بورےوالا: پولیس اور محکمہ فوڈ کا مشترکہ آپریشن ، کیمیکل ملا جعلی دودھ بنانے والا کارخانہ پکڑا گیا۔ تفصیل کے مطابق 50 کے بی فتح شاہ میں محکمہ فوڈ کی ٹیم اور اے ایس آئی محمد اقبال نے ریڈ کیا تو مختیار جٹ ساتھیوں سمیت کیمیکل سے جعلی دودھ تیار کرنے میں مصروف تھا۔ موقع سے بھاری مقدار میں کیمیکل اور تیار جعلی دودھ برآمد کر کے ملزمان کے خلاف کاروائی کا آغاز کر دیا گیا۔۔۔
Tag: Burewala

نجی ہوٹل میں کارنر میٹنگ کرنے پر ن لیگ کی مقامی قیادت پر مقدمہ درج
بورےوالا نجی ہوٹل میں کارنر میٹنگ کرنے پر ن لیگ کی مقامی قیادت پر مقدمہ درج ، پولیس کے مطابق مقدمہ پنجاب انفکیشن آرڈینینس کے تحت درج کیا گیا۔مقدمہ میں 15 معلوم اور 15 نامعلوم افراد نامزد کئے گئے۔ میٹنگ میں کورونا کے حوالے سے ایس او پیز کو نظر انداز کیا گیا ، مقدمہ میں ایم این اے چوہدری فقیر احمد آرائیں ، ایم پی اے سردار خالد محمود ڈوگر ، ایم پی اے چوہدری یوسف کسیلیہ ، سابق ایم این چوہدری نذیر احمد آرائیں ، منظور برکت ماڑی والا ، اسلم جمال ، نذیر رندھاوا ، خان خالد خاں ، فرخ اسلام و دیگر شامل۔ پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرنے کے لیے رات گئے گھروں پر چھاپے مارے۔ اس حوالہ سے (ن) لیگی قیادت کا کہنا ہے کہ ایسے پرچوں سے ہم نہیں گھبراتے۔ یہ فاشسٹ کاروائیاں ہمیں 30 نومبر کے جلسے میں جانے سے نہیں روک سکتی۔ (ن) لیگی قیادت نے گھروں پر پولیس کے چھاپوں کی پر زور مزمت کرتے ہوئے حکومت کی ناکامی قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ ہم ہر حال میں جلسے میں شرکت کریں گے۔

بورے والا میں بڑے پیمانے پر آگہی و تقسیم ماسک پروگرام
کرونا وائرس کی حالیہ لہر پہلے کی نسبت تیز بھی ہے اور خطرناک بھی. چنانچہ اہلیانِ بورےوالا کو کرونا کی تباہ کاریوں سے بچانے کیلئے گلوبل یوتھ آرگنائزیشن رجسٹرڈ ، ڈسٹرکت بورےوالا موومنٹ اور ٹائیگر فورس بورےوالا کے شاہین صفت نوجوانوں کے ہمراہ امام بارگاہ روڈ اور ملحقہ علاقوں میں عملی آگہی اور تقسیمِ ماسک کی مہم چلائی گئی. اس مہم کے دوران پیدل افراد، موٹر سائیکل سواروں، رکشا ڈرائیوروں اور دکانداروں کو آگہی بھی دی گئی اور ساتھ ماسک بھی تقسیم کئے جاتے رہے.
ایکٹیوٹی کا آج تیسرا روز تھا. ایک کامیاب اور شاندار ایکٹیوٹی پر تمام نوجوان مبارکباد کے مستحق ہیں. سید ساجد نقوی بیورو چیف، سید علی حسنین نقوی، علی عثمان سید عامر اعجاز، شیخ سلیم، اللہ یار بٹ، حماد رزاق چدھڑ جبکہ ٹائیگر فورس بورےوالا کے سلمان حیدر، شوکت علی، احمد الیاس، ملک ارشد، عثمان علی، فرخ جٹ نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا.
سجاد حسین بخاری صاحب کا کہنا تھا کہ ہمیں صحت مند پاکستان کے لیے عوام الناس آگہی پیدا کرنے کی پر زور کوشش کرنی ہے اور ہم جناب کامران بشیر ڈوگر، اسسٹنٹ کمشنر / ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن بورےوالا اور جناب شکیل اکرم اینڈ برادرز آف فضل دین فارما پلس کے ممنون ہیں جنہوں نے اس شاندار ایکٹیوٹی کیلئے ہمیں اپنے بے لوث تعاون سے نوازا.
بورے والا میں موٹرسائیکل چور گینگ پکڑا گیا
بورےوالا میں تھانہ سٹی پولیس نے زبردست بر وقت کاروائی کر کے موٹر سائیکل چور گینگ گرفتار کر لیا جن سے مال اور مسروقہ بھی برآمد کیا گیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی احسان اللہ چوہان کی خصوصی ہدایت پر ایس ڈی پی او بورےوالا شمس الدین خان کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ سٹی زبیر انور لودھی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ بین الاضلاعی موٹر سائیکل چور گینگ کا سرغنہ اصغر علی ولد برکت علی سکنہ فیصل آباد حال مقیم جیون سٹی معصوم شاہ روڈ بورےوالا کو گرفتار کر کے 10 موٹر سائیکل اور چار لاکھ روپے برآمد کر لئے۔۔۔

بورے والا میں ایک ہی رات اکٹھی تین ڈکیٹی کی وارداتیں
بورےوالا کے تھانہ ساہوکا کے نواحی گاؤں 307/ای۔بی ڈوگراں والا میں نامعلوم چور ایک ہی رات میں چوری کی تین مختلف وارداتوں میں دو بکرے ، طلائی زیورات ، کپڑے ، موبائل فون و الیکٹرونکس کا سامان لے کر موقع سےپر فرار ہو گئے۔ پہلی واردات مقامی زمیندار محمد افضل ڈوگر ولد محمد علی ڈوگر کے گھر ہوئی جہاں نامعلوم چور دیوار پھلانگ کر گھر داخل ہوئے اور اس دوران رہائشی کمرہ میں رکھی سیف الماری و صندوقوں سے طلائی زیورات ، دس سوٹ کپڑے و سامان الیکٹرونکس چوری کر لے گئے جبکہ دوسری واردات میں نامعلوم چور مبارک علی ڈوگر کے احاطہ مویشیاں کی دیوار توڑ کر ایک بکرا اور ایک بکری چرالے گئے جبکہ تیسری واردات میں چور اسد ڈوگر ولد محمد رفیع ڈوگر کے احاطہ سے قیمتی موبائل فون چوری کر لے گئے۔ ابتدائی اطلاع پر مقامی پولیس تھانہ ساہوکا نے وارداتوں کی جگہ پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کیے اور نامعلوم چوروں کی تلاش شروع کر دی ہے۔

بورے والا میں محکمہ انہار کا آفیسر رشوت لیتا رنگے ہاتھوں پکڑا گیا
بورےوالا میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن نے چھاپہ مار کر محکمہ انہار کے ایس ڈی او کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق چک نمبر 407 ای بی کے رہائشی محمد سلیم نے پانی کی وارہ بندی کے لیے محکمہ انہار بنگلہ بورےوالا کے ایس ڈی او محمد سعید ڈھڈی کے پاس درخواست گزاری جس نے کام کرنے کے لئے زمیندار سے 10 ہزار روپے رشوت طلب کی جس کی اطلاع پر اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ محمد سرفراز ایبک نے سول جج کے ہمراہ چھاپہ مار کر ایس ڈی او محکمہ انہار سعید احمد ڈھڈی کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا اور 10 ہزار کے نشان زدہ نوٹ بھی برآمد کر لئے۔ ایس ڈی او کے خلاف رشوت کا مقدمہ درج کر کے تھانہ دانیوال کی حوالات میں بند کر دیا۔۔





