بھجوا دی گئی، اوگرا کی جانب سے کی جانے والی نئی سفارشات کیمطابق پٹرول کی قیمت میں 2.55 روپے فی لیٹر،ہائی سپیڈ 3.23 روپے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 2.41 روپے فی لیٹر کے حساب سے کمی شامل ہے ،
جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 1.19 روپے اضافے کی تجویز پیش کی گئی ہے،سفارشات کی منطوری کے بعد پیٹرول کی قیمت 113.24 روپے سے 110.24 پر آ جائے گی جبکہ ا ڈیزل کی قیمتیں 127.14 سے 123.91 تک آ جائین گی، اگر وزیراعظم آفس سے قیمتوں کی منظوری ہو گئی تو نئی قیمتوں کا اعلان یکم اکتوبر کو کیا جائے گا،
Tag: breaking

اوگرا نے تیل کی قیمتوں میں کمی کیلئے سفارشات وزیراعظم کو بھجوا دیں

ورلڈ بینک نے پاکستانیوں کو بڑی خوشحبری سنا دی
پاکستان میں ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر پاچا موتو النگو نے کہا ہے پاکستان سرمایہ کار کو کاروبار کیلئے دوستانہ ماحول فراہم کرنے والے ممالک کی لسٹ میں پہلے 20 ممالک میں اگیا ہے، اور اس کی بڑی وجہ وفاق ، پنجاب اور صوبہ سندھ کی حکومتوں کی طرف سے کیے جانے والے اقدامات ہیں ،
ورلڈ بینک نے پچھلے سال جو پاکستان متعلق رپورٹ جاری کی تھی اس میں بھی پاکستان کی کوششوں کو تسلیم کیا تھا لیکن ان کوششوں کو اعلانیہ طور پر سراہا نہیں تھا ، پہلے بیس ممالک میں پاکستان کی رینکنگ 24 اکتوبر کو شائع کی جائے گی ، رینکنگ میں بہتری کی وجہ سے پاکستان کی تمام ممالک کی لسٹ میں بھی بہتری آئے گی جس میں 190 ملک شامل ہیں اور پاکستان 136 ویں نمبر پر موجود ہے،
پچھلے سال کی رپورٹ میں ورلڈ بینک نے پاکستان کی نو میں صرف تین اصلاحات کو تسلیم کیا تھا ، اور تسلی بحش ثابت نہ ہونے والی اصلاحات میں بجلی کا کنکشن لینے میں آسانی، ٹیکسز کی ادائیگی، تعمیرات کے محفوظ پرمٹ، پراپرٹی کی رجسٹریشن، اور سرحد کے پار تجارت میں مشکلات شامل تھیں ، لیکن اس سال ورلڈ بینک نے پاکستان کی 10 میں سے 6 اصلاحات کو تسلیم کیا ہے اور اس رپورٹ کے بعد توقع کی جا رہی ہے کہ پاکستان "ایز آف ڈوئنگ بزنس” کی رینگ میں مزید بہتری حاصل کرنے میں کامیاب ہو گا اور پاکستان میں سرمایہ کار مزید دلچسپی کا اظہار کرے گا،
خطرناک روڈ پر آئل ٹینکر کا ایک اور حادثہ
تلہ گنگ : میانوالی روڈ پر دندہ شاہ بلاول کے قریب آئل ٹینکر سامنے سے آنے والے ٹریلر سے ٹکراگیا، ٹریفک کی آمد و رفت معطل، پولیس نے علاقہ کو گھیرے میں لیکر امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔
اس سے پہلے بھی کئی بار اس روڈ پر آئل ٹینکر الٹ بھی چکے ہیں۔
سانحہ کرائسٹ چرچ کے بعد بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم پہلی بار نیوزی لینڈ پہنچ گئی
بنگلہ دیش کی انڈر19 کرکٹ ٹیم سانحہ کرائسٹ چرچ کے بعد پہلی بار نیوزی لینڈ پہنچ گئی ، اس سال کے اوائل میں بنگلہ دیش کی ٹیسٹ ٹیم کے کھلاڑی اس وقت کرائسٹ چرچ کی مسجد النور میں نماز پڑھنے کی غرض سے جا رہے تھے جب مسجد پر ایک شخص نے فائر کھول دیا اور 50 نہتے نمازیوں کو شہید کر دیا ، بنگلہ دیش کی ٹیم کے کھلاڑی بامشکل وہاں سے جان بچا کر نکلنے میں کامیاب ہوئےتھے،
اس سانحے کے بعد بنگلہ دیش کی کوئی بھی ٹیم پہلی دفعہ نیوزی لینڈ کا دورہ کر رہی ہے ، بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے نیوزی لینڈ نے کھلاڑیوں کو فول پروف سیکیورٹی کی یقین دہانی کروائی ہے اس لیے انڈر 19 ٹیم بھیج رہے ہیں،
آم پیداوار نے گزشتہ تمام ریکارڈ توڑ دئیے، پاکستان نے کمایا بڑا زرمبادلہ
پاکستان نے 5 سال بعد ایک لاکھ ٹن آم کی ایکسپورٹ کی سطح عبور کر لی ہے ، موثرمارکیٹنگ اور معیار کی بدولت پاکستانی آم نے انٹرنیشنل مارکیٹ میں بہترقیمت حاصل کی ہے۔ رواں سیزن آم کی ریکارڈ ایکسپورٹ کا امکان ہے۔ برآمدات سے 80 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا، رواں سیزن آم کی پیداوار 15 لاکھ ٹن ریکارڈ کی گئی، فارمرز عالمی معیار اور جدید طریقوں کے مطابق آم کے باغات لگارہے ہیں۔
آل پاکستان فروٹ اینڈ ویجیٹبل ایکسپورٹرز امپورٹرز اینڈ مرچنٹس ایسوسی ایشن کے سرپرست اعلیٰ اور ایف پی سی سی آئی کے سابق نائب صدر وحید احمد کے مطابق رواں سال آم کی ایکسپورٹ کا ایک لاکھ ٹن کا ہدف پورا کرلیا گیا ہے ستمبر کے وسط تک ایک لاکھ15ہزار ٹن آم ایکسپورٹ کیا جاچکا ہے۔ 4 سال میں پہلی مرتبہ آم کی ایکسپورٹ کا ہدف حاصل ہوا ہے جبکہ 5 سال بعد ایکسپورٹ ایک لاکھ ٹن سے تجاوز کرگئی ہے۔
وحید احمد کے مطابق ایکسپورٹ کا سلسلہ اکتوبر کے وسط تک جاری رہے گا اور سیزن کے اختتام تک ایک لاکھ 30 ہزار ٹن آم برآمد ہونے کا امکان ہے۔
پاکستان سے بڑھ کر کوئی چیز عزیز نہیں ، جنید خان
پاکستان کے ٹیسٹ فاسٹ بولر جنید خان کا کہنا ہے کہ ان کے نززدیک پاکستان سے بڑھ کر کوئی معاہدہ عزیز نہیں ، جنید خان کو انگلینڈ کی ایک کاؤنٹی کی جانب سے چار سالہ معاہدے کی پیشکش کی گئی تھی لیکن انہوں نے پاکستان کی ڈومیسٹک کرکٹ کو ترجیح دیتے ہوئے معاہدہ ٹھکرا دیا ،
قائداعظم ٹرافی میں خیبرپحتونحوا کی نمائندگی کرنے والے فاسٹ بولر نے یو بی ایل گراؤنڈ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میری کارکردگی سب کے سامنے ہے ، ڈومیسٹک کرکٹ میں اچھی پرفارمنس دے کر قومی ٹیم میں جگہ بنانے کی کوشش کروں گا ، یاد رہے جنید خان کے پاس برطانوی شہریت بھی ہے لیکن اس کے باوجود ان اولین ترجیح پاکستان ہے ،
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل تیسرے ہفتے تیزی
کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج مسلسل تیسرے ہفتے تیزی کے رجحان پر بند ہوئی ، بروز اتوار سٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس 630 پوائنٹس کے اضافے کیساتھ 32111 پوائنٹس پر بند ہوئی ،ٹاپ لائن سیکیورٹیز کی حالیہ رپورٹ کے مطابق پچھلے تین ہفتوں میں سٹاک ایکسچینج میں کل 8 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے،
سعودی ائل کمپنی ارمکو کی تنصیبات پر حملے کے بعد دنیا میں تیل کی قیمتوں میں 20 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے باعث انویسٹر تیل و گیس کے سٹاک پر سرمایہ کاری میں زیادہ دلچسپی لے رہا ہے اور سٹاک مارکیٹ میں اضافے کا باعث بن رہا ہے ،
نیشنل اسٹیڈیم 10 سال بعد ون ڈے انٹرنیشنل کی میزبانی کو تیار
پاکستان کا سب سے بڑا کرکٹ اسٹیڈیم نیشنل اسٹیڈیم کراچی 10 سال بعد کسی ون ڈے انٹرنیشنل میچ کی میزبانی کرے گا ، نیشنل اسٹیدیم کراچی میں آخری ون ڈے انٹرنیشنل پاکستان اور سری لنکا کی ٹیموں کے درمیان 21 جنوری 2009 کو کھیلا گیا تھا ، اور اب دس سال بعد انہی دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے میچ نیشنل اسٹیڈیم میں 27 ستمبر کو کھیلا جائے گا ،
نیشنل اسٹیدیم کی تیاریاں آخری مراحل میں پہنچ گئی ہیں ، میچ کو براہ راست دکھانے کیلئے براڈکاسٹرز کا سامان بھی نیشنل اسٹیڈیم میں پہنچا دیا گیا ہے ، گراؤنڈ اور پچ کی مرمت کا کا م بھی تیزی سے جاری ہے جو کہ 25 ستمبر تک مکمل کر لیا جائے گا ،
تحریک انصاف کی ایک اور بڑی کامیابی
حکومت پاکستان کے ادارہ برائے اعداد شمار کی حالیہ رپورٹ کے مطابق پاکستان کی پیٹرولیم مصنوعات کی درآمد میں 26 فیصد کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے ، اور پاکستان کی برآمدات میں معمولی اضافہ بھی ریکارڈ کیا گیا ہے ،
ادارہ برائے اعداد شمار کی رپورٹ کے مطابق اگر پاکستان کی کل درامدات کا جائزہ لیا جائے تو اس میں 21.4 فیصد کی نمایاں کمی ہوئی ہے جس سے پاکستان کی درآمدات 7.67 ارب ڈالر تک آ گئی ہیں ، اگر درآمدات کو پراڈکٹ کے لحاظ سے دیکھا جائے تو پیٹرولیم مصنوعات کی درآمد میں کل 1.93 ارب ڈالر کی کمی واقع ہوئی ہے ، جس میں سب سے زیادہ کمی خام تیل کی درآمد میں ہوئی ہے ، ایل این جی کی درآمد میں 8.75 جبکہ ایل پی جی کی درآمد مین 39.7 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے ،
ٹیلی کمیونیکیشن گروپ کی درآمدات میں 10.9 فیصد کا اضافہ ہوا ہے ، موبائل فون کی 19.4 فیصد اضافہ ہوا ہے جس کی بنیادی وجہ موبائل اسمگلنگ کو روکنے کیلئے حکومت کی طرف سے کیے جانے والے اقدامات اور باہر سے انے والے موبائل فونز پر بھاری ٹیکسز کا لگنا ہے ،
دوسری طرف پاکستان کی برامدات میں اضافہ بھی ریکارڈ کیا گیا ہے ، ٹیکسٹائل برآمدات میں 2.3 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا ہے ، کاٹن کی برآمد میں پچھلے سال کی نسبت 150 فیصد اضافہ دیکھا گیا
افراط زر اگلے دو سال تک مزید بڑھے گا ، اسٹیٹ بینک
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ڈپٹی گورنر جمیل احمد نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگلے دو سال تک افراط زر کی شرح مزید بڑھنے کا خدشہ ہے ، دو سال بعد افراط زر اسٹیٹ بینک کے مقرر کردہ ہدف 7-5 فیصد تک آجائے گا ،
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی نے اسپیشل پینل برائے فنانس کی چیئرمین عائشہ غوث پاشا کو بریفنگ دی جو کہ اپوزیشن کی طرف سے حکومت کیلئے افراط زر کو کم کرنے پر تجاویز دینے کیلئے بننے والی کمیٹی کی چیئرمین ہیں، عائشہ غوث پاشا کا کہنا تھا کہ حکومت کی غلط معاشی پالیسیوں کے باعث افراط زر ڈبل فگر میں پہنچ گیا ہے ،
یادرہے افراط زر جتنا بڑھے گا عام پاکستانی کی قوت خرید اتنی کم سے کم تر ہو گی اور ملک میں غربت کا سکیل بھی اوپر جائے گا ،









